اسلام آباد:حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، یورپی یونین نے تین جولائی تک پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی
بآغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے سیکٹری خارجہ نے آج ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس رابطے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی ہے
ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں
دوسری طرف پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور اب پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔ دیگر پروازیں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا امکان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت کردی۔
مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور قیمتوں میں فوری کمی کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فنانس ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کاحکم دیا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں کمی کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں10روپےکمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی سفارش پر چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 100 روپے دس پیسے تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر کی قیمت 101 روپے 46 پیسے تک پہنچی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 23 روپے پچاس پیسے اضافے کے ساتھ 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 84 پیسے اضافے کے بعد 55 روپے 58 پیسے تک پہنچی۔
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے وضاحت پیش کی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے بھی دیگر ممالک کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا تھا
دوسری جانب سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت نے مافیا کو تحفظ فراہم کیا اور اُن کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں بھارت کی جانب انگلیاں اٹھنے کے بعد بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں شروع کر دیں
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے حملے میں چاروں دہشت گرد سیکورٹی اداروں نے جہنم واصل کر دئے،کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ واقعہ میں بھارت ملوث اور یہ ممبئی طرز کا حملہ تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز یہی بات کہی تھی اور تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں بھی بھارت کا نام سامنے آ رہا ہے
کراچی حملے میں بھارت کا نام سامنے آنے پر بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا کیونکہ بھارت ایک طرف چین سے لداخ میں بری طرح شکست کھا چکا ہے اسی شرمندگی کو چھپانے کے لئے بھارت نے یہ حملہ کروایا جس میں اسے ناکامی ہوئی،چین، امریکہ، ایران سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
کراچی حملے میں بھارتی مذموم مقاصد کی ناکامی اور پاکستان کی جانب سے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف مزید مذموم منصوبہ بنایا، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تاج ہوٹل کو ایک بار پھر اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے اور یہ دھمکی پاکستان سے دی گئی ہے
بھارت جو چین سے شکست کھا چکا ، نیپال اسے آنکھیں دکھا رہا ہے، اس بھارت نے پاکستان کے خلاف گہری سازشیں کیں اور بھارت کے کئی دہشت گردی کے منصوبے پاکستانی افواج نے ناکام بنائے،کلبھوشن یادیو ایک ایسی مثال ہے جو بھارت کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ ہے، بھارت خود دہشت گرد ملک اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کرواتا ہے، اور خود مظلوم بننے کے لئے پلوامہ، ممبئی حملوں جیسے واقعات کروا کر ڈھنڈورا پیٹتا ہے،
اب بھی بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تاج ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی پاکستان سے دی گئی اور یہ کراچی حملے کے بعد دی گئی، تا ہم بھارتی میڈیا نے اس دھمکی بارے مزید کچھ بتانے سے انکار کیا ہے،بھارتی میڈیا میں اتنا کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ممبئی حملوں جیسا ہو گا
اس مبینہ دھمکی آمیز کال کے بعد ممبئی کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، تاج ہوٹل میں اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے،ہوٹل مین ٹھہرے تمام مہمانوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ریکارڈ حساس ادارے لے کر گئے ہیں، ہوٹل میں آنے والے تمام مہمانوں پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے
واضح رہے کہ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 60 گھنٹے تک جاری حملے نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا تا ہم وہ ثابت نہیں کر سکا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا اور چائنہ کے مابین لداخ میں سرحدی کشیدگی میں کمی کے فی الحال تو کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے،بھارت کی جانب سے فوج کی نقل و حرکت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے
مودی نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت کی طرف آنکھ اٹھانے والوں کو سخت جواب دیا گیا ہے، اسےپہلے مودی نے کہا کہ بھارت میں نہ کوئی داخل ہوا اور نہ ہی بھارت کی ایک انچ زمین بھی کسی کے قبضے میں ہے، بھارتی عوام کے لئے یہ بریکنگ نیوز ہے،کہ نہ تو مودی درست خبریں دے گا نہ مودی اور بی جے پی کا پالتو میڈیا صحیح خبریں دے گا، خبر یہ ہے کہ لداخ میں ایک بار پھر جھڑپ میں چینی فوج نے دو بھارتی فوجی مار دیئے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہی نہیں چینی فوج نے مزید 3 ٹیکنیکل پوزیشن پر کنٹرول حاصل کر لیا اور بھارتی فوج کو پیچھے دھکیل دیا، اپنی فوج کی تربیت کے لئے چین نے 20 مارشل آرٹ ٹرینر کو تبت میں بھیجا ،اور چائنہ کے بروقت فیصلوں نے مودی کو بوکھلاہٹ سے دو چار کر دیا،مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجی قافلے لداخ کی طرف رواں دواں ہیں اور جنگی طیاروں کی نقل و حرکت بھی بڑھ ری ہے،مقبوضہ کشمیر میں مقامی انتظامیہ نے آئندہ دو ماہ کے لئے ایل پی جی گیس ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تمام سرکاری و نجی سکولز فوج کے لئے خالی رکھنے کی ہدایت بھی ایک ضلع میں کی گئی ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں دو ہفتونکے دوران بھارت نے فوج مین زبردست اضافہ کیا اور ایسا وہ چینی فوج کی وجہ سے کر رہا ہے، انڈیا جاپان کے ساتھ فوجی مشقیں کر کے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے کہ وہ اب سمندروں میں چین کو چیلنج کرے گا، انڈیا نے بحر ہند میں جاپان کے ساتھ چھوٹی سی لیول ایکسائز کر کے چائنہ کو ایک طرح کا سگنل دینے کی کوشش کی ہے،دوسری جانب انڈین میڈیا بار بار امریکن ایئر کرافٹ کی موجودگی کو بھی بار بار دہرا رہا ہے جیسے وہ انڈیا کی مدد کے لئے موجود ہے، انڈیا کو نہیں بھولنا چاہئے کہ چین سپرپاور ہے، چھوٹی موٹی ایکسرسائز سے دباؤ میں نہیں لا سکتے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نہ تو امریکہ، جاپان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے، نہ تو نیٹو طرز کا معاہدہ ہے، انڈیا صرف اور صرف چین کے خلاف امریکہ کا مہرہ ہے، انڈیا لداخ میں لڑنے کی بجائے سمندروں میں چین پر دباؤ بڑھانے کا سوچ رہا ہے اسکے لئے غالب نے شعر کہا تھا کہ دل کو بہلانے کے لئے غالب یہ خیال اچھا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر چائنہ اور انڈیا کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرتا ہے تو امریکہ اس میں کودتا ہے تو یہ جنگ محدود نہیں ہو گی بلکہ خطے اور دنیا کو لپیٹ میں لے لے گی،چائنہ کو بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والوں کو یہ بھی احساس ہو گیا ہے کہ نقصان کس کا ہو گا، جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن نے کہا ہے کہ مختلف بندرگاہوں پر چین کی وجہ سے جو سامان آیا اور پھنسا ہوا ہے اس کو فوری چھوڑا جائے کیونکہ اس کا نقصان چائنہ کا نہیں انڈیا ہو گا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف مودی کی سازشوں اور بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کو نیپال نے ایکسپوز کر دیا،نیپالی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت انکا تختہ الٹنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، انڈیا میں جو دانشورانہ تبادلہ خیال ہو رہا ہے ،میٹنگ میں یہ سمجھنا مشکل نہین کہ کس طرح لوگ سرگرم ہو کر مجھے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکتے، جب نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا جس میں بھارت کے کچھ حصوں کو نیپال کا حصہ دکھایا گیا اسوقت سے مجھے ہٹانے کی سازشیں شروع ہو گئیں،کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیا نقشہ جرم ہے اس جرم کی وجہ سے وزیراعظم کو ہٹانے کا نیپال کا کوئی شہری تو نہیں سوچ سکتا،نیپال نے خطے میں شناخت واضح کرنے کے لئے بھارت کو سبق سکھانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں،نیپال کا نیا سیاسی نقشہ، شہریت قانون میں ترمیم، بھارتی مردوں کو نیپالی خواتین سے شادی کے سات برس بعد شہریت ملے گی، ڈیم کی اجازت سے انکار،یہ وہ اقدامات ہیں جن سے مودی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کمزور ہمسایوں کو دبا کر رکھو، انکے ساتھ چھیڑ جاری رکھو،مودی جب سے دوبارہ اقتدار میں آیا اس میں اکھنڈ بھارت کا کیڑا اچھل رہا ہے، پہلے اس نے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی،پھر چین کے ساتھ لداخ میں، انڈیا کے وزیرخارجہ نٹور سنگھ نے کتاب میں لکھا کہ 1962 میں چین کے ساتھ جو جنگ ہوئی اس نے نہرو کا دل توڑ دیا اور وہ دل کے مریض بن گئے، انکی صحت اس فوجی ہزیمت کے بعد بحال نہ ہوئی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر چین انڈیا جنگ ہوئی تو مودی کا دل نہیں ٹوٹے گا بلکہ سارے کا سارا بھارت ٹوٹے گا اور مودی کا اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہو جائے گا،آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے، دیکھنا ہے کہ یہ مودی چین کے آگے ہاتھ جوڑتا ہے یا تاریخ میں اپنا نام بھارت کے آخری وزیراعظم کے طور پر لکھوا کر جاتا ہے.
اسلام آباد:زرداری نوازشریف کی پی آئی اے پرمہربانیاں؟سیاسی بھرتیوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کردیا،برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کردیں ،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کی طرف سے جس طرح قومی اداروں کوتباہ کریا آج پاکستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق کئی دیگرملکوں کی طرف اب برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں،
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو دروازے بند کردیئے ہیں، اس حوالے سے ترجمان سی اے اے برطانیہ کا کہنا ہےکہ برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں معطل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترجمان سی اے اے برطانیہ نے یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اور یورپی یونین کی حمایت میں پروازیں معطل کرنےکا اعلان کیا ہے
ترجمان سی اے اے برطانیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ای اے ایس اے کے فیصلے کے بعد پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں۔
دوسری طرف یورپی یونین اوردیگرممالک کی طرف سے پاکستان ایئرلائنزکی پروازیں بند ہونے کے بعد جس طرح دنیا بھرمیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے اس سے بڑھ کرپاکستان اور بطور اوورسیز پاکستانیوں کےلیے آج یو کے یورپ میں ہمارے لئے شرمناک دن ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں کی طرف سے بہت غمناک اور پریشان کن پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھیں شرم سے جھکی ہوئی ہے نیشنل فلیگ کیریئر پر پابندی بہت بڑی بے عزتی ہے،
دوسری طرف حکومت کے مخالفین اورمورود الزام ٹھہرائے جانے والے پی آئی اے کے ملازمین نے حکومت پرخوب غصے کے گولے برسائے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے خود اپنے اداروں کو بغیر تحقیق کے چور ثابت کیا اور آج ساری دنیا ہمیں چور کہ رہی ہے جعلی ڈگری والے وزیر اور اور اس کے آقاؤں نے میڈیا کوریج کے چکر میں پی آئی اے پر پابندی لگوائی کوئی شرم کوئی حیا
برسلز:رشوت ، سفارش اورنااہلیت نے پاکستان کی دنیا بھر میں ناک کٹوا دی ہے ، پاکستانی پائیلٹوں کی کارکردگی اور قابلیت میں فقدان کی وجہ سے جہاں پہلے ہی کئی ممالک نے پی آئی اے کو بڑا جھٹکا دیا ہے وہاںآج یورپی یونین نے بھی پی آئی اے پر یورپی ممالک کے لیے فلائیٹس چلانے پر6 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں سابق حکمرانوں کی اداروں کو تباہ کرنے کی پالیسیوں کی وجہ سے رسوائی کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہا ہے ، جہاں کئی ممالک نے پاکستانی پائیلٹوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے وہاں یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا
#PIA flights to EU countries suspended for six months. The airline has a right to appeal in this regard.
پی آئی اے کو یورپی یونین کی طرف سے جو سبکی اورندامت اٹھانا پڑی ہے اس حوالے سے معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے سب سے پہلے آگاہ کیا ،
یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے باغی ٹی وی کے مطابق معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، یہ پیغام جہاں پی آئی اے کے لیے ندامت کا سبب ہے وہاں پاکستانیوں کے سر بھی شرم سے جھک گئے ہیں
یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیا گیا ، جبکہ دوسری طرف اس شعبہ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہےکہ چھ ماہ کے لیے سروسز کو معطل کرنا عارضی نہیں بلکہ اس کے بہت گہرے اورنقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے
باغی ٹی وی کے مطابق یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس مشکل صورت حال میں پی آئی اے کی طرف سے یہ تسلی دی گئی ہے کہ پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ امید کرتے ہیں کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی
لاہور:بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کرنے والے ہیں، چین سے جنگ،کرونا کے سنگ یا قوم کے نام تازہ جھوٹ،سب اہم ہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئراورمعروف تجزیہ نگارمبشرلقمان نے جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پرقوم کوبروقت آگاہ کرتے ہوئے بھارت میں ہونے والی اہم تبدیلیوں اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی چالاکیوں سے پردہ اٹھایا ہے
سنیئرصحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے تازہ پیغام میں کہا ہےکہ بھارتی میڈیا نے بریکنگ نیوزدی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی قوم سے بہت اہم خطاب کرنے جارہےہیں
In one hour the #Indian#PM will address his nation. So what do you think is #India going to retaliate and attack #China, or give more lies. Or he can simply talk about #Covid 19 and walk away. What do you think he will talk about??
سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ ٹھیک ایک گھنٹے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اپنی قوم سے اس اہم خطاب میںکیا کہتے ہیں یہ بھی موجودہ حالات میں بہت اہم معاملہ ہے،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب میں چین سے جنگ کرنے کی باتیں کرتے ہیںیا پھرکوئی متبادل حل پیش کرنے کا ڈھونگ رچاتے ہیں
مبشرلقمان نے اپنی اس ٹویٹ میں کہا ہےکہ یہ بھی ہوسکتا ہےکہ وزیراعظم نریندرا مودی چین کے ساتھ محاذ آرائی کا ذکرکرتے کرتے کرونا وائرس کے حوالے قوم کو کوئی کہانی سنائیں
مبشرلقمان نے اپنی اس اہم پیغام میں کہا ہےکہ یہ بھی ہوسکتا ہےکہ نریندرا مودی کوئی نئی کہانی سنادیں اورپھرتازہ اورسفید جھوٹوں کے ذریعے اپنی قوم کو طفل تسلّیاں دے کرچین سے شکست کھانے کے بعد ٹوٹ جانے والوں کے حوصلے بندھائیں
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی جنوبی ایشیا کی تازہ ترین اورلمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال میں یہ خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس حوالے سے محتاط ہے اورمودی کی خطاب کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل تیارکرسکتا ہے،
یاد رہے کہ سنیئرصحافی مبشرلقمان جو کہ جنوبی ایشیا کے حوالے سے بہت زیادہ ماہرانہ تجزیہ اورمستند معلومات رکھتے ہیں اورجب بھی کوئی اہم پیش رفت ہورہی ہووہ اسے ٹویٹ کے ذریعے قوم کے حضور پیش کرکے ان کو قبل ازوقت آگاہ کردیتے ہیں ، آج کی ٹویٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پاس کرنے پر پارٹی اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،میں جانتا ہوں یہ بجٹ بہت مشکل بجٹ تھا ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی میعشت پر اثرات پڑے ،دنیا مان گئی ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن زیادہ موئثر ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مطلوبہ ہدف مکمل نہیں ہو سکا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ممبئی طرز کا حملہ کیا گیا،ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ حملہ بھارت کی طرف سے کیا گیا ہے، بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے منصوبہ بنایا تھا،سکیورٹی اداروں اور پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ہماری خفیہ ایجنسیز ہائی الرٹ پر تھیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کی منظوری پر فنانس ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں، ہم نے 4ہزار 900ارب روپے اکٹھا کرنا تھا وہ 3900ارب پر آگیا ،لاک ڈاوَن کےحوالے سے سندھ سے مسائل سامنے آگئے،ہم نے لاک ڈاؤن میں وہ کیا جس کا پریشر ڈالا جا رہا تھا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے فیصلے خود کرتے ہیں،میں مکمل لاک ڈاؤن کا کبھی مشورہ نہ دیتا ،چین اور یورپ کو دیکھ کر پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا،لاک ڈاوَن کرنے والے کبھی کچی بستیوں میں نہیں گئے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم نے کورونا سےمتاثرہ افراد میں شفافیت سے رقم تقسیم کی ہمارے جیسے لوگوں کو گھروں میں بند کیاجائے تو ان کا کچھ نہیں جاتا،لاک ڈاوَن سے تو غریب ہی متاثر ہوا،اللہ کا شکر ہے ہم نے وقت پر فیصلہ کرکے تعمیراتی شعبہ کھول دیا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پرلاک ڈاؤن کےحوالےسےتنقید کی گئی،پاور سیکٹر میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں پی آئی اے تباہی کی طرف کیوں گئی،اس کی تباہی میں مافیا ملوث ہے،11سالوں میں پی آئی اےکے10چیئرمین بدلے گئے ،پاورسیکٹر،پی آئی اے اور اسٹیل ملزمیں بڑی تبدیلیاں ہوں گی،اصلاحات کےبغیرآگےنہیں بڑھ سکتے،سیاسی بھرتیوں سے اداروں کوتباہ کیاگیا،کرکٹ ٹیم کوبھی تباہ کرنا ہےتوکپتان بدلتےرہوٹیم تباہ ہوجائےگی،تمام مافیازکوقانون کی گرفت میں لائیں گے
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے
پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔
سُنا ہے پرنسپل سیکریٹری بولتے ہیں تو ان کے مونہہ سے قانون نکلتا یے، چلیں ان سے بات کر کے دیکھتے ہیں، بتایا جائے کہ قیمتیں بڑھا کر پیٹرولیم کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچایا گیا” یہ ریمارکس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی قلت کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران دیئے،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پٹرول بحران کیس میں واضح کیا کہ پٹرول بحران کا ذمہ دار سیکرٹری پٹرولیم، پرنسپل سیکرٹری، چیئر پرسن اوگرا یا کوئی اور شخصیت ہوئی تو سب کا صفایا ہوگا، قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیئے کہ پرنسپل سیکرٹری کے نہ آنے سے لگتا ہے کہ کوئی دستاویزات مکمل ہو رہی ہیں۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پرنسپل سیکرٹری کابینہ کے اجلاس میں ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ حکومت نے مستقبل میں ایسے بحران کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں ؟ ملک میں پٹرول کا اتنا بڑا بحران آیا، حکومت بتائے اوگرا کے خلاف کیا اقدامات کئے گئے۔چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے درآمدات مشکل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت کرکے بتائے، کیوں نا حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی جائے، کمیٹی بحران، سٹوریج اور قیمتوں کے بڑھانے کے معاملے پر رپورٹ تیار کرے، اس کی ایک کاپی پارلیمنٹ اور ایک عدالت جمع کرائی جائے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا اگر سپیکر صاحب کمیٹی نہیں بناتے تو پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، دوسرا حل یہ ہوسکتا ہے کہ سی پی سی کے تحت عدالت ایک کمیشن مقرر کر دے۔ عدالت چیئر پرسن اوگرا کو جرمانے کی رقم ہائیکورٹ بار کے ہسپتال میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ درخواست پر مزید کارروائی 9 جولائی کو ہوگی۔
دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان جو بیوروکریسی میں خان اعظم کہلاتے ہیں، خود کو کسی بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہو رہے، جس پر عدالت انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ اعظم خان جن کی وجہ سے وزیراعظم کو پہلے ہی اتحادیوں، پارٹی اور بیوروکریسی میں مشکلات جا سامنا ہے کہ مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ ہوا جس کو سیکورٹی اداروں نے بروقت ناکام بنایا، اس حملے کی کڑیاں بھارت کی طرف جا رہی ہیں اور اب ایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جو بھارتی ٹویٹر ہینڈل سے 17 جون کو کی گئی تھی
کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چاروں دہشت گردوں کو سیکورٹی اداروں نے جہنم واصل کر دیا تھا،اب اس حملے کے حوالہ سے ایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جو بھارتی ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ہے، 17 جون کو یعنی حملے سے 12 روز قبل یہ ٹویٹ کی گئی،
بھارتی ٹویٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ حامد صاحب اتنا غصہ مت کرو، بھارتیوں پر،آپ کو پاکستان کی کوئی خبر نہیں ملتی کہ چلے آتے ہو بڑے ملکوں کے بیچ میں،کوئی بات نہیں، آپ کے سٹاک ایکسچینج سے جلد خبر آئے گی اسے کو ر کر لینا
ٹویٹر ہینڈل میں سٹاک ایکسچینج کی خبر کا کہا گیا ساتھ ہی ٹویٹر پر دستی بم بھی دکھائے گئے
اس ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں بھارت ہی ملوث ہے اور بھارت نے ہی اس کی منصوبہ بندی کی، بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست کی وجہ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے کہ کسی طرح لداخ سے دنیا کی توجہ ہٹے اسی وجہ سے بھارت نے مذموم کاروائی کی کوشش کی جس میں اسے منہ کی کھانا پڑی
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے
پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔