Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • "چورنالےچتر”مانتا ہوں مہنگائی ہےلیکن مصنوعی مہنگائی اپوزیشن مافیاکی کارستانیاں ہیں‌،تمہارےساتھ نمٹنےکافیصلہ کرلیا:عمران خان

    "چورنالےچتر”مانتا ہوں مہنگائی ہےلیکن مصنوعی مہنگائی اپوزیشن مافیاکی کارستانیاں ہیں‌،تمہارےساتھ نمٹنےکافیصلہ کرلیا:عمران خان

    اسلام آباد : "چورنالےچتر”کان کھول کرسن لیں،مہنگائی ہے مانتا ہوں لیکن مصنوعی مہنگائی میں اپوزیشن مافیاکی کارستانیاں ہیں‌،اب تمہارے ساتھ نمٹنے کافیصلہ کرلیا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن اب ایک مختلف عمران خان دیکھے گی ، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، نواز شریف کو وطن واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ٹائیگرزفورس کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کے جنون کاشکریہ آپ کےجذبےکاشکریہ، ٹائیگرفورس کو خوش آمدید کہتا ہوں ، 28مارچ ٹائیگرفورس بنائی تھی ، آپ نے تب سے جب تک جومدد کی اس پرشکریہ۔پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اس سرکس میں بہت سے فنکار تھے آپ ڈیزل پر کیوں اڑے ہوئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی رضاکارفورس کا معاشرے میں بہت مقام ہوتا ہے، رضاکار فورس نے شہریوں کی ضرورت اورحقوق کی حفاظت کرنی ہوتی ہے، معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توشہری حکومت کی مدد کرنے آجاتےہیں، پاکستانی ہرمشکل وقت میں کھڑی ہوجاتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کسی ملک میں مثال نہیں کہ کینسرکاایک خصوصی اسپتال عوام کی مددسےبنے، آپ جیسے ٹائیگرز نے مل کر اسپتال بنایا، فخر ہونا چاہیے کہ دنیا کا واحد کینسراسپتال ہے، 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پاکستانی بڑے دل کے لوگ ہیں ،احساس ہوجائے تو فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں شجرکاری کرنی ہے،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے غلط وقت پربارش ہوئی ،گندم کی فصل متاثرہوگئی ، ملک میں صرف درخت نہیں اگانے بلکہ اپنے دریا بھی صاف کرنے ہیں۔

    مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں مہنگائی ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں، ہماراروپیہ گرا، ہمیں حکومت ملی تو بڑا تجارتی خسارہ ملا، جب تجارتی خسارہ ہوتوڈالراوپراورروپیہ کم ہوجاتا ہے، پیٹرول اور دیگر چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں میں جان کر ڈیزل نہیں کہہ رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی وجہ سے باہر بھی مہنگی ہوگئی ، ہم 60 فیصد دالیں ملک کے باہر سے منگواتے ہیں، ہمیں 27لاکھ ٹن گندم چاہیےتھی،ہمیں بارش کی وجہ سےخسارہ ہوگیا، نظام نہیں تھاہمیں دیرسےگندم کی فصل خراب ہونےکاپتہ چلا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک کی بہت بڑی لعنت ہے، قائداعظم نے بھی ذخیرہ اندوزی کو بھی بڑی لعنت قرار دیا، ٹائیگر فورس نے کہیں بھی خود مداخلت نہیں کرنی، ٹائیگرفورس نے تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے، باقی کام ہمارا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے کچھ لوگ آسکتے جو پیسہ بنانےلگیں گے، اس وقت شوگربنانے والے تھوڑے سے اور بہت طاقتور لوگ ہیں، شریف خاندان اور زرداری کی بھی شوگرملز ہیں، جوقیمت وہ چاہتے تھے وہی مقررکر دیتے تھے، اس بار ہم نے قیمت مقرر کرنے کا ایک طریقہ بنایا۔

    اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انھوں نے مزید کہا 11سال پہلے میں نے کہا تھا کہ سرکس شروع ہوگا، کل جو دو بچوں نے تقریریں کیں ان پربات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں سےنانی ہوگئی ہےلیکن میرے لیے بچی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبارہواں کھلاڑی ہے، اس پرمیں کیابات کروں، لندن میں جس نےبیٹھ کربات کی اس پربات کرناچاہتاہوں،اس کی شکل دیکھیں جب یہ برطانیہ جارہاتھااوردیکھیں وہاں جا کر کیا شکل بنائی، شیریں مزاری نےجاتےوقت کاحال دیکھاتواس کی آنکھوں میں آنسوآگئے، میری آنکھوں میں بھی آنسو آجاتے اگر اس کو جانتا نہ ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہالی وڈ میں بھی کوئی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا، جو شہبازشریف نے کی، جب شیریں مزاری رونے لگی تو ان کو تو باہر جانے ہی دینا تھا، اس نے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف غلط زبان استعمال کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ برصغیرکی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں، جومودی کےجتنی پاکستان نےنفرت کرتی ہو، پرسوں سیکیورٹی فورسز کے 20 لوگوں نے شہادت پائی ، اور یہ ہمارے لیے اور ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا تھا، یہ وہ نواز شریف ہے، جو آج فوج اور فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کررہا ہے، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر پرسریا بناتے ہوئے وزیربنا، یہ ضیاالحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا، افسوس ہےکہ ہمارے ملک کی عدالتوں نےاس کی مددکی، یہ وہ آدمی ہے، جس نے زرداری کو 2 بار جیل میں ڈالاتھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس جنرل باجوہ نے نہیں بنایا تھا، نواز شریف اورزرداری پر ایک کتاب لکھی گئی تھی ، کتاب میں ذکرتھا دونوں کیسے ملک سے پیسہ چوری کرکے لے کر گئے، وہ کتاب جنرل باجوہ نے نہیں لکھی تھی، باہر کوئی کتاب لکھیں تو جو لکھیں وہ ثابت کرنا پڑتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ گھوسٹ وارز میں ذکرہے نواز شریف نے امریکی فوج سے تحفظ مانگا، یہ لوگ اپناچوری کاپیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ سکتےہیں، جو میر جعفر اور میر صادق نے کیا یہ لوگ وہ کرتے ہیں، یہ حملہ جنرل باجوہ پرنہیں پاکستانی فوج پرہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہی بات نریندرمودی کررہاتھا، کہتا تھا نواز شریف پسند ہے،آرمی چیف نہیں، میں نے دنیا کو مودی کی شکل دکھائی کہ یہ کتنا بڑا انتہا پسند ہے، بھارتی میڈیامیں آرہا ہے کہ نواز شریف کتنا جمہوریت پسند ہے۔

    عمران خان نے کہا کیا بھارت کونہیں پتہ کہ یہ وہ وزیراعظم ہےجس نےسپریم کور ٹ میں حملہ کرایاتھا، ظلم یہ ہےکہ باقی عدلیہ کوبریف کیس دےکرخریداتھا، یہ جسٹس قیوم کو کہتا تھا کہ بے نظیر کو 5سال سزا دو۔

    ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملز کیس عدلیہ بندکرتی ہےتووہ بہت اچھی ہے، جب عدلیہ نے نااہل قراردیا تو مجھےکیوں نکالاشروع کردیا، نوازشریف،بھائی ،بیٹی ،بیٹےسب جھوٹ بولتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2013 الیکشن میں 137 پٹیشن دائر کی گئیں اور 2018 کے الیکشن میں صرف 90 پٹیشن تھیں، فافن نے کہا کہ 2018 کا الیکشن 2013 سے اچھا ہوا، میں نے 137 میں سے 4 حلقے کھولنے کا کہا، کھلے تو چاروں میں دھاندلی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی پرالیکشن ہواان کی اہلیہ نےالیکشن لڑا، ان لوگوں نےایک ضمنی الیکشن پرڈھائی سوکروڑخرچ کیا، ہمارےپاس ڈھائی سوکروڑ خرچ کرنے کے دستاویز ثبوت ہیں، ہم نےکیس نیب کودیدیا ہے، اب اپوزیشن جوعمران خان دیکھیں گے وہ بہت مختلف ہوگا، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

    وزیراعظم نے عدلیہ اور نیب کو پیغام دیتے ہوئے کہا لوگ چاہتے ہیں، ان چوروں سے پیسہ واپس آئے، عدلیہ کو حکومت سے جو مدد چاہیے وہ دینے کو تیار ہیں، روز سماعتیں کرکے کیس ختم کریں، خدا کا واسطہ ہے کہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاؤ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کواب کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی ،عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے،سرکس والے تو کسی نہ کسی کا کندھا پکڑ کر آئے، انشااللہ اب میں آپ کو مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر جانے والوں کو خود پکڑوں گا۔

    وزیراعظم نے کہا آج سےمیری پوری کوشش ہےکہ نوازشریف کو یہاں لایا جائے، یہاں تمہیں عام جیل میں ڈالیں گے،وی آئی پی جیل میں نہیں، تم واپس آؤ دیکھنا تمہیں کیسے رکھتےہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‏ابھی تک اپوزیشن نے ایک عمران خان دیکھا ہے آج سے نیا عمران خان دیکھو گے‏اب کسی کو پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا‏باپ کی حرام کی کمائی پر پلنے والے دو بچوں کی تقریر پر بات نہیں کروں گا, ان میں سے ایک نانی ہے لیکن میرے لئے بچے ہی ہیں اس لئے ان پر تبصرہ فضول ہے

    عمران خان نے کہا کہ ‏ان دونوں بچوں نے ایک گھنٹا حلال کا کام نہیں کیا عمران خان نے کہا کہ ‏میں نے 11سال پہلےپیش گوئی کی تھی کہ یہ سب مل جائیں گے
    ‏نواز شریف گیدڑ دم دبا کر بھاگ گیا، وہاں بیٹھ کر آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف باتیں کررہا ہے

    ‏یہ لوگ چوری کیا ہوا پیسا بچانے کیلئے ملک کو بھی بیچ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ‏نوازشریف نے باہر بیٹھ کر جنرل باجوہ پر نہیں پاکستانی فوج پرحملہ کیا ہے،
    ‏ہمارے فوجیوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں،اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں،‏پرسوں 20 فوجیوں نےجان کی قربانی دی اور شہید ہوئے،

    ‏اب سے ان کو کوئی وی آئی پی جیل نہیں ملے گی عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے،‏نوازشریف جو گیم کھیل رہا ہےاس کا پتا ہے میرے پاس انٹیلیجنس اطلاعات ہیں،‏یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ فوج اور عدلیہ میں انتشار پھیلائیں،‏آج سے میرے پوری کوشش ہے کہ نواز شریف کو ملک میں واپس لایا جائے،تم واپس آؤ میں دیکھتا ہوں تمھیں کیسے رکھتے ہیں

  • تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کا جوان وطن پرقربان:3 جوان زخمی

    تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کا جوان وطن پرقربان:3 جوان زخمی

    تربت: تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےپاک فوج کا جوان وطن پرقربان:3 جوان زخمی ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فوجی جوان شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک وسیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا، فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔

  • کیسالیڈرہےجوچاہتا ہےکہ پاکستان میں خون خرابہ ہو،بھائی بھائی سےلڑے،یہ باغ اجاڑ دیا جائے:لیگی ارکان روٹھ گئے پارٹی ٹوٹ گئی

    کیسالیڈرہےجوچاہتا ہےکہ پاکستان میں خون خرابہ ہو،بھائی بھائی سےلڑے،یہ باغ اجاڑ دیا جائے:لیگی ارکان روٹھ گئے پارٹی ٹوٹ گئی

    لاہور: کیسالیڈرہےجوچاہتا ہےکہ پاکستان میں خون خرابہ ہو،بھائی بھائی سےلڑے،اپنے ہی گھراجاڑدیےجائیں:لیگی کارکنان پریشان وحیران ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گوجرانوالہ جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب اور اداروں پر تنقید سے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض نظر آتے ہیں ،چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

    نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،

    ذرائع کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیاہے۔

    یاد رہے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں گیارہ جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجابی میں تقریر کا آغاز کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا حکومت الواع، عمران خان آپ کہتے تھے سارے ادارے ایک پیج پر ہیں، خان صاحب صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی۔لاہور سے گوجرانوالہ تک عوام کا ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف لڑیں گے، ہم اس نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں اور اور عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، ہم تاریخی بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کے خلاف نکلے ہیں، پی ڈی ایم کی شکل میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ۔

    جلسہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا لیکن اس خطاب کو کسی ٹی وی چینل پر نہیں دکھایا گیا۔

  • نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے ہیں،ن لیگ دشمنون کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہاں آؤ، چکی پیسو،کل کے جلسے کو ناکام قرار دیتا ہوں، نواز شریف کو واپس لانا چاہئے، عمران خان ڈرتا ہوتا تو یہ حالات ہوتے، فضل الرحمان نے بغیر جلسے کے فٹبال سٹیڈیم سے خطاب کیا، فضل الرحمان نے ان سے بدلہ لیا، وہ پرانا آدمی ہے،میرا بھائی ہے

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں کشمیری ہوں اور کشمیر کی جدوجہد آزاد میں حصہ ڈالا ہے، کوئی بھی کشمیریوں کے ساتھ نہ رہے پھر بھی کشمیری حق لے کر رہیں گے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، مہنگائی کا اعتراف کرتا ہوں، ایک سے دو ماہ میں آٹا چینی سستا ہو گا، قیمتیں کم ہوں گی

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کھل کر سامنے آگئے ، اب ان سے کھل کر سیاست ہوگی، نواز شریف کو سمجھ آ گئی ہے کہ میرا سیاسی جنازہ پاکستان جانا ہے، سیاست نہین آنی، شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ، بہتر کھیل رہا ہے، اب کوئی گنجائش نہیں، جنگ کا طبل بج چکا، اسکے ساتھ وہی ہو گا جو الطاف حسین کے ساتھ ہوا

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہے، نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کورٹ پہن کر عدالت گئے، پاک فوج ملک میں امن واستحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا،31 دسمبر میں ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے،نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں ،اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ،بےنظیراورعمران خان کے لاہور جلسے کےمقابلےمیں یہ جلسہ ناکام رہا،شہزاد اکبر نے بھی کہا کہ ہاں ملاقات ہوئی ،نواز شریف نے ترکی کے ریلائنسز ہوٹل میں سوا گیارہ بجے کس سے ساتھ ملاقات کی یہ بتایا تو ۔۔ مگر نہیں بتا سکتا مجھے اجازت نہیں ہے

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

  • ملک بدترین بحران کا شکار،کرپشن کے خاتمے کیلئے انتقامی نہیں مساوی قانون چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    ملک بدترین بحران کا شکار،کرپشن کے خاتمے کیلئے انتقامی نہیں مساوی قانون چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    گوجرانوالا : ملک بدترین بحران کا شکار،کرپشن کے خاتمے کیلئے انتقامی نہیں مساوی قانون چاہتے ہیں: بلاول بھٹوکا خطاب ، اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے مساوی قانون چاہتے ہیں، مساوی قانون بنا کر سابق صدر اور سابق وزیر اعظم سے حساب لو، لیکن اگرکسی جنرل، جج پر کرپشن کا الزام ثابت ہوتاہے تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا،

    اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کا بدترین دور دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں، پاکستان جب دولخت ہوا اس وقت بھی ملک کا یہ حال نہیں تھا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کیاتبدیلی یہ ہے کہ آٹا، چینی ، بجلی، ادویات، بجلی گیس بحران ہی بحران ہے،بتایا جائے وسیم اکرم پلس کوکسی جادوگرنی، یا خلائی مخلوق نے لگایا۔

    انہوں نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری او رغربت ہے، انڈے 200، ٹماٹر200، پیاز 80روپے کلو ملتے ہیں، مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری بھی بھی بڑھ رہی ہے۔نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، سفید پوش کا جینا حرام ہوچکا ہے، تاجروں کی دکانیں بند، فیکٹریاں بند، یہ ہے عمران خان اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ ہم نے غریب خواتین کے انقلابی غریب سپورٹ پروگرام شروع کیا، پنشن میں 150فیصد، تنخواہوں میں 100فیصد اور فوجی سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا تھا، یہ مہنگائی کا حل ہے، عمران خان کا حل مہنگائی ہے، ٹڈی دل ہے، کورونا ہے تو ان سب کیلئے حل ٹائیگرفورس ہے۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا ، پچا س لاکھ گھر دوں گا، لیکن عوام کوبے گھر کردیا، قرض نہیں لو گا،دوسالوں میں ملکی تاریخ کا تاریخی قرض لیا گیا۔

    پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ یہ میرا گوجرانوالہ کے عوام سے مخاطب ہونے کا پہلا موقع ہے، میں یہاں کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی سیاسی جماعت کیلئے قربانیاں دیں اس کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی یہ ہے آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ اشیائے ضروریہ کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لے کر پھر رہے ہیں لیکن انھیں روزگار نہیں مل رہا۔ محنت کش اور مزدور کے چولہے بند ہو چکے ہیں۔ یہ عمران خان اور ان کے سیلکٹرز کی تبدیلی ہے۔ آج پاکستان میں ہر شعبہ بحران کا شکار ہے۔

    تھانوں کچہریوں میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔یہ کیسا نظام ہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف ، فریال تالپور اور مریم پر الزام لگے تو جیل لیکن عمران خان اور علی بابا پر الزام لگے تو کوئی پوچھتا نہیں۔پی ٹی آئی کرپشن کے نام پر انتقام کرتی ہے لیکن ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس کیلئے ایک قانون بنانا ہوگا۔پھر سابق صدر ، سابق وزیراعظم سے بھی حساب لو، لیکن اگرجنرل، جج پر کرپشن کا الزام ہے، تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا، تبھی ہم ملک میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے۔

    پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن یہاں وسیم اکرم پلس کی حکومت ہے ، اس کو لگانے کا فیصلہ جادوگرنی نے کیا، یا خلائی مخلوق نے کیا، یہ طے ہے عوام سے پوچھا تک نہیں۔ شہبازشریف سے سو اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن کوئی انکار نہیں کرسکتا، کہ شہبازشریف نے میٹرو بس کھڑا کردیا، عمران خان آپ نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں کہ کشمیر پر سودا کرلیا ہے، کشمیر کا سودا نامنظور ہے

    بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان پربار بار تقید کی اوران کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے رہے ، بلاول بھٹو پاک فوج پربھی بار بار الزامات لگاتے رہے اورکہاکہ وہ عوام کی مرضی کا نہیں بلکہ اپنی مرضی کا وزیراعظم لاتے ہیں

    دوسری طرف بلاول بھٹو کے خطاب کے شروع ہوتے ہی پنڈال سے بڑی تعداد میں لوگوں نے جانا شروع کردیا تھا ، جس پروہاں موجود پیپلزپارٹی کے ورکرکافی پریشان نظرآرہے تھے

  • نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ میں خطاب کے دوران پاک فوج، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیراعظم عمران خان ، چیئرمین نیب پر کڑی تنقید کی

    نواز شریف نے اپنی حکومت کے چند کارنامے گنوائے بعد ازاں عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرپشن کے الزامات لگائے،

    نواز شریف کی تقریر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آج گوجرانوالہ کی تقریر، جو میڈیا پر تو نہ دکھائی گئی، لیکن جلسے میں موجود لوگوں نے سنی، ریکارڈ کی، برزبان آگے پھیلائی جائیگی، سوشل میڈیا پر چلائی گئی، کیا اِس تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی۔ اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔

    خاتون اینکر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج وہ سب کچھ کہہ دیا جو صرف سوچا ہی جا سکتا تھا ۔۔۔صورت حال بدل نہیں رہی ، بدل گئی ہے ۔۔ آنے والے دنوں میں بیانیہ کمزور نہیں مضبوط ہو سکتا ہے ۔۔۔ اللہ رحم کرے

    ایک صارف غلام رسول کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف نہیں بھارت بول رہا تھا،باجوہ ڈاکٹرائن انڈیا کو پوری دنیا میں اکیلا کر چکا ہے۔مجھے نواز شریف کے چہرے پہ مودی نظر آرہا تھا

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اس جلسے کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بتا کر کوریج دے رہا ہے، اور نواز شریف نے فوج کے خلاف بکواس کر کے ان کے مؤقف کو درست ثابت کیا اور دنیا میں ملکی وقار کو ٹھیس پہنچائی

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

  • باپ بیٹی کے پاک فوج پرسنگین الزامات ،نوازشریف اورمریم نواز لوگوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں

    باپ بیٹی کے پاک فوج پرسنگین الزامات ،نوازشریف اورمریم نواز لوگوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں

    گوجرانوالہ: باپ بیٹی کے پاک فوج پرسنگین الزامات ،مریم نواز لوگوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں ،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس مین سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے گوجرانوالا جلسے میں پاک فوج کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لوگوں کوپاک فوج کے خلاف اکساتی رہیں ،

    مریم نوازنے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام اور چیئرمین سی پیک جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان سے حساب لیں گے

    اپنی تقریر میں مریم نواز شریف نے آٹے چینی کے بحران کا عمران خان کی حکومت کوذمہ دارقراردیتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان جنرل آصف سعید کھوسہ پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سلین مافیا کہنے والے اب کہاں ہیں ،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں آج عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ حکومت صرف قوم کے ووٹوں سے آنی اور جانی چاہیے۔

    گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام شہریوں کے کاروبار بند ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا ایسے ہی برا حال ہوتا ہے جیسا آج آپ کا ہے۔

    مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مجھ سمیت کسی سیاستدان کا مقدمہ لے کر نہیں آئی بلکہ عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ عوامی نمائندے کو نکالے۔ حکومت بنانے اور ختم کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہونا چاہیے۔

  • نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ والو آپ کو معلوم ہے،نواز شریف کا آپ کے ساتھ کیا رشتہ ہے، آپ کی آواز مجھ تک نہیں پہنچ رہی، میرا آپ سے گہرا رشتہ ہے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میری آواز آپ تک نہ پہنچے اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے، میرا آپ کے ساتھ گہرا اور انمول رشتہ ہے، جب بھی گوجرانوالہ آیا، آپ لوگوں نے بڑی محبت دی، آج تو کمال کر دیا

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس محبت کی گرمائش ہزاروں میل دور محسوس کر رہا ہوں، گوجرانوالہ نے نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کی، آج بے مثال محبت کا ثبوت دے رہے ہیں، تین سالوں بعد مخاطب ہو رہا ہوں، تین سالوں میں بہت کچھ بدل گیا، جن چہروں کو ہنستا چھوڑ کر گیا تھا وہ اداس نظر آ رہے ہیں، ماؤں بیٹیوں کے چہروں پر پریشانی دیکھ کر دکھی ہو رہا ہوں، دل تو چاہتا ہے کہ نواز شریف آپ کے درمیان آ کر بیٹھے اور کہے کہ مجھے دل کا حال سناؤ ، کچھ میری سنو، کچھ اپنی سناؤ، اور آپ سے پوچھوں کہ وہ چمکتے چہرے جو چھوڑ کر آیا تھا وہ کہاں چلے گئے، رونقیں کہاں چلی گئیں اور آپ کس حال میں ہیں

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ پر کیا بیت رہی ہے، وقت کیسے گزر رہا ہے، بال بچوں کی سناؤ، وہ کس حال میں ہیں، روزگار ہے یا نہیں ہے،چولہا جلتا ہے یا بجھ گیا، دو وقت کی روٹی بھی ملتی ہے یا نہیں، گھر میں آٹا چینی دال ہے یا نہیں، بجلی اور گیس کا بل دیتے وقت کیا گزرتی ہے.سنا ہے بجلی کے بل دیتے وقت آنسو نکل آتے ہیں، یہ بات صحیح ہے، ابھی چند دن پہلے میں لوگوں کے جذبات سن رہا تھا ٹی وی پر انکے آنسو نکل رہے تھے

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نواز شریف نے کہا کہ سنا ہے کہ اب دوائی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوئی گئی،250 فیصد مہنگی ہو گئی آج غریب آدمی کہاں سے علاج کروائے، کیسے علاج کروائے،

    نواز شریف کے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان سٹیج پر پہنچے تو شرکاء کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، مک گیا تیرا شو نیازی ، پی ڈی ایم زندہ باد کے نعرے لگائے

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خوش آمدید کہتا ہوں ،مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ تشریف لے آئے، دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، پی ڈی ایم کے جلسے، پنڈال اور اپنی طرف سے خؤش آمدید کہتا ہوں

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مینگائی کے طوفان میں بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے فیس نہیں، سردیوں میں گرم کپڑوں کے لئے پیسے ہیں یا نہیں، جو لوگ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں وہ کرایہ کہاں سے دے رہے ہیں، غریب بیٹیوں کی شادیاں کیسے ہو رہی ہیں، سونے کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار تولہ ہو گئی ہے، بچیوں کے ہاتھ کیسے پیلے ہوں گے، روپے کی قدر مٹی میں مل گئی ہے، بازار میں سو روپے لے کر جانے والا شخص بتائے کہ اس میں کیا ملتا ہے؟ کچھ خریدا بھی جاتا ہے یا نہیں، محنت کشوں کا کیا حال ہے جن کی آمدنی بیس ہزار سے کم ہے، وہ کیسے گزارہ کر رہا ہے،جو کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو بے روزگار کر دیا، جو بے روزگار ہیں وہ کیسے زندگی گزار رہے ہیں، مجھے بتائیں، میرے دل پر ہاتھ پڑتا ہے

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جواب چاہئے کیوں بین الاقوامی اداروں نے الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اٹھائیں، پی ٹی آئی کو کس نے جتوایا، ووٹ ایک مقدس امانت ہے، اس میں کس نے خیانت کی، اس کا مجھے اور آپکو پتہ لگنا چاہئے، اس کا جواب لے کر چھوڑیں گے، کس نے سلیکٹڈ حکومت بنانے کے لئے ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا، کس نے مرضی کی حکومت بنوائی، نااہل، نالائق نیازی کو کس نے وزیراعظم بنایا، انگلی کس کی طرف اٹھتی ہے، گوجرانوالہ والو آپ بتاؤ گے یا میں بتاؤں ،آپکو دیوار بن کر کھڑا ہونا ہو گا، یہ لہر پورے پاکستان میں پھیلے گی،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 73 سال سے متواتر ملک کے حالات خراب ہو جا رہے ہیں، ہمارے دور میں حالات اچھے ہو رہے تھے، اسے بھی برباد کر کے رکھ دیا گیا، تین سال پہلے کتنا اچھا دور تھا اسکو ختم کر دیا گیا، سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو سنبھلنے نہیں دیا، کیوں پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ آ سکی، کیوں آپ انصاف سے محروم ہیں، انصاف حاصل کرنے کی تگ و دو میں لوگ دنیا سے رخصت ہو گئے اور دوسری طرف ایک مخصوص طبقے پر کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، آئین شکن پھر رہے ہیں انکو کوئی نہیں پوچھ سکتا، اب دوہرا معیار پاکستان میں نہیں چلے نہ ہم چلنے دیں گے،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایک ڈکٹیٹر کو آئین شکنی پر سزا ملی اس عدالت کو ہوا میں اڑا دیا گیا، متخب وزیراعظم کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کیا جاتا ہے، کیوں کام نہیں کرنے دیا جاتا، کیوں پانچ سال پورے نہیں کرنے دیے جاتے، کبھی دھرنا کروا کر راستہ روکا جاتا ہے، کبھی ڈان لیکس بنا کر اور کبھی ریجکٹڈ کہہ کر وزیراعظم کے احکامات کو رد کر دیا جاتا ہے،اگر دفاع پر آدھا وقت صرف کیا جاتا تو ملک کافی بہتر ہوتا، اسکے بعد پانامہ کی سازش ہوتی ہے، پانامہ کا کوئی اور مقصد نہیں تھا، ملک کو کمزور کرنا اور حکومت کو گرانا، نواز شریف کو نکلوانا، نااہل کروانا مقصد تھا،اس سب کے باوجود، دھرنوں، مشکلات کے باوجود نہ صرف کام کرکے دکھایا بلکہ دنیا سے بھی اپنا لوہا منوایا، ہم نے سستی بجلی بنا کر پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، ملک میں امن قائم کیا، دہشت گردی ختم کی، کاروبار چلنا شروع ہوا، ہسپتال،سکول،موٹرویز ہائیویز بن رہے تھے، آج بلوچستان سے، سندھ سے ،کے پی سے، پنجاب سے ، چترال سے لوگ آئے ہیں اس جلسے میں، قائدین آئے ہیں اور انکے ورکرز بھی آئے ہیں،موٹروےپشاور سے سندھ تک پہنچ گئی ہے،ہزارہ موٹروے بن گئی، یہ سب کام تین چار سالوں میں کئے

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں کام کی خوشی ہے اگر پاکستان کو اسی طرح چلنے دیا جاتا آج پاکستان ترقی کا ایک مرکز بن چکا ہوتا خطے میں، پاکستان کی ترقی کو دنیا تسلیم کر رہی تھی، پاکستانی روپیہ خطے میں مستجکم تھا، اگلے دس سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی 20 بڑی اکانومیز میں ہونے کی پیشنگوئی کی جا رہی تھی لیکن افسوس در افسوس یہ ترقی عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو برداشت نہیں ہوئی،نواز شریف اکیلا نہیں تھا، پی ڈی ایم کے لیڈر بھی نواز شریف کے ساتھ تھے،ووٹ کو عزت دو کی کیا اہمیت ہے، اسکا احساس ہو رہا ہے یا نہیں؟ ہمیں یہ غدار قرار دیتے ہیں،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پاکستان کے بننے سے لے کر آج تک ڈکٹیٹروں نے سیاستدانوں کو انہی تمغوں سے نوازا، کبھی مادرملت کو غدار کہا گیا،کبھی باچا خان اور مولوی فضل الحق، کبھی مری، مینگل ، بزنجو غدار بنے اور جب یہ الزام شیخ مجیب پر لگایا گیا تو اسکے نتیجے میں مشرقی پاکستان بن گیا، ڈھاکہ مین جنرل نیازی نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کھلے عام انتہائی ذلت آًیز طریقے سے ہتھیار ڈالے لیکن غدار کون ہے سیاستدان، نواز شریف،بے نظیر بھٹو،ولی خان،اکبر بگٹی یا سٹیج پر بیٹھے سب سیاستدان جو آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں، محب وطن کون ہے جنہوں نے آئین کو توڑا، ملک کو دو ٹکڑے کر دیا، تاریخ بڑی تلخ ہے لیکن پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن خود داری کے ساتھ، برابری کے ساتھ، عزت نفس کے ساتھ، ملک کے اندر بھی عزت نفس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہم ضمیر کے خلاف کام کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ملک سے باہر بھی جب بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کئے تو ہم نے 6 دھماکوں سے جواب دیا، جب بھارت نے امن کی بات کی تو ہم نے مثبت جواب دیا، ہمارے دور میں بھارتی وزیراعطم پاکستان آئے، واجپائی مینار پاکستان آئے اور پاکستان بارے عمدہ الفاظ تحریر کیے،کیا وہ پاکستان بہتر تھا یا آج کا پاکستان

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیوں آج دنیا ہماری بات سننے کو تیار نہیں، ہمارے قریبی دوست بھی ساتھ نہیں سعودی بھائیوں سے بڑھ کر بھائی ہے، کیوں خفا کر دیا کہ وہ بات کرنے کو تیار نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ہوتے ہوئے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے قابل نہیں، بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کو ایک حصہ قرار دے دیا، کیوں ایک قرارداد پیش نہ کر سکے، بلکہ وزیراعظم آزاد کشمیر پر غداری کا مقدمہ درج کروا دیا، کیا یہ ضمیر فروشی، کشمیر فروشی قبول ہے؟ 35 سالہ سیاسی کیریئر میں اس سے زیادہ کرپٹ حکومت نہیں دیکھی، یہ جھوٹ اتنا بولتے ہیں کہ لوگ سچ سمجھنا شروع کر دیتے ہیں، دوسروں پر الزامات لگا کر اپنے کرتوت چھپا لیتے ہیں

    نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے 5 سالوں میں کوئی کرپشن سیکنڈل سامنے نہیں آیا، انکے روز سیکنڈل آ رہے ہین،کھربوں عوام کے لوٹ کر لے گئے، عمران نیازی خود کرپشن میں ملوٍث ہے،تم کیا سمجھتے ہو کہ ثاقب نثار کا این آر او لے کر پاک ہو گئے، بنی گالہ اور زمان پارک کی رسیدیں دینی پڑیں گی، حلیمہ خان رسیدیں دینے سے بچ جائے گی، اربوں روپے کے فنڈز، فارن فنڈ کیس پر کوئی این آر او دے سکے گا؟ تمہاری پارٹی کے لوگ کرپشن کے گواہ ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی،اتنے ذخار نہیں تھے، اسکے نتائج یہ نکلے کہ چینی 52 سے 110 روپے ہو گئی، تم نے پرواہ نہیں کی تا کہ تمہارے اے ٹی ایم کھربوں لوٹ سکیں

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ حساب لیں،اس پر خاموش بیٹھنا جرم ہے، عمران خان نے کوئی ایسا اقدام نہین کیا جس سے چینی کی قیمت میں کمی ہو سکے، دو سالوں میں چینی سو سے اوپر چلی گئی،آپ کو میری باتیں سمجھ آ رہی ہیں یا نہیں،عمران نیازی کو عوام کی کوئی پرواہ نہین، ادویات کی قیمت میں بے حساب اضافہ کر کے تمہارا وزیر چلتا بنا، عوام کے اربوں لٹ گئے تمہیں کوئی پرواہ نہیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ آج بھی سی پیک کا چیئرمین ہے اور اسکی تنخواہ 35 لاکھ ہے،اس حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، کرہشن کا روز ایک سیکنڈل سامنے آ رہا ہے، چیئرمین نیب کی ڈھٹائی دیکھیں کہ کسی پر کوئی مقدمہ نہیں، نیب ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، جاوید اقبال اور اسکے ساتھیوں نے تمام حدیں پار کر لیں، سپریم کورٹ اور اداروں کی جانب سے تنقید کی پرواہ نہین، انکا انتقامی ایجنڈہ ختم ہونے کو نہیں آتا، شہباز شریف، حمزہ، خورشیدشاہ،میر شکیل الرحمان آج بھی پابند سلاسل ہیں، امعلوم نہیں انکا جرم کیا ہے، جاوید اقبال کب تک مفاد پرست تولے کے محافظ بنے رہو گے، کب تک بے گناہوں کو نیب کی چکی میں پیستے رہو گے، کب تک عمران نیازی کی کرپشن کو تحفظ دو گے، تمہارا بھی یوم حساب آئے گا،اور جلد آئے گا

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئین سے انحراف صرف مارشل لاء کی شکل میں نہیں ہوتا، زبردستی میڈیا بند کرنا، آئین شکنی ہے، اپنی مرضی کے چینل چلوانا ، ججوں سے من پسند فیصلے لکھوانا بھی آئین شکنی ہے، عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا ،نااہل شخص کو وزیراعطم بنوانا یہ بھی آئین شکنی ہے،جو مدد کرتے ہیں اور حکم مانتے ہیں وہ بھی آئین شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں، تمام تر پریشانیوں کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے مفاد کی بھینٹ چڑھایا، یہی لوگ مسائل کے ذمہ دار ہیں اور اپنے مفاد کے لئے پاک فوج کو متنازعہ بنانے کے درپے ہیں، ہم نہیں، عوام نہیں یہ ہین وہ چہرے جو پاک فوج کو بدنام کرتے ہیں، نواز شریف کا قوم کے انکے بہادر بیٹوں کو سلام جو جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، کل ہی بیس شہادتیں ہوئیں، قوم کا ہر فرد سوگوار ہے،یہ شہداء فوج کی عزت بناتے ہیں، قوم کی عزت بناتے ہیں، انہیں قوم سلام پیش کرتی ہے، انکے والدین کو قوم سلام پیشی کرتی ہے، تم قوم کے ہیرو ہو ،قوم کو فخر ہے

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

    ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مگر چند لوگ کہتے ہیں کہ ہم آئین اور قانون کے تابع ہیں اور سیاست میں حصہ نہین لیتے تو میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے وزیراعظم ہاؤس پر چڑھائی کر کے نواز شریف کو گرفتار کیا تھا، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ملک میں چار بار مارشل لاء لگایا، وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے سٹیٹ کے اندر سٹیٹ بنائی ، ملک میں دو متوازی حکومتوں کا کون ذمہ دار ہے،میڈیا کی زبانی بندی، سینیٹ انتخابات پر ڈاکہ ڈالنے کا کون ذمہ دارہے، صحافیوں کو اغوا کر کے تشدد کا کون ذمہ دار ہے، عمران نیازی کی تباہ کاریوں کا کون ذمہ دارہے، باجوہ صاھب یہ سوغات آپ کی ہی دی ہوئی ہے، آپ ہی اس قوم کی پریشانیوں کا موجب ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب آپ نے ہماری حکومت کو رخصت کروایا، ممبران پارلیمنٹ کی خریدو فروخت آپ نے شروع کروائی، ججوں سے زور زبردستی کے فیصلے آپ نے لکھوائے، انصاف کرنے کے جرم میں ججز کے خلاف اقدامات آپ کے ایما پر کئے گئے، الیکشن میں نااہل ٹولہ ملک پر مسلط کیا، نتیجے میں ہونے والی بربادی کے ذمہ داربھی ہیں، باجوہ صاحب جواب آپ کو ہی دینا پڑے گا، بجلی کابل بجلی بن کر غریب پر گر رہا ہے،غریبوں کے بہتے ہوئے آنسوؤں کے ذمہ دار باجوہ صاحب آپ، جواب آپ کو دینا پڑے گا، بے روزگاری، مہنگائی کا جواب دینا ہو گا، حکومت کچھ نہیں کر رہی، باجوہ صاحب حساب آپ کو دینا ہو گا، جنرل فیض یہ سب کچھ آپ کے ہاتھوں ہوا، جواب دینا پڑے گا ، نواز شریف کو غدار، اشتہاری،ہائی جیکر کہنا ہے کہئے، نواز شریف کی جائیداد ضبط کئے، مقدمات بنائیں لیکن نواز شریف غریب عوام کی آواز بنتا رہے گا، نواز شریف آپ کے ووٹ کو عزت دلا کر رہے گا، پی ڈی ایم ووٹ کو عزت دلا کر رہے گی.

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول، ساجد میر، ڈاکٹر مالک ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے، میاں افتخار، اویس نورانی، مریم نواز ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے،کیا میری اس جدوجہد میں ساتھ دو گے، پی ڈی ایم کا ساتھ دو گے

    نواز شریف کے لئے بڑی مشکل،لندن میں بھی پابندی لگنے کا امکان

  • نواز شریف کے خطاب کے دوران انتہائی اہم شخصیت سٹیج پر پہنچ گئی

    نواز شریف کے خطاب کے دوران انتہائی اہم شخصیت سٹیج پر پہنچ گئی

    نواز شریف کے خطاب کے دوران انتہائی اہم شخصیت سٹیج پر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ والو آپ کو معلوم ہے،نواز شریف کا آپ کے ساتھ کیا رشتہ ہے، آپ کی آواز مجھ تک نہیں پہنچ رہی، میرا آپ سے گہرا رشتہ ہے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ میری آواز آپ تک نہ پہنچے اور وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے، میرا آپ کے ساتھ گہرا اور انمول رشتہ ہے، جب بھی گوجرانوالہ آیا، آپ لوگوں نے بڑی محبت دی، آج تو کمال کر دیا

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس محبت کی گرمائش ہزاروں میل دور محسوس کر رہا ہوں، گوجرانوالہ نے نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کی، آج بے مثال محبت کا ثبوت دے رہے ہیں، تین سالوں بعد مخاطب ہو رہا ہوں، تین سالوں میں بہت کچھ بدل گیا، جن چہروں کو ہنستا چھوڑ کر گیا تھا وہ اداس نظر آ رہے ہیں، ماؤں بیٹیوں کے چہروں پر پریشانی دیکھ کر دکھی ہو رہا ہوں، دل تو چاہتا ہے کہ نواز شریف آپ کے درمیان آ کر بیٹھے اور کہے کہ مجھے دل کا حال سناؤ ، کچھ میری سنو، کچھ اپنی سناؤ، اور آپ سے پوچھوں کہ وہ چمکتے چہرے جو چھوڑ کر آیا تھا وہ کہاں چلے گئے، رونقیں کہاں چلی گئیں اور آپ کس حال میں ہیں

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ پر کیا بیت رہی ہے، وقت کیسے گزر رہا ہے، بال بچوں کی سناؤ، وہ کس حال میں ہیں، روزگار ہے یا نہیں ہے،چولہا جلتا ہے یا بجھ گیا، دو وقت کی روٹی بھی ملتی ہے یا نہیں، گھر میں آٹا چینی دال ہے یا نہیں، بجلی اور گیس کا بل دیتے وقت کیا گزرتی ہے.سنا ہے بجلی کے بل دیتے وقت آنسو نکل آتے ہیں، یہ بات صحیح ہے، ابھی چند دن پہلے میں لوگوں کے جذبات سن رہا تھا ٹی وی پر انکے آنسو نکل رہے تھے

    نواز شریف نے کہا کہ سنا ہے کہ اب دوائی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوئی گئی،250 فیصد مہنگی ہو گئی آج غریب آدمی کہاں سے علاج کروائے، کیسے علاج کروائے،

    نواز شریف کے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان سٹیج پر پہنچے تو شرکاء کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا، مک گیا تیرا شو نیازی ، پی ڈی ایم زندہ باد کے نعرے لگائے

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خوش آمدید کہتا ہوں ،مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ تشریف لے آئے، دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، پی ڈی ایم کے جلسے، پنڈال اور اپنی طرف سے خؤش آمدید کہتا ہوں

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مینگائی کے طوفان میں بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے فیس نہیں، سردیوں میں گرم کپڑوں کے لئے پیسے ہیں یا نہیں، جو لوگ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں وہ کرایہ کہاں سے دے رہے ہیں، غریب بیٹیوں کی شادیاں کیسے ہو رہی ہیں، سونے کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار تولہ ہو گئی ہے، بچیوں کے ہاتھ کیسے پیلے ہوں گے، روپے کی قدر مٹی میں مل گئی ہے، بازار میں سو روپے لے کر جانے والا شخص بتائے کہ اس میں کیا ملتا ہے؟ کچھ خریدا بھی جاتا ہے یا نہیں، محنت کشوں کا کیا حال ہے جن کی آمدنی بیس ہزار سے کم ہے، وہ کیسے گزارہ کر رہا ہے،جو کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو بے روزگار کر دیا، جو بے روزگار ہیں وہ کیسے زندگی گزار رہے ہیں، مجھے بتائیں، میرے دل پر ہاتھ پڑتا ہے

  • پی ڈی ایم جلسہ، بلاول، مریم پہنچ گئے، مولانا کا انتظار،قائدین کے خطابات ، وزیراعظم نواز شریف کے نعرے

    پی ڈی ایم جلسہ، بلاول، مریم پہنچ گئے، مولانا کا انتظار،قائدین کے خطابات ، وزیراعظم نواز شریف کے نعرے

    پی ڈی ایم جلسہ، بلاول، مریم پہنچ گئے، مولانا کا انتظار،قائدین کے خطابات ، وزیراعظم نواز شریف کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، بلاول زرداری، مریم نواز سمیت پارٹیوں کے رہنما جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان ابھی تک پنڈال میں نہیں پہنچے

    جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خطابات جاری ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی کے خطاب سے جلسہ کا آغاز ہوا، خرم دستگیر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

    مریم نواز قافلے کے ہمراہ ساڑھے 9 بجے گوجرانوالہ اسٹیڈیم پہنچیں، بلاول زرداری کا قافلہ 10 بجے جلسہ گاہ پہنچا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ شاہدرہ موڑ ہی پہنچ پایا ہے،کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے شاہدرہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر میں مختصر قیام کیا تھا اس کے بعد وہ جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوئے تھے

    بلاول زرداری اور مریم نواز میں جلسہ کے دوران مختصر ملاقات ہوئی ہے، بلاول کی آمد پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہا

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کےعوام نے ثابت کردیا ہےکہ اب اس حکومت کورخصت ہونا ہوگا،جہاں سے میاں نواز شریف نے ترقی کا سفر شروع کیا تھا ،اب وہاں سے ہم دوبارہ اسی ترقی کو شروع کریں گے۔

    اپنے خطاب سے قبل احسن اقبال نے کئی منٹ تک وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگوائے اور کہا کہ نواز شریف کے دور میں آٹا 32روپے کلو،چینی54 روپے کلو ملتی تھی،ن لیگ کےدورسے پہلےملک میں18-18گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی تھی،نوازشریف نے کہا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور پھر اقتدار میں آکر نوازشریف نے11ہزارمیگاواٹ بجلی بناکرملک سے اندھیرے ختم کئے ،نواز شریف نےملک سےدہشت گردی ختم کی لیکن یہ لوگ ہمیں غداری کےسرٹیفکیٹ دیتےہیں۔

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

    پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

    مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ڈی ایم کے جلسے نے مزدوروں سے روزگار بھی چھین لیا

    پی ڈی ایم جلسہ،کینٹینر ڈرائیوار کا برا حال، کہتے ہیں چھ دن سے کھانا نہیں ملا،کہاں جائیں

    پی ڈی ایم جلسہ، جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر کا علاقہ مکمل سیل،شہری خوار

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

    پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

    جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

    حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

    مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

    جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

    ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

    اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

    پی ڈی ایم جلسہ،جے یو آئی،ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے،مار کٹائی،کارکن بے ہوش

    کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کا سیلاب اسلام آباد جائے گا اور ہم اس کو نیچے اتاریں گے۔ عوام ، ووٹرز ، سپورٹر اور سلیکٹرز سمیت کراچی سے گلگت بلتستان تک آج سارا پاکستان عمران خان کی جان کو رو رہا ہے، وہ ہر بندے کیلئے باعث شرم بن گیا ہے، کوئی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ 22 کروڑ عوام کو حزب اختلاف کی قیادت عمران خان سے نجات دلائے اور اس ملک میں آئین اور قانون کی حاکمیت ہو۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے کہ تبدیلی آچکی ہے، آج گوجرانوالہ کے سٹیڈیم میں دیکھو کہ لوگ غریب ہوگئے ہیں۔ تمہارے سلیکٹڈ کو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ اسے کیوں لائے، اسے میرے سامنے لایا گیا اور میں اس کا سب سے بڑا گواہ ہوں، دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے تھے، ٹلی کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے، وہ بھی میز کے نیچے چھپ گیا۔ میں آیا تو کہا باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں، یہ میرے بچے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ ہٹ جاؤ، جس پر انہوں نے میرا حیا کیا اور ہٹ گئے۔