Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بیروت کےزخمیوں،بلبلاتےانسانوں کےلیےعرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم کی طرف سے30 ٹن طبی سامان کی امداد کااعلان

    بیروت کےزخمیوں،بلبلاتےانسانوں کےلیےعرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم کی طرف سے30 ٹن طبی سامان کی امداد کااعلان

    دبئی:تباہ حال بیروت کے لیے عرب امارات کے وزیراعظم کی طرف سے 30 ٹن طبی سامان کی امداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق لبان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خطرناک تباہی کے بعد اہل بیروت کےلیے سب سے بڑی امداد کا اعلان کرکےشیخ محمد بن راشد المکتوم نے عرب دنیا میں پہل کردی ہے ،

    شیخ محمد راشد المکتوم جو کہ نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں نے گذشتہ روز ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے بعد ، بیروت کو 30 ٹن طبی سامان اور امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق شیخ راشد المکتوم کے حکم کےبعد عرب امارات کاایک 747 جمبو جیٹ طیارہ تقریبا 30 ٹن امدادی امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا ہے ، جس میں ٹروما کٹس ، سرجیکل سپلائیز اور ذاتی تحفظ کے سازوسامان (پی پی ای) شامل ہیں ، عرب امارات کی طرف سے بھیجا جانے والا یہ سامان جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس (IFRC) سے حاصل کیا گیا ہے

    بیروت میں امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے میں عرب امارات کی سپریم کورٹ کے چیئرمین محمد ابراہیم الشیبانی نے بتایا کہ ، "دبئی کے حاکم اعلیٰ ، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ، اس تباہ کن دھماکے سے ہونے والی جانی نقصانات اورلبنانی عوام کو حائل مشکلات حل کرنے کےلیے امداد کو فوری طور پر اپنے ذاتی طیارے پر بھیجنے کا حکم دیا۔

    دبئی میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رابرٹ بلانچارڈ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 500 زخمیوں کے علاج کے لیے ٹراما کٹس بھیج رہا ہے جو 500 زخمیوں اور سرجیکل کٹس 500 افراد کے علاج کےلیے فراہم کررہا ہے، جس میں سرجیکل کیئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی فراخدلی اورہمدردی کوعالمی طورپرسراہا جارہا ہےاوریہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اہل لبنان بہت زیادہ خوش ہیں اوروہ شیخ محمد راشد المکتوم کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں

    عرب امارات کی طرف سے فراہم کیے جانے والے سامان کے متعلق آئی ایف آر سی کے سپلائی چین منیجمنٹ کے ڈائریکٹر تھیری بلیو نے کہا ہے کہ پی پی ای کا سامان لبنانی ریڈ کراس کے رضاکاروں اور عملے کو بیروت پورٹ تباہی سے بچ جانے والے تقریبا 5 ہزار افراد کو محفوظ مدد فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

    بلے نے کہا ، "بہت سے لوگ دھماکے سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ یہ ماہرین طب پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں کرونا وائرس سے نمٹنے کی طرح کی حکمت عملی اپنا کربیروت کی عوام کو ریلیف دیں گے

    انہوں نے مزید کہا ، "ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے شیخ محمد بن راشد کی حمایت سے دبئی کے گلوبل لاجسٹک حب سے یہ سامان روانہ کیا ہے

    عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے متاثرین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ لبنان اور لبنانے کے لوگوں پر رحم کرے۔‘

    عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ’ہمارے دل بیروت اور اس کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘

    وزیر مملکت انور قرقاش نے اپنے تعزیتی پیغام کے ساتھ برج خلیفہ کی تصویر بھی لگائی جس کو لبنان کے جھنڈے سے سجایا گیا تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں ہماری دعا ہے کہ پروردگار برادر ملک لبنان اور اس کے لوگوں کی حفاظت کرے، ان کی تکلیف کم کرے اور ان کے زخم بھرے جائیں۔‘

  • نریندرمودی نے ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    نریندرمودی نے ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    ایودھیا:نریندرمودی نے ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی شمالی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں متنازع رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ایودھیا پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے قریب واقع ہنومان گڑھی میں پوجا کی جس کے بعد وہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے.

    نریندر مودی کی آمد کے بعد رام مندر کی تعمیر کے مقام پر ”بھومی پوجا“ کی گئی جس میں وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی شرکت کی‘بھارتی وزیراعظم نے بھومی پوجا کے بعد مندر کے سب سے اندرونی حصے میں ایک چاندی کی علامتی اینٹ رکھی جو کہ آئندہ بننے والے مندر کا سب سے مقدس حصہ ہو گا‘بھارتی وزیراعظم کی ایودھیا آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریب کے لیے صرف 175 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور رام مندر ٹرسٹ کے سربراہ نرتیہ گوپال داس مہاراج بھی شامل تھے مودی نے اس موقع پر”شری رام مندر“ پر ایک خصوی ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا.

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہاں موجود سادھوﺅں سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کو بھارت کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا‘انہوں نے کہا کہ رام سب کے ہیں، رام سب میں ہیں انہوں نے ہندو بھگوان کو ملک کی تہذیب کی روح اور بہترین انسانی اقدار کا محور قرار دیا اور کہا کہ وہ ملک کے اتحاد کے ضامن ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ایودھیا کا آج کا یہ دن تاریخی ہے میں اس تاریخ ساز موقع کا گواہ ہونے کے لیے احسان مند رہوں گا کروڑوں ہندوستانیوں کو یہ یقین نہیں ہو رہا ہو گا کہ یہ دن آ گیا ہے پورا ملک رام کی لہر میں ڈوبا ہوا ہے رام تکثیریت میں وحدت کی علامت ہیں. نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی تحریک کی طرح بے شمار لوگوں نے رام مندر کے لیے صدیوں تک جدوجہد کی ہے اور آج کا دن اسی حقیققت کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ یہ مندر اسی عزم اور قربانی کا مظہر ہے‘رپورٹ کے مطابق مودی کی تقریر کا لب ولہجہ مصالحتی اور تقریر کا پیرایہ مثبت تھا انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے سبھی باشندوں نے عدالت کے تاریخی فیصلے کو کسی کے جذبات مجروح کیے بغیر تسلیم کیا تھا اور وہی جذبہ آج یہاں دکھائی دے رہا ہے ہمیں سبھی کے جذبات کا خیال رکھنا ہے ہمیں ملک کے سبھی طبقوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے سبھی کا اعتماد حاصل کرنا ہے تبھی ملک آگے بڑھ سکے گا.

    اس موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن راﺅ بھاگوت اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی خطاب کیا تاہم ان کے لب و لہجے میں بھی ماضی کی وہ تلخ بیانیاں اور سخت گیریت نہیں تھی جو رام جنم بھومی کی تحریک سے منسوب تھیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے نریندر مودی اور آدتیہ ناتھ کی بھومی پوجا کے پروگرام میں شرکت پر تنقید کی ہے‘جماعت کی جانب سے ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ریاست کو مذہب سے الگ رکھنے والے آئین کی روح کا خیال کریں جب کہ انڈیا کا آئین واضح کرتا ہے کہ مذہب اور سیاست کو ملانا نہیں چاہیے تو انڈیا کے وزیراعظم اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ کیوں ایک مندر کی بھومی پوجا کی تقریب سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھگوان رام محبت اور انصاف کی علامت ہیں وہ نفرت اور ناانصافی کے عمل میں ظاہر نہیں ہو سکتے‘بھارت کے مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے اس موقع پر ٹوئٹر پر بابری زندہ ہے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بابری مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی انشاللہ ‘اس سے قبل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے بھی منگل کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بابری مسجد ہمیشہ مسجد رہے گی.

    بیان میں کہا گیا کہ آیا صوفیہ ہمارے لیے ایک بڑی مثال ہے بابری مسجد کی زمین کا قبضہ لینا ناانصافی، جارحانہ اور شرمناک عمل ہے اور اکثریت کے فیصلے سے اس کی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ حالات سدا ایک سے نہیں رہتے. خیال رہے کہ رام مندر جس مقام پر تعمیر کیا جانا ہے وہاں 16ویں صدی میں بنائی جانے والی بابری مسجد قائم تھی جسے 1992 میں ہندو ہجوم نے یہ کہتے ہوئے منہدم کر دیا تھا کہ یہ ان کی مقدس ہستی رام کی جائے پیدائش ہے.

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر سے لوگ چاندی اور سونا، سکوں اور اینٹوں کی شکل میں مندر کی تعمیر کے لیے بھیج رہے ہیں پولیس کو کہا گیا ہے کہ وہ ان قیمتی عطیات کی حفاظت کریں‘ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ سالوں میں ہندو افراد سے تقریباً دو لاکھ سونے کی اینٹیں جمع کی گئی ہیں جن پر’ ’شری رام“ لکھا گیا ہے اور یہ اینٹیں مندر کی بنیاد بنانے میں استعمال ہوں گی .

  • افغان سرزمین سے ایک بارپھرپاکستان کے سرحدی علاقوں پرحملہ

    افغان سرزمین سے ایک بارپھرپاکستان کے سرحدی علاقوں پرحملہ

    راولپنڈی: افغان سرزمین سے ایک بارپھرپاکستان کے سرحدی علاقوں پرحملہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا متمنی رہا ہے۔ مگر افغان سرزمین ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے۔

    افسوسناک امر تو یہ ہے کہ افغان حکومت اپنی کمزوریوں اور افغانستان میں حکومتی رٹ بحال کرنے میں ناکامی کا الزام بھی پاکستان پر دھرتی رہی ہے۔ افغان حکومت کے پاکستان کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کی شکایات کے بعد پاک فوج نے نہ صرف قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا بلکہ سرحد کے آر پار غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے لئے 28 سو کلو میٹر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری رکھے ہوئے۔

    مگراس کے باوجود افغان فورسز کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اوردہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا ، آج کے اس حملے میں جو بن شاہی اوردیر کے علاقے میں کیا گیا ایک فوجی شہید جبکہ دوزخمی ہوئے ہیں

  • بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا

    بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا

    بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کوٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف کشمیرکے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی

  • چیئرمین نیب نے شوگرکمیشن رپورٹ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

    چیئرمین نیب نے شوگرکمیشن رپورٹ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد:شوگرکمیشن رپورٹ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم، چیئرمین نیب نے اہم ہدایات جاری کردیں،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر کمیشن رپورٹ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےچینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جی آپریشن، ڈی جی نیب راولپنڈی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل ہوئے۔

    اجلاس میں شوگرکمیشن رپورٹ کاجائزہ لیا گیا اور پھر چینی پر سبسڈی لینے والوں کے خلاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس میں دو انویسٹی گیشن آفیسر، معاشی اور قانونی ماہرین شامل ہوں گے۔

    نیب کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں شوگر انڈسٹری کے متعلقہ اور فرانزک ماہرین بھی شامل ہوں گے، کیس افسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹرز کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کریں گے جبکہ ہر ماہ شوگر کمیشن رپورٹ پر ہونے والی تحقیقات سے متعلق چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس ہو گا جس میں کارکردگی اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تحقیقاتی ٹیم تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سےمتعلق مکمل تفصیلات طلب کرے گی، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی پاکستان (ایس ای سی پی) سے متعلقہ کمپنیوں کی قانونی، مالی اور سالانہ آڈٹ رپورٹس بھی حاصل کی جائیں گی اور چینی پرغیرقانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات غیرجانبدارانہ،شفاف کی جائیں، تحقیقات میں متعلقہ افراد اور محکموں کو صفائی کا پورا موقع دیاجائے، بعد ازاں چینی پر غیرقانونی طریقے سے سبسڈی لینےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور نوازشات کی مد میں اربوں وصول کرنے والوں کو قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی :  جماعت اسلامی کی ریلی میں‌ دھماکے سے  آٹھ افراد زخمی

    کراچی : جماعت اسلامی کی ریلی میں‌ دھماکے سے آٹھ افراد زخمی

    کراچی : جماعت اسلامی کی ریلی میں‌ دھماکے سے آٹھ افراد زخمی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں‌ دھماکہ ہو اہے . اپنے فوری رد عمل میں جاعت کے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کی کشمیریوں کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی میں بم دھماکہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے .ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں خوفناک دھماکہ ہوا
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1291016612896813056?s=20
    تفصیلات کے مطابق، اب تک آنے والی اطلاعات یہ ہیں کہ کشمیریوں کے حق میں نکالی جانے والی جماعت اسلامی کی ریلی میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں . جماعت اسلامی کی ریلی جب گلشن اقبال مسجد بیت المکرم پہنچی تو موٹر سائیکل سوار نے ریلی میں ہینڈ گرنیڈ‌ پھینک دیا اور فرار ہوگیا . موقع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں جو زخمیوں کو قریبی ہسپتلا ل منتقل کرنے لگی ہیں.

    ریلی میں بم دھماکہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہےگی .نعیم الرحمن

  • بھارت شر انگیزیوں سے باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارت شر انگیزیوں سے باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارت شر انگیزیوں سے باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    ‏باغی ٹی وی ،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ‏بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا. فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ 2 خواتین اور2 لڑکیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوگئیں.

    ‏بھارتی فوج نے رواں سال 1877 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی‏پاک فوج نے نہتے شہریوں پرفائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا،‏بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سےرواں سال 15 معصوم شہری شہید ہوچکے،‏رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 144 شہری زخمی ہوچکے،‏رواں سال شہید ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، ‏رواں سال زخمی ہونے والوں میں 46 خواتین اور 37 بچے شامل ہیں،

  • کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،عمران خان کاسید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کااعلان

    کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،عمران خان کاسید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کااعلان

    مظفرآباد:کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،عمران خان کاسید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کااعلان،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعدکشمیریوں کی آزادی قریب ہے،وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔

    وزیراعظم عمران خان نے آزادجموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ارکان آزادکشمیر اسمبلی کے خطاب سن رہاتھا،یاد رکھیں جوپوٹینشل پاکستان میں ہے شایدہی کسی دوسرے ملک میں ہو،ایک وقت تھا جب دنیا پاکستان کی مثالیں دیا کرتی تھی،اصولوں پر چلنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں،قوم جب اصولوں سے ہٹ جاتی تو نیچے آجاتی ہے،خداکہتا ہے نبیﷺ کی سنت پر چلو،مجھے آپ کی باتوں سے مایوسی ہوئی،ایسا لگا جیسے آپ اندر سے تھوڑا ہارے ہوئے ہیں ،ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس کااختتام کشمیر کی آزادی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی کو ہندوتوا کی بنیاد پر پذیرائی ملی جس وجہ سے کشمیر میں قدم اٹھایا،مودی سمجھ رہاتھاکہ 8 لاکھ فوج سے کشمیریوں کو تحریک کو دبالے گا،5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعدکشمیریوں کی آزادی قریب ہے، مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف مہم چلائی ،پلوامہ کو استعمال کرکے پاکستان کیخلاف نفرتیں پھیلائی گئیں ۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی کو معلوم تھا چین کیخلاف مغرب کو بھارت کی ضرورت ہے ،نریندرمودی کااندازہ غلط ثابت ہوا،بڑی بڑی قومیں تکبر میں غلط فیصلے کرکے تباہ ہوئی ہیں ،ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے،پاکستان چپ کرکے نہیں بیٹھادنیا میں گیا، کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ٹاپ لیڈر سے بات کی ،ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایاکشمیر دنیا کیلئے کتناخطرناک ہے ،مودی نے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا،مودی بلیک لسٹ تھامغرب نہیں جاسکتا تھا۔

    آج نریندر مودی دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے،دنیا کی نظراب کشمیر کی طرف ہے ،یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے معاملے پر بات ہو رہی ہے ،نیویارک میں کبھی اتنے لوگ نہیں نکلے جو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نکلے ،جرمن چانسلر جب بھارت گئیں انہوں نے کشمیر کے معاملے پربات کی ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت زیادہ ظلم نہیں کرسکا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی حکومت بندگلی میں پھنس چکی ہے ،کشمیر کبھی بھی بھارت کاعلاقہ نہیں تھا،بھارت نے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیاتھا،وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانہ پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔

  • انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرخارجہ کا سینیٹ میں خطاب

    انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرخارجہ کا سینیٹ میں خطاب

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سینیٹ کے اجلاس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ آج سینیٹ جو وفاق کا نمائندہ ہے اس نے ایک خصوصی اجلاس آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر سب نے یکجہتی دکھائی۔ آج چیرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی وساطت سے پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح پوری قوم نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور جس طرح بھارتی یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی گئی وہ قابلِ تحسین ہے۔
    آج تمام صوبوں میں بلکہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں جلوس نکالے۔ پاکستان کے دنیا بھر میں سفارت خانوں نے 200 کے قریب پروگرام آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیے۔ تمام سفراء کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ پاکستانی کمیونٹی اور یونیورسٹی کے طلباء کو انگیج کریں اور یہ پیغام ان تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو ایک سال بیت گیا۔ ہندوستان کی حماقتوں نے مسئلہ کشمیر کو خود بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے اس ایک سال میں جتنے مضامین چھاپے اور بھارت پر جس قدر تنقید کی گئی اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ آزاد کشمیر مظفرآباد میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان موجود ہیں۔ آج آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ پوری کشمیری قوم نے بھارت کے 5اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ 5 اگست کو ناصرف غاصبانہ قبضہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ آج مودی بابری مسجد کو شہید کر کے راج مندر کی بنیاد رکھ رہا ہے تمام مذہبی رہنماؤں اور علماء کو اس اقدام کی کھل مذمت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان دلوں اور ذہنوں کی جنگ ہار چکا ہے کشمیری ان کے رویے سے متنفر ہو چکے ہیں کشمیریوں کا بھارت نے بے پناہ معاشی نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سب اکابرین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر لبیک کہا۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ جے یو آئی ف بھی اس میں شامل ہو جاتی۔ مولانا فضل الرحمن خود کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اس فورم پر ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان، مظلوم کشمیریوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ اور کشمیر انشاء اللہ آزاد ہو گا۔

  • اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کا خاتمہ آزادی پر ہوگا، وزیر اعظم

    اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کا خاتمہ آزادی پر ہوگا، وزیر اعظم

    اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس خاتمہ آزادی پر ہوگا، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے مظفر آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

    ریلی میں شرکت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، صدرمسعود خان، پاکستان کے وفاقی وزیر شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی معید یوسف اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارآفریدی بھی کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    عمران خان نے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس خاتمہ آزادی پر ہوگا۔

    ایک سال قبل مودی نے بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے۔ مودی پاکستان کیخلاف نفرت پیدا کرکے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا تھا جس کے بعد آگے بڑھنے کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

    وزیراعظم نے کہا مودی سمجھتا تھا کہ پاکستان خاموش بیٹھا رہے گا اور کشمیری تھک ہار کر بیٹھ جائیں گے۔ مودی نے یہ فیصلہ تکبر میں آکر کیا تھا۔

    وزیراعظم نے مظفر آباد میں مذاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان کے ہمراہ کابینہ اراکین بھی موجود ہیں۔

    آزادکشمیر اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیرنےقانون سازاسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

    قرارداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں حریت قیادت اورغیرملکی میڈیا نمائندوں کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں بھارت کے5اگست کے اقدامات کی بھی مذمت کی.

    وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سب کیلئے خطرہ ہے، مودی کے عزائم سب کے سامنے آچکے ہیں، ہم نے حالات کا تدبر کےساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ ہمیں مناسب وقت پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ہم مودی کی سوچ اور فلسفے کےخلاف ہیں اور اقوام متحدہ سے بھارتی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سیاہ ماسک پہن کر وہ آزاد کشمیر اسمبلی میں‌ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں. ، یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی میں‌ سیا ہ ماسک پہن کر پہنچے جس کا واضح مطلب تھا کہ انہوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا .ان کے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی میں نے بھی سیاہ رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا اور اپنے بازؤں‌پر سیا ہ پٹیاں‌باندھ رکھی تھیں . اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ارکان اسمبلی خطاب کر رہے ہیں. اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح کیا ہے، علی امین گنڈا پور اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہیں،
    وزیراعظم عمران خان کو مزاحمتی دیوار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ یومِ استحصال کےموقع پراہلِ کشمیرسےاظہارِ یکجہتی کیلئےمیں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کےبعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرےکاسامنا ہےجبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کےتناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں