Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کشمیر پر رپورٹنگ کرنے کی وجہ سے باغی ٹی وی کے فیس بک پیجز بھی بند ہوئے ہیں.

    اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی ان کی مرضی کے بغیر ہل بھی نہیں سکتے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کا دعویٰ ڈائریکٹلی اور ان ڈائریکٹلی دونوں طرح سے صحیح ہے،کچھ تو وہ پرویز خٹک کی وجہ سے کرتے ہیں، بہت کچھ وہ اعظم خان کی مرضی کی وجہ سے کرتے ہیں، اعظم خان پرویز خٹک کے لائے ہوئے وہ ہیں، جب پر ویز خٹک وزیراعلیٰ تھے تو اعظم خان چیف سیکرٹری تھے، اب سوات میں سیلاب آیا تو محمود خان نے وزٹ نہیں کیا، یہ بے حسی ہے اس کے ساتھ کرپشن کی آوازیں آنا شروع ہو جائیں انکے اپنے وزیروں نے استعفیٰ دیئے کرپشن کی وجہ سے، انہون نے جینا دو بھر کیا ہے لوگوں کا ،پرویز خٹک کو پارٹی کی طرف سے شو کاز نوٹس نہیں ملا، اسکا مطلب ہے کہ صوبے خود مختار نہیں، لوگوں کو حق نہیں مل رہا، جمہوریت ڈیلیور نہیں کر رہی،میں اور آپ یہ سوال پوچھ سکتے ہیں کہ کیا ایسی لولی لنگڑی جمہوریت ہمیں چاہئے

    اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کیا، وہ کراچی بھی جا رہے ہیں، آرمی چیف نے بھی کہا ہے کہ کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف اٹھارہویں ترمیم بچانے کے لئے جا رہے ہیں لیکن جو باخبر لوگ ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کے لئے جا رہے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ تو سارے کہہ رہے ہیں کہ ہم کریں گے، یو اے ای کی حکومت نے آج جا کر فوڈ پیکجز دے دیا ہے، بلوچستان کے لئے بھی دیا ہے،میڈیکل پیکجز بھی دیئے ہیں، باہر سے کوئی آیا وہ دے کر بھی چلا گیا، انہوں نے دس دن پہلے تو پلان کیا ہو گا، ہم تو ابھی تک پلان کر رہے ہیں، پانی آیا اور اتر گیا، بہت سست کام کیا حکومت نے، شہباز شریف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے گئے ، وہ نہ جاتے تب بھی برا کہتے گئے تب بھی بات کر رہے ہیں، پی پی، ایم کیو ایم کیا کر رہی ہے جن کی وہان‌حکومت ہے، سچی بات یہ ہے کہ اہل کراچی بہت ہی مشکل میں ہیں، ہر جماعت کو وہ آزما چکے ہیں، وہ بیچارے کیا کریں، کس کے پاس جائیں ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں، پہلے تو سندھ کودو صوبوں میں کر دینا چاہئے، کراچی اور سندھ کو الگ الگ، اپر سندھ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،انکے اپنے ریزیڈنس کبھی سی ایم نہیں بنتے، سی ایم انٹریئر سے آتا ہے، لائنیں وہی چلتی رہتی ہیں پھر،بدین، نوابشاہ، گڑھی خدا بخش،سندھ میں کراچی اور حیدر آباد کو مل ہی کچھ نہیں رہا، وہ بڑے شہر ہیں، کل جو اناؤنس ہو گا ہو سکتا ہے اس میں گورنر راج آ جائے، فیڈرل حکومت کے ساتھ ملا دیں، کوئی نئی بات سامنے آ جائے، لیکن اس طرح معاملہ چلے گا نہیں

    شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

    چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ گزشتہ 12 برسوں سے ہمارے میڈیا کی کوریج یہی ہوتی ہے کہ حکومت آج جا رہی ہے، کل جا رہی ہے، اس میں سب افواہیں ہوتی ہیں، افواہوں کا فائدہ کس کو پہنچتا ہے، پاکستان کے لئے تو وہ بہتر نہیں ہوتی،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیسکلی ہماری قوم تماش بین ہے، آج ہم باتیں کریں کہ کسی سیاستدان نے شادی کر لی، دیکھیں ویڈیو کتنی شیئر ہوتی ہے،کسی کی طلاق کی بات کریں تو ویڈیو دیکھیں کتنی شیئر ہوتی ہے،ہم یہ بات کریں کہ ہماری ایگریکلچر کو ہم کس طرح بہتر کر سکتے ہیں، جی ڈی پی، اکانومی بہتر ہو گی اگر دس ہزار لوگ بھی اس کو دیکھ لیں تو بڑی بات ہو گی، دوسری چیز ہمارے میڈیا اونرز ہیں وہ کاروباری لوگ ہیں، وہ سٹوریز پر انویسٹ نہیں کرتے، نیو یارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ ابھی تک کیوں چھپ رہے ہیں، دنیا میں تو اخبار بند نہیں ہو رہے، صرف پاکستان میں کیوں انٹرنیٹ کا پرابلم ہو رہا ہے، اسلئے کہ انکے رائیٹرز ٹریول کرتے ہیں، انکی لیگل ٹیمز ہیں، آرٹیکلز کو دیکھتے ہیں، لا کی مشین سے گزارتے ہیں کہ کسی ہیومن رائٹ کی وائلیشن تو نہیں ہو رہی، پھر وہ پبلش ہوتا ہے،دیکھیں کتنا عرصہ ہو گیا شہباز شریف ڈیلی میل کو سو کرنے گئے تھے ،ابھی تک نوٹس تو ملا نہیں جس کو وہ جواب دیں نواز شریف کے بارے میں جو کتاب آ چکی ہے،میڈیا اونر شعیب شیخ کے بارے میں نیو یارک ٹائمز نے جعلی ڈگریوں کے بارے میں بات کی، انکو سو کیا کسی نے ،؟ نہیں ، انکی سٹوریز پکی ہیں، وہ انویسٹ کرتے ہیں، ہمارا میڈیا کیا ہے کہ ہی سیڈ، شی سیڈ، انہوں نے یہ کہا ہم نے یہ کہا آپ یہ کیا کہیں گے، یہ ہماری رپورٹنگ ہے

    اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ فیس بک نے پاکستان کے 453 فیس بک اکاؤنٹس، پیجز، بین کئے، انڈیا میں جب بہت زیادہ ہیٹ سپیچ ہوئی تھی تو وہاں تو فیس بک نے کچھ نہیں کیا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی پیجز بھی کیا، باغی ٹی وی کے پیجز بھی بند ہوئے، کیونکہ اس پر کشمیر کی بہت رپورٹنگ ہے،بچوں کو پیلٹ لگنے کی تصویریں، تشدد کی تصویریں ہیں، فیس بک کا انڈیا بہت بڑا کلائنٹ ہے، دنیا میں اب لوگوں کو فیس بک سے اتنی دلچسپی نہیں رہی جو چار پانچ سال پہلے تھی، اب اور بڑی ایپلی کیشن پاپولر ہو رہی ہیں، فیس بک انڈیا والوں کو ناراض نہیں کر سکتا،ہماری حکومتتوں نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ سوشل میڈیا والوں کو کوئی جگہ دیں یا متبادل پلیٹ فارم دیں، میں نے کوئی چینل نہیں دیکھا جہاں کشمیر پر ڈے ٹو ڈے بیسز پر رپورٹنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیا کا بند ہونا انڈیا کی بہت جیت ہے، یہ ففتھ جنریشن وار ہے، بلاکنگ انفارمیشن، مس انفارمیشن ،یہی تو ہے ففتھ جنریشن وار.

    کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے

  • شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج  کےافسرسمیت تین جوان شہید

    شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کےافسرسمیت تین جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کےافسرسمیت تین جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید، چار جوان زخمی ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ بارودی سرنگ دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین اور 2 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

    شہدا میں لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کا تعلق مظفر آباد، نائیک محمد عمران شہید کا تعلق فیصل آباد جبکہ شہید سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

    اہلکار گھریوم سیکٹر میں سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    فورسز کےجوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہےتھے، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔

  • بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے پھر موقع دیا جائے : اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

    بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے پھر موقع دیا جائے : اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

    اسلام آباد :بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے پھر موقع دیا جائے : اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل کرنے کے لیے ایک اور موقع دینے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس تاریخی کیس کے متعلق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

     

    باغی ٹی وی کو ملنے والی عدالتی دستاویزات کے مطابق اس اہم کیس کی پیروی کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سینئر وکیل حامد خان بطور عدالتی معاون عدالت میں موجود تھے۔

     

    ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ایک موقع پر جب چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ہمارے گزشتہ احکامات پر عمل درآمد ہو گیا ہے؟اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بتایا کہ 6 اگست 2020 کو کلبھوشن کو اس متعلق آگاہ کیا گیا تھا لیکن حکومت کو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”233436″ /]

    اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ کلبھوشن جادھو نظرثانی درخواست کے لیے وکیل مقرر کرنے کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن بھارت نظرثانی کے معاملے پر رکاوٹ بن رہا ہے۔عدالت کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کا حکم دے، دوسرے آپشن کے طور پر بھارت کے جواب کا مزید انتظار کیا جا سکتا ہے۔

     

    اٹارنی جنرل خالد جاوید نے مزید کہا کہ بھارت نے آرڈیننس کے تحت کلبھوشن جادھو کو وکیل مقرر کرنے کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد سے بھاگ رہا ہے۔عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت یا کلبھوشن جادھو سہولت سے فائدہ ہی نہیں اٹھانا چاہتے تو پھر نظرثانی پٹیشن کا اسٹیٹس کیا ہو گا؟

     

     

    ذرائع کے مطابق اس اہم کیس کی سماعت پر ایک موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نظرثانی کا معاملہ مؤثر ہونا چاہیے، کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ فیئر ٹرائل اصول کے تحت بھارت کو دوبارہ پیشکش کی جائے؟

     

     

    عدالت نے حکومت کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کو تیسری بار قونصلر رسائی کی پیشکش دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کو وکیل مقرر کرنے کے لیے ایک اور موقع بھی دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک مہلت دی جائے۔عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس کیس کی پیروی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، اب عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔خالد جاوید کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شاہنواز نون کو بھارت نے مقرر کیا لیکن ان کے پاس وکالت نامہ ہی نہیں تھا۔

    اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس نے شاہنواز نون کو بلایا لیکن ان کے پاس نہ وکالت نامہ تھا اور نہ ہی اتھارٹی لیٹر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کے تحت بھارت کاکوئی وکیل یہاں آکر وکالت نہیں کر سکتا، بھارت کا بھی یہی قانون ہے، 1961کا انڈیا کا بھی قانون ہے اور ابھی بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے کہ کوئی غیرملکی کیس نہیں لڑسکتا۔

    کیس کی سماعت کے آخر میں ایک موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جب بھارت اپنے ملک میں کسی اورکو اجازت نہیں دیتا تو ہمارے ملک میں بھی یہی قانون ہے۔

     

     

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس،جمعہ کوکراچی جانے کا فیصلہ تبدیل

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس،جمعہ کوکراچی جانے کا فیصلہ تبدیل

    اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس،جمعہ کوکراچی جانے کا فیصلہ تبدیل ،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران کی زیرصدارت ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق پلان کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور دیگر بےشمار مسائل درپیش ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔

    وزیراعظم نے اپنا دورہ کراچی ایک دن آگے بھی بڑھا دیا، اب وزیراعظم جمعے کو نہیں بلکہ ہفتے کو کراچی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اُجاگر کیا، کراچی کےعوام کو درپیش مسائل کا وفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، سینیٹر شبلی فراز، سید امین الحق، سید علی حیدر زیدی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل شریک تھے۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

  • ‘چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’چینی سفیرکا اعلان

    ‘چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’چینی سفیرکا اعلان

    اسلام آباد :‘چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا’چینی سفیرکا اعلان،اطلاعات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر” قائم کرےگا جبکہ وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سی پیک اور زراعت میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حالیہ دورےمیں چینی ہم منصب سےزراعت پرخصوصی گفتگو ہوئی ، دوسرےمرحلے میں زراعت سےمتعلقہ منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئےپرعزم ہیں۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں عنقریب دو “فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیزسینٹر”قائم کرےگا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں علاقائی دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی ، وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کی سطح پر مختلف اصلاحات سے چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے، کرونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • دنیا والوسن لیں ! “عرب لیگ کے 22 ممالک 100 فیصد اسرائیل تسلیم کریں گے” ڈونلڈٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنرکا دعویٰ

    دنیا والوسن لیں ! “عرب لیگ کے 22 ممالک 100 فیصد اسرائیل تسلیم کریں گے” ڈونلڈٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنرکا دعویٰ

    لاہور:دنیا والوسن لیں ! “عرب لیگ کے 22 ممالک 100 فیصد اسرائیل تسلیم کریں گے” ڈونلڈٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنرکا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سنیئر ایڈ وائزر اور ڈونلڈٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنر نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘عرب لیگ میں شامل 22 مشرق وسطیٰ کے ممالک متحدہ عرب امارات کے بعد 100 فیصد اسرائیل کو تسلیم کریں گے’۔

    عرب امارات کی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیرڈ کشنرنے کہا کہ’ہمیں یقین ہے کہ عرب لیگ میں شامل 22 مسلم ممالک 100 فیصد اسرائیل کو تسلیم کریں گے کیونکہ یہ ایک سود مند فیصلہ ہوگا’۔

    انہوں نےکہا کہ میں میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بدولت ایک بہت بڑا اتحاد ثابت ہوگا، یو اے ای کے بعد خطے کے دیگر ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ تنہا رہ جائیں گے۔

    جیرڈ کشنر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مہینوں میں اور سالوں کے دوران دیگر ممالک کے تعلقات باحال ہونے کا ذکر کیا البتہ کسی بھی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

    کشنر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے عرب امارات کے تعلقات دیکھ کر کچھ ممالک حسد کا شکار ہیں، ہم کسی ملک کے مسائل بات چیت کے بغیر حل نہیں کرسکتے ، اگر دیگر ممالک تعلقات کو معمول پر لانے اور لوگوں سےعوام اور کاروباری تبادلے کی اجازت سے ہی مشرق وسطی کو مضبوط اورمستحکم مقام ملےگا۔یاد رہے اس سے قبل کشنر عمان، بحرین، مراکش اور سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے بھارت کو اپنے ایجنٹ تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا،بھارت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ ارسال کرنے کا حکم دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی

    اٹارنی جنرل خالد جاوید عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہے، میری نظر میں دو ممکنہ صورتیں ہو سکتی ہیں، ایک تو یہ ہے کہ عدالت کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرے ،‏دوسری صورت یہ ہے کہ بھارتی جواب کا انتظار کیا جائے، تیسری مرتبہ رسائی دی مگر کلبھوشن یادیو نے انکار کیا،بھارت کیس لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے،

    بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ،حکومت نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی

    وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

    کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

  • بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ،آزاد فلسطین کے موقف پر قائم،کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ،آزاد فلسطین کے موقف پر قائم،کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ،آزاد فلسطین کے موقف پر قائم،کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے

    الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات ،کاروبار میں آسانی سمیت اقدامات کیے،ہم نےآنکھیں بند کرکے مکمل لاک ڈاوَن کی پالیسی اختیار نہیں کی،ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلیےپرعزم ہیں،ہم نے اقتدار سنبھالا تو معاشی محاذ پر متعدد چیلنجز درپیش تھے،ہم نے کورونا سے نمٹنےکےلیے اقدامات کیے ،ہمیں کورونا کے ساتھ اپنی عوام کو بھوک سے بھی بچانا تھا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کے درمیان بہترین تعلقات ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے خندہ پیشانی سے تنقید کا سامنا کیا ہے،افغان مسئلہ کے حوالے سے میرا موقف یہی ہے کہ فوجی طاقت حل نہیں ،مذاکرات اور افہام و تفہیم سے افغان مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے،ہم نے افغان مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں ،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ معیشت کا انحصار قرضوں پر ہو،میں اقتدار میں آیا تو بھارت کی طرف امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ،بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیش کش کوقبول نہیں کیا پاکستان اور بھارت میں کشمیر کا تنازعہ 70 برس سے چل رہاہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں ہے،بدقسمتی سے بھارت میں انتہاپسندوں کی حکومت ہے،پاکستان کے خلاف بھارت کچھ کرے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے، امریکا

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہترین برادرانہ تعلقات ہیں،حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،پاکستان کا معاشی مستقبل چین سے جڑا ہے ،بھارت نے غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کیا، حکومت نے ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ،ہم تعلیم ،معیشت ،توانائی اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں،پاکستان آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور اسی موقف پر قائم ہیں،

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس، وزیراعظم کریں گے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

  • لندن کا جوکر کل سے رو رہا ہے، دیکھتے ہیں گلے میں پھندا کب پڑتا ہے، مبشر لقمان

    لندن کا جوکر کل سے رو رہا ہے، دیکھتے ہیں گلے میں پھندا کب پڑتا ہے، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ لندن کا جوکر کل سے رو رہا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لندن کا جوکر کل سے رو رہا ہے کیونکہ اسے ٹیکس چوری کی مد میں دو ملین پاونڈ کا جرمانہ ہو چکا ہے اب دیکھتے ہیں کہ گلے میں پھندا کب پڑتا ہے

    ایک‌ صارف نے مبشر لقمان کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد۔ کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

    واضح رہے کہ الطاف حسین کو برطانیہ میں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس پر برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

    برطانوی عدالت نے الطاف حسین کو 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے 1995 سے 2015 تک برطانیہ کے شہری ہونے کے باوجود کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    پولیس کی کاروائی، 35 قتل کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    الطاف حسین کے ماہاںہ اخراجات 50 ہزار پاونڈز تک ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی ٹیکس نہیں جمع کروایا گیا۔ عدالت میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ الطاف حسین کے اخراجات عطیات کی رقم سے پورے کیے جاتے تھے، اس لیے اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔ لیکن عدالت نے وکیل کا موقف مسترد کر کے الطاف حسین پر 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا

    بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

    جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں الطاف حسین کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس پر برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

    عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان کو سزا سنا دی گئی

    ثابت ہواعمران فاروق کوقتل کرنے کا حکم الطاف حسین نے دیا،تفصیلی فیصلہ جاری

     

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس، وزیراعظم کریں گے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس، وزیراعظم کریں گے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس، وزیراعظم کریں گے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

    یہ بات باضابطہ طور پر جاری کردہ مقررین کی ابتدائی فہرست میں بتائی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اعلیٰٰ سطح کی عمومی بحث کا آغاز 22 ستمبر کو ہوگا۔

    کورونا کے باعث اس سال عالمی رہنما نیویارک سے دور رہ کر ویڈیو لنک کے ذریعے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ فہرست کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سہ پہر کے اجلاس سے خطاب کرنے والے چھٹے مقرر ہونگے ۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 26 ستمبر اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو خطاب کریں گے ۔ جنرل اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    بھارت کشمیر سے کرفیو اٹھائے، امریکا

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ توقع ہے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں ایک بار پھر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں بھرپور آواز بلند اور بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے ۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے