Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حکومت مخالف آج تیسرا جلسہ، پی ڈی ایم کوئٹہ میں میدان لگانے کیلئے تیار،سخت سیکورٹی انتظامات

    حکومت مخالف آج تیسرا جلسہ، پی ڈی ایم کوئٹہ میں میدان لگانے کیلئے تیار،سخت سیکورٹی انتظامات

    کوئٹہ: حکومت مخالف آج تیسرا جلسہ، پی ڈی ایم کوئٹہ میں میدان لگانے کیلئے تیار،سخت سیکورٹی انتظامات ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت مخالف تیسرا جلسہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہو گا۔ جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف احتجاج میں تیزی آنے لگی، پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں پاور شو کےلیے تیار ہے، اپوزیشن بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میدان لگائے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے سے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

    دوسری طرف بلوچستان حکومت نے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ڈی ایم جلسے کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کل (اتوار) کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ اتوار کو کوئٹہ میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت صوبائی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈیم) کے جلسے میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

  • گستاخانہ خاکے: کویت کے50 سپراسٹورزنےفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرعملی محبت کا ثبوت دے دیا

    گستاخانہ خاکے: کویت کے50 سپراسٹورزنےفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرعملی محبت کا ثبوت دے دیا

    کویت سٹی: گستاخانہ خاکے: کویت کے50 سپراسٹورزنےفرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا ،اطلاعات کے مطابق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے کے خلاف مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں کویت کے شاپنگ مالز سے فرانسیسی اشیاء کا کاؤنٹر خالی کردیا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کویت سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی اشیاء سے بھرے ہوئے تھے۔ تصاویر شیئر کرنے والوں نے لکھا کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

    اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’بائیکاٹ فرنچ پراڈکٹس‘ اور ’بائیکاٹ فرانس‘ نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان ٹرینڈ کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں فرانسیسی اشیاء کے خالی کاؤنٹرز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیکاٹ مہم کا آغاز فرانس میں میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی اشاعت اور ایک مسجد کو جبراً بند کرنے کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

    اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم ’او آئی سی‘ نے بھی فرانس کی بعض عمارتوں پر پیغمبر اسلام کے خاکوں کو لٹکانے کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بار بار حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ متنازع جریدے چارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے باہر راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جب کہ فرانس میں ہی میں ایک اسکول میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکے دکھانے والے استاد کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد کئی علاقوں میں کریک ڈاؤن آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • خان کی پالیسی، کوئی این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم کس بات کیلیے تیار ہیں؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    خان کی پالیسی، کوئی این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم کس بات کیلیے تیار ہیں؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    خان کی پالیسی، کوئی این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم کس بات کیلیے تیار ہیں؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    مبشر لقمانن آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کل انٹرویو دیا اسے بڑی خبریں نکلیں، سوشل میڈیا پر صابر شاکر پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر حال میں وطن واپس لانے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑی تو برطانیہ بھی جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بات بھی کروں گا،اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ملک لوٹنے والوں کے خلاف احتسابی عمل منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے، یہ وزیراعظم نے کہ دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں میرے خیال سے ملاقاتیں غلطی تھی، ملک میں اپوزیشن نے جو کچھ کیا عدلیہ نے اس میں ساتھ دیا، الیکشن تک تیار ہوں این آر او نہیں دوں گا،اسکا مطلب وزیراعظم کا مائینڈ میں الیکشن ہیں،

    انہوں نے کہا کہ چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جا رہا ہے جس کا پیسہ ہی سب کچھ ہے یہ لوگ بیماری ہیں، پاکستان کے سب دشمن اسکے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انڈیا سب سے آگے ہے،اسرائیل ان کے ساتھ ہے، امریکہ میں اسرائیل اور انڈیا کی لابی انکے ساتھ مل گئی جو انترنیشنل سازش کر رہی ہے،انہوں نے اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت آ پر بھی گئی تو لوگوں کو لے کر سڑکوں پر آ جاؤں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ بات کی جائے،میں نے کہا بات کا فائدہ نہیں یہ این آر او مانگیں گے، ان لوگوں نے ہر طرح سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، بلیک میل نہیں ہوا تو فوج کو بدنام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ کی بات سن کر ہنسی آتی ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر انہیں ہیرو بنا دیتے ہیں، انہیں سنتا ہوں تو ہنسی آتی ہے

    وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیوں اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے، انہیں پاکستانی فوج کا ڈر ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نیو کلیئر پاور ہیں پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ قرضے لینے کی بجائے قرضے دیں، شہباز شریف کے خلاف 23 ارب کی کرپشن کے ثبوت ہاتھ لگ گئے ،شہباز شریف نے کرونا نہیں آنا تھا یہ کرونا کی وجہ سے آیا اور سمجھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، گندم اس وجہ سے مہنگی ہوئی کہ سپارکو نے نہین بتایا کہ بارش ہونی والی ہے، اٹھارہویں ترمیم کا نقصان یہ ہوا کہ صوبوں کے پاس ذمہ داری نہین،ہم نے پنجاب سے گندم پوچھی تو جو انہوں نے گندم بتائی وہ پیدا ہی نہیں ہوئی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھائی بزدار سے ضرور باز پرس کریں،ہٹا دیں ، اسکو نکال دیں،اگر اتنا بڑا بحران انکی حکومت میں ہوا تو عثمان بزدار کیسے وسیم اکرم پلس،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکی حکومت چلی بھی جائے تو میں انکو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،عمران خان نے آج کیڈٹ کالج میانوالی میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا میں پوچھتا ہوں ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے، جس نے مسائل دیکھے ہوں گے وہی عوام کا درد سمجھے گا

  • الحمدللہ…پاکستان سے بڑی بلا ٹل گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    الحمدللہ…پاکستان سے بڑی بلا ٹل گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا، اس میں بھی پاکستان کی بڑی جیت ہے یہ پھر کبھی بتاؤں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن یہ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی بہت کوشش کی، وزیراعظم نے بھی آگاہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان نے پارلیمنٹ سے 15 کے قریب بل پاس کئے تا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلا جا سکے اور پاکستان نے 27 میں سے 21 پلان پر عملدرآمد کیا،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ 2021 فروری تک ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرے،منگولیا اور آئس لینڈ کو گرے لسٹ سے نکال دیا، جو‌حالات اس وقت ملک کے ہو رہے ہیں اس میں گرے لسٹ میں رہ جانا بھی بڑی نعمت ہے، اللہ کا شکر ہے ہم بلیک لسٹ میں نہیں گئے،اب چھ مہینے تک جو آئٹم رہ گئے حکومت انکو سیریس لے گی، بڑے ممالک نے کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے خاص کر انڈیا، کچھ لوگ جو پاکستان کے دوست تھے وہ نیوٹرل رہے اور کوئی مدد نہیں کی، لیکن ترکی نے کھل کر مدد کی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کل انٹرویو دیا اسے بڑی خبریں نکلیں، سوشل میڈیا پر صابر شاکر پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر حال میں وطن واپس لانے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑی تو برطانیہ بھی جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بات بھی کروں گا،اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ملک لوٹنے والوں کے خلاف احتسابی عمل منطقی انجام تک پہنچائیں گے،اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے، یہ وزیراعظم نے کہ دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ مجھے بتاتے رہتے ہیں کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں میرے خیال سے ملاقاتیں غلطی تھی، ملک میں اپوزیشن نے جو کچھ کیا عدلیہ نے اس میں ساتھ دیا، الیکشن تک تیار ہوں این آر او نہیں دوں گا،اسکا مطلب وزیراعظم کا مائینڈ میں الیکشن ہیں،

    انہوں نے کہا کہ چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جا رہا ہے جس کا پیسہ ہی سب کچھ ہے یہ لوگ بیماری ہیں، پاکستان کے سب دشمن اسکے ساتھ ملے ہوئے ہیں، انڈیا سب سے آگے ہے،اسرائیل ان کے ساتھ ہے، امریکہ میں اسرائیل اور انڈیا کی لابی انکے ساتھ مل گئی جو انترنیشنل سازش کر رہی ہے،انہوں نے اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت آ پر بھی گئی تو لوگوں کو لے کر سڑکوں پر آ جاؤں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ بات کی جائے،میں نے کہا بات کا فائدہ نہیں یہ این آر او مانگیں گے، ان لوگوں نے ہر طرح سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، بلیک میل نہیں ہوا تو فوج کو بدنام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ کی بات سن کر ہنسی آتی ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر انہیں ہیرو بنا دیتے ہیں، انہیں سنتا ہوں تو ہنسی آتی ہے

    وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیوں اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے، انہیں پاکستانی فوج کا ڈر ہے، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نیو کلیئر پاور ہیں پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں کہ قرضے لینے کی بجائے قرضے دیں، شہباز شریف کے خلاف 23 ارب کی کرپشن کے ثبوت ہاتھ لگ گئے ،شہباز شریف نے کرونا نہیں آنا تھا یہ کرونا کی وجہ سے آیا اور سمجھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، گندم اس وجہ سے مہنگی ہوئی کہ سپارکو نے نہین بتایا کہ بارش ہونی والی ہے، اٹھارہویں ترمیم کا نقصان یہ ہوا کہ صوبوں کے پاس ذمہ داری نہین،ہم نے پنجاب سے گندم پوچھی تو جو انہوں نے گندم بتائی وہ پیدا ہی نہیں ہوئی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھائی بزدار سے ضرور باز پرس کریں،ہٹا دیں ، اسکو نکال دیں،اگر اتنا بڑا بحران انکی حکومت میں ہوا تو عثمان بزدار کیسے وسیم اکرم پلس،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکی حکومت چلی بھی جائے تو میں انکو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،عمران خان نے آج کیڈٹ کالج میانوالی میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا میں پوچھتا ہوں ڈی جی خان میانوالی سے بھی پسماندہ ہے، جس نے مسائل دیکھے ہوں گے وہی عوام کا درد سمجھے گا

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑ بچھاڑ ہو سکتی ہے، فروری تک جھاڑو پھر جائے گا،انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جھاڑو حکومت پر پھرے گا یا اپوزیشن پر، خواجہ آصف نے وزیراعظم کی تقریر کے رد عمل میں کہا کہ وطن عزیز میں بڑی ڈبہ فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن تبدیلی جیسی کوئی ڈبہ فلم نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور صدر کا عہدوں پر رہنے کا جواز ختم ہو گیا، آرٹیکل سکس کی کاروائی لازم ہے،

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ایک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں دو گروپ سامنے آ گئے، گزشتہ روز اجلاس مین 84 میں سے 28 اراکین آئے، مریم سے لوگ ناراض نظر آئے،اراکین کی تنقید و شکوے پر شاہد خاقان عباسی نے وضاحت کی کہ مریم مشاورت بھی کرتی ہیں ہدایات لندن سے لیتی ہیں جس پر اراکین نے کہا کہ ہدایات لندن سے لینی ہین تو ہمیں کیوں بلایا گیا، خواجہ آصف ،رانا ثناء اللہ کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ اراکین کا ازالہ کریں لیکن مریم کے حوالہ سے کوئی بات نہیں کی گئی، کوئٹہ کا جلسہ بڑا اہم ہے اس حوالہ سے بلکہ کئی لحاظ سے، کوئٹہ کا جلسہ بڑا ہو سکتا ہے، کل بتاؤں گا اسکے بارے میں

  • نیب کی تاریخ کی سب سےبڑی ‘پلی بارگین’چیئرمین نیب نے دستخط کردیئے

    نیب کی تاریخ کی سب سےبڑی ‘پلی بارگین’چیئرمین نیب نے دستخط کردیئے

    کراچی : نیب کی تاریخ کی سب سےبڑی ‘پلی بارگین’چیئرمین نیب نے دستخط کردیئے،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین (رضاکارانہ رقم کی واپسی) ہونے جارہی ہے اور ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔

    کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں 23 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کامران افتخار لاری نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے اور وہ 1 ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتاہے، ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرےگا۔

    احتساب عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نجی کمپنی بائیکو کا ملازم تھا جس نے پی ایس او کے ساتھ معاہدے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں جس پر عدالت نے ریفرنس کے ایک ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم ؒ، صدر، وزیراعظم کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے،کشمیریوں نے عمران خان سے امیدیں لگالیں

    مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم ؒ، صدر، وزیراعظم کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے،کشمیریوں نے عمران خان سے امیدیں لگالیں

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم ؒ، صدر، وزیراعظم کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے،کشمیریوں نے عمران خان سے امیدیں لگالیں ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ، صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرز سرینگر، گندربل، بانڈی پورہ، بڈگام اور دیگر علاقوں میں لگے۔ سرینگر میں جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز پر قائداعظمؒ کی تصویرکے ساتھ پاکستان ہماری شہ رگ ہے بھی لکھا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے اور ’کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ کے بیانات بھی درج ہیں۔وزیراعظم کے بیانات ’جموں کشمیر کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے‘ کے بینر لگے ہوئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

    یاد رہےکہ دوسری طرف پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست زندہ رکھنےکےلیے یہ پراپیگنڈہ کررہی ہیں کہ عمران خان کے دورمیں کشمیر ایشوکمزور ہوا ہے لیکن کشمیریوں نے پاکستانی اپوزیشن کے ان الزامات جوجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اگر73 سال کی تاریخ میں کسی نے مسئلہ کشمیر موثرطورپرپیش کیا ہے تووہ پہلی بارعمران خان نے کیا ہے اوراس کی کریڈٹ بھی عمران خان کوجاتا ہے

  • جہلم میں خوفناک حادثہ،8 افراد جاں بحق،5 زخمی

    جہلم میں خوفناک حادثہ،8 افراد جاں بحق،5 زخمی

    جہلم:جہلم میں خوفناک حادثہ،8 افراد جاں بحق،5 زخمی اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان ٹکر ہوئی ہے، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

     

    ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ جہلم کے نواحی علاقے غریب وال میں پیش آیا، وین سیمنٹ فیکٹری کے قریب سے مسافروں کو لےکر نواحی گاؤں جارہی تھی کہ پہاڑی موڑ پر کراسنگ کے دوران بے قابو ڈمپر وین سےٹکرایا گئی۔

     

     

    حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، واقعے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غریب وال کے قریب حادثےمیں آٹھ افراد کی اموات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ٹریفک حادثےمیں جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ فوادچوہدری نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرد اور خواتین مزدور تھے، فیکٹری مالکان اور پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

    ذرائع کے مطابق یہ مسافرچکوال جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ ہوگیا

  • افغانستان کا دارالحکوت 2 بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 30 افراد ہلاک،درجنوں شدید زخمی

    افغانستان کا دارالحکوت 2 بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 30 افراد ہلاک،درجنوں شدید زخمی

    کابل :افغانستان کا دارالحکوت 2 بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 30 افراد ہلاک،درجنوں شدید زخمی،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ دیر کے وقفے سے ہونے والے دو بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق پہلا بم حملہ کابل کے مشرقی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جس کی زد میں ایک بس آئی۔افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔

    غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔مذکورہ بم دھماکے کے چند گھنٹوں بعد کابل میں واقع ایک تعلیمی مرکز کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور سینٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن گارڈ نے اسے پہچان لیا جس کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کی ذمہ دار نہیں۔

  • نوازشریف کی تربیت کا شاہکار:سیاسی فرزند کی اعلیٰ ظرفی ،کمال اخلاق:رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے لیے بڑاخطاب

    نوازشریف کی تربیت کا شاہکار:سیاسی فرزند کی اعلیٰ ظرفی ،کمال اخلاق:رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے لیے بڑاخطاب

    لاہور:نوازشریف کی تربیت کا شاہکار:سیاسی فرزند کی اعلیٰ ظرفی ،کمال اخلاق:رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے لیے بڑاخطاب،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں برطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کی تربیت کا ایک اورشاہکارسامنے آگیا ہے، جس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمال اخلاق پیش کیا اورشیخ رشید کو بڑے خطاب سے پکارا

    ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے "پنڈی کا شیطان ” تک کہہ دیا ،

    ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا شیطان ہر دوسرے دن شیطانیاں کرنے آجاتا ہے،لگتا ہے اس شیطان کو رمضان سے پہلے ہی بند کرنا پڑے گا

    رانا ثنا اللہ نے سخت برے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فسادی انسان نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا ہےکبھی یہ شیخص نیب کا ترجمان بنتا ہے کبھی اداروں اور کبھی حکومت کا

    رانا ثنااللہ نے یہاں پرہی بس نہیں کی بلکہ رشید کے نام کوبگاڑ کریہ کہا کہ شیدا ٹلی صاحب کراچی واقعےکے بعد علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کی ڈرامے بازی حقیقت عیاں ہوگئی ہے

    حکومت خود تو متنازعہ ہے یہ اداروں کو بھی متنازعہ کرنے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے،شیخ رشید جیسا شیطان صفت آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے،رانا ثنااللہ نے اپنے سابق سیاسی ساتھی شیخ رشید کے بارے میں کہا کہ عمران نیازی نے اس کو رکھا ہی مغلظات اور فضولیات بکنے کےلیے ہے

    رانا ثناللہ کہتے ہیں کہ اس کی باتوں کو نہ تحریک انصاف سنجیدہ لیتی ہے اور نہ عوام،کراچی واقعے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،یہ کرائے کا ترجمان ہر روز دہشت گردی کی دھمکیاں دے رہا ہے،کراچی واقعے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل کا پارٹ ٹو ہے

    رانا ثناللہ کہتے ہیں کہ عمران نیازی اور اس کے خوشامدی ترجمانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،شیخ رشید جیسا کم ظرف شخص عورت کی عزت اور احترام کو سمجھ ہی نہیں سکتا

  • 22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

    22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

    کراچی :22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا اور آگاہ کیاکہ والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں۔

    علی عمران 23 اکتوبر کی شام سے لاپتا تھے اور ان کے اہلکانہ کے مطابق وہ گھر کے نزدیک بیکری سے سامان لینے کیلئے نکلے تھے جب کہ ان کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی حکومت نے علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

    پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عمران بہت پریشان دکھائی دے رہے تھے اورجب ان سے پوچھا گیاکہ ادارے بھی آپ کی گمشدگی کی تحقیقات کررہے ہیں تو وہ اورپریشان ہوگئے