Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کیا کچھ کیا ، وزیر اعظم نے بتا دیا

    سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کیا کچھ کیا ، وزیر اعظم نے بتا دیا

    سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کیا کچھ کیا ، وزیر اعظم نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، پنجاب میں ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی پیچھے رہ گئے، زیادہ سے زیادہ فنڈز قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے۔

    مہمند میں عائدین سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہر حکومت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ہمارا نظریہ ریاست مدینہ ہے، کمزور طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی، ریاست مدینہ میں بوڑھوں، بیواؤں اور غریبوں کی ذمہ داری لی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا اندرون سندھ، قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، اندرون سندھ سے منتخب ہونیوالے کراچی کیلئے کچھ نہیں کرتے، (ن) لیگ کا گڑھ سینٹرل پنجاب تھا، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ہم نے ان پر توجہ دینی ہے، کوشش ہے زیادہ فنڈز قبائلی علاقے پر خرچ کریں، صوبوں نے وعدہ کیا تھا قبائلی علاقے کو 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ دیں گے، اب صوبے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کو تیار نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کورونا کی وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو فنڈز ملنے چاہئیں، فنانس منسٹری کو کہا ہے قبائلی علاقوں کو فنڈز دیں، جب سے پاکستان بنا ہے قبائلی علاقے میں خوشحالی نہیں آئی، سب سے زیادہ غربت قبائلی علاقوں میں ہے، تجارت کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں ترقی ہوگی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا افغانستان میں امن مذاکرات شروع ہوگئے، ایسے ملک موجود ہیں جو نہیں چاہتے افغانستان میں امن ہو، انسداد سمگلنگ کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑلگ گئی، بارڈر مارکیٹ کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کا انضمام ہو، دشمن کی کوشش ہے قبائلی علاقوں کے انضمام میں رکاوٹیں ڈالی جائیں.

  • منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری کے لیے بڑا دھچکا

    منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری کے لیے بڑا دھچکا

    منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری کے لیے بڑا دھچکا

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ سابق صدر سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

    احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔

    آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔

    احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے

    جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل، آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے


    واضح‌ رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا،

  • کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی  اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی

    کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی

    کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی
    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 219، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 701، بلوچستان میں 15 ہزار 92، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 681، اسلام آباد میں 16 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین نے سروے نتائج جاری کردیے

    وزیراعظم پر 93 فیصد پاکستانیوں‌ کا اعتماد، عرب میگزین نے سروے نتائج جاری کردیے

    اسلام آباد: عرب میگزین کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 93 فیصد پاکستانیوں نے ایک بار پھر عمران خان پر بطور وزیراعظم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    عرب نیوزکے مطابق وزیراعظم پر اعتماد اور مقبولیت کے حوالے سے خلیج میگزین نے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں 16 ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔

    میگزین کی رپورٹ کے مطابق مشکل فیصلوں، مہنگائی جیسے چیلنجز کے باجود وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 93.2 فیصد رائے دہندگان نے وزیراعظم کی کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

    سروے میں حصہ لینے والے افراد نے ماضی کے تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران کو بہتر وزیراعظم قرار دیا۔

    یاد رہے کہ سروے کے نتائج ایک ایسے وقت میں‌ سامنے آئے ہیں کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور وزیراعظم کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے، جو آئندہ ماہ سے ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کرے گا۔

    ایک ایسے وقت میں وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد اور اُن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار اس بات کی غمازی ہے کہ کرپٹ شخصیات کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

  • غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    غیر ملکی شخصیت کی جاتی امرا آمد؟ ن لیگ کا انکار

    انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر25 ستمبراور 26ستمبر کی رات کو ایک غیر ملکی شخص رائے ونڈ کے قریب جاتی امرامیں واقع میاں نواز شریف کے گھر میں کالے شیشوں والی ایک پرائیویٹ گاڑی پر پہنچاجہاں مبینہ طور پر مریم نواز شریف نے ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا۔ غیرملکی نے رات کو جاتی امرا میں ہی قیام کیا اور 26 ستمبرکو ایک دوسری گاڑی میں جو کہ جاتی امرا کی ملکیت بتائی جارہی ہے کے ذریعے وہاں سے روانہ ہوا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی مبینہ طور پر ایک بھارتی تھا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ شخص پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی سفارتکار تھا یا کسی دوسرے ملک سے پاکستان آیا تھا۔ علاقے کے رہائشی بعض افراد سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے گھر میں غیرملکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے بعض سرکردہ افرادسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا جب کہ جاتی امرا کے اسٹاف نے کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

  • دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن افغانستان میں امن و استحکام سےمشروط ہے، دوحہ مذاکرات سےافغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، ہمسایہ ملک میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں، بین الافغان مذاکرات بہت مشکل ہیں جس میں تمام فریقوں کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے میں افغان مفاہمت عمل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کے انخلا کو غیردانشمندانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام طاقت سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوحہ میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات سے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے 2018 میں افغانستان میں سیاسی حل کیلئے پاکستان سے مدد مانگی تھی۔ افغانستان میں سیاسی حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور طالبان کے درمیان فروری میں امن معاہدہ ہوا جس نے افغان قیادت اورطالبان کےدرمیان بات چیت کی بنیاد فراہم کی۔

    مضمون کے متن میں درج ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے ادا کی ہے۔ کئی دہائیوں کے تنازع کے دوران پاکستان نے چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اورپاکستان خودمختار افغانستان کی جدوجہد میں افغان عوام کی حمایت کی جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم پاکستان نے لکھا کہ دو ہزاراٹھارہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں استحکام کیلئے جب ہمیں خط لکھا تو ہم نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    عمران خان نے لکھا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے۔ افغان اور خطے کیلئےامید کا سنہری موقع ہے لیکن افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کاانخلاغیردانشمندانہ ہوگا۔ دوحہ میں جاری طالبان،افغان مذاکرات سےجنگ کاخاتمہ ہوگا۔

  • روس میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    روس میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

    باغی ٹی و ی : روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح بھی وفد کا حصہ تھے ،وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے،
    گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔

  • کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    کراچی کے قریب وین کو حادثہ ،13مسافر جاں‌ بحق

    باغی ٹی وی : کراچی کے قریب مسافر وین بے قابو ہو کر کچے میں جا گری، حادثے میں 13 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

    بد قسمت مسافر وین حیدرآباد سے کراچی جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول کھو دینے کے سبب سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 13 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو عملے نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ایس ایس پی جامشورو نے 13 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو اطلاع ملتے ہی ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ آگے جانے والی وین کا بونٹ اڑ کر بد قسمت مسافر وین سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا، مسافر وین کے کچے میں اترنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
    پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں

  • پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید694 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ دس ہزار275 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 اموات ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔

    اکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

  • بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

    بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان

    راولپنڈی:بھارت پھرشرارت سے باز نہ آیا : بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہو گیا۔ 34 سالہ نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے علاقے پنج کوٹ سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

    یاد رہے کہ 23 ستمبر کو بھی آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔