Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے  اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے قائد حزب اختلاف کےعہدے سے استعفا دے دیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفااسی روز معذرت کرنے کےبعد دے دیا تھا،گورنر سندھ کو فردوس شمیم نے اپنا استعفیٰ دیا،گورنر سندھ نے استعفیٰ آنے کی تصدیق کی ہے.

    قبل ازیں پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا یا ،۔پارٹی قیادت ان کی سندھ اسمبلی میں دو سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر وزیر اعظم سمیت وفاقی وزرا پرتنقید کی تھی جس پربعد میں انہوں نے معذرت بھی کی،

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی حکومت ہو، اس شہر میں گیس کی ڈلیوری صحیح نہیں، وزیراعظم، عمر ایوب،ندیم بابر سنیں، انکو شرم بھی دلاؤں گا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،دو سال گزر گئے ابھی تک شہر قائد کا گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا

    نجی ٹی وی کے مطابق فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

  • نواز شریف پورے نظام کو شکست دے کر گیا،لندن بیٹھ کر ہنستا ہو گا،عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف پورے نظام کو شکست دے کر گیا،لندن بیٹھ کر ہنستا ہو گا،عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ جی ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب معلوم ہوا کہ وارنٹس کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے بھیجوانے میں کتنا وقت لگے گا،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے کچھ دستاویزات لندن سے آج ہی موصول ہوئے ہیں وہ عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کاونٹی کورٹ کے ذریعے وارنٹس گرفتاری موصول کرانے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا،ہائی کمیشن کا نمائندہ نواز شریف رہائش گاہ پر ایک بار پھر وارنٹس موصول کرانے گیا، نواز شریف کی رہائش گاہ پر موجود ایڈی نامی شخص نے موصول کرنے سے انکار کر دیا،ہائی کمیشن نے کامن ویلتھ آفس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کی ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہمارا اختیار نہیں،

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسکا مطلب ہے وہ ہمیں سہولت دینے کو تیار نہیں، ہمیں شواہد کے ساتھ خود کو مطمئن کرنا ہے کہ عدالت نے وارنٹس کی تعمیل کیلئے اپنی پوری کوشش کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر عدالت مطمئن ہے کہ اپنی پوری کوشش کر چکی تو اب اشتہار جاری کیا جا سکتا ہے، عدالت نے کہا کہ ہم آفیشل دستاویزات کو ریکارڈ پر لائیں گے اور اسکے بعد اشتہار جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے نمائندے حنان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کیا جا سکتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس تمام طریقہ کار کو مکمل کرنے کی وجہ ہے،کل ملزم واپس وطن آ کر یہ نہ کہے کہ طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا،ہم نے نواز شریف کو مکمل موقع دیا اور اس کے بعد اپیلوں کو سن کر فیصلہ کرینگے،

    دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم حکومت اور عوام کو دھوکہ دے کر گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم لندن بیٹھ کر حکومت اور عوام پر ہنستا ہوگا، نہایت شرمندگی کا مقام ہے،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ پورے نظام کو شکست دے کر گیا ہے، سارا سسٹم شامل ہے، سفارتخانے، ادارے پھر بھی کچھ نہیں ہو پارہا،آئندہ وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ایسے ملزم کیلئے کیا لائحہ عمل ہو،کل نواز شریف واپس آکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں،

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

     

    عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس ہزاروں کیسز ہیں اور ہم اس پر بیٹھ کر اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، آئندہ وفاقی حکومت کو بھی دیکھنا ہو گا کہ ہم کتنا سرکاری خزانے کو اور عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں، دفتر خارجہ، سفارت خانہ اور تمام جب شامل ہوتے ہیں تو سرکاری خزانے پر بوجھ پڑتا ہے،

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں

  • بھارت میں ہوا انصاف کا قتل ،شہید بابری مسجد کے تمام ملزم بری

    بھارت میں ہوا انصاف کا قتل ،شہید بابری مسجد کے تمام ملزم بری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر لکھنو میں خصوصی سی بی آئی کورٹ نے بابری مسجد انہدام کے تمام ملزمان کو بری کردیا

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملے کہ یہ سب سوچی سمجھی سازش کے نتیجے میں ہوا۔ سیشن ٹرائل نمبر 344/1994, 423/2017 اور 796/2019 حکومت بنام پون کمار پانڈے و دیگر ملزمین معاملہ میں سبھی فریقوں کی سماعت 16 ستمبر کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد 30 ستمبر 2020 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔

    بابری مسجد شہادت کیس میں کل 49 ملزمان تھے ، جن میں سے 32 فی الحال زندہ ہیں اور 17 کی موت ہوچکی ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بابری مسجد کو شہید کرنے کے لیے بھارت کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی کے لیڈر ایل کے ایڈوانی نے مہم چلائی تھی،بابری مسجد شہادت کیس میں بی جے پی لیڈر ایل کے ایڈوانی،مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور کلیان سنگھ سمیت 32 نامزد ملزم ہیں

    واضح رہے کہ ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کے دو مقدمے عدالت میں زیر سماعت تھے۔ایک مقدمہ زمین کی ملکیت کا تھا جس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے گذشتہ برس نومبر سناتے ہوئے یہ قرار دیا کہ وہ زمین جہاں بابری مسجد تھی وہ مندر کی زمین تھی۔ اسی مقام پر دو مہینے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    دوسرا مقدمہ بابری مسجد کے انہدام کا ہے۔ چھ دسمبر 1992 کو ایک بڑے ہجوم نے بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا۔ بابری مسجد پانچ سو برس قبل انڈیا کے پہلے مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ جبکہ ہندوؤں کا ماننا ہے کہ یہ مسجد ان کے بھگوان رام چندر کے جائے پیدائش کے مقام پر تعمیر کی گئی تھی

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی نظریں ایک اور تاریخی مسجد پر

  • وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کا عالمی دن مقرر کرنے پر زور

    وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کا عالمی دن مقرر کرنے پر زور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کا عالمی دن مقرر کرنے پر زور دیا ہے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این اے او سی‘ دوستوں کے گروپ کا سالانہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تہذیبوں کے اتحاد اور اس کے دو بنیادی محرکین ترکی اور سپین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آج کی یہ تقریب منعقد کی۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ عالمگیریت لوگوں کو قریب لے کرآئی ہے تو دوسری جانب اس نے معاشروں کے اندر تقسیم اور تفریق بھی پیدا کی ہے۔ اسی تناظر میں پندرہ برس قبل ’تہذیبوں کا اتحاد‘ تشکیل دیاگیا تاکہ مختلف ثقافتوں اور مذہبی اعتقادات کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دیاجائے اور ایک ایسا پلیٹ فارم وجود میں آئے جو تعصبات پر غالب آئے اور تقسیم ختم کرے۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ اس اتحاد نے گزشتہ برسوں کے دوران لائق_تحسین کام کیا ہے لیکن اس کی ذمہ داریاں دوچند ہوگئی ہیں۔ ”تہذیبوں میں ٹکراو“ کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں۔ہم دنیا میں مذہبی اعتقادات کی بنیاد پر عدم برداشت، امتیازی رویے، نسل پرستی، نفرت انگیز گفتگو اور تشدد کوبڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کو بنیاد بنا کر نسل پرستی کو ہوا دینا اور بدنام کرنا ایسا استحصال کا ہونا، درپیش چیلنج کی گہرائی کا مظہر ہے۔ مذہبی دقیانوسی منفی خیالات نے ہمارے خطے سمیت کئی مقامات پر، کورونا عالمی وبا کے باعث پہلے سے پریشان حال عوام کی تکالیف کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف عوام میں مقبولیت حاصل کرنے اور دوسری جانب حدود قیود سے آزاد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو توہین آمیز مواد پھیلانے کے لئے استعمال کرنے سے یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ آزادی اظہار رائے یہ اجازت نہیں دیتی کہ دوسروں کا دل دکھایاجائے اور ان کی توہین کرنے کے لئے اس آزادی کو استعمال کیاجائے۔ سب سے زیادہ فکرمندی کا باعث ریاست کا مذہبی اعتقاد کی بنیاد پر تشدد کی سرپرستی کرنا ہے۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج اسلام سے نفرت وبیزاری بلاشک وشبہ انتہائی دائیں بازو اور فسطائیت کی علمبردار جماعتوں کے منشور کا حصہ ہے جو مسلمانوں کو نکال باہر کرنے کے مطالبے کررہی ہیں، حجاب کو سیاسی رنگ دیتی ہیں، گاو رکھشاکے نام پر لوگوں کو نشانہ بناتی ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے اور اسے جلاتے ہیں، اسلامی مقدس مقامات وعلامات کی بے حرمتی کرتے ہیں اور آزادی اظہار رائے کے نام پر، اشتعال انگیزی کرتے اور پھیلاتے ہیں، اور دانستہ طورپر توہین آمیز خاکوں اور مقابلوں کا انعقاد کرتے ہیں۔ اسلام اور اس کے پیغمبر ﷺ کی جب گستاخی کی جاتی ہے تواس سے مسلمانوں کو کس قدر کرب اوراذیت پہنچتی ہے، اس کا اندازہ ہونا چاہیے اور اس ضمن میں مسلمانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تہذیبوں کے اتحاد کے دوست گروپ کا ایک رکن ہونے کی حیثیت سے اور ہمارے بانیان کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان ملک کے اندر اور باہر مذہبی تحمل و برداشت، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کے عزم پر کاربند ہے۔ حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ کرتارپور راہداری کھول کر پاکستان نے اس ضمن میں اپنے پختہ عزم کا عملی اظہار کیا ہے جس کے ذریعے ہمسایہ ملک اور دنیا بھر کے سکھ بھائیوں کو ان کے اس مقدس مقام تک آسان رسائی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ ا پنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔ 

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ نفرت اور تشدد پر اکسانے والی دانستہ اشتعال انگیزی اور غصہ دلانے کے اقدامات کو عالمی سطح پر غیرقانونی قرار دیاجائے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ”اسلاموفوبیا سے مقابلے کے عالمی دن“ کا اعلان کرے اور اس عفریت کے خاتمے کے لئے جوابی اتحاد تشکیل دیا جائے ۔  ”تہذیبوں کے اتحاد“ کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ پل تعمیر کئے جائیں، نہ کہ انہیں جلایا جائے؛ ایک دوسرے کے مذہبی اعتقادات اور ادیان کا احترام کیا جائے نہ کہ ان کی توہین کی جائے؛ تعمیری انداز میں رابطوں کو فروغ دیاجائے نہ کہ تنہائی اور اجنبیت کانشانہ بنایاجائے۔ آئیے ہم مل کر پرامن دنیا کی تعمیر کے لئے کام کریں جہاں مختلف تہذیبیں اور ثقافتیں بقائے باہمی، امن وآشتی اور ایک دوسرے کے احترام کی بنیاد پرزندگی گزارسکیں۔ 

     

  • بھارتی دہشتگرد تنظیم آرایس ایس پر پابندی لگوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    بھارتی دہشتگرد تنظیم آرایس ایس پر پابندی لگوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف درخواست پروفاق کونوٹس کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللہ نے سماعت کی،صدر ہائیکورٹ بار چودھری حسیب کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کیلیے درخواست دائر کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کونوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا

    ہائیکورٹ بار کے صدر نے عدالت میں کہا کہ ہندو فیملی بھارت گئی،را نے آرایس ایس کےذریعے انکوقتل کرادیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے کہا کہ صدرصاحب، پاکستانیوں خصوصاً اقلیتوں کیلیےآوازاٹھانا بہت اچھا ہے،

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کومعاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانےکاحکم دیا جائے ،بھارتی دہشتگرد تنظیم آرایس ایس پر پابندی لگوانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کیخلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کاحکم دیا جائے، صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ قتل شدہ افراد کو بھارتی سفارت خانے نے ویزے جاری کیے، پاکستان میں بھارتی سفارت خانہ سفارتی آداب کے خلاف کام کر رہا ہے،پاکستانی حکومت اور دفتر خارجہ 11 ہندوؤں کا معاملہ موثر انداز سے اٹھانے میں ناکام رہا،ہائیکورٹ وفاقی حکومت کو پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اٹھانے کا حکم دے

    عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی،

    واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

    وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی می ں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہداد ہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائی ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے

    پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں کام بند کردیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں کام بند کردیا

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے پربھارت میں کام بند کردیا۔
    برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے ملازمین کو فارغ کرکے بھارت میں جاری کام بندکردیا۔ ایمنسٹی نے کہا کہ مودی حکومت انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا میں سینیئر ریسرچ ڈائریکٹر رجت کھوسلہ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے مودی حکومت کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا ہے جس میں منظم حملے اور دھمکیاں بھی شامل ہیں، جس کی وجہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مسلم کش فسادات ہوں یا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مودی حکومت ایمنسٹی کے کسی سوال کے جواب نہیں دینا چاہتی۔
    رجت کھوسلا نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے ذمہ داران بیٹھیں گے اور بھارت میں ہمارا کام بند کیے جانے کا نوٹس لیں گے۔
    قبل ازیں ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں مسلم کش فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ اسی طرح ایمنسٹی نے مودی حکومت پر اس بات کے لیے بھی زور دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے اور انٹرنیٹ بحال کرے۔
    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر مودی حکومت نے ایمنسٹی انڈیا کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ ایمنسٹی انڈیا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، پھر اس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور تنظیم کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمنٹسی کو عطیات دینے والے افراد کو انکم ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے

  • برطانوی حکومت سے بات کر کے نواز شریف کو ہر صورت پاکستان لائیں گے ، عمران خان

    برطانوی حکومت سے بات کر کے نواز شریف کو ہر صورت پاکستان لائیں گے ، عمران خان

    برطانوی حکومت سے بات کر کے نواز شریف کو ہر صورت پاکستان لائیں گے ، عمران خان

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

    یہ اہم فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں لیگی رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزرا نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما غلطی تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی حکومت نے میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • جوبویا وہ کاٹنا پڑے گا:آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے بھی اندر جانا ہے، آصف زرداری

    جوبویا وہ کاٹنا پڑے گا:آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے بھی اندر جانا ہے، آصف زرداری

    اسلام آباد :جوبویا وہ کاٹنا پڑے گا:آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے بھی اندر جانا ہے، آصف زرداری نے بالآخرسچ سچ بتا دیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔

    شریک چیئرمین پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔

    سابق صدر زرداری نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے، ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جارہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔

  • جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ شہید

    جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ شہید

    راولپنڈی:جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بزدل دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز رات گئے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پٹرولنگ کر رہی تھی۔ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید پٹرولنگ پارٹی کی قیادت کر رہے تھے

    دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہو گئے۔ شہید عبداللہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔

  • ملزم شہباز شریف نیب کی حراست میں

    ملزم شہباز شریف نیب کی حراست میں

    لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی. نیب حکام نے ملزم شہباز شریف کو کمرہ عدالت میں حراست میں لے لیا
    جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت پر تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا