Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک بحریہ نئی جہتوں کوعبورکرے گی،آرمی چیف

    نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک بحریہ نئی جہتوں کوعبورکرے گی،آرمی چیف

    نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک بحریہ نئے نیول چیف کی قیادت میں نئی جہتوں کوعبورکرے گی،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی ہے،

    ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پرگفتگو کی گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل امجد نیازی کوپاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پرمبارکباد دی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاک بحریہ نئے نیول چیف کی قیادت میں نئی جہتوں کوعبورکرے گی،

    ڈی جی آئی آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے جی ایچ کیو کے دورہ کے دوران یادگارشہداپرفاتحہ خوانی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

    ایڈمرل امجد خان نیازی نے سات اکتوبر پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں غیر ملکی سفیروں سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے دستے نے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔

    ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ امجد نیازی کو مبارکباد پیش کی۔

    ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر خصوصی توجہ دی، 4چینی فریگیٹ آئندہ 2 برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، پی این ایس یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا ہے اور پی این ایس ہیبت کی کیمیشننگ رواں سال کے آخر میں ہوگی۔ایڈمرل ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیا جا رہاہے، میرین ٹریننگ سینٹر کراچی سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔ہم ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں چین کے تعاون سے اکنامک زون سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں،اللہ پر یقین رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان نیوی میں اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دیا گیا ہے

    صدر پاکستان نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کےطور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالی۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے1985میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میںکمیشن حاصل کیا اور ابتدائی تربیت کے اختتام پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اوراسٹاف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں دو Type-21 جہاز پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی کمانڈ، اٹھارہویں ڈسٹرائر اسکواڈرن (Destroyer Squadron) کے کمانڈر، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج / کمانڈر سینٹرل پنجاب، کمانڈر پاکستان فلیٹ اورکمانڈر کراچی شامل ہیں۔انکی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ہیڈ آف F-22P مشن چائینہ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس شامل ہیں۔ آپ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں چیف آف اسٹاف(آپریشنز)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آرمی کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے چین میں Beijing University of Aeronautics and Astronautics سےUnderwater Acoustics میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو حکومتِ فرانس کی جانب سے فرانسیسی میڈل Chevalier (Knight) سےبھی نوازا گیاہے۔

  • ساہیوال: پولیس کا چھاپا

    ساہیوال: پولیس کا چھاپا

    ساہیوال ۔غلہ منڈی پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرلیں تفصیل کے مطابق ڈی پی اوساہیوال امیر تیمور بزدار کی ہدایت پر تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او اللہ دتہ شاہین ۔اےایس آئ شاہد محمود چوہدری پولیس ٹیم وایلیٹ فورس نے خفیہ اطلاع پر سِرکی بازار کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ غلہ منڈی کے مطابق برآمد ہونے والی پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں کی تعداد تقریباً پچاس ہزار کے قریب ہے اور ان کی مالیت دس لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

    مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم

    <نیب نے نواز شریف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کر دی

  • مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم

    مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم

    مجھے پاک فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، ڈر صرف چور کو ہوگا.وزیر اعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میری کوئی دولت بیرون ملک نہیں، آئی ایس آئی کو پتا ہے کہ میں کس طرح کی زندگی گزار رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سارے بیروز گار سیاستدان اکٹھے ہو گئے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں سڑکوں پر نکل کر مجھے بلیک میل کر لیں گے۔ نواز شریف خود لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہا ہے۔

    اسلام آباد کنونشن سینٹر میں انصاف لائرز فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام بے روزگار لوگ حکومت کیخلاف اکھٹے ہو چکے ہیں۔ یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ انھیں کوئی ہاتھ نہ لگائے کیونکہ یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں ہم چوری کریں یا ڈاکے ڈالیں، ہمیں کوئی ہاتھ نہ ڈالے۔ عدالت ان کیخؒاف فیصلے کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ ‘’مجھے کیوں نکالا’’۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کے اعلان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کسی کی چوری بچانے کے لئے نہیں نکلتے بلکہ کسی مقصد کیلئے نکلتے ہیں۔ یہ سارے مل کر دو سال بھی جلسے کریں، ہمارے ایک جلسہ ان سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود تو لندن بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو حکومت کیخلاف باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ میں ان کے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ ان سے پیسہ بھی لیں، قیمے کے نان بھی کھائیں لیکن گھر بیٹھے رہیں۔

    فیٹف پر این آر او لینے کیلئے حکومت کو بلیک میل کیا گیا،پاکستان میں گزشتہ ماہ تاریخ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی سیل ہوئی ہے،اس کا مطلب ہے کہ ملک آگے نکل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 38 میں سے 34 شقیں تبدیل کرنے کاکہا. اس کامطلب تھا کہ نیب ختم کردیں‌. اور ان کو کھلی چھٹی دے دیں.. بھارت بھی فیٹف کے زریعے یہی چاہتا ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ یہ اب بھارت کا کھیل کھیل رہےہیں. جس سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے . نواز شریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہو جاتی ہے . کیونکہ وہ انہیں پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے. انہوں نےکہا کہ مجھےآرمی سے کیوں مسئلہ نہیں ہے. ان کو کیوں‌مسئلہ ہے وہ یہی وجہ ہے کہ یہ کرپٹ ہیں. ہماری ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی ٹاپ ایجنسی ہے. ان کو سب سےپہلے پتا چل جاتا ہے کہ کس نے کیا کرپشن کی ہے.

  • نیب نے نواز شریف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کر دی

    نیب نے نواز شریف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کر دی

    نیب نے نواز شریف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت داخلہ کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط موصول ہوا ہے۔نیب نے خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔ نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کے سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔

    نیب نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم اگر 30 دن کے اندر پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی تھی

    یس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل ٹیم معاملے کی تفتیش کرے گی۔

    ڈی ایس پی محمد غیاث، انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور سب انسپکٹر شبیر اعوان بھی ٹیم میں شامل ہیں، مقدمے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

    مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے نواز شریف سمیت 42 نون لیگی رہنماؤں کے خلاف درج کرایا گیا تھا، جس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور 3 سابق جرنیل بھی نامزد کیئے گئے ہیں

  • وزیراعظم کا فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    وزیراعظم کا فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    وزیراعظم کا فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں نے فیس بک کی رابطے کی سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی.

    چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک نے بتایا فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں نے سائن اپ کیا ہے، پولیو سے پاک پاکستان کے حکومت کے مقصد کے لئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔ وزیراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شرل سینڈبرگ نے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام فیس بک کے شی مینس بزنس پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔
    انہوں نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اورمختلف پروگراموں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمزنوجوانوں کومواقع اورغریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کوبھی سراہا۔ ملاقات میں فیس بک کے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام’شی مینس بزنس‘پر بھی بات چیت کی۔

    شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 50 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے سائن اپ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کی تکمیل میں فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

  • بھارت کے داعش سے روابط ،امریکی جریدے کے تہکہ خیز انکشافات

    بھارت کے داعش سے روابط ،امریکی جریدے کے تہکہ خیز انکشافات

    بھارت کے داعش سے روابط ،امریکی جریدے نے پول کھول دیا

    باغی ٹی و ی : امریکہ کا دہشت گرد ی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف،بھارت دہشت گردی کا نیا چہرہ،عالمی دہشت گردی میں بھارت سر ِ فہرست۔
    امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔داعش اور بھارتی روابط دُنیا کے سامنے رکھ دیے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دے دیا
    ہندوستانی دہشت گردی کی سٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی .ھندو ستان کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے
    اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہونگے.داعش کا جلال آباد، افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اُبھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا۔
    مختلف ممالک اور ایریاز میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سر پرستی ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے حالیہ دہشت گردکارروائیوں خاص کر2019میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے،2017میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ اور 2017میں نیو یارک اورسٹاک ہوم حملے نے دُنیا کو ششدر کر دیا۔اَن حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کُن ہے۔ بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بُنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کِردار ادا کیا۔

    ہندوستان کے دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کے بھارت/ پاکستان/افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے روابط، سر پرستی اور ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔اس سے پہلے ہندوستان صرف خطے میں ہی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
    لیکن اب یہ تبدیل ہورہا ہے۔داعش کو استعمال کر کے مذہبی گروپس خاص کر نوجوانوں کو استعما ل کر کے دوسرے ممالک اور بین الاقوامی مذہبی تحریکوں کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشت گرد نظریات کو فروغ دیا ہے۔

    شام کی لڑائی میں بھارتی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی دہشت گردوں کے افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے کے واضح ثبوت ہیں۔ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔چاہے وہ2016اتا ترک ائیرپورٹ پر حملہ ہو، چاہے وہ زیر ِ زمین پیٹرز برگ پر حملہ ہو۔ بھارتی دہشت گردوں نے خاص کر افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھے۔

    داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشت گرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔ داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے۔اقوام ِ متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے اور بھارتی گٹھ جوڑ دہشت گردوں نے داعش نے کشمیر میں مرنے والے اپنے 3ساتھیوں کا ذکر اپنے جریدے ال بنا میں کیا ہے۔ ایک ہندو کے9/11 واقع کے خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہیں۔
    بھارت میں مُودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے۔ ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ زیادہ ہندوستانی علاقائی اور عالمی دہشت گرد کا رروائیوں میں ملوث ہوں

  • نواز شریف کی تقریر، کیا مارشل لاء لگنے جا رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    نواز شریف کی تقریر، کیا مارشل لاء لگنے جا رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مجھ جیسوں کو ڈرا دیا، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد حالات اسی طرح رہے تو پھر وہ دن دور نہین جب اس ملک میں مارشل لاء ہو گا،نواز شریف نے بہت خوفناک کھیل چلنا شروع کر دیا ہے

    اینکر پرسن زین علی کا کہنا تھا کہ اب سے کچھ دیر قبل نواز شریف نے لندن سے ایک اور خطاب کیا، دبنگ خطاب تھا، اس میں انہوں نے کہا کہ میرے دور میں دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں، ری پیٹ ٹیلی کاسٹ کیا جو گزشتہ 20 سال سے کر رہے ہیں کہ موٹروے ہم نے بنائی، انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عمران خان کو جو لوگ لائے ہم انکے خلاف ہیں، میں جب نواز شریف کی تقریر سن رہا تھا تو میں سوچ رہا تھا کہ میں اس وقت کہاں تھا جب دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں، روٹی، دوائی، کپڑے سستے تھے، نواز شریف نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ بے روزگار ہو چکے،مہنگائی بڑھ چکی، میں سوچ رہا ہوں کہ پانچ سال جب انکی حکومت تھی تب کتنی بے روزگاری تھی، پاکستان کس جگہ پہنچ چکا تھا، نواز شریف نے جو باتیں کیں وہ پانچ سال جب وہ موجود تھے تب نواز شریف نے کتنے قرضے لئے ،ڈالر ،پٹرول کہاں تھا، شماریات ہماری کیا کہہ رہی تھی، مجھے نواز شریف کے خطاب کی سمجھ نہیں آئی شاید مبشر لقمان صاحب کو سمجھ آئی ہو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے اس خطاب کی سمجھ آئی ہے اور ایک بری خبر ہے،میں آپکو بتاؤں کو نواز شریف نے مجھ جیسوں کو ڈرا دیا، میں یہ سوچ رہا ہوں کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد حالات اسی طرح رہے تو پھر وہ دن دور نہین جب اس ملک میں مارشل لاء ہو گا،نواز شریف نے بہت خوفناک کھیل چلنا شروع کر دیا ہے، جونیئرز آفیسر، سینئرز آفیسر میں ایک ڈیوائڈ کری ایٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے آمریت کی ضرور باتیں کیں لیکن ضیا ء الحق کا نام نہیں لیں گے، غلام جیلانی کا نام نہیں لیں گے، وہ ان جرنیلوں کا نام نہیں لیں گے جو خاموشی سے گھر چلے گئے،جنہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ نیشنل ڈیفنس سیکورٹی کونسل ہونی چاہئے تا کہ خطرات سے نمٹ سکیں، جہانگیر کرامت جیسے کومیاں صاحب گھر بھیج دیا تھا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب نے آج بڑے جھوٹ بولے کہتے ہیں کہ سعودیہ بھیج دیا تو اقامہ لیا، میاں صاحب آپ کا اقامہ دبئی کا تھا رہے سعودیہ میں، وہ اقامہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا تھا، آپ نے تنخواہ لی یا نہیں آپکی مرضی نہیں، اسوقت آپ وزیراعظم پاکستان تھے، آپ نے بڑے قوانین پاس کئے، 2013 سے پہلے جتنی حکومتیں ہیں سب کو مورد الزام ٹھہرا دیا، پی پی اور آصف زرداری کی حکومت تھی جنہوں نے صدر کے تمام اختیار پارلیمنٹ کو واپس کر دیئے تھے اسکی وجہ سے یہ سارا دن دیکھنا پڑ رہا ہے کہ ہر آدمی مرضی کی باتیں کر رہا ہے اور چیک اینڈ بیلنس نہیں، اسی وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ ملک میں مارشل لا کا خطرہ ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ راؤ اویس میرے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں، بڑا بول رہے تھے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ جو بولتا ہے سامنے بولے یا گھر جائے، آج میاں صاحب نے الطاف حسین کی یاد دلا دی،جی بھائی، بولیں، ایک چیز کی کمی رہ گئی، اگلے خطاب میں گانا بھی سنا دیجئے گا مجھے بھائی کا گانا بھی بڑا پسند ہے،

    راؤ اویس مہتاب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی تقریر بہت شاندار تھی، اسکے لئے ضروری ہے کہ میری یادداشت کھو جائے، جب وہ فوجیوں کی بات کریں تو مجھے جنرل ضیا،جیلانی یاد نہ آئیں جب وہ غریبوں کی بات کریں تو انکے بچوں کے اثاثے یاد نہ آئیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسوقت بھی انکا پانچ سے چھ لاکھ پاؤنڈ ماہانہ خرچہ ہے، وہ کون دے رہا ہے، بھائی جان کہتے ہیں کہ غریب کو دوائیاں نہیں مل رہیں، میں خبر بریک کر رہا ہوں نواز شریف نے سروسز ہسپتال کی دوائیوں کے پیسے حکومت پاکستان سے لئے تھے، اپنی جیب سے نہیں دیئے، 27 لاکھ روپے حکومت سے لئے،

    راؤ اویس مہتاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر میں ایک فقرہ بھی ایسا نہیں تھا جس میں وہ جھوٹ نہ بول رہے ہوں،مجھے لگتا ہے کہ سی ڈی رکھی ہوئی ہے وہ ری پیٹ پر لگا دی، مبشر لقمان نے کہا کہ جب اتنے جھوٹ بول رہے ہیں تو صادق اور امین تو نہیں رہے، راؤ اویس کا کہنا تھا کہ بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، زین علی نے کہا کہ جو ڈرپوک ہے وہ ہمارے درمیان نہیں رہ سکتا، اور یہ بات خود میاں صاحب لندن بیٹھ کر رہے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جو اتحاد ہے یہ لانگ لاسٹنگ نہیں ہے، اس اتحاد میں مجھے ایک آدمی مولانا سے امید تھی لیکن جب مولانا کل مریم کو ملنے چلے گئے وہ پارٹی میں صدر بھی نہیں ہے،اسکے گھر کھانا کھایا، پریس ٹاک کی،مولانا کی اہمیت اس سے کم ہو گئی ہے، اب پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ چلتا نظر نہیں آتا، پریشر بلڈ اپ ہو گا، کرونا کیسز کی طرح یہ بڑھتا رہے گا، دسمبر اور جنوری میں لگ رہا ہے کہ یہ خطرناک ٹائم ہو گا،اگر انہوں نے ملک کو مفلوج کر دیا تو پھر چینج ہو گی اور وہ چینج کسی جمہوری ادارے کو پسند نہیں آئے گی، میاں صاحب دو چار جرنیلوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اسلئے کر رہے ہیں کہ وہ خود آ کر جواب نہیں دے سکتے، انکی ذمہ داریاں اجازت نہیں دیتی، مجھے کوئی کہتا ہے تو میں جواب دے دیتا ہوں، کوئی اور دے دیتا ہوں لیکن میاں صاحب غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ہم نے آصف زرداری سمیت کتنا دھویا، انکے پانچ سالوں میں، اس کے باوجود جب انکے رہنما ملتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ ہاتھ ہلکا نہیں بلکہ فیکٹ تو صحیح کر لو،پھر جو مرضی کہو، ہماری بھی سن لو، اس طرح کی بات کرتے تھے، دھمکی نہیں دیتے تھے، اشتہار کیسے بند ہوتے تھے یہ بھی سب کو پتہ ہے، پی پی گرو کر رہی ہے،میرے جیسے لوگ جو پی پی کے مخالف رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پی پی اپوزیشن کرنے میں ملک دشمن نہین بنے گی

    راؤ اویس نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا کہ میری ستر سال عمر ہے، 35 سال تو آپکی بھی ہے،جس پر مبشر لقمان کا کہناتھا کہ آپ میرے پرمنٹ پروڈیوسر ہیں، راؤ اویس نے کہا کہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ وہ نہیں لے سکتے کیونکہ وہ ان سے دو سال پہلے بن گیا تھا،اسکے علاوہ سب کریڈٹ وہ لے رہے ہیں،سارا کچھ انہوں نے کیا، جے ایف تھنڈر،میزائل بھی انہوں نے بنائے، جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ میاں صاحب ایسا کریں کہ لندن میں ٹویوٹا کرولا خود سے اوور آل کروا دیں مین انکو مان جاؤن ، فلائنگ کا انکو کیا پتہ سوائے اسکے کہ قطر کے جہاز پر جانا ہے یا سعودیہ کے جہاز پر،

    زین علی نے کہا کہ جب میاں صاحب غلامی کی بات کرتے ہیں کہ اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم غلام نہیں رہیں گے، سٹیج پر بیٹھے لوگوں کے بارے مین افسوس کا اظہار کرتا ہوں، قد آور سیاستدان غلامی والی بات سنتے ہین تو وہ نہیں سوچتے کہ ہمارا لیڈرا چلا جائے گا ہم خود ادھر ہی رہیں گے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان میں سے اچھے لوگ بھی ہیں، احسن اقبال،خاقان عباسی، اسی دفتر مین یہاں میرے پاس مجھے ملنے آ چکے ہیں، ایک زمانے میں ایئر لائن کا شوق ہوتا تھا، خاقان عباسی وفاقی وزیر تھے، وہ خود گاڑی میں آئے اور لیپ ٹاپ کھول کر مجھے سارا بتایا، یہ سینس رکھنے والے لوگ ہیں، خواجہ آصف سے ہمارے اختلاف ضرور ہیں لیکن دھڑے دار آدمی ہے، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، ہماری ان سے لڑائی رہتی ہے ،سعد رفیق کلاس فیلو تھا جتنا مرضی اچھا کر لین توتو میں میں رہنی ہے،لیکن ریلوے میں جتنا اچھا کام انہوں نے کیا اسکا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، خواجہ سعد کے دور میں جو ریلوے تھی وہ آج نہیں ہے، تین تقریریں سن لیں، آٹھ ایسی تقریریں ہو گئیں تو صوفے اور کرسیاں خالی نظر آئیں گی.

    راؤ اویس نے کہا کہ انکی سوچ آمریت پر مبنی ہے، انہوں نے تمام ادارے فتح کر لئے ایک رہ گیا وہ فتح کرنا چاہتے ہیں، جب مریم کی باری آتی ہے تو سارے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ نواز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ نہیں کھلوائی، والیم ٹین انکے وکیل نے کیوں بند کروایا جو آج تک نہین کھلا،ایل ڈی اے آفس میں آگ لگی اسکا نہیں بتایا،رمضان شوگر مل میں آ لگی اسکا نہین بتایا ، جہانگیر ترین کے اوپر انہوں نے ضرور کیا لیکن جب انہوں نے ق لیگ کے 52 لوگوں کو لوٹا بنایا اسوقت کوئی ذکر نہیں کیا،محمد خان جونیجو جب ہارا تھا تو ایئر پورٹ پر یاماہا 80 پر بندہ بھجوا دیا تھا اسکا ذکر بھول گئے،انکو میموری لاس ہے

    زین علی نے کہا کہ آپکو بڑا ڈر ہے وہ ڈر تب تک ہے جب تک میاں صاحب واپس نہیں آتے؟ مبشر لقمان نے کہا کہ وہ خود لندن میں بیٹھے ہیں اور باقیوں کو کہتے ہیں کہ بہادر بنو ،بہادر بنو،میاں صاحب چکر لگوا رہے ہین سبھی کے، خود آرام سے بیٹھے ہیں، یہ نہیں بتایا کہ وہ اپارٹمنٹس ہیں کس کے، جہاں سے تقریر کر رہے تھے اسکا بتا دیں، اتنی فارن انوسیمنٹ یہاں آئی لیکن نہیں آئی تو انکے بیٹوں کی نہیں آئی

  • آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر غور

    آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر غور

    راولپنڈی:آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر غور،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظامات اور افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر غورکیا گیا۔

     

    میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے ٹویٹر پر مزید لکھا گیا کہ دونوں امریکی حکام نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کرادار کو سراہا۔

    دوسری طرف امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوے کہا ہے کہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ سائیڈ ڈیل کر سکتی ہے۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اقتصادی مراعات دیکھ رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے یہ بات یونیورسٹی آف شکاگو میں ویڈیو لنک سے خطاب میں کی۔ انہوں نے اس اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک دوحہ سے شرکت کی۔

    زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اقدام داخلی امن کے حوالے سے اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر کابل اور طالبان معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان کیلئے اقتصادی مراعات دیکھ رہے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کیلئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سفارتکاری اور مدد کا شکریہ ادا کیا۔

  • اگلے دومہینے بہت اہم ہیں :کرسمس تک افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    اگلے دومہینے بہت اہم ہیں :کرسمس تک افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

    نیو یارک:اگلے دومہینے بہت اہم ہیں :کرسمس تک افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ رواں برس کرسمس تک افغانستان سے اپنی افواج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا جب کہ طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی.

     

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان میں فرائض پر مامور ہمارے دلیر جوانوں کا اپنے گھروں میں ہونا ضروری ہے۔ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی نے اپنے پلان بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں عراق سے اپنی فوج کی تعداد 5200 سے کم کر کے 3000 کر دی جائے گی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل فرینک میکنزی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اکتوبر کے بعد تک اپنی آرمی کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔ یہ تعداد 8600 سے کم کر کے 4500 کر دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے لاس ویگاس میں یونیورسٹی آف نیواڈا میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی پانچ ہزار سے کم فوجی تعینات ہیں جنہیں اگلے برس کے اوائل میں گھٹا کر 2500 سے کم کر دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے افغان ہی کسی معاہدے پر پہنچیں گے اور یہ امن معاہدہ ہو گا۔ تاہم یہ ایک طویل اور کٹھن عمل ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لازمی قدم ہے۔

     

     

    طالبان نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا امریکا، طالبان امن معاہدے کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہو گا۔ طالبان کی حکومت امریکا سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے گی۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں طالبان کے دہشت گردی کی روک تھام کی یقین دہانیوں کے بدلے امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج مئی 2021 تک واپس بلانے کا کہا تھا۔

    طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

    صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکہ نومبر تک افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد 4 سے 5 ہزار تک کر لے گا۔ اس سے کم تعداد کرنے کا فیصلہ افغانستان کے حالات پر منحصر ہوگا۔

    اگرچہ اب بھی عراق، شام اور افغانستان میں امریکہ کے ہزاروں فوجی موجود ہیں۔ لیکن امریکہ کی نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

  • سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر جرمانہ

    سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر جرمانہ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کردی اور سندھ حکومت کو غیر ضروری التوا پر فریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اگلی سماعت سے پہلے وکیل امداد علی اور ضمیر اللہ کو پچاس پچاس ہزار روپے ادا کرے، دونوں وکلاء حیدرآباد اور سندھ سے آئے ہیں انکو اخراجات ادا کیے جائیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کروا سکے، آپ کو جرمانہ کر رہے ہیں دونوں وکلا کو ادا کریں، گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے دو دن کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس التوا کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی۔

    وازشریف خطاب میں پاکستانی پاسپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کارکنوں نے شرم کے مارے نظریں جھکا لیں

    فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ بتا دیا گیا