Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرنل(ر)حبیب ظاہرکوبھارتی خفیہ ایجنسیوں نےتشدد کرکے شہید کردیا

    نئی: پاکستانی فوج کے سابق اعلیٰ افسرریٹائرڈ کرنل محمد حبیب ظاہرکواڑھائی سال قیدوبندکی سخت صعبوبتوں کے بعد نومبرکی 13 تاریخ کوبھارتی خفیہ ایجنسی این آئی اے کے درندوں نے ٹارچرسیل میں تشدد کرکے شہید کردیا ہے، کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی شہادت کی خبربھارتی حکام کی طرف سےجاری کردی گئی ہے،

    نئی دہلی سے میونسپل کارپوریشن آف دہلی کی طرف سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی موت بدنام زمانہ بھارتی خفیہ تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ہیڈ کوارٹردہلی میں دوران تشدد ہوئی ، اس رپورٹ میں کرنل حبیب پرتشدد کرنے والی ٹیم کے سربراہ راجیوررانجان کا نام بھی لکھا ہوا ہے،

    یاد رہےکہ پاک فوج کے سابق اعلیٰ‌افسر کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکی گمشدگی کی اطلاع اس وقت ملی جب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سنہ 2017 میں لاپتہ ہونے والے فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیپال میں لاپتہ ہوئے تھے، جہاں وہ اپریل 2017 میں ملازمت کے انٹرویو کے لیے گیے تھے۔

    ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان کہ اہلخانہ کے مطابق فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر نے نوکری کی تلاش کے سلسلے میں ویب سائٹ لنکڈان اور اقوام متحدہ کے ویب سائٹ پر اپنا سی وی پوسٹ کیا تھا۔ جس کے جواب میں انھیں ایک مارک تھامسن نامی شخص کی جانب سے ای میل اور ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ انھیں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    سابق کرنل حبیب ظاہر سے چھ اپریل کو نوکری کے انٹرویو کے لیے نیپال کے شہر کھٹمنڈو آنے کا کہا گیا جس کے لیے انھیں لاہور سے کھٹمنڈو بذریعہ عمان ہوائی جہاز کا ٹکٹ بھی بھیجا گیا تھا۔

     

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ان کے اہلخانہ کے مطابق کرنل محمد حبیب ظاہر پہلی مرتبہ نیپال کا دورہ کر رہے تھے اور انھوں نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد اپنے اہلخانہ کو اپنی اور نیپال کے شہر لمبینی کے لیے ہوائی ٹکٹ کی تصاویر واٹس ایپ کی تھیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ان کے اہلخانہ کے مطابق چھ اپریل سنہ 2017 میں انھوں نے دوپہر ایک بجے اپنے موبائل فون سے اپنی اہلیہ کو بحفاظت لمبینی پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا موبائل بند ہوگیا اور ان کا اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    یاد رہے کہ لمبنی نیپال اور انڈیا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑی سرحدی چوکی ہے۔ اس سرحدی چوکی سے بڑی تعداد میں انڈین اور نیپالی شہری ہر روز ایک دوسرے کے ہاں آتے جاتے ہیں۔لمبینی شہر کا بھیروا ہوائی اڈہ سرحدی چوکی سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ کرنل حبیب آخری بار اسی ہوائی اڈے کے باہر دیکھے گئے تھے

    دوسری طرف کرنل حبیب ظاہر کی بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں نیپال سے اغوا کے بعد اہلیہ روبینہ شاہین نے جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے خاوند کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی تھی،
    ایک نجی ٹی وی کے مطابق کرنل (ر) حبیب کی اہلیہ روبینہ شاہین نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ان کے شوہر حبیب ظاہر فیصل آباد کی ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،انہوں نے خط میں مزید کہا کہ حبیب ظاہر 5 اپریل کو انٹرویو دینے کے لیے کھٹمنڈو گئے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے، کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ نے خط میں کہا گیا تھا کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جاوید انصاری نامی شخص نے دھوکے سے بلا کر اغوا کیا ہے، یہاں یہ بات یاد رہے کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین اس سے قبل بھی انسانی حقوق کمیشن کو اپریل میں خط بھیج چکی ہیں .

  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، رات کہاں گزاریں گے، علاج کب شروع ہو گا؟

    نواز شریف لندن پہنچ گئے، رات کہاں گزاریں گے، علاج کب شروع ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم نوازشریف کولے کرلندن پہنچ گئی ایئرایمبولینس نواز شریف کو لے کر ہیتھرو ایئرپورٹ پرپہنچ گئی، نواز شریف آج رات اپنی رہائشگاہ میں آرام کریں گے انکا کل سے علاج شروع ہو گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال ان کے بیٹے حسن نوازنے کیا، نواز شریف کل صبح گیارہ بجے کے بعد ہارلے سٹریٹ کلینک جائیں گے۔ نوازشریف کا علاج وہاں ممکن نہ ہوا تو امریکہ لے جایا جائے گا

    قبل ازیں قطر ایئرویز کی ایئرایمبولیس اے سیون ایم ای ڈی نوازشریف کو لاہورسے لے کردوحا پہنچی جہاں سابق وزیر اعظم کو شاہی پروٹوکول دیا گیا۔امیر قطر نے اپنے چیف پروٹوکول آفیسر کو ایئر ایمبولنس میں بھیجا، انہوں نے طیارے کے اندر جا کر نواز شریف کا استقبال کیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم کو رائل ٹرمینل لاونج میں لے جایا گیا۔دوحا میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا گیا،، اور طیارے کی ری فیولنگ بھی ہوئی۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پرلاہور سے لندن روانہ ہو ئے،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

    نواز شریف نے ایئرپورٹ پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے آخری ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، اس موقع پر راجہ ظفرالحق، شہباز شریف و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے، عدالتی آرڈر امیگریشن حکام کو دیا گیا،امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف طیارے پر سوار ہوئے،نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز بھی ایئر پورٹ پر نواز شریف کے ہمراہ آئی تھیں،نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے طیارے تک منتقل کیا گیا.

  • آزادی مارچ کا پلان بی بھی فیل، سڑکیں کھولنے کا اعلان، پلان سی بھی بتا دیا

    آزادی مارچ کا پلان بی بھی فیل، سڑکیں کھولنے کا اعلان، پلان سی بھی بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرام درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، آزادی مارچ ،نواز شریف کےبیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا گئی ،عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں، حکومت پردباؤبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے،

    اکرم درانی نے کہا کہ آج رات شاہراہیں کھول دی جائیں گی، رہبرکمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئےاپوزیشن متفقہ طورپرنام تجویزکرے گی، پلان سی کے بعد ہمیں پلان ڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی،عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے،اکرم درانی بریکنگ:- حکومت نےمعیشت تباہ کردی،

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    اکرم درانی نے مزید کہا کہ رہبرکمیٹی ارکان کل الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست کریں گے، رہبرکمیٹی کےفیصلوں پررواں ہفتےعملدرآمد ہوگا،رہبرکمیٹی میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں،یہ حکومت گئی تو کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا

    اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ سڑکیں بند نہ کی جائیں، سڑکوں کو کھلا رکھا جائے

    جمعیت علماء اسلام کا پلان بی جاری ہے، ملک بھر کی مختلف شاہراہوں‌ پر احتجاج جاری ہے،مردان، بنوں، مانسہرہ، مالا کنڈ، نوشہرہ میں سڑکیں بلاک، خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے، جبکہ کراچی میں حب ریور روڈ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    رواں سال ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

    ذرائع کے مطابق جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

  • وفاقی کابینہ اجلاس، نواز بارے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ اپیل کرنی یا نہیں؟ فیصلہ متوقع

    وفاقی کابینہ اجلاس، نواز بارے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ اپیل کرنی یا نہیں؟ فیصلہ متوقع

    وفاقی کابینہ اجلاس، نواز بارے عدالتی فیصلے پر سپریم کورٹ اپیل کرنی یا نہیں؟ فیصلہ متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا.

    اجلاس میں وزیراعظم کورکمیٹی کے فیصلوں پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے قانونی ٹیم نوازشریف سے متعلق ہائیکورٹ فیصلے پررپورٹ پیش کریگی،کابینہ لاہورہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل سے متعلق بھی فیصلہ کریگی.

    وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے8 نومبرکےفیصلوں کی توثیق کرے گی، وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی اسامیوں پررپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے .

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے کچھ وزرا نواز شریف کے حوالہ سے عدالتی فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں ہیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ میں فیصلہ کو چیلنج کرنا چاہئے،

  • قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے

    قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

    نواز شریف نے ایئرپورٹ پہنچ کر پارٹی رہنماؤں سے آخری ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے حوالہ سے اہم ہدایات دیں، اس موقع پر راجہ ظفرالحق، شہباز شریف و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے، عدالتی آرڈر امیگریشن حکام کو دیا گیا،امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف طیارے پر سوار ہوئے،نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز بھی ایئر پورٹ پر نواز شریف کے ہمراہ آئی تھیں،نواز شریف کو ایمبولینس کے ذریعے طیارے تک منتقل کیا گیا.

    نواز شریف براستہ دوحہ لندن جائیں گے، دوحہ میں نواز شریف کی میڈیکل ٹیم تبدیل ہو گی، ائیر ایمبولینس میں آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے، ایئر ایمبولینس کسی بھی ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکتی ہے، نواز شریف کی ایئر ایمبولینس شام 6 بجے لندن پہنچے گی.،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کےلیے آج بیرون ملک روانہ ہوگئے،21 اور 22 اکتوبرکی درمیانی شب نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی،اسپتال منتقل کیاگیا تھا،میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل تھے۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل تھا۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    25 اکتوبر،چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی،26 اکتوبر،العزيزيہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور ہوئی،26اکتوبر، نواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا ، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نےتصدیق کی،نوازشریف سروسزاسپتال سےڈسچارج ہوئے،جاتی امرامیں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا،29 اکتوبر ، العزيزيہ ریفرنس میں طبی بنیاد پرنوازشریف کی2 ماہ کے لیے سزا معطل کردی گئی،8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی،12 نومبر ، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت دی،انڈیمنٹی بانڈ دینے کا کہا،14 نومبر ، ن لیگ نے انڈيمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی ،16 نومبر،لاہور ہائیکورٹ نےنواز شریف کوعلاج کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

    عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دی، عدالت نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کو4ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا ڈرافٹ پراعتراض مستردکردیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 4 ہفتے بعد صحت ٹھیک نہ ہوئی توقیام میں توسیع ہوسکتی ہے،

    نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی،

  • نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے، اہم پیغام دے دیا

    نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آ گئے، اہم پیغام دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ 2019میں گزشتہ 4سال کی نسبت بہترین ہے، مالی سال کے پہلے 4ماہ میں مالی خسارہ 73.5فیصد تک کم ہوا،

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان

    مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں مزید کام کرنے کی ترغیب دیتا ہوں،ہمارے مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں ہمارا موجودہ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 73.5 فیصد کم ہوا ہے۔ اکتوبر 2019 میں ہماری برآمدات گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 20٪ اور اکتوبر 2018 کے مقابلہ میں 9.6 فیصد بڑھ گئیں۔

  • آج صبح 10 بجے نوازشریف پاکستان چھوڑجائیں گے

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، وہ آج ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس ابھی تھوڑی دیربعد پونے 9 بجے قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے۔اطلاعات کےمطابق کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عدالت کی طرف سے ریلیف کی بنیاد پرآج صبح 10 بجے پاکستان چھوڑ جائیں گے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، میاں محمد نواز شریف اورشہبازشریف کوائیرپورٹ تک چھوڑنے کےلیے کچھ خاص دوست ہمراہ جائیں‌گے ، ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے ائیر ایمبولینس کو پاکستان آنےکی کلئیرنس جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ روانگی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے دوپہر ساڑھے 12بجے کی کلیئرنس لی گئی ہے تاہم نواز شریف کب روانہ ہوں گے اس کا حتمی فیصلہ ن لیگ ہی کرے گی۔ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں اسٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔

  • فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں،وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات ملکی مفاد کاپیش خیمہ ہے،میجرجنرل آصف غفور

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کے رابطے ضروری ہیں۔پاکستان میں ترقی کے لیے ادارے متفقہ طورپراپنی اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، میجرجنرل آصف غفور نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوج اورحکومت دونوں ایک پیج پر ہیں،

    نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت پیش آتی تو ملاقاتیں ہوجاتی ہیں‘۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔جس کے بعد ملک میں پھیلائی جانے والی پراپیگنڈہ گفتگو کو ختم کرکے رکھ دیا

    یہ بھی یاد رہے کہ یکم نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے، الیکشن میں ڈیوٹی کر کے آئینی ذمہ داری پوری کی، ہماری سپورٹ جمہوری اور منتخب حکومت کے ساتھ رہتی ہے۔

  • کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھامندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار

    نئی دہلی :کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھ مندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کرتارپورراہداری کے کامیاب افتتاح کے بعد پاکستان نے بھارت کو شردھامندرکوریڈورکھولنے کی پیشکش کردی

     

    حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو کی گئی پیشکش سے متعلق اہم خبریں‌ بریک کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان بھارت کو کرتارپورراہداری کے کامیاب افتتاح کے بعد شردھامندر کوریڈور کھولنے کی پیشکش کرکے سفارتی طور کامیاب ترین سفارتکاری کررہا ہے،

    مسلم دور کے نام بھی قبول نہیں‌، آگرہ کو اگروان کہا جائے،یوگی نے فیصلہ سنادیا

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے شردھا مندرراہداری کی پیشکش کے بعد بھارتی حکام نے سوچنا شروع کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد ایک بھارتی وفدپاکستان جائے گا اور شردھا مندرکے حوالے سے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

    پولیس اسٹیشن سے صرف پانچ سومیٹردورپانچ افراد کی خاتون کی ساتھ اجتماعی زیادتی

    ذرائع کے مطابق یہ شردھامندرمقبوضہ کشمیرکے ساتھ آزاد کشمیر میں واقع ہے ، بھارتی ہندومورخین کا کہنا ہےکہ یہ مندر5ہزارسال قبل اشوکا کے دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا