Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کتنے جوان شہید ہو چکے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا کیلیے یواین ایوارڈ دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک156 پاکستانی عالمی امن واستحکام کے لیےجانیں قربان کرچکےہیں. نائیک نعیم رضا2018 میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر حملے میں شہید ہوئے تھے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلیے اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے. یاد رہے کہ یواین میڈل فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنےوالوں کو دیاجاتا ہے. پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں‌ ایوارڈ دیا ہے جو پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وصول کیا.

  • شہباز شریف کی بیماری سے متعلق اہم خبر آ گئی

    شہباز شریف کی بیماری سے متعلق اہم خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کے جسم سے کینسر کا موذی مرض ختم ہو چکا ہے تاہم ریگولر چیک اپ کیلئے ان کا لندن آنا ضروری تھا اسی لئے وہ یہاں‌ آئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ انہوں نے ساری زندگی عمران خان کی طرح دن رات جھوٹ بولنے والا شخص نہیں دیکھا. حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عید کے بعد اپوزیشن کی سبھی جماعتیں‌ اکھٹی ہوں گی اور باہم مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

    شہباز شریف نے کہاکہ ہماری حکومت نے مشکل حالات کے باوجود گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی اب اگر بجلی کم پیدا ہو رہی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں‌ہیں. پی ٹی آئی حکومت نے ہسپتالوں میں‌ مفت ادویات بند کردیں‌جبکہ ہم دے رہے تھے. اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی ہے. بے روزگاری سے پورا ملک پریشان ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کار پیسہ لگانے کیلئے تیار نہیں ہیں. پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد اٹھ چکا ہے تو باہر سے کون یہاں‌ سرمایہ لگانے آئے گا.

    یاد رہے کہ عمر ایوب خان نے آج ہی یہ بیان دیا تھا کہ پاور سیکٹر میں‌ نون لیگ نے ہمارے راستہ میں‌بارودی سرنگیں‌ بچھائیں جنہیں‌ ہم ختم کر رہے ہیں. اس کے جواب میں‌شہباز شریف نے اپنے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے متعلق بیان دیا ہے.

  • بلاول بھٹو کی طرح نیب نے آصف زرداری کو بھی طلب کر لیا، بڑی خبر آ گئی

    بلاول بھٹو کی طرح نیب نے آصف زرداری کو بھی طلب کر لیا، بڑی خبر آ گئی

    نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق 23 مئی کو آصف زرداری نے عدم پیشی کے لئے درخواست دی تھی. اب سابق صدر آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹر میں 29 مئی کو طلب کیا گیا ہے.

    سابق صدر کو غیر قانونی ٹھیکوں، پاور پروجیکٹس کے کیسوں‌ میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے. نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم سابق صدر کا بیان ریکارڈ کرے گی.

    نیب نے بلاول بھٹو کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے. ادھر بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور اسے زبردستی کے انداز میں چلا رہے ہیں.

  • پاور سیکٹر میں‌ مسلم لیگ ن کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کر رہے ہیں. عمر ایوب خان

    پاور سیکٹر میں‌ مسلم لیگ ن کی بچھائی بارودی سرنگیں ختم کر رہے ہیں. عمر ایوب خان

    وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پاور سیکٹر اور معیشت کے میدان میں ہمارے لئے بارودی سرنگیں‌ بچھائیں ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن حکومت نے انتخابات میں کامیابی کیلئے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں‌کو بھی بجلی فراہم کی اور ان کے خلاف کاروائی نہیں‌کی گئی. تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روک کر رکھا گیا۔

    انہوں نے ہفتہ کے دن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے گردشی قرضہ 450 ارب روپے تک پہنچا۔ 31 دسمبر 2020ء تک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائین گے۔

    عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں آٹھ ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ نپیرا نے 3.84 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی درخواست دی ہے۔ بلوچستان میں 2000 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

    یاد رہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی اور ڈالر کی قیمتوں‌ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے.

  • مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایک دن قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے دستوں کی تعداد میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • جدہ جانے والے مسافر نے مصنوعی سیبوں‌ میں‌ کیا چھپا رکھا تھا؟ جان کا حیران رہ جائیں گے

    جدہ جانے والے مسافر نے مصنوعی سیبوں‌ میں‌ کیا چھپا رکھا تھا؟ جان کا حیران رہ جائیں گے

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی انٹیلی جنس نے جدہ جانے والے ایک مسافر سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ ایک مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موجود
    6 مصنوعی سیبوں کے اندرسے ایک کروڑ روپے مالیت کی چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی گئی. یہ کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی اور ملزم کو بھی حراست میں‌لے لیا گیا ہے.

    رکھی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں نہ صرف منشیات برآمد کرلی گئی بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم وسیم گل کوہاٹ کا رہنے والاے اور وہ سعودی عرب کے شہر جدہ جانا چاہتا تھا تاہم اسے پہلے ہی پکڑ لیا گیا. یوں‌اگر دیکھا جائے تو اے این ایف نے ایک پاکستانی کا سر قلم ہونے سے بچا لیا ہے. کیونکہ وہاں منشیات لے جانے والے کا سر قلم کر دیا جاتا ہے.

  • نریندر مودی پاکستان سے متعلق کیا منصوبہ رکھتے ہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نریندر مودی پاکستان سے متعلق کیا منصوبہ رکھتے ہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے پر پاکستان کو بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا کیونکہ مودی اس ملک کو اندر سے توڑنا چاہتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ لاہور میں‌پریس کانفرنس کر رہے تھے. انہوں نے کہاکہ مودی نے بھارت میں سیکولر ویژن کوختم کر دیا ہے جبکہ مودی کی پالیسیوں‌کی وجہ سے بھارت امریکہ کی گود میں جا بیٹھا ہے. مودی پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے لیکن میں‌واضح طور پر کہتا ہوں کہ اگر جنگ ہوئی تو یوپی، سی پی سے مسلمان باہر نکلیں‌گے. کشمیریوں میں‌ نیا جذبہ پروان چڑھا ہے. تحریک آزادی عروج پر ہے.

    انہو‌ں نے کہاکہ عیدالفطر کے موقع پر تین اسپیشل‌ ٹرینیں‌چلائی جائیں گی.

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کیلئے خوشی کی خبر، پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کیلئے خوشی کی خبر، پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے شادی شدہ کھلاڑیوں کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے جس پر کھلاڑیوں‌نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بھارت سمیت دیگر ملکوں کے کھلاڑیوں‌کو اپنی فیملیاں‌ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے. پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی کرکٹ بورڈ کو اس سلسلہ میں‌لگائی گئی پابندی ختم کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس پر دیگر ٹیموں‌ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے.

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے حارث سیل اور آصف علی کو اپنی فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت تھی اور وہ خصوصی اجازت کے سبب دیگر کھلاڑیوں‌پر اس پابندی سے مستثنی تھے. تاہم اب ورلڈ کپ 2019 کے دوران سب کھلاڑیوں‌ کو یہ اجازت حاصل ہو گئی ہے.

    پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہی ہے جس کے بعد کھلاڑی اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

    پی سی بی کے اس فیصلہ پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں‌نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلہ کو درست قرار دیا ہے.

  • کتنے ملکوں‌ سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا؟ کتنی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    کتنے ملکوں‌ سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا؟ کتنی کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض 3.20فیصد سالانہ شرح سود پر ملے گا. بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم رکھنے کی کوشش ہوگی. چیئرمین ایف بی آر کو 5ہزار550ارب کا ٹارگٹ دے رہے ہیں. 50لاکھ گھروں کے ہاؤسنگ پروگرام سے 28سیکٹرز میں ملازمتیں پیداہوسکتی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہاکہ ڈیوٹی لگا کردرآمدات 2ارب کم کی گئیں. پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں. 9ارب ڈالر سے زائد دوست ممالک سے ارینج کیے گئے. زرمبادلہ ذخائر 10ارب رہ گئے تھے. اثاثےڈکلیئریشن اسکیم بہت آسان بنائی ہے . آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا ،معیشت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں. آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کے لیے ہے. 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے. بجٹ میں فلسفہ ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے. ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں ،صرف آدھی ٹیکس بھرتی ہیں. بجٹ میں آمدنی کا ہدف 5 ہزار 550 ارب ہوگا

    انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے چند دن کے دوران 7فیصد اضافہ ہواہے. اسکیم کے مطابق کیش ہے تو بینک میں دکھانے ہوں گے
    آئی ایم ایف سے قرض پر سود کی شرح 3.2فیصد ہوگی. ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پروگرام لون لے سکیں گے. حکومت سنبھالی تو 31ہزار ارب روپے قرض تھا. آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹامپ پیپر پر سمجھوتہ ہوگا.

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت اہم فیصلے کیےجائیں گے. واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں‌میں‌ڈالر کی قیمت میں‌ معمولی کمی آئی ہے.

  • نیب فراڈ ادارہ، کالا قانون، بلاول نیب پر برس پڑے

    نیب فراڈ ادارہ، کالا قانون، بلاول نیب پر برس پڑے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نیب کو فراڈ ادارہ سمجھتی ہے ،نیب کا قانون کالا قانون ہے ، چیرمین نیب کے انٹرویو سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے رتوڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نیب کو بلیک میلنگ کے ذریعے چلارہے ہیں ،آمر کا بنایا گیا نیب کاقانون کالا قانون ہے ،بلاول نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نےہمیشہ اصولوں پر سیاست کی سازشی نہیں ،نیب گردی اور ایف آئی اے کا نظام چلنے سے بزنس مین خوفزدہ ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس کمی کی وجہ سے گیس بجلی کے بل بڑھا رہی ہے،حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں ،مہنگائی کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے

    واضح رہے کہ نیب نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.