Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،وزیراعظم

    ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے این ٹی آر سی ہری پور کا دورہ کیا

    وفاقی وزرا فواد چودھری اور زبیدہ جلال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے انجینئرز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی،وزیراعظم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی تعریف کی

    وزیراعظم نے سیف وینٹ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این آرٹی سی پاکستان میں وینٹی لیٹربنانے والاپہلا ادارہ بن چکا،سیف وینٹ ایس پی 100کےنام سے پورٹیبل وینٹی لیٹرتیارہورہے ہیں،سیف وینٹ ایس پی 100 وینٹی لیٹرسستا،معیاری ،عالمی اداروں سے منظورشدہ ہے،این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیارکر لیےہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ہم اپنے لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے،حکومت خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی ،نوجوان نسل کی صلاحیتوں کوبروئے کار لا کر خودانحصاری کی منازل طے کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی کو وسیع پیمانے پر سراہا جارہا ہے،کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے ،اب ہماری توجہ طبی شعبے کی جامع اصلاحات پر ہے

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے300 وینٹی لیٹربنانےکی صلاحیت رکھتاہے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں جدید طرز کے مقامی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور این آر ٹی سی نے زبردست کارنامہ انجام دیا اور پہلی بار ” میڈ ان پاکستان” وینٹی لیٹرز تیار کئے۔این آر ٹی سی پاکستان کا پہلا اداراہ ہے جو مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے، یہ وینٹی لیٹرز آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا سکتے ہیں اور انھیں سیف ایونٹ ایس پی 100 (Safevent SP 100) کا نام دیا گیا ہے، اس پیداواری یونٹ میں ہر ماہ ڈھائی سو سے 300 تک وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔

    وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی حکام نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جنوری میں وزارت دفاعی پیداوار نے وینٹی لیٹرزکی تیاری کاٹاسک دیا، ترک کمپنی کے ڈیزائن پر وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، اب تک 12 وینٹی لیٹرز تیار کیے جاچکے ہیں ، ایک ہفتے میں 75سے 180وینٹی لیٹرز تیار کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری عالمی معیار کے مطابق ہے، انجینئرنگ کونسل نے وینٹی لیٹر کوعالمی معیار کےمطابق قراردیاہے.

  • پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو بھارت واپس چلے جائیں گے

    پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو بھارت واپس چلے جائیں گے

      کورونا وائرس اور بھارت میں لاک ڈاون کے باعث پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔ بھارت کی درخواست پر پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے ایک مراسلے پر وزارت داخلہ نے ڈی جی پاکستان رینجرزپنجاب کو تیاریاں مکمل کرنے کے حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ہندوستانی شہریوں کی واہگہ سرحد سے پیدل وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ واہگہ بارڈر جو گزشتہ چند ماہ سے بند ہے، ایک روز کے لئے خاص طور پر ان بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے کھولا جائےگا۔ بھارتی شہریوں کی وطن واپسی کے دوران صحت ضابطہ کار پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔

  • بھارت میں پھنسے82 پاکستانی شہریوں کی اسی ہفتے پاکستان واپسی

    بھارت میں پھنسے82 پاکستانی شہریوں کی اسی ہفتے پاکستان واپسی

    [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″][advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]کورونا وائرس اوربھارت میں مکمل لاک ڈاون کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے 82 پاکستانی شہریوں کی بالآخر سنی گئی۔ بھارت نے ان 82 پاکستانیوں کو پاکستان واپس بھیجنے کی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد ان پاکستانی شہریوں کی اسی ہفتے واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستانی شہریوں نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ واہگہ بارڈر جو گزشتہ چند ماہ سے بند ہے، ایک روز کے لئے خاص طور پر ان پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لئے کھولا جائےگا۔ بھارتی حکومت نے ان تمام پاکستانی شہریوں کے ویزوں میں بھی توسیع کر دی تھی۔ یہ تمام پاکستانی بھارت میں اپنے عزہزواقارب سے ملنے کے لئے گئے تھے کہ پاکستان اور بھارت نے کورونا کے باعث اپنی سرحدیں بند کر دیں جب کہ بھارت میں لاک ڈاون کے باعث یہ تمام شہری اپنے رہائشی علاقوں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

  • اس سال حج کے دوران خانہ کعبہ یا حجراسود کوچھونا منع ہوگا

    اس سال حج کے دوران خانہ کعبہ یا حجراسود کوچھونا منع ہوگا

    ریاض: سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی العربیہ کے مطابق کورونا کی عالمی ویاء کے باعث رواں برس دوران حج حجاج کرام اور عملے  کے لیے ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوں گے۔ حجاج کرام کےسرکے بال تراشنے والے ایک دوسرے کےآلات استعمال نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج نماز کے دوران بھی ایک دوسرے سے 2میٹر فاصلے کی پابندی کریں گے۔ رمی کےلیےحجاج کو پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق طواف کرنے والوں کی بھی قافلہ بندی کی جائے گی۔ طواف کے دوران حجاج کرام کو کم از کم ڈیڑھ میٹرکا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ حج کے نئے قواعدوضوابط کےمطابق خانہ کعبہ یا حجراسود کوچھونا منع ہوگا۔ دوران حج مسجد الحرام میں کھانےکی اشیا لانے پرپابندی ہوگی۔ کھانے پینے، پانی پینےیاآب زمزم کے لیے ڈسپوزیبل بوتلیں اور ڈبےاستعمال کیے جا سکیں گے۔ حجاج کرام کو کھانے پینےکےبرتن دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور بسوں میں عازمین کی تعداد متعین ہوگی۔پورے سفر کے دوران ہر حاجی کی نشست متعین ہوگی۔ کسی بھی حاجی کو بس میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ۔ہوگی۔العربیہ کے مطابق 18 جولائی 2020سے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں اجازت کے بغیر جانا منع ہوگا۔ سعودی حکام کی جانب سے دوران حج رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں میں بیٹھنے اور انتظار کرنے کی جگہوں کو مسلسل سینیٹائز کیا جائے گا۔ دروازوں کے ہینڈل، کھانے کی میز، کرسیوں اور صوفوں کے ہتھے سینیٹائز کیے جائیں گے۔ ہوٹلز میں کھانا تیار کرنے، پیش کرنے سے قبل، حمام سے نکلنے کے بعد، کسی کو ہاتھ ملانے یا چھونےکے بعد صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے ہوں گے۔ عبادت کے دوران حاجیوں کو ماسک اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایسے کسی بھی شخص کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں زکام جیسی علامات ہوں گی۔ اجازت نامے کے لیے اسے ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفیکیٹ لینا ہوگا۔ منیٰ میں جمرات کی رمی کے لیے سینیٹائز کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔ منیٰ میں 10، 11، 12 اور 13 ذی الحج کو حجاج رمی جمرات کرتے ہیں جبکہ رمی کے حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ 50 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو ہر منزل پر رمی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ رمی کرتے وقت ڈیڑھ سے دو میٹر تک کا فاصلہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی خیمے میں 10 سے زیادہ حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہر خیمہ 50 مربع میٹر کا ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلی ہاوس کی جانب سب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے نکیال سکیٹر میں بچوں،خواتین سیمت 5 زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بو کھلاہٹ کا شکار بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہےجب کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بزدل دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی،2 بچوں سمیت 5 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی،2 بچوں سمیت 5 شہری زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 2 لڑکے اور 2 بزرگ خواتین بھی شامل ہیں،پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیاگیا،

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    رواں سال بھارت سیز فائر معاہد ے کی ایک ہزار90  خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایاجارہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 13 شہری شہیداور112 زخمی ہوئے،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے،

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے،

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے

  • اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو آئیسو لیٹ کردیا ہے،کورونا کے معمو لی علامات تھیں، ٹیسٹ کروانے پر کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ ہو رہاہے، وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی کو بھی کرونا ہو چکا ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 مریض جاں بحق ہوو گئے ہیں جبکہ 3344 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2لاکھ 31 ہزار 818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 مریض ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا. بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان 10ہزار 814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

     

  • آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین کیس کی سماعت14جولائی تک ملتوی کر دی گئی

    سابق صدرآصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخر کر دی گئی،آئندہ سماعت پر آصف زرداری کی متفرق درخواست پر نیب جواب داخل کرے گا

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی،آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائرکی گئی، نیب نے کہا کہ آپ اس درخواست پرہمیں نوٹس جاری کریں، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سے کیسز ہیں، اس کیس میں جلدی کیوں ہے؟ہمیں مناسب وقت دیا جائے، ایک ماہ کا اسٹے آرڈر نہیں مانگ رہا ،نیب پراسکیویٹر نے کہا کہ جواب نیب کو داخل کرنا ہے توجواب کیلیےتوہمیں مہلت مانگنی چاہیےتھی،ریفرنس نقول دینےکےبعد7دن میں فرد جرم عائد کرناضروری ہے،

    آصف زرداری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا،اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں،

    عدالت نے کہا کہ اب فردجرم عائدکرنےکیلیےوڈیولنک کےانتظامات مکمل کرلیےگئےہیں،آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے ،

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ آئندہ منگل کو کیس سماعت کے لیے رکھ لیں، ریسرچ کرنی ہے، جج اعظم خان نے کہا کہ آپ 9 جولائی کو پیش ہو جائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ 9جولائی کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس ہے،

    سابق صدر آصف زرداری کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی،آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، آصف زرداری نے وکیل سے پوچھا کہ اس کا اب پراسیس کیا ہو گا ؟ جس پر وکیل نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ ہو گا اس کے بعد عدالت فرد جرم عائد کرنے کا بتائے گی،

    آصف زرداری نے وکیل سے پوچھا کہ اس کے بعد ٹرائل شروع ہو گا؟ جس پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جی اس کے بعد ٹرائل کا آغاز ہو گا،

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 50 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 مریض جاں بحق ہوو گئے ہیں جبکہ 3344 نئے مریض سامنے آئے.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے 2لاکھ 31ہزار818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 مریض ہسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا. بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان 10ہزار 814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

  • ایم ایٹ پر کام کا آغاز کردیا،پاکستان کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

    ایم ایٹ پر کام کا آغاز کردیا،پاکستان کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

    اسلام آباد: ایم ایٹ پر کام کا آغاز کردیا،پاکستان کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی،اطلاات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب تا آواران روڈ کے لئے26 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیچ اور آوران کے دور دراز اضلاع میں یہ شاہراہ پسماندہ جنوبی بلوچستان کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

    عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔

     

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے A380 کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔

     

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کی تعمیر سے جہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور شہر کی ترقی میں انتہائی معاون بھی ثابت ہوگا۔