Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے  کم از کم پانچ سو افراد شہید

    لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید

    بیروت :اسرائیلیوں نے حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید،اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد تباہ کن زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں بیسیوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور سیکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

     

    عینی شاہدین کے مطابق منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں ۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔

    فوری طور پر دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ایک دھماکا سابق وزیراعظم سعد الحریری کی اقامت گاہ کے نزدیک ہوا ہے۔لبنان کے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک گودام میں پہلا دھماکا ہوا تھا۔

     

    https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1290695804542431235

     

     

     

    سعدالحریری نے دھماکوں کے بعد پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر ولید جنبلاط کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ولید جنبلاط دھماکوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے ہاں آئے تھے۔

    بیروت میں مقیم ایک خاتون نے العربیہ کو بتایا ہے کہ انھوں نے پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تھی۔اس کے بعد ہم نے طیاروں اور ایک دھماکے کی آواز سنی ہے۔

     

     

     

    ان تباہ کن دھماکوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیل ابھی آرہی ہے۔بیروت کے سرکاری اداروں نے دھماکوں کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں اور عام شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچا رہے تھے۔فوری طور پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور سیکڑوں افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ. وزیر خارجہ نے ملک کے معروف صحافیوں /اینکرز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے مظالم اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام کشمیری 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے بھارت سرکار کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی ہندتوا پالیسیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کیا۔ بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ آج کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیاسی نقشے کا اجراء قومی ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقلیتوں کے حقوق کو جس طرح غصب کیا ہے آج پوری دنیا اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت کے نفرت انگیز رویے کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ بھارت نے اگر 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات خیر سگالی کے تحت کیے ہوتے تو اسے کرفیو کی ضرورت پیش نہ آتی۔آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
    اجلاس میں ،وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود, وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر ،پارلیمانی سیکرٹری قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل( ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، میجرجنرل( ر) اعجاز اعوان، بریگیڈیئر( ر) حارث نواز، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد، سابق سفیر عبدالباسط، معید پیرزادہ، ڈاکٹر ماریہ سلطان، صابر شاکر، کاشف عباسی، خاور گھمن، کامران شاہد، ندیم ملک، خالد عظیم، افتخار حسین شیرازی، رحمان اظہر، ارشاد عارف، نصراللہ ملک، ڈاکٹر فضہ اکبر، امیر عباس، عنیق نثار، عمران خان، تیمور شامل اور متین حیدر سمیت سینیر تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

  • قوم کی امنگوں کی ترجمانی،پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل،کشمیریوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین

    قوم کی امنگوں کی ترجمانی،پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل،کشمیریوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین

    اسلام آباد:قوم کی امنگوں کی ترجمانی،پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری،مقبوضہ کشمیر بھی شامل،کشمیریوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے قوم کی امنگوں کی درست ترجمانی کرتے ہوئے پاکستان کا پولیٹیکل نقشہ جاری کر دیا ہے۔ نقشے کی رونمائی وزیراعظم کے زیر صدارت ایک تقریب میں کی گئی۔

    اس تاریخی موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ کابینہ، تمام اپوزیشن اور کشمیری لیڈرشپ نے نقشے کی تائید کی ہے۔ آج سے سارے پاکستان میں یہ آفیشل نقشہ ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، عالمی برادری اپنا وعدہ پورا کرے۔ کشمیریوں کو ان کا حق ابھی تک نہیں ملا۔ واضح کر دوں کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گے۔ جب تک زندہ ہوں، کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، انشاء اللہ جلد منزل پر پہنچیں گے۔ میرا تجربہ ہے کہ پہلے تصور، پھر منزل تک پہنچا جاتا ہوں۔ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، یہ نقشہ پہلا قدم ہے۔

    اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیا نقشہ پیش کرنے کا اعزاز وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ بھارت نے پانچ اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد نقشہ پیش کیا تھا لیکن پاکستان نے بھارتی عزائم کو مسترد کر دیا ہے۔ آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھر میں استعمال ہوگا۔ پاکستان نے آج پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے کابینہ اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جنہوں نے ان کے موقف کی تائید کی۔ نہتے کشمیری جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ یہ نقشہ ہماری منزل کی عکاسی کر رہا ہے۔ ہماری منزل سری نگر ہے۔ آج تاریخی دن ہے، قوم کو مبارک ہو۔ فاٹا کے حوالے سے بھی تشنگی دور ہو گئی ہے۔ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ ہم نے اپنے موقف کو نقشے میں پرو دیا ہے۔ ہم نے اس نقشے میں سرکریک پر بھارتی موقف کی نفی کر دی ہے۔ سیاہ چین کل اور آج بھی ہمارا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر پر ہمارے موقف کی بھی تائید کرتا ہے۔ سیاسی نقشے میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کو ‘’بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر’’ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس پاکستان کے پولیٹیکل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے مختلف امور سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد ناساز طبعیت کے باعث اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد چلے گئے۔

    کابینہ نے اپنے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک پاکستان، کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ کابینہ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں، گیس کی تقسیم کے منصوبوں، اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی جبکہ کابینہ نے وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری اور پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید کیساتھ ساتھ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نے اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کے بل کا بھی جائزہ لیا۔ شیخ رشید نے کابینہ کے اجلاس میں کچھ منٹ شرکت کی اور شرکا کو بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، کابینہ اجلاس کے دوران شیخ رشید اجازت لے کر واپس چلے گئے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم نے پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم نے پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں معاشی وسیاسی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اورایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔

    کابینہ نے کل یوم استحصال منانے کے فیصلے کی توثیق کردی، کابینہ ارکان نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اور پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی ، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں اور گیس کی تقسیم کےمنصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ وزارت آئی ٹی کی یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ کواقتصادی ترقی اورمعاشی اشاریوں پربریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ، جس میں ہوں گے اہم فیصلے

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ، جس میں ہوں گے اہم فیصلے

    اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس جاری ، جس میں ہوں گے اہم فیصلے ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں معاشی وسیاسی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اشاریوں پربریفنگ دی جائے گی اور ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائےگی۔

    کابینہ پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پرکابینہ کوبریفنگ کے ساتھ گیس کی تقسیم کےمنصوبوں پر کابینہ کوآگاہی دی جائےگی جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنےوالےورکرز کے تحفظ کا بل پیش ہوگا جبکہ وزارت آئی ٹی کی یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری، کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسز کےچیئرمین کی تقرری کا بھی امکان ہے۔

    کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کےچارٹر کی منظوری دے گی جبکہ پی آئی اے کےآر پی ٹی، ایریل ورک اورچارٹر لائسنس کی تجدیدایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    fb-share-icon

  • آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ،سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات

    آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ،سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی صورتحال ،امن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پرتبادلہ خیال کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقعوں پربات کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف تجاویز دینے پرشرکا کا شکریہ ادا کیا،آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق جرنلز میں جہانگیرکرامت،احسن سلیم حیات شامل تھے،جنرل (ر)طارق مجید،جنرل (ر)راشد محموداورجنرل (ر)راحیل شریف بھی موجود تھے

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    آرمی چیف کا کورہیڈکوارٹرز لاہورپہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا

    کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور، موثر اور پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف کا دبنگ اعلان

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں آل پارٹیز کانفرنس. وزیر خارجہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی.
    وزیرخارجہ نے کہا کہ تمام کشمیری گذشتہ سال، 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر بین الاقوامی فورم پر بے نقاب کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار کی ہندتوا پالیسی نہ صرف کشمیریوں بلکہ پورے خطے کے امن و امان کیلئے خطرات کا باعث ہے۔ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔ آر ایس ایس کی سوچ پر گامزن بی جے پی کی سرکار نے، اپنی ہندتوا سوچ کے سبب، نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت کے اندر بسنے والی اقلیتوں کے دلوں میں نفرت کے بیج بوئے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت جبر و استبداد اور قید و بند کی اذیتوں کے باوجود نہتے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا بھارت کی منافرت پسند پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پاکستان کی پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی اور عسکری قیادت کشمیر کے معاملے پر یکساں موقف کی حامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا جبتک انہیں ان کا جائز حق، حق خودارادیت، مل نہیں جاتا۔اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی ،وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی ،علی محمد خان وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائ رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر مشاہد حسین سید، فرخ حبیب، سینیٹر راجہ ظفر الحق، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، سینیٹر شیریں رحمان، سینیٹر مشتاق احمد، مولانا عبدالاکبر چترالی، ایمل ولی خان، سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر انوار الحق کاکر، سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی، خواجہ آصف و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضےکو ایک برس مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضےکو ایک برس مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا

    5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے، کریک ڈاؤن، قتل عام اور محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا مقصد دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں گھومے گا، اہم دفاتر، سفارت خانوں میں جائے گا اور کشمیر کے مظالم کی عکاسی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں 5 اگست کو یوم سیاہ ویوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا، اس روز بھارتی مظالم کی خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ کہ اپنے گھروں پر قومی اور کشمیری پرچم بلند کریں تاکہ کشمیریوں کو احساس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیر کاز کو اس کے انجام تک پہنچائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بھارت کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ محاصرے کو ایک برس مکمل ہو گیا ہے، اسی لیے آج ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا۔ٹکٹ کے خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ میں زنجیر کا مطلب پورے کشمیر کو محاصرے سے دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔ اس کے
    علاوہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے بشیر احمد کی ان کے نواسے کےسامنے شہادت کی عکاسی کی گئی ہے جبکہ بھارت کے باوردی دہشتگردوں کو بھی اس ٹکٹ میں دکھایا گیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ یہ ٹکٹ جہاں پہنچے گا، بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر ثابت کر دیا ہے

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں5 اگست کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں5 اگست کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں 5 اگست کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی اور اعلی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر اور مظفر آباد کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سمیت کشمیر کی سیاسی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ لاین آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پوری کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے اور5 اگست کو متحد ہو کر ،مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے جب تک ان کا حق خود ارادیت انہیں حاصل نہیں ہو جاتا۔ اجلاس میں یوم استحصال سے متعلق، احتجاجی لائحہ ء عمل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ پاکستان میں کرونا سے مزید 15 اموات،432 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے بعد کرونا کے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 432 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی ہے، پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 26 ٹیسٹ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 486 ، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 223 ،بلوچستان میں 11 ہزار 774، اسلام آباد میں 15 ہزار 76، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 93، گلگت بلتستان میں دو ہزار 180 اور پنجاب میں 93 ہزار 197 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 148، سندھ میں 2 ہزار 224، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں.