Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس طلب،پاکستان سفارتی طور پر متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست سے نکلنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی۔وزیر اقتصادی امور رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ شروع کر دیئے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکال دے.

    20جنوری کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اکتوبر سے جنوری تک 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

     

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا۔ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس جنوری میں ہوگا۔21 جنوری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ کے نکلنے کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔

  • نیب قانون میں ترمیم، سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    نیب قانون میں ترمیم، سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    نیب قانون میں ترمیم، سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کی شق 25 اےازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے نیا نیب قانون لانے کے لیے 3ماہ کی مہلت دے دی،عدالت نے کہا کہ توقع کرتے ہیں حکام نیب قانون سے متعلق مسئلے کو حل کرلیں گے،نیب سے متعلق مناسب قانون پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا،اٹارنی جنرل کےمطابق نیب قانون میں ترمیم کابل پارلیمنٹ میں پیش ہو چکا ہے ،حکومت نیب قانون میں ترمیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے،تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب آرڈیننس کی شق 25 اے کے معاملے پر ترمیم ہوگئی ہے؟ جسٹس اعجازا لاحسن نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا سیکشن 25 اے ختم ہوا یا اس میں ترمیم ہوئی؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق بل موجود ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد معاملہ ایوان میں جائے گا،بل کے مطابق نیب کے آرڈیننس 25 اے کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے

    چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ اس معاملے پر بحث کرنا چاہتے ہیں، ہم تو معاملہ نمٹانے لگے ہیں،بحث کرنی ہے تو نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے کو آئین سے متصادم ثابت کریں،کیا آپ کا موقف ہے کہ رضاکارانہ رقم کی واپسی کرنے والا شخص جرم بھی تسلیم کرے؟کیا رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے شخص کو سزا یافتہ تصور کیا جائے؟کیا نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے سے اب بھی کوئی مستفید ہورہا ہے؟

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب کے بہت سے قوانین ہیں آپ کا مقدمہ سیکشن 25 اےسے متعلق ہے، اس حوالے سے بل حکومت کا نہیں بلکہ فاروق ایچ نائیک کا ہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق پرائیویٹ ممبربل موجود ہے،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ اٹارنی جنرل کا موقف گزشتہ اٹارنی جنرل سے مختلف ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا قانون ہے کہ پہلے انکوائری ہوگی پھر تحقیقات، 200 گواہ بنیں گے،اس طرح تو ملزم کے خلاف زندگی بھر کیس ختم نہیں ہوگا،کرپشن کی رقم واپس کرنے والوں کو نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، ملک ریاض اور انکے داماد کے خلاف نیب ریفرنس دائر

    جعلی اکاؤنٹس کیس، ملک ریاض اور انکے داماد کے خلاف نیب ریفرنس دائر

    جعلی اکاؤنٹس کیس، ملک ریاض اور انکے داماد کے خلاف نیب ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس،احتساب عدالت اسلام آبادمیں بحریہ آئیکون ٹاورریفرنس دائرکر دیا گیا،ریفرنس میں ملک ریاض ،زین ملک،لیاقت قائم خانی،یوسف بلوچ ،ڈاکٹرڈنشااور دیگر ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر کیاگیا

    نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،بحریہ آئیکون ٹاور کےلیےباغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹ کی گئی

    نیب نے اس کیس میں ڈاکٹر ڈنشاہ کو گرفتارکیا ہوا ہے جو سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے مشترکہ پارٹنر ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ آصف زرداری کے فرنٹ مین بھی ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ کو بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا

    قومی احتساب بیورو کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاؤر کیلئے زمین الاٹ کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز کے لیے باغ ابن قاسم کلفٹن کراچی میں 7900 مربع گز زمین حکومت سندھ اور گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد سے دی گئی۔اس کے عوض بحریہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز میں 50 فیصد شیئرز اور جے وی اوپل 225 اسکیم کی طرف سے ایک عشاریہ دو ارب روپے لیے گئے ۔ جے وی اوپل 225 پراجیکٹ بحریہ اور زرداری گروپوں کامشترکہ منصوبہ تھا۔

    زرداری گروپ آف کمپنیز کی زمین پر بحریہ ٹائون نے تعمیرات کرنا تھیں اور اس سلسلے میں زرداری گروپ آف کمپنیز نے سوا ارب روپے بحریہ ٹائون کو دیے تھے ۔ فریال تالپور نے بطور ڈائریکٹر رقم کی منتقلی کی اور اس کے لیے جعلی بینک اکائونٹس استعمال کا بھی الزام ہے ۔

    نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی اوپل 225کیس میں طلب کیا تھااور اُن سے پوچھا تھا کہ آپ نے بحریہ ٹاؤن کو زمین منتقل کی؟ کیا زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپ تھیں؟ان سوالوں کے جواب میں فریال تالپور نے جواب دیا کہ کبھی کرپشن نہیں کی دامن صاف ہے ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دی گئی،بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے پر تعمیر کی جانے والے 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے.

  • برفانی تودے سے نقصان، وزیراعظم کریں گے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ

    برفانی تودے سے نقصان، وزیراعظم کریں گے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ

    برفانی تودے سے نقصان، وزیراعظم کریں گے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں، وزیراعظم آج آزاد کشمیر جائیں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے.

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لیکر آئیں۔ میں نے آزاد جموں کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی, فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوگئے، 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔

    سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زخمی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر بھی تباہ ہوئے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، چاغی اور مند میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    ڈپٹی کمشنر آفس نیلم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 61 افراد شہید، 42 زخمی ہوئے ہیں، 45 مکان مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 78 مکان جزوی تباہ ہوئے، 14 دکانیں، 3 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا.

  • ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے،  کور کمانڈر کانفرنس

    ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، کور کمانڈر کانفرنس

    باغی ٹی وی رپورٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔
    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران جیو سٹرٹیجک، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال سمیت ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک افغان بارڈر کے قریب داعش کی موجودگی کے حوالے سے بھی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے امریکا ایران تنازعہ اور اسکے خطے پر منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی آرمی چیف سمیت انڈین قیادت کے غیر ذمہ دارانہ دھمکیوں سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔ ہر قیمت پر اپنا ملک کا دفاع کرینگے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس ، نئی ایئر لائن چلانے ،سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، کابینہ نے امریکا ایران کشیدگی اورعالمی حالات کاجائزہ لیا،اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے 16 نکاتی ایجنڈا پرغورکیا،

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں،اداروں اورمتعلقہ محکموں کےانتظامی امورپربریفنگ دی گئی، کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے پاک سعودی ایئر سروسز کے معاہدے کی منظوری بھی دے دی.

    وفاقی کابینہ نے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبرکی تقرری کی منظوری دے دی، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی، کابینہ اجلاس میں فاٹااورگلگت بلتستان کے 4 فیصدکوٹہ کی تقسیم پررپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی، پی ایس اوکے ایم ڈی اورسی ای اوکی تقرری کامعاملہ موخرکر دیا گیا.

    وفاقی کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ زیربحث نہیں آیا، کابینہ نےنئی ایئرلائن ایئرسیال کی لانچنگ کی منظوری دے دی،

    وفاقی کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کےتحفظات پربات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لےکرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

  • وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارش اور برفباری سے ہونیوالے نقصانات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے 75 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 35 گھر تباہ ہوئے، 72 گھنٹے میں صرف بلوچستان میں 20 اموات اور 23 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں 3 افراد زخمی اور 5 گھر تباہ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے 10 افراد تاحال لا پتہ ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زخمی افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ برف میں پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ آزاد کشمیر میں برفباری سے 30 گھر بھی تباہ ہوئے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، چاغی اور مند میں پھنسے لوگوں کو 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نکالا گیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 72 گھنٹے میں سب سے زیادہ 66.25 ملی میٹر بارش بانڈی عباس پور میں ہوئی، دارالحکومت اسلام آباد میں 31.75 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    ڈپٹی کمشنر آفس نیلم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں 57 افراد شہید، 42 زخمی ہوئے ہیں، 45 مکان مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 78 مکان جزوی تباہ ہوئے، 14 دکانیں، 3 موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوئیں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا.

  • خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان

    خالد مقبول صدیقی کے تحفظات، وزیراعظم نے کیا اہم اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے،اجلاس میں خالد مقبول صدیقی کاوزارت سے مستعفی ہونے پر امور کا جائزہ لیا گیا،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بی این پی مینگل کے بھی تحفظات دور کیےجائیں گے،بلوچستان کےلئےترقیاتی فنڈزکااجراحکومتی ترجیح ہے،

    وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

    حکومتی وفد کے ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے، وزیراعطم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو طلب کر لیا، آج منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے.

    ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر نے رابطہ کرکے ایم کیو ایم قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ جس پروزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور شہزاد ارباب شریک ہونگے۔ وزیراعظم کو اسد عمر ایم کیو ایم سے ملاقات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

    ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماوں نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ خالد مقبول کابینہ میں واپس شامل ہو جائیں، 162 ارب کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی کے دو بڑے مسائل ہیں، پانی اور ٹرانسپورٹ کا، بہتر یہی ہے مل جل کر ملک کیلئے کام کریں۔ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہو رہے، زبردست کام کر رہے ہیں۔

    ایم کیو کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومتی وفد کو خوش آمدید کہا، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں، ملاقات تھی جو پہلے سے طے تھی۔ کل بھی کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، اس پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی نہیں تھی، وزارت سے متعلق فیصلہ ابھی واپس نہیں لیا۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

  • پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نظریں نیویارک پر، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے نجکاری و خسارہ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں ، جعلی ڈگری کے مقدمات یہاں سنیں گے ،جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں،الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے۔وکیل پی آئی اے نعیم بخاری نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے ،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشد محمود کےخلاف درخواست کو پذیرائی نہیں دی تھی ،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ نئی انتظامیہ پی آئی اے کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،پی آئی اے پر426 ارب کاقرض ہو گیا ہے .

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کی باتیں قومی ادارے کے ساتھ مذاق ہے نظریں پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نیویارک پر ہیں،پی آئی اے کو ادارہ چلانا آتا ہے یا نہیں؟ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    وکیل نعیم بخاری نے کہا یہ پی آئی اے کی بحالی کا آخری موقع ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آخری موقع کیوں پی آئی اے کیوں نہیں چل سکتی ؟ریاستی ادارے کو بند ہونے نہیں دیں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پی آئی اے کو ملنے والا مالی بیل آوَٹ پیکج مہینوں میں ختم ہو جاتا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لےکرآئندہ سماعت پرمعاونت کریں

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کشمیر پر ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر پر اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس نیو یارک میں ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوگی

    اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیو یارک پہنچیں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو متعدد خطوط لکھے تھے کشمیر کے حوالہ سے یہ دوسرا اجلاس اگست کے بعد ہو گا

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری  نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.