Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے، کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے، کشمیریوں کی یاد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے ہیں، وہ یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی میں شریک ہوں‌ گے اور آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں مزاحمتی دیوار کا افتتاح کیا ہے، علی امین گنڈا پور اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کو مزاحمتی دیوار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ یومِ استحصال کےموقع پراہلِ کشمیرسےاظہارِ یکجہتی کیلئےمیں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کےبعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرےکاسامنا ہےجبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کےتناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

  • بطور سفیر کشمیریوں کی آواز بنا رہوں‌ گا، وزیراعظم عمران خان کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

    بطور سفیر کشمیریوں کی آواز بنا رہوں‌ گا، وزیراعظم عمران خان کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔


    یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔


    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یومِ استحصال کےموقع پراہلِ کشمیرسےاظہارِ یکجہتی کیلئےمیں آج آزاد جموں وکشمیر کی اسمبلی سےمخاطب ہوں گا۔گزشتہ برس 5 اگست کےغیر قانونی اقدامات کےبعد سےاہلِ کشمیر کو بھارت کےہاتھوں ظالمانہ/سفاک فوجی محاصرےکاسامنا ہےجبکہ مقبوضہ وادی میں آبادی کےتناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

  • بھارت اسرائیل کے تعاون سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    بھارت اسرائیل کے تعاون سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں‌ پر ہسپتالوں‌ میں‌ جانے اور کاروبار کی پابندیاں لگا رکھی ہیں،

    یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی معیشت کو مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو سے چار ارب ڈالر کا نقصان ہے، یہ نقصان ہندوستان کی حکومت کا نہیں‌ ہوا، یہ اس کشمیری قوم کا ہوا ہے جو تحریک آزادی میں‌ مسلسل حصہ لے رہے ہیں، بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گیا لیکن اس نے آج تک یو این کی قراردادوں‌ پر عمل درآمد نہیں‌کیا،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں‌ کو حق خودارادیت دینے کا اقوام متحدہ سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں‌ کیا، بھارت کشمیر پر صحیح معنوں میں‌مذاکرات پر بھی کبھی تیار نہیں‌ ہوا اور اس سلسلہ میں‌ ہمیشہ حیلوں بہانوں سے کام لیا،

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت نے اسرائیل سے سیکھا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو کیسے تبدیل کیا جائے، بھارت نے اسرائیل سے کشمیریوں‌پر مظالم کی ٹیکنالوجی لی ہے، وہ فلسطینیوں‌ کی طرح‌ کشمیریوں کو بھی ان کے گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے،

  • آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں. وزیرخارجہ

    آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں. وزیرخارجہ

    یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے آج ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں،ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے۔ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک ان کی قیادت پابند سلاسل ہے میں ان کی وکالت کروں گا۔ میں کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا۔ بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرایض میں شامل ہے اور انشاء اللہ فتح آپ کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ4 ماہ کے لاک ڈاؤن سے، دنیا کی چیخیں نکل گئیں لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کو آج ایک سال ہو چکا ہے۔ نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصبوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبر کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کر لیں گے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کوئی قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو کوئی غاصبانہ فوج اسے دبا نہیں سکتی اور آج کشمیری کھڑے ہو چکے ہیں اور پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیر جلد اس جبر سے آزاد ہو گا۔

  • بھارت کو کشمیریوں‌ پر مظالم کا حساب دینا ہو گا، شبلی فراز کا اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب

    بھارت کو کشمیریوں‌ پر مظالم کا حساب دینا ہو گا، شبلی فراز کا اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب

    اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں‌ وزارت اطلاعات کے عہدیداران سمیت دیگر نے شرکت کی،

    یوم استحصال کشمیر ریلی سے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌کا نوٹس لیا جانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے سے کشمیر کی معیشت پر برا اثر پڑا، آج پانچ اگست کا دن ہم یوم استحصال کے طور پر منا رہے ہیں، ہم عالمی برادری کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگوں‌ پر ظلم و بربریت کا جو طوفان برپا کیا گیا ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،

    شبلی فراز نے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں‌ پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہو گا

  • کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منائیگی

    کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منائیگی

    اسلام آباد:کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم آج یوم استحصال منائیگی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی قوم غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منائے گی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پانچ اگست کو نریندر مودی کی حکومت نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں کشمیریوں کے نصب العین کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل لمبی یکجہتی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے۔ واک کے شرکا بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

    ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔ ایک منٹ کی خاموشی ختم ہونے کے فوراً بعد ٹیلی ویژن چینلوں اور ریڈیو پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے چلائے جائیں گے۔

    اسلام آباد سے حکومتی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں کشمیری عوام کو ان کی منصفانہ جدوجہد کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

  • یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    یوم استحصال کشمیر / چوہدری پرویز الہی کا جرات مندانہ اقدام /چوہدری پرویز الہی نے آج شام 7 بجے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ چوہدری پرویز الہی نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے 7 اگست کی بجائے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اجلاس طلب کرلیا۔جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر ائینی اقدام کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بلایا گیا ہے۔اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ اجلاس میں کشمیریوں کی آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی

  • آج ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے۔ شہباز شریف

    آج ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے۔ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ چالبازیوں، فوجی جبرو استبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا۔کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ آج ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے. اپنے شہداءکوپاکستانی پرچم میں دفن کرکے کشمیری ہر روز دنیا کو بتارہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری دو قومی نظرئیے، پاکستان کی شہہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ظلم کی سیاہ رات مٹ کر رہے گی ۔ اللہ رب زوالجلال کا وعدہ ہے کہ ’حق غالب اور باطل مٹ کر رہے گا۔“ شہبازشریف نے کہا کہ ہم سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ سمیت صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بے مثال بہادری پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیری قائدین کی بے مثال جدوجہد پرخصوصی اعزازات کا اعلان کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ چوہدری غلام عباس مرحوم سمیت آزادی کشمیر کے قائدین، رہنماوں، کارکنان اور شہداءکی کاوشوں، قربانیوں اور سرفروشیوں کااعلی ترین سطح پر اعتراف کیاجائے اورہر سال 5 اگست کو یہ اعزازات دئیے جائیں اس دن کو ”سید علی گیلانی ڈے“ کے طورپر منایاجائے۔ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان آج کے ہٹلر اور اس کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں۔ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کوجمہوری وقانونی حق نہ ملنا، امریکہ و مغرب کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی کے محض لفاظی ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا نعرہ ہے کہ کشمیری پاکستانی ہیں، پاکستان کشمیر یوں کا ہے۔

  • لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے  کم از کم پانچ سو افراد شہید

    لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید

    بیروت :اسرائیلیوں نے حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید،اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد تباہ کن زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں بیسیوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور سیکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

     

    عینی شاہدین کے مطابق منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں ۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔

    فوری طور پر دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ایک دھماکا سابق وزیراعظم سعد الحریری کی اقامت گاہ کے نزدیک ہوا ہے۔لبنان کے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک گودام میں پہلا دھماکا ہوا تھا۔

     

    https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1290695804542431235

     

     

     

    سعدالحریری نے دھماکوں کے بعد پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر ولید جنبلاط کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ولید جنبلاط دھماکوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے ہاں آئے تھے۔

    بیروت میں مقیم ایک خاتون نے العربیہ کو بتایا ہے کہ انھوں نے پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تھی۔اس کے بعد ہم نے طیاروں اور ایک دھماکے کی آواز سنی ہے۔

     

     

     

    ان تباہ کن دھماکوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیل ابھی آرہی ہے۔بیروت کے سرکاری اداروں نے دھماکوں کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں اور عام شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچا رہے تھے۔فوری طور پر بم دھماکوں میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں اور سیکڑوں افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں میڈیا اینکرز کو بریفنگ. وزیر خارجہ نے ملک کے معروف صحافیوں /اینکرز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی قابض افواج کے مظالم اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا. مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام کشمیری 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے بھارت سرکار کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی ہندتوا پالیسیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کیا۔ بھارت سرکار کی نفرت آمیز پالیسیوں نے، پورے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ آج کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی منظوری ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ نیا سیاسی نقشہ پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیاسی نقشے کا اجراء قومی ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقلیتوں کے حقوق کو جس طرح غصب کیا ہے آج پوری دنیا اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت کے نفرت انگیز رویے کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ بھارت نے اگر 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات خیر سگالی کے تحت کیے ہوتے تو اسے کرفیو کی ضرورت پیش نہ آتی۔آج پوری دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
    اجلاس میں ،وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود, وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر ،پارلیمانی سیکرٹری قانون بیرسٹر ملیکہ بخاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل( ر) امجد شعیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، میجرجنرل( ر) اعجاز اعوان، بریگیڈیئر( ر) حارث نواز، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد، سابق سفیر عبدالباسط، معید پیرزادہ، ڈاکٹر ماریہ سلطان، صابر شاکر، کاشف عباسی، خاور گھمن، کامران شاہد، ندیم ملک، خالد عظیم، افتخار حسین شیرازی، رحمان اظہر، ارشاد عارف، نصراللہ ملک، ڈاکٹر فضہ اکبر، امیر عباس، عنیق نثار، عمران خان، تیمور شامل اور متین حیدر سمیت سینیر تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔