Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی پیش رفت پراہم اجلاس،اہم رہنماوں کی شرکت

    وزیراعظم کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی پیش رفت پراہم اجلاس،اہم رہنماوں کی شرکت

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران‌ خان کی صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی پیش رفت پراہم اجلاس ا،طلاعات کے مطابق آج وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا ، اس سے پہلے قومی سلامتی سے متعلق بھی اہم اجلاس منعقد ہوا

    باغی ٹی وی کے مطابق آج کے اس اہم ترین اجلاس میں وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اورکام کی رفتارکو بھی سراہا

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کو جاری منصوبوں کی مو جودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے اور پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے – وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس کے ثمرات ہر خاص وعام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے

    وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ادارے کی کارکردگی اور استطاعت کو مزید موثر بنانے کے لئے تما م ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    اجلاس میں وفاقی وزارء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سےمتعلق اہم اجلاس،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی شرکت، اطلاعات کے مطابق اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع جناب پرویز خٹک ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے شرکت کی۔

    اجلاس میں داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن ہمارے پاس اپنے عوام اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی خواہش اور صلاحیت دونوں ہیں۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔

    اجلاس میں پاکستان انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بہادری اور مربوط کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حالیہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

  • سکھ یاتریوں کے وین حادثے  پر وزیر اعظم کا گہرے رنج و غم کا اظہار

    سکھ یاتریوں کے وین حادثے پر وزیر اعظم کا گہرے رنج و غم کا اظہار

    سکھ یاتریوں کے وین حادثے پر وزیر اعظم کا گہرے رنج و غم کا اظہار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شیخوپورہ میں سکھ یاتریوں کی وین حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا ہے جس میں 20 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے ، وزیر اعظم نے اس موقع پر زخمیوں کے لیے فوری طبی سہولیات فرہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے .


    واضح رہے کہ سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 20افراد ہلاک، متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ پھاٹک پر سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری سچا سودا جا رہے تھے۔

    وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    شیخوپورہ: شیخوپورہ: سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ پھاٹک پر سکھ یاتریوں کی ویگن ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری سچا سودا جا رہے تھے۔

    وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کروناکے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کروناکے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقتصادی تعاون تنظیم(ECO) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حادی سلیمان پور سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں راہنماوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تنظیم کے طے شدہ، اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا.وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ کوشاں رہا کہ یہ تنظیم ، خطے میں اقتصادی تعاون کا مضبوط اور مستحکم مرکز بن کر سامنے آئے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو باور کرایا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی روشنی میں ممبر ممالک کے مابین علاقائی،تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو، کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عالمی سطح پر دی گئی، "ڈیٹ ریلیف” تجویز کے خدوخال سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کرونا وبا کے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پربھی اتفاق

  • لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے.

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

     

  • گاؤں کی200 خواتین کے خلاف مقدمہ درج

    گاؤں کی200 خواتین کے خلاف مقدمہ درج

    بھارتی ریاست ہماچل کے خوبصورت سیاحتی مقام ضلع سپیتی کے کازہ گاؤں کی200 خواتین کے خلاف مقامی انتظامیہ  نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گاوں کی مقامی کمیٹی نے یہاں آنے والوں کے لیےلازمی کورنٹائن کا ضابطہ بنایا ہے۔ ریاست کے وزیر زراعت رام لال مارکنڈہ وہاں پہنچے مگراس ضابطہ کو نہ ماننے پر مقامی خواتین  کے گروپ نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد کازہ گاؤں کی200 خواتین کے خلاف مقامی انتظامیہ  نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گزشتہ دنوں مذکورہ وزیر رام لال مارکنڈہ وہاں پہنچے تو انہیں گاوں کےکوارنٹین قانون کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے مقآمی قانون ماننے سے انکار کیا اور اس کے بعد وہ وہاں سے واپس لوٹ گئے اور اپنا اسمبلی حلقہ چھوڑ دیا۔ اگلے دن پولیس نے مظاہرین  کے خلاف ایف آئی آر درج کیا۔ مظاہرین  کو معاملہ درج کیےجانے کی اطلاع تب ملی جب انہیں سمن آنے لگے۔کازہ گاؤں کی آبادی لگ بھگ1700ہے۔ 200 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گاؤں کی کل آبادی کے 10 فیصد لوگوں کے خلاف معاملہ درج ہو چکا ہے۔ ان خواتین پر آئی پی سی کی دفعہ341 (کسی شخص کو غلط طریقے سے روکنا)، دفعہ 143 (غیرقانونی اجلاس) اور دفعہ 188(پبلک آرڈر کی خلاف ورزی)کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔مظاہرہ میں شامل ہونے کے لیے ایف آئی آر کا سامنا کر رہی مہیلا منڈل کی صدرسونم ڈولما نے کہا، مظاہرین  کی پہچان کرنے کے لیے پولیس ہر گھر میں آ رہی تھی اس لیے ہم نے خود ایک فہرست پیش کی ہے۔ ناموں میں لگ بھگ گاؤں کی ہر گھر کی خواتین  شامل ہیں اور اب ان تمام  پر مقدمہ درج ہو چکا ہے۔تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
    دوسری طرف وزیرزراعت مارکنڈا کا کہنا کہ انہیں سرکاری  کام کاج کے لیے شملہ جانا تھا، جس کی وجہ سے وہ کورنٹائن کے لیے راضی  نہیں ہوئے اور واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے الزام  لگایا کہ ان کے خلاف کیا گیا مظاہرہ  سیاسی  تھا اور کچھ مظاہرین نے کانگریس کے حق میں  نعرے بھی لگائے۔تاہم سونم ڈولمانے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے بتایا، ہم کسی ایسے کام کے لیے معافی نہیں مانگیں گے جو ہم نے کیا ہی نہیں۔ یہ ایک غیر سیاسی اور کووڈ مخالف مظاہرہ تھا۔

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مجموعی مریض 2 لاکھ 21 ہزار 895 ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مجموعی مریض 2 لاکھ 21 ہزار 895 ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 78 افراد انتقال کر گئے،

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 ہزار551 ہوگئی،پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 21 ہزار895 ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار87 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے،

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد89ہزار 225ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 78ہزار956رپورٹ ہوئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد27ہزار110ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار666ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد13ہزار195ہوگئی،آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار 160ہوگئی،گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 524ہوگئی ہے

    پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد1 لاکھ 13 ہزار 623ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار941 ٹیسٹ کیے گئے،

  • ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی:ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنا ہوگا:اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انھیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گیرژن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

  • بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

    بڑے گھر سے خبر آ گئی، کوئی مائنس ون نہیں ہونے والا، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان اور کاشف عباسی کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی چہ میگوئیاں ہو رہی ہے، کوئی کچھ کچھ کہہ رہا ہوں، اسلام آباد کے کسی ایسے صحافی سے جو تکلیف حد تک نیوٹرل ہو اس سے چند سوال کرتا ہوں کہ کیا چل رہا ہے،بہت ہی پرانے دوست کاشف عباسی کو زحمت دی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ عمران کی گورننس پر کیا خیالات ہیں، کیا واقعی حالات خراب ہو چکے ہیں یا اپوزیشن شور مچا رہی ہے

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں بھی، اپوزیشن کا کام ہونا ہے چیزوں کو زیادہ خراب کر کے پیش کرنا، اپوزیشن کا یہ کام ہوتا ہے، چینی کی قیمت کم ہو گئی ہے، پائلٹ، گندم کا کرائسز، پٹرول کا کرائسز، روز ایک نئی چیز آتی ہے، اسکے علاوہ کیا مسئلہ ہے،عمران خان جو وعدے کر کے آئے تھے پبلک ریفارمز کے، ادارے ٹھیک ہوں گے، تھانے کچہریاں ٹھیک ہوں گی،اس طرف بھی کچھ نہیں ہو رہا ، جب سارے اکٹھے کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ دو سال بعد جو حکومت کی شیٹ بنتی ہے اس میں حکومت پر تنقید کی بہت گنجائش ہے، اس تنقید کا حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، اپوزیشن اپنی سیاست کر رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی گورننس کا بھی قصور ہے وہ وہ نہیں کر سکی جس کی عوام کو توقع تھی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر ہم نے بڑی تنقید کی لیکن ن لیگ نے آشیانہ، لیپ ٹاپ، پیلی ٹیکسی، دانش سکول، جنگلہ بس کیا، انہوں نے اورنج ٹرین کا کیا جس پر ہم نے تنقید کی، پی ٹی آئی سات سال میں بی آر ٹی مکمل نہ کر سکی اور دو سال میں ایک منصوبہ بھی نہیں دے سکی تو عوام کیسے مطمئن ہو گی

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میں یہی تو کہہ رہا ہوں ووٹر کو کچھ چاہئے ہوتا ہے، میں اور انصار عباسی کے ساتھ لاہور سے واپس آ رہے تھے اس دن ہزارہ کمیونٹی نے موٹروے بند کر دی، ہم وہاں کھڑے ہوئے تو بحث شروع ہو گئی کہ الیکشن ٹائم ہے ،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حوالہ سے، لوگ کہتے تھے کہ ملک ٹھیک نہیں چل رہا،تو مسلم لیگ ن کے ایک سپورٹر نے کہا کہ آپ جس جگہ کھڑے ہو کر گفتگو کر رہے ہیں یہ موٹروے بھی نواز شریف کی دی ہوئی ہے،لوگوں کو کچھ دیں گے تو لوگ کہہ سکتے ہیں کہ حکومت نے کچھ کیا لیکن جب کچھ نہیں دیں گے تو کچھ نہین ہو گا، ایک سال پہلے خان صاحب کو یہ بات کہی تھی، اب تو کافی عرصے سے ملاقات نہین ہوئی،اب یہ ڈیفنسو پر آ گئے ہیں ، خان صاحب جو کر رہے ہیں تحریک انصاف اسکو ڈیفنڈ بھی نہیں کر پا رہی.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیا مائنس والا فارمولا ہے,کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ نہیں، میری انفارمیشن ہے، کچھ لوگ ملنے گئے تھے، گفتگو ہوئی اور یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں آگے سے انکو کہا گیا کہ کیسز اپنے خود ڈیل کریں گے، حکومت کو ان ڈیفینیٹ پیغام یہ پہنچایا گیا کہ یہ گورننس اپنی کرین، ملک ٹھیک کریں، مائنس ون والی بات نہیں تھی،ملک ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا،یعنی آپ کے ہاتھ میں حکومت دی، گورننس ٹھیک کریں، یہ نہین کہا کہ ہم نے حکومت دی یعنی ان کے ہاتھ میں حکومت ہے اس لئے گورننس بہتر کریں، ان کو لے آئیں یا کسی کو نکال دیں اس حوالہ سے جوڑ توڑ والی گفتگو بالکل نہین ہوئی،پاکستان میں کوئی بھی بات لانگ ٹرم نہیں کی جا سکتی، ہر کام کا آج تک پتہ ہوتا ہے، پچھلے کچھ دنوں کا میں قصہ سنا رہا ہوں، اگلے ہفتے میں ہی بدل جائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی متوقع ہے، لوگ کہہ رہے ہین، جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ آئن سٹائن اور بل گیٹس وغیرہ کابینہ میں آنا چاہ رہے ہیں لیکن بریک لگی ہوئی ہے، اگر کابینہ میں تبدیلی کر بھی دیں گے تو کس کو لے کر آئیں گے جو میٹریل موجود ہے وہ سب کے سامنے ہے، چھ مہینے سال میں مشکل ہو تو تبدیلی کرتے ہین کسی اور کو لاتے ہیں کہ شاید وہ چل جائے، آپ سب سے اچھے لوگ استعمال کر چکے، کہاں سے لائیں گے،کس بندے کو لائیں گے ؟ یہ ضرور ہے کہ ایک کو اٹھا کر دوسری وزارت دے دیں ، اس طرح شاید ہو، یہ کابینہ میں تبدیلی نہیں ہوتی

    مبشر لقمان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا موجودہ حکومت کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ایک تو کرپشن دو قسم کی ہوتی ہے، ایک بڑی کرپشن جس کا ذکر ہم کرتے آئے ہیں بڑے پروجیکت میں ، دوسری کرپشن گراؤنڈ لیول کی ہے، پولیس آپ سے کچھ لے لے، دونوں صورتوں میں آوازیں مارکیٹ سے آ رہی ہیں کہ کرپشن کچھ پکڑی ہیں،حکومت کا کچھ پروجیکٹ ہے نہیں ایسا اسلیے ابھی تک نہیں سنا لیکن کچھ چیزیں‌ خراب ہو رہی ہین، یہ نہیں ہونا چاہئے پالیسی لیول پر،اور گراؤنڈ کے اوپر تو کرپشن بہت ہے کیا پولیس ، پٹواری کو ٹھیک کر دیا،مسائل تو ہیں، جب سارے مسائل ہین اسکا مطلب کہ جو وعدے کئے تھے کہ میں آؤں گا تو 90 دن میں کرپشن ختم ہو جائے گی وہ نہیں ہوا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے خلاف بیان دے رہے ہیں، پرویز الہیٰ،مونس الہیٰ ٹویٹ کر رہے ہیں،ملکر تو بھی مسئلے حل ہو سکتے ہیں یہ پبلک کیوں‌ کر رہے ہیں جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کو جانتے ہیں اور بڑے عرصے سے جانتے ہیں، میں بھی جانتا ہوں لیکن ایک چیز جس پر انہوں نے آگے موو نہیں کرنا، اگر پرویز الہیٰ اور مونس الہی‌کی اہمیت ہے تو چھوڑ کیوں دیتے، انہوں چھوڑنے دیتا کوئی نہیں،سسٹم چلایا جا رہا ہے، انہی کے نیچے چل رہا ہے اور کچھ عرصہ چلے گا، انکو بھی پتہ ہے کہ وہ سیاستدان ہے، بچہ روئے گا نہیں تو ماں دودھ کیسے پلائے گی، دو بیان دیں تو وزیراعظم ملاقات کے لئے بلا لیتے ہیں، اتحادی بھی یہی کرتے ہیں جب شور کریں گے تو توجہ ملے گی،حکومت میں ہوں تو کرپشن کے کیسز نہیں بنتے، انکا یہ ہے کہ ہم حکومت میں ہیں پھر بھی کیسز بن رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیا مونس الہیٰ کا نام نکل جائے گا کیس سے یا رہے گا جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ مستقبل کی بات ہے میں نہیں جانتا کہ کیا ہو گا،مجھے لگتا ہے اس حکومت کا کیس بند کرنا مشکل ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کیس ختم ہو گا تو مشکل ہو گا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا بیان سکائپ پرہو سکتا ہے تو آصف زرداری کو زبردستی کیوں بلایا جا رہا ہے انکا بیان سکائپ پر کیوں نہیں ہو سکتا جس پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ میں سو فیصد آپ سے متفق ہوں،جسدن شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار جا رہے تھے اسدن بھی کہا تھا کہ کچھ گراؤنڈ ریلیٹیز ہیں، کچھ کی ورڈز ہیں، آصف زرداری، نواز، شہباز انکے پیچھے ہم دوسرے کو بغیر لاجک کے ناس مار کے رکھ سکتے ہیں ،پوچھ لیں، ریکارڈ کر لیں اگر جواب نہیں دیتا، انکار کرتا ہے تو پھر سمجھ میں آتی ہے، گرفتاریاں کرنا وہ بھی کرونا ماحول میں ایسے لوگوں کی جو ہائی رسک ہیں، شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں، زرداری صاحب بھی بیمار ہیں،گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دو دو سال تک لوگوں کو خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، احد چیمہ انکو اندر رکھا گیا لیکن کیس ثابت نہیں کر سکے، انکو چھوڑ دیں، کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ اکثریت کے خلاف ریفرنسز ہی نہیں ہیں، گرفتاری کے بعد ریفرنس ہوتا ہے کہ یہ ثبوت ہے کیس چلائیں اور سزا دیں، دو سال سے حمزہ شہباز اندر ہیں کوئی ریفرنس نہیں ، اب کوئی بات چل رہی ہے، باقی کسی کے خلاف نہیں، ٹی ٹیز کا کیس، سیدھا سادھا ہے، کچھ ریفرنس تو دائر کریں، اندر ہیں اور جب باہر آئے تو کیس ختم، گرفتاری کس لئے کر رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان بھی بے گناہ ہیں ان پر بھی کوئی بات ثابت نہیں ہو سکی، کئی مہینے ہو گئے ہیں، کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ آپ نے 40 سال پرانے کیس میں سوال پوچھنا ہے، سب کو جواب دینا چاہئے، اگر کل مجھے اٹھا لیں ، میر شکیل کو اٹھا لیا اور اگر ریفرنس دائر نہ کریں، کیس ثابت نہ ہو تو اسکا جواب کون دے گا، حمزہ شہباز دو سال سے اندر ہیں جواب کون دے گا، کاغذ کے اوپر کچھ سامنے تو آنے چاہئے، کوئی ثبوت ہونے چاہئے، عدالت کو کنوینس کرنا مشکل نہین ہونا چاہئے جن لوگوں کو دو سال سے اندر رکھا ہوا ہے

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کے بارے میں میں نے ایک بات ضرور کہنی ہے، میں نے بڑے پروگرام کئے ہیں لیکن اگر ثبوت ہیں تو چارج کریں اور اگر ثبوت نہیں تو الزام تراشی نہ کریں انکے 18 ہزار ملازمین ہیں سب کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں، کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ایک بھی ملازم نہ ہو ،لیکن اسکا رائٹ ہے پروٹیکٹ کرے،مجھے اٹھاتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں، سال دو سال تک ریفرنس بھی دائر نہیں کرتے، سزا کے بعد جیل بھیجیں تو سزا یافتہ ہوں،لیکن جب بغیر کچھ ثابت کئے جیل میں ڈالتے ہیں،میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ 3 مہینے میں کیا انویسٹی گیشن ہوئی ، مفتاح اسماعیل کا بیان یاد ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن ٹیم کو پابند کریں کہ کم از کم ایک ڈیڑھ گھنٹہ میرے ساتھ بات کیا کریں یہ آتے ہی نہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مین نے ضمانت نہیں لینی میرے اوپر ثابت کرو تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اس پر کسی نے جواب نہیں دیا،جس پر کاشف عباسی نے کہا کہ میں بہت سارے کیسز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کیسز ٹھیک ہیں، آصف صاحب کو دیکھیں کہاں سے شروع ہوئے اور کہاں پہچنے، ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ الزام لگا کر انکو گندہ کر کے اندر ڈال دیتے ہیں لیکن ریفرنس نہیں، اگر ثبوت نہیں، میاں صاحب کیس میں ایک چیز ثابت ہوگی،اگر پراپرٹی نکل آئی تو آپ نے بتانی ہے کہ یہ کہان سے آئی،سٹیٹ نے بھی ثابت کرنا ہے، سٹیٹ پر جو ثبوت ہیں لیکن وہ کر ہی کچھ نہیں رہی، میں ریفرنسز کا انتظار کر رہا ہوں ملک کے بڑے چوروں کو سزا ہو لیکن یہ کیس ہی نہیں بنا رہے اسکا مطلب ہے کہ انکے پاس کچھ نہیں تو پھر جانے دیں

    عمران خان کی حکومت کو کس سے خطرہ ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان اور مرتضی علی شاہ کی زبانی