Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ میں زخمی ہونے والے چالیس کے قریب افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں‌ سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

    رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے ہوا ہے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا شدت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ملک کے اندر تخریب کاری کی وارداتوں‌ میں شدت پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

    ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔

  • کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

    کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور : کسٹم حکام مافیا کی ملی بھگت سے سالانہ 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف، 10بڑے درآمد کنندگان سے مل کر سالانہ کھربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے . کسٹم حکام اور مافیا حکام کی یہ ملی بھگت ملکی معشیت کے لیے تباہی سے کم نہیں. یہ بھی یاد رہے کہ جاپان سے دو طرح کی گاڑیاں منگوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ ابھی رکا نہیں.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونی والی معلومات اور دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان میں ہر ماہ 7 سے 8 ہزار گاڑیاں جاپان سےمنگوائی جارہی ہیں.جن پر کسٹم حکام اور مافیاسالانہ اربوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق جاپان سے نئی گاڑیاں خرید کر اس کو بندرگاہ تک پہنچنے سے پہلے 300 کلومٹیر چلایا جاتا ہے اور مافیا اور کسٹم حکام پہلے تو اس کو کم قیمت میں‌ظاہر کرتا ہے . مثلا ایک گاڑی 1 کروڑ کی خریدی ہے تو اس کو 70 لاکھ کا ظاہر کرکے ٹیکس بچایا جاتا ہے ، دوسری واردات کچھ اس طرح ہےکہ اس کو استعمال شدہ گاڑی ظاہر کرکے 20 فیصد کسٹم بچا لیتے ہیں،

    ذرائع کے مطابق دوسرا طریقہ یہ اختیار کیا جاتا ہے کہ جاپان سے آنے والی گاڑیوں کی سی سی کم بتائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان پر اتنا ہی کسٹم ڈیوٹی کم پڑتی ہے . یوں ہر سال اربوں روپے کا نقصان اس صورت میں اٹھانا پڑتا ہے. اس کے بعد کیا ہوتا ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کسٹم حکام اور مافیا مل کر جاپان سے وہ گاڑیاں منگوا رہے ہیں کہ جن کو جاپان میں کباڑ قرار دیا جاتا ہے اور یہ گاڑیاں یہ مافیا فری کی صورت میں‌ لے کر آتا ہے ، پھر اس کباڑ پر بہت ہی کم کسٹم اور ٹیکس پڑتا ہے . جب یہ گاڑیاں پورٹ سے مافیا کے ویئر ہاوسز میں‌پہنچتی ہیں تو ان کو استمعال شدہ ظاہر کرکے بیچتے ہیں اور اس طرح کباڑ کی گاڑیوں کو سیکنڈ ہینڈ ظاہر کرکے پاکستانیوں سے سالانہ اربوں روپے ناجائز بٹور رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق جاپان اورچین کی نسبت یورپ سے خصوصا جرمنی کے منگوائی جانے والی گاڑیوں میں ایک تو دونمبری نہیں‌ہوتی کیونکہ یہ کپمنیاں معیار پر کمپرومائز نہیں کرتیں، دوسرا یہ کہ جب یہ گاڑیاں پاکستان پہنچتی ہیں‌تو سب سے پہلے ملکی خزانے کو کرروڑوں روپےدیتی ہیں یورپ سے پاکستان آنے والی گاڑیوں کا ایک خاصا یہ ہے کہ پاکستان میں پہنچ کر ان کی قیمتیں جاپان سے منگوائی جانی والی لینڈ کروزرز گاڑیوں سے کم پڑتی ہے.

    ذرائع کے مطابق پچھلے سال 1100 کے لگ بھگ لینڈکروزر گاڑیاں جاپان سے منگوائی گئیں اور ایک گاڑی پر کسٹم اور مافیا نے کم وبیش 1کروڑ بچایا ہے اور یوں ملکی خزانے کو 1100 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جاپان اور چین سے منگوائی جانی والی گاڑیوں کو جس طرح قانونی اور ماحول کے لیے درست بتایا جارہا ہے اس میں‌بھی دو نمبری کی جارہی ہے.حالانکہ جاپان میں ان گاڑیوں کو ماحول مخالف قرار دے کر ان کے استعمال پر پابندی ہے . لیکن یہ گاڑیا پاکستان میں‌قابل استعمال ہیں . ان حالات کے پیش نظر ماہرین ماحولیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان سے گاڑیوں کی درآمد کی صورت میں جاپان کی پری شپمنٹ ایجنسی Bureau Veritas یا جاپانی آٹواپریزل انسٹی ٹیوٹ (جے اے اے آئی) کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

    ماہرین کے مطابق جاپان سے گاڑی کی درآمد کے لیے جاپانی آکشن ہاؤس کی 4.5گریڈنگ لازمی قراردی جائے ایسی گاڑیوں کو درآمد کی اجازت نہ دی جائے جو 15ہزار کلومیٹر سے زائد چل چکی ہوںاسی طرح زنگ آلود گاڑیوں، سیلاب سے متاثرہ گاڑیوں، چیسس ایکسیڈنٹ گاڑیوں کو بھی درآمد کی اجازت نہ دی جائے۔

    ماہرین کے مطابق آٹو انڈسٹری کے لیے ایک جامع قومی پلان کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس پلان پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ قومی آٹو پالیسی کے تحت درآمدی اور مقامی سطح پر تیار گاڑیوں میں پسنجر سیفٹی، کوالٹی اور گاڑیوں کی سڑکوں پر چلنے کی اہلیت یقینی بنانے سمیت 15سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو متروک قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی جائے

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا ہے جس میں‌ فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتساب کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افرادسےمجرموں جیساسلوک ہوناچاہیے، انہوں نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ وزیراعظم نے 2 روز بعد اسلام آباد ماسٹر پلان پراہم اجلاس طلب کرلیا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آبادکےپوش علاقوں میں بلندعمارتوں کوترجیح دی جائے، اسی طرح کہا گیا ہے کہ سیکٹرجی 6جیسےمرکزی علاقےمیں بلندعمارتیں تعمیر کی جائیں،

  • روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لئے وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

     

    نواز شریف کے کزن کی ملکیتی شوگر مل نیلام کرنے کا عدالتی حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں اضافے کے حوالہ سے جائزہ رپورٹ لینے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہو گا،

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن،غذائی تحفظ کے وزرااورافسران کوشرکت کی ہدایت دی گئی ہے، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافےسے کتنا اثرپڑا، وزیراعظم نے اس بات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں کہ مل مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں .

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

    قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیشن اورسروس کےمحکمےالگ کرنےکی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عارف احمد خان کوچیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنا دیا گیا .

  • آرمی چیف سے سربراہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان کی ملاقات

    آرمی چیف سے سربراہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان کی ملاقات ہوئی ہے

    پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ازبک عسکری تعلقات میں فروغ پراتفاق کیا گیا گیا. لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نےپاک فوج کی کاوشوں کوسراہا

    آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی صورتحال پرگفتگو کی گئی. ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    سربراہ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

  • نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی،  2 ارب 12 کروڑبرآمد

    نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

    نیب راولپنڈی نے قومی خزانہ لوٹنے والوں سے 2 ارب 12 کروڑبرآمد کرلیے

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری آباد پاورکمپنی اورسندھ ٹرانسمیشن فنڈزمیں خوردبرد پرنیب کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں کمپنیوں کے افسران کی پلی بارگین درخواستیں منظورکی لی گئی ہیں، چیئرمین نیب نےدونوں ملزمان کی پلی بارگین درخواستوں کی منظوری دے دی

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    نیب کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں 25 ملزمان گرفتارہوچکےہیں، ملزمان نےجعلی نیلامی کےذریعےکرپشن کی، پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکی جائے گی

    این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزمان پیسے دینے کے لئے راضی ہو گئے تھے انہوں نے پلی بارگین کے لئے درخواست دی تھی، احتساب عدالت نے درخواستوں پر کاروائی کا حکم دیا تھا،ملزمان پر سندھ نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منصوبوں میں میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈاور دیگر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ٹیکنومین کائنیٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سید آصف محمود نے نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ خورشید انور جمالی اور نوری آباد پاور کمپنی کے ڈائریکٹرسید عارف علی سے ملی بھگت کر کے خورد برد اور منی لانڈرنگ کی جس سے قومی خزانہ کو 16ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

     

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

  • بڑی تبدیلی ، ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان کر کےدنیا کو حیران کردیا

    بڑی تبدیلی ، ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان کر کےدنیا کو حیران کردیا

    تہران:ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا . ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ سعودی حکام کی مثبت پیش رفت کاخیرمقدم کریں گےایران ہمسایہ ملکوں کےساتھ اختلافات ختم کرنےکےاقدام کوخوش آمدیدکہتا ہے۔

    دوسری طرف ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علی اکبر صالحی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ملک نے 2015 میں جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد 24 ٹن یورینیم افزودہ کیا ہے، ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے معاہدے میں ذخیرہ کیے گئے، یورینیم کی حد 300 کلو گرام تک مقرر کی گئی تھی،معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودہ کرنے اور برآمد کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    ایران کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرت کو بڑا اہم دیکھا جارہاہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے. ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کے مثبت اشاروں کاخیرمقدم کیا جائے گا، ایران کا مزید کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ بات چیت مثبت ہے مگر معاملات طے نہیں ہوئے۔

  • این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

    این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

    سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کی گرفتاری کا حکم دے دیا

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کی گرفتاری ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی سی ایل کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ محسن حبیب کہاں ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ محسن حبیب پاکستان میں ہی ہے ، محسن حبیب کسی ایئرپورٹ سےباہرنہیں گیا،قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم پاکستان میں ہے پھربھی نیب سےپکڑانہیں جارہا، عدالت نے محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم دے دیا.

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محسن حبیب بہت بڑے اسکینڈل کاملزم ہے،محسن حبیب کواب تک گرفتارکیوں نہیں کیا گیا؟

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    واضح رہے کہ محسن حبیب وڑائچ پر این آئی سی ایل کے لئے خلاف ضابطہ اراضی خریدنے کا الزام ہے .

  • ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کی گرفتاری ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کی گرفتاری ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ناصر جنجوعہ کو کل تک کی ضمانت دے دی ہے ، عدالت نے کہا کہ ناصر جنجوعہ کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں، عدالت نے سپیشل جج سنٹرل سے رجوع کرنے کا حکم دیا، ناصر جنجوعہ ضمانت کی درخواست کے لئے عدالت مین پیش ہوئے تھے.

     

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت کی ،

    جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

    ایف آئی اے اہلکارملزم کی ممکنہ گرفتاری کے باعث کمرہ عدالت میں موجود تھے، ایف آئی اے نے ملزم ناصرجنجوعہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ہے.

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

     

    جج ویڈیو اسیکنڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ کو ایف آئی اے نے انتیس جولائی کو طلب کیا ہوا تھا، نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی گئی تھی،

  • پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر گیا ہے، طیارہ گرنے سے 3 مکان آگ لگنے سے جل گئے، حادثے میں 2 پائلٹس، عملے کے تین اراکین سمیت انیس افراد جاں بحق ہو گئے،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رمی ایوی ایشن کا طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 2 پائلٹس اور عملے کے 3 ارکان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لیٖفٹننٹ کرنل ثاقب وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور رحمت شامل ہیں۔

    بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیانی علاقے روات کے قریب طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ طیارے کا جلتا ہوا ملبہ آبادی پر گرنے کے سبب 3 مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے جن میں موجود 3بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں میں جمیل، روبینہ، ذوہیب، پری، فاطمہ، عظمی، بشیر، عبدالحفیظ، راحیلہ، فیضان، فائزہ، عبدالروف اور آمنہ بی بی شامل ہیں۔

    پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم

    طیارہ گرنے کی اطلاع پر جڑواں شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی. ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھا کر زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا،.

    پاک فوج کے کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے موقع کا دورہ کیا جہاں انھیں طیارہ گرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔