کوئٹہ :پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ: محسن داوڑ کو ائیر پورٹ پرگرفتارکر لیا گیا، داخلہ سیکیورٹی رسک قرار،اطلاعات کے مطابق چند لمحے قبل رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت کیلئے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے تو ائیر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے انہیں وہاں روک لیا گیا تھا
ذرائع کے مطابق محسن داوڑ اتنظآمیہ سے واپسی کی اجازت طلب کررہےہیں لیکن ائیرپورٹ سیکورٹی اہلکاروں نے واپس جانے سے بھی روک دیا ہے ۔ ائیر پورٹ انتظامیہ نے انہیں روک کر پوچھ کچھ شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ کو پہلے بھی کوئٹہ جانے پر ایسی ہی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ کی طرف سے محسن کو ایک نوٹیفیکیشن دکھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ انکے کوئٹہ میں داخلے پر پابندی ہے جبکہ ان کو کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔
یاد رہے کہ محسن داوڑ پر کوئٹہ میں جلسہ کرنے پر ایک مقدمے کا بھی سامنا ہے۔علاوہ ازیں ارمان لونی کی شہادت کے بعد تقریباً دو سال سے انہیں کوئٹہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کا اقوام متحدہ کی 75ویں یوم تاسیس پر بیان سامنے آ گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی 75ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،پاکستان نے 30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی ،یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے ،پاکستان نے 28 ممالک میں 2 لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46 مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا ،یو این امن مِشنز میں 157جوانوں بشمول 24 افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
Pakistan Armed Forces extend best wishes to @UN on its 75th anniversary. Pakistan has contributed over 200,000 troops in 46 UN Missions in 28 countries. 158 Pakistani Peace Keepers sacrificed their lives for global peace. #UNDay#UN75thAnniversarypic.twitter.com/G5rVhwEa6F
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحد ہ کا خصوصی میڈل عطاکیا گیا ،پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے،اقوام متحدہ کی قیادت نے پاکستان کی پر امن فوج کی کارکردگی کو تسلیم کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لیے سر گرم عمل ہیں،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہا،اقوامِ متحدہ چھتری تلے تاحال83پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں،پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے
لاہور:وزیر اعظم کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر،شہبازشریف کی سب تدبیریں الٹی ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز، انکوائریز اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی گئی.
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اور اسی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے.
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر ہتک عزت کے دعوے اور10ارب ہرجانے کی درخواست دائرکی گئی تھی‘اسی درخواست کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے وکیل کے ذریعے سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے.
شہباز شریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش نہیں ہورہے اور عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ 3 سال سے زیرالتوا ہے جس پر لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے شہبازشریف کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران 5جون 2020کو فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا. شہباز شریف نے یہ درخواست وزیراعظم عمران خان کی25 اپریل 2017 میں شوکت خانم ہسپتال میں تقریر کے خلاف دائر کی تھی تقریر میںعمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی.
بعدازں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے جولائی 2017 میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملکی دفا ع کو نا قابلِ تسخیر بنانے کے لیے کوشاں ہے ،
سربراہ پاک فضائیہ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار فیئر کے تناظر میں گھمبیر مسائل درپیش ہیں ملکی دفاع میں ہمیں ٹیکنالو جی اور مقامی طور پر تیار کردہ منصوبوں کو فروغ دینا چاہیے
سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اپنے اہداف پر پوری توجہ مرکوز رکھیں ،طلبہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نسٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی قبضے کے بعد کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
Pakistan would continue to play a leading role in the United Nations for peaceful settlement of international disputes and developing friendly relations among nations based on the principle of equal rights and self-determination of peoples, as enshrined in the UN Charter.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالمی قوانین اور معاہدے نظر انداز کر کے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ دنیا بھر میں قیام امن کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
واشنگٹن :بھارت امریکا کیساتھ سیٹیلائٹ تک رسائی ،چین اورپاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ سیٹیلائٹ تک رسائی کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے بھارت کو مختلف فضائی اور میدانی ڈیٹا تک رسائی کا موقع ملے گا جس کا مقصد چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کا اعلان ممکنہ طور پر اگلے ہفتے امریکی سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری دفاع کے دورہ بھارت کے دوران کیا جائے گا جہاں وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں سے مذاکرات کریں گے۔
امریکی کمپنیوں نے بھارت کو 2017 سے اب تک 21 ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا ہے اور امریکی حکومت بھارت پر فوجی آلات کے بہتر استعمال کے لیے حساس معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔بھارتی کابینہ نے بدھ کو معاہدے کے حتمی مسودے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان پہلے ہی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور خاص کر خطے میں چین کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائزعیسیٰ فیصلے میں ہماری تمام باتیں تسلیم کر لی گئیں:سمجھے والوں کے لیے اس فیصلے میں بہت کچھ ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے میں ہماری تمام باتیں تسلیم کر لی گئی ہیں تو ہم نظرثانی کیوں فائل کریں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ وقت بتائے گا ان کے پاس منی ٹریل ہے یا نہیں، یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بتائے گا یا پھر سپریم جوڈیشل کونسل، ایف بی آر کے پاس بھیجنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ وہ جواب دیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا سپریم جوڈیشل کونسل کوئی کارروائی کرے گی یہ ہمیں معلوم نہیں ہے۔ شارٹ آرڈر کے بعد پٹیشنر نے ہی ریو فائل کیا تھا۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی چیز کسی کے خلاف ہو تو کہتے ہیں یہ فوج اور آئی ایس ائی کر رہی ہے، لندن کی پراپرٹی کا ہونا جھوٹ یا ہوا میں نہیں ہے وہ سب سچ ہے۔ ہمارا کوئی مقصد نہیں تھا کہ قاضی فائز عیسی کے خلاف کچھ کریں۔ ریفرنس لا سیکرٹری نے ڈرافٹ کیا تھا جس پر میرے سائن ہیں۔ ججمنٹ میں کوئی بھی بات ہمارے یا صدر کے خلاف نہیں ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ پیٹشنرکے پاس بہت اچھا موقع ہے اپنے اپ کو ثابت کرنے کے لئے، مجھے میڈیا سے ہی پتا چلا کہ ایف بی آر نے کئی سماعتیں کی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعتیں مخفی ہوتی ہیں۔
انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ریفرنس میں جھوٹ ہوتا یا ان کی لندن پراپرٹی نہیں نکلتی تو ہمارے خلاف زبردست فیصلہ آنا تھا۔ عدالت کی طرف سے کیس ایف بی آر کے پاس بھیجنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ معاملہ وہاں جائے اور سوال و جواب ہوں۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اگر منی ٹریل دے دی جاتی ہے تو معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔ وفاق، وزیراعظم، صدر یا میری کسی قسم کی بدنیتی قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نہیں ہے، تمام کی تمام باتیں ہماری تسلیم کی گئی ہیں، پورے فیصلے میں کوئی بھی ججمنٹ ہمارے خلاف ہے نہ ہی صدر کے خلاف ہے۔
بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امرتسر میں کسان یونین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورے بھارتی پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے کسی شخصیت کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔ دریں اثنا گزشتہ روز بھی کسانوں نے اپنے احتجاج کے دوران مودی کے پتلے جلائے۔ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مودی کی مدد کرنے کے الزام میں کسانوں نے معروف تاجروں امبانی اور اڈانی کے پتلے بھی جلائے۔ کسانوں نے پنجاب میں آنے والی مال گاڑیوں کو روکنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز امبانی اور اڈانی کا سامان لے کر پنجاب آنے والی مال گاڑیاں معمول سے تیز رفتار کر کے پنجاب میں داخل ہوگئیں جس پر ان تاجروں کے بھی پتلے جلائے گئے۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔
اسلام آباد:کراچی ڈرامہ کھیلنے والے پریشان ہیں :شہباز شریف کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد مل گئے، کسی کو این آر او نہیں دوں گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے اگر برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا اور اس معاملے پر بورس جانسن سے خود بات کروں گا، شہبازشریف کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد مل گئے، کچھ بھی کرلیں این آر او کسی کو نہیں ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر کو وزیراعظم عمران خان نے خصوصی انٹرویو دیا۔ نوازشریف کی وطن واپس سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانیہ جانا پڑا تو خودجاؤں گا، اگر ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے خود بات کروں گا، انہوں نے ملک کے ساتھ جوبھی کیا بدقسمتی سے عدلیہ نے ہمیشہ اُن کا ساتھ دیا‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’لاہورہائی کورٹ سے سفارش کی تھی کہ وہ 7 ارب روپے کاضمانتی بانڈ مانگیں، عدلیہ نےہماری بات نہیں مانی اور شہبازشریف کی گارنٹی پر باہر جانے دیا، بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ اقتدار میں صرف جائیدادیں بنانے آتے ہیں، میں سمجھتا ہوں وفاداری اقتدار کیلئے نہیں منشورکیلئےہونی چاہیے‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اسحاق ڈار کو اُس وقت کے وزیراعظم نے پاکستان سے باہر بھگایا، شہبازشریف کا ایک بیٹا فرار ہوا جبکہ نوازشریف کے دو بیٹے بھی مفرور ہیں، جب ان سے پوچھو کہ بیٹےکیوں بھاگےتو کہتےہیں برطانوی شہری ہیں، نوازشریف کے بیٹے اربوں روپےکی جائیدادوں کےمالک ہیں‘۔
اپوزیشن رہنماؤں کے بارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں ان سب کو جانتاہوں یہ کیا سے کیا بن گئے، ان کاون پوائنٹ ایجنڈا ہےکہ عمران خان پر ایسا دباؤ ڈالا جائے کہ یہ ہماری جان چھوڑ دے، میں نے دس سال قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، وزیراعظم بننے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کرتے ہوئے بھی ان کے اتحاد کی بات کی تھی‘۔
’کرپٹ لوگوں سے جب اثاثوں یا پاناما لیکس سے متعلق سوالات کے جوابات مانگو تو یہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم قانون سے بالاتر ہیں، اس لیے جتنی مرضی خلاف ورزی کریں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، انہوں نے پہلے دن سے مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر کامیاب ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں ہوں گے‘۔
قائد حزب اختلاف کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’لندن سے شہباز شریف کو واپس نہیں آنا تھا مگر کرونا کی وجہ سے وہ وطن واپس آگئے، ہمیں شہبازشریف کےخلاف ایسے شواہد اور ثبوت مل گئےہیں کہ اب وہ بچ نہیں سکےگا، 300 ارب روپے سے زائد رقم کی ہیر پھیر کے یہ تمام ثبوت دستاویزات کی شکل میں موجود ہیں‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے ایسا ملک بنائیں جو قرض لینے کے بجائے غریب ممالک کو مدد فراہم کرے، کوشش کررہےہیں پناہ گاہیں بنائیں تاکہ مزدوروں کو فراہم کی جاسکے اور مزدو رہائش کی رقم بچا کر اہل خانہ کو بھیج دیں، ہم غریبوں کیلئے ہیلتھ کارڈ سہولت لائے تاکہ شہریوں کا مفت علاج ہوسکے‘۔
’فیٹف کےمعاملے پر اپوزیشن نے این آراو لینے کیلئے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جب انہیں ناکامی ہوئی تو پھر باپ اور بیٹی سڑکوں پر نکل گئے‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کے جلسے دیکھ کر میری پارٹی کے لوگ بھی گھبرا جاتےہیں، میرے نادان دوستوں نے بھی مشورے دیے مگر میں نے کہا جلسے کرنے دو کیونکہ جمہوریت میں سب کو احتجاج کا حق حاصل ہوتا ہے‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ’یہ کچھ بھی کرلیں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائےتھی اپوزیشن سےبات کی جائے مگر میں نے پہلے ہی بتا دیا کہ بات چیت کا فائدہ نہیں کیونکہ یہ این آر و ہی مانگیں گے، معافی دینے کا مطلب ملک تباہ کرنا ہے‘۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ’پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کا قرضہ 41 ارب ڈالر تھا، انہیں ڈھائی ارب ڈالر قرض کی قسط ادا کرنا ہوتی تھی، ہم 10ارب ڈالر قسط ادا کر رہے ہیں‘۔
عمران خان نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری اورآئی جی اغواکوکامیڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’چھوٹے موٹے مقدمےبنا کر ان لوگوں کو ہیروبنایا جارہا ہے‘۔
بین الاقوامی سازشوں پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل اور بھارت کی لابیاں امریکامیں ایک ساتھ کام کرتی ہیں، آج وہ لوگ اپوزیشن کے لیے کام کررہے ہیں، اس کا واضح ثبوت بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، جس نے پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے برطرف کیا جارہا ہے‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’بھارتی میڈیا نوازشریف کو ہیرو بنا رہا ہے، وہ ہماری افواج کی برائیاں کرکے نوازشریف کی قصیدہ گوئی میں مصروف ہے‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس بات کا علم ہے کہ پاکستانی فوج سپر پاور ہے اس لیے وہ ہم سے خوفزدہ ہے، ان کی کوشش ہے پاکستان کاحال روس کی طرح ہوجائے، ہمارے22سیکیورٹی اہلکاروں کو کس کی ایما پر شہید کیا گیا، کون ہمارے اہلکاروں کو شہید اور ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی کوشش کررہا ہے‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سےلوگ تکلیف میں ہوتے ہیں توصبربھی نہیں کرتے، گھر کو قرضے سے نکالنے کیلئے 2 طریقےہیں، پہلا آمدنی بڑھاؤ دوسرا اخراجات کو کم کرو، ہم قرض لے کر ہی حکومت چلا رہے ہیں، ایسےمیں گھر والوں کے پاس مائیک لےجاؤ تو وہ ردعمل دیں گے، مقروض گھرکوٹھیک کریں گے تو گھر والے تکلیف سے گزریں گے‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مدینہ کی ریاست کے پہلے5سال دیکھ لیں کتنی مشکل سےگزرےہیں، قوم میرا ساتھ دے جلد سارے مسائل حل کردوں گا‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میرا اور آرمی چیف کا ایک ہی مقصد پاکستان کو بہتر کرنا ہے، دونوں کا مقصد ایک ہی ہے اس لیے پہلی مرتبہ سول عسکری تعلقات اچھے ہیں‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، بنڈل آئی لینڈ سے چالیس ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی، بیرون ملک پاکستانی بنڈل آئی لینڈمیں سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے اور وہ سندھ حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ سندھ کو ہوگا، سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرناچاہیے کیونکہ ہم نے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے تمام شہریوں میں ہلیتھ کارڈ تقسیم کیے گئے، ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کے سفید پوش طبقے کو بھی ہیلتھ کارڈ پہنچائے جائیں، حکومت پاکستانی تاریخ میں پہلی بار غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنا رہی ہے، ایک لاکھ گھر کے منصوبے میں شامل ہر گھر پر حکومت تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی، بینکوں کو پابندکریں گےکہ 5 فیصد شرح سود پر شہریوں کو گھروں کےلیے قرض دیں، اگر شرح سود میں بہت زیادہ اضافہ بھی ہوا تو ہم 7 فیصد پر قرض دیں گے اور اگر شرح سود کم ہوگئی تو قرض پر بھی کم کردیں گے‘۔
عمران خان نے بتایا کہ ’بھارت میں گھروں کیلئے قرض10 فیصد شرح سود پر دیا جاتا ہے، ایسے ہی امریکا اور یورپ میں بھی گھروں کیلئے قرض دیاجاتا ہے‘۔
راولپنڈی:بہاولپورگیریژن میں ٹرائیتھلون مقابلے2020 کا انعقاد:300سےزائد یونیورسٹیز،کالجزاورمدارس کےطلبہ نےحصہ لیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بہاولپور گیریژن میں ٹرائیتھلون مقابلے 2020 منعقد کئے گئے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی وصحت مند سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرائیتھلون مقابلے بہاولپور کور کی سرپرستی میں منعقد کیے گئے، ٹرائیتھلون 2020مقابلوں میں تین ایونٹس رکھے گئے تھے، جن میں 300میٹر تیراکی، 20کلومیٹرسائیکلنگ اور 10 کلو میٹر کی دوڑ شامل تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تین سو سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا، اس کے علاوہ مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
اوپن کیٹیگری میں ساہیوال کے طالب علم سہیل عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بہاولپور کے شہباز احمد، ساہیول کےعامر عباس دوسرےاور تیسرےنمبرپر رہے، کور کمانڈر بہاولپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوجوانوں نے کھیلوں کی سر گرمیوں پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، نوجوانوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو علاقے کے لئے مثبت پیش رفت قرار دیا، مقابلوں کااہم مقصد بہاولپور میں تفریحی وصحت مند سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔