Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم ختم نبوت کےمحافظ اورداعی بن گئے:حضرت محمد ﷺ کےنام کےساتھ خاتم النبیین استعمال کرنےکانوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم ختم نبوت کےمحافظ اورداعی بن گئے:حضرت محمد ﷺ کےنام کےساتھ خاتم النبیین استعمال کرنےکانوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان محبت رسول ثابت کردی :حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا نوٹیفکیشن جاریوزارت مذہبی امور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نےوزہراعظم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے یہ نوٹیفائی کیا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تمام امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے۔مزید برآں وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک کی ایوان زیریں میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النیین پڑھنے اور لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی۔یہاں یہ واضح رہے کہ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے اور پڑھے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔قرارداد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم – پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کی جانب سے پیش کی تھی۔

    قرارداد میں کہا گیا تھا کہ حضرت محمدﷺ آخری نبی ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جہاں بھی حضرت محمدﷺ کا نام آئے تو اس کے ساتھ خاتم النبیین ضروری طور پر لکھا اور پڑھا جائے۔

    بعد ازاں 22 جون کو قومی اسمبلی میں بھی حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی تھی اور تمام کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مختلف ٹوئٹس میں علی محمد خان نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی کہ تمام سرکاری اسکولوں اور درسی کتابوں میں جہاں بھی نبی کریم ﷺکا نام آئے گا وہاں حضور اکرم خاتم النبیین محمد الرسول اللہ ﷺ لکھا ،پڑھا اور پکارا جائے گا۔

    علاوہ ازیں 24 جون کو سینیٹ نے تعلیمی نصاب اور سرکاری دستاویزات میں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی تھی۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو قرارداد کی کاپی تمام وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور اسپیکرز کو ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد رہنماؤں پر پابندیاں عائد

    داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد رہنماؤں پر پابندیاں عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں.

    القاعدہ ، داعش اور طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020کو اجرا کیا گیا،نوٹفکیشن کے مطابق کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر کے تمام اثاثے، کھاتے فلفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اقدام کے تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط کر لیے گئے،بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی

    کالعدم دہشت گرد تنظیموں، افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے دہشت گردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی،یواین کمیٹی نے متعلقہ دہشت گرد تنظیموں، افراد کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا،سابق طالبان حکومت کے وزرا، گورنر اور رہنما بھی دہشت گردی کی مصدقہ فہرست میں شامل ہیں،پاک، افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست کاحصہ ہیں.

    نوٹفکیشن کے مطابق حافظ محمد سعید، مولانا محمد مسعود اظہر، ملا فضل اللہ ذکی الرحمان لکھوی پر پابندی عائد کی گئی ہے،کالعدم تحریک طالبان کا نور ولی محسود، ازبکستان آزادی تحریک کا فضل رحیم شامل ہیں،طالبان سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی، خلیل احمد حقانی، یحیٰ حقانی شامل ہیں،محمد سلیم حقانی، نصیر الدین حقانی، سعید محمد حقانی، سراج الدین حقانی، جلال الدین حقانی بھی فہرست میں شامل ہیں

    بھارتی مہاراشٹرہ کا داؤد ابراہیم کاشکر اور دیگر عہدیداروں پر بھی پابندی فہرست میں شامل ہے،

    نوٹفکیشن کے مطابق جن پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں کالعدم تحریک طالبان، لشکر طیبہ، جیش محمد، لشکر جھنگوی، تنظیموں کی قیادت شامل ہے،تحریک طالبان پاکستان کا ذیلی گروپ طارق گیدار گروپ پر پابندیوں کی توثیق کی گئی،حرکت المجاہدین، الرشید ٹرسٹ پاکستان، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان پر پابندی، توثیق کر دی گئی ،تنظیم جیش المہاجرین الانصار، تمام عہدیداران بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے،کالعدم جماعت الاحرار، خطبہ امام البخاری تنظیم، رابطہ ٹرسٹ لاہور پر بھی پابندی لگائی گئی ہے،ریوائیول آف اسلامک ہیریٹیج سوسائٹی پاکستان بشمول عہدیداران بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں،الحرمین فاوَنڈیشن اسلام آباد پاکستان، حرکت الجہاد اسلامی ، اسلامی جہاد گروپ پاکستان پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے،ازبکستان اسلامی تحریک اور داعش عراق بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہے

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    قومی اسمبلی اجلاس،ن لیگ، پی پی، جے یو آئی کی حمایت کے بعد انسداد دہشت گردی بل منظور

    قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کروایا گیا، قومی اسمبلی و سینیٹ میں منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی بل کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں

    کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی ہو گی،کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا،پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے،منسوخ شدہ اسلحہ جات ضبط کر لیے جائیں گے، منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والے کو سزا دی جاسکے گی، منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والےکو نیا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا،

    بل کے مطابق دہشت گردی میں ملوث افراد کو 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا،قانون پر عملدرآمد نہ کرانے والے کو 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی، ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کےلیے کام کرنے والوں کےخلاف سخت اقدامات بل میں شامل ہیں،ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیر کسی نوٹس منجمند اور ضبط کر لی جائے گی،دہشت گردی میں ملوث شخص کی سفری دستاویزات اور اکاوَنٹس منجمد کی جاسکیں گی،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا لیا گیا جائزہ

  • وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں پربریفنگ دی گئی،اجلاس میں فواد چودھری،رزاق داؤد،سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے،

    فواد چودھری نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق منصوبوں پربریفنگ دی،وزیراعظم ہاوَس میں انجینئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مجوزہ یونیورسٹی کے منصوبے پربریفنگ دی گئی،نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پربریفنگ دی گئی

    طبی آلات کی تیاری میں ملکی استعداد اوربرآمدات میں اضافے پرمجوزہ روڈ میپ پیش کیاگیا،زراعت کے شعبے کوجدید بنیادوں پر استوار کرنے کےلیے پلان بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا،وزیراعظم نے حفاظتی کٹس،وینٹی لیٹرزکی تیاری میں فواد چودھری کی کاوشوں کوسراہا

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی نوجوان نسل میں بے انتہا صلاحیت ہے،ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے،وزیراعظم عمران خان نے منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی،اور کہا کہ مجوزہ منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکیاجائے

    قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ممبر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین عابدی اور ایچ ای سی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

    وزیراعظم ہاؤس کی بجائے یونیورسٹی کہاں بنے گی؟ فیصلہ ہو گیا، اہم اجلاس طلب

    پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شرکاء کو وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزراء کو بتایا گیا کہ منصوبہ کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی میں 3 سنٹر آف ایکسیلینس اور 8 ڈیپارٹمنٹ ہوں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں 1000 سے زیادہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور 200 فیکلٹی ممبران کی جگہ ہو گی۔

    انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 200 ملین روپے درکار ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی سے متعلقہ ٹیکنالوجی پر فوکس کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو پاکستان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مدد کر سکے۔ منصوبہ بندی کے وزیر کو یونیورسٹی میں پیش کئے جانے والے وظائف کے بارے میں بھی بتایا گیا

    وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع

  • نیب کی ہواؤں کا رخ "مولانا ” کی طرف ہو گیا،طلبی کا نوٹس جاری

    نیب کی ہواؤں کا رخ "مولانا ” کی طرف ہو گیا،طلبی کا نوٹس جاری

    نیب کی ہواؤں کا رخ "مولانا ” کی طرف ہو گیا،طلبی کا نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

    نیب خیبرپختونخوا نے ضیا الرحمان کو 25 اگست کو طلب کرلیا،نیب کے مطابق ضیا الرحمان پر اشیاکی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے،مولانا فضل الرحمان کے بھائی پر غیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن کا الزام ہے

    ضیاالرحمان پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا تھا جس پر وفاق اور کراچی کی دیگر جماعتوں نے احتجاج کیا تھا،جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو سندھ سے واپس بھیج دیا گیا ہے، اور حکومت سندھ نے 19 گریڈ کے افسر ضیاالرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کردی ہیں۔

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

    ضیا الرحمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیا الرحمان کی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کردیا ہے، گریڈ 19 کے افسر ضیا الرحمان کو خیبر پختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

    نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ا حتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کر دیا

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ نواز شریف متعدد بارطلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے،نواز شریف کی طلبی کے لیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،پولیس کے مطابق نواز شریف ماڈل ٹاوَن اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پولیس عدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے ،نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد سے متعلق پولیس افسرخود پیش ہوں ،نواز شریف اور دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر مزید کارروائی 3 ستمبر کو ہو گی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر ملزموں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے,احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سےمتعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کی کیاآپ ڈیٹ ہیں؟،پولیس نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف کے وارنٹ لیکران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے ،نواز شریف وہاں نہیں ہیں ۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نوازشریف کی ایک ہی رہائشگاہ کا پتہ ہے،پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کابھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے ،

    جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورنوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

  • پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی

    پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار219 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 630نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ91 ہزار588 ہوگئی ہے،

    پاکستان میں تاحال کورونا کے 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار381 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 95 ہزار958، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 545، اسلام آباد میں 15 ہزار453، بلوچستان میں 12 ہزار424، آزاد کشمیر میں 2ہزار223 اورگلگت بلتستان میں میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار604 ہو چکی ہے.

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار186 اور سندھ میں 2ہزار343 ،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار242، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، ‏گلگت بلتستان میں 63 اور آزادکشمیرمیں 61 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،اگر احتیاط نہ کی گئی تو کرونا مزید پھیل سکتا ہے

  • پاکستان ،اسرائیل کب سے خفیہ تعلقات ہیں؟ سابق وزیر خارجہ خورشید  قصوری کا خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    پاکستان ،اسرائیل کب سے خفیہ تعلقات ہیں؟ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کا خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج سے 14 سال پہلے ایک انٹرویو کیا اسوقت کے وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری کا ، اسوقت انہوں نے ایک جملہ بولا جو آج بھی مجھے یاد ہے، اس جملے کی وجہ سے میری زندگی ، سوچ میں تبدیلی آئی، آج میاں خورشید قصوری میرے ساتھ ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی تصویریں آ رہی تھیں آپ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملایا تھا تو یہ بتائیں کہ پاکستان کے انکے ساتھ باضابطہ رابطے تھے، ہونے جا رہے تھے یا اتفاق کی بات ہے جس پر میاں خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ نہیں یہ رابطے جو ہیں جب سے پاکستان اور اسرائیل معرض وجود میں آئے، بیک چینل پر رہے ہین اور 50 کے بعد ایمبسیڈر لیول پر کبھی نیو یارک، کبھی لندن،پیرس رابطہ رہا ہے لیکن جو پبلک رابطہ پہلا ہوا وہ ترکی کے صدر اردگان کے ذریعے کے وجہ سے ہوا تھا، استنبول میں اسرائیل کے ڈپٹی پرائم منسٹر سے ملاقات کروائی تھی اور سیکرٹ کروائی تھی،ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس پر بحث شروع ہو، جب سے پاکستان بنا رابطے ہیں، بطور فارن منسٹر لیول میرا رابطہ تھا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بڑا شور مچ رہا ہے کہ آرمی چیف کو پروٹوکول نہیں دیا، انڈین میڈیا اس پر واویلا کر رہا ہے،یہ میٹنگ کیسے ہوتی ہیں، جس پر میاں خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کا نان سینس ہے جو وہ کہہ رہے ہیں، آرمی چیف کا استقبال کیا گیا، چیئرمین جوائنت چیفس آف سٹاف ، ڈپٹی ڈیفنس منسٹر خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی،یہ ایک ورکنگ وزٹ تھا، وہ کیا کہہ رہے ہیں کس لیول پر ریسیو کیا جانا چاہئے، پروٹوکول تو یہی ہے، آرمی چیف کا یہی ہے، کئی ملکوں میں حالات بدل جاتے ہیں لیکن پروٹوکول کی کوئی وائلیشن نہیں ہے، فیصلے پہلے ہوتے ہیں کہ کون ریسیو کرے گا، کیا بات ہو گی، نہیں تو وزٹ ہی نہ ہوتا، اگر انکو یہ خیال ہوتا کہ اس دورے کا فائدہ نہین تو وزٹ نہ ہوتا، یہ صرف باتیں بنانے والی بات ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے جو بیان دیا سعودی عرب کے حوالہ سے ،آپ خود فارن منسٹر رہے ہیں، کس نظر سے دیکھتے ہین جس پر خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ جب ان کا بیان آیا تھا تو میرا خیال تھا کہ فارن منسٹر ایسا بیان نہین دے سکتے جب تک انکی کسی سے بات نہ ہوئی ہو، انکی بات وزیراعظم سے ہوئی ہو گی، اگر بات نہیں ہوئی تو یہ حیران کن ہے، اس لیول پر بات ہوتی ہے تو یہ ناممکن ہے، خود بات کی تو پھر بڑی عجیب بات ہے، اسکے بعد میں نے لوگوں سے سنا کہ اس میں دو رائے ہین، میں اس سے زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مستقبل اب کیا دیکھ رہے ہیں جس پر خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ دو قوموں کا مستقبل اپنے انٹرسٹ سے جڑا ہوتا ہے، پاکستان کا انٹرسٹ واضح ہے ایک روحانی لیول پر ہے ، ساتھ نہین بھولنا چاہئے،3 ملین پاکستانی سعودی عرب مین کام کرتے ہیں،سب چیزوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے، وہ ہمارے ہر مشکل میں کام آئے جب میں وزیر خارجہ تھا تو وہ آئل کی فیلسٹی دیتے رہے ہیں، جب ساری دنیا پاکستان کا ساتھ چھوڑ گئی تو انہوں نے ساتھ دیا، نیوکلیر میں ساتھ دیا، زلزلہ آیا تو سعودی عرب نے بہت زیادہ امداد کی، ہر موقع پر سعودی عرب ہمارے کام آیا، میری رائے کچھ یوں ہے کہ ہمیں اپنے ویوز بتا دیئے، ہر ملک کی خارجہ پالیسی اسکے اپنے انٹرسٹ پر ہوتی ہے، اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک حد سے زیادہ وہ نہیں جائیں گے جب سے کنٹریکٹ گروپ بنا ہے ہر وقت او آئی سی کی طرف سے پاکستان کے حق میں بیان آتا ہے،ہائی لیول ممکن ہے یا نہیں اسکا پتہ کریں اگر ممکن نہین تو ہر ملک اپنے مفادات دیکھتا ہے ہمیں بولنے کی ضرورت نہین، جب یمن کا موقع تھا پاکستان نے فوج نہ بھیجنے کا درست فیصلہ کیا لیکن ضرورت سے زیادہ باتیں کی گئیں، اب میں کیا کہوں ،بڑا سخت جواب آیا یو اے ای کی طرف سے ، ہم نے کہا نیوٹرل ہیں، انہوں نے مودی کو ریسپشن دبئی نے دیا جو دبئی والے کسی کو دیتے نہیں، سٹیڈیم انہوں نے بھر دیا تھا، ہم نے اپنی فارن پالیسی کنڈکٹ اس بنیاد پر کرنی ہے کہ کسی کو موقع نہ ملے،

    خورشید محمود قصوری کا مزید کہنا تھا کہ اب آرمی چیف کے دورے پر انڈین میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے،حالانکہ انکو پروٹوکول دیا گیا، گارڈ آف آنر دیا گیا، سعودی عرب کو اس سے زیادہ پریس نہ کریں، بجائے اس کو آن کرنے کے میں کھل کر بات کر رہا ہوں پھر ہمیں نہیں امپریشن کرنا چاہئے، ہمیں وہ کرنا چاہئے جو ہمارے مفاد مین ہے، ہم نے دیکھ لیا،کشمیر پر جنگ سے بات نہیں بنی، 5 بار جنگ ہوئی، دس بار جنگ کے قریب تھے، اس سے یہ حل نہیں ہوا، دوسرے طریقوں سے بھی حل نہیں ہوا، پھر اس نے بات چیت سے ہونا ہے، مودی نے تو راستہ کوئی نہین چھوڑا، انہوں نے راستہ بند کر دیا، مودی کوئی نوح کی زندگی لے کر آئے ہیں، ہمیں اپنی پالیسی پر گامزن رہنا چاہئے، بات چیت کے علاوہ کشمیر کا کوئی حل نہین واجپائی،منموہن سنگھ سے بات میں نے کی، انکو ہم سے کوئی عشق نہین تھا، انکو پتہ تھا مسئلہ کشمیر پاکستان کے بغیر حل نہیں ہو سکتا، اگر مودی کو کوئی بات سمجھ نہیں آ رہی تو اسکے بعد آنے والی حکومتوں کو سمجھ آ جائے گی،سعودی عرب اور وہ دوست جنہوں نے ہماری مدد کی، ان سے زیادہ توقع نہین کر نی چاہئے جو کر سکتے ہیں وہ کریں ، لیکن بولیں نہیں

  • شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

    شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑی تبدیلی ہو رہی ہے، پرسوں پاکستان نے کہا تھا کہ ہمارا مستقبل چائنہ کے ساتھ ہے اور آج وزیر خارجہ جا چکے ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑی تبدیلی ہو رہی ہے، پرسوں پاکستان نے کہا تھا کہ ہمارا مستقبل چائنہ کے ساتھ ہے اور آج وزیر خارجہ جا چکے ہیں، پھر چینی صدر پاکستان آئیں گے، انہوں نے کون کون سے منصوبوں کا پاکستان میں افتتاح کرنا ہے، فیصل آباد انڈسٹریل زون ،ملتان سے سکھر تک موٹروے ، اسکا افتتاح ہو گا، 16 اکنامک زون سی پیک کے انڈر بن رہے ہیں سی پیک اتھارٹی بن چکی ہے اسکے چئرمین بھی آ چکے ہیں چائنیز کی پرانی ڈیمانڈ تھی کہ کتنی گورنمنٹ سے ڈیل کریں اب ایک اتھارٹی بنا دی گئی جہاں ون ونڈو آپریشن ہو گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا ہماری روز ایل او سی کی وائلیشن کر رہا ہے تو چائنہ کو ہم نے اپنی سائڈ پر لینا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کیا کر رہا ہے، اسکی کیا پالیسی ہے اور کیا سپورٹ چاہئے، لداخ میں چائنہ کیا کر رہا ہے اسکو ہم کیا سپورٹ کر سکتے ہیں یہ بھی اہم ہے، سعودی عرب کے ساتھ ریلیشن کا فیوچر چائنہ اسکو کس طرح دیکھتا ہے، اس کا ذکر بھی ضرور آئے گا ،ریجنل ایشو کافی ڈسکس ہو سکتے ہیں، زیادہ فوکس سی پیک اور انکے اوپر ہے جنکا چینی صدر نے افتتاح کرنا ہے،سیکنڈ کشمیر اور تھرڈ پاک سعودی ریلیشن شپ ہے، اب ریجن کی سیاست میں کروٹ آ رہی ہے.

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

     

    ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل سے بڑی عجیب خبریں آ رہی ہیں سعودی عرب کے حوالہ سے ، ایک خبر آئی کی سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی میں کہا کہ ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے، یو اے ای کی پیروی نہیں کریں گے، میں نے کئی جگہ خبر دیکھی،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھرا سچ کی ٹیم نے اس پر کام کیا، شام تک مختلف خبریں ملیں پہلی خبر تو تھی کہ ایسا کچھ کہا ہی نہیں سعودی میڈیا ایسا کچھ نہیں دے رہا، پھر صبح خبر آئی اسرائیل کی فلسطین میں جو غیرقانونی سیٹلمنٹ ہیں وہ اسرائیل روک دیتا ہے تو پھر اس کو دیکھا جائے گا،پھر یہ آیا کہ اگر مگر، چونکہ ، چنانچہ ،پھر ہم دیکھیں گے، میں نے کچھ اور دوستوں کو سعودیہ سے پوچھا کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہ رہا تھا میسج پڑھ لئے واٹس ایپ پر لیکن جواب نہیں دے رہے تھے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی سٹیٹمنٹ آ گئی، ٹرمپ اس خطے کا سکون برباد کئے بغیر نہیں رہ سکتا،انہوں نے‌ ٹویٹ کی کہ ہر حال میں سعودی عرب کو ماننا پڑے گا، ایک اور ٹویٹ کسی نے کی تھی کہ سعودی عرب ،عمان بھی مانے گا، ایک کھچڑی سی پک گئی ہے، تین چار چیزیں سامنے آئی ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں میں نے کچھ دوستوں کو فون کیا اور کہا کہ الیکشن کے بارے میں بتاؤ تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سو فیصد الیکشن ہار رہے ہیں، اگر ان کو اس طرح جتوایا گیا کہ جس طرح نواز شریف کو جتوایا جاتا تھا پھر تو جیت جائیں گے بصورت دیگر وہ الیکشن نہیں جیت سکتے،دوسری بات کہی کہ جو ٹرمپ ٹویٹس کر رہے ہیں اور لوگوں کو پریشرائز کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جوئش لابی ٹرمپ کو اپنا آدمی سمجھے ان کی کیمپین بھی کرے،تا کہ وہ الیکشن جیت سکیں لیکن جو بائیڈن اس سوقت ان سے 17 پوائنٹ آگے ہیں،مقبولیت میں اور یہ بتدریج خلیج بڑھتی جا رہی ہے، جوں جوں الیکشن قریب آ رہے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان کہ ماننا پڑے گا اور مانیں گے، یو اے ای ، اسرائیل معاہدے پر بھی سب سے پہلے ٹویٹ کر دی تھی، ان دونوں ممالک کا رد عمل آنے سے پہلے، جتنے ممالک انوالوڈ ہیں انکی ہیلپ نہیں ہو رہی،لگتا یہ ہے کہ امریکی ڈکٹیشن کے تحت یہ ہو رہا ہے،ہر ملک کی خود مختار پالیسی ہوتی ہے ٹرمپ کو اس کی سمجھ نہیں آ رہی ہیں، وہ مڈل ایسٹ کو نومبر سے پہلے اسرائیل کے آگے کھڑا کر دیتے ہیں تو انکا الیکشن پکا، ورنہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دو باتیں بڑی اہم ہیں، ایک یو اے ای کے متعلق بھی بات بتانی ہے،اگر سعودی عرب نے اسرائیل کو قبول کرنے کا نہیں کہا اس کا مطلب ہے کہ ایم بی ایس پرسکو ن نہیں اور حالات ان کے فیور میں نہیں، وہ اسوقت ایسا چانس نہیں لے سکتے کیونکہ رائل فیملی انکی مخالفت کر رہی ہے اور پرنس نائف کو سپورٹ کر رہے ہیں انکے مقابلے میں، یہ انکی ڈومیسٹک سیاست ہے، اس پر کم ہی بات کروں تو اچھا ہے جس کو بھی سعودی لوگ چاہیں گے بنا لیں گے لیکن یہ ہے کہ ایم بی ایس کو کافی پرابلم ہو رہی ہیں،ٹرمپ نے کہہ دیا کہ ماننا پڑے گا،اب اسکے دو فال آؤٹ ہو سکتے ہیں کہ ایک تو ایم بی ایس کنٹرولنگ پوزیشن میں آ گئے ہیں وہ ٹرمپ سے پہلے ہر وہ بات منوائیں گے جو ٹرمپ پہلے ماننے کو تیار نہیں تھا،رایل فیملی کی پروٹیکشن اہم ہے، اب اگر محمد بن سلمان کی ہر بات کو مان لیا جاتا ہے تو سعودیہ کا بجٹ جو خسارے میں جا رہا ہے، کرونا کی وجہ سے بہت زیادہ خسارہ ہوا،اسکو ہیلپ لینا چاہہیں گے، امریکہ اسکے بدلے آرامکو کے مزید شیئرز لینا چاہے گا، آرامکو کی بطور کمپنی سب سے زیادہ شیئر ہولڈرز کے طور پر سامنے آئی ہے، اسی طرح امریکہ اور کچھ ، وہ چاہے گا کہ سعودیہ چائنیز کے ساتھ ملکر جو نیو کلیئر ری ایکٹر بنا رہے ہیں اس کو بیک آف کرے اور امریکی سکروٹنی میں سب کچھ کرے ، اس سے چائنیز بھی خوش نہیں ہوں گے اور سعودی بھی خوش نہیں ہوں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف کیا ہوتا ہے ، سعودی عرب جو آل ریڈی سی پیک کا حصہ ہے،تھوڑا بہت لیکن اگر امریکہ اس کو زیادہ کہتا ہے اور چائنہ ٹوٹل پروجیکٹس کی گارنٹی دے دیتا ہے اور بڑے پارٹنر کے طور پر یہاں لے آتا ہے تو پھر گیم کافی بدلے گی، اس ایسوسی ایشن کی وجہ سے مڈل ایسٹ کی وہ کنٹریز جو ایران کے ساتھ ان کمفرٹ ایبل رہے ہیں وہان‌ چائنہ وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو پاکستان نے کوشش کی، چائنہ چوھدری تو ہے اس خطے کا، روس بھی ہے، سعودی عرب کا مستقبل چائنیز پرچیزنگ اور امپورٹ پر منحصر ہے کیونکہ چائنہ انکا بہت بڑا خریدار ہے،تیل اور گیس سب سے زیادہ چائنہ لے رہا ہے، ایک طرف ایران اور دوسری طرف سعودیہ سے شروع کر سکتا ہے، ایران سے ڈیل کے بعد ہو سکتا ہے کہ وہ ایران پر ہی زیادہ انحصار کرے، ایسے صورتحال میں ایران اور سعودیہ ایک دوسرے کے قریب ہو سکتے ہیں، پہلی بار مڈل ایسٹ میں وہ امن دیکھنے میں مل سکتا ہے جس کی تمنا بچپن سے کر رہے ہیں کہ یہاں پر فرقہ واریت، تصادم، مذہب کے نام پر قتل و غارت نہ ہو، یہ ایک خواب ہے اور اگر اس طرح کی ڈیل ہو جاتی ہے اور امریکہ سعودیہ کو زیادہ پریشر کرتا ہے تو دونوں میں سے ایک کی سائڈ لینی ہو گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور چائنہ میں بڑا فرق ہے،امریکہ جس ملک کے ساتھ ڈیل کرتا ہے وہاں اپنی پالیسز کو لاتا ہے، یہ کرو وہ کرو اور فلاں فلاں بزنس کو ریلیز کرو وہ اپنی شرائط ڈالتے ہیں، چائنہ اس کے برعکس کوئی شرائط نہیں لگاتا ، چائنہ کہتا ہے کہ جو ریٹ آف انٹرسٹ طے کیا وہ دیتے رہیں،وہ بیسکلی ٹریڈ کرتے ہیں، جب افریقہ کو دیکھتے ہیں تو چائنیز بزنس ماڈل سمجھ آ جاتا ہے،مجھے پورا یقین ہے کہ کل رات سے ایم بی ایس تو نہیں سوئے ہوں گے،اور پتہ نہیں کتنی انکی نیند اڑتی ہے یہ تو آنے والے دن ہی بتائیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کمفرٹ ایبل زون میں آ گیا، انکا نظام بڑا سخت ہے، دو سو قومتیں وہاں کام کرتی ہیں، ہر طرح کے وہاں پر انٹرٹینمنٹ بھی ہے، مذہبی آزادی بھی ہے، اس کی وجہ سے ہوا یہ ہے کہ پچھلے دس دن کے اندر اندر ابھی یو اے ای میں ریئل سٹیٹ کی قیمت 18 سے 25 فیصد جمپ کر گئی ہے ،اب یو اے ای میں لوگوں نے سپشیلی یورپ نے قبول کر لیا کہ یہ ہماری انویسمنٹ ہے، ہانگ کانگ میں جو تناؤ بڑھ رہا ہے اس کے بعد یو اے ای کو بڑی کلیدی حیثیت حاصل ہو گئی ہے ٹریڈرز کے لئے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کتنا فائدہ اٹھا سکتا ہے، اگر کسی سپیڈ سے چلے تو 2021 یو اے ای کے لئے اچھا سال ہو گا اور ہر اس بندے کے لئے جو اپنی انویسمنٹ جو وہاں ڈبو کر بیٹھا ہوا ہے

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    کیا شاہ سلمان زندہ ہیں؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں سعودی عرب سے ملنے والی تہلکہ خیز اطلاعات

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت زیادہ تعداد عوام کی ہے جو کسی ایسے فیصلے کو قبول نہین کرے گی، پاکستان میں بڑی تبدیلی ہو رہی ہے، پرسوں پاکستان نے کہا تھا کہ ہمارا مستقبل چائنہ کے ساتھ ہے اور آج وزیر خارجہ جا چکے ہیں، پھر چینی صدر پاکستان آئیں گے، انہوں نے کون کون سے منصوبوں کا پاکستان میں افتتاح کرنا ہے، فیصل آباد انڈسٹریل زون ،ملتان سے سکھر تک موٹروے ، اسکا افتتاح ہو گا، 16 اکنامک زون سی پیک کے انڈر بن رہے ہیں سی پیک اتھارٹی بن چکی ہے اسکے چئرمین بھی آ چکے ہیں چائنیز کی پرانی ڈیمانڈ تھی کہ کتنی گورنمنٹ سے ڈیل کریں اب ایک اتھارٹی بنا دی گئی جہاں ون ونڈو آپریشن ہو گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا ہماری روز ایل او سی کی وائلیشن کر رہا ہے تو چائنہ کو ہم نے اپنی سائڈ پر لینا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کیا کر رہا ہے، اسکی کیا پالیسی ہے اور کیا سپورٹ چاہئے، لداخ میں چائنہ کیا کر رہا ہے اسکو ہم کیا سپورٹ کر سکتے ہیں یہ بھی اہم ہے، سعودی عرب کے ساتھ ریلیشن کا فیوچر چائنہ اسکو کس طرح دیکھتا ہے، اس کا ذکر بھی ضرور آئے گا ،ریجنل ایشو کافی ڈسکس ہو سکتے ہیں، زیادہ فوکس سی پیک اور انکے اوپر ہے جنکا چینی صدر نے افتتاح کرنا ہے،سیکنڈ کشمیر اور تھرڈ پاک سعودی ریلیشن شپ ہے، اب ریجن کی سیاست میں کروٹ آ رہی ہے.

    سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • عمران خان کیساتھ نہ ختم ہونے والا تعلق ہے، دلوں کے وزیراعظم ہیں ،وہ میرے قائد ہیں اوررہیں گے : جہانگیر ترین

    عمران خان کیساتھ نہ ختم ہونے والا تعلق ہے، دلوں کے وزیراعظم ہیں ،وہ میرے قائد ہیں اوررہیں گے : جہانگیر ترین

    لندن: عمران خان کیساتھ تعلق بھولنے والا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیں گی،وہ میرے قائد ہیں اوررہیں گے : اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سن کر بہت ہی خوشی ہوئی اور حوصلہ ملا۔ میری عمران خان سے رفاقت نہ ہونے کا تاثر ختم ہو گیا، ان کی بڑائی ہے جو میرے لیے ایسی باتیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا تعلق تھا، ہم نے اکٹھے جدوجہد کی۔ ہمارے تعلق کی گہرائی میں اور عمران خان ہی جانتے ہیں۔ ان کے تاثرات اور جذبات کی میں قدر کرتا ہوں۔

    دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں اپنے دل کی باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دکھ عمران خان کو ہے اور ایک دکھ مجھ کو بھی ہے کہ ہمارے تعلقات یہاں تک پہنچے، یہ افسوسناک بات ہے۔ سیاسی جدوجہد، پاناما کیس اور جوڈیشل کمیشن میں ہم ساتھ تھے۔ عمران خان اور میں روزانہ اکٹھے ہو کر کام کیا کرتے تھے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق بھولنے والا نہیں، مجھے وہ چیزیں یاد آتی ہیں۔ ہمارے بیچ دراڑیں پڑنے کا مجھے بھی افسوس بہت ہے۔ میرا عمران خان کا جیسا تعلق تھا، دراڑیں ختم ہو جائیں گی۔ دراڑیں ختم ہونے کی خواہش بھی ہے۔ میں وزیراعظم کے وژن کا سب سے بڑا حمایتی تھا۔ سوچنا ہوگا کہ میرا اور عمران خان کا تعلق ختم ہونے کا کس کو فائدہ ہوا؟

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین بھی ہے شوگر کمیشن رپورٹ کی وجہ سے یہ سارا کچھ ہوا ہے۔ شوگر کمیشن رپورٹ صحیح نہیں، عجیب الزامات ہیں۔ الزامات کا چینی کی قیمت بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عجیب سی بات ہے چینی کی قیمت بڑھنے پر کمیشن بنا لیکن رپورٹ میں یہ نہیں لکھا کہ چینی قیمت کیوں بڑھی؟ جب چینی 50 روپے کلو تھی، تب بھی یہ گڑ بڑ تھی، آج پاکستان کی دیگر صنعتوں میں بھی ایسی گڑ بڑ ہے۔

    چینی کی قیمت بڑھنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر ریگولیٹ نہیں ہے۔ مال خریدنے والے ٹیکس میں اپنا نام نہیں دیتے۔ ہر کام میں اچھے کاروباری اور کالی بھیڑیں ہوتی ہیں۔ ڈبل بکس ہوتی ہونگی، مگر میرا کاروبار ایسا نہیں ہے، اگر چینی پر شفاف تحقیقات ہوں تو سرخرو ہوں گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اپنے جذبات کا مجھ سے بھی اظہار کر چکے ہیں۔ انھیں بتایا گیا ہے میں چینی بحران میں شامل تھا لیکن میں تو چینی کی برآمد کے فیصلے میں شامل بھی نہیں تھا۔ چینی کی برآمد کا فیصلہ اسد عمر کی سربراہی میں ہوا تھا۔ پاکستان میں گنے کی قیمت زیادہ ہونے سے چینی مہنگی ہے۔ آٹے اور گندم میں کیا ہوا؟ وہاں تو میرا تعلق ہی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجناس کی قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر بڑھتی ہیں۔ گندم کی زیادہ ذخیرہ اندوزی خود حکومت کر رہی ہے۔ مارکیٹ میں گندم ریلیز کریں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔ حکومت نے 60 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کیوں کی ہے؟

    حکومتی طرز عمل پر بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمیشہ فیصلہ دیر سے اور ہلکا کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں شارٹیج کے تاثر سے چینی مہنگی ہوئی، دراصل حکومت کو طلب اور رسد کو سنبھالنا ہوتا ہے۔