Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستانی قوم 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتی ہے ’چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے‘عمران خان

    پاکستانی قوم 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتی ہے ’چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے‘عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چین کو 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے 71ویں یومِ تاسیس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چین کے ساتھ اپنی ناقابلِ تسخیر رفاقت اور اسٹریٹیجک اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

     

     

     

    انہوں نے لکھا کہ ’چین ترقی پذیر ممالک کے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ اُس نے کرپشن سے نجات حاصل کی اور لوگوں کو غربت سے نکال کر خوش حالی سے ہم کنار کروایا‘۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عظیم دوست چین کو 71ویں قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ ’چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، اُس کے ساتھ تعلقات مستقل بنیادوں پر مستحکم ہوئے ہیں‘۔

     

     

    معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ’پاکستان کے آہنی بھائی چین کو 71 ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’چین پوری دنیا کیلئے پائیدار ترقی کا رول ماڈل ہے،توقع ہے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھوئےگی، سی پیک سے دونوں ممالک کےعوام کی خوشحالی اور ترقی ہوگی۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ ہر سال یکم اکتوبر چین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔

    یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی۔

  • ‏نواز شریف کی ریکارڈڈ یا لائیو تقریر دکھانے پر پابندی لگ گئی

    ‏نواز شریف کی ریکارڈڈ یا لائیو تقریر دکھانے پر پابندی لگ گئی

    لاہور:‏نواز شریف کی ریکارڈڈ یا لائیو تقریر دکھانے پر پابندی لگ گئی،اطلاعات کے مطابق پیمرا نے سزایافتہ سابق وزیراعظم کی ریکارڈ یا لائیوتقریردکھانے پرپابندی لگا دی گئی ہے

     

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نوازشریف کی طرف سے ملک میں‌منافرت اورشرپسندی پھیلانے کی وجہ سے کیا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اشتہاری اور مفرور مجرموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پیمرانےاشتہاری اورمفرور مجرموں کی تقاریر پر پابندی کے حوالے سے اعلامیے جاری کیا جس میں یدایت کی گئی ہے کہ اشتہاری اورمفرورمجرموں کی تقریر، انٹرویو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہے۔

    پیمرا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ زیرالتوامقدمات کے ممکنہ نتائج سے متعلق بھی موادنشرکرنے پرپابندی ہے۔

    یاد رہے کہ آج احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی عدم پیشی پر اُن کی جائیداد سمیت گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کو قرقی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ برطانوی ہائی کمیشن سے عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد کروائے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

    یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی وطن واپسی :حکومت کا برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ

    دوسری جانب حکومت نے نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں نوازشریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے جائیں گے کیونکہ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوئے ہیں ، نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

  • ایک اورطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،سرین ائیرلائنزکے طیارے کا فضا میں ایک انجن جواب دے گیا

    ایک اورطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،سرین ائیرلائنزکے طیارے کا فضا میں ایک انجن جواب دے گیا

    لاہور:ایک اورطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،سرین ائیرلائنزکے طیارے کا فضا میں ایک انجن جواب دے گیا ،اطلاعات کے مطابق سرین ایئرلائنزکی پروازایک بہت بڑے حادثے سے بچ گئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی فضائی کمپنی سرین ایئرلائنز کے ایک بوئنگ طیارے کا ایک انجن فضا میں فیل ہوگیا ، ذرائع کے مطابق فضا میں‌ہی انجن کے جواب دینے سے ایک بہت بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سرین ایئرلائنزکا بوئنگ 330 طیارہ اسلام آباد سے کراچی کے لیے سفرپرروانہ تھا کہ اس دروان طیارے کا انجن فیل ہوگیا ، پائلٹ نے بڑی عقلمندی سے طیارے کوبحفاظت نیچے اتار لیا گیا

  • عمران خان کو لانے والے کہاں ہیں جواب دیں؟تنگ آ گیا ہوں ،  اب چپ نہیں رہ سکتا،نواز شریف

    عمران خان کو لانے والے کہاں ہیں جواب دیں؟تنگ آ گیا ہوں ، اب چپ نہیں رہ سکتا،نواز شریف

    عمران خان کو لانے والے کہاں ہیں جواب دیں؟تنگ آ گیا ہوں ، اب چپ نہیں رہ سکتا،نواز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں دنیا پاکستان کی ترقی کی تعریف کر رہی تھی، پوری قوم گواہ ہے، انہوں نے سالوں میں نہیں دنوں میں ملک کو تباہ کیا، بی آر ٹی کا منصوبہ سالوں میں بنا،پھر بھی بسوں کو آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبے لاہور، ملتان ،پنڈی کو ملا لیں میٹرو کے، ان تینوں سے زیادہ خرچہ بی آر ٹی پر آیا، ہم نے منصوبے ایک ایک سال میں چلا دیئے ،بجلی کے کارخانے ایک ،ڈیرھ سال میں چلائے، اتنی سپیڈ ترقی کی آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی،قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، گیس کے منصوبے جو بن رہے تھے،وہ دیکھیں ، کراچی  پورٹ پر ہم نے کام کیا، پاکستان میں گیس ،بجلی آ گئی، دہشت گردی ختم ہو گئی، پاکستان کی اکانومی بھی چل پڑی، زمین آسمان کا فرق ہے، ہمارے زمانے میں ایک ڈالر سو روپے کا تھا، ہمارے آنے سے پہلے ڈالر بڑھ گیا تھا ہم اسکو اور کم کرتے ،یہاں پر ڈار صاحب بھی بیٹھے ہیں ان سے پوچھیں مشکلات تھیں لیکن ہم نے روپے کو قابو میں رکھا،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے زرعی اجناس ، روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا، بڑھنے نہیں دیا، چینی ہم 50 پر چھوڑ کر گئے تھے، اب سو روپے چینی ملک رہی ہے،وزیراعظم سے پوچھو، ان غریبوں سے پوچھو جو آج آٹا نہیں خرید سکتے، جن کے گھر فاقہ کشی ہو رہی ہے، جن کے بچے سکول نہیں جا سکتے کہ یا تو وہ روٹی کھائیں‌ گے یا سکول جائیں گے، روٹی کھائیں گے یا بجلی کا بل دیں گے، آج دوائیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، عوام کی زندگی کتنی اجیرن ہو چکی ہے، یہ ملک ہم نے خدا کے نام پر حاصل کیا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے، حال یہ ہے کہ پاکستان میں آجکل لوگ سکون سے سو نہیں سکتے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی دیکھ لی ہو گی، کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا،مجرم دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے، ہمارے دور میں ایسا نہین تھا، ہم نے ہر چیز کو کنٹرول کیا تھا اور عوام کی خدمت کر رہے تھے،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بڑے بڑے مسئلے حل کئے،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی دفاعی فرنٹ پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،آپ نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا، کشمیر کا بیڑا غرق کر دیا، میں کشمیر کا سفیر ، کہاں گئی سفارت، ہر سیکٹر میں ملک کو تباہ کر دیا، میں بھی آپ سے تنگ ہوں، جھونپڑی میں‌رہنے والے بھی تنگ ہیں، سب تنگ ہیں، عید آتی ہے، عید پر بچے روتے ہیں نئے جوتے، کپڑوں کے لئے پیسے نہیں ہوتے، عید والے دن بھی فکر ہوتی ہے کہ کھانا کہاں سے کھائیں گے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ اور ڈیڑھ کروڑ بندہ بے روزگار کر دیا، آپ کو لانے والے کہاں ہیں،آپ کو لانے والے بھی جوابدیں  ،میں نے چند دن پہلے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، اسکی کوئی اہمیت نہیں، جو اسکو   لے کر آئے ہیں وہ ہمیں بتائین کہ کیوں اسکو مسلط کیا، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا،میں اب پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا، اور مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کی جائے

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تاریخ کے درست سمت پر کھڑے ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے یا نہیں ،جو میں علم بلند کر رہا ہوں میرا ساتھ دو گے؟ تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، مجھے اپنے نظریئے پر قائم و دائم پائیں گے، ملک بچانے کے لئے میدان میں نکلا ہوں،ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہو گا،اب آپ کو مزید تاخیر نہیں کرنی، بغیر تاخیر کے اپنا فرض ادا کرنا ہو گا،غربت بہت بڑھ گئی ہے، تنخواہیں کم ہیں، مہنگائی زیادہ ہے، ہم یہاں پر الیکشن چوری کرتے ہیں، جعلی مینڈیٹ دیتے ہیں، آپ جیتے ہوئے تھے، آپ کو ہروایا گیا، آپ کو شکست دلوائی گئی،ہماری سیٹیں کسی اور کو دے دے گئیں، کئی حلقوں میں اتنے ووٹ مسترد ہوئے جس کی ماضی میں کوئی مثل نہیں ملتی.،پولنگ سٹیشنز سے لوگوں کو باہر نکالا گیا،نوازشریف اس مٹی کا نہیں بنا ہواجودہرے معیارپرخاموش رہے ،شہبازشریف کوسننا بھی گوارا نہیں کیا گیا،پکڑکرسیدھے جیل میں لےگئے ،شہبازشریف کواپنے دفاع میں کچھ کہنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا،جنوبی ایشیامیں اس وقت سب سےپسماندہ ملک پاکستان ہے ،جوکچھ بھی ہورہا ہے میں اس پرخاموش نہیں رہوں گا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھےوزارت عظمیٰ سے نکالا گیا،اوآئی سی کوچھوڑکرنیا بلاک بنانے جا رہے ہیں،ملک کوکس طرف لے کرجارہے ہیں،

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہفتےکولاہورمیں پرامن احتجاج کریں گے ،صوبائی،ڈویژنل اورضلعی سطح پرتنظیم سازی مکمل کر لی، 2018 کےانتخابات میں ملک پر نااہل حکومت مسلط کردی گئی،لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،12 اکتوبر کو کراچی میں کنونشن منعقد کریں گے،پیغام دیں گے کہ کوئی شب خون نہیں مارسکے گا

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز چند منتخب مقام پر جلسوں سے خطاب کریں گے،15 اکتوبر سے 13 نومبر تک گلگت بلستان کا انتخابی شیڈول بنایا ہے،ن لیگ پاکستان کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے ،ن لیگ نےاپنے5سالہ دورمیں کارکردگی دکھائی ،مریم نواز دو نومبر کو سرگودھا کا دورہ کرینگی

  • نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم

    نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دے دیا

    احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے ،نیب نے عدالتی حکم پر نوازشریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی،نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہے، سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی شامل ہیں،لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے،

    رپورٹ کیمطابق مری میں نوازشریف کےنام بنگلہ، شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے.

    توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرم جرم عائد کی جا چکی ہے,نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

    ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے ،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی

  • گاڑی کے انتظار میں کھڑی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بزدار کا نوٹس

    گاڑی کے انتظار میں کھڑی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بزدار کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا کہ ایک اور اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، سفاک ملزمان سڑک پرکھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ کے پانچ دن بعد مقدمہ درج کیا،

    پنجاب کے علاقے جڑانوالا روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔مذکورہ مقام پر بس خراب ہونے پر دوسری گاڑی کے انتظار میں سڑک پر کھڑی خاتون سے 6 کار سوار افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا، ملزمان نے خاتون کو زبردستی نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔مانگٹانوالا پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے

    واضح رہے کہ یہ واقعہ 24ستمبر کو پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے 5 دن بعد مقدمہ درج کیا ،خبریں چلنے کے بعد سائیں بزدار کو بھی نوٹس لینے کا خیال آیا اور انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہچایا جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

    موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

    سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

    سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    پولیس پر اعتماد رکھیں،موٹروے زیادتی کیس میں ملزم عابد کی عدم گرفتاری پر چئیرمین سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تسلیاں

  • نیب کراچی نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا

    نیب کراچی نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا

    نیب کراچی نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کراچی نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے جلیل الزماں کو گرفتار کرلیا ہے

    سابق تعلقہ ناظم ہالہ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ گرفتارکر لئے گئے،مخدوم جلیل الزماں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے اور مخدوم جمیل کے بھائی ہیں ،مخدوم جلیل الزماں کوبحریہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے

    نیب ذرائع کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔ نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے تھے.

    پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پیش ہوئے۔ جس کے بعد انہیں آج گرفتار کیا گیا ہے ،انہیں آج ہی احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

  • ایف بی آر کی سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر 2020 تک توسیع کا اعلان

    ایف بی آر کی سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر 2020 تک توسیع کا اعلان

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے-

    باغی ٹی وی :ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے جس میں مزید توسیع نہ ہونے کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس برائے سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کچھ اس طرح کی ہے:-

    انفرادی شخصیات اور انجمنیں جن کوٹیکس سال 2020 کے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر 2020 تک جمع کروانے تھے لیکن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں ناکام رہے وہ اپنا ٹیکس 8 دسمبر 2020 تک جمع کروا سکتے ہیں-

    وہ کمپنیاں جن کو ٹیکس سال 2020 کے لئے کل آمدنی / حتمی ٹیکس کے گوشوارے 30 ستمبر 2020 کو جمع کرانے تھے لیکن وہ انکم ٹیکس گوشوارے / بیانات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں انہیں 8 دسمبر 2020 تک اپنا ریٹرن فائل کرنے کی اجازت ہے۔

    انکم ٹیکس گوشواروں کو پر کرنے کے لئے مزید توسیع نہیں کی جائے گا-

  • وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

    وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

    وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آئندہ ماہ 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے لیے نیول چیف کی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے پاک بحریہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا،ایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچنے تو انھیں چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا.
    وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

    گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔

  • ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا، وزیر اعظم کا اعتراف

    ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا، وزیر اعظم کا اعتراف

    ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا، وزیر اعظم کا اعتراف

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا۔ پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ملک میں غریبوں کو اوپر لانا ہمارا وژن، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 60ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔ تعلیم اور صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اب ہمارا مستقبل ہے۔ فورجی اور فائیوجی کے ذریعے رابطوں کا نظام بہتر بنائیں گے۔ آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے۔ دور دراز علاقوں میں ورچوئل تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے۔

    اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انصاف اور ترقی کے کم مواقع سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کا نظام بھی یکساں نہیں ہے
    واضح‌ رہےکہ آج عدالت نے نواز شریف کی ملک سے روانگی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم حکومت اور عوام کو دھوکہ دے کر گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم لندن بیٹھ کر حکومت اور عوام پر ہنستا ہوگا، نہایت شرمندگی کا مقام ہے،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ پورے نظام کو شکست دے کر گیا ہے، سارا سسٹم شامل ہے، سفارتخانے، ادارے پھر بھی کچھ نہیں ہو پارہا،آئندہ وفاقی حکومت کو بھی سوچنا چاہیئے کہ ایسے ملزم کیلئے کیا لائحہ عمل ہو،کل نواز شریف واپس آکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں،