Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نظریئے ہیں ذات کی زندگی کا دنیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، امیر ہونے کیا ہوس نے نقصان کیا، صفائی کا حکم نبی کریم کا حکم ہے ،آدھا ایمان صفائی ہے، میں چاہتا ہوں نوجوان حصہ لیں کلین گرین کا حصہ لیں ،ہرا پاکستان کو جو ہمارا خواب ہے اس میں نوجوان ممبر بنیں، گورنمنٹ کے پاس اب پیسہ آ رہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم نے اپنے لوگوں پر لگانا ہے دریا صاف کرنے ہیں ، دریاؤں میں گند ڈال کر خراب کیا گیا ہے یہ صاف بھی ہو سکتے ہیں سنگا پور پہلی بار گیا وہاں کا ایک ہی دریا ہے وہ سیوریج کا ڈمب بنا ہوا تھا آج وہ صاف ہے وہاں مچھلیاں ہیں، لندن میں دریا کو صاف کر دیا گیا اب وہاں ایسا نہیں ہے، ہم ملک کو اس سطح پر نہیں لے کر گئے ہم لے کر جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کے حکم پر نہ چلنے والی قومیں برباد ہوجاتی ہیں،جب قوم اپنی آنےوالی نسلوں کا نہیں سوچتی تو برباد ہوجاتی ہے،35،30سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا،ایسا کام کریں جس کے اثرات کئی سال تک رہیں،چند سالوں میں ملک کو ہرا کر دیں گے کے پی میں پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائے ہم نے شہروں میں سب علاقے دیکھنے ہیں وہاں درخت لگانے ہیں، امین اسلم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے زبردست پلان بنایا ہے، ہم ایک ارب درخت نہ لگا سکتے اگر عوام شرکت نہ کرتی اب بھی عوام کو ساتھ ملا کر پاکستان کو صاف کریں گے اور ہرا کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں،لاہورمیں 10سال کےدوران70فیصددرخت کاٹے گئے،آلودگی سے سب کی زندگیوں کو خطرہ ہے،ماضی میں لاہور کے شہری نہروں سے پانی پیا کرتے تھے،آج لاہور کی نہریں نالے میں تبدیل ہوگئی ہیں،لوگوں کو علم نہیں پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے،پاکستان میں 12قسم کے موسم ہیں، ذرخیز زمین ہے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،پاکستان کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا سب سےبہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں،سندھ بھی بلدیاتی نظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،سندھ کو بھی بلدیاتی نظام سے متعلق بتائیں گے،بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے،مل کرنیاپاکستان بنائیں گے،نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے،نیا پاکستان پہلے ذہن میں آئےگا، تبدیلی ذہن میں آتی ہے،دوسروں کیلئے کیے جانے والا کام اللہ کیلئے ہوتا ہے،ایسا پاکستان بنائیں گے جو دنیا کیلئے مثال ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے، مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔

  • توہین عدالت، فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    توہین عدالت، فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور بارے عدالت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی،فردوس عاشق اعوان اپنے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں

    خاور شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب اور غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ غلام سرور خان کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ غلام سرور خان راستے میں ہیں تھوڑی دیر کے لئے سماعت ملتوی کر دیں ، عدالت نے دس منٹ کے لئے سماعت ملتوی کی

    بعد ازاں وفاقی وزیر غلام سرور خان عدالت پہنچے تو سماعت دوبارہ شروع ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےفردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکی غیرمشروط معافی منظورکر لی،فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے،

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ دونوں کابینہ کے ذمہ دار عہدے داران ہیں ،غلام سرور خان کے بیان کی تعریف کروں گا،انہوں نے کہا کہ وہ بیان سیاسی تھا کسی کو عدالتی کارروائی پراثراندازہونےکی اجازت نہیں دےسکتے،ہم توہین عدالت کےنوٹس جاری کرکےخوش نہیں ہوتے،آپ دونوں کےبیانات سےعوام کااعتمادعدالت سےمتزلزل ہوا،

    وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عدلیہ سمیت کوئی بھی پر فیکٹ نہیں،جہاں انصاف کی فراہمی کیلیے رکاوٹ پیداہو اس صورت میں توہین عدالت کا اختیار استعمال کیا جاتا ہے، صرف سیاست کیلیے لوگوں کا اداروں سے اعتماد اٹھانا نقصان دہ ہے،سیاست کے لیے اداروں کو متنازع بنانا درست نہیں،عدالت مطمئن تھی کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے ،عدالت اس کے باوجود توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے رہی ہے،

    فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

    آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

    یاد رہے 14 نومبر کو توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی، جس پر عدالت نے غلام سرور کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آئندہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان، غلام سرور ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

    نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد، کس نے کیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان پہنچ گئیں،ملکہ میکسما 6رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،وزارت خارجہ اور نیدرلینڈ سفارتخانے کے حکام نے ملکہ کا استقبال کیا،

    ملکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر دورہ کررہی ہیں،ملکہ میکسما صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی.ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہو گا جب کہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گیا،

    وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

    ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں‌

    قرضوں پر دینا پڑے گا اتنا سود کہ دوبارہ ایسی غلطی کا کوئی سوچے گا بھی نہیں؟ اہم خبر

    دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق ترقی کے لئے اجتماعی مالی تعاون حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ملکہ Maxima مجموعی مالی تعاون کے فروغ کے لئے چھوٹی ادائیگیوں کی لاگت کم کرنے اور ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کی غرض سے سٹیٹ بنک کی طرف سے شروع کئے جانے والے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی  افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

  • ملکہ میکسما کا دوروزہ پاکستان،اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں اورمعاہدوں کا امکان

    اسلام آباد: نیدر لینڈز کی ملکہ میکسما آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملکہ نیدرلینڈز صدر مملکت اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔ ان کی کل دو روزہ پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت کا بھی امکان ہے۔

    بھارت کی مکاری جاری، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش

    ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما دورہ پاکستان میں عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ میکسما بطور نمائندہ انکلوسیو فننانس فار ڈیویلپمنٹ یہ دورہ کر رہی ہیں۔ انکلوسیو فنانس فار ڈیویلپمنٹ پاکستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑی شہزادہ ولیم اور ملکہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف پرامن ملک ہے بلکہ محبت بھرا اوریہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں‌

    عمران خان مخلص، سچا اورامانت دارلیڈر، آزادکشمیر

    پاکستان نے فنانشل انکلوثن کیلئے حالیہ برسوں میں کئی اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کا ایک اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور چھوٹی ادائیگیوں کے نرخ کو کم کرنا ہے۔ملکہ میکسما 2009ء سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے انکلوسیو فنانس برائے ترقی ہیں۔

    اسلام آباد:جعلی ادویات کا مرکز”شاہین کیمسٹ” سیل ، کسٹم حکام کاآپریشن…

  • او آئی سی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

    جدہ:مسلمان ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیریوں کوآزادی دی جائے، اطلاعات کے مطابق  آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    ریلوے کی ٹرینوں میں اب سانپ نکلنے لگے،لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اوآئی سی کے سیکریٹریٹ میں کشمیر سیمینار سے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) اقوامِ متحدہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآدمد کرائے، آج کشمیر میں عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مبصروں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

    نواز شریف نے لندن علاج کے ایک دورے پرسرکاری خزانے سے34 کروڑ روپے خرچ کیئے ،مراد…

    صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر نے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم عمران خان

    دنیا سن لے!اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:دنیا سن لے اور جن کو نہیں‌ پتا ان کوبتا دیں‌ کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔جس کے دل میں‌ اسلام کی قدر نہیں ہمارے دل میں‌ اس کے لیے قدر نہیں‌ ،ہمارے پاس اسلام کے علاوہ اور ہے کیا؟اگراہم دین اسلام کی حفاظث نہ کرسکے توپھرہماری زندگیوں‌کا کیا فائدہ ، ان خیالات کااظہاروزیراعظم عمران خان نے آج ایک اہم اجلاس میں‌پارٹی رہنماوں‌کوہدایات دیتے ہوئے کیا ،

    پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم…

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو او آئی سی سے فوری رابطے کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ وزیر خارجہ او آئی سی میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں۔

    اسلام آباد کی خوشبو،جستجوکاہرکوئی دیوانہ ، پہلے مولانا اب سراج الحق ،نظرکرسی…

    واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    ڈوریں پھرتی رہیں،گردنیں کٹتی رہیں،7 سالہ بچے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی

    یاد رہے کہ چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔

  • پاکستان کا سخت ردعمل :ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

    اوسلو: آئندہ قرآن کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ناروے کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے، یہ احکامات ناروے پولیس کو دی گئی ہیں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہر حال میں روکیں۔

    ناروے سے ذرائع کےمطابق پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت پاکستان نے عالمی سطح پراس کی روک تھام کے لیے کچھ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے

  • اب ایسا نہیں چلے گا ’’افغان طالبان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘‘

    واشنگٹن:اب ایسا نہیں‌چلے گا ، اطلاعات کے مطابق امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کے سامنے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔واشنگٹن میں عافیہ صدیقی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پرامریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے انکشاف کیا کہ طالبان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے یہ مطالبہ رکھا ہے۔

    پروین شاکرکےاعزازمیں گوگل کاخراج عقیدت کا انوکھا انداز

    امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگیل نے کہا کہ شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے، البتہ اب امریکا طالبان مذاکرات میں عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ فریقین نے اس معاملے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔

    خیال رہے کہ عافیہ صدیقی کی زندگی اور ٹرائل پر لکھی جانے والی کتاب کے مصنف داؤد غزنوی ہیں، اس کتاب میں عافیہ کی پاکستان میں موجودگی سے لے امریکا میں قیدوبند کی زندگی پر مختصر داستان پیش کی گئی ہے، اس کتاب کی واشنگٹن میں تقریب رونمائی ہوئی۔

    پسند اورناپسند کا خطرناک استعمال ، سرگودہاکی سحرش کوشادی سے ایک روزقبل قتل کردیا…

    مصنف داؤد غزنوی کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا مقصد عافیہ صدیقی کے معاملے پر آگاہی پیدا کرنا ہے، بیرسٹر داؤد غزنوی سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی کے مقدمے کی پیروی بھی کرچکے ہیں۔

    بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

    دوسری طرف افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نےافغام طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ افغان طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا ہے۔

  • وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق  پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ.، کیا کیا ہوئی پیش رفت، اہم خبر

    وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ.، کیا کیا ہوئی پیش رفت، اہم خبر

    وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ.، کیا کیا ہوئی پیش رفت، اہم خبر

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ.کیا ہے.وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے13رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے وزیراعظم عمران خان خود بطور چیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ..معاون خصوصی امورنوجوانان عثمان ڈار سمیت اہم وفاقی وزراکمیٹی میں شامل ہوں گے.مشیر خزانہ،مشیر تجارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیٹی ارکان نامزد کیے گئےہیں.وفاقی وزیر تعلیم،وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں.خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت منصوبوں میں معاونت کرے گی.وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا.کمیٹی وزیراعظم کونوجوانوں کیلئےنئےحکومتی منصوبوں کی تجاویزپیش کرے گی،

  • مجھے معاشی ٹیم پرفخرہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: مجھے معاشی ٹیم پر فخر ہے،بڑی محنت ،خلوص اورحکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں‌،وزیراعظم عمران خان کا اظہاراطمنان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر چار روپے بڑھ گئی۔

    300 میگاواٹ سولر پاور منصوبے :پاکستان نے چینی کمپنی سے عالمی سطح پر کیس جیت لیا

    عمران خان نے سوشل میڈیا پر اہنے ایک پیغام میں معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

    تبدیلی آ نہیں‌رہی آگئی ہے ،سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم…

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چین پاک اوتصادی منصوبہ (سی پیک) کے متعلق کہا ہے کہ اگلے 3 سالوں میں ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی نظر آئیگی اور اس منصوبے سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔

    پاکستانیوں کے لیےاچھی خبر!نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں‌،یونیورسٹی ہسپتال