چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کشمیری مزاحمتی رہنما اور دختران ملت ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی

سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید کی پیش کردہ قرارداد کی تعریف کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے باشعور لوگ آج منظور کی جانے والی قرار داد کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے بعد محترمہ آسیہ انداربی، ان کی معاون ناہیدہ نسرین اور میڈیا سکریٹری فہمیدہ صوفی پچھلے تین سالوں سے ہندوستان کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں. انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ، اقوام متحدہ کے خواتین کے حقوق اور دیگر انسانی حقوق کے فورموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی نئی دہلی کے شہر تہاڑ جیل میں سزا کے سیل میں منتقل ہونے والے تینوں افراد کو اس معاملے میں توجہ دلائیں جہاں بدنام زمانہ قاتلوں، عادی مجرموں اور عصمت دری کرنے والوں کو رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آزادی پسند کارکن جو دراصل ”ضمیر کے قیدی” ہیں لیکن ان کے ساتھ بدنام زمانہ مجرموں اور ٹھگوں کی طرح برتاؤ کیا جارہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ ہندوستانی فاشسٹ حکومت کے ذریعہ اس طرح کے انتہائی سخت اقدامات سے بہادر کشمیری آزادی سے محبت کرنے والے لوگوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہوگی بلکہ آزادی کے شعلے کشمیری عوام کے دلوں میں مضبوط تر ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
Category: اہم خبریں
-

شہریار آفریدی کا آسیہ انداربی کی حمایت میں سینیٹ کی قرارداد کا خیرمقدم
-

بلاول بھٹو زرداری صحافی مطیع اللہ جان کے گھر پہنچ گئے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بارہ کہو کے علاقے میں صحافی مطیع اللہ جان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کرکے ان کے اغواء اور تشدد پر مذمت کی اور ان سے یکجہتی کا بھی اظہارکیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطیع اللہ جان کے

اغواء کاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔ مطیع اللہ جان نے ان کے اغواء پر فوری آواز بلند کرنے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو سنسرشپ اور صحافیوں کی بیروزگاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے صحافی مطیع اللہ جان کے علاوہ صحافی عمرچیمہ اور صحافی اعزاز سید نے بھی ملاقات کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی صحافی مطیع اللہ جان سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر بلاول بھٹو نے کہا کہجو صحافی حکومت پر تنقید کرے، اسے نوکری سے نکلوادینا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو یہ فاشسٹ حکومت ویب چینلز پر حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی برداشت نہیں کررہی بلکہ پی ٹی آئی حکومت اتنی کمزور ہے کہ کسی بھی صحافی کے ایک تنقیدی ٹویٹ سے بوکھلا جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت کورٹ بیٹ رپورٹرز زیادہ حکومتی دباؤ کا شکار ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لئے لڑی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا ورکرز کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ -

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس۔فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس سے متعلق کچھ حقائق ایوان میں پیش کرنا چاہتا ہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ کلبھوشن سےمتعلق آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا، کہا جارہا ہے کہ آرڈیننس سے متعلق بتایا کیوں نہیں گیا؟حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے،آرڈیننس لانے کے لیے اپوزیشن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔



پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی اپنے ادوارمیں آرڈیننس لاتی رہی ہیں۔آرڈیننس کے ذریعے نہ سزا ختم کی گئی ہے اورنہ سہولت دی گئی ہے،آرڈیننس میں کہاں لکھا ہے کہ سزا ختم کی گئی ہے؟اگرکلبھوشن کی سزا ختم کی گئی ہوتی توآپ کے ساتھ مل کراحتجاج کرتا۔ آرڈیننس کے حوالے سے سازشی تھیوری نہ بنائی جائے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس لایا گیا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کااحترام کرنا ہے، -

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی
باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 54 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 423، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں
-

سی پیک کے تحت 19 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 28 زیر تکمیل ہیں۔ صدر علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی رارہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، افغانستان میں امن اور تعمیر نو کے پیش نظر سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ جمعرات کو کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے زیر اہتمام سی پیک پر ویبنار سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ، پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ اور کراچی کونسل آن فار ریلیشنز اکرام سہگل نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی پاکستان اور پورے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے پیش نظر ویبنار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کی قیادت کے ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کا حصہ ہے جو مختلف خطوں کو باہمی طور پر منسلک کرکے ترقی و خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینے کا اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 62 ارب ڈالر کا یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو کے آغاز کے پیش نظر اس منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، افغانستان میں امن کے نتیجہ میں گوادر بندرگاہ سے تجارت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 19 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 28 زیر تکمیل ہیں جبکہ 41 دیگر منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل کی ڑضوریات کے پیش نظر ان منصوبوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سی پیک کے تحت توانائی، روڈ، ریل انفراسٹرکچر، صنعتی زونز، ٹیکنالوجی و سیاحت کے شعبوں کی ترقی کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، معیشت مستحکم ہو گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کی وباءسے نمٹنے کے لئے حکومتی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ ان اقدامات اور ضروری احتیاطی تدابیر کی بدولت صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے چین کے تجربات سے بھی رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون دونوں ممالک نے بہترین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، ہماری دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے عزائم سے آگاہ ہیں، سی پیک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، ہم اس حوالے سے چینی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
-

پاکستان میں سیاسی اور سماجی سطح پرکوروناکےحوالےسےکوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ چوہدری شجاعت حسین
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی پارٹی رہنماؤں سینیٹر کامل علی آغا اور میاں عمران مسعود سے گفتگو. چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا بیماری کا تدارک صرف احتیاط، اللہ تعالیٰ سے دعا اور معافی سے ہی ممکن ہے۔ پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ باپ بیٹے سے، ماں بیٹی سے، بہن بھائی سے نہیں مل پا رہے۔ ایک عجیب سی فضا پیدا ہوگئی ہے اس میں ہر انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ احتیاط سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک میں سیاسی اور سماجی سطح پر اس بیماری کے حوالے سے کوئی ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ایٹم بم یا میزائل ہمیں کورونا سے نہیں بچا سکتا۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اگرآپ کا لوہے کا کاروبار ہےتو آپ انتظار کریں چار ارب روپے کا میزائل اب لوہے کے بھاؤ بکے گا۔ چودھری شجاعت نے کامل علی آغا سے مخاطب پوکرکہا کہ آپ بھی اس کی بولی میں حصہ لیں ہو سکتا ہے کہ یہی میزائل چار سو روپے میں مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجات صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اس سے معافی طلب کرنے میں ہے۔ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہی واحد راستہ ہے جس کو اپنا کر ہم اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنا سکتے ہیں۔
-

پارا چنار میں طوری بازار میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکہ ہوا ہے
دھماکے میں 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے، دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں شہری جائے حادثہ پر پہنچے، سیکورٹی اداروں نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی
پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور ریفر کر دیا گیا ہے، دھماکہ کیسے ہوا اس بارے سیکورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار
بریکنگ،امن دشمنوں کا ایک اور وار، دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید
گھوٹکی دھماکے کے بعد کراچی میں امن دشمنوں کا وار،احساس پروگرام دفتر کے قریب بم حملہ
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے،پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا ہے، جائے وقوعہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دھماکہ کس چیز سے ہوا ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے جلد سامنے آ جائے گا کہ دھماکہ کیسے ہوا؟
دوسری جانب قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے پارا چنار طوری بازار میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دھماکے میں زخمیوں کو فی الفور طبی امداد مہیا کی جائے ، پارا چنار میں دہشتگردی پر امن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے ، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے -

کرپشن مقدمات کے فیصلوں کی تاخیر کا ذمہ دار نیب،چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں،سپریم کوٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ تعمیر میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب کو قرار دیدیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب تفتیشی افسران میں اہلیت اور صلاحیت نہیں، عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین نیب تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں ،
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں تفتیش کا معیار جانچنے کے لیے کوئی نظام نہیں،نقائص سے بھرپور تفتیشی رپورٹ ریفرنس میں تبدیل کر دی جاتی ہے، ریفرنس دائر کرنے کے بعد نیب اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرتا ہے؟غلطیوں سے بھرپور ریفرنس پر عدالتوں کو فیصلہ کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں،
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی
نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا
شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت
عدالت نے کہا کہ کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا آغاز ہی نیب آفس سے ہوتا ہے،نیب کے تفتیشی افسران مین صلاحیت کا فقدان ہے،قانونی پہلووَں کا تفتیش افسران کو پتہ نہیں ہوتا،تحقیقات سالوں چلتی رہتی ہے،ایک ماہ میں فیصلے کی بجائے لوگ 30 سال تک پڑے رہتے ہیں،نیب کے ریفرنس کی بنیاد ہی غلط ہوتی ہے،ریفرنس میں کوالٹی نہیں ہوتی،کوالٹی کا ایک گواہ ہی کافی ہوتا ہے،
-

بیورکریسی کا احتساب شروع : چیف کمشنراسلام آباد کوتمام اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانےکاحکم،20 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد:بیورکریسی کا احتساب شروع : چیف کمشنراسلام آباد عامرعلی احمد کوتمام اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم،20 سال کا ریکارڈ کیوں مانگا،اہم وجہ سامنے آگئی

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن احتساب سب کا اب سیاستدانوں سے ہوتا ہوا بیوروکریسی تک آپہنچا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سروس جوائن کرنے سے اب تک اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد عامرعلی احمدکو ایک ماہ کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے متنبہ کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر ان کے خلاف سول سروس ڈسپلنری اینڈ ایفیشنسی رولز مجریہ 1973 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ آپ (عامرعلی احمد) نے سول سروس جوائن کرنے کے سے اب تک اپنے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات ظاہر نہیں کیئے جو سول سرونٹ کے لیئے گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز مجریہ 1964 کی شق 12 کے تحت سال 30 جون تک ظاہر کرنا لازمی ہوتے ہیں۔ لہٰذا عامرعلی احمدایک ماہ کے اندر 1999 سے لے کر 2019 تک کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات ظاہر کریں بصورت دیگر تادیبی کارروائی ہو گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سروس رولز پروموشنز رولز مجریہ 2019 کی شق 7 کے تحت گریڈ 18 سے گریڈ 21 تک کے افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے باعث نہیں ہو گی۔ اس مراسلے کے نقل ملنے پر وزارت داخلہ نے بھی چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری قواعد پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں چیف کمشنر عامرعلی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا نام مبینہ طور پر تھانہ کورال کے علاقے میں بڑے لینڈ مافیا کی سرپرستی میں سامنے آیا ہے، جس پر دونوں افسران نے الزام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر رندھاوا پر ڈال کر ان کے تبادلے کے احکامات جاری کروائے، تاہم حقائق کا علم ہونے پر وزارت داخلہ نے اس تبادلے پر عملدرآمد روک لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ چیف کمشنر عامرعلی احمد شریف برادران کے قریبی ساتھی سعید مہدی کے صاحبزادے ہیں جب کہ ڈی سی حمزہ شفقات بھی شریف برادران کے قریبی سابق ایس ایس پی چوہدری شفقات کے صاحبزادے ہیں۔

یاد رہےکہ باغی ٹی وی پہلے ہی اس حکومت مخالف بیورکریسی کے متعلق انکشاف کرچکا ہےکہ وفاق اورپنجاب میں شریف برادران کے قریبی اورذاتی ملازم تصورکیے جانے والے بڑے افسران کی تعداد موجود ہے جوحکومت کے لیے مسائل پیدا کررہی ہے اورجس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص ن لیگ کو ہورہا ہے ،
باغی ٹی وی اسلام آباد کے دوبڑے بیورکریٹس کے شریف خاندان سے گہرے مراسم کے متعلق پہلے ہی انکشاف کرچکا ہے ، تاہم اب اداروں نے یہ فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ ایسے بیوروکریٹس اور ان سے وابستہ مافیازکونکیل ڈالیں
-

پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد
پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ لو ژاؤ ہوئی کی وڈیو لنک پر مشاورت ہوئی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے تعاون میں اضافے، سی پیک اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقعہ پر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک باہمی احترام، ایک دوسرے کی سالمیت و خود مختاری کے لئے احترام، مساوی استفادے وترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں