وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہےکہ پاکستان میں عدم استحکام ہو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کےصوبےبلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثر کررہاہے جس کے بارے میں وہ امریکی نمائندہ خصوصی کوبھی آگاہ کرچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پرحملےمیں دہشت گرد لوگوں کویرغمال بناناچاہتےتھے جب کہ پاکستانی جوانوں نےدہشت گردوں کےحملےکوناکام بنایا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سےتوجہ ہٹانےکیلئےدہشت گردی کرارہاہے وہ دنیا کی توجہ ہٹانےکیلئےدہشت گردی کےواقعا ت چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنےپربھارت نےپلوامہ کاڈرامہ رچایا-
Category: اہم خبریں
-

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔خطے کی صورتحال، افغان امن عمل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ ء خیال. امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونیوالے دہشتگردی کے حملے پر، وزیر خارجہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بروقت کارروائی اور جوانوں کی مثالی جرات اور جرات کو سراہا.مخدوم شاہ محمود قریشی نےافغان امن عمل میں اب تک ہونیوالی پیش رفت کوانتہائی حوصلہ افزا قرار دیااور کہا کہ فریقین کی طرف سے بین الافغان مذاکرات پر آمادگی اور مذاکراتی ٹیموں کا اعلان خوش آئند ہے ان مذاکرات سے افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل، اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اس موقع پر ہمیں ان عناصر سے خبردار رہنا ہو گا جو افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان، گذشتہ چالیس برسوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے جب کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے، عالمی برادری کو ہاتھ بڑھانا ہو گا – انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان قضیے کے مستقل اور پرامن سیاسی حل کیلئے، علاقائی و عالمی فریقین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے جب کہ
پاکستان مشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس موقع پر موجود تھے -

پاکستانی فوجی دستے لداخ کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں ،نئی دہلی میں بھارت کے بڑوں کا ہنگامی اجلاس جاری : بھارتی میڈیا
نئی دہلی :پاکستانی فوجی دستے لداخ کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں ، بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت بریکنگ نیوزچلا رہا ہےکہ لداخ کی طرف پاکستانی فوجی دستے بڑی تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں ،
باغی ٹی وی کےمطابق معروف بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے نے اس حوالے سے سب سے پہلے خبربریک کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فوجی دستے لداخ کے شمالی جانب بڑھ رہے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کے یہ دستے چینی فوجیوں کے ساتھ ساتھ وہاں بھارت پراپنا دباو بڑھائیں گے
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف چین بھارت سے حالات کو پرامن رکھنے کا خواہاں ہے تو دوسری طرف پاکستانی فوجی دستوں کے لیے لداخ پرقبضے کا راستہ فراہم کررہا ہے، اس حوالے سے پاکستان اورچین کے درمیان زبردست کوارڈینیشن ہے ،
Pakistani troop movement in Ladakh as per the Indian media. So Pakistan Army is in Ladakh too now? 😂 https://t.co/YvT13P3aIB
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) July 1, 2020
بھارتی میڈیا واویلا کرتے ہوئے یہ بھی الزام لگا رہا ہے کہ پاک فوج نے اس محاذ پرکئی قسم کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے ، ایک طرف پاک فوج کے دستے پیش قدمی کررہے ہیں تو دوسری طرف پاک فوج نے مجاہدین کوبھارت کواسی محاذ پرسبق سکھانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ کم وبیش بیس ہزارپاکستانی فوجی گلگت بلتستان کی جانب سے آگے بڑھ رہے ہیں ، یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس حوالے پاکستانی خفیہ ایجسی آئی ایس ائی اورچینی خفیہ ایجنسی کے درمیان منصوبہ بندی ہوچکی ہے
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا کہ چین اورپاکستان نے لداخ کے محاذ پربھارت کو بہت بڑا نقصان دینے کا فیصلہ کررکھا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاک فوج کی طرف سے لداخ کی طرف پیش قدمی کے پیش نظراہم اجلاس جاری ہے جس میں بھارتی فوج کی قیادت ، وزیراعظم اوردیگراعلیٰ دفاعی حکام شریک ہیں
-

اسلام آباد میں مندرکی تعمیرپرسی ڈی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندرکی تعمیرکےخلاف درخواست پرسی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے مقامی وکیل چوہدری تنویراخترکی مندر تعمیر کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیرکے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے۔ہندو مندرکی تعمیرکے لئے تعمیراتی فنڈزبھی واپس لیے جائیں۔سید پورویلج میں پہلے سے مندرموجود ہے۔حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی۔ایچ نائن میں مندرکو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹرپلان کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزارنے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹرپلان پرعمل درآمد کرایا جائے اور مندرمیں تعمیرپرحکم امتناع جاری کیا جائے۔ایچ نائن سیکٹرمیں حکومت نے مسجد کے لیے تو فنڈزکا اعلان نہیں کیا مندرکی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیےہیں۔جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ نائن میں مندراسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں؟اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔
-

اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،
لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج، بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا، بھارت کی طرف سے 29 اور 30جون کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے. -

کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا؟ وزیراعظم نے کی رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی،وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا, ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی,
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری
عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہو گی, ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے
سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی
-

بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت باز نہ آیا،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجےمیں تلواڑی گاوَں کارہائشی شہید ہوگیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،
یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”
یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف
مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام
خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان
رواں سال بھارت سیز فائر معاہد ے کی ایک ہزار87بار خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایاجارہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 13 شہری شہیداور106 زخمی ہوئے،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے،
کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے،
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے
-
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ننھے پوتے کے سامنے گولیاں مار کر دادا کو شہید کر دیا
یہآج صبح بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے. صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.
-

چینی ایپس پر پابندی کے باوجود بھارت چینی کمپنیوں سے چندہ لیتا رہا
بھارت میں پی ایم کیئرس فنڈ کا طرزعمل شفاف نہیں ہے اور اس کوآر ٹی آئی ایکٹ کے دائرے سے بھی باہر کر دیا گیا، جس کی وجہ سے پتہ نہیں چل پا رہا ہے کہ واقعی یہ فنڈ کس طرح سے کام کر رہا ہے، کون اس میں چندہ دے رہا ہے اور اس جمع رقم کو کن کن کاموں میں خرچ کیا جا رہا ہے؟ بھارتی میڈیا رپورٹس اور کمپنی کے بیانات کامطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ کم سے کم پانچ چینی کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایم کیئرس فنڈ میں چندہ دیا ہے یا دیں گے۔چندےکی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ چینی نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کام کمپنی ہواوےنے بھی فنڈ میں سات کروڑ روپے دینے کو کہا تھا۔ قبل میں ایسی کئی رپورٹس آئی ہیں جو یہ دکھاتی ہیں کہ ہواوے چین کی پیپلز لبریشن آرمی سے براہ راست جڑی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ چینی موبائل فون کمپنی شاؤمی، جس نے حال ہی میں یہ بتایا ہے کہ وہ ہندوستان میں فون بناتی ہے، اس نے کہا کہ اس نے پی ایم کیئرس فنڈ اورملک بھر کے مختلف وزرائے اعلی ریلیف فنڈز کو 10 کروڑ روپے دیے تھے۔ دو دیگر چینی موبائل فون برانڈ (اوپو اور ون پلس) جو کہ ایک ہی کمپنی کے ہیں، اس نے بھی وزیراعظم مودی کے پی ایم کیئرس فنڈ میں ایک ایک کروڑ روپے کاچندہ دیا ہے۔جیسا کہ نیچے دےگئےٹیبل میں دکھایا گیا ہے کہ تین مشہور ہندوستانی کمپنیاں، جس میں بہت زیادہ چینی سرمایہ نہیں ہے، انہوں نے بھی فنڈ میں چندہ دیا ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ میں چندہ دینے کے زیادہ تراعلانات اپریل 2020 میں کیے گئے تھے۔ اس کے کچھ ہی ہفتوں بعد چین اور ہندوستان کے بیچ حالات کشیدہ ہونے کی خبریں آئی تھیں۔
-

پاکستان میں کرونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 91 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 133 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،
ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ13ہزار470ہوگئی،24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید91افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ،ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4ہزار395ہوگئی ہے.
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد84ہزار640ہوگئی،پنجاب میں کورونا کے76ہزار262کیسزرپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 10ہزار476کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعدد 12 ہزار 912 ہو گئی ،آزادکشمیر میں کورونا کے ایک ہزار93کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت میں ایک ہزار 489کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار762ہوگئی،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک ہزار 377 ہوگئی ،خیبر پختونخوا 951 اور اسلام آباد میں 128 کورونا مریض جاں بحق ہوچکے،بلوچستان 121،آزادکشمیر30 اور گلگت بلتستان میں 26 کورونا مریض جاں بحق ہوئے
اس وقت ملک بھر میں ایکٹوکیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 273 ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،ملک بھر میں 768 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، اس وقت 5 ہزار 50 کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،
ملک بھر میں کورونا مریضوں کےلیے 1562 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں،ملک بھر میں 491 کورونا مریض وینٹی لیٹرپرہیں،ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہوگئے،املک بھر میں کورونا کے متاثرہ 50فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،
