Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ،اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کے آغاز میں کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے قوم کو آزادی کے 73 سال مبارک ہو،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے،اس کی قدر ان ماؤں سے پوچھیں جو اپنے شہیدوں کو پاکستان کےجھنڈوں میں دفن کرتی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ظلم ایسا نہیں جو کشمیریوں پر نہ ڈھایا جا رہا ہو،سلام ہے کشمیریوں کو جو آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا ہے،یو این جنرل سیکریٹری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیا، ایک سال کے دوران یو این سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر 3 مرتبہ اجلاس ہوا۔

    انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دیتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے بھارت پرواضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترجانتا ہے کہ اس نے اپنا دفاع کیسے کرنا ہے ، ہم دشمن کی تمام چالوں سے واقف ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں

  • ‏مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں پاکستان نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیراجاگرکیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ‏مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں پاکستان نے ہرفورم پرمسئلہ کشمیراجاگرکیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ‏مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سیز فائر کی اپیل کے باوجود بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اپنی روایتی کارروائیاں جاری رکھیں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال اب تک بھارت نے ایک ہزار 927 مرتبہ سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزی کی۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ‘بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے نسل کشی اور مقبوضہ (خطے) میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک پہلے سے طے شدہ ، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خطے کی آبادی کو تبدیل کرکے بھارت وہاں رہنے والے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ابھی ایسا کوئی ظلم باقی نہیں رہا جس کا کشمیریوں نے برداشت نہ کیا ہو، نوجوانوں کو شہید اور انسداد دہشت گردی کے نام پر نامعلوم مقامات پر دفن کیا جارہا ہے’۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔انہوں نے نیوز بریفنگ کے دوران مسئلہ کشمیر، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، افغان امن عمل، آپریشن ردالفساد و دیگر معاملات پر بات کی۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے افغان امن عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ‘آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ’بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ان ماؤں سے آزادی کی اہمیت کے بارے میں پوچھیں جو اپنے بیٹے کو پاکستان کے پرچم سے دفن کرتی ہیں’۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں ‘کوئی کسر نہیں چھوڑی’۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مختلف آپریشنز اور بارڈر منیجمنٹ کے ذریعے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

    صوبہ بلوچستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ عرصے سے ملک دشمن قوتیں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے در پر ہیں لیکن پاکستان کے سیکیورٹی ادارے ان عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت اہم پیش رفت ہوئی ہے جو مناسب وقت پر آپ کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت بلوچستان کے امن کے ساتھ ساتھ صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مصروف عمل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور خوشحال بلوچستان ایک مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

  • پاکستان کا یوم آزادی : سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا یوم آزادی پر نیک اور دلی تمناؤں کا اظہار

    پاکستان کا یوم آزادی : سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا یوم آزادی پر نیک اور دلی تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد :پاکستان کا یوم آزادی : سعودی بادشاہ اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا یوم آزادی پر نیک اور دلی تمناؤں کا اظہار،اطلاعات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا۔

    تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کئے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے صدر عارف علوی کو 73 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے مبارکباد کے اپنے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے نیک اوردلی تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

    شاہ سلمان، ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے پاکستان کے73 ویں یوم آزادی پر صدر عارف علوی کونیک خواہشات کے پیغامات ارسال کئے ، پیغامات میں ملکی ترقی وخوشحالی کےساتھ عوام کے لئے نیک اوردلی تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان کے یوم آزادی پر حکومت قطر اور عوام کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، اس حوالے سے قطر کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعاون میں وقت کے ساتھ وسعت پیدا ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک میں سیاسی، ثقافتی، معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبہ جات سرفہرست ہیں، قطری سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات اور مختلف آزمائشوں کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا۔

  • بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے، بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنی طرف سے ،پارٹی کی طرف سے پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عام آدمی کی زندگی کے لئے سوچنا چاہئے، ٹکٹ دس سے پچاس تک ہر آدمی دے سکتا ہے، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اسے حل ہو گا، عام آدمی کی زندگی میں انقلاب آنا چاہئے، محنت کش، عام آدمی کے لئے یہ بہت بہتر ہے، طلبا کے لئے بھی سفر کرنا آسان ہو گا تعلیمی اداروں میں جانے کے لئے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جتنی مبارکباد دوں کم ہے، یہ پورے شہر کو کنٹریکٹ کر رہی ہے، اس سے خوشحالی بھی بڑھ جائے گی، ٹرانپسورٹ کا اچھاسسٹم آئے تو تبدیلی آ جاتی ہے،بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے،عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا,وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ ،گورنر خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے ٹریک پر220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی،بی آرٹی بسیں ہفتہ بھرصبح 6سے رات 10بجے تک چلیں گی

    وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان بس میں سفر بھی کریں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے جھنڈے والا ماسک پہن رکھا ہے

    بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا، بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے سے کہا گیا کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ بی آر ٹی منصوبے میں منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث بار بار جو تبدیلیاں کی گئیں ان سے نہ صرف منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا بلکہ منصو بے کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے.

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

  • اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ ،گورنر خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے ٹریک پر220 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی،بی آرٹی بسیں ہفتہ بھرصبح 6سے رات 10بجے تک چلیں گی

    وزیراعظم عمران خان کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان بس میں سفر بھی کریں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے،بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے جھنڈے والا ماسک پہن رکھا ہے

    بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا، بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے سے کہا گیا کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ بی آر ٹی منصوبے میں منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث بار بار جو تبدیلیاں کی گئیں ان سے نہ صرف منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا بلکہ منصو بے کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے.

    منصوبے کی تعمیر کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے 2013ء میں ایشیائی بینک سے تکینکی مدد کی درخواست کی جس کا مقصد پشاور کے بدانتظامی اور خستہ حال شہری نقل وحمل کے نیٹ ورک کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا

    منصوبے کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کیاتھا’ اس منصوبے پر تقریباً 70ارب روپے لاگت آئی ہے جو 27.5کلومیٹرپرمشتمل ہے . اس میں 31 اسٹیشن جبکہ 140 سٹاپ ہیں’منصوبہ کا 8 کلومیٹر فلائی اوورز اور 3کلومیٹر انڈر پاسس پرمشتمل ہے،ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک کافاصلہ 850 میٹر ہے،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    پی ڈی اے نے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد ٹرانس پشاور کے حوالے کردیااور اس میں انٹیلی جنس ٹریکنگ سسٹم کو فعال کر دیا ہے. اس منصوبے کی تعمیر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کی.ایک اندازے کے مطابق بی آر ٹی میں 3لاکھ 40ہزار مسافر روزانہ سفر کرینگے’ جس کیلئے ایک لاکھ کارڈز فروخت کیے جاچکے ہیں.بی آرٹی کی نگرانی کیلئے 750سکیورٹی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں.بی آر ٹی سروس صبح 6بجے سے لیکر 10بجے تک عوام کو سفری سہولیات مہیا کرینگی.

    بی آر ٹی پشاور شہر کے تمام اہم حصوں کو منسلک کریگی، جس سے نہ صرف پشاور کے شہریوں کو بلکہ باہر سے آنے والے مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات میسرآئینگی ‘معذور افراد کیلئے بی آر ٹی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تمام بسیں ایئرکنڈیشن اور وائی فائی کی سہولیات سے آراستہ ہونگی، تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے بیت الخلاء قائم کیے گئے ہیں ‘یہ بسیں ڈیزل ڈیزل الیکٹرک پلگ ان ہائبرڈز ہیں جوکہ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت کیساتھ ساتھ ماحول دوست ہے .

    بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن بھی تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ گاڑیوں کی بیڑیاں ری چارج کی جاسکیں’ یہ تمام بسیں ماحول دوست ہیں اور شہرمیں فضائی آلودگی کو کم کرینگی’منصوبے کیساتھ ساتھ بائی سائیکل ٹریک بھی بنایاگیا ہے ‘ پشاور کے شہریوں نے منصوبے کی تکمیل کو بے حد سراہا اور عمران خان کی ویژن کی تعریف کی۔

  • وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا،پودا بھی لگایا

    وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کر دیا،پودا بھی لگایا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرنے وزیراعظم عمران خان پشاور روانہ، پہلے ضلع خیبر پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، گورنر سندھ کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی،تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شریک رہے

    وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے احساس نشو و نما پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی.وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کا آغاز کر دیا،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی پرچم والا ماسک پہن رکھا ہے

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے، وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالتے ہی قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے سٹنٹنگ سے متاثرہ بچے کا سی ٹی سکین دکھا کراس مسئلے کو اجاگر کیا،پاکستان میں 40% بچے غذائی قلت اور دیگر وجوہات کی بناء پر سٹنٹنگ کا شکار ہیں، صوبائی و علاقائی لحاظ سے پاکستان میں سٹنٹنگ کی بیماری کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخواہ کے قبائلی اضلاع، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں ہے،

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائی کمی کے باعث سٹنٹنگ سے بچاؤ کے لیے احساس نشوونما پروگرام شروع کیا گیاہے،مستحق نشوونما صارفین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا بچیوں کے لیے2,000 روپے اور بچوں کے لیے1,500روپے، یہ پروگرام ڈیڑھ سال کی جامع منصوبہ سازی، تکنیکی مشاورت اور پبلک پرائیویٹ اشتراک کا نتیجہ ہے، احساس نشوونما پروگرام میں احساس کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے،

    پہلے مرحلے میں احساس نشوونما پروگرام کے تحت ملک بھر کے 9 اضلاع میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،پہلے مرحلے کے 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ،غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں، اگست کے آخر تک پہلے مرحلے کے تمام 33 نشوونما مراکز قائم کر دئیے جائیں گے،صوبہ پنجاب میں ضلع راجن پور میں 4 نشوونما مراکز قائم کیے جا چکے ہیں،صوبہ خیبر پختونخوا؛ ضلع اپر دیر میں 6، خیبر میں 3 نشوونما مراکز قائم ہو چکے ہیں،صوبہ سندھ میں ضلع بدین میں 6 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے، صوبہ بلوچستان میں ضلع خاران میں 3 نشوونما مرکز قائم کیے جا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں ضلع باغ میں 3 نشوونما مراکز قائم ہونگے،گلگت بلتستان میں 8 نشوونما مراکز قائم کیے جائیں گے،

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہراحساس نشوونما مرکز پراحساس کی صارف خواتین اورانکے بچوں کو بہت سی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی،نشوونما صارفین کی صحت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نشوونما ایپ تیار کی گئی ہے،نشوونما صارفین کی رہنمائی کے لیے خصوصی رہنماکتابچہ بھی مرتب کیا گیا ہے، ہر نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے علیحدہ رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، رجسٹریشن ڈیسک پرمتعین عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے نوزائیدہ بچوں کا اندراج کرے گا،رجسٹریشن کے بعدعملہ خواتین اوران کے دوسال سے کم عمربچوں کا سٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کاتفصیلی معائنہ کریگا،متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا انتظام بھی احساس نشوونما مراکز میں کیا گیا ہے،احساس نشوونما کی صارف خواتین کی آگاہی سیشن میں شمولیت کو لازم قراردیا گیا ہے، آگاہی نشستوں کا علاقائی زبانوں میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے،

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

    عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

    احساس کیش پروگرام، کرپشن پر 366 مقدمے، 440 ملزمان جیل میں،قائمہ کمیٹی نے ثانیہ نشتر کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نشوونما صارف خواتین کی آگاہی کے لیے خوراک، صفائی اور صحت کے حوالے سے خصوصی چارٹ ،پوسٹرز اورمعلوماتی ویڈیوز مرتب کیے گئے ہیں، سہ ماہی نشوونما وظائف کی بہ سہولت بائیومیٹرک ادائیگیوں کے لیے تمام نشوونما مراکز پر اے ٹی ایم مشینیں خاص طور پر نصب کی جارہی ہیں، صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعد خواتین مرکز پر قائم اے ٹی ایم مشین سے نشوونما وظیفے کی رقم حاصل کرسکیں گی،

  • سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل ائیربیس کا دورہ،جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں لیا حصہ،دشمن کو دیا سخت پیغام

    سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل ائیربیس کا دورہ،جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں لیا حصہ،دشمن کو دیا سخت پیغام

    سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل ائیربیس کا دورہ،جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں لیا حصہ،دشمن کو دیا سخت پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا

    ایئرچیف نے جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا،ایئرچیف نے ملک میں تیارکردہ ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا،جے ایف17اوربلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کوبرقرار رکھنےمیں معاون ہوگی

    سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادرسپوتوں کی وراثت کا امین ہے،جس کا اظہارگزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا،

    سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دشمن کے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی، پاک فضائیہ بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

    پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

    ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

    جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری

  • سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی گزشتہ روز یوٹیوب آفیشیل چینل پر دی جانے والی خبر درست ثابت ہوئی

    مبشر لقمان نے یوٹیوب چینل پر پاک سعودی تعلقات کے حوالہ سے کہا تھا کہ سعودی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے اور امید ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اب اس خبر کی خبر رساں ادارے رائیٹرز نے تصدیق کی ہے ، خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    دو سینیئر فوجی حکام نے اتوار کو جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ریاض پاکستان کی تنقید پر سخت ناراض ہے کہ سعودی عرب کشمیر کے علاقائی تنازع پر کچھ نہیں کر رہا۔

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے رائٹرز کو بتایا کہ ‘ہاں وہ سفر کر رہے ہیں، یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی تھا

    خبر رساں ادارے کے مطابق 16 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کا دورہ کرین گے، اس دورے میں سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی

    دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    گزشتہ روز مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بھی امکان ہے کہ سعودی عرب کوشش کرے کہ آنے والے دنوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کا دورہ کریں ،پاکستان کی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف کے دورے کے بعد پاکستان کوئی لچک تو پیدا کر لے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ معاملات جیسے پہلے چل رہے تھے ویسے ہی چلیں، اگر سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اس کا ساتھ دے تو سعودی عرب کو بھی پاکستان کا ساتھ دینا ہو گا،

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • حکومت کی قانونی محاذ پر بڑی کامیابی،گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس ،سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    حکومت کی قانونی محاذ پر بڑی کامیابی،گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس ،سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے فیصلہ آگیا جی آئی ڈی سی پر فروری میں کیا گیا محفوظ فیصلہ عدالت نے سنا دیا

    جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیس کا پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے سیس سے متعلق تمام اپیلیں مسترد کر دیں،کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنے ہونگے ،

    سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا،عدالت عظمیٰ کے جسٹس مشیر عالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا

    عدالت عظمیٰ نے جی آئی ڈی سی کیس کا فیصلہ 20 فروری کو محفوظ کیا تھا،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل اجازت دی تھی کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریر ی طور پر جمع کرا سکتے ہیں،پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے وفاق کی سیس کی حمایت کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی۔

    چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

    2019 میں وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے ذمہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس کی مد میں اربوں روپے معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا،بعدازاں میڈیا اور مختلف حلقوں کی مخالفت پرحکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم اس معاملے پرمکمل تفصیل قوم کے سامنے رکھے، 208ارب روپے معاف کرنے سےمتعلق حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیاجارہاہے، گیس انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سرچارج کے حوالے سے حقائق بتانا ضروری ہیں، قومی خزانےکی حفاظت کی ذمہ داری خودلی ہے،کسی کونہیں نوازا جائے گا،

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

    روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا.

  • انتظار کی گھڑیاں ختم،بی آر ٹی منصوبے کا آج ہو گا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

    انتظار کی گھڑیاں ختم،بی آر ٹی منصوبے کا آج ہو گا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کا آج افتتاح کیا جائے گا،

    پشاور میں وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کو بی آر ٹی پشاور سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی

    بی آر ٹی تحریک انصاف کا وہ منصوبہ ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جار ہی ہے، بی آر ٹی کا ماضی میں بھی کئی بار افتتاح کا اعلان کیا گیا لیکن افتتاح نہ ہو سکا،  بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم حکومتی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم جاری کیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں دائر پیٹیشن پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ایف آئی اے سے کہا گیا کہ وہ 45 روز میں اس منصوبے کی انکوائری مکمل کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ بی آر ٹی منصوبے میں منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث بار بار جو تبدیلیاں کی گئیں ان سے نہ صرف منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا بلکہ منصو بے کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے.

    تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا منصوبہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) کا افتتاح آج جمعرات کوہوگا۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے 2013ء میں ایشیائی بینک سے تکینکی مدد کی درخواست کی جس کا مقصد پشاور کے بدانتظامی اور خستہ حال شہری نقل وحمل کے نیٹ ورک کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا.

    منصوبے کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کیاتھا’ اس منصوبے پر تقریباً 70ارب روپے لاگت آئی ہے جو 27.5کلومیٹرپرمشتمل ہے . اس میں 31 اسٹیشن جبکہ 140 سٹاپ ہیں’منصوبہ کا 8 کلومیٹر فلائی اوورز اور 3کلومیٹر انڈر پاسس پرمشتمل ہے،ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک کافاصلہ 850 میٹر ہے،

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    پی ڈی اے نے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد ٹرانس پشاور کے حوالے کردیااور اس میں انٹیلی جنس ٹریکنگ سسٹم کو فعال کر دیا ہے. اس منصوبے کی تعمیر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کی.ایک اندازے کے مطابق بی آر ٹی میں 3لاکھ 40ہزار مسافر روزانہ سفر کرینگے’ جس کیلئے ایک لاکھ کارڈز فروخت کیے جاچکے ہیں.بی آرٹی کی نگرانی کیلئے 750سکیورٹی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں.بی آر ٹی سروس صبح 6بجے سے لیکر 10بجے تک عوام کو سفری سہولیات مہیا کرینگی.

    بی آر ٹی پشاور شہر کے تمام اہم حصوں کو منسلک کریگی، جس سے نہ صرف پشاور کے شہریوں کو بلکہ باہر سے آنے والے مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات میسرآئینگی ‘معذور افراد کیلئے بی آر ٹی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تمام بسیں ایئرکنڈیشن اور وائی فائی کی سہولیات سے آراستہ ہونگی، تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے بیت الخلاء قائم کیے گئے ہیں ‘یہ بسیں ڈیزل ڈیزل الیکٹرک پلگ ان ہائبرڈز ہیں جوکہ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت کیساتھ ساتھ ماحول دوست ہے .

    بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن بھی تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ گاڑیوں کی بیڑیاں ری چارج کی جاسکیں’ یہ تمام بسیں ماحول دوست ہیں اور شہرمیں فضائی آلودگی کو کم کرینگی’منصوبے کیساتھ ساتھ بائی سائیکل ٹریک بھی بنایاگیا ہے ‘ پشاور کے شہریوں نے منصوبے کی تکمیل کو بے حد سراہا اور عمران خان کی ویژن کی تعریف کی۔

    پشاور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر،بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کا اعلان،وزیراعظم کریں گے افتتاح