Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی،وزیراعظم کا بڑا اعلان

    25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی،وزیراعظم کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے غیرقانونی طورپرمقبوضہ کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب بھارت مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کوتبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اقوا متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ کیاہے،میں دنیا کے دیگررہنماوَں سے بھی رابطے کر رہا ہوں،بھارت کےاقدامات جنوبی ایشیا کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں،

    پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے 25000 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

    جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (ضابطہ اخلاق) ، 2020″ کے تحت بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ غیر قانونی ، جعلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ،بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی سرا سرخلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے پچیس ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرٹیفیکٹ دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے روکنے کیلئے فوری مداخلت کریں جہاں بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ غیر کشمیریوں کو جاری کردہ تمام ڈومیسائل فوری طور پر منسوخ کرے اور بھارت کو متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ تازہ ترین اقدام پاکستان کے اس موقف کا واضح ثبوت ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جائے،جو آر ایس ایس-بی جے پی کے “ہندوتوا” ایجنڈے کا دیرینہ حصہ رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پہلے غیر ریاستی بھارتی افسر کو مستقل شہریت دے دی گئی

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟

    دفتر خارج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرکے بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ مسلسل پابندیوں ، فوجی کریک ڈاون ، ماورائے عدالت قتل ، نظربندیاں ، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مزید مستقل کر سکتا ہے اور نہ ہی غیور کشمیری عوام کے حوصلوں کو کمزور کر سکتا ہے۔

     

  • آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف اشتہاری قرار

    آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف اشتہاری قرار

    احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی

    جج محمداصغرعلی نے توشہ خانہ ریفرنس سےمتعلق کیس کی سماعت کی،نیب نے نوازشریف کوسمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوازشریف برطانیہ میں ہیں،دفترخارجہ کےذریعے وارنٹ بھیجے،

    جج اصغر علی نے کہا کہ نوازشریف کی مسلسل عدم پیشی پراشتہارجاری کررہےہیں،جج احتساب عدالت نےنوازشریف کےاشتہارجاری کردیئے

    عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ آصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے،آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے،کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمربھی زیادہ ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑےگا،نواز شریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے،نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا،

    جج اصغر علی نے کہا کہ میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں پھرآصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں،فاروق ایچ نائک نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہو رہا ہوں،عدالت نے کہا کہ آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں،وکیل نے کہا کہ میں یہاں عدالت میں موجود ہوں،آصف زرداری کے آنے سے لوگ اکٹھے ہونگے،پھررش ہوگا،

    احتساب عدالت نےکہا کہ آصف زرداری کوکورونا تونہیں ہے،سردار مظفر عباسی نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کہہ رہےہیں آصف زرداری کے پیش ہونے سے رش ہو جائیگا،اگررش ہوجائے گا تو اسے کنٹرول کرنا انتظامیہ کا کام ہے،ان کیساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں،یوسف رضا گیلانی کو عدالت نے استثنا دیا تو آج ان کا وکیل بھی پیش نہیں ہوا، یوسف رضا گیلانی کا استثنا بھی ختم کیا جانا چاہیے،

    فاروق ایچ نائک نے کہا کہ آصف زرداری کو ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈز پر ضمانت دی تھی، آصف زرداری پرکیسز پہلی بار نہیں بنائے گئے،20 سال سے تو آصف زرداری کے خلاف کیسزبنتے میں دیکھ رہا ہوں،وارنٹس تو تب جاری کیے جائیں جب آصف زرداری پیش نہ ہوں،آئندہ سماعت پر آصف زرداری عدالت میں پیش ہو جائیں گے، یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، میں بھی یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تھا میں بھی آئسولیشن میں چلا گیا،اگر عدالت کہتی ہےتومیں عدالت میں یوسف رضا گیلانی کیطرف سےبیان حلفی دےدیتا ہوں،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،احتساب عدالت نے ریفرنس پر سماعت 17 اگست تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں،گزشتہ سماعت پر  نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، عدالت نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے، نواز شریف کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبار میں اشتہار دیا جا سکتا ہے، نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔

    توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی کی، اور اس کی رقم جعلی اکاونٹس کے ذریعے ادا کی گئی۔

    نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

    ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی.

  • پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 118 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار846 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9ہزار337ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد4ہزار304ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید118افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کوروناکے 81ہزار985 کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد 75 ہزار 501 ہو گئی، خیبر پختونخوامیں کورونا سے 26ہزار115افراد متاثرہوئے،بلوچستان میں کوروناوائرس کے 10ہزار426 کیسزرپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد12ہزار775ہوگئی،آزادکشمیرمیں کوروناوائرس سے ایک ہزار 65ا فرادمتاثر ہوئے،گلگت میں کوروناسے متاثرین کی تعدادایک ہزار470ہوگئی،

    کوروناسےسب سےزیادہ ایک ہزار727اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں،سندھ میں کورونا سے ایک ہزار343افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا 935 اوربلوچستان میں 119 کوروناکےمریض جاں بحق ہوئے،اسلام آباد128،آزادکشمیر28اور گلگت بلتستان میں 24 افرادجاں بحق ہوئے،

    ملک بھرمیں 98ہزار503کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹےمیں 20ہزار930 ٹیسٹ کیےگئے،ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 83 ہزار 92 ٹیسٹ کیےگئے،ملک بھرکے 768اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیے سہولیات ہیں،اس وقت 5ہزار299کورونا متاثرین اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،ملک بھرمیں کورونا مریضوں کےلیے ایک ہزار562وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ،کوروناکے 505مریض وینٹی لیٹر پرہیں،

  • پاک بھارت سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے

    پاک بھارت سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے

    بھارتی مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور دنیا کی تاریخ کے بد ترین لاک ڈاون کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات آج تاریخ کی کم ترین سطح پر آجائیں گے جب بھارتی حکومت کے فیصلے کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے 140 کے قریب سفارتکاروں اور افسروں کی پاکستان واپسی ہو جائے گی۔ فیصلوں کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےسفارتی عملے کے 8 ارکان سمیت 38 ملازمین پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن کے ان افراد کی واپسی کے لئے لاہور کے قریب واہگہ اٹاری بارڈر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔ بھارتی سفارتی عملہ کرائے کی گاڑیوں میں سوار ہو گا اور واہگہ بارڈر پر رکے بغیر انہی گاڑیوں میں سرحد عبور کرے گا جب کہ یہی گاڑیاں عملے کو امرتسر ہوائی اڈے پر چھوڑ کر واپس لاہور پہنچیں گی۔ یہاں اہم امر یہ ہے کہ بھارتی سفارتی ملازمین اور عملہ کے ارکان کی اکثریت بھارتی خفیہ اداروں سے تعلق رکھتی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ سے ان کا براہ راست تعلق ثابت بھی ہو چکا ہے۔ مختلف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مظلوم عوام کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے بھارتی عملے کی بھارت واپسی وقت کی اہم ضرورت تھی۔

  • دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی حملے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والا دہشت گردی کا قابلِ مذمت حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہئیوں اور محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

    کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

  • قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو  ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو انٹری پوائنٹ پر روکا،سیکیورٹی گارڈ کی قربانی نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو ناکام بنایا،

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کو روکا،اپنی بہادرقوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے،ملک میں دیر پا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا،قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے،

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

     

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

  • کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بہاردی سے دشمن کا مقابلہ کیا
    وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

    دوسری جانب گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
    گورنر سندھ نے آئی جی کو فون کر کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا سٹاک ایکسچینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، سٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس، رینجرز کی طرف سے بر وقت کارروائی کو سراہا۔ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دے دی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
    واضح‌ رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

  • کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

    کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

    کراچی سٹاک ایکسچینج اٹیک میں چار دہشت گرد ہلاک

    باغی ٹی وی :کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں شہید ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں۔

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

  • بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    بی ایل اے نے کراچی بلاسٹ کی ذمہ داری قبول کر لی

    باغی ٹی وی : بی ایل اے نے کراچی بلاسٹ کی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی ، کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہو گئے, سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا.
    https://twitter.com/HakkalMedia/status/1277482480707293191?s=20

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے
    ولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری بھی شہید ہوگئے ہیں۔

  • کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ

    کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ

    کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ

    باغی ٹی وی :کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق ہو گئے, سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا.

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے
    ولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ ایک دہشت گرد اب بھی اسٹاک ایکسچینج کے اندر موجود ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے جب کہ حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حملے میں اب تک 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 2 عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ 3 دہشت مارے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں