Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کراچی کے مسائل کا حل، سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا:وزیراعظم کوکراچی والوں کی بڑی فکرہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

    کراچی کے مسائل کا حل، سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا:وزیراعظم کوکراچی والوں کی بڑی فکرہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد: کراچی کے مسائل کا حل، سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا:وزیراعظم کوکراچی والوں کی بڑی فکرہے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشورے سے آگے چلیں گے تو سب مسائل ختم ہونگے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی گیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ کراچی کے مسائل پر میری وزیراعلیٰ سے تین جبکہ میٹنگ گورنر سندھ سے دو ملاقاتیں ہوئیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔ کل صبح بڑے پیمانے پر کام شروع ہو جائے گا۔ تاہم لانگ ٹرم پلاننگ کے لیے سب کو بیٹھنا ہوگا۔ مقامی کور کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وقتی طور پر فوری لوگوں کو ریلیف دیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مسئلے کے مستقل حل کے لیے سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا پڑے گا۔ ہمیں ایک ٹیم کی طرح لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔ اس وقت ہماری کوشش ہے کہ آنے والی بارشوں میں نقصانات کو کم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ ہیں۔ قانونی اور غیر قانونی تجاوزات کو دیکھنے کے بعد اگے بڑھنا ہوگا۔ نالوں کے پانی کے بہاؤ کے راستے 3 سے 4 میٹر رہ گئے ہیں۔ ایسے کام کرنے ہیں جس سے ہونے والے نقصان کم ہو سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن سولڈ ویسٹ اکھٹا ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں سولڈ ویسٹ ریونیو کا باعث اور ہمارے ہاں زحمت کا باعث بن جاتا ہے۔

  • عید کے دوسرے دن  کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز رپورٹ، 6 جان کی بازی ہار گئے

    عید کے دوسرے دن کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز رپورٹ، 6 جان کی بازی ہار گئے

    عید کے دوسرے دن کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز رپورٹ، 6 جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 970 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 79 ہزار 146 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 47 ہزار 177 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار149 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 5 سو 52 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 958 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 732، اسلام آباد 15 ہزار 14، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73، گلگت بلتستان دو ہزار 105 اور پنجاب میں 92 ہزار 873 کورونا مریض ہیں۔
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
    پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

  • ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر سمیت اہم امور پر گفتگو

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ترک صدر نے عمران خان کو عید کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کے تہوار پر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم علاقائی امور پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے کشمیر کاز کے لیے ترک صدر کی حمایت کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے معاملات پر رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان نے ترک صدر کو آیا صوفیا مسجد کو دوبارہ کھولے جانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے مسجد کے مناظر ٹی وی پر دیکھے، وزیراعظم نے کرونا سے نمٹنے کے لیے اردوان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    وزیراعظم نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو مدد فراہم کرنے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا، دونوں رہنماؤں نے معاشی ترقی اور انسانیوں زندگیوں کو بچانے پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان اور ترکی نے میڈیسن ڈیولپمنٹ پر مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ترک اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی اعتماد انتہائی ضروری ہے۔

  • جنرل قمرجاوید باجوہ نےعید اپنےجوانوں کےساتھ کشمیرکےمحاذ پرگزاری،بھارت کومکاری پرسخت پیغام بھی دے دیا

    جنرل قمرجاوید باجوہ نےعید اپنےجوانوں کےساتھ کشمیرکےمحاذ پرگزاری،بھارت کومکاری پرسخت پیغام بھی دے دیا

    راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے عید اپنے جوانوں کےساتھ کشمیر کے محاذ پر گزاری،بھارت کومکاری پرسخت پیغام بھی دے دیا ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

     

    آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

    آرمی چیف نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی اورمکمل تعان کےعزم اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اوربہادری سےبھارتی ظلم وبربریت کاسامناکررہےہیں، کشمیری رکاوٹوں کےباجودحق خودارادیت کےحصول کیلئےکوشاں ہیں۔

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے تھا کہ پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ (پی ایل اے) پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔ پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپی ایل اےپاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب پر اظہار تشکر کیا۔

     

    چینی ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، ہر شعبے میں بشمول کرونا پر قابو پانے کی بھرپورکوششیں کی گئیں۔

    خیال رہے کہ پی ایل اے کی93ویں سالگرہ کی پروقارتقریب آئی ایس پی آرمیں منعقد کی گئی۔ ہر سال یہ تقریب اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہے۔ کرونا کے پیش نظر اس سال اس تقریب کو محدود کیا گیا، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے

  • پاکستان بڑی تیزی سے خطے کی فوجی طاقت بن رہا ہے،عسکری تعلقات مزید بہترکرنا چاہتے ہیں ، چین

    پاکستان بڑی تیزی سے خطے کی فوجی طاقت بن رہا ہے،عسکری تعلقات مزید بہترکرنا چاہتے ہیں ، چین

    بیجنگ : پاکستان بڑی تیزی سے خطے کی فوجی طاقت بن رہا ہے،عسکری تعلقات مزید بہترکرنا چاہتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق چین نے خطے کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین ونگ نے وفد کے ہمراہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چینی وفد نےدورہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سےچینی وفدکاخیرمقدم کیا اور پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا چینی وفد کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جزو ہیں، دونوں مسلح افوا ج کےدرمیان برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔

    چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل چین وین رونگ کا کہنا تھا کہ پاک چین ملٹری تعلقات گزرتے وقت کےساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ۔

    دفاعی اتاشی کا کہنا تھا کہ چین کورونا کے د وران پاکستان کی تمام شعبوں میں کوششوں کو سراہتا ہے۔

    چین کے سفیر یاؤ جنگ نےبھی پی ایل اے کے قیام کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین عسکری تعلقات اسٹریٹجک تعاون کاستون ہیں، چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

    یاؤ جنگ نے کہا کہ خطےمیں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سےعسکری تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے لوگوں کوبھی عید الاضحی کی مبارکباددی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت کیلئے دعا کی اور کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ بعد میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔

  • عید کے موقع پر قوم کے نام صدر مملکت اور وزیراعظم کاپیغام

    عید کے موقع پر قوم کے نام صدر مملکت اور وزیراعظم کاپیغام

    اسلام آباد:عید کے موقع پر قوم کے نام صدر مملکت اور وزیراعظم کاپیغام صدر مملکت اور وزیراعظم کا عید کے موقع پر قوم کے نام پیغام

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یقینا ً یہ خوشی کا موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وبا سے متاثر ہوئی ہے، اس وبانے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا مقصد اس عزم کا اعادہ ہے کہ راہ حق پر چلنے اور عزیمت اور استقامت اختیار کرنے میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آئیں اور جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی

    ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کشمیر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ یہاں پہنچا ہوں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں جب کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے. فاشسٹ مودی حکومت جان لے. کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورکشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑینگے. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ دشمن جان لے. کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں. بعد میں شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی.

  • عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

    عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے،کورونا کی وبا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے،عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں،دعا ہے کہ اللہ کورونا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے،

    پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے،

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد اور عید گاہوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ لاہور میں بادشاہی مسجد میں سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

  • پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے،

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد اور عید گاہوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ لاہور میں بادشاہی مسجد میں سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی۔

    کراچی میں سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔ کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا جس میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا۔

    ملک کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی.

    باغی ٹی وی کی جانب سے قارئین کو عیدا الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں،