Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج کے افسران کے بارے میں  کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا

    پاک فوج کے افسران کے بارے میں کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے افسران کے بارے میں کرونا ہونے کی فیک خبرشائع کربیٹھے،غلطی ہوگئی ، ہندوستان ٹائمزنے پابندی کے ڈرسے جھوٹ تسلیم کرلیا،اطلاعات کےمطابق بھارت کے ترجمان ادارے ہندوستان ٹائمز نےپاک فوج کے حوالے سے کرونا ہونے کی غلط خبرچھاپی تھی اس غلط خبر کی وجہ سے پابندی لگنے کے ڈرسے بڑی جلدی اپنا سفید جھوٹ تسلیم کرکے اپنی حقیقت پرسے پردہ اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہےکہ بعض ہندوستانی نشریاتی اداروں نے اس خبرکو شائع کیا تھا جہاں سے انہوں نے اٹھا کراسے شائع کردیا ، بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ خبر جھوٹ ہے اورپاکستان آرمی کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے

    ہندوستان ٹائمز نے یہ بھی تسلیم کیا ہےکہ ان کے ادارے سے یہ غلط اورجھوٹی خبرشائع ہوگئی ہے، جس کا وہ اقرار کرتے ہیں ،دوسری طرف ہندوستان ٹائمز نے اے این آئی کا حوالہ دیا ہےکہ اس ادارے نے پہلے یہ خبر شائع کی تھی اورجہاں سے انہوں نے یہ خبراٹھاکرپھراپنے میڈیا سے شائع کی ،

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں اپنے پنجھے گاڑھے ہوئے ہیں، دنیا بھر میں 4200 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ چین کے بعد اٹلی میں خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، جہاں پر کرونا وائرس نے خوف پھیلایا ہوا ہے

    یاد رہے کہ بھارت نے مکاری کرتے ہوئےدنیا کی اس خطرناک بیماری کی آڑ میں پاک فوج کے خلاف ایک سوشل مہم شروع کررکھی سوشل میڈیا پر جعلی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیاپر کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی آفیسرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ پاک فوج کے افسران کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا، تھائی لینڈ، ہنگری، اٹلی سمیت دیگر ممالک میں جعلی خبروں پھیلانے پر کارروائی کی گئی ہیں متعدد لوگوں کو جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ بڑے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی،تشویش بڑھنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 28 کیسز ہیں ، کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی ، کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور اور اسلام آباد) پر انٹرنیشنل پروازیں آسکیں گی ، بین الاقوامی پروازیں صرف اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے آپریٹ ہوں گی۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں، شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، دو ہفتوں کیلئے سینما گھروں اور تھیٹرز کو بند کیا جارہا ہے۔

    ظفر مرزا نے بتایا کہ مذہبی اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ذمہ داری وزیر مذہبی امور کو دی گئی ہے، ملک میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے بند کیے جارہے ہیں، ملک میں اسکول ابھی تین ہفتوں کے لیے بند کیے جارہے ہیں، کچہریوں اور کورٹس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ سول کورٹس میں تاریخیں 3 ہفتوں کیلئے بڑھادی جائیں ، درخواست کریں گے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن کورٹ کے ججز جیلوں میں جاکر ریمانڈ اور ضمانت کے فیصلے کریں، جیلوں میں قیدیوں کے ملاقاتیوں پر تین ہفتے کےلیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    یہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی تھی جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ کا ایک کیس شامل تھا تاہم اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچانک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 بتادی ہے۔کورونا وائرس کا ایک مریض کراچی سے سامنے آیا ہے جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے اور وہ 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

  • کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر:پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: پاکستان کی مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے اعلان، نوٹیفکیشن جاری،اطلاعات کےمطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مغربی سرحدوں کو دو ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران اور افغانستان کے بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


    دوسری طرف کرونا وائرس وبا کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت صحت میں نیشنل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

  • 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کی منسوخی کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بڑھتے ہوئی بیماری مہلک بیماری کے کیسز کے بعد 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔

    ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

    یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئےاجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کیا جائے گا۔

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف
    اس سے قبل چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، تقریبات اور دیگر پارلیمانی اجتماعات کو منسوخ کر دیا۔

    ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ کےمطابق دو ہفتوں تک اجتماعی تقریبات بشمول ایوان بالاء کی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے،کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے۔باضابطہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

    ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا کہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

  • امریکی فوج کورونا وائرس کو’ووہان‘لےکرآئی، چین کا دعویٰ، مفروضےحقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی

    امریکی فوج کورونا وائرس کو’ووہان‘لےکرآئی، چین کا دعویٰ، مفروضےحقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی

    بیجنگ:امریکی فوج کورونا وائرس کو ’ووہان‘ لے کر آئی، چین کا دعویٰ،مفروضے حقیقت میں بدلنے لگے،جراثیمی جنگ قراردی جانے لگی،اطلاعات کےمطابق دنیا کے تقریباً نصف ممالک کو متاثر کرنے والے ’کورونا وائرس‘ سے متعلق چینی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ مذکورہ وائرس کو امریکی فوج چین کے شہر ’ووہان‘ لے کر آئی تھی۔

    ذرائع کےمطابق چین میں کرونا وائرس پھیلانےکے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ چینی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ’عین ممکن ہے کہ کورونا وائرس‘ کو امریکا نے چین میں پھیلایا، اس سے قبل متعدد میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرتی ہیں رہیں کہ ’امریکا نے ہی حیاتیاتی حملے کے تحت کورونا وائرس کو چین بھیجا‘ تاہم ایسی رپورٹس میں کسی بھی امریکی یا چینی عہدیدار کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔

    متعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ پر کورونا وائرس سے متعلق متعدد تھیوریز اور افواہیں موجود ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کی پیداوار ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے بدلا لینے کے لیے ایسا کیا، تاہم ایسی افواہوں پر چین اور امریکی عہدیداروں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

    لیکن اب چینی محکمہ خارجہ نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے ایک اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت بنا کر دعویٰ کیا ہے کہ ’دراصل کورونا وائرس کو امریکی فوج ہی چین کے شہر ووہان‘ لے کر آئی تھی۔

    چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی ’وبائی اور پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پہلے امریکا میں رپورٹ ہوا‘۔

     

    چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو امریکی صحت کے ادارے ’سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن‘ (سی ڈی سی) کے نمائندے رابرٹ ریڈ فیلڈ کی 2 مختصر ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ذیلی کمیٹی کو امریکا میں ’انفلوئنزا‘ سے ہونے والی اموات سے متعلق آگاہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے’ سی این این‘ کے مطابق اگرچہ ویڈیوز میں رابرٹ ریڈ فیلڈ نے اعتراف کیا کہ امریکا میں ’انفلوائنزا‘ سے جو اموات ہوئیں اس وائرس کو آگے چل کر ’نوول کووڈ 19‘ کورونا وائرس کا نام دیا گیا تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ مذکورہ ویڈیوز کس تاریخ کی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے رابرٹ ریڈ فیلڈ کے بیان کو ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹس میں کہاکہ ’سی ڈی سی‘ کے عہدیدار نے اعتراف کیا کہ امریکا میں انفلوئنزا وائرس سے ہونے والی اموات والے وائرس کو آگے چل کر نئے کورونا وائرس کا نام دیا گیا۔

    ساتھ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ سی ڈی سی کے عہدیدار تسلیم کر رہے ہیں کہ امریکا میں انفلوئنزا سے 20 ہزار اموات بھی ہوئیں اور اس سے ساڑھے تین کروڑ تک افراد متاثر بھی ہوئے لیکن اب اس بات کو واضح کیا جائے کہ ان انفلوئنزا کیسز میں سے کتنے کیسز نئے کورونا وائرس کے تھے؟

     

    چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں امریکا سے سوالات کیے جن میں انہوں نے امریکا سے ان تمام افراد کے نام مانگے جو امریکا میں وائرس سے متاثر ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے ان ہسپتالوں کے نام بھی مانگیں جہاں متاثرہ افراد کا علاج ہوا اور چینی ترجمان نے ان تمام افراد کی سفری تفصیلات بھی مانگیں۔

    ساتھ ہی چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ڈی سی عہدیدار کی باتوں کے بعد لگتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کورونا وائرس کو امریکی فوجی چین کے شہر ووہان لے کر آئے۔چینی دفاعی حکام کیطرف سے یہ جراثیمی جنگ قرار دی جانے لگی

    سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دراصل امریکی فوج کے درجنوں ایتھلیٹ اکتوبر 2019 میں چینی شہر ووہان میں ہونے والی فوجی گیمز میں شرکت کے لیے گئے تھے اور ان میں سے کچھ ایتھلیٹ انفلوئنزا سے متاثر تھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فروری 2020 میں طبی جریدے جرنل نیچر چین کے ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرلوجی اور شنگھائی کی فودان یونیورسٹی اور چائنیئز سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی 2 تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ’کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ سے شروع ہوا‘۔

    تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ چین میں پھیلنے والے نئے کورونا وائرس 2000 کی دہائی میں سامنے آنے والے سارز وائرس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے اور دونوں کا 80 فیصد جینیاتی کوڈ شیئر ہوتا ہے اور یہ دونوں چمگادڑوں سے آگے بڑھے۔

    تاہم دونوں تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت نہیں کیا جا سکا تھا کہ کس جانور نے نئے کورونا وائرس کو چمگادڑ سے انسانوں تک پہنچانے کا کام کیا، تاہم بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    لیکن اب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’دراصل کورونا وائرس امریکی فوج ہی چینی شہر ووہان لائی تھی‘ تاہم چین کے اس بیان پر تاحال امریکا نے کوئی بیان نہیں دیا۔

    کورونا وائرس سے دسمبر 2019 کے آغاز سے 13 مارچ کی دوپہر تک دنیا بھر کے 115 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہوچکے تھے جن میں سے 4 ہزار 700 کی موت ہوچکی تھی۔

    اگرچہ اب چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم اب مذکورہ وائرس امریکا سمیت یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت مذکورہ وائرس سب سے زیادہ امریکا اور اٹلی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

  • پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس، 36 بریگیڈیئر کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    پاک فوج کے پروموشن بورڈ کا اجلاس، 36 بریگیڈیئر کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 36 بریگیڈئیر سطح کے افسران کو ترقی دے کر میجر جنرل تعینات کر دیا گیا، ترقی کی منظوری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے 12 بریگیڈیئرزکا تعلق میڈیکل کور سے ہے

    ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئر عبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئر ارشد محمود شامل ہیں، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری، بریگیڈیئر محمد عمر بشیر،بریگیڈیئر محمد عاطف منشا، بریگیڈیئر اسد الرحمان،واجد عزیز، تبریز سویا، محمد رضا،چودھری امیر اجمل ، جواد احمد قاضی، احسان علی، کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی، جاوید دوست چانڈیو،سید آصف حسین،محمد اسحاق خٹک،احمد بلال، محمد شہباز تبسم سمیت دیگر کو بھی ترقی دی گئی ہے

    آرمی میڈیکل کور سے ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر، بریگیڈیئر محمود سلطان،بریگیڈیئر حفیظ الدین، بریگیڈیئر سلمان سلیم، بریگیڈیئرمحمد ظفر علی،بریگیڈیئرسید خرم شہزاد،بریگیڈیئربلال عمیر،بریگیڈیئر عتیق الرحمان ،بریگیڈیئرراؤ علی خان،بریگیڈیئرعبیرہ چودھری شامل ہیں

  • کرونا پر قابو پا لیں گے ، وزیراعظم پرامید،ایرانی سفیر کی ہوئی ملاقات

    کرونا پر قابو پا لیں گے ، وزیراعظم پرامید،ایرانی سفیر کی ہوئی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی سفیر اور امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے.

    وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نےملاقات کی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کےدوران کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماطاہر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک تھے. ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اموربھی بات چیت کی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کچھ مریض آئے ہیں، ہم کرونا پر قابو پا لیں گے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے.وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

  • کرونا وائرس،یوم پاکستان ،23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس،یوم پاکستان ،23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس،یوم پاکستان ،23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں

    23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پاک فوج کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پریڈ ہوتی ہے جس کی منسوخی کی سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں گردش کر رہی ہیں، تا ہم آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کرونا وائرس کے حوالہ سے ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

    کرونا وائرس کے پاکستان میں 22 مریض سامنے‌ آ چکے ہیں ، سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کر اعلان کر دیا ہے، پنجاب میں بھی چھٹیوں کا امکان ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، پی ایس ایل میچز کے لئے پاکستان آئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی واپس جانے کے لئے ٹکٹ کنفرم کروا لئے ہیں. رائیونڈ میں ہونے والا تبلیغی اجتماع بھی منسوخ کر دیا گیا ہے.

    یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کے حوالہ سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کے حوالہ سے پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو پریڈ منسوخ کر دی جائے گی

    پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

  • کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے اراکین اسمبلی نے خطاب کیا.

    ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوکورونا کے ساتھ جنگ شروع کرنی چاہیے تھی،حکومت کوکورونا کے ساتھ جنگ شروع کرنی چاہیے تھی،برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پورا پلان بنایا ہے،کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسکریننگ کا بہتر نظام نہیں لایا گیا،ارکان اسمبلی بھی کہہ رہے ہیں وہ بیرون ملک سے آئے لیکن اسکریننگ نہیں کی گئی، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، عوام میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم نہیں کی جارہی،کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے،

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج جمعہ کا روز ہے، علماءکرام خصوصی دعا کرائیں،مولانا عبدالکبیر چترالی نے کہا کہ میرا بیٹا ووہان میں ہے

    سید امین الحق نے کہا کہ کورونا پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،کرونا پر سنجیدہ ردعمل کی ضرورت ہے

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہماری حکومت ابھی صرف مشاہدہ کر رہی ہے،ہم سے پہلے ترقی یافتہ ملکوں نےایمرجنسی لگادی ہے،پورے یورپ میں آمد و رفت روک دی گئی ہے،امریکا نے یورپین ممالک کے باشندوں پر پابندی لگا دی ہے،ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی کرونا پھیل چکا ہے،ہمیں فرنٹ فٹ پر آکر کوشش کرنی چاہیے تھی مگر ہم ناکام ہوئے،سندھ میں کورونا کے تمام متاثرین بیرون ملک سے آئے، ایئر پورٹس پر اسکریننگ نہ ہونے کے برابر ہے،اسپتال اس وباسےنمٹنے کےلئے تیار نہیں،کیا وزیراعظم کے پاس کوئی جادو کی چھڑی ہے؟ایمرجنسی ڈکلیئرکرتے ہوئےتمام ایئرپورٹس کو کچھ عرصہ کیلیے بند کرنیکی ضرورت ہے آج وقفہ سوالات اور بزنس کوموخر کرتے ہوئے کورونا وائرس پر بحث کرائی جائے،

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک میں کورونا کا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے،بدقسمتی سے ابھی تک کوئی قومی پالیسی سامنے نہیں آسکی، صوبے کچھ کام کررہے ہیں افسوس اس معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سےاقدام نہیں کیا گیا ،کورونا معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہے، اس ایشو پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں یہ مسئلہ صرف حکومت یا اپوزیشن نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے بین الاقوامی شخصیات بھی اس وبا سے متاثر ہوئی ہیں،

  • کراچی میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

    کراچی میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا،اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔