Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں؟وزیراعظم نے کیا پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

    انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں؟وزیراعظم نے کیا پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے کارناموں کی تعریف کی بجائے انسان کو مزیدکام پرتوجہ دینی چاہیے،

    ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیونزم قوموں کےلیے تباہی ہے،یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں غلط ہے،انگریزکی غلامی کاذہن اورسوچ کوتبدیل کرنا ہو گا،ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں،انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں،ہم نے ذہنوں کو اچھی غلامی کی سوچ سے نجات دینی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے،بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگرٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے،ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں،تعلیم پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی،پیسہ کے غلط استعمال کے خلاف قانون لاکر تعلیم پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،ماضی میں ہم تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی،چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا،اس یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ریلوے انجینرنگ، منرل ریسورس انجنئرنگ، ایگریکلچر فوڈ انجنرنگ جیسے جدید ترین کورسز کروائے جائیں جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے،یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور انجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بھی تعلیم دی جائے گی ۔

    افتتاح کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خیبرپختونخوا کےگورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔

  • نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب،میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں توسیع

    نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب،میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی

    جنگ و جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کر دی گئی،عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش نہیں کر سکا، ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے،

    وزرات خارجہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق رپورٹ پیش کردی،نیب پراسیکیوٹر حارث علی قریشی نے نواز شریف کی رپورٹ عدالت میں پیش کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ وزرات خارجہ نے ناقابل ورانٹ گرفتاری نواز شریف کی رہائش گاہ بھیج دیئے ہیں ،وزرات خارجہ نے نواز شریف کی بیرون ملک رہائش گاہ عدالتی نوٹس بھجوا دیا ہے،عدالتی نوٹس وزرات خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر لندن کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا،

    عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا عدالتی ورانٹ کا نوٹس نواز شریف نے وصول کیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ وزرات خارجہ نے نواز شریف کے نوٹس موصول کروانے سے متعلق تصدیق نہیں کی،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے یکم اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی،عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی ہمایوں فیض کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

    جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن کو نیب نے گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنواز شریف کی نوازشات، لاہور کی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میر شکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا

    اس سے قبل میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

    میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

  • جہانگیر ترین حاضر ہو، طلبی کا نوٹس جاری

    جہانگیر ترین حاضر ہو، طلبی کا نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی جہانگیرترین کوطلب کرلیا

    ‏جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کوایف آئی اے دفترلاہورمیں طلب کیا گیا ہے،‏جہانگیرترین سے جے کے ٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں.‏مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کوجہانگیرترین کے بیٹےعلی ترین کوبھی طلب کرلیا

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ‏جہانگیرترین اورعلی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،‏تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کےخلاف4بڑےالزامات کی تحقیقات کررہی ہے،‏جہانگیرترین پر15ارب روپے سے زائدکے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے،‏جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی،‏جہانگیرترین پر یہ الزامات شوگرکمیشن نےاپنی رپورٹ میں لگائےتھے

    نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں میزبان اینکر کا تجزیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کے ذریعے اپنے ہی خاندا ن کی ملکیت کمپنی کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی ہیں، اس الزام کے حوالے سے شوگر کمیشن رپورٹ میں دعویٰ تھا کہ جہانگیر ترین کی کمپنی نے 3ارب 10کروڑ روپے کا کارپوریٹ فراڈ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنی ہی کمپنی کی قیمت بڑھا چڑھا کر لگائی پھر پبلک لمیٹڈ کمپنی سے اس کی ادائیگی کرائی یعنی شیئرہولڈرز کو نقصان پہنچایا گیا۔

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کی ایک غیرفعال کمپنی فاروقی پلپ لمیٹڈ میں 3ارب 10کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں ، جہانگیر ترین سے اپنے ملازم کے ذریعہ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی سے ڈھائی ارب روپے کیش نکلوانے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کی ڈھرکی شوگرمل کو 7ارب روپے منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

    جہانگیر ترین کے گروپ کی 6 شوگر ملز چینی کی مجموعی ملکی پیداوار کا 19 اعشاریہ 97 فیصد پیدا کرتی ہیں۔ مخدوم خسرو بختیار کے رشتہ دار مخدوم عمر شہریار کے ” آر وائی کے” گروپ کی 6 شوگر ملز ہیں اور یہ 12 اعشاریہ 24 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔ المعز گروپ کی 5 شوگر ملز 6 اعشاریہ 80 فیصد اور تاندلیانوالہ گروپ کی 3 شوگر ملز 4 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔

    سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کے اومنی گروپ کی 10 شوگر ملز ہیں اور وہ 1 اعشاریہ 66 فیصد چینی پیدا کرتے ہیں، شریف فیملی کی 9 شوگر ملز 4 اعشاریہ 54 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں،مذکورہ بالا 6 گروپوں کی 38 شوگر ملز چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 اعشاریہ 10 فیصد پیدا کرتی ہیں جبکہ باقی 51 شوگر ملز 49 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں

    جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف

  • موٹروے زیادتی کیس،8 روزگزرگئے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ملزم کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے گرفتار

    موٹروے زیادتی کیس،8 روزگزرگئے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ملزم کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہو سکا، پولیس کی تمام تر کوشیں ناکام ثابت ہو چکی ہیں،

    پولیس کی جانب سے چھاپے اور تمام جدید طریقے کسی کام نہ آسکے۔ فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے دعوے بھی ہوائی نکلے، تاحال پولیس مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے.

    گزشتہ شب پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں سرچ آپریشن کیا اور عابد کے 5 قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔ قصور روڈ کے قریب واقع نواحی گاؤں راؤ خان والا میں لاہور پولیس، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس کی بھاری نفری نے ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے دو کلو میٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، مرکزی ملزم تو نہ پکڑا گیا لیکن پولیس نے عابد سے مسلسل رابطے میں رہنے والے اس کے دو کزن، ایک خاتون اور دو دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا

    پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل ان تمام افراد کا عابد علی سے رابطہ ہوا تھا، زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے ملزم بارے تفتیش جاری ہے،پولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لیا ہے، مرکزی ملزم عابد  کی بیوی بشریٰ بی بی کو مانگا منڈی سے پولیس نے حراست میں لے لیا ، بشریٰ بی بی کی ملزم عابد سے دوسری شادی ہے، فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون کے سابقہ شوہر سے 4بچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پولیس  کے قلعہ ستار شاہ چھاپے کے دوران عابد کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔

    پولیس نے مرکزی ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا، شناختی کارڈز بلاک ہونے سے ملزم کوئی بھی ڈاکومنٹ نہیں بنوا سکے گاشناختی کارڈ زبلاک ہونے سے ملزم فرار نہیں ہوپائےگا،

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

    موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

    سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

    سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

  • ممکنہ جنگ اور چین بھارت مجبوریاں،بھارتی صحافی روہت شرما کا خصوصی انٹرویو ساؤتھ ایشیا ٹی وی پر

    ممکنہ جنگ اور چین بھارت مجبوریاں،بھارتی صحافی روہت شرما کا خصوصی انٹرویو ساؤتھ ایشیا ٹی وی پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشیا ٹی وی کو سبکرائیب کریں، ساؤتھ ایشیا ٹی وی میں ہم ساؤتھ ایشیا کے ممالک کے تجزیہ نگاروں کو دعوت دیں گے جس میں وہ اپنی حالات پر رائے دیں گے آج انڈیا سے ہمارے ساتھ بہت بڑا نام روہت شرما موجود ہیں،میں ان سے بھارت اور چین کی ٹینشن جو بڑھ رہی اس کے حوالہ سے بات کروں گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فارن آفس جو کہیں لیکن ٹینشن بڑھ رہی ہے ،انڈیا دنیا بھر سے اسلحہ خرید رہا ہے، مبشر لقمان نے سوال کیا کہ بتایئے ہو کیا رہا ہے انڈیا چائنہ بارڈر پر ، جس کے جواب میں روہت شرما کا کہنا تھا کہ دیکھیں انڈیا ،چائنہ بارڈر ابھی حال میں ایسا ہوا ہے، پچھلے کئی سالوں سے گولی نہیں چلی، اب بھی نہیں چلی، ہمارے سولجر اور چینی سولجر کی موت سے پتہ چل رہا ہے کہ حالات گرم ہیں، دونوں ممالک کے وزیر دفاع آپس میں بات کر رہے ہیں، چائنہ اپنی فوج لا کر بارڈر پر بٹھا رہا ہے،ایک دم آپٹیکل فائبر ایل اے سی پر پہنچ رہا ہے، آپٹیکل فائبر چائنہ ایسی جگہ پر کیوں بچھا رہا ہے؟ وہ کس کی تیاری کر رہا ہے؟ وہ نومبر، دسمبر جنوری جب موسم ٹھنڈا ہو گا تب بھی وہ اپنی ایکٹوٹی دکھا سکے گا، انڈیا نے بھی اس کے جواب میں ایلیٹ فورس لگا رہی ہے بارڈر پر،ساؤتھ چائنہ سی میں بھی ایک شپ ہے،برٹش شپ پہنچنے والے ہیں، دیکھ رہا ہے کہ چائنہ پر پریشر بلڈ ہو رہا ہے،روس نے چائنہ کی ڈلیوری روک دی ہے، اسکے ساتھ ایک بڑی اہم چیز ہوئی ہے ،چائنہ کے جو ارب پتی ہیں انہوں نے سائپرس میں جا کر شہریت لینی شروع کر دی، چائنیز ارب پتی کو سمجھ آ رہا ہے کہ معاملہ سیریس ہوتا جا رہا ہے،ہم محفوظ نہیں ہے، چین کا بزنس ختم ہوتا جا رہے، اس سے پتہ لگتا ہے کہ حالات گرم ہیں، چینی پارٹی بھی تقسیم ہو گئی ہے، ایک صدر کو فیور کرتی ہے تو دوسری انڈیا کو بے شک فیور نہ کرے لیکن وہ کہہ رہی ہے کہ یہ سب ختم کرنا چاہئے، انڈیا انتظار کر رہا ہے، انڈیا کو سپورٹ مل رہی ہے،ا نڈین ڈیفنس منسٹر کی بات چیت ہوئی، انہوں نے تو کچھ نہیں مانا،دکھ رہا ہے کہ مسئلہ دونوں سائیڈ سے ہے

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ ان حالات میں ہم یہ مان لیں کہ کچھ دنوں میں جنگ ہو سکتی ہے جس پر روہیت شرما کا کہنا تھا کہ دیکھیں جنگ تو میں بولوں کہ دونوں ممالک جو ہیں، ایک مثال دیتا ہوں، پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف اپنے آفیسر سے چائنہ میں بات کر رہے تھے، اسکی ریکارڈنگ کی گئی، اسکو امریکہ کو دے دیا گیا، وہ امریکہ کو کیوں اور کس نے دیا، وہ چین میں بیٹھے تھے،چائنہ نے ہی کی ہو گی، وہ امریکہ کو دیا گیا انکو پتہ تھا کہ نیوکلیر ہمسائے ہیں ،کچھ گڑ بڑ کریں گے تو ہم پر بھی اثر پڑے گا،امریکہ کو ریکارڈنگ دی کہ یہ دیکھو،تمہارے دو آدمی کیا کر رہے ہٰیں جب وہ انڈیا اور پاکستان کے بیچ میں ایک وار نہیں چاہ رہا تھا، اب وہ کیا چاہے گا کہ چین اور انڈیا کے مابین جنگ ہو، دونوں نیو کلیئر پاور ہیں، دونوں کے پاس ہتھیار ہیں، انڈیا کے پاس بھی، چین کے پاس بھی، ڈلیوری کیپسٹی دونوں کے ہاتھ میں، دونوں کے میزائل ایک دوسرے کو ٹچ کرتے ہیں، چائنہ رسک نہیں لینا چاہے گا، وہ پریشر بڑھا رہا ہے،اپنی انٹرنل سیاست کی وجہ سے وہ ایسا کر رہا ہے، 62 میں بھی ایسا ہوا تھا، اس سے آگے کچھ ہونے کا امکان بہت کم ہے ،جب ارب پتی جانا شروع ہو جائیں تو چائنہ کی اکانومی بھی تباہ ہو گی، اگلے تین سال میں کچھ ہونے والا ہے چین کے اندر اسکے انڈیگیشن سامنے آ رہے ہیں،چینی صدر پورا کنٹرول میں آ جائیں گے، انکی انٹرنل پولٹیکش جو پتہ چل رہی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ کی بات مان لیتے ہیں،کہ انٹرنل پولٹکس کا مسئلہ ہے تو اسکو ختم کرنے کے لئے سب سے آسان طریقہ ہے کہ ایکسٹرنل شروع کر دو وہ تو آئیں گے پھر لڑائی ہو گی، جس پر روہیت شرما کا کہنا تھا کہ یہ تب ہوتا ہے جب مین پاور ایک جگہ ہو، دیکھنا یہ بھی ضروری ہے کہ کیا انڈیا اس طرح جواب دے گا جس طرح 62 میں دیا تھا، انڈیا نے ایئر فورس استعمال نہیں کی تھی،اگر ایئر فورس استعمال کی ہوتی تو جنگ جیت جاتے اور اگر نہیں بھی جیتے تو چینی کو واپس دھکیل دیتے، جس طرح ویت نام نے چائنہ کو مارا تھا گندہ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جنگ دو ملکوں کو نہیں ریجن کو لپیٹ میں لیتی ہے،اسکا اکانومی پر اچھا اثر نہیں ہوتا، کیا 2020 میں کوئی ملک سپورٹ کر سکتا ہے کہ جنگ کرے جس پر روہیت شرما نے کہا کہ 2020 میں کوئی ملک جنگ افورٹ نہیں کر سکتا مگر جنگ لڑنی پڑی تو ملک لڑیں گے، جو انفراسٹرکچر ہے،ایسٹ ویلی ویسٹ ویلی کو ملانے والے پل ٹوٹ گئے، اسکا مطلب انفراسٹرکچر گیا،اسکو دوسرے ملک کے لوگ ٹارگٹ کرتے ہیں،اگر یہ ریجنل وار بنی تو پاکستان بھی ہولڈ آن ہو گا، پاکستان کے بزنس انٹرسٹ، سی پی ای سی سے لنک، اس پر اٹیک ہو گا ہی ہو اور پاکستان کو بھی گھسنا ہو گا،

    مبشر لقمان نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر انڈیا حملہ کرے گا اور پاکستان جواب دے گا؟ جس کے جواب میں روہیت شرما نے کہا کہ دیکھیں وار کون کرتا ہے کون نہیں کرتا، سی پیک ٹارگٹ آئے گا، اسکی گارنٹی لے لیں، اسکے ذریعے وہ اسلحہ موو کرے گا،سی پیک اور ہما چل وادی سے چین گھسنے کی کوشش کرے گا،تبت کی طرف سے اٹیک کرنا آسان نہیں ہو گا، پلین موومنٹ آسان ہے، ہو سکتا ہے کہ چاینہ کوشش کرے کہ سی پیک روڈ کے تھرو آ کر گھسنے کی کوشش کرے، پاکستان منع کر پائے گا یا نہیں، دونوں ملکوں میں اچھی دوستی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک ان کنفرم نیوز ہے،میری سورس بہت اچھی ہے، وہ بتاتے ہیں کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھولا گیا تھا امریکہ کے کہنے پر انڈیا کے لئے،افغانستان سے جتنے کینٹینر آ رہے ہیں قندھار سے چلتے ہوئے لاہور سے امرتسر تک جاتے ہیں، واپس کوئی چیز نہیں جا رہے، یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کینٹینر میں امریکہ اسلحہ ہے جو بھارت کو بھجوایا جا رہا ہے پاکستان کے راستے، جس پر روپیت شرما کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسی کوئی خبر نہیں میرے پاس ابھی تک،اگر ایسے کینٹینر آئیں گے تو بھی بائی روڈ آنے سے زیادہ بائی ایئر لانا آسان نہیں؟ جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بائی ایئر بہت مہنگا پڑتا ہے، روہیت شرما کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں قیمت نہیں دیکھی جاتی، ڈیفنس سیکرٹ ہوتا ہے،ہمارے ہاں بھی ڈیفنس سیکرٹ ہے، کونسا سامان کتنے کا ملتا ہے ہم رافیل خرید رہے ہیں اسکی کاسٹ کیا ہے نہیں پتہ، لوہا ہے ،بلین کی اس کی کاسٹ ہے، جب ایک چیز پانچ چھ کروڑ کی ہو گی،دس بیس کروڑ کی ہو گی کو بلین آف ڈالر میں لے رہے ہیں تو اپنی سیکورٹی کے لئے سامان نہیں لا سکتے،

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اب مجھے یہ بتائیے گا کہ آپکے تجزیئے کے مطابق ریجن میں کنفلیکٹ ہونے والا ہے یا نہیں جس پر روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہیں، چین کے پاس پیسہ بہت زیادہ ہے،انڈیا سے بڑی اکانومی ہے، لیکن چائنہ کی سپلائی لائن کو بلاک کرنے میں وہ انکی نیوی بیٹھی ہیں وہ ساؤتھ سی میں بیٹھی ہیں،تیل کے بغیر کوئی جنگ نہیں لڑی جاتی، ساؤتھ سی کو بلاک کر دیا گیا جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے چار سال کا تیل اکٹھا کر لیا پچھلے چھ ماہ میں، روہیت شرما کا کہنا تھا کہ تیل بہت ہے لیکن جب جنگ ہوتی ہے تو تیل پانی کی طرغ غائب ہوتا ہے، جب تیل سپلائی بند ہو گی تو وہ تیل جانا بند ہو گا، اکانومی بھی بند ہو گی، جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ تیل گوادر سے ہم دے دیں گے، کوئی ایشو نہیں، روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ آپ نے اچھی بات کی، میں نے اسی لئے کہا تھا کہ جب بھی جنگ ہو گی سی پیک ٹارگٹ ضرور ہو گا کیونکہ تیل وہیں سے جائے گا، اگر سی پیک کے دو برج توڑ دیئے تو بننے میں چھ ماہ لگ جائیں گے.

    مبشر لقمان نے کہا کہ جب آپ سی پیک کے برج توڑ رہے ہوں گے تو کیا ہم کرکٹ کھیل رہے ہوں گے،ٹونٹی ٹونٹی کھیل رہے ہوں گے؟ جس پر روہت شرما کا کہنا تھا کہ آپ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہوں گے، آپ بھی تیاری کر رہے ہوں گے، آپ یہاں برج توڑ سکتے ہیں لیکن کیا اپنے برج بچا پائیں گے مجھے اس پر شک ہے، ایک میزائل یہاں سے چلا تو وہ 15 منٹ میں ٹارگٹ کرے گا،اسکو نہیں روک سکتے ، بالا کوٹ میں جو ہوا تھا اس میں بھی کہا گیا تھا کہ 20 منٹ کا ایکشن ٹائم ہے لیکن 10 منٹ میں آپریشن ختم ہونا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بالا کوٹ مختلف ہے، انہوں نے پلین کیا ہوا تھا کہ ابھی ری ایکٹ نہیں کرنا بعد میں کرنا ہے، اس سائڈ کی سٹوری آپ نے نہیں سنی، کبھی اس پر بھی بات کر لیں گے، کبھی آپ نے سوچا کہ انڈیا اور پاکستان کافی ایریاز میں ایونلی میچڈ ہیں، ہماری فوجی کی وہی ٹریننگ ہے، ٹیکنکلی بھی سب کچھ ایک ہے، چائنہ اور آپ میں بہت فرق آ جاتا ہے زمین آسمان کا، ٹیکنالوجی،لوجسٹک، اکانومی میں، جس پر روہیت شرما کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کے لئے ایزی ٹاسک نہیں ہے، انڈیا لوجسٹکلی پیچھے ہو گا، لیکن جب آپ کو لڑائی کرنی ہے توتبت میں آکر انڈیا میں گھسنا پڑے گا، تبت میں آ کر آپ ایک پلاٹو میں لڑیں گے وہاں پلین ٹیک آف کریں گے، لوجسٹک سپورٹ آپکے لئے پرابلم ہے، انڈیا کے لئے سب کچھ بنا ہوا ہے، یہ لڑائی جتنی زیادہ لمبی ہو گی اتنا چائنہ مشکل میں آئے گا،اگر سی پیک کو تارگٹ کیا گیا اور چائنہ کے جو برجز بنے ہیں جو تبت کے ہائی لینڈ کو جوڑتے ہیں تو انکو بنانے کے لئے 6 مہینے لگیں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ ایک اور ہے، میرے اور آپ کے بیچ، ہماری دوستی اپنی جگہ لیکن میں ہوں تو پاکستانی، پاکستانی ہو کر پاکستانی چٹکی نہ کاٹے تو کھانا ہضم نہیں ہو گا،آپ نے چکن نیک کا نام تو سنا ہے، وہاں کتنی انہوں نے ڈپلائمنٹ کر دی، وہاں ٹوٹل کٹ آف کر رہے ہیں ارونا چل پردیش میں ایک موومنٹ کا بھی آپکو سامنا ہے، چین نے کہہ دیا کہ یہ ہمارا علاقہ ہے جس پر روہیت شرما کا کہنا تھا کہ چکن نیک میں انڈین ڈپلائمنٹ بھی ہے، وہ ایک چھوٹا سا سٹیٹ ہے جس کی وجہ سے وہ چکن نیک بنتا ہے، اسکے چاروں اطراف نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ نیپال ، بھوٹان بھی آپ کی مدد نہیں کریں گے، اسوقت دنیا میں پیسہ چلتا ہے جو مرضی آپ کریں ،چائنہ بہت پیسہ لگا رہا ہے، آپ نے جو باتیں کیں میں چین سے بھی کسی دوست کو لوں گا اور یہی سوال کروں‌ گا، نیپال اور بھوٹان سے بھی دوست لے کر آؤں گا انکا موقف بھی لیں گے.

  • پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ آج اپنے جوانوں کوملنے گوجرانوالہ پہنچ گئے:آپریشنل تیاریوں کاجائزہ  لیا

    پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ آج اپنے جوانوں کوملنے گوجرانوالہ پہنچ گئے:آپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا

    راولپنڈی :جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج گوجرانوالہ کا دورہ:آپریشنل تیاریوں کاجائزہ کاجائزہ لیا،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اس دوران فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کے دورے کے دوران آرمی چیف کو سنٹرل کمانڈ فارمیشنوں کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بی سی ایس ٹی سی کا افتتاح کیا جس کا مقصد جارحانہ کارروائیوں کے دوران درپیش رکاوٹوں پر قابو پانے میں مشینی دستے کی عملے کی مہارت کو بڑھانا ہے۔

    ذرائع کےمطابق آرمی چیف نےجارحیت کی صورت میں دفاعی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ بکتر بند ، آرٹلری ، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری سمیت تمام دستوں نے آپریشنل جنگی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجوں‌کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی پاک فوج کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا اورجوانوں کے کام کو بھی سراہا

    اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

  • پاکستانیو!تم جان گئےپاکستان کی اپوزیشن کو:اللہ کا شکرہےکہ تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا:وزیراعظم

    پاکستانیو!تم جان گئےپاکستان کی اپوزیشن کو:اللہ کا شکرہےکہ تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا:وزیراعظم

    اسلام آباد:پاکستانیو!تم جان گئےپاکستان کی اپوزیشن کو:اللہ کا شکرہےکہ تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا۔ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کوکرپشن کیسزسے بچانے کے لیے استعمال کیا۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی پارٹی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آج ہمارے لیے بڑا اہم دن تھا، گرے لسٹ ہمیں وراثت میں ملی۔ بلیک لسٹ میں گئےتوپاکستان پرپابندیاں لگ سکتی ہیں۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے باعث بلیک لسٹ میں گئے تو سارا دباؤ روپے پر پڑے گا۔ تحریک انصاف کی وجہ سےپاکستان گرے لسٹ میں نہیں گیا۔ موجودہ حالات میں امید تھی اپوزیشن فیٹف قانون سازی میں ساتھ دے گی۔ یہاں بتاتا چلوں کہ ساری اپوزیشن بری نہیں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کی ان کے لیڈروں کوکوئی فکرنہیں، قانون سازی کے دوران ہرقسم کی بلیک میلنگ کی کوشش کی گئیں، اپوزیشن کی 34ترامیم کا مطلب نیب کودفن کردو، اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کوکرپشن کیسزسے بچانے کے لیے استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ پاکستان نہیں پوری دنیا کا ایشوہے۔ پیسہ لوٹنے والے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہربھیج دیتے ہیں۔ بھارت میں اربوں لوٹنے والے بھی لندن بیٹھے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرسال ایک ہزارارب ڈالرغریب ملکوں سے امیرملکوں میں منی لانڈرنگ کرکے بھیجا جاتا ہے۔ اسی طرح مے فیئرمیں فلیٹ خریدے جاتے ہیں۔ انہی پیسوں سے ہسپتال بنائے جاسکتے ہیں، ٹی ٹیز کیس، پورا ایک منی لانڈرنگ کا ایک ریکٹ ہے۔

    بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا منی لانڈرنگ کو نیب قانون سے نکال دو، اگر انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو اپوزیشن کو کیوں اتنی فکرہے؟ ہمیں توکوئی فکرنہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی رپورٹ کے مطابق 10 ارب ڈالرکی پاکستان سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے، اگرہم منی لانڈرنگ ہی روک لیتے تو پاکستان کوقرضے نہ لینے پڑتے، حالانکہ ہمیں آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کا قرض لینا پڑ رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں رہنے والوں نے جب یہ پیسہ بیرون ملک جاتا تھا کسی نے نہیں روکا، پاناما کیس کی وجہ سے میرے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا، میں نے چالیس سال کی منی ٹریل دی۔

    موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بچوں کے ساتھ کیا گزری ہو گی، ریپ کے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔ اس واقعہ کے مرکزی ملزم عابدنے پہلے بھی گینگ ریپ کیے۔

    اسی حوالے سے بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے موٹروے سانحے سے پورا ملک ہل گیا، جب سے یہ حادثہ ہوا سوچ رہے ہیں بہترین قانون سازی کی جائے۔ ایسی قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جس سے خواتین،بچوں کوتحفظ مل سکے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عبرتناک سزاؤں کے حوالے سے بل تیار ہو رہا ہے، بل کوچند دنوں میں پیش کریں گے، ایک ملزم کوپکڑلیا، دوسرے کوبھی پکڑلیں گے۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مجھے مودی کی طرح لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہی تھی۔ اپوزیشن کوکورونا سے نکلنے پرتھوڑی سی توتعریف کرنی چاہیے تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت بھی کہہ رہا ہے کورونا پالیسی پاکستان سے سیکھنی چاہیے۔ پاکستان میں کیسزبھی کم اوراکانومی بھی بچالی۔ اپوزیشن کا آج رویہ دیکھا جومیرے خدشات تھے وہ کنفرم ہوگئے۔

  • پارلیمنٹ نے اپوزیشن کی پاکستان مخالف سوچ کوشکست دے دی اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی سمیت کئی اہم بل پارلیمنٹ سےمنظور

    پارلیمنٹ نے اپوزیشن کی پاکستان مخالف سوچ کوشکست دے دی اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی سمیت کئی اہم بل پارلیمنٹ سےمنظور

    اسلام آباد: پارلیمنٹ نے اپوزیشن کی پاکستان مخالف سوچ کوشکست دے دی :اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی سمیت دیگر کئی اہم بل پارلیمنٹ سے منظور،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل2020، انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2019 اور اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سرویئنگ اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

    حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں موجود تھے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سب سے پہلے ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء کی تحریک پیش کی گئی۔ تحریک کی حمایت میں 200 جبکہ مخالفت میں 190 ارکان نے ووٹ دیا۔

    اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپیشل اسٹنٹ اور ایڈوائزر کے حوالے سے فیصلہ واضح ہے، ڈاکٹر بابر اعوان ایڈوائزر ہیں وزیر نہیں، انہوں نے بل کیسے پیش کیا؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مشیروں پر صرف ووٹ دینے کی قدغن ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا جو حوالہ دیا گیا، اس میں ایسی بات کہیں نہیں لکھی۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ میاں رضا ربانی نے جس فیصلے کا حوالہ دیا، لکھا ہوا بتا دیں۔ بابر اعوان ایڈوائزر ہیں، وہ بل پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

    اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ اسلام آباد دارالحکومت علاقہ جات وقف املاک بل ایوان بالا سے مسترد ہونے کی وجہ سے مشترکہ اجلاس میں لایا گیا تھا۔

    اپوزیشن اراکین نے بڑی تعداد میں سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئے اور شدید نعرہ بازی شروع کردی۔ اپوزیشن کے ایک درجن کے قریب ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی کاپی پھاڑ کر سپیکر کی طرف پھینک دی۔

    اپوزیشن کے شدید احتجاج اور مطالبے پر سپیکر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فلور دیدیا جس پر شاہ محمود قریشی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جس کی ترمیم ہے، اسے ہی بات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اگر بلاول بھٹو کی کوئی ترمیم ہے تو ضرور بات کریں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ رولز پڑھ لیں، اسی کے مطابق بولنے کا موقع دے رہا ہوں۔ بلاول بھٹو کو موقع فراہم نہ کرنے پر اپوزیشن ارکان نے دوبارہ شدید احتجاج شروع کر دیا۔

    اپوزیشن لیڈر کو فلور دینے پر حکومتی ارکان نے اعتراض کیا۔ بابر اعوان نے قومی اسمبلی کا رولز 131 پڑھ کر سنایا اور کہا کہ کسی بھی بل کی منظوری میں ترمیم جمع کرانے والے ممبر کے علاوہ کوئی اور ممبر بات نہیں کر سکتا۔

    اس کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اس کیخلاف ترمیم پیش کی اور کہا جس طرح اجلاس چلایا جا رہا ہے، اس سے ہاؤس کی عزت نہیں ہو رہی۔ ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ بل سے متعلق ہماری 10 سے 12 ترامیم ہیں۔ اپوزیشن خصوصاً چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کا موقع نہ دینے کیخلاف حزب اختلاف کے ممبرز نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا۔

    دیگر بلز میں انسداددہشتگردی تیسراترمیمی بل2020، سرویئنگ اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020، اسلام آبادہائیکورٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔ اس سے قبل سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء مسترد کر دیا گیا تھا۔ بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔

    سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء کیلئے تحریک سینیٹر سجاد طوری کی جانب سے پیش کی گئی جس پر ایوان کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ تیسرے ترمیمی بل 2020ء پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ شروع کرائی تو بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 مسترد ہونے پر سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آوٹ

    اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آوٹ

    اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آوٹ

    باغی ٹی وی : اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وقف املاک بل 2020ء پیش ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور گنتی کا مطالبہ شروع کر دیا۔

    قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020ء کو بحث اور منظوری کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے حوالے سے ایک تحریک منظور کی۔

    پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حزب اختلاف کے ارکان پر زور دیا کہ ایوان کو آئین کے قواعد وضوابط کے مطابق چلنے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو ایوان کی کارروائی کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بابر اعوان نے یہ بات کورم کے معاملے پر حکومتی بنچوں کے ساتھ سخت جملوں کے تبادلے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کے ایوان سے واک آوٹ کے بعد کہی۔

    انسداد منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل اور دارالخلافہ وقف املاک بل 2020 منظوری کیلئے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اپوزیشن کے اعتراضات کے بعد سینیٹ نے یہ دونوں بلوں مسترد کر دیئے تھے۔

    اپوزیشن کی جانب سے اس بل کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کیونکہ اس مجوزہ کمیٹی میں مختلف اداروں کی طرح قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو بھی شامل کیا جانا ہے۔

    اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی کمیٹی میں شمولیت کو غیر ضروری اور غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ میں اس بل کی مخالفت کی تھی۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں کسی شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھنے کی اجازت ہوگی، تفتیش مکمل کرنے کے لئے جس میں مزید 60 روز کی توسیع کی جا سکے گا۔

    اپوزیشن کو وارنٹ یاعدالتی اجازت کے بغیر صرف منی لانڈرنگ کے الزام پر گرفتاری کے اختیار پر اعتراض ہے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں بغیر وارنٹ گرفتاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تقاضا نہیں ہے، جبکہ حکومتی موقف ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ دوسرے ترمیمی بل میں شامل تمام شقیں ایف اے ٹی ایف کا تقاضا ہیں

  • سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پراسرائیل کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے :ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پراسرائیل کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے :ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن : سعودی عرب نے مناسب وقت پراسرائیل کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے :ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے معاہدے پر ہونے والے دستخط کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد ہی تسلیم کر لے گا۔

    ذرائع کے مطابق عرب اماراب اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد آج بروز بدھ امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا وعدہ دیا ہے اور اس کے علاوہ تقریبا 7 سے 9 ایسے دیگر ممالک بھی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کریں گے۔

    قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

    اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے پہلے تک فلسطینی امنگوں کے برخلاف ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ در پردہ خفیہ روابط قائم کر رکھے تھے اور اب ان تعلقات کو برملا کیا ہے تاکہ نومبر کے مہینے میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔