Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بی بی سی نے ایسی کون سی رپورٹ شائع کی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، اہم خبر آ گئی

    بی بی سی نے ایسی کون سی رپورٹ شائع کی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا، اہم خبر آ گئی

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی 2 جون کی خبر کو صحافتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں‌ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں. ان کا کہنا تھا کہ صحافتی اقدار کے منافی خبر شائع کرنے پر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے. بی بی سی کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درحقیقت یہ پاکستان مخالف ایجنڈے کا تسلسل ہے جس میں خود ساختہ اور غیر تصدیق شدہ رپورٹ کی مدد سے پاکستان اور اس کے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حقائق کو جاننا نہایت ضروری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں جس تاریخ کا ذکر کیا گیا ہے اس وقت شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہی نہیں کیا گیا تھا لیکن دہشت گردوں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کر رکھا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ میں مصدقہ اور قابل بھروسہ ذرائع سے معلومات نہیں لی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں جن ذرائع کا انٹرویو کیا گیا انہوں نے صرف چھتوں کے گرنے کی بات کی مگر کسی فضائی حملے کا ذکر نہیں کیا۔ مسائل کو تعلق جنوبی وزیرستان سے جوڑا گیا ہے جب کہ زیادہ تر سماجی کارکن شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی بی سی نے خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مخصوص گروہ کے سماجی کارکن قرار دیا ہے جب کہ محسن داوڑ نے خاص طور پر کہا ہے کہ اس کا کسی سماجی تنظیم کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بی بی سی نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر پاکستانی حکومت کے مؤقف کو بھی نظر انداز کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جھوٹی اور خودساختہ رپورٹ پر بی بی سی حکام کے بات چیت جاری ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع اور ایسے افراد سے حاصل کیے گئے یک طرفہ حقائق بیان کیے گئے ہیں جن کی تصدیق کے لیے فوج کے کسی ترجمان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے اس طرح بی بی سی جیسے ادارے کے خلاف اس طرح‌ کا سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے. واضح رہے کہ بی بی سی کی جانب سے اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف حقائق کے منافی رپورٹیں‌ شائع اور نشر کی جاتی رہی ہیں.

  • پشاور، مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا، 100 شہادتیں‌ موصول ہوئیں. مفتی شہاب الدین پوپلزئی

    پشاور، مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا، 100 شہادتیں‌ موصول ہوئیں. مفتی شہاب الدین پوپلزئی

    پشاور میں مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کر دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ کل عید کا اعلان کیا گیا ہے. مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کی 100 شہادتیں پشاورسےموصول ہوئیں جس پر کل منگل کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے.

    ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آجائے گا اور عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔ چاند کی رویت کے لیے مرکزی و ریجنل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منگل کو منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مفتی پوپلزئی نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف روزے اور عید منائی جاتی ہے، اس سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک دن قبل ہی روزے کا اعلان کیا تھا. امسال تو خیبر پی کے سے بعض‌ حلقوں کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مفتی منیب الرحمن کی جگہ رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے کل عید کے اعلان کے بعد پشاور میں ایک دن قبل عید کی روایت امسال بھی برقرار رہی ہے.

  • لیسکو حکام نے عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم اعلان کر دیا

    لیسکو حکام نے عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم اعلان کر دیا

    عیدالفطر کے دنوں‌ میں‌ لیسکو حکام نے کسی فیڈ پر بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں‌ میں‌ شدید گرمی پڑ رہی ہے اور اس دوران شہریوں‌ کو لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے. ایسے حالات میں‌ لیسکو حکام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے دنوں‌ میں کسی فیڈ رپر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی.

    لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کو طلب کےمطابق بجلی مل رہی ہے. اس لئے عید کے دنوں‌میں‌ لوڈ شیڈنگ نہیں‌ ہو گی.

  • پاکستان کی بڑی کامیابی، میچ میں‌ سنچری سکور کرنے والے انگلینڈ‌ کے کھلاڑی 107 رنز پر آؤٹ

    پاکستان کی بڑی کامیابی، میچ میں‌ سنچری سکور کرنے والے انگلینڈ‌ کے کھلاڑی 107 رنز پر آؤٹ

    پاکستان کے خلاف سنچری سکور کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی 107 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں. وہ شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےخلاف انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 248 رنزپرگرگئی ہے. جوروٹ نےسنچری 97 گیندوں پر مکمل کی، 9 چوکے، 1 چھکا شامل ہے. انگلش بیٹسمین جوروٹ نے ستانوے گیندوں‌ پر سنچری مکمل کی.
    انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 8.76 کی اوسط سے 79 گیندوں‌ پر 111 رنز درکار ہیں.
    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.
    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • سعودی عرب میں‌عید کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سعودی عرب میں‌عید کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس پر منگل کے دن عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند تمیر کے علاقہ میں دیکھا گیا جس کے بعد سرکاری سطح‌ پر کل عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے. سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز ہی عید کی جائے گی۔

    ایشیائی ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور جاپان میں پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا وہاں منگل کو 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ آسٹریلیا میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا.

    پاکستان میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عیدالفطر 5 جون کو منانے کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ پاکستان میں بھی کل کے دن چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا.

  • ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین عید کی خوشیاں منانے سے محروم نظر آتے ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو 3 جون تک تنخواہوں‌کی ادائیگی نہیں‌ کی جاسکی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی. واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے گئے لیکن حکومت کے اپنی ریاستی میڈیا ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں. ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پرذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے.

    ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں‌ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ عیدالفطر سے قبل انہیں‌ تنخواہ دے دی جائے گی لیکن ایسا نہیں‌کیا گیا بلکہ عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی ہے. ملازمین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعطم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • ورلڈ کپ، 349 رنز کے جواب میں‌ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 80 پر دو کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ کپ، 349 رنز کے جواب میں‌ انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 80 پر دو کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ‌ کپ کے میچ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 349 رنز کا عمدہ ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے. ورلڈ‌کپ کے پہلے میچ میں‌ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ میں‌عمدہ کارکردگی دکھائی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کے دو کھلاڑی 80 رنز پر آؤٹ‌ ہو چکے ہیں. انگلینڈ کی ٹیم کے جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ ناٹنگھم میں‌کھیل رہی ہے جس میں انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • موجودہ حکومت میں پہلی دفعہ حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے. اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں پہلی دفعہ حاجیوں کو پیسے واپس ملیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اخراجات سےزیادہ ایک روپیہ بھی حاجیوں سے وصول نہ کیا جائے.
    کابینہ نے اضافی حج کوٹے کا 40 فیصد نجی شعبے کو دینے کی منظوری دی ہے. ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے حاجیوں کے احراموں پر بھی ڈاکے ڈالے.

    حکومت کے اس فیصلہ پر حجاج کرام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے، سراج الحق و دیگر کا اظہار رنج و غم

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے، سراج الحق و دیگر کا اظہار رنج و غم

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں‌ ہو تا تھا. وہ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر بھی رہے. ان کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت ملک بھر کی سیاسی، مذہبی، سماجی اور کشمیری جماعتوں‌کے قائدن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

    ڈاکٹر وسیم اختر صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہے ہیں. وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں.

  • پاکستانی ٹیم کا ورلڈ‌کپ کے اہم میچ میں‌ انگلینڈ‌ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف، آٹھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے

    پاکستانی ٹیم کا ورلڈ‌کپ کے اہم میچ میں‌ انگلینڈ‌ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف، آٹھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے

    ورلڈ‌کپ کے میچ میں‌ پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ‌ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں. میچ کے اختتام پر حسن علی اور شاداب خاں‌ ناٹ‌ آؤٹ‌ رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.