Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

    افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

    کابل : افغان طالبان نےامریکی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت ہو اور وہ امریکی فوج کو افغانستان سے نکالیں۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ‌الله مجاہد نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 3 نومبر کو انتخابات میں صدر ٹرمپ کامیاب ہوں گے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالیں گے۔

    ایک اورافغان طالبان رہنما نے سی‌بی‌ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شائد ٹرمپ دوسروں کی نظر میں بیوقوف ہوں تاہم طالبان کیلئے ایک سمجھدار شخص ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہو گا۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے، ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔

    وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضا کاروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنوشن بلانے کی ہدایت کی ہے۔

    کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نوجوانوں کو حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی اور ٹاسک فراہم کریں گے، وزیراعظم سے گائیڈ لائینز ملتے ہی عثمان ڈار نے کوینشن کی تیاریاں شروع کر دیں.
    واضح‌ رہے کہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی ختم کرنے کے لیے ریاستی سطح پر عمل کیا جائے گا.

  • کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب کیسز میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    اسدعمر کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، متاثرہ علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو اسکولز سیل کر دیئے گئے، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 32 ریسٹورنٹس، 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلی نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیموں نے ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپل لیے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔
    کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات : ہوئی ہیں۔

    ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز

    24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز

    24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز

    باغی ٹی وی: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات : ہوئی ہیں۔

    ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 257 اور سندھ میں 2 ہزار 549 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 188، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 78 ہو گئی ہے.پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    کورونا وائرس کے نتیجے میں مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا


    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
    ین سی ا و سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے،ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے،ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے،

    سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہو رہا،عوامی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے،عوامی اجتماعات، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کورونا کے پھیلاوَ کے مراکز بن چکے ہیں ،عوامی مقامات پر ماہرین صحت کی ہدایات پرعمل نہیں ہورہا،

    اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا،اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،

  • آرمی چیف کا مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس

    آرمی چیف کا مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس

    آرمی چیف کا مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس

    باغی ٹی وی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، مجرموں کو کٹہرےمیں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ واقعہ دشمن کی ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جانتی ہے اور میں گزشتہ تین ماہ سے ٹی وی پر بارہا بار اظہار کر چکا ہوں کہ بھارت پاکستان میں شیعہ اور سنی عالموں کو قتل کروا کر فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔ پسماندگان میں مولانا مفتی محمد انس عادل، مولانا عمیر، مولانا زبیر، مولانا حسن، ایک بیٹی اور ایک بیوہ جب کہ دو بھائی مولانا عبیداللہ خالد اور عبدالرحمن کو سوگوار چھوڑا ہے

  • بہت جلد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی :شاہ محمود قریشی

    بہت جلد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی :شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: بہت جلد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان 13 اکتوبر کے ورچوئل اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گِرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔

    ملتان میں شجاع آباد روڈ پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تاجر کنونشن میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو کورونا وبا اور معیشت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر نقطہ چینی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے، مجھے امید ہے اپوزیشن دشمن کو تقویت نہیں دے گی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے ، یہ ساتھ رہ ہی نہیں سکتے اگر یہ اسمبلی سے استعفے دیں گے تو نئے الیکشن کرا دیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کی جائے، گلگت بلتستان سے سی پیک کا راستہ ہو کر گزرتا ہے، وہاں شرپسندی دشمن کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اگر عوام کا درد ہے تو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

  • بھارتی فوجی سینئرافسران کےرویہ سےانتہائی تنگ،افسران کی بے حسی پرماتم کدہ :فوجیوں میں مایوسیاں بڑھنے لیں: ویڈیو وائرل

    بھارتی فوجی سینئرافسران کےرویہ سےانتہائی تنگ،افسران کی بے حسی پرماتم کدہ :فوجیوں میں مایوسیاں بڑھنے لیں: ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی فوجی سینئر افسران کے رویہ سے انتہائی تنگ،افسران کی بے حسی:ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے حکومت کی کرپشن اور فوجی افسران کے امیتازی سلوک کی ویڈیوز کا سلسلہ بہت پرانا ہے تاہم حال ہی میں وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں ایک اور بھارتی فوجی نے سرکار اور افسران کے لیے ‘خود کو قربانی’ کا بکرا قرار دے دیا۔

    سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں پیس اینڈ کونفلیکٹ ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں بھارتی فوجیوں کو شکوہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں شمولیت کے لیے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے بجائے عام گاڑی دے کر فوجی افسران ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں’۔

    بھارتی دفاعی اورسیاسی امور کے ایک ماہرتجزیہ نگاراشوک سوائن کے مطابق اس دوران برابر میں بیٹھے ایک فوجی اہلکار نے کہا کہ ‘کمانڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اوپر بتائیں’۔ جس پر شکوہ کرنے والے نوجوان نے جواب دیا کہ ‘کمانڈر نہیں بتائے گا ہم جان بوجھ کر اپنی زندگی برباد کررہے ہیں اور کمانڈر کو کیا ضرورت ہے بولنے کی وہ تو نہیں بولے گا’۔

    فوجی گاڑی میں سوار فوجی نے مزید کہا کہ ‘او سی (سینئر افسر) بلٹ پروف گاڑی میں چار پانچ لوگوں کے ساتھ روانہ ہوگئے اور ہمیں اس عام گاڑی میں بھیج دیا جہاں بلٹ پروف گاڑی محفوظ نہیں وہاں یہ ٹین کا ڈبہ جس پر پتھر مارو تو آر پار ہوجائے، ایسے میں ہم کس طرح محفوظ ہوسکتے ہیں’۔فوجی اہلکار نے کہا کہ ‘ہمیں اس گاڑی میں چھانٹ کر بھیج دیا کہ تاکہ ہم (حملے) میں مارے جائیں’۔

     

    https://twitter.com/ashoswai/status/1314570028260319232

    اس دوران ویڈیو بنانے والا فوجی موبائل کو اپنی طرف کرکے کہتا ہے کہ ‘بہت ناقص انتظامات ہیں، او سی افسر تو بلٹ پروف گاڑی میں چلا جاتا ہے اور کمپنی (اہلکاروں) کو سادہ گاڑیوں میں روانہ کردیتا ہے’۔

    ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ ‘کیا مودی حکومت نے پلوامہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا جہاں 40 فوجی مارے گئے تھے؟انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب بھی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے عام ٹرکوں میں فوجیوں کو بھیجا رہا ہے اور فوجی ناراض ہیں’۔

    یہ کوئی پہلی ویڈیو نہیں جس میں بھارتی فوجیوں نے حکومت اور سینئر فوجی افسران کے بے حسی اور کرپشن کا تذکرہ کیا گیا ہو۔اس سے قبل سرحد پر تعینات بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کو ناقص معیار کا کھانا فراہم کیے جانے کی شکایت کرنے والے اہلکار کا تبادلہ بطور ‘پلمبر’ ہیڈکوارٹر میں کردیا گیا تھا۔

    8 جنوری کو تیج بہادر یادیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر 3 ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہوں نے سرحد پر جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے فوجیوں کو ملنے والے ناقص اور ناکافی کھانے کا تذکرہ کیا۔

    تیج بہادر یادیو کا کہنا تھا کہ ‘بھوکے پیٹ کیا خاک جنگ لڑیں، ناشتے میں جلا ہوا پراٹھا اور ایک کپ چائے ملتی ہے’۔بھارتی فوجی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ‘جو بھی راشن فوجیوں کے کھانے کے لیے آتا ہے اسے بازاروں میں فروخت کردیا جاتا ہے’۔

    بعدازاں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی شکایتوں کی شنوائی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا تھا۔سندھو جوگی داس نامی بھارتی فوجی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ‘فوج وہ واحد جگہ ہے جہاں مجبوراً جنگجوؤں کو افسران کی چاکری کرنی پڑتی ہے’۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے 2014 میں آرمی کا حصہ بننے والا سدھو جوگی داس اس سب کے بعد فوج کو چھوڑنا چاہتا تھا تاہم اس کی کاؤنسلنگ کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کی تعیناتی کسی اونچے پہاڑی مقام پر کردی گئی۔

  • آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف

    آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوَٹ پریڈ ہوئی،پاس آوَٹ ہونے والوں میں 142ویں لانگ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاسنگ آوَٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ پریڈ کا معائنہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ کاکردگی پر 142ویں لانگ کورس کے کیڈٹس محمد فتح کو اعزازی شمشیردیاگیا محمد فتح کو اعزازی شمشیر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیا ،پاس آوَٹ ہونے والے 15 کیڈٹس کا تعلق سابقہ فاٹا سے ہے،صدارتی گولڈ میڈل جیتنے والے جنید خان کا تعلق وانا سے ہے،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 کیڈٹس پاس آوَٹ ہوئے،سینیٹر حمد اللہ کے بیٹے بھی پاس آوَٹ ہونے والے کیڈٹس میں شامل ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو زندگی کے اس یاد گار دِن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں پاس آؤٹ ہو نے والے دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی مُبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے محنت سے اپنی ٹریننگ کو مکمل کیا۔ آج کا دِن آپ ایک ایسی فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں جو پُوری دُنیا میں اپنی پیشہ وارانہ اور حربی صلاحیتوں کے لئے جانی اور پِہچانی جاتی ہے۔ آپ نے اپنے آپ کو ایک عظیم،مقدس اور انتہائی چیلنجنگ پروفیشن کے اہل ثابت کیا ہے۔پاکستان آرمی نے نہ صرف دہشت گردی کو شِکست دی بلکہ فروری2019میں اپنے سے5گنا بڑے دُشمن کو ہزیمت سے دوچار کیا۔پاکستان آرمی ہماری قابلِ فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے۔ آپ چاہے آفیسر ہوں یاجوان، والنٹیر انڈکشن سے لے کر، تمام اکائیوں کی تناسب سے نمائندگی تک،آپ میں مدرسہ طالب علم سے کر پبلک سکول تک،ایک عام آدمی کے بیٹے سے لے کر متوسط وامیر کے بیٹے تک اور سب سے بڑھ کر شہیدوں کے وارث دراصل پاکستان کی خوبصورت نمائندگی کر رہے ہیں۔ آج جب آپ پاس آؤٹ ہو رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اِ س عظیم قوم اور پاکستان آرمی کی تمام سابقہ اور آنے والےنشیب و فراز کی ذمہ داری آپ پر ہے۔ اِن میں بہت سے اُتار چڑھاؤ کے واقعات آپ کی پیدائش سے بھی پہل کےے ہوں گےاپنی ذمہ داریاں مکمل کرچکنے کے بعد بھی، آپ کو پاکستان کی سلامتی، سیکورٹی اور خوشحالی کے لئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ یہ آپ کے کندہوں پر پاکستان کی عظیم قوم کا آپ سے محبت اور ذمہ داری کا ایک منفرد انداز ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور کے کئے کیلئے جوابدہ نہیں۔میں اسے اعزاز سمجھتا ہو ں کہ ہم قوم کے سامنے ایک قابلِ اعتماد اور جوابدہ ادارہ کے طور پر حاضر رہتے ہیں۔ لہذا تمام کامیابیوں اور چیلنجز کے باوجود جب بھی وطن اور قوم کو ہماری ضرورت پڑی، ہم نے بہترین نتائج کے لئے اپنا آپ پیش کر دیا۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔لیکن پاکستانیوں کے دِل بہت بڑے ہیں۔پاکستانی قوم ہر مشکل اور ہر چیلنج میں آپ کو اپنے شانہ بشانہ ملے گی اور آپ پر فخر بھی کرے گی اور عزت بھی دے گی۔آپ پر فرض ہے کہ مکمل وَفاداری اور بے مثال لگن سے اُن کے اعتماد پر ہمیشہ پُورا اُتریں۔پاکستانی قوم کا افواج پر اعتماد اور مضبوط رشتہ دراصل اُن بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے جو ہمارے غازیوں اور شہیدوں نے اپنے لہو سے رقم کی ہیں۔ آپ پر لازم ہے کہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔ نظم و ضبط، فرائض کی بجاآوری اور غیر جانب داری آپ کا ہدف ہونا چاہیے۔آپ کو اپنی جوانی کا ایک بڑا حصّہ سخت مشکلات اور بہتر ملکی مستقبل کی آبیاری میں مختص کرنا پڑے گا۔اسے مشکل کی بجائے چیلنج کے طور پر قبول کریں۔سپاہ گری مشکل راستہ ہے۔جس پر چلنا آسان نہیں۔اِس راستے میں اپنے آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے اور امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اسکی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ امن سنگِ میل تو ہے منزل نہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشی طور پر خود مختار اور نظریاتی مستحکم پاکستان جو قائد کا ویژن ہے اُس کی بُنیاد کو ہمیشہ مضبوط کرنا ہے۔دُنیا کے بہت سے ممالک کی طرح پاکستان کو جنگ، دہشت گردی اور معاشی شکنجے کا سامنا کرنا پڑا۔دُنیا کے بہت سے ممالک اِن مشکلات کا سامنا نہ کر سکے اور بکھر گئے۔پاکستان نے ان تمام سازشوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اب وقت ہے کہ متحد ہو کر اور اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ اِسی ہدف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے بھرپور کوششیں کی۔ یہ ایک مشکل سفر تھا لیکن اطمینا ن یہ ہے کہ آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور مِل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔وہ دُشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے، مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے دُشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو نے کے بعد دل شکستہ ہیں اور مایوسی میں پاکستان کو24/7ہائبرڈ وار کا سا منا ہے۔اس ہائبرڈ وار کا ہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں۔ہر سطح پر قومی قیادت ہائبرڈ وار کا ہدف ہے۔آپ کو بحیثیت ینگ لیڈرز پہلے دِن سے اِس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کو نہ صرف مایوسی کے اس ماحول سے اُمید کی کِرن بننا ہے بلکہ اپنے جوانوں کو بھی اِس پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا ہو گا۔ اُصولوں اور روایات پر عمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں۔اتحاد ہماری قوت اور انشااللہ ہم سب متحد ہیں۔ہائبرڈ وارکا مقصد پاکستان میں اِس اُمید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے اور اِس مفروضے کو تقویت دینا ہے کہ یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہو سکتا۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا۔ پاکستان قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا ہے اور انشا اللہ اب بھی کریں گے۔لیکن ہائبرڈ وار کو مثبت تنقید سے نہ ملائیں۔ایسی تنقید جس کا بہت شور اور چرچا لگے۔شائد اعتماد، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو، لہذا ایسی تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔ جہا ں تعمیری اصلاح کی ضرورت ہو، اُس کا ضرور جائزہ لیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تنقید دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سِمت جا رہے ہیں۔ عوام، دستور، دستوری روایات اور سب سے بڑھ کر وطن سے عہد ِ وفا ہماری اصل مضبوطی اور طاقت ہے۔آئین ِپاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے راہنما ہیں۔ آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے۔ہمیں جس کام کیلئے بھی فرائض سونپے گئے۔ہم آئین اور قانون کی راہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ حیثبیت قوم ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے ذاتی اور آرگنائزیشن معاملات سے بالاتر ہو کر ناقابلِ یقین کام کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ ہو یا کووڈ کے خلاف حکمت عملی، لوکٹس کے خلافResponseہو یا سیلابی صورتحال، ہم نے بحیثیت قوم اپنی قابلیت اور اہلیت کو کارکردگی سے ثابت کیا ہے۔ پاکستا ن آرمی کو ان تمام قومی کوششوں میں شامل ہونے پر فخر ہے کیونکہ اس قوم نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، بالخصوص جب ہم پاکستان کے دُشمنوں کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے۔میری دُعا ہے کہ پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور متعین مقام پر پہنچے۔ایک ایسا پاکستان جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے حقیقی تصور ریاست کو دیکھ سکیں۔آپ کو انتہائی مشکل ترین حالت میں ذمہ داریاں ادا کرنے کا فرض سونپا گیا ہے۔ آپ کو یہ فرض ہر صورت نبھانا ہے اور اِن چیلنجز کے خلاف نبرد آزما ہو نا ہے۔ ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

  • کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملک بھر کے بنکوں کے صدر اور سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے

    کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے تین سالوں کے لئے سو ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک چار لاکھ ستر ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اسکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوان براہ راست بنکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں۔میرٹ کو مد نظر رکھ کر شفاف طریقے سے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے اکیس بنک اس سکیم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔ بنکوں کی جانب سے اس سال پندرہ ارب روپے قرضوں کی مد میں فراہم کرنے کی یقین دہانی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بنکوں کے صدور اور سربراہان کی جانب سے کامیاب نوجوان سکیم میں بھرپور شمولیت اور دلچسپی کو سراہا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بنکوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے حکومت بنکوں کو سبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائے گی۔ بنکوں کو پیش آنے والی ہر مشکل کاترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

     

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم پر پیش رفت کی رپورٹ وزیرِ اعظم کو باقاعدگی سے پیش کی جائے گی۔

    کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے  ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرین کے کرائے بڑھانے کی ڈیڑھ گھنٹہ تک اجلاس میں بحث ہوتی رہی، ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کرایوں میں اضافے پر ایکشن لیا ہے اور اس حوالہ سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے جو ریلوے کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کرایوں میں اضافے پر وفاقی وزیر ریلوے کے ایکشن کے حوالہ سے آج ہفتہ کو ایک بجے پریس کانفرنس ہو گی جس میں وہ کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کریں گے

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے 6 اکتوبر کو خبر نشر کی تھی جس مین کہا گیا تھا کہ پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    نجکاری کی گئی ٹرنیوں کے کرائے ازخود بڑھا دیئے گئے،محکمہ ریلوے نے چپ سادھ لی،

    ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا،نجی کمپنی نے پاکستان ریلوے کے آؤٹ سورکی جانے والی ٹرنیوں کا کرایہ دس سے 60 فیصدتک بڑھادیا،نجی کمپنی نے کرائے بڑھانے پرریلوے حکام کوبھی آگاہ نہیں کیا،معاہدے کے تحت نجی کمپنی ریلوے کی منظوری کے بعد دس فیصد کرائے بڑھانے کااختیار رکھتی ہے، ترجمان ریلوے نے کہا کہ کرایوں میں اضافہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں دو دن میں رپورٹ آجائے گئی،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

    ذرائع اوردستاویزات کے مطابق ریلوے نے جوٹرینیں حال ہی میں نیلام کی ہیں ان کے کرائیوں میں من مانا اضافہ کردیا گیاہے مہرایکسپریس جو کہ نیلامی کے بعد نجی کمپنی چلارہی ہے نے بھی کرائیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز مسافروں اورنجی کمپنی کے ملازمین میں تقرارمعمول بن گئی ہے راولپنڈی سے ملتان کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس کا کرائے میں 20فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے معائدے کے تحت کمپنی نجی کمپنی دس فیصد کرایہ بڑھا سکتی ہے مگر اس کے لیے بھی منظوری ریلوے سے لینی ہوگی کیوں کہ نجی کمپنی صرف کمرشل کوڈیل کرسکتی ہے جبکہ آپریشنل پاکستان ریلوے ہی دیکھے گا مہر ایکسپریس کاکرایہ جوپہلے 250روپے تھا نجی کمپنی نے بڑھاکر300کردیا ہے جبکہ بچوں کا کرایہ جوپہلے125روپے بنتا تھا اس کو200 کردیاہے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    اسی طرح اٹک ایکسپریس کا بھی کرایے میں دس فیصد سے لے کر50 فیصد تک بڑھا دیا گیاہے۔ اس کے ساتھ جنڈ ایکسپریس ،لاثانی ایکسپریس اور فیض احمدفیض ایکسپریس کاکرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور کسی قسم کی ویلیوایڈیشن نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے محکمہ ریلوے کوباضابطہ آگاہ کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے جن کنٹریکٹر زکے ساتھ معائدے کیاہے اس میں دس فیصد کرائے کنڈیشنل طور پربڑھائے جاسکتے ہیں جن کی ریلوے سے منظوری لازمی ہے کنڈیشنل کرائے بڑھانے کی اجازت اس وقت دی جاسکتی ہے جب یہ ویلیوایڈیشن کریں گے جس میں منرل واٹر،واش روم میں صابن، ہینڈواش نودیگرسہولیات شامل ہیں بڑھائیں گے،کوچز میں ویلیوایڈیشن کی جائے گی تو کرائے بڑھانے کی اجازت دی جائے گی۔

    چیف کمرشل منیجر نے تمام ڈی سی اوز کوہدایت کی ہیں کہ چیک کریں کے نجی کمپنیوں نے ویلیوایڈیشن کی ہے کہ نہیں اور کرائے کتنے فیصد بڑھائے گئے ہیں ایک دو دن میں یہ رپورٹ آجائے گئی اس کے بعد اگر کنٹریکٹر نے خلاف ورزی کی ہوگی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگااور قانون کے مطابق کنڑیکٹ کو منسوخ  کیا جائے گا۔

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا