Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار

    بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار

    بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی، سیشن کورٹ نے میر سرفراز بگٹی کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.

    پولیس نے سرفراز بگٹی کو حراست میں لے کر تھانہ بجلی روڈ منتقل کر دیا ۔بچی اغواء کیس میں سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچے اور درخواست ضمانت دی ، عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

    سرفراز بگٹی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے.

    سرفراز بگٹی کے خلاف ایک ماہ قبل بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،سنیٹر میر سرفراز بگٹی کو حاجی توکلی بگٹی اور سسرال کے درمیان بیٹی کی جانشینی کے کیس میں حاجی توکلی بگٹی کا ساتھ دینے پر ان کے سسرال نے ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا .

    مدعی کا دعوی ہے کہ حاجی توکلی بگٹی نے انکی بھانجی کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حاجی توکلی بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان دعوں کی تردید کی کہ عدالت نے انھیں اپنی بیٹی ساتھ لے جانے کی اجازت دی ہے ویڈیو میں بچی بھی خوش خرم اپنے باپ کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آتی ہے

  • خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویزمشرف کی درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی،خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئمن ہوں ،انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی،سزا کا فیصلہ ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری اور اسلامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ,مشرف کے وکیل نے 67 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی.

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا

  • بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن:بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    وزارت خارجہ کے ترجمان کےمطابق پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے جہاں ان کا مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھائیں گے اور مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے اچھے رہے، خطے میں خاصی کشیدگی تھی لہٰذا کشیدگی کم کرنے میں پاکستان جو کردار کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے جس کی تفصیلات یواین او میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے جب کہ کیپیٹل ہل میں میڈیا اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120  سے تجاوز کرگئی

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد:سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختونخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ادھراطلاعات کےمطابق مزید 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق ان شہادتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی املاک ، گھروں ، دوکانوں اورجانوروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ،بائیس دکانوں، 107 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 91 مکمل تباہ ہوگئے۔ایک مسجد کو مکمل، 9 گاڑیوں اور 3 موٹرسائیکلوں کو شدید اور جزوی نقصان پہنچاہے۔ اب بھی برفانی تودےمیں مزید لوگوں کےدبے ہونے کاخدشہ ہے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دبے مزید 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے جب کہ مزید کئی افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔آزاد کشمیر میں برفانی تودے سے متاثر سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز سے امداد ی سامان متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    سب سےزیادہ نقصان وادی نیلم کےعلاقہ سرگن میں ہوا ہے۔گاؤں بگولی میں تین اطراف سےبرفانی تودہ گرا تو ڈھائی سو نفوس پر مشتمل آبادی کوخطرہ لاحق ہوگیا۔برفباری سے متاثرہ آزادکشمیر کے پانچ اضلاع کی سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔وادی نیلم میں کئی کئی فٹ برف کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی

    وادی نیلم کی سڑک دواریاں کے مقام پر برفباری سے بندہے۔ متاثرہ کئی علاقوں میں زمینی امداد اب تک نہ پہنچ سکی ہے۔ ضلع باغ میں چکار کو ملانے والی سڑک سُدھن گلی کے مقام پر، باغ حویلی سڑک کےعلاوہ وادی لیپہ جانے والی روڈ، ریشیاں کےمقام پر آمدورفت کے لیے بند ہے۔ایس ڈی ایم اےحکام کہناہےکہ برفباری سےشدید متاثرہ سرگن سمیت دیگر علاقوں میں اشیائے خورد و نوش،گرم کپڑے اوردیگرامدادی سامان ہیلی کاپٹر کےذریعے بھیجاجارہاہے اور سڑکوں کی بحالی کےلیے ہیوی مشنری کا استعمال کیاجارہاہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    سلامتی کونسل اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

    سلامتی کونسل کا کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہ دوسرا اجلاس ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ کے بعد کونسل کے ممبران کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں کونسل کے تمام 15 ممبران نے اس مباحثے میں حصہ لیا۔

    سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زینگ جن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیرکی صورتحال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی مندوب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے،چین کا کشمیر کے معاملے پر موقف بالکل واضح ہے

    اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب دمتری پولیانسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پر دو طرفہ کوششوں کے ذریعے دونوں ملکوں کےاختلافات دور ہوجائیں گے

    یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایا گیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کرکشمیر کی صورتحال پر توجہ دلائی تھی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری  نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.

  • تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس طلب، اتحادیوں کے حوالہ سے ہو گی مشاورت،اہم فیصلے متوقع

    تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس طلب، اتحادیوں کے حوالہ سے ہو گی مشاورت،اہم فیصلے متوقع

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب، ہوں گے اہم فیصلے،اتحادی جماعتو‌ں کے حوالہ سے ہو گی مشاورت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان نے طلب کر لیا، کور کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو شام پانچ بجے ہو گا، کور کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوں گے، تمام رہنماؤں کو کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پابند کیا گیا ہے.

    کور کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، کور کمیٹی اجلاس میں حکومتی کامیابیوں پر بات چیت ہو گی، وزیراعظم رہنماؤں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے.

    کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بعد صورتحال پر بھی بریفنگ دے گی

    کورکمیٹی اجلاس میں نواز شریف کی صحت کے حوالہ سے بھی بات چیت متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی ہوٹل میں تصویر آنے پر نوٹس لے رکھا ہے،

    کورکمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بریفنگ دیں گی.

  • آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع

    آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع

    آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹائے جانے پر وفاق اور سندھ میں ایک بار پھر ٹھن گئی،سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری دی تو تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا.

    آج سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آئی جی سندھ کیلئے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور ثناء اللہ عباسی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ آج صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے اور ان کا تبادلہ روکنے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم آئی جی کلیم امام کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ حکومت کا کوئی غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اگر عدالت میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ پاکستان میں قانون اور انصاف کی فراہمی ہے۔ سندھ حکومت مرضی کا آئی جی چاہتی ہے۔ قانون سازی کے وقت ہمارے جو خدشات تھے، وہ آج صحیح ثابت ہوئے۔ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتے ہیں۔

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو بلا سکتے ہیں۔ ہم سرکاری افسران کو غلام نہیں کہتے۔ آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہوگی۔ آئی جی سندھ کلیم امام کو اپنے دفاع کا حق ملنا چاہیے۔ سندھ حکومت پولیس کیساتھ جو سلوک کر رہی ہے، اس کی وجہ سے لاقانونیت بڑھ رہی ہے۔ یہاں اگر رینجرز ہٹا دی جائے تو اللہ جانے کیا ہوگا۔ سندھ حکومت پولیس کے ذریعے مخالفین کو دبانا چاہتی ہے۔

    آئی جی سندھ کے تبادلے پروزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آئی جی پولیس سندھ کے معاملے پر مشورہ کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آئی جی معاملے پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دے دیا ہے

  • وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری

    مظفر آباد:وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا ، باقی کی تلاش جاری،مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق وادی نیلم میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں برفانی تودہ گرنے سے ڈهکی چکناڑ میں 3 دیہات دب گئے، امدادی ٹیموں نے 14 لاشوں کو نکال لیا ہے۔جبکہ کل اورپرسوں برفباری اورتودے گرنے سے متعدد مکانات، مسجد، دکانیں اور گاڑیاں بھی برفانی تودوں کی زد میں آکر تباہ ہو گئی تھیں ۔

    ذرائع کے مطابق برفانی تودے میں درجنوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سخت سردی،برفباری ،لینڈ سلائڈنگ اوربارشوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ادھرڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث نیلم ویلی کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ خرابی موسم کے باعث بالائی علاقوں میں فلائٹ ریسکیو آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔ وادی گریس میں ڈھکی اور چکناٹھ کے متاثرین تک تاحال ریسکیو ٹیمیں بھی نہیں پہنچ سکی ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے وادی نیلم میں متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا ہے۔ برفانی تودے گرنے کے واقعات پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیلم وادی میں 67 افراد جاں بحق ہوئے۔ حکومت جانی اور مالی نقصان کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 76 ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئیں، بلوچستان میں 20 جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں 73 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھنوٹی، کوٹلی اور راولاکوٹ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 12 خواتین اور سات بچے بھی شامل ہیں۔

    پاک فوج کی امدادی ٹیمیں برفانی تودے سے متاثرہ گاؤں تھلی قمری میں پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے جوان اور آرمی ایوی ایشن کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ضلع استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاؤں تھلی میں گزشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

    ادھر آج صبح وزیر اعظم کا سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی، جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے،

    روزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کوتمام تررلیف دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شہداکے خاندانوں سے رابطہ کرکے ان کی تکالیف دورکی جائیں اورجن چیزوں کی ان کو ضرورت ہے وہ فی الفورپوری کی جائیں

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں تمام تروسائل استعمال کیئےجائیں ، جن کشمیریوں کے مکان برفباری کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں یا جزوی نقصان پہنچا ہے ان کے گھر تعمیرکرنے کے احکامات دیئے

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی ہدایت کی کہ جن مریضوں کا علاج یہاں‌سے ممکن نہیں‌ان کواسلام آباد اور راولپنڈی کے ہستپالوں میں پہنچایا جائے اوران کے علاج معالجے کے فی الفور انتظامات کیئے جائیں

  • وزیراعظم کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی

    وزیراعظم کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر پہنچ گئے، وزیراعظم نے دورہ کشمیر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے۔

    آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفینگ دی گئی،اسکے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال میں بارش اور برفباری کے مُتاثرین کی عیادت بھی کی،اس موقع پر وزیراعطم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی موجود تھے.

    زشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی, فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے، 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔

    سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زخمی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر بھی تباہ ہوئے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، چاغی اور مند میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    ڈپٹی کمشنر آفس نیلم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 61 افراد شہید، 42 زخمی ہوئے ہیں، 45 مکان مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 78 مکان جزوی تباہ ہوئے، 14 دکانیں، 3 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا.

  • وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    مظفرآباد:وزیر اعظم کا سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے،

    روزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کوتمام تررلیف دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام شہداکے خاندانوں سے رابطہ کرکے ان کی تکالیف دورکی جائیں اورجن چیزوں کی ان کو ضرورت ہے وہ فی الفورپوری کی جائیں

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں تمام تروسائل استعمال کیئےجائیں ، جن کشمیریوں کے مکان برفباری کے نتیجے میں تباہ ہوئے ہیں یا جزوی نقصان پہنچا ہے ان کے گھر تعمیرکرنے کے احکامات دیئے

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی ہدایت کی کہ جن مریضوں کا علاج یہاں‌سے ممکن نہیں‌ان کواسلام آباد اور راولپنڈی کے ہستپالوں میں پہنچایا جائے اوران کے علاج معالجے کے فی الفور انتظامات کیئے جائیں