Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی  ہے،مسلمان سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے اپنے جانورذبح کررہے ہیں‌

    ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے،مسلمان سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے اپنے جانورذبح کررہے ہیں‌

    لاہور: ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے،کہیں نمازعیدالاضحیٰ‌ہوچکی تو کہیں ہورہی ہے ،اطلاعات کےمطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ ہفتہ کو مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں‌۔

    کروڑوں فرزندان اسلام سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔ عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے کملک بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    تمام سرکاری ہسپتالوں کا ایمرجنسی سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے آج جمعہ سے لے کر2اگست تک عام تعطیلات کا اعلان کیاہے۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیں بھی بند رہیں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیاروں کے پاس بلاوجہ نہ جانے کی قربانی یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک کےلئے عید محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہر طرح کی قربانی کے جذبے کا نام ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے انسانیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عید پر اگر انتہائی ضروری ہوتو گھر سے باہر نکلیں۔

    اُدھر عید الاضحیٰ پر اپنے ایک پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالضحی کی مبارکباد دیتا ہوں، عید الاضحی ہر مسلمان کو ایک اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا ہوگا، انا کی قربانی کے ساتھ ساتھ ایک عظیم مقصد کے لیئے اتحاد اور اس پر عمل کے لیے اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا، عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر حکمران اپنی پھولی ہوئی انا کو چھوڑ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو اس حقیقی مقصد و کاز کے لئے متحد کرنے کی کوشش کریں جو واقعی قومی ہو، عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں اور معاشرتی دوری اور مہلک وباء کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

  • چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی مظفرآباد آزاد کشمیر آمد

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی مظفرآباد آزاد کشمیر آمد

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ مظفرآباد آزاد کشمیر آمدکے بعدصدر آزاد کشمیر مسعود خان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ دلیر کشمیری نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ ہتھیاروں کے بغیر کرکے جدوجہد آزادی کی تاریخ میں نئی روایت قائم کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اراکین کشمیر کمیٹی عید کے موقع پر مظفرآباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں. ہماری آمد حکومت پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیرکاز کی ببانگ دہل حمایت کا اظہار ہے. شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انکی آواز دبانے کیلئے ڈریکونین قوانین کے ذریعے کشمیری میڈیا پر پابندیاں لگارہا ہے جو اقوام متحدہ کے اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے۔ بھارت کی عالمی سطح پر پے درپے ناکامیاں اور وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد عکاس ہے کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے.

  • حکومت کی عوام کے لیے عیدی  : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان

    حکومت کی عوام کے لیے عیدی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت کا عید کے موقع پرعوام کے لیے تحفہ : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا. قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103روپے97پیسےفی لیٹرہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 106روپے46پیسےفی لیٹرہوگئی۔ اسی طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں5 روپے97پیسہ فی لیٹراضافہ کردیاگیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت65روپے29پیسےفی لیٹرہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے62پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 62روپے86پیسےفی لیٹرہوگئی۔واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکا جائزہ لیاگیاتھا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئیں اور اب کابینہ کی منظوری پر15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا۔

    نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیاگیا۔

  • ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    ملک بھر میں مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لی، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی

    باغی ٹی وی : حالات بہتری کی طرف گامزن، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 951 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

  • عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچیں‌ گے

    عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچیں‌ گے

    عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچنے گے

    باغی ٹی وی : عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچنے کے بعد شیاطین کو کنکریاں ماریں گے۔ انہیں شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کر دی گئیں۔

    مزدلفہ میں قیام کے دوران حجاج کرام کو شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریاں فراہم کر دی گئیں۔ جمعہ کو فجر کی نماز کے بعد انھیں سعودی حکومت کی مہیا کردہ خصوصی بسوں کے ذریعے گروپوں کی شکل میں جمرات (منیٰ) لے جایا جائے گا جہاں وہ تینوں شیطانوں کو باری باری کنکریاں ماریں گے اور دعائیں کریں گے۔

    قربانی کرنے کے بعد عازمین احرام اتار کر عام لباس زیب تن کریں گے۔

    حجاج کرام نے خصوصی بسوں کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچنے کے بعد مغرب و عشا کی نمازیں اکھٹی ادا کیں۔ حجاج کرام نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری،
    میدانِ عرفات میں حجاج کرام رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی تکمیل کے بعد جمعرات کی شام مزدلفہ کی جانب روانہ ہو ئے تھے۔ انھوں نے میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا اور ظہر و عصر کی با جماعت نمازیں اکھٹی ادا کیں۔

    حجاج کرام نے نویں ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے تک وہیں قیام کیا جس کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے وہ مزدلفہ روانہ ہوئے۔

  • وزیر اعظم  نے این آر او دینے کے متعلق دو ٹوک  فیصلہ سنا دیا

    وزیر اعظم نے این آر او دینے کے متعلق دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

    وزیر اعظم نے این آر او دینے کے متعلق دو ٹوک فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق قانون سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ارکان کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

    ان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ماضی کی خرابیوں کو درست کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کر رہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیئے۔ اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو بے نقاب ہونگے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں۔

    اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی سے ابتدائی منظوری کے بعد سینیٹ میں اقوام متحدہ کونسل ترمیمی بل اور انسداددہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اقوام متحدہ کونسل ترمیمی بل اور انسداددہشت گردی سے متعلق دو ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

  • وزیراعظم کامعاون خصوصی دوہری شہریت پرنااہل نہیں ہوسکتا  وزیراعظم بہترجانتےہیں امورمملکت کیسےچلانے ہیں: ہائیکورٹ

    وزیراعظم کامعاون خصوصی دوہری شہریت پرنااہل نہیں ہوسکتا وزیراعظم بہترجانتےہیں امورمملکت کیسےچلانے ہیں: ہائیکورٹ

    اسلام آباد: وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ،اطلاعات کے مطابق عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا۔ دوہری شہریت والا شخص بھی پاکستانی ہے، اس کے محب وطن ہونے پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

    یہ تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ معاون خصوصی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، اس معاملے میں تعداد کی بھی پابندی نہیں ہے۔ وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہیں، تنہا ریاستی نظام نہیں چلا سکتے۔

  • بھارت نے سارک چیمبرکی مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا

    بھارت نے سارک چیمبرکی مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا

    بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے سارک چیمبرز آف کامرس کے حوالے سے کئی اہم نوعیت کے فیصلے کر لئے ہیں۔ بھارتی حکومت جسے سارک چیمبرز کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا۔ اس نے مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک پاک بھارت اعلی سطحی بات چیت کا آغاز نہیں ہوتا تمام اسٹینڈنگ کمیٹیاں اپنا کام روک دیں۔ سارک چیمبرز کی صدارت آئندہ دو سال کے لئے نیپال کے پاس جانی تھی لیکن نیپال کی درخواست اور سارک چیمبرز آف کامرس کے مروجہ قوانین کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز صنعت کار افتخار علی ملک کو یہ صدارت سونپ دی گئی جس کی تائید اور منظوری تمام رکن ممالک نے دی۔ تاہم اب بھارت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو سال میں پاکستان کی صدارت ختم ہونے تک سارک چیمبرزآف کامرس کو غیر فعال کر دیا جائے اور اسلام آباد میں سارک کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی میٹنگز میں بھارتی تاجروں کے وفود کو شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی تاجر افتخار علی ملک کو صدر منتخب کئے جانے پر بے حد خوش ہوں اور انہیں اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں تاہم بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں سارک چیمبرز آف کامرس کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دینا چاہتی۔ اس سلسے میں سارک کے موجودہ صدر افتخار علی ملک کے ساتھ بات کی گئی تو انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

  • کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس میاں گل حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ حکومت کی درخواست پر 3 اگست کو سماعت کرے گا،

    بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ،حکومت نے فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،حکومت نے حال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے،

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ کلبھوشن یادیونےسزاکیخلاف اپیل سےانکارکیا، کلبھوشن بھارتی معاونت کے بغیرپاکستان میں وکیل مقررنہیں کرسکتا،بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے، صدر عالمی عدالت انصاف کا اعتراف

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی

    کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش

  • کرونا وائرس کی 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلدکامیاب ترین ویکسین کا اعلان کردیا جائے گا ،امریکی ماہرین طب

    کرونا وائرس کی 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلدکامیاب ترین ویکسین کا اعلان کردیا جائے گا ،امریکی ماہرین طب

    واشنگٹن:کرونا ویکیسن کی تیاری آخری مراحل میں 6 ویکسیزاس وقت حتمی مراحل میں ہیں،بہت جلد فیصلہ ہوجائے گا ،امریکی ماہرین طب نے دنیا کوخوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق معروف امریکی میڈیا گروپ نیویارک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت دنیا بھرسے منتخب ہونے والی 6 ویکسینزآخری مراحل میں ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے امریکی ماہرین طب نے کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے تیارکی جانے والی ویکسینزکے بارے میں دنیا بھرمیں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت دنیا بھرسے 6 موثرترین ویکسینزتیاری کے آخری مراحل میں ہیں اورکسی بھی وقت ان کی دستیابی کا اعلان کیا جاسکتا ہے

    مشہورامریکی ماہرطب ڈینس ورٹزنے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو دنیا بھرسے پہلے مرحلے میں 140 سے زائد ویکسینز سامنے آئیں جن میں‌ سے اکثرناقابل اعتبارتھیں ، ان کا کہنا تھا کہ ماہرین طب نے ان میں سے 18 ویکسینز کا انتخاب کیا گیا یوں پہلے فیزمیں 18 ویکسینزمقابلے کے لیے رہ گئیں

     

    نیویارک ٹائمز کے مطابق دوسرے فیزمیں 12 ویکسینز رہ گئیں جومعیار کے قریب ترین تھیں اوریوں 6 ویکسینز کو ان کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے مسترد کردیا گیا

    اخبارکے مطابق اس کے بعد تیسرے مرحلے میں 6 ویکسینزرہ گئی ہیں ، ان پرتجربات اورتحقیقات جاری ہیں ان میں سے کون سی موثرثابت ہوتی ہے اس واحد ویکسینز کا اعلان بھی بہت جلد ہونے والا ہے

    ڈینس ورٹز کے مطابق اس وقت سرفہرست امریکی بائیوٹیک کمپنی موڈرنا جسم کو وائرل پروٹین تیار کرنے کے لئے میسینجر آر این اے (یا مختصر طور پر ایم آر این اے) کا استعمال کرکے ایک ویکسین امیدوار تیار کررہی ہے۔

    دوسرے نمبرپرمنشیات کی نشوونما اور تحقیقی رپورٹ کے مطابق ، چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن (این ایم پی اے) نے شنگھائی فوسن دواسازی کایونٹ فوسن فارماسیوٹیکل انڈسٹریل کی طرف سے COVID-19 ویکسین تیار کی جارہی ہے

    بائیو ٹیک کے ایم آر این اے ٹکنالوجی ایک پروفیلییکٹک حیاتیاتی مصنوع ہے جس کا مقصد 18 سال اور اس سے اوپر عمر کے افراد کو کوڈ 19 سے بچانا ہے۔

    تیسرے نمبرپرastrazeneca/U oxford کی ہے یہ برطانوی اورایسے ہی دیگرممالک کے سائنسدان مل کرتیارکررہے ہیں

    چوتھے نمبرپر اس وقت جس ویکسین کے تذکرے جاری ہیں اس میں سویڈن اوربرطانیہ کے ماہرین طب نے تیارکی ہے

    پانچویں اورچھٹے نمپرچین کی ویکسینزکا نام سامنے آرہا ہے ، تاہم ابھی تک کس ویکسن کودنیا بھرمیں متعارف کروایا جائے گا اس کا فیصلہ فائنل مرحلے میں ہونے والا ہے