Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شہباز شریف کی گرفتاری کے انتظامات دھرے رہ گئے،ضمانت میں توسیع

    شہباز شریف کی گرفتاری کے انتظامات دھرے رہ گئے،ضمانت میں توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کر دی،عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کی ہے

    قبل ازیں شہباز شریف نے دوران سماعت عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے شہباز شریف کو بات کرنے کی اجازت دے دی ،شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ : مجھ پر الزام ہے کہ بطور وزیراعلی اختیارات سے تجاوز کیا،مجھ پر دوسرا الزام ہے کہ بے نامی اثاثے میرے ہیں، آپکی اجازت ہو تو کچھ شواہد پیش کروں،

    جس پر عدالت نے کہا کہ یہ درخواست آپ کی مرضی سے دائر ہوئی، آپ کے وکیل آپ کی طرف سے دلائل مکمل کر لیں گے، آپ عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں تواپنے کونسل سے مشورہ کرلیں، اگر کوئی بات رہ جائے تو آپ دلائل مکمل کر نے کے بعد کر سکتے ہیں ،

    شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل چاہتے ہیں کہ کہ انکی زات پر جو دھبہ لگا رہا ہے اس سے متعلق صفائی پیش کریں،

    شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر شہباز شریف کو آج نیب لے جاتی ہے تو کیا تحقیقات کرے گی؟ کیس کا ریفرنس دائر ہو چکا،تحقیقات مکمل ہو چکی ہے، شہباز شریف کو پکڑنا کسی کی انا کی تسکین سے زیادہ کچھ نہیں، قبل از گرفتاری کے حوالے سے دو فیصلے عدالت میں پیش کر دیئے ہیں،سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی حال ہی میں فیصلہ آیا ہے،تفتیشی افسر نے موکل کو کہا کہ اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں،تفتیشی افسر نے شہبازشریف سے کہا جب ضرورت ہو گی آپ کو بتایا جائے گا،

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کا یہ مؤقف ہے کہ شہبازشریف پیش نہیں ہورہے، نیب کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہیں، شہباز شریف نیب کے ساتھ مکمل تعاون کررہےہیں، شہباز شریف نیب کے ہر سوال کا جواب دے چکے، نیب شہباز شریف کو گرفتار کرنے پر بضد ہے،قتل کیس میں فردجرم ہوجائےتوبھی ضمانت کا ریلیف مل جاتا ہے،عبوری ضمانت کے دوران نیب نے صرف ایک مرتبہ بلایا اوروہ پیش ہوئے، سپریم کورٹ،لاہوراورسندھ ہائیکورٹ کےفیصلےدیکھیں تو ضمانت قبل ازگرفتاری ہونی چاہیے، بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں کے دور حکومت میں انکے خاندان کو کتنا مالی نقصان ہوا،

    شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ باتیں ہو رہی ہیں کہ شہباز شریف کو جیل بھیجو،تا کہ پارٹی کمزور کرو اور بلدیاتی الیکشن کو جیتو،شہباز شریف کی گرفتاری سے کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

    شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ وعدہ معاف گواہان بیان ریکارڈ کرتے وقت طلب نہیں کیا گیا،پراسیکیوشن کے مطابق محمد عثمان منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلاتا تھا، نیب نے جسمانی ریمانڈ کے دوران آمنا سامنا نہیں کروایا، کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف نے عہدے کاغلط استعمال کیا، شہزاد اکبر نے کہا کہ ابھی تفتیش ہو رہی ہے، پبلک آفس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا کرپشن ہوتی ہے،
    نیب شہبازشریف کے عوامی عہدے اور اثاثوں میں کوٸی تعلق ثابت نہیں کر سکا،شہزاد اکبر جو کہتے ہیں ایک ہفتےبعد اس پرعمل ہو جاتاہے

    قبل ازیں میاں شہباز شریف کی ممکنہ ضمانت خارج ہونے کی صورت میں شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے پولیس انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے،کارکنوں کے احتجاج سے نمنٹنے کے لئے اضافی نفری طلب کر لی گئی تھی،ہائی کورٹ کے باہر پولیس نے واٹر کینن منگوا لیا ۔ قیدیوں کی بڑی وین بھی منگوا لی گئی ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کی نعری بازی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

    میاں شہباز شریف اور نیب کی گاڑیاں ایک ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے باہر کھڑی ہیں، نیب نے گاڑی منگوا لی ہے جو شہباز شریف کی گاڑی کے ساتھ کھڑی کی گئی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو امید ہے میاں شہباز شریف بے قصور ہے بے گناہ ہے انھیں بد ترین بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،میاں شہباز شریف صاحب کی بیل اگر مسترد ہوتی ہے تو میاں صاحب خود کو قانون کے حوالے کر دے گے وہ قانون کا احترام کریں گے

    شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچی تھی

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

    شہباز صاحب،جو آپ نے خدمت کی اس کا صلہ اللہ سے مانگیں،آپکا موقف سنیں گے،عدالت

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    ہائیکورٹ کا شہبازشریف کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

    شیخ رشید کب کے ش ہو چکے ہیں، شہباز شریف

    شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب گاڑی پہنچا دی گئی، رانا ثناء اللہ نے کیا بڑا اعلان

    شہباز شریف کو گرفتار کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ وکیل نے عدالت میں حیران کن دعویٰ کر دیا

    نیب نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت مستردکرنے کی استدعا کر دی، نیب نے عدالت میں کہا کہ شہباز شریف کیخلاف اسٹیٹ بینک سے شکایت موصول ہونے پرانکوائری کی، شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے،

    یہ درخواست آپکی مرضی سے دائر ہوئی،دلائل مکمل ہونے کے بعد بات کریں،عدالت کا شہباز شریف کو حکم

  • غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی اورغیرملکی تنظیموں کے نمائندوں نے جورا سیکٹر کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے وفد کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی،غیرملکی سفیروں کو بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باعث نقصان سے آگاہ کیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج شہری آبادی پرکلسٹر بموں کا استعمال کررہی ہے،بین الاقوامی قوانین کے مطابق کلسٹربموں کا استعمال ممنوع ہے،رواں سال بھارت نے 2 ہزار 333 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے،پاک فوج صرف فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے،بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہاہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،بھارت نے پورے خطے کویرغمال بنا رکھا ہےمسئلہ کشمیر کا حل خطے کےلیے ضروری ہے،

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    پاکستان نے کبھی غیر ملکی سفیر ،ادارےکو ایل او سی کےکسی علاقے میں جانےسےنہیں روکا۔ پاکستان نےاقوام متحدہ مبصرمشن،سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا۔ پاکستان چاہتاہےایل اوسی پر کوئی بھی جا کر زمینی حقائق کا جائزہ لے سکتا ہے۔ بھارت نے غیر  ملکی سفیروں کے ایل او سی کے  دورے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ بھارت نےیو این مبصر مشن اور میڈیا پربھی ایل اوسی جانے پرپابندی لگارہی ہے

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

  • انسداد منی لانڈرنگ بل پر صدر مملکت نے کئے دستخط

    انسداد منی لانڈرنگ بل پر صدر مملکت نے کئے دستخط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے ہیں ،

    صدر مملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ2020 کی توثیق کردی،انسداد منی لانڈرنگ بل ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے لایا گیا،صدر مملکت نے دستخط سے انسداد منی لانڈرنگ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا،منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں ہوں گی ،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظور کیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    حکومت کو بڑا دھچکا،قومی اسمبلی سے منظور کردہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل سینیٹ سے مسترد

    اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے اس کیخلاف ترمیم پیش کی اور کہا جس طرح اجلاس چلایا جا رہا ہے، اس سے ہاؤس کی عزت نہیں ہو رہی۔ ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ بل سے متعلق ہماری 10 سے 12 ترامیم ہیں۔ اپوزیشن خصوصاً چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کا موقع نہ دینے کیخلاف حزب اختلاف کے ممبرز نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا۔

    دیگر بلز میں انسداددہشتگردی تیسراترمیمی بل2020، سرویئنگ اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020، اسلام آبادہائیکورٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔ اس سے قبل سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء مسترد کر دیا گیا تھا۔ بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔

     

  • مریم نواز مکر گئی،جھوٹ پہ جھوٹ، کیا ن سے ش نکلنے والی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مریم نواز مکر گئی،جھوٹ پہ جھوٹ، کیا ن سے ش نکلنے والی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عسکری و سیاسی قیادت کی خوشگوار ماحول میں بیٹھک کے بعد نواز شریف تنہا ہو گئے ہیں کیونکہ انکے بیانئے کی کسی نے تائید نہیں کی کہ ہماری لڑائی عمران خان نہیں بلکہ انکے لانے والوں کے ساتھ ہے، پتہ نہیں انکا اشارہ عمران خان کے ڈرائیور کی طرف ہے یا کسی اور کی طرف ،بحرحال فوج کی جانب سے واضح ہو گیا کہ سیکورٹی اور قومی سلامتی کے حوالہ سے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لیکن الیکشن کمیشن، چیئرمین نیب کی تقرری یا آئین میں تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، یہ سب سیاسی قیادت نے کرنا ہے، اندر کی خبر دینے والوں کا یہ کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کے مابین جو ملاقات ہوئی،اس میں بلاول یا شہباز نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو فوج لائی،اور نہ ہی الیکشن میں دھاندلی کا کوئی ذکر کیا گیا البتہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھل کر بتا دیا کہ فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی ہو گئی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز تو صاف مکر گئی کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،پتہ نہیں، شہباز شریف نے مریم کو بتایا بھی ہے یا کہ نہیں، انکا سیاست میں اصل تجربہ ہی رات کے اندھیروں میں مقتدر حلقوں سے ملاقات کا ہے،یہ ملاقات تو اعلانیہ ہوئی، یہ بھی پتہ نہیں کہ مریم نواز اپنے چچا شہباز اور خواجہ آصف کو ن لیگ کاحصہ بھی سمجھتی ہیں یا نہیں، دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال اور خواجہ آصف کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کی، سب نے اکٹھی بھی ملاقات کی اور کھل کر بات ہوئی، ایک دن پہلے بھی ملاقات ہوئی تھی، ن لیگ کی دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئیں، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ٹیبل پر موجود تھے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مگر معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا جب احسن اقبال نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کر دی، انکا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ون آن ون ملاقات کی بات کی ہے تو انہوں نے جھوٹ بولا، چھوڑیں انکو جھوٹ بولنا مریم اور انکے پاپا کا شیوہ رہا ہے،یہ تو کچھ بھی نہیں مکرے یہ لوگ، نواز شریف نے جب باہر جانا تھا تو کیسے کیسے آسکر ایوارڈ یافتہ پرفارمنس ن لیگ کی جانب سے پیش کی گئی، آرمی چیف نے شہباز شریف اور بلاول کی موجودگی میں تو یہ بھی کہہ دیا کہ آپکی حکومت بنتی ہے تو فوج ساتھ کھڑی ہو گی، عسکری قیادت کی دوراندیشی قابل داد ہے، عین اے پی سی سے کچھ دیر پہلے انہوں نے سیاسی قیادت سے ملاقات کر کے اپنی پوزیشن کلیئر کر دی، کیونکہ خدشہ تھا کہ اس کانفرنس میں فوج کے خلاف بات ہو سکتی تھی،اسکا پہلے ہی علاج کر لیا گیا، صرف نواز شریف کی تقریر فوج کے مخالف ثابت ہوئی، وہ تقریر ریکارڈ کی گئی تھی جوں کی توں چل گئی، جس سے واضح ہو گیا کہ نواز فوج کے خلاف بھرے بیٹھے ہیں ،یہ کسی صورت ن لیگ کے لئے ٹھیک نہیں ، بہت سے ن لیگی تو اب منہ چھپائے پھر رہے ہیں کہ وہ جائیں توکدھر جائیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فی الحال بال اپوزیشن کی کورٹ میں ہے کہ وہ کس طرح حکومت مخالف تحریک کو منظم کرتی ہے، اب غیر آئینی طریقے سے حکومت بدلنے کا راستہ بند ہو گیا، اب چھڑی گھما کر وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی روایت ختم ہو گئی،اپوزیشن احتجاج، دھرنا دیتی ہے، لانگ مارچ کرتی ہے تو اسکا نتیجہ وہ نہیں نکلے گا جو ماضی میں نکلتا تھا، اب حکومت کو احتجاج کے ذریعے فارغ نہیں کیا جا سکتا، حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ناکامیوں کا کردار ہے، وہ دونوں میثاق جمہوریت پر ہی عمل کر لیتے، مقتدر طاقتوں کو صحیح انداز میں ڈیل کرتے تو عمران خان کبھی وزیراعظم کا آپشن نہ بنتے، میثاق جمہوریت سے انحراف کس نے کیا، لیکن دو رائے نہیں کہ دونوں نے میثاق جمہوریت کو مذاق جمہوریت میں بدل دیا، اسوقت بھی صورتحال ویسی ہے جیسی پچھلے دور میں تھی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھرنا دے رہی تھی لیکن کے پی اسمبلی توڑنے کے لئے تیار نہیں تھی ،موجودہ اپوزیشن بھی اسی طرح چل رہی ہے، سو جلسوں اور دھرنوں سے حکومت اتنی نہیں ہل سکتی جتنی تمام اپوزیشن کے استعفوں سے ہل جائے گی،یہ لوگ کچھ بھی کر لیں لیکن اگر استعفے نہیں دیتے تو قوم ماضی کے تجربات کی بنیاد پر اپوزیشن کے بارے میں شک کا اظہار کرتی رہے گی، عمران خان بیلٹ باکس کے ذریعے اقتدار میں آئے، کرپشن کے خاتمے، کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کے لئے ووٹ ملا، عمران خان بتاتے ہیں کہ اس ملک میں مافیا سرگرم ہے جن پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں،تو اس مقصد کی نفی ہوتی ہے، جس کے لئے عوام نے عمران کو ووٹ دیئے، جن کے بھتیجے بھانجے نیب ،ایف آئی اے کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ،بہن بھائی نیب پیشیاں بھگت رہے ہیں، انکا احتساب ہوتا ہے یا نہیں، ابھی انکو دنوں اور گھنٹوں کے حساب سے ضمانتیں مل رہی ہیں،یقینا یہ حکومت کے لئے پریشانی کا سبب ہے.

  • محمد زبیر نے نوازشریف، مریم نواز کے حوالے سے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    محمد زبیر نے نوازشریف، مریم نواز کے حوالے سے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : محمد زبیر نے نوازشریف، مریم نواز کے حوالے سے آرمی چیف سے دوملاقاتیں کیں،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے تصدیق کردی ہےکہ سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے دو ملاقاتیں کیں۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی دھمکیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ‘بھارتی صلاحیت کے مطابق ہماری تیاری ہے، جو صلاحیت ہمارے سامنے موجود ہے اسی کے مطابق ہم خود کو تیار کر رہے ہیں’۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘پاکستان کی مسلح افواج محدود وسائل کے باوجود ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اسی سلسلے میں نئی ٹینک شامل کرنے جارہے ہیں اورچیف آف آرمی اسٹاف نے اس کا مظاہرہ بھی دیکھ لیا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘فوج میں اس سے پہلے خالد ون بھی شامل کی گئی جو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے اور ان ٹینکوں کو اسٹرائیک فارمیشنز میں شامل کیا جارہا ہے اور ہر طرح کے خدشات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے خطے اور اطراف میں خاص کر بھارت جس طرح کی تیاری کر رہا ہے اس کے لیے ہمیں ہر طرح سے تیار رہنا ہوگا’۔

    آرمی چیف سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق سوال پر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف سے محمد زبیر نے دو مرتبہ ملاقات کی، ایک ملاقات اگست کے آخری ہفتے اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی’۔انہوں نے کہا کہ ‘دونوں ملاقاتیں ان کی درخواست پر ہوئیں اور ان میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے’۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ‘دونوں ملاقاتوں میں انہوں نے مریم نواز اور نواز شریف صاحب سے متعلق بات کی، ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ ان کے قانونی مسائل پاکستان کی عدالتوں میں حل ہوں گے’۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان کے سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں میں حل ہوں گے اور فوج کو ان معاملات سے دور رکھا جائے گا’۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر کہا تھا کہ عسکری قیادت (آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی) سے مسلم لیگ (ن) کی ایک نہیں 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس میں صحافی کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سیاسی رہنماؤں کے لیے عشائیے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اس عشائیے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے نواز شریف کے کسی نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کی بھی تردید کی تھی۔

    اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد سے چند دن قبل حکومتی اور اپوزیشن سیاسی رہنماؤں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں فوجی قیادت نے سیاسی رہنماؤں سے کہا تھا کہ سیاست آپ کا کام ہے لہٰذا فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کی عسکری قیادت سے ایک نہیں، 2 ملاقاتیں ہوئیں ہیں، دونوں میں شامل تھا اور پہلی ملاقات میں، شہباز شریف اور میں نے ایک ہی میز پر کھانا کھایا۔

    وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پہلی ملاقات 5 گھنٹے جبکہ دوسری سوا 3 گھنٹے ہوئی اور اس روبرو (ون ٹو ون) ملاقات میں خواجہ آصف اور احسن اقبال نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، میں نے اپنی کتاب دینی تھی اس لیے میں نے وہاں سے نکل جانا مناسب سمجھا اور وہاں آخری بندہ میں ہی تھا جبکہ یہ دونوں تھے جو آرمی چیف اور جنرل فیض حمید سے مذاکرات کر رہے تھے۔

  • نواز شریف اور مریم کی خاطر آرمی چیف سے دومرتبہ ملا ، گفتگوبھی  ہوئی، محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی

    نواز شریف اور مریم کی خاطر آرمی چیف سے دومرتبہ ملا ، گفتگوبھی ہوئی، محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی

    کراچی:نواز شریف اور مریم کی خاطر آرمی چیف سے دومرتبہ ملا ، گفتگوبھی ہوئی، محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی دو ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ مین میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اورکھانےکے دوران سیاست پر بھی بات ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات طویل تھی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے حوالے سے جب گفتگو کی تو آرمی چیف نے کہا قانونی معاملات عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ’اس قسم کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے میں نے کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کیا‘۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ’چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سے40 سال پرانےتعلقات ہیں، اُن سے اسدعمر کے بیٹےکے ولیمے میں ملاقات ہوئی تو آرمی چیف نے کہا اسلام آبادآئیں ملاقات کریں‘۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ’ملاقاتوں میں نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق گفتگو ہوئی مگر کوئی ریلیف نہیں مانگا، اس طرح کی مٹینگز میں سیاسی بات چیت بھی ہوجاتی ہے‘۔ محمد زبیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

    قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف آف اسٹاف سے دو علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، یہ مٹینگز سابق گورنر سندھ کی درخواست پر ہوئیں تھیں‘۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے مسلم لیگ نواز کے رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملاقاتیں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق تھیں، پہلی ملاقات اگست کےآخری ہفتےدوسری 7ستمبرکو ہوئی تھی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے محمد زبیر پر واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے، ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

  • ایک طرف فوج سے نوازشریف اورمریم کے لیے مدد کی بھیک تودوسری طرف جھوٹ ،بہتان ، بہت جلد چھکے چھڑادینے والے حقائق آرہے ہیں ،کامران خان

    ایک طرف فوج سے نوازشریف اورمریم کے لیے مدد کی بھیک تودوسری طرف جھوٹ ،بہتان ، بہت جلد چھکے چھڑادینے والے حقائق آرہے ہیں ،کامران خان

    اسلام آباد:ایک طرف فوج سے نوازشریف اورمریم کے لیے مدد کی بھیک تودوسری طرف جھوٹ ،بہتان ، بہت جلد چھکے چھڑادینے والے حقائق آرہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی طرف سے ایک طرف تو فوج سے نوازشریف اورمریم نواز کی جان بخشی کے لیے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا تو دوسری طرف ن لیگ کی طرف سے بہتانوں اورالزام تراشیوں کا سلسلہ نکل پڑا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ فوج جیسے ادارے کے ساتھ بھی گیم کھیل رہی ہے

     

     

     

     

    وہ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ! یہ خبر پچھلے دو ماہ 2 بار سابق گورنر محمد زبیر نواز شریف مریم نواز شریف ایلچی کی حیثیت سے آرمی چیف سے مدد مانگنے گئے tip of the ice berg جب آپ کو بتائیں گے

    وہ آگے چل کرمزید کہتے ہیں کہ !

    پچھلوں دو سالوں سے شہباز شریف آصف زرداری بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں چھکے اڑ جائیں گے

  • فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا تحریک انصاف کی حکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ گروپ کے مابین مبینہ طور پر لڑائی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ر عاصم باجوہ کے حوالہ سے ایک سٹوری کی وجہ سے جنگ گروپ کو نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ جنگ گروپ کا اس سٹوری سے کوئی تعلق نہیں، عاصم باجوہ کے خلاف سٹوری احمد نورانی نے دی تھی، اور احمد نورانی کو تین سال قبل جیو سے فارغ کر دیا گیا تھا، فیصل واوڈا اپنے خلاف شائع ہونے والی خبر کی وجہ سے جنگ گروپ سے نالاں ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایک اپنی ذاتی خبر کا بدلہ لینے کے لئے حکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مابین لڑائی چاہتے ہیں.

    جنگ گروپ نے فیصل واوڈا کے خلاف ایک سٹوری دی تھی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں، باغی ٹی وی پر فیصل واوڈا کی جانب سے اثاثے چھپانے اور دوہری شہریت چھپانے کے تمام ثبوت شائع کئے جا رہے ہیں ،ثبوت ہونے کے باوجود فیصل واوڈا جنرل ر عاصم باجوہ کے حوالہ سے شائع شدہ سٹوری کی آڑ میں جنگ گروپ کے خلاف متحرک ہیں اور مہم چلا رہے ہیں

    گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایس ای سی پی ڈیٹا لیک معاملے پر بھی بحث کی گئی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حساس معلومات پر مبنی ڈیٹا لیک ہو کر بھارت تک کیسے پہنچا؟ رپورٹ پبلک کی جائے تا کہ حقائق عوام کے سامنے آئیں،معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہے جسے نظر انداز نہیں کر سکتے،معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پس پردہ کرداروں کو سامنے لایا جائے،

    جیو کے خلا ف وفاقی وزیر کی مہم پر انکے کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے پس پردہ کردار جنگ جیو گروپ کے رپورٹر فخر درانی کو کہا جا رہا ہے، فیصل واوڈا فخر درانی کو نشانہ بنا رہے ہیں جس نے انہیں بے نقاب کرنے کے لئے ایک سٹوری کی تھی کہ فیصل واوڈا نے اپنی 13 یوکے کی املاک اور اس کی امریکہ کی شہریت دونوں کے بارے میں الیکشن کے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا تھا۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔11؍ جون 2018ء کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔ کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی ،فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

     

    حریف امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ میں واوڈا کی دہری شہریت چیلنج کی لیکن دباؤ پر واپس لے لی تھی، 2018ء میں سپریم کورٹ ن لیگ کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت پر نااہل قرار دیا تھا۔ واوڈا کے معاملے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8؍ جون تھی جسے مزید تین دن کیلئے بڑھایا گیا تھا۔ واوڈا نے اپنے کاغذات 11؍ تاریخ کو جمع کرائے اور ایک حلف نامہ بھی جمع کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔این اے 249؍ سے ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات کی 18؍ جون 2018ء کو منظوری دی جس کے بعد 22 جون 2018ء کو فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کی تنسیخ کیلئے شہر میں امریکی قونصل خانے میں درخواست جمع کرائی جس کا مطلب یہ ہوا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق فیصل واوڈا نے 22 جون ، 2018 کو اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کے 11 دن بعد ، مستعفی ہونے کے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دی تھی۔ دوسرے لفظوں میں انہوں نے ای سی پی کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے 4 دن بعد ہی قومیت سے محروم ہونے کی درخواست دی۔

    فیصل واوڈا کے پاس لندن کے پوش علاقوں میں 9 جائیدادیں تھیں۔ انہوں نے پاکستان میں ان جائیدادوں کا اعلان نہیں کیا۔ ان نو جائیدادوں کی موجودہ قیمت ایک ارب روپے سے زیادہ ہے۔ ان نو جائیدادوں کے علاوہ ، اس کے پاس پانچ دیگر جائیدادیں بھی ہیں جن میں تین برطانیہ اور دو دبئی اور ملائشیا میں شامل ہیں۔ واوڈا نے ان پانچ جائیدادوں کو 2018 کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت قرار دیا ہے۔ برطانیہ میں نو جائیدادوں کا اعلان نہ کرنا اثاثے چھپانے کا واضح کیس ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول پونے والی دستاویزات کے مطابق فیصل واوڈا کی غیر اعلانیہ جائیداد یں جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں ان میں سے ایک فلیٹ 603 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 آر بی ہے، 2 ، عنوان نمبر این جی ایل 403293 ، فلیٹ 466 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 کیو ہے، 3 عنوان نمبر این جی ایل 382324 ، فلیٹ 368 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 کیو ایس ہے ،4 ، عنوان نمبر این جی ایل 400830 ، فلیٹ 489 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ، ڈبلیو 2 2 کیو ایس ہے،5 ،عنوان نمبر این جی ایل 371378 ، فلیٹ 567 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ، ڈبلیو 22 آر اے ہے ، 6 ،عنوان نمبر این جی ایل 773727 ، فلیٹ 24 ، اسٹورکلف بند ، اسٹورکلف اسٹریٹ ، لندن ڈبلیو ون ایچ 5 اے کیوہے، 7 ، عنوان نمبر این جی ایل 946951 ، 9 واٹر گارڈن ، اسٹینمور HA73 Q1 ہے ،8، عنوان نمبر این جی ایل 947677 ، 118 واٹر گارڈن لندن ، ڈبلیو 2 2 ڈیڈی ہے، 9 عنوان نمبر این جی ایل 948683 ، فلیٹ 128 چوکور ٹاور ، کیمبرج اسکوائر ، لندن ڈبلیو 2 2 پی ایل ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا کی جنگ،جیو گروپ کے خلاف ناراضگی کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے فیصل واوڈا کو بے نقاب کیا،لندن میں 9 جائیدادیں ہیں اسکے لئے پیسہ کہاں سے آیا،کراچی میں 46 کروڑ سے زائد کی 2 جائیدادیں ہیں،3 جائیدادیں برطانیہ، 2 دبئی اور ملائشیا میں ہیں،2018 میں ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم سے بھی فیصل واوڈا نے اٹھایا، عوامی نمائندے کا کام عوام کو جوابدہ ہونا ہوتا ہے، اس سے سوال کیا جاتا ہے اور انکو جواب دینا پڑے گا


    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دوہری شہریت اور اثاثے چھپانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں درخواست زیر سماعت ہے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی،وکیل فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ جواب داخل کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہے؟جس پر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی ڈس کوا لیفکیشن کا کیس چل رہا ہے،اس موقع پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستیں زیر التوا ہیں، 2 جون کو فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی، فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت درخواستیں غیرمؤثر ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیرالتوا ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    نااہلی کیس، فیصل واوڈا کو عدالت نے دی مہلت

    فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے اس سٹوری پر باغی ٹی وی نے موقف لینے کے لئے بار بار رابطہ کیا،لیکن فیصل واوڈا نے کال ریسیو نہیں کی ، وفاقی وزیر نے باغی ٹی وی کی طرف سے سٹوری پر بھیجے گئے میسج کا بھی جواب نہیں دیا، اگر وفاقی وزیر فیصل واوڈا اپنا موقف دینا چاہیں تو باغی ٹی وی اسے من و عن شائع کرے گا

  • آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردجرم عائد کرنے کا حکم،غبارے سے ہوانکل گئی

    آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردجرم عائد کرنے کا حکم،غبارے سے ہوانکل گئی

    اسلام آباد:آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردجرم عائد کرنے کا حکم،غبارے سے ہوانکل گئی ،اطلاعات کے مطابقاحتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ریفرنسزخارج کرکےبری کرنےکی درخواستیں مسترد کردیں۔

    احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور سابق صدر کی جانب سے پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    پارک لین، میگامنی لانڈرنگ، ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسزمیں عدالت نے بڑافیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری پرتینوں کرپشن ریفرنسزمیں فردجرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا، ٹرائل جاری رکھا جائے گا۔عدالت نے ریفرنسز میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد زرداری کی کی تمام امیدیں دم توڑگئی ہیں ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصلے کے بعد زرداری کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہوگئی

  • کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کا بیان، بھارت غصہ سے لال پیلا ہو گیا

    کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کا بیان، بھارت غصہ سے لال پیلا ہو گیا

    جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔
    ترومورتی نے ٹوئٹ کیا’’ہم نے مرکز کے زیر کنٹرول ریاست جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے‘‘۔
    خیال رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیر پر ایک بار پھر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ اور بھی سنگین ہوگیا ہے۔