سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والےنوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔دوسری جانب امریکہ کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔لانگ جمپ کرنےوالے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔
Category: اہم خبریں
-

ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا
-

بھارت نےسارک چیمبر آف کامرس کےتمام فنڈز روک لئے
بھارت نے سارک چیمبرزآف کامرس کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ بھارت نے چیمبر کے تمام فنڈز روک لئے ہیں۔ چیمبرز کے ذرائع کے مطابق بھارت نے سارک کے رکن ممالک نیپال، مالدیپ اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر فنڈز روکے ہیں۔ آئندہ دو سال کے لئے سارک چیمبرز کی صدارت پاکستان کے پاس ہے جب کہ چیمبر کے سیکرٹری جنرل کا تعلق نیپال سے ہے۔ چیمبر کو ملنے والے تمام فنڈز نیپال میں سیکرٹری جنرل کو ٹرانسفر کئے جاتے ہیں جب کہ سارک چیمبرز کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارت کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ پاکستان اور نیپال مل کر سارک چیمبرز کے فنڈز بھارت کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اس میں بھارت کا اپنا پیسہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سارک چیمبرز کےصدر افتخار علی ملک نے جنگ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے سارک چیمبرز کے فنڈز روک رکھے ہیں جب کہ بھارت ان فنڈز کو ریلیز کرنے کے حوالے سے مثبت جواب بھی نہیں دے رہا۔
-

بھارت کی طرف سےایل او سی پرپاکستانی بارڈر کے ساتھ آرمی میں موجود خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کی تعیناتی
بھارت نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی بارڈر کے ساتھ آرمی میں موجود خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کو تعینات کر دیا ہے۔ بھارتی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب بھارتی فوج کی خواتین کو ایل او سی پر ڈیوٹی دینے کے لئے احکامات جاری کئے گیے ہیں۔ان خواتین جوانوں کودس ہزار فٹ کی بلندی پر ٹنگدھر سیکٹر میں سادھنا ٹاپ پر ڈیوٹی دی گئی ہے اور ان کا تعلق آسام رائفلز سے ہے۔ خواتین فوجیوں کے اس گروپ کی قیادت کیپٹن گرسمرن کور کر رہی ہے۔
-

افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان کو فون عید کی مبارکباد دی
افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان کو فون عید کی مبارکباد دی
باغی ٹی وی : افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون کرکے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر افغان صدر نے وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ دوران گفتگو کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے افغانستان میں کورونا کے باعث اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے افغان حکومت کورونا وبا پر جلد قابو پا لے گی۔
وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں وبا سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزگار محفوظ بنانے اور معاشی سرگرمیوں کے جاری رہنے پر توجہ دی گئی۔
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کاہ کہ امن کے عمل میں تیزی سے امریکا، طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی۔ افغان دھڑوں کے درمیان گفتگو کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے. تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہوسکے .
-

شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے یہاں پہنچا ہوں. چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب۔ میرے ہمراہ کشمیر کمیٹی کے اراکین بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے ہیں.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں جس کے لئےہم ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔ فاشسٹ مودی حکومت جان لےکشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑینگے۔ دشمن جان لے. کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں. بعد میں
شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی. -

وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کا عمل تیز کردیا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کو عمل تیز کردیا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کا عمل تیز کردیا
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی
صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس پانچ اگست کو دن ساڑھے دس بجے طلب کرلیا ،سینٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد کے بجائے اسلام آباد میں ہوگا
خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام
عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام
وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر
عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم
جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی
عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
حکومتی ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مقدس مذہبی فریضہ انجام دیں، فیاض الحسن چوہان
عیدمبارک،مگر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط سے کام لیں، اسد عمر
قومی اسمبلی کا اجلاس سات اگست کو شام پانچ بجے ہوگا ،
مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ رواں اجلاس مین اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی،
-

وزیر خارجہ شاہ محمود قرہشی کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر آمد
وزیر خارجہ شاہ محمود قرہشی کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر آمد۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے خیرمقدم کیا ۔ بعد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست یوم استحصال کے لائحہ ء عمل کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے مسلسل جبرو استبداد اور دباؤ کے باوجود 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری مسترد کر چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔
اس موقعہ پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا دنیا بھر میں واحد وکیل ہے۔ کشمیریوں نے اپنا مستقبل مملکت خداداد پاکستان سے وابستہ کیا ہوا ہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں کشمیری عوام نے جو قربانیاں دیں ان کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی۔
-

ایک سالہ محاصرے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 217 کشمیری شہید کر دیئے
ایک سالہ محاصرے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 217 کشمیری شہید کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال 5 اگست کو مسلط کردہ لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔
اس دوران بھارتی فوجیوں نے 217 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 4 خواتین اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی وجہ سے کم سے کم ایک ہزار افراد شدید زخمی ہوئے ۔
گذشتہ اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنی سرگرمیاں کرنے کے لئے بہت کم جگہ ہے اور ان میں سے کسی نے بھی ابھی تک نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خودمختاری کو واپس لینے کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف کھلے عام آواز نہیں اٹھائی ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگ ، خاص طور پر نوجوان ، محسوس کرتے ہیں کہ کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان کسی بھی مفاہمت کا کوئی امکان نہیں رہااور اب ان کے سامنے صرف دو ہی انتخاب ہیں۔ نئی سیاسی حقیقت کے سامنے ہتھیار ڈالنایا اس کے خلاف مزاحمت ہے۔چنانچہ اس ایک سال میں شہید ہونے والے حریت پسند جو حالیہ مہینوں میں مقابلوں میں مصروف ہیں وہ زیادہ تر مقامی کشمیری ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال سرکاری فوج کی کارروائیوں میں حزب المجاہدین ،جیش محمد اور لشکر طیبہ کے متعدد اعلی کمانڈرشہید ہوئے ہیں۔ جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ڈیلگام کے علاقے میں سرکاری فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے ضلعی کمانڈر مظفر احمد بھٹ سمیت چار عسکریت پسند شہید ہوئے جن کا تعلق تحریک لبیک اور حزب المجاہدین تنظیموں سے تھا۔بھارتی فورسز کے نقطہ نظر سے سب سے بڑی کامیابی 6مئی کو ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر ریاض نائیکو کی شہادت ہے۔ 40 سالہ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر تھے اور انھیں 2016 میں شہید ہونے والے کمانڈر برہان وانی کا جانشین سمجھا جاتا تھا۔ برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہی کشمیر میں عسکریت پسندی اور احتجاج کی نئی لہر شروع ہوئی تھی۔
25 جنوری کو ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے علاقے میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جیش محمد کشمیر کے سربراہ قاری یاسر سمیت تین عسکریت پسند شہید ہوگئے جبکہ تین فوجی زخمی ہوگئے۔23 جنوری کو ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں ایک دوسرے اعلی عسکریت پسند کمانڈر ابو سیف اللہ عرف ابو قاسم کی شہادت ہوئی۔9 اپریل کو ، جیش محمد کے اعلی کمانڈر سجاد نواب ڈار کو سرکاری فوج نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں شہید کردیا۔جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے علاقے گنڈانہ میں 15 جنوری کو حکومتی افواج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر ہارون وانی کی شہادت ہوئی۔28اپریل کو انصار غزوة الہند کے ڈپٹی کمانڈر ابوبکر برہان کوکا شہید ہوئے۔20مئی کوکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کے بیٹے اور حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈرجنید صحرائی شہید ہوئے۔
اس عرصے میں مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ، ہزاروں حریت رہنماوں ، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں ، مذہبی سربراہوں ، صحافیوں ، تاجروں ، وکلا اور سول سوسائٹی کے ممبروں ، نوجوانوں اور کارکنوں کو 5 اگست 2019 کے بعد یا اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا ۔وہ اب بھی تہاڑ اور ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کی دیگر جیلوں میں بند ہیں۔ جن میں محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی شامل ہیں۔جبکہ سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سری نگر میں نظربند ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ اس مقصد کے لئے ، اس نے ہزاروں ہندوستانیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران بہت سے صحافیوں کو بھی ہراساں کیا گیا اور ان پر مقدمات قائم کئے گئے، جن میں مسرت زہرہ ،پیرزادہ عاشق،معروف ٹی وی پینلسٹ اور صحافی گوہر گیلانی ، اور قاضی شبلی شامل ہیں۔
-

کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج
بلوچستان سے گرفتار ہونے والے پاکستان کی جیل میں موجود بھارتی جاسوس 50 سالہ کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے اور حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاجب کہ اپریل 2017 میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
-

پاکستان میں کرونا مزید کم ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں 330 نئے مریض سامنے آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہو گئے
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناسےمزید 8 اموات ہوئیں ،
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29تک جا پہنچی ہے،ملک بھر میں 2 لاکھ 48ہزار873 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد 5984 ہو گئی
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہو گئی،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 93ہزار 197 ہوگئی خیبر پختو نخوا میں 34223 اور بلوچستان میں 11774 کورونا مریض ہیں،اسلام آباد میں 15076 ،آزاد کشمیر 2093 اور گلگت میں 2180 کورونا مریض ہیں،
گزشتہ 24 گھنٹےمیں 11 ہزار 26ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ ہو چکے،ملک بھر کے اسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.