Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے امریکی صدر کوآگاہ کیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسےمتعلق امریکی صدرکےموقف کوسراہا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے،پاکستان کو خوشی ہے رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اورآزاد ہیں،امریکی صدر نے مثبت نتیجے میں سہولت دینے کی پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان امن ومفاہمتی عمل میں آگےبڑھنےکے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہ نماؤں نے افغان امن عمل کے مشترکہ مقصد کے فروغ کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری شہریوں کے محاصرے کو 100 روز سے بھی زیادہ گزر گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حوالے سے سرگرمیوں اور مصالحتی پیشکش کی تعریف کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

    نیویارک اور واشنگٹن میں گزشتہ ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آج کا دن پھر اہم مصروفیات میں گزرا ہے، ایک طرف وزیراعظم پارٹی رہنماوں سے مشاورت کرتے ہوئے نظر آتےہیں‌تودوسری طرف بین الاقوامی معاملات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ساتھ ساتھ ملکی دفاع کے حوالےسے بھی اہم فیصلے کرچکے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

     

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

    کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی

    خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری مدت کے لیے بطور آرمی چیف تقرری کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری ہوچکا ہے۔

    بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:

  • وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کےوزیراعظم کوٹیلی فون،مبارکباد کے علاوہ کیا بات ہوئی؟

    وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کےوزیراعظم کوٹیلی فون،مبارکباد کے علاوہ کیا بات ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کوٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم نے مہنداراجہ پکسے کو سری لنکاکا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی،وزیراعظم نےمہنداراجہ پکسےکےگزشتہ 2ادوارمیں سری لنکاکی ترقی کو سراہا ، وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکامیں تعلقات کےفروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

    ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

    وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہنداراجہ پکسے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،سری لنکن وزیراعظم مہنداراجہ پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان ہرشعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنےکی خواہش کا اظہار کیا،سری لنکن وزیراعظم نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کودہرایا

  • ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی گفتگو کی گئی،

    بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے دفاعی کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی،  وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا.

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی تھی

  • ایک بار پھر…اسد عمر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ایک بار پھر…اسد عمر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسدعمرکو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کےعہدے سے ہٹا دیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسد عمرکوعہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا، اسد عمر کے وفاقی وزیربننے کے بعد قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی

    قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کاعہدہ اسدعمرکے حلف اٹھانے کے بعدخالی تصورہوگا،نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئےقائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیاجائے گا

    واضح رہے کہ ایوان صدر میں اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لے لیا، صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سے حلف لیا تھا،

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمہ داری بڑی اہم ہے ، سی پیک کی وجہ سے یہ ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے، خدمت کے لیے پہلے اوراب بھی حاضرہوں،اسپیشل انیشیٹو بارے وزیراعظم ہی بتائیں گے، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے،ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگارکے مواقع پیدا کرنے ہیں،

    تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی، اسد عمر نے ایسی بات کیا بات کر دی کہ …..

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے جاری پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں. کوشش بھرپور ہو گی. کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں. لیکن میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے…. بنے گا نیا پاکستان… انشاءاللہ

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے

    اسد عمر کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی خبر باغی ٹی وی نے 23 ستمبر کو دی تھی، وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    اسد عمر کو عمران خان نے حکومت کی ابتدا میں وزیر خزانہ بنایا تھا تا ہم کابینہ میں ردو بدل ہوئی تو اسد عمر نے و زارت چھوڑی جس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا، اسد عمر نے مزید وزارت لینے سے انکار کیا تھا. تاہم بعد ازاں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا

  • بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    بھارت سے کسی خیر کی توقع نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کیا کشمیر کے حوالہ سے مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ کمیشن کا قیام کیا جائے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے،مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،بھارت نےمقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے،بھارت غیرملکی صحافیوں کومقبوضہ وادی میں جانےکی اجازت دے، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے اہلکاروں کوجانےکی اجازت دے، بھارت کاسب سے بڑی جمہوریت ہونے کادعویٰ سب کے سامنے عیاں ہوگیاہے ،بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کئی ماہ سے سلب کیے ہوئےہیں.

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کرنل حبیب اللہ نیپال سے لاپتہ ہوئے تھے کرنل حبیب ظاہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دیکھا ہے جو کہ بظاہر جعلی نظر آتا ہے،کرنل حبیب کے اہلخانہ اور حکومت پاکستان ان کے حوالے سے پریشان ہے،سیاچن ایک متنازعہ علاقہ ہے،بھارت سیاچن کو سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے؟گلگت بلتستان کو کبھی بھی صوبہ بنانے کا نہیں کہا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت پاکستان کےساتھ آگے بڑھنے سے گھبراہٹ کا شکا ر ہے،بھارت میں انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، بھارت نےحریت رہنماؤں کو کئی روز سے قید کررکھا ہے،بھارت سےکسی خیر کی توقع نہیں ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا معاملہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے،یہ باعث فخر ہے پاکستان کی ایدھی فاؤنڈیشن کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ دیا گیا ،

  • اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن جماعتوں کی درخواست منظور کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں 2 اراکین نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر فیصلہ لکھوایا۔ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہو گی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی،سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں اپوزیشن کی 8 جماعتوں کے نمائندوں نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کریں۔

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے،اسٹیٹ بنک کا ڈیٹا، خفیہ اکاونٹس، بیرون ملک سے اربوں کھربوں روپے کی غیرقانونی رقوم کی تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں مذکورہ کیس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے ‘ہنڈی’ کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔

  • کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان کی کامیاب سفارتکاری جاری ، اطلاعات کے مطابق پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی ہے۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے پیرس میں ھونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں سفارتکاری کی اورایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی

    فوری ویزہ سروس شروع ،کاروبارکووسعت دینے کا سعودی عرب کا اہم فیصلہ

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا انتخاب ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے اس اعتماد کا مظہر ہے جو وہ پاکستان پر کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخاب میں کامیابی دراصل یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر بھی ہے۔

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

  • عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    کراچی :پاکستان کی معاشی صورت حال بہترہونے لگی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

    مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہ بھولیں، عمران خان کا خصوصی پیغام

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی، یہ بات بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہی۔بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔

    دنیا میں سالانہ ایک لاکھ بچے جنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں:عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن

    بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں‌ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدے

    نوازشریف گائزاینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ، میڈیکل ٹیسٹ جاری

    عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی صورت حال کو ابھرنے والی معاشی طاقت سے تعبیر کیا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی، آئندہ سال فروری میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ بھی آئے گا۔

    مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

  • ناروے:انتہاپسند پولیس کی موجودگی میں قرآن مجید جلاکردنیابھرکودکھاتے رہے،روکنے والوں پرمقدمات قائم

    ناروے:یورپ میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھنے لگی ،اطلاعات کے مطابق ناروے میں اسلام دشمن ایک انتہا پسند گروہ نے ایک بہت بڑے اجتماع کی موجودگی میں قرآن مجید کو جلادیا ،اس بدبخت نارویجن شہری کے اس عمل کو کئی نوجوان برداشت نہ کرسکے اورانہوں نے اس گستاخ قرآن کوسبق سکھانے کے لیے اس پر حملہ کردیا

    https://twitter.com/AndreassenLena/status/1196290443736170496?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1196290443736170496&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.rt.com%2Fnews%2F473788-norway-koran-burning-protest-video%2F

    قرآن مجید کو جلانے کے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے روسی نیوز ایجنسی رشین ٹوڈے نے یہ خبر بریک کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پولیس نے گستاخ قرآن کا تحفظ تو بھرپورکیا مگراس گستاخ کو قرآن مجید کی بے حرمتی سے روکنےکےلیے آنے والوں کو الٹا نہ صرف گرفتارکیا بلکہ ان پرقرآن جلانے والے کو روکنے اور اسے زدوکوب کرنے پرمقدمات بھی قائم کردیئے ہیں،

    ذرائع کےمطابق یہ اجتماع اسلام مخالف تنظیم کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا ، جس کا ماٹوہی Stop Islamization of Norway (SIAN) یعنی ناروے میں اسلام کو پھلنے پھولنے سے روکاجائے ،انتہاپسندوں کی طرف سے یہ اجتماع معروف شہرکرسچین سینڈ میں منعقد کیا گیا تھا جہاں اس تنظیم کے سربراہ تھارسن نے پولیس کی موجودگی میں ساری دنیا کو چیلنج کرتے ہوئے قرآن کو آگ لگاکرسب کو دکھاتارہا اور یہ منظر ساری دنیا میں دیکھا گیا

    دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سےاس ریلی کی اجازت دی گئی تھی جس میں‌ قرآن مجید کو جلانے کا باقاعدہ پروگرام شامل تھا ،پولیس حکام نے اپنی نااہلیت کو کچھ اس طرح ظاہر کیا ہےکہ اس اجتماع میں سب کے سامنے دو قرآن مجید پھینکے گئے ، ان میں ایک کو تھارسن نامی بدبخت نے آگ لگا کر سب کے سامنے اچھالا اور گھمایا،جس پر چند نوجوان اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکے اورانہوں نے تھارسن کو قرآن جلانے سے منع کرتے ہوئے اسے زدوکوب کرنےکی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا