Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث جیل حکام نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث مسلم لیگ کے رہنماوں اور کارکنان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی. جمعرات کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا دن یے، جیل حکام کے مطابق آج نواز شریف سے صرف اہلخانہ ملاقات کرسکیں گے، اہلخانہ کے علاوہ کسی کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال کی سزا کاٹ رہےہیں، نواز شریف کو عدالت نے سزا دی تھی. نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر چھ ہفتوں کے لئے رہا کیا تھا لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہو گی.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    واز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کی اجازت دی جائے ، خط میں مزید لکھا گیا کہ خرابی صحت کے پیش نظرنواز شریف سے روزانہ ملنے کی اجازت دی جائے،نواز شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں،نواز شریف گردوں کی بیماری کی تیسری اسٹیج پر ہیں نواز شرف شوگر سمیت دیگر کئی امراض میں بھی متبلا ہیں،یہ بیماریاں باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور ادویات کی متقاضی ہیں ،نواز شریف کی روزانہ کی بنیاد پر صحت کی نگرانی کی اجازت دی جائے،

  • وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں‌ میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب اور ملائشیاء کے بعد ہندوستانی جیلوں‌ میں‌ قید پاکستانی قیدیوں‌ کو بھی رہا کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں‌ وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں‌کہ وہ ملک بھر کی جیلوں میں قید ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں، کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر وزارت خارجہ نے چاروں‌ صوبوں‌ کے آئی جیز جیل خانہ جات کو اس سلسہ میں‌مراسلے بھجوائے ہیں جن میں‌ جلد سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے. وزارت خارجہ نے چاروں‌ صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھی بھارتی قیدیوں‌کی تفصیلات طلب کی ہیں.

    پاکستان اور انڈین قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی۔ وزارت خارجہ نے تمام ہندوستانی قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات اکیس جون سے پہلے بھجوانے کیلئے کہا گیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ بھارتی جیلوں‌ میں‌ کئی پاکستانی قید ہیں‌ جن کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ منتظر ہیں‌ اور یہ خبر ان کیلئے یقینا بہت خوشی کا باعث ہو گی.

  • سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، آج بجٹ پر بحث میں حصہ لیں‌ گے

    سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، آج بجٹ پر بحث میں حصہ لیں‌ گے

    اپوزیشن کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں جس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان نے خوشی کا اظہا رکیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پچھلے کئی دنوں‌ سے قومی اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر لیڈروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اس دوران متعدد مرتبہ اجلاس بھی ملتوی ہوئے تاہم آج حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر دونوں رہنما آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شریک ہوں گے اور بجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ’ دیر آید درست آید‘ کا تبصرہ کیا ہے. کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کی طرف سے رائے ملنے کے بعد سپیکر نے یہ فیصلہ کیا ہے. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے سپیکر اسد قیصر پی پی رہنما خورشید شاہ کے ساتھ رابطے میں رہے اور انہیں بار بار فون کرتے رہے۔

    واضح‌رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا. دونوں‌ رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وہ آج بجٹ سے متعلق بحث میں حصہ لے سکیں‌ گے.
    قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہے گا. پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ آصف زرداری آج قومی اسمبلی میں‌ بجٹ پر بحث میں‌ حصہ لیں‌ گے.

  • سرحدوں‌ پر پاکستان کے مقابلہ کیلئے بھارت کا وار گروپس بنانے کا اعلان، ہر گروپ میں 5 ہزار اہلکار ہوں‌ گے

    سرحدوں‌ پر پاکستان کے مقابلہ کیلئے بھارت کا وار گروپس بنانے کا اعلان، ہر گروپ میں 5 ہزار اہلکار ہوں‌ گے

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج پاک بھارت سرحد پر جلد نئے انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپس یعنی وار گروپس قائم کرے گی جن کا مقصد جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی صلاحیت کومزید مضبوط کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ عمل اکتوبرتک مکمل ہوجائے گا جبکہ پاکستان کے بعد چین کی سرحد پربھی وارگروپس بنائے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ ایک بریگیڈ میں تین چاریونٹ ہوتی ہیں‌ اور ہریونٹ میں تقریباً 800 اہلکار ہوتے ہیں۔ ہرآئی بی جی یعنی وار گروپ میں پانچ ہزار اہلکار شامل ہوں گے، جسےمیجرجنرل رینک کا افسر لیڈ کرے گا۔

    بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مغربی کمانڈ میں انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپ کی صلاحیت جانچنے کے لئےایک ٹریننگ بھی کی گئی تھی، جس کے متعلق اعلیٰ افسران کا فیڈ بیک مثبت رہا اورجلد ہی دوسے تین آئی بی جی یعنی وار گروپس کی تعمیرکی جائے گی۔

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے ہندوستانی فوج کی جدید کاری کی باتیں کی جارہی ہیں.

  • اقوام متحدہ کا محمد بن سلمان پرجمال خاشقجی قتل کا الزام، رپورٹ سے یو این کی ساکھ متاثر ہوئی،عادل الجبیر

    اقوام متحدہ کا محمد بن سلمان پرجمال خاشقجی قتل کا الزام، رپورٹ سے یو این کی ساکھ متاثر ہوئی،عادل الجبیر

    اقوام متحدہ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں‌ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار‌ ٹھہراتے ہوئے ان کے‌ خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ کو تضادات اور بے بنیاد الزامات کا مجموعہ قرار دیا ہے اور اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خود عالمی ادارے کی اپنی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے قابل اعتماد شواہد موجود ہیں کہ مبینہ طور پر ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سینئر آفیشلز صحافی کے قتل میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی خصوصی ریپورچر ایگنس کالامارڈ نے، جمال خاشقجی کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں کیا ہوا‘ کے نام سے 100 صفحات کی اپنی رپورٹ شائع کی ہے جس میں انہوں نے اس قتل کو عالمی جرم قرار دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے میں کی جانے والی تحقیقات درست نہیں‌ ہیں. اسی طرح‌ کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی تحقیقات عالمی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جس پر سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے ردعمل ظآہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمایندہ کی رپورٹ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اور انھوں نے اپنی غیر پابند رپورٹ میں پہلے سے میڈیا میں شائع اور نشرشدہ مواد ہی کا اعادہ کیا ہے.

    انھوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں جمال خاشقجی کیس کی تحقیقات اور ان کے قتل میں ملوّث مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے علاوہ ترکی اور سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمایندوں نے ان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت ملاحظہ کی ہے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عدلیہ خاشقجی کیس میں مکمل بااختیا ر مجاز اتھارٹی ہے اور وہ مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہی ہے. واضح‌ رہے کہ اقوام متحدہ نے بدھ کو 101 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے سے حاصل کردہ ریکارڈنگز پر انحصار کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن نے اتوار کو لندن سے شائع ہونے والے روزنامے الشرق الاوسط سے انٹرویو میں خاشقجی قتل کیس کے بارے میں بھی گفتگو کی تھی۔انھوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات ہماری ثقافت سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے اور یہ ہمارے اصول واقدار کے منافی ہیں۔ اسی طرح انہوں‌ نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی حکومت نے اس قتل کے سلسلے میں ضروری اقدامات کیے ہیں،اس کے ذمے داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا گیا ہے اور انضباطی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے مکروہ جرائم کو رونما ہونےسے روکا جاسکے۔

  • جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائمقام سیکرٹری دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائمقام سیکرٹری دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےعراق کے قائمقام سیکرٹری دفاع نے ملاقا ت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں‌ پیشہ وارانہ اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کےساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئےعراق کی ترقی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون باعث افتخار ہو گا.

  • وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، بجٹ منظوری سے متعلق اہم امور پر گفتگو

    وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، بجٹ منظوری سے متعلق اہم امور پر گفتگو

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی اور بجٹ منظور کرنے سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا جس پر آج ہم اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، اب پاکستان ان شاء اللہ بہتر سمت پر چل نکلا ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں‌ کے بہت جلد مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، اس معاملے میں کسی جگہ بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں‌کسی جگہ کرپشن برداشت نہیں‌ ہو گی. عوام کا پیسہ صرف عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے.

  • غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی، عوام کو مہنگائی کے‌ خلاف سڑکوں‌ پر نکلنا چاہیے. مریم نواز کا مشورہ

    غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی، عوام کو مہنگائی کے‌ خلاف سڑکوں‌ پر نکلنا چاہیے. مریم نواز کا مشورہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران اسیران جمہوریت ہیں. خواجہ سعد رفیق کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، ان کی غلطی ’نالائق اعظم‘ کیخلاف الیکشن لڑنا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ بجٹ کے بعد عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے. بجٹ کے حق میں ووٹ دینے والا عوام کا مجرم ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی. اس حوالہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی شکل کیا ہوگی؟ اس کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں‌کیا جائے گا.

    مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عوام کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کے خلاف سڑکوں‌پر نکلیں. غریبوں‌ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے.

  • آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ
    *آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے!* ایک گھنٹہ 2 منٹ کی تقریر کھڑے ہو کر کی۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ سیش پر دو گھنٹے سے زائد گفتگو کی، شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں بجٹ پر بحث کم اور اپنے دور حکومت کے‌ھوالہ سے زیادہ گفتگوکی. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اور خاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے، لوگوں کونشانہ بنا کراحتساب کا عمل ختم کیا جائے،بلا امتیاز احتساب کرنا ہے توایک ہی طرح سےکرنا ہوگا ،شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ ہم بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہٰیں بلکہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف کے پے رول پر لوگ اداروں پر بٹھائے گئے ہیں ان کو کیا پتہ بنوں، پشین مین یتیم بچہ کس طرح زندگی گزار رہا ہے، پاکستان کے تعلیمی معاملات کیا ہیں، بے روزگاری زیادہ ہیں انہیں معلوم نہیں. شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کس نے این آر او مانگا وہ اگر عوام کو نہیں بتانا چاہتے تو سپیکر کے کان میں بتا دیں.

    شہباز شریف نے پارٹی پر خود کش حملہ کیا، عمر ایوب

     

    شہباز شریف نے اسمبلی کے پہلے سیشن میں خطاب کیا، شہباز شریف کی طویل گفتگو پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بھی میدان میں‌آئے اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو 45 منٹ ملنے چاہئے، شہباز شریف نے اسمبلی کے دوسرے سیشن میں بھی تفصیلی خطاب کیا. شہبازشریف نے پونا گھنٹہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب اپنی بجٹ تقریر کو مختصر کریں ،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب ابھی تو میں نے بجٹ پر بولنا ہی شروع نہیں کیا ،اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ شہبازشریف نے لمبی تقریرکرکے خورشیدشاہ کاریکارڈتوڑدیا۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ خواہش ہے شہبازشریف میراریکارڈ توڑیں، میراقومی اسمبلی میں 4 گھنٹے مسلسل تقریرکاریکارڈہے،شہبازشریف کوتقریرکرتے ابھی 2 گھنٹے ہوئے،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میری کیامجال خورشیدشاہ کی شان میں گستاخی کروں ۔

  • میعشت،ورلڈ‌ کپ کی خبریں سنتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے، چیف جسٹس

    میعشت،ورلڈ‌ کپ کی خبریں سنتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے، چیف جسٹس

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے،ورلڈ کپ لگاتے ہیں تو پھر مایوس کن خبر ملتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کو زیادہ طول نہیں دینا چاہئے، معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہیں، میعشت کے بارے میں سنتے ہیں آئی سی یو میں ہے، آئی سی یو سے باہر آ گئ ہے، سینیٹ کی کاروائی دیکھتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کو بولنے نہی دیا جاتا، ڈپریشن سے بچنے کے لئے چینل تبدیل کرتے ہیں، ورلڈ کپ لگاتے ہیں تو پھر مایوس کن خبر ملتی ہے. چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ عدلیہ میں بہت سےچیتے جج موجود ہیں، جرائم کےخاتمے کیلئے نظام کو بہتر کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل کورٹس کا5800مقدمات کو48روزمیں نمٹانابڑی کاوش ہے ،جرائم کےخاتمےکیلئےنظام کوبہترکررہےہیں ،قیدیوں کےاہلخانہ کوزیادہ مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں، مقدمات جلدنہ نمٹنےکےباعث کئی لوگ جیلوں میں قیدہیں ،فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،خوش قسمتی ہےپہلے106اوراب57چیتےجج ملے جیلوں میں قیدافراد کے بچےبھی قید وبندکی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں