Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے پرمجبورکردیا

    پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے پرمجبورکردیا

    اسلام آباد:FATF:پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ بھارت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے پرFATFکومجبورکردیا،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف :پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے توبچ گیامگرگرے لسٹ سے بھی نہ نکل سکا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فناننشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ہوم ورک مکمل کرلیا اور تمام قانونی ضروریات پوری کر لیں. پاکستان کی جانب سے 21 اقدامات کو رپورٹ کردیا گیا ہے. جس کے بعد پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 سفارشات پر عمل درآمد کیا جس کے بعد اس کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہو گئے۔ جون 2021 میں پاکستان گرے لسٹ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس معاملہ کو سیاسی رنگ دیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرنی کی بھر پور کوشش کی اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سر رابطے بھی کیے۔ پاکستان نے باقی چھ شقوں پر بھی 20 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پارلیمنٹ سے بھی قانون سازی کے ذریعے 16 کووئیریز کو دور کردیا گیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیربحث معاملات کو باہر میڈیا میں یا کسی بھی فورم پر ڈسکس نہیں کرسکتا. مگر بھارت نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی باری آئے گی تو بھارت کو سوالات کا جواب دینا پڑےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جون سے قبل پاکستان باقی چھ شقوں پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا۔ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو فراہم کردہ ایکشن پوائینٹس میں بقیہ ایکشن پوائینٹس میں سے زیادہ تر اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعقلہ ہیں. ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی رپورٹ میں پاکستان کے 21 ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد تسلیم کیا گیا۔ امید ہے کہ آیندہ برس کی پہلی ششماہی میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل جائے گا۔

    آیندہ برس فروری کی پلانری میں پاکستان کو ان سائیٹ وزٹ مل سکتا ہے۔ان سائیٹ وزٹ میں ایف اے ٹی ایف کے اراکین پاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پوائینٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے. اب تک پاکستان 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کر چکا ہے. موجودہ برس فروری تک پاکستان نے 14 ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کیا تھا۔

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس ان کیمرہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی ملک ان اجلاسوں کی کاروائی کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کر سکتا. جب تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلتا اس کا رکن نہیں بن سکتا۔پاکستان کو ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کے لیے اکتوبر 2019 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی بعدازاں جس میں توسیع کردی گئی تھی۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آیندہ برس کی پہلی ششماہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھارت کی میوچل ایویلیوایشن کرے گا۔ بھارت کی میوچل ایویلیوایشن میں 44بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کاجائزہ لینےکاامکان ہے

  • وزیراعظم  نے نواز شریف کو واپس لانے کےلیے بڑا اعلان کردیا

    وزیراعظم نے نواز شریف کو واپس لانے کےلیے بڑا اعلان کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو واپس لانے کےلیے بڑا اعلان کردیا

    باغی ٹی و ی : وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی واپسی کیلئےبرطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا اور ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سےبات کروں گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

    خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

    دوسرے طرف فاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جنوری میں چلی جائے گی ، ساتھ ہی انہوں بتا دیا کہ یہ جنوری کس سال کی ہوگی

    حکومت جنوری میں چلی جائے گی!شبلی فراز:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی:مقصد میں کامیاب


    ادھر دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ میڈیا چینلز پر کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر ہوئی جس میں دروازہ ٹوٹا ہوا نہیں تھا اور صفدر اطمینان سے پولیس کی حراست میں تھے، مریم صفدر کے حواریوں نے، متعدد بار چادر اور چاردیواری کے تحفظ کا ذکر کیا، یہ لوگ بھول گئے کہ انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں، واقعے کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں جس سے لگتا ہے کہ بلاول نے شاید ان سے اپنی والدہ کا بدلہ لے لیا۔

  • جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس غیرآئینی قراردے دیا گیا

    جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس غیرآئینی قراردے دیا گیا

    اسلام آباد :جسٹس قاضی فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس غیرآئینی قراردے دیا گیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نےجسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس غیر آئینی قرار دیتے ہوئے خفیہ معلومات افشا کرنے پر وزیرقانون، چیئرمین اےآر یو اور چیئرمین ایف بی آر کیخلاف کارروائی کی جائے

    سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےمتعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ جسٹس عمرعطابندیال نے تحریر کیا جو224صفحات پرمشتمل ہے۔

    فیصلے میں صدارتی ریفرنس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزکے خلاف صدارتی ریفرنس آئین کی خلاف ورزی تھی، صدرآئین کےمطابق صوابدیدی اختیارات کےاستعمال میں ناکام رہے۔

    فیصلے کے مطابق غیرجانبدارعدلیہ کسی بھی معاشرےکی اقدارمیں شامل ہوتی ہے فیصلوں کےخلاف نظرثانی درخواستیں دائرکرناآئینی وقانونی حق ہے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواستوں کوبدنیتی نہیں کہا جا سکتا ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آزادعدلیہ اتنی نازک نہیں کہ ایک شکایت پرکمزورپڑجائے، جج کیخلاف انکوائری کرناکونسل کاکام ہےکسی اورکانہیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ پبلک سرونٹ نہیں ہیں، جسٹس قاضی کی اہلیہ کیخلاف معاملہ جوڈیشل کونسل میں نہیں چل سکتا۔

    فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر نےآئین وقانون سےتجاوزکیا،کوئی جج قانون سےبالاترنہیں، شہزاداکبر کےایسٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف جمع کرایا جانے والاتمام مواد غیرقانونی قرار ہے۔

    فیصلے میں خفیہ معلومات اور راز افشا کرنے پر کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز،اہلیہ کےٹیکس ریٹرن کی خفیہ معلومات کاافشاجرم ہے، وزیرقانون وچیئرمین اے آر یو کا اقدام قابل تعزیرجرم کےزمرےمیں آتاہے، چیئرمین ایف بی آر،انکم ٹیکس حکام بھی معلومات جاری کرنے میں شریک جرم ہیں وزیرقانون،چیئرمین اےآر یو اور چیئرمین ایف بی آر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین ایف آر15دن میں تعمیلی رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں، ایف بی آرجسٹس فائزعیسیٰ کےمعاملےمیں قانون کی مکمل پاسداری کرے۔

    احتساب کے حوالے سے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ججزکا احتساب ایک جمہوری اوربیدارمعاشرےکی ضرورت ہے، بلاتعصب،بلاتفریق اورمنصفانہ احتساب آزادعدلیہ کومضبوط کرتاہے، بلاتفریق احتساب سےعوام کاعدالتوں پراعتباربڑھےگا۔

  • چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولت بارے وزیر اعظم نے اپنی ترجیح بتا دی

    چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولت بارے وزیر اعظم نے اپنی ترجیح بتا دی

    چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولت بارے وزیر اعظم نے اپنی ترجیح بتا دی

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی سے سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

    اس موقع پر بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں کورونا کی صورتحال اور سندھ خصوصاً کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی سرپرستی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی کیسے کی جائے گی ، وزیراعظم کو بریفنگ


    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا.گورنر اسٹیٹ بینک نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    نیشنل بینک، الائیڈ بینک، میزان بینک، بینک الحبیب، حبیب بینک اور بینک آف پنجاب کے سربراہان نے وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی کے بارے آگاہ کیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کے قرضوں کی حصولی کے عمل کو آسان ترین بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں برانچز میں الگ ڈیسک بنائے گئے ہیں۔ پرایوئٹ بینک اسلامی اور روایتی بینکاری دونوں کے تحت قرضے فراہم کریں گے۔

  • حکومت جنوری میں چلی جائے گی!شبلی فراز:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی:مقصد میں کامیاب

    حکومت جنوری میں چلی جائے گی!شبلی فراز:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی:مقصد میں کامیاب

    اسلام آباد: حکومت جنوری میں چلی جائے گی،شبلی فراز:اپوزیشن کی خوشی کی انتہا نہ رہی ،مقصد میں کامیاب،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جنوری میں چلی جائے گی ، ساتھ ہی انہوں بتا دیا کہ یہ جنوری کس سال کی ہوگی

    ادھر دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ میڈیا چینلز پر کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر ہوئی جس میں دروازہ ٹوٹا ہوا نہیں تھا اور صفدر اطمینان سے پولیس کی حراست میں تھے، مریم صفدر کے حواریوں نے، متعدد بار چادر اور چاردیواری کے تحفظ کا ذکر کیا، یہ لوگ بھول گئے کہ انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں، واقعے کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں جس سے لگتا ہے کہ بلاول نے شاید ان سے اپنی والدہ کا بدلہ لے لیا۔

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نوازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کوروکنے کیلئے ہنگامہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کوملکی معیشت سے کوئی دلچسپی نہیں، جب کورونا شروع ہوا یہ بغلیں بجا رہے تھے، فیٹف کے بل میں ناکامی پرانہوں نے جلسے جلوسوں کا ناٹک شروع کیا، لیکن حکومت کرپشن پر اپوزیشن کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

    شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا کیپٹن صفدرکی گرفتاری سے تعلق کیا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے انہوں نے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، مزار کی بے حرمتی پر ن لیگ کو معافی مانگی چاہیے تھی، مزارپرنعرے بازی کی گئی اور تقدس پامال کیا گیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن نے اداروں کو مفلوج کیا، ہمارا بس چلے تو 24 گھنٹے احتساب کی عدالتوں پرکام کریں، ہم صرف کیسز کی سماعت مکمل کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی مچی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کورونا کا بہتر طور پر مقابلہ کیا۔ مہنگائی کے حوالے سے آنے والے چند ہفتوں میں عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔،
    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان پاکستان کولوٹنے والوں کوکبھی نہیں چھوڑیں گے، اس سلسلے میں سفارتی دباؤ ڈالا جارہا ہے اور برطانیہ کے ساتھ سفارتی ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت جنوری میں جائے گی لیکن سال نہیں بتاتیں، حکومت جنوری میں جائے گی ، ساتھ ہی شبلی فراز نے بتادیا اورواضح کردیا کہ عمران خان کی حکومت جنوری 2021 نہیں بلکہ جنوری 2028 کو ختم ہوگی اورپھرنئے الیکشن کے بعد پھرسے نئی امید کے ساتھ لوٹیں گے

  • صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

    صوبہ جنوبی پنجاب کےمسائل اوران کاحل:ایک شام مبشرلقمان کےساتھ: ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ

    لاہور:جنوبی پنجاب کے مسائل اوران کا حل:ایک شام مبشرلقمان کے ساتھ:ماہرین کے تجزیوں تبصروں کے ساتھ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی اورجنوبی ایشیائی امور کے ماہرجانےوالی شخصیت مبشرلقمان نے پہلی مربتہ جبوبی پنجاب کے مسائل کے حل کےلیے جنوبی پنجاب کے ماہرین ،پروفیسرز اورڈاکٹرز سے اس حوالے سے رائے اورتجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے سنیئر صحافی کواس بات پرآمادہ کیا جارہاتھا کہ وہ جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے آوازاٹھائیں ، جس کے بعد مبشرلقمان نے اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے اہل رائے اورسمجھدارطبقے کے ذریعے ان کے حل کی کوشش کے طور پرایک سلسلہ شروع کیا ہے

     

     

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سنیئرصحافی نے 25 اکتوبر سے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی محرومیوں کودورکرنے کے حوالے سے بڑے بڑے ماہرین کوشریگ گفتگو کیا ہے

    ذراائع کے مطابق اسی حوالےسے ایک پروگرام ڈیزائن کیا گیاہے جس میں پروفیسر منصوراکبرکنڈی وائس چانسلر،چوہدری خالد جاوید وڑائچ،مخدوم زین قریشی ،ڈاکٹراخترملک ، پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجاز منصور،ڈاکٹرمحمد عمران ،پروفیسر ڈاکٹررشید قمرراو اورپروفیسر ڈاکٹررانا محمد الطاف جیسی اہم شخصیات اپنے تجربات اورتحقیقات کی روشنی میں مفید گفتگو فرمائیں گے

    ذرائع کے مطابق یہ پروگرام ملتان شہر میں منعقد کیا جارہا ہے تاکہ وہاں جاکراسی علاقے کے مسائل وہاں کی عوام میں زیربحث لائیں جائیں

  • نواز شریف کب تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے ؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    نواز شریف کب تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے ؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

    نواز شریف کب تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے ؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15جنوری تک نوازشریف پاکستان کے کسی جیل میں ہوں گے ،ہم نوازشریف سے وہ پیسہ واپس کروائیں گے جو انہوں نے غریبوں کا لوٹا،اسحاق ڈار ان کرپشن میں ان کا سہولت کار تھا،قانونی،سفارتی طریقے سے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،نوازشریف کو واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واقعے کے فوٹیج سب نے دیکھ لیے ،صفدراعوان بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ گاڑی تک گئے،ان کا کمروں میں بیان الگ اور باہرالگ ہوتا ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا آپس میں کھیل کھیلا جارہا ہے،پیپلزپارٹی نے خود کو سندھ میں محدود کردیا،سندھ حکومت جھوٹ پرجھوٹ بول رہی ہے،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ صفدراعوان کو پولیس نے پروٹوکول دیا اور ان کے چہرے پر کوئی غصہ نہیں تھا،ہمیں مزید فوٹیجزکا انتظار رہے گا،مریم نواز کی آج کی گفتگو سے لگ رہاتھا کہ وہ کچھ پریشان ہیں، مریم نواز کے آج کے بیانات میں بھی تضاد تھا ،مریم نواز نے آج بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا ذکر کیا ،مریم نواز کو ماڈل ٹاوَن واقعے میں خواتین کے ساتھ سلوک پر چادر اورچاردیواری کا تقدس یاد نہیں آیا،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان سے والدہ کا بدلہ لے لیا، میرا بیٹا کہتا ہے بابا ان کو جواب کیوں دیتے ہیں یہ تو جھوٹے ہیں، سندھ حکومت اور ن لیگ کے بیانات میں کوئی جوڑ نہیں،ن لیگی رہنماوَن اور ان کے سابق وزرا سب نیب زدہ ہیں،ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے نوٹ کوعزت دیتے تھے،نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا،جنوری میں حکومت جانے کی باتیں کررہے ہیں لیکن سال نہیں بتارہے ،

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے مذموم عناصر کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    شرم آنی چاہئے، کھاتے اور لوٹتے پاکستان کا ہیں، بیانیہ دشمنوں کا،وفاقی وزیر ہوا بازی

    اشتہاری نواز شریف کا اشتہار لندن کی اخبار میں شائع کرنیکی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    نواز شریف کی متنازعہ تقریر، ن لیگی اراکین اسمبلی کی پارٹی چھوڑنے پر مشاورت

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جلسے توقعات کے مطابق نہیں ہوئے تواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ،ان کےدرباری روز جھوٹ بولتےہیں،یہ خود کوسیاست کاشاہی خاندان سمجھتے ہیں،احسن اقبال،شاہد خاقان،خواجہ آصف، رانا  ثنااللہ نیب زدہ ہیں،انہوں نے بینظیر بھٹو کی تصاویرہیلی کاپٹرسے گرائیں،مسلم لیگ کے بھی حصے بن رہے ہیں اور کھینچا تانی ہورہی ہے،

    واضح رہے کہ نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف تقریر کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں،

    نواز شریف کے لئے بڑی مشکل،لندن میں بھی پابندی لگنے کا امکان

  • عدالت کو بتایا جائے کہ ملزم کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

    عدالت کو بتایا جائے کہ ملزم کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

    سپریم کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ملزم کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے نیب ملزموں کی طویل حراست کانوٹس لے لیا،عدالت نے نوٹس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم پر کرپشن کا الزام ہے تو جائیداد اور پاسپورٹ ضبط کیا جا سکتا ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ ملزم کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے؟مقدمے سے پہلے 80 مقدمات ہیں تو ملزم کو اس دوران کیوں بند رکھا جائے؟کل بھی چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نیب مقدمات میں غیر ضروری التوا نہ کیا جائے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس کا گزشتہ روز کا حکم پڑھ کر عدالت میں سنایا.عدالت نے کہا کہ نیب مقدمات میں ملزموں کو طویل عرصہ حراست میں رکھنا ناانصافی ہوگی ،ملزموں سے معاشرے یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ ہوتو ہی گرفتاررکھا جاسکتا ہے ،ع پرتشدد فوجداری اور وائٹ کالر کرائم کے ملزموں میں فرق کرنا ہوگا،نیب ملزموں کے کنڈکٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ،

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    ہم کسی ادارے کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کریں گے،سپریم کورٹ

    عدالت نے احتساب عدالت لاہور سے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات طلب کرلیں ،عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے استغاثہ کے تمام 38 گواہوں کے بیانات کب تک ریکارڈ ہونگے ،بتایا جائے عام طور پر نیب مقدمات میں تاخیر کیوں ہوتی ہے ،سپریم کورٹ نے احتساب عدالت نے نومبر کے تیسرے ہفتے تک رپورٹ مانگ لی ۔

    حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

    پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو نہ جانے کیا ہوتا،مولانا فضل الرحمان

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ملزموں کو گرفتار کرنے کے اور طریقے بھی استعمال ہو سکتے ہیں ،ملزموں کے پاسپورٹ، بینک اکاﺅنٹس اور جائیداد کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔عدالت نے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وائس چیئرمین عابد ساقی کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کر دی

  • پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات اور مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 13 اموات ہوئی ہیں جبکہ 736 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 715 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 مریض سامنے آ چکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 ، سندھ میں 2 ہزار 591 ،خیبر پختو نخوا  میں ، ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 اموات ہو چکی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاین سی او سی اجلاس میں بھی کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،تمام چیف سیکریٹریز کو ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر توجہ دی جائے ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے

  • بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل

    بھارت میں داڑھی رکھنا جرم بن گیا، پولیس اہلکار معطل

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس اہلکار انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے اجازت لینے سے انکار کر دیا اور داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ پولیس کے اعلی حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سےایک ہندوستانی صحافی رویندر سنگھ روبن نے امرتسر سے فون پرباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں پگڑی اور داڑھی والے سکھ بھی کام کرتے ہیں اور ماتھے پر تلک لگائے ہندو جنہوں نے کالی ڈوری ہاتھ پر باندھ رکھی ہوتی ہے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی لیکن ایک مسلمان پولیس فورس میں داڑھی کیوں نہیں رکھ سکتا؟