Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چڑیل کی خوفناک مخبری، خون خرابے کی پلاننگ،عمران کی قسمت میں رسوائی

    چڑیل کی خوفناک مخبری، خون خرابے کی پلاننگ،عمران کی قسمت میں رسوائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چڑیل میری اڑ اڑ کر جا رہی ہے، سموگ کے باعث اس کا گلا خراب ہو گیا ہے لیکن وہ کے پی کے اور اسلام آباد سے اہم خبریں لے کر آئی ہے، یہ خبریں دس دن بعد کی ہیں، پی ٹی آئی کی جو کال ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈو اینڈ ڈائی ہے، عمران خان نے کال دی اور علیمہ خان کو ہیڈ بنایا،اب علیمہ خان کے فیل ہونے کا وقت آ گیا ہے، یہ کیا ہو رہا اور کیوں ہو رہا سب بتاؤں گا

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیا کر رہی اور حکومت کیا کرنے لگی ہے، کل سے یعنی 13 تاریخ تک صوابی موٹروے کے ساتھ ہزاروں ٹینٹ لگ رہے ہیں،یہ ٹینٹ خیبر پختونخوا حکومت لگا رہی ہے وہ دو آدمیوں کا ہے یا سو آدمیوں کا، وہاں سے لوگوں کو لایا جا رہا اور رکھا جائے گا،کل سے وہاں جلسہ ہو گا اور روز انکو گرمایا جائے گا، یہ سارا موٹروے کے ساتھ ساتھ ہو رہا ہے تا کہ خبروں میں رہا جائے، انکی خواہش یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح وہاں آٹھ دس لوگ مر جائیں، یہ اسلحہ وہاں جمع کر رہے ہیں، مبینہ طور پر جلوس کے اندریا پولیس پر فائرنگ کر سکتے ہیں، اگر کوئی مر گیا تو انکی عید ہو گی، کیونکہ عمران خان کی ابھی تک ہر چیز فیل ہو گئی ہے، ایک ہی چیز ہے کہ کسی طرح انکو دو چار لاشیں مل جائیں یہ حکومت کا گیم پلان ہے، حکومت 24 سے ایک دو دن قبل، شاید فیض حمید کو سزا ہو جائے، اس سے دیکھیے گا ان کی قمر کیسے ٹوٹتی ہے،یا کوئی خبر آ جائے گی کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل پایہ تکمیل تک پہنچ گیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انکو لوگ نہیں چاہئے، ان کو پانچ دس ہزار افراد چاہئے جو توڑ پھوڑ کریں، فائرنگ کریں اور انکے جواب میں فائرنگ کریں، انکو صرف اتنے لوگ چاہئے، ہماری میموری ایسی کہ ہم جلدی بھول جاتے ہیں، عمران خان خود دو تین بار تحریک چلا چکے ،وزیرآباد میں چھرے بھی چلے، عمران جب خود لیڈ کر رہے تھے وہ کتنے لاکھوں لوگ نکال سکے تھے،ارشد شریف کی بہیمانہ موت ہوئی تھی، ان سے لوگ پیار کرتے ہیں، لوگ انکی ناگہانی موت پر مشتعل تھے، اس ساری مارچ کو ارشد شریف شہید کے نام پر کیاگیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کریں اس میں بھی پچاس ہزار بندہ اکٹھا نہیں ہوا تھا، عمران اس کو خود لیڈ کر رہے تھے، ایک بات طے ہے کہ اتنے زیادہ لوگ نہیں آنے، اوسطا پانچ سے دس ہزار افراد کا کہہ لیں، حکومت ان سے بڑی سختی سے نمٹے گی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب جو خیبر پختونخوا حکومت کا امپلائی پکڑا گیا اسکے لئے بہت مشکل ہو گی، اسکو سزا ہو گی خواہ وہ کوئی بھی ہو،غیر قانونی آرڈرز ماننے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا، حکومت ڈانگ سوٹے کے لئے پوری طرح تیار ہے، علی امین گنڈا پور پچھلی بار 12 ضلع کراس کر کے گئے تھے اس بار 30 کر لیں گے، عین ممکن ہے کہ حکومت واپس پہنچنے تک کمفرٹ زون میں نہ رہنے دے اور گورننس رول لگا دے، میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی جو پی ٹی آئی کے پرانے لوگ ہیں ان سے میرا رابطہ رہتا ہے وہ کڑھتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کو ختم کروا رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کےکہنے پر ہو رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ ان سے باربار کروا رہی ہے،ان کے جتنے لیڈرز ہیں وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں،مراد سعید پارٹی کا ہیڈ بننا جا رہا ہے، قریشی چپ بیٹھا ہے کوئی بیان نہیں دے رہا، پرویز الہیٰ کب سے رہا ہیں، لیکن مجال ہے کچھ بولاہو یا پی ٹی آئی کے لئے نظر آئے ہوں، بشریٰ بی بی چپ کر کے بیٹھی ہیں، علیمہ خان اٹھ اٹھ کر آ رہی ہیں، یہ موروثی سیاست ہی ہے، لوگوں کا یہ خیال ہے جب تک عمران کے بچے نہیں آتے ہم اپنے بچوں کو کیوں جانے دیں، آنا ہی ہے تو عمران کے تینوں بچے آئیں اور لیڈ کریں تا کہ پتہ چلے،علیمہ نے تو اب فنڈ ریزنگ شروع کر دی ہے،علیمہ خان پھر دو دن پہلے گرفتاری دے کر پتلی گلی سے نکل جائے گی، 24 کو ہو سکتا ہے ہنگامہ ہو، جو سڑکوں پر آئے گا اس کا استقبال ہو گا، موسم بدل رہا ہے، ایک ہفتے بعد مزید ٹھنڈا ہو جائے گا، آج تو ہم باہر نکل رہے ہیں، لیکن جب دس یا بارہ ڈگری ٹمپریچر ہو جاتا ہے تو کتنی دیر باہر رہ سکیں گے، دھرنا نہیں ہو سکتا، آنا اور ٹچ کرنا، مارکھانا اور چلے جانا اس میں کیسے کامیابی ہے؟ تحریک انصاف کا شاید یہ آخری شو ہو اور اسکے بعد لمبے عرصے تک کوئی پاور شو نہ کر سکیں

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے اس ٹاپک پر ویڈیو تو نہیں کرنی تھی لیکن میں مجبور ہو گیا ہوں،آپ دیکھیں نومبر جب سے شروع ہواہے پاکستان دوبڑےمسئلوں میں گھیرا ہواہے۔ایک سموگ اور دوسرا لیک ویڈیوز ،اب کوئی ایسا دن نہیں گزرا جس دن کسی کی نازیبا ویڈیو لیک نہ ہوئی ہو ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے مسلسل ایکس ہو ، یوٹیوب ہو ،فیس بک ہو ، انسٹاگرام یاٹک ٹاک پرصرف لیک ویڈیوز ٹرینڈکر رہاہے، یعنی لیک ویڈیو ٹرینڈ ک ررہی ہیں،مناہل ملک ،امشا رحمان ، متھیرا کے نام ٹرینڈکررہے ہیں ۔کوئی تنقید کر رہا ہے توکوئی لیک ویڈیوز مانگ رہا ہے ۔ اس پورے ما ہ میں شاید ہی کوئی دن گزرا ہو جب کسی دن کسی کی ویڈیو لیک نہ ہوئی ہو۔یہ ایک بڑا گھمبیر مسئلہ بنتاجارہا ہے جو ہمارے معاشرےکو تباہی کی طرف لے جا رہاہے ۔ اس میں سب سے اہم بات یہ ہےکہ جب کی ویڈیوز یا اسکینڈلز سامنےآرہے ہیں یہ سب ٹک ٹاکرز ہیں ۔ سچی بات تو یہ ہے کہ میں نہ مناہل ملک کو جانتا تھا نہ ہی امشا رحمان کو ،لیکن اب پاکستان کیابھارت تک میں بچہ بچہ جانتاہے یہ دونوں کون ہیں ۔ ٹک ٹاک پر دنوں میں ان کےفالورز لاکھوں سے کروڑوں میں پہنچ چکے ہیں۔ میں ہوا میں بات نہیں کر رہا میرے پاس ڈیٹا ہےمناہل ملک کی مقبولیت بھارت میں اتنی بڑھ گئی ہے کہ ان کی گوگل پر سرچز میں سو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یوپی اور بہار جیسے بھارتی ریاستوں میں سو فیصد جبکہ چنڈی گڑھ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر جیسے علاقوں میں اس ۔۔کی ورڈز۔۔ کی تلاش میں پچہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرچز میں یہ اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس تنازعہ نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔پھر ہر چھوٹے بڑےاخبار ، ویب سائٹس پران کی مسلسل کوریج کی جا رہی ہے ۔ ٹی وی پر بھی ان کی خبریں خوب گانےلگا کر اور مزےلےلےکر چلائی جارہی ہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ لائکس ، فالورزاور شہرت ہی ہر ٹک ٹاکر کامسئلہ ہےاس کے لیے یہ کچھ بھی کرنےکو تیار ہیں ۔کیونکہ جیسے ہی آپ مشہورہوتے ہیں آپ کو دس دس پندرہ پندرہ لاکھ کےایونٹس عام ملنے لگ جاتےہیں ۔ کہ بس جانا ہےایک دو جلوے دیکھانےہیں اوردیہاڑی لگ گئی ۔ ہر دوسرے کمرشل میں ٹاک ٹاکرز آپ کودیکھیں گے۔ یوں مشہورہوکرلاکھوں کروڑوں کمائےجاتےہیں۔ بیرون ممالک کی مفت دورے الگ کیے جاتے ہیں ۔پھر دنیا آپ کو جانتی ہے تو یہ وہ زندگی ہے جو بڑے بڑے اداکار اورکھلاڑی ساری زندگی محنت کرکےحاصل نہیں پاتے جو صرف ایک ویڈیوز لیک کرکےحاصل کر لی جاتی ہے۔ یاد رکھیں ۔ ویڈیو بنےگی تو لیک لازمی ہو گی۔ یہ وہ کمیٹی ہےجو کبھی نہ کبھی لازمی نکلتی ہے۔ یہ جتنی ویڈیوزلیک ہوئی ہیں ۔ ان میں صاف دیکھ رہا ہےکہ نہ صرف یہ رضا مندی سےبنائی گئی ہیں بلکہ جو لوگ ٹی وی کا کام کرتےہیں وہ آسانی سے سمجھ سکتےہیں کہ پلاننگ کے ساتھ شوٹ کی گئی ہیں ۔یہ بھی یاد رکھنے والی بات کہ اگرآپ یہ سوچ رہےہیں کہ کسی کوویڈیو بھیجیں گےتو وہ دیکھ کر ڈیلیٹ کر دےگاایسا کبھی نہیں ہوتا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ مسئلہ نہیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔ میرا سوال حکومت اور اداروں سے ہے کہ وہ کہاں دھنیا پی کر سو رہےہیں ۔ جرم ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں۔ جرائم پر قابو نہ پانا اوراس پر قرار واقعی سز ا نہ دینا بڑا مسئلہ اورجرم ہے۔ جو یہ حکومت کررہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف صاحب نے ایکس پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ مگر ٹک ٹاک پرآنکھیں بند کی ہوئی ہیں وجہ چین نہ ناراض ہو جائے ۔ کم ازکم ایسی قانون سازی تو کی جا سکتی ہے کہ جو پاکستان میں موجود لوگ ہیں ان پر قانون کا اطلاق ہو سکے ۔ اس معاملےمیں سب سے پہلے اور سب سے بڑاقصور ہماری حکومت کا ہے۔ آپ دیکھیں سیاسی معاملہ ہو یاکسی صحافی سے کوئی شکایت ہو ۔ ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے ایسے متحرک ہوتے ہیں جیسےقیامت آگئی ہے یا آنےوالی ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ ہونے کوہیں نہ کوئی حکومتی وزیر نہ ایف آئی اےنہ پی ٹی اےکسی کی طرف سے اس معاملےمیں نہ کوئی بیان آیا نہ ہی کوئی کاروائی سامنےآئی ۔ یہ ٹریس کرنا کہ ویڈیوز کہاں سےلیک ہورہی ہیں۔ اس کا۔ آئی پی ایڈریس ۔ٹریس کرنا کوئی مشکل کا م نہیں ہے۔ بس مسئلہ یہ ہے کہ معاشرہ میں کیا گند پھیل رہا ہےیا پھیلا یا جا رہا ہے یہ کسی حکومت یاادارےکا مسئلہ نہیں ہے ۔ اس لیے اس وقت ٹک ٹاکرز کی جو اپنی گندی ویڈیوز لیک کرنے کی ریس لگی ہوئی ہے کوئی اس کوروکنانہیں چاہتا ۔

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف

    ایس سی او اجلاس کے موقع پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد کے سرینہ چوک پر ایف سی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے خودکش حملے کرنے کی کوشش کی تھی۔ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ چھ دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے ایک گنجان آباد علاقے میں مشترکہ آپریشن کر کے چھ افراد کو حراست میں لیا، جن میں سے اکثریت کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ آئی بی کو 14 اکتوبر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں متعدد خودکش حملوں کی اطلاع ملی تھی۔ ملزمان نے جنوبی پنجاب کا روٹ استعمال کیا تھا اور ان کے ساتھی نے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آور کی شناخت جہانزیب عرف حسین کے طور پر کی گئی ہے۔

    ایس سی او اجلاس میں چین، روس اور بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے۔ حملے کو ناکام بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی بی اور سی ٹی ڈی کو مبارکباد دی۔ تاہم، آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل طارق محمود نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پر حراست میں لیے گئے ایف سی جوان کا سیکیورٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، حراست میں لیا گیا ایف سی جوان ایس سی او کانفرنس کی سیکیورٹی پر تعینات نہیں تھا،ایف سی کے ایک جوان سے ابتدائی تفتیش کی گئی تھی جو اس کے بھائی سے متعلق تھی، ابتدائی تفتیش کے بعد ایف سی کے جوان کو ریلیز کر دیا گیا تھا۔

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • بحرین،سربراہ پاک فضائیہ کو فرسٹ کلاس میڈل سے نوازا گیا

    بحرین،سربراہ پاک فضائیہ کو فرسٹ کلاس میڈل سے نوازا گیا

    بحرین: پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین میڈل – فرسٹ کلاس سے نوازا گیا

    بحرین کے شاہ حماد بن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے، بحرین کے نائب بادشاہ، شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ نے بحرین کے سکھیّر ایئر بیس پر پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین میڈل – فرسٹ کلاس عطا کیا۔ یہ اعزاز ایئر چیف کو دونوں برادرانہ ممالک کے مابین فوجی تعاون اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

    تقریب میں بحرین کی سول اور فوجی قیادت کے اعلیٰ ارکان نے شرکت کی۔ شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بحرین بین الاقوامی فضائی شو میں پاکستان فضائیہ کے جے ایف-17 بلاک III لڑاکا طیاروں کے ہمراہ حصہ لینے پر دل سے شکریہ ادا کیا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین میڈل – فرسٹ کلاس حاصل کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بحرین کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    بحرین بین الاقوامی فضائی شو کے دوران، یو ایس ایئر فورس سینٹرل کمانڈ (اے ایف سی این ٹی) کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر چیف نے دونوں اسٹریٹجک اتحادی ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر اے ایف سی این ٹی نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہااور مشترکہ تربیت، مشقوں اور فوجی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

    علاوہ ازیں، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بحرین کے فوجی سربراہ، فیلڈ مارشل شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

  • نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ،خرابی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا اعلان

    نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ،خرابی کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا اعلان

    پاکستان کے 500 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی خرابی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بحالی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے،جاری اعلامیے کے مطابق، نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ گزشتہ 6 ماہ سے بند ہے اور اس کا پیداوار 969 میگاواٹ ہے،منصوبے کی ٹنل میں خرابی کو دور کرنے کے لیے 23 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ مئی 2024 سے ٹنل کی خرابی کی وجہ سے بند ہے، اور کمیٹی کو منصوبے کی مرمت کی لاگت کا تخمینہ عالمی ماہرین نے دیا ہے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا تھا، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی ابتدائی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ 80 ارب روپے تھا، مگر یہ منصوبہ 500 ارب روپے میں مکمل ہوا، منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ تین بار خرابی کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ فنانشل کلوز اور پی سی ون کی تیاری کے بغیر شروع کیا گیا تھا۔

    احسن اقبال نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی خرابی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات، لاگت اور خرابی کی وجوہات پر رپورٹ فراہم کرے۔

    احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے، اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

  • ہرنائی، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد جہنم واصل،میجر سمیت دو جوان شہید

    ہرنائی، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد جہنم واصل،میجر سمیت دو جوان شہید

    بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئےجبکہ 2 فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شامل ہیں،ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تاہم اس دوران میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں،میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے دفاع میں ان کی ثابت قدمی اور بہادری کو ظاہر کرتی ہیں۔

    28 سالہ میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں، 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ،3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    صدر مملکت کا ہرنائی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نےمیجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا اور کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے، صدر مملکت نے کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا،اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے،قوم شہداء اور اُنکے خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی،

    پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    پاکستانی قوم اپنے شہداء کے خون کی مقروض ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
    وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے عظیم سپوتوں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ہرنائی میں شہید ہونے والے میجر حسیب نے نہایت جرات و بہادری سے کارروائی میں فورسز کی کمانڈ کی اور تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اس دوران انہوں نے اپنے ایک ساتھی حوالدار نور محمد کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا، قوم کو اپنے ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کردی اور دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے شہداء کے خون کی مقروض ہے ان کی عظیم قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہےنہ سیاست کی جاتی ہے، بلاول

    وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہےنہ سیاست کی جاتی ہے، بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمیڈیا سیل کا دورہ کیا ہے

    بلاول زرداری نے بلاول ہاؤس، کراچی میں مانیٹرنگ روم اور نیوز سیکشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا.بلاول زرداری نے بلاول ہاؤس میں موجود صحافیوں سے بھی غیررسمی ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں مصروف تھاحکومت نے پیٹھ پیچھے کینالزکی منظوری دی،ن لیگ پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کیں ،

    بلاول زرداری نے صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت کے حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ صدر زرداری صاحب کی طبیعت بہتر ہے،ان کے پاؤں میں4 فریکچر ہوئے ہیں، صحت مکمل بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان میں مہمان نوازی ثقافت کا حصہ ہے، دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چین کےشہری ہمارےنہ صرف مہمان بلکہ دوست بھی ہیں، چین ہماری معیشت اور عوام کو فائدہ پہنچاناچاہتاہے، عوام کا مطالبہ ہےکہ دہشتگردی کےواقعات کا سدباب ہو۔بلوچستان سےلیکر قبائلی علاقوں تک دہشتگردی کی آگ پھیلی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ صورتحال پر ایکشن لے، عادت بن چکی ہےکہ دہشتگردی کےواقعےپر بیانات ،تعزیتی دورے ہو جاتے ہیں، عوام کا مطالبہ ہےکہ حکومت باتیں نہیں عمل کرکے دکھائے، حکومت دہشتگردی کے مقابلے کے لیے کیاکررہی ہے۔

    ہم پاکستان کےمفاد کو مدنظر رکھتےہیں، امریکہ کی ہم امریکی سیاست میں ری پبلیکن،ڈیموکریٹس کی طرفداری نہیں کرتے، ذاتی تعلقات سیاست میں ہوتےہیں، ٹرمپ کےداماد اور بیٹی کو جانتاہوں، بی بی شہید کو بھی ٹرمپ نےکھانےپر مدعو کیاتھا، آصف علی زرداری ٹرمپ کو صدر بننےسے پہلے جانتے ہیں۔ ذاتی تعلقات کی ڈپلومیسی میں اہمیت محدود ہوتی ہے، جیوپولیٹیکس کا اثر زیادہ ہوتاہے، پاکستان امریکا کےتعلقات بلکل اچھےنہیں،جب وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی امریکا سےتعلقات زیادہ بہتر نہیں تھے، اس وقت امریکا کےساتھ بدترتعلقات ہیں۔

    وی پی این کی بندش اورانٹرنیٹ اسپیڈ پر بلاول بھٹو نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور وی پی این بندش سےمتعلق ہم سےمشاورت نہیں کی گئی، فیصلے کرنےوالوں کو وی پی این کا پتہ ہی نہیں، انٹرنیٹ وی پی این معاملے پرحکومت مشاورت کرتی تو سمجھاتے۔بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ زراعت اور ٹیکنالاجی ہی ایسے شعبےہیں جو معیشت کو سہارا دےسکتےہیں، بدقسمتی سےحکومت زراعت ٹیکنالاجی کےشعبےکو نقصان دےرہی ہے، اب زمانہ انٹرنیٹ وی پی این اور انٹرنیٹ اسپیڈ کا ہے،یہ کہتےہیں کہ حکومت فور جی سروس دےرہی ہے، فورجی انٹرنیٹ کےحوالے سےجھوٹ بولاجاتاہے، تھری جی انٹرنیٹ سروس دی جارہی ہے، اب انٹرنیٹ اسپیڈ مزید سست کردی گئی ہے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےآئین سازی کےوقت برابری کی باتیں کیں، جوڈیشل کمیشن سےاحتجاجا الگ ہوام میں اگر جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، میں نےاپنا نام جوڈیشل کمیشن سےاحتجاجا واپس لیا، آئین سازی کےوقت حکومت کی گئی اپنی باتوں سےپیچھے ہٹ گئی، دیہی سندھ سےسپریم کورٹ میں ججز ہوتےتو برابری کی بات کرتا ہمیں انصاف کےسب سےبڑےادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، وفاقی آئینی بینچ میں الگ ،سندھ کےلیےالگ طریقہ اختیار کیاگیا، سندھ کےساتھ بار بار تفریق ،الگ سلوک نظرآتاہے، کچھ ججز کا طریقہ ہےکہ بینچ سےسیاست کریں، چیف جسٹس ،آئینی بینچ کےسربراہ کو غیر متنازعہ ہوناچاہیے،عوام کا سب سےزیادہ واسطہ لوئر کورٹس سےہے، وزیراعلی سندھ کو کہاہےکہ چیف جسٹس سےرجوع کریں، لوئر کورٹس میں اصلاحات کےلیےبات کریں، جب تک لوئرکورٹس میں اصلاحات نہ ہوں مشن نامکمل ہے بطور پارٹی چیئرمین ذمہ داری ہےکہ سی ای سی کو زمینی حقائق سےآگاہ کروں، حالات ایسے ہیں کہ سیاسی استحکام آسانی سےآسکتاہے، قانون سازی پر پوری طرح سے مشاورت ہونی چاہیے، یہ عجب ہےکہ پہلےفلور پر بل پھر مجھےکاپی دی جائے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عزت کےلیےہوتی ہے، سیاست میں ناراضگی نہیں ہوتی، حکومت کے ساتھ ناراضگی کا سوال ہی نہیں، وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے نہ سیاست کی جاتی ہے، دنیا میں حکومت پارٹنرز کےساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے، ہم دیکھیں گےکہ معاہدےپر عمل درآمد کیا ہوا،سلم لیگ ن پیپلزپارٹی کےساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، طےہوا تھاکہ پی ایس ڈی پی مشاورت سےبنائی جائےگی، میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا، حکومت نےپیٹھ پیچھےکینالز کی منظوری دی، ہم نئےکینالز پر اتفاق نہیں کرتے،میں سمجھتاہوں اتفاق رائے کہ مختلف طریقے ہو سکتے ہیں، حکومت کینالز پر جو طریقہ اپنارہی ہےوہ ٹھیک نہیں۔

  • فتنہ الخوارج کے اندرونی تنازعات میں شدت،آپس میں لڑپڑے

    فتنہ الخوارج کے اندرونی تنازعات میں شدت،آپس میں لڑپڑے

    فتنتة الخوراج کے اندرونی تنازعات میں شدت سامنے آ گئی ہے

    13 اور 14 نومبر2024ء کی رات، میران شاہ کے گاؤں تپی کی ایک مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہو گئے،دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق جبکہ جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے،فتنتہ الخوارج اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان دشمنی اور تنازعہ شدت اختیار کر گیا، کل رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقےتپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا ، آج صبح حکیم خیل گاؤں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو جہنم واصل کر دیا

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج کی جانب سے عبادت گاہوں کو دہشتگردی کے مقاصد کیلے استعمال کرنا شرمناک ہے ،شریعت کے دعویدار فتنة الخوراج مساجد کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے استعمال کر کے ان کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں،فتنة الخوارج آبادی والے علاقوں میں پناہ لیتے ہیں اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس کی واضح مثالیں ماضی سے بھی ملتی ہیں،دراصل فتنةالخوراج اپنی دہشتگردی کی کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے رہائشی علاقوں میں پناہ لینے کے ساتھ ساتھ وہاں دھماکہ خیز مواد بھی تیار کرتے ہیں جو عام شہریوں کی جان و مال کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایسے واقعات فتنة الخوراج کے اندرونی اختلافات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں خوراج کے مختلف دھڑوں کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آتی ہیں ،فتنة الخوراج کے حملوں میں عملاً حصہ لینے والے عام جنگجو افغانستان میں بیٹھی قیادت سے تنگ آچکے ہیں، اس کا واضح ثبوت خارجی نور ولی محسود کی حالیہ منظر عام پر آنے والی آڈیو لیک ہے،فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں،فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں ،یہ ثابت ہو چکا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے پاکستان کی طرف سے موثر کارروائیوں سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ ہو گئی ہے”

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں،

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی کے معاملے پر بھی برطانوی حکام سے رابطے میں ہے، اور خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے،پاکستانی شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعثِ احترام ہیں،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے باکو میں کاپ29 سربراہ اجلاس میں شرکت کی،ریاض میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں فلسطین پرپاکستان کے موقف سے دنیا کوآگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا دور ہ کررہے ہیں۔ افغانستان سے متعلق روسی صدرکے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔ترجمان دفترخارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے،پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا، پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔کشمیر میں سیاسی قیدیوں پر سنجیدہ تحفظات ہیں، اُن میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کو گنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیا ہے، بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں، محمد ولی کے متلعق ہمارے پاس کوئی تفصیلات نہیں ماسوائے جو پولیس حکام نے شئیر کی۔ افغان حکام پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیں،

    چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی خبریں ہیں، پاک چین دوستی کو ان پروپیگنڈہ سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے،چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، پاک چین دوستی اس طرح کی قیاس آرائیوں سے خراب نہیں ہو سکتی.

  • 24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا گیا

    تحریک انصاف کے چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی اراکین اسمبلی کو پہنچائیں گی،وزیر اعلیٰ کے پی کے سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، بشریٰ بی بی اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گی، پنجاب کے اراکین اسمبلی کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

    دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے،یہ عمران خان کا حکم ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،24 نومبر کو احتجاج ہو گا جس کے لئے سب نکلیں،

    علاوہ ازیں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے،پتہ چل گیا کہ فیض حمید بھی پکڑے گئے، اسکے بعد سارا تکیہ منصور علی شاہ پر آ گیا، لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد انکی امیدوں پر پانی پھر گیا، پی ٹی آئی کا میڈیا، سوشل میڈیا چلانے والے لوگ ٹرمپ کارڈ چلا رہے ہیں لیکن اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہونےوالا

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی خاطر جیل میں قید نہیں ہے، عمران خان قوم کے بچوں کے مستبقل کے لئے جیل میں قید ہے۔ 24 نومبر کو کپتان نے کال دے دی ہے۔ پوری قوم نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عالم اسلام کے عظیم لیڈر عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طالب علموں، مزدوروں، لیڈرز، ورکرز، ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہمیں عمران خان سمیت دیگر سیاسی قائدین کو جھوٹے کیسز سے آزادی دلوانی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی بحالی کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، فارم 47 کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہم پر امن لوگ ہیں ہم نے اپنا آئینی اور قانونی حق ادا کرنا ہے۔ سندھ کے ہر شہر سے ورکرز اسلام آباد پہنچیں۔

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی، علیمہ خان نے اعلان کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تائید کی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںَ 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ،یہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی اور خاتمے کے لئے بھی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی، آئین بحال ہے، عدالتیں کام کر رہی ہیں،آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوئے تھے، تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ عمران کا اپنی رہائی کا مطالبہ ہے، عمران سیاسی قیدی نہیں بلکہ توشہ خانہ،نومئی کے مقدمات میں قید ہے، دراصل 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی جانب سے نومئی کا واقعہ دوبارہ دہرانے کی ہی ایک کڑی ہے.حکومت کو اس احتجاج کے حوالہ سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی چاہئے.