شمالی وزیرستان : پاک فوج پرحملوں کا ماسٹرمائنڈاحسان اللہ تین ساتھیوں سمیت ماراگیا ؛اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان دارے آئی ایس پی آر نے خبرجاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج شمالی اورجنوبی وزیرستان کے ایک بہت بڑا ماسٹرمائنڈ دہشت گرد مارا گیا ہے
پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہےکہ آج ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ،ترجمان کے مطابق پاک فوج پرحملوں میں ملوث دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ عرف احسان سانرے اپنے تین ساتھیوں سمیت آج شمالی اور جنوبی وزیرستان کے انٹر ڈسٹرکٹ حدود کے قریب واقع شکتوکے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مارے گئے ہیں
…numerous terrorist activities. More recently he was involved in planning and execution of terrorist attacks in Shaktu area which led to martyrdom of several soldiers & offrs including Lt Nasir (Shaheed) and Capt Sabih (Shaheed). (2/2) pic.twitter.com/lh1fnFB51o
ترجمان کا کہنا ہے کہ احسان اللہ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں اورابھی حال ہی میں شکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر (شہید) اور کیپٹن صبیح (شہید) سمیت متعدد فوجیوں اور اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔
اسلام آباد: بحیرہ جنوبی چین کے مذاکرات پر چین کی بھرپورحمایت کرتا ہے : ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بحیرہ جنوبی چین میں ‘ضابطہ اخلاق’ (سی او سی) مذاکرات کی بحالی پر چین کی حمایت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 27 ویں ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشین ممالک (آسیان) ریجنل فورم (اے آر ایف) میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے ‘ضابطہ اخلاق پر جاری مذاکرات کے لیے پاکستان کی حمایت کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ فریقین اتفاق رائے سے حل تلاش کرسکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 2021 میں ملائیشیا کے ساتھ دفاعی یونیورسٹیوں / کالجوں / اداروں کے 24 ویں اے آر ایف کے سربراہان کی میزبانی کرے گا۔
سی او، جس کے بارے میں چین اور 10 رکنی آسیان کے مابین بات چیت ہو رہی ہے، کا مقصد بحیرہ جنوبی چین کے اندر ممالک کے اقدامات کو منظم کرنا ہے جن میں سے بہت سے علاقائی دعوؤں کو متنازع قرار دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق برونائی، ملائشیا اور ویتنام کے وسائل سے مالا مال علاقے میں مسابقتی دعوے ہیں۔
ضابطہ اخلاق بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کے انتظام اور استحکام کی تعمیر کے لیے فورم فراہم کرتا ہے اور یہ سی او سی بحیرہ جنوبی چین میں پارٹیوں کے انعقاد سے متعلق 2002 کے اعلامیہ پر مبنی ہے جس میں چین اور 10 ریاستوں کے دستخط ہوئے ہیں۔
فریقین نے2019 میں ہونے والے22 ویں آسیان چین سربراہ اجلاس میں2021 تک سی اوسی کوحتمی شکل دینے پراتفاق کیا تھا تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر اختلافات کی وجہ سے سی او سی مذاکرات سست روی کا شکار تھے۔
علاوہ ازیں سی او سی کی قانونی حیثیت پر مذاکرات امسال کوویڈ 19 کی وبائی بیماری کی وجہ سے نہیں ہوسکے ہیں جو فروری میں برونائی، مئی میں فلپائن، اگست میں انڈونیشیا اور اکتوبر میں چین میں ہونے تھے۔بحیرہ جنوبی چین میں امریکی مداخلت نے بھی بات چیت کو مزید پیچیدہ کردیا تھا۔
وانگ نے کہا کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی چین اور آسیان کے مابین تضادم پیدا کر رہی ہے اور سی او سی سے مشاورت کے عمل میں خلل ڈال رہی ہے۔
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی
باغی ٹی وی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مستقل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہاٹ اسپرنگ اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچی کی عمر 11 سال تھی جبکہ 75 سالہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاک آرمی کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تین روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526نئے کیسز
باغی ٹی وی : پاکستان میں عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مجموعی تعداد تین لاکھ ایک ہزار481 ہوگئی ہے اور 6 ہزار379 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے526نئے کیسز اور6 اموات ہوئی ہیں۔پاکستان میں کوروناکے2لاکھ89ہزار429مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 679، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 984، بلوچستان میں 13 ہزار443، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار400 اور گلگت میں 3 ہزار196 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 443 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے
راولپنڈی:شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے باعث سپاہی ساجد شہید ہو گیا، جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کی تین تاریخ کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید، چار جوان زخمی ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ بارودی سرنگ دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین اور 2 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
شہدا میں لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کا تعلق مظفر آباد، نائیک محمد عمران شہید کا تعلق فیصل آباد جبکہ شہید سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
اہلکار گھریوم سیکٹر میں سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جس سے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
مرکزی ملزم کا نام،تصاویر سامنے آ گئیں،پنجاب پولیس کے دعوے اور ناکامیاں، مبشر لقمان برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب تک اس صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بدلا جائے گا کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو گا، یہ بہت بڑا ظلم ہو گیا ہے، اور ہمارے قانون میں مجھے نہیں پتہ کہ زنا کا جو کیس ہے اس میں موت کی سزا نہیں، یہ بچ جائے گا،اسکی اجازت ہم نہیں دے سکتے،
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ موٹروے پر جو واقعہ ہوا، خاتون نے تفصیلات دیں ون فائیو پر کال کی، لوکیشن دی، گھنٹہ انتظار کیا، جو ڈاکو آئے ان کے پاس پہلے سے اسلحہ تھا، وہ کنفیڈنس کے ساتھ آئے جیسے انکو پتہ تھا کہ اندر کون ہے، گاڑی کے شیشوں سے پتہ نہیں چل سکتا تھا کہ اندر کون ہے پھر بھی کنفیڈنس کے ساتھ حملہ کیا ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پولیس نے انکو لوکیشن دی، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں کنونسڈ ہوں اس پر، کوئی دوسری چیز نہیں، پولیس نہیں ملی ہوتی تو کرائم نہیں ہوتے، کہہ رہے ہیں کہ تین پنڈ، کرمنل پنڈ ہیں، انکو پکڑ لو کیوں چھوڑا ہوا ہے، لاہور کے قریب ہیں، کوئی مسئلہ بھی نہیں، کیوں نہیں پکڑتے انکو، جب تک اس صوبے کا وزیراعلیٰ نہیں بدلا جائے گا کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو گا، یہ بہت بڑا ظلم ہو گیا ہے، اور ہمارے قانون میں مجھے نہیں پتہ کہ زنا کا جو کیس ہے اس میں موت کی سزا نہیں، یہ بچ جائے گا،اسکی اجازت ہم نہیں دے سکتے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پولیس بہت زیادہ کرمنل ہو چکی ہے، میں پولیس والوں کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن جب دیکھتے ہیں تو کرائم بڑھ رہا ہے، حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ٹویٹر پر ٹویٹ ہو جائے گا،شہزاد اکبر جیسا بندہ آ جائے گا اور کہہ دے گا کہ سی سی پی او بڑا اچھا ہے، اگر شہزاد اکبر کی اپنی بہن ہوتی تو پھر کتنا اعتبار ہوتا اس سی سی پی او پر،اگر یہ کسی اعلیٰ افسر کی بیٹی ہوتی تو پولیس پر کتنا اعتبار ہوتا، خدا سے ڈریں یہ بھی ہماری بہن ہے، اسکے بچوں کے سامنے جو ہوا یہ ساری عمر کا روگ ہے اسکے لئے، بزدار کو جو دیکھ رہا ہوں، من پسند اخبار والوں سے وہ لکھوائے جا رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ رات دو بجے تک کنٹرول روم میں بیٹھ رہے، انکا کام کنٹرول میں بیٹھنا نہیں ہے، انکا کام ہے صحیح لوگوں کو لگانا، اب یہ واقعہ ہو گیا سی سی پی او کی خود تفتیش ہونی چاہئے، اسکے جملے کی،جواب مانگ رہے ہیں ایک ہفتے کے لئے، یہ کتنے ڈرامے کر رہے ہیں
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اس بیان کے بعد کیا پولیس کو یہ تفتیش نہیں کرنی چاہئے کہ ون فائیو پر کال گئی تو رسپانس کیوں نہیں ہوا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ رسپانس کیوں نہیں ہوا، وہ پھر ٹپ آگے کس نے دی، وزیراعلیٰ میسنا آدمی ہے، اسکو بہت چیزوں کی سمجھ ہے،اینکر عمران خان نے دو پروگرام اسکے خلاف کئے ،وہ اس سے رابطے میں آ گیا فورا، بتاؤ کیا کیا ہے؟ اس نے کرپشن بزدار کی بتائی اسکا جواب دینا چاہئے تھا لیکن اسکا جواب بزدار نے نہیں دیا
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ سیالکوٹ موٹروے کے لئے نئی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موٹروے کھلی تھی تو ہیلپ لائن ہونی چایئے تھی، یہ کس کی نااہلی ہے، جس دن عوام ڈٹ گئی تو پھر اللہ رحم کرے، کیا کیا حشر ہونا ہے، انقلاب آ جاتے ہیں پھر، لیکن قوم بھی بے حس ہو چکی ہے وہ مزے لے رہی ہے کہ قصور کس کا ہے، تصویریں دیکھ رہی ہے
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اس طرح کے آج ہی مزید دو تین واقعات سامنے آئے ہیں، یہ نمبر بڑھ گئے ہیں یا ایک سٹوری ہائی لائٹ ہونے کی وجہ سے ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا جب سزا ہی نہیں تو کیوں نمبر نہیں بڑھیں گے،کیوں ہمت نہیں بڑے گی
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ کامران خان نے بزدار کا انٹرویو کیا اور اسکے بعد ٹویٹ کیا کہ انٹرویو سے مجھے اندازہ ہوا کہ بزدار بیٹھے تو ہیں لیکن انکے پاس اتھارٹی نہیں، دماغ کسی اور کا ہے، بیورو کریسی میں افرا تفری بھی کہیں اور سے ہے عمران خان یا تو انکو اختیار دے دیں یا بدل دیں،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرا اس سے تعلق نہیں ہے میں تو وزیراعلیٰ نہیں لگ ریا، کسی ایسے کو بٹھائی جو کام کرسکے، کامران خان ویسے تو بڑی تعریفیں کرتے ہیں،اب کیا ہوا ہے، کہ انہوں نے یہ کہہ دیا، اسکا مطلب ہے کہ کامران خان کو بھی کسی نے اشارہ کر دیا کہ اس طرح کرو، دو سال ہو گئے، عثمان بزدار ایک عذاب ہے پنجاب کے اوپر، 12 کروڑ کا صوبہ ہے،کسی کا بھی نام نکلے گا پرچی سے تو اسے بہتر آئے گا وزیراعلیٰ، دو سال میں جتنے پولیس میں تبادلے کئے تو پولیس کیوں نہ ہاتھ سے نکلے، آئی جی، چیف سیکرٹری، ڈی جی، اس کو پسند نہیں آتے، یہ وہ عورت ہے جس کے 18 بچے ہیں اور اسکو زندگی میں صحیح پیار نہیں ملا، کمال ہے،یہ بزدار ہے، سی سی پی او کے بیان کی مذمت نہیں کی بلکہ بزدار نے بھی اسی طرح کا بیان دینا تھا
اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ جو ملزم سامنے آیا ہے، اسکا نام عابد علی ہے، اسکا کرمنل ریکارڈ تھا، 2013 میں بھی اس نے گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی تھی،لیکن پکڑا نہیں گیا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فرانزک لیب نے شناخت کی، 2013 کا اس کا فرانزک تھا تو اسکو کیوں نہیں پکڑا گیا، اگر پکڑا گیا تو چھوٹ کیوں گیا؟ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا پورا سسٹم رسپانسبل ہے اس ریپ کا، ایک ریپسٹ کو چھوڑ دیا گیا،اب اس ٹیوب میں پنکچر لگ گئے، یہ ٹیوب بدلنی پڑے گی، مزید پنکچر نہیں لگ سکتے،عوام کے احتجاج کو دیکھتے ہیں کہ یہ کتنا بلڈ اپ ہوتا ہے، مجھے اور آپ کو بھی جانا چاہئے، آواز دینی چاہئے، میں سلام پیش کروں گا ان لوگوں کو جو احتجاج کر رہے ہیں، ہمت والے لوگ ہیں، اسکا مطلب ہے کہ امید کی کرن ہے،اللہ کا شکر ہے،
لاہور:مرکزی ملزم عابد کےدوسرے ساتھی”وقارالحسن شاہ”کی بھی شناخت ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق خاتون زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم عابدکےدوسرےساتھی کی بھی شناخت ہوگئی،حکام کے مطابق دوسرےملزم کی وقارالحسن شاہ کےنام ہے
باغی ٹی وی کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے مجرم کی بھی شناخت ہوگئی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان نےپنجاب کےمختلف اضلاع میں دوران ڈکیتی زیادتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 3 روز قبل موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کی تصویر منظر عام پرآ گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابدعلی فورٹ عباس ضلع بہاولنگر کا رہائشی ہے،ملزم کا پروفائل ڈی این اے میچ کرگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم عابد علی کا ریکارڈ کریمنل ڈیٹا بیس میں موجود ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپے مارےجارہے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجرعزیزبھٹی شہید کے یوم شہادت پر انکے آبائی گاؤں میں ان کے مزار پر تقریب منعقد کی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کےبہادرسپوت،1965 کی جنگ کےہیروکوخراج عقیدت پیش کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سےشہیدکی قبرپرپھول چڑھائے گئے،تقریب میں پاک فوج کے جوانوں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شاندار قیادت اورجرات ہمیں پاکستان کے ہرصورت دفاع کا سبق دیتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے میجر عزیز بھٹی شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قوم میجر عزیز بھٹی شہید کی 1965 کی جنگ میں عظیم قربانی کا احترام کرتی ہے۔ ان کی شاندار قیادت اور جرات ہمیں پاکستان کے ہر صورت دفاع کا سبق دیتی ہے، ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر میجر راجہ عزیز بھٹی کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
لاہور:لاہور موٹروے واقعہ: مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی:ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ،اطلاعات کےمطابق لاہور گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوگئی.
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون کے لباس اور 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، ملزم عابد علی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور موٹروے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کمیٹی کوتحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی.
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کےساتھ ہے.
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر گئی، حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ،اے پی سی ہونے سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف اے پی سی بلاول ہاؤس میں ہونا تھی تا ہم اب پیپلز پارٹی نے بلاول ہاؤس میں اے پی سی سے انکار کر دیا ہے جس پر نجی ہوٹل میں اے پی سی کے لئے بکنگ کروا لی گئی ہے،
اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس کی جگہ تبدیل کر دی گئی،اے پی سی کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی،آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبرکو اسلام آباد میں ہو گی،اے پی سی میں پارٹی قیادت کے ہمراہ 3 رہنماوَں کو شرکت کے لیے بلایا گیا اے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شرکت کریں گے،
پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس میں جگہ کم ہونے کے باعث اے پی سی کو ہوٹل منتقل کیا گیا تا ہم باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلاول ہاؤس میں اے پی سی کروانے سے انکار کر دیا ہے،پیپلز پارٹی ایک بار پھر مولانا کو استعمال کرنا چاہتی ہے،
حکومت کے خلاف اے پی سی کی کئی دنوں سے گونج سنائی دے رہی ہے تا اہم اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، اے پی سی کی مشاورت کے لئے بلاول لاہور آئے تو ن لیگ نے لفٹ نہ کروائی جس پر پی پی ناراض ہوئی، بلاول دوبارہ لاہور آئے تو ن لیگی وفد نے بلاول سے ملاقات کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، نواز شریف نے مولانا سے رابطہ کیا، شہباز شریف آصف زرداری سے ملے تا ہم اب لگتا ہے کہ حکومت کے خلاف ہونے والی اے پی سی میں کوئی اہم فیصلہ نہیں ہو پائے گا کیونکہ ماضی کی طرح اپوزیشن ایک بار پھر متحد ہونے کی بجائے تقسیم ہو رہی ہے،