Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • توشہ خانہ ٹو،عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواست مسترد

    توشہ خانہ ٹو،عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: نیب کی جانب سے بنائے گئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اوربشری بی بی کی درخواست بریت مسترد کر دی گئی، پیر کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی، جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاجو آج سنایا گیا ہے

    عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ بشریٰ بی بی رہا ہو چکی ہے اور پشاور میں ہے، بشریٰ رہائی کے بعد بنی گالہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچ چکی ہے

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • آئینی بینچ کا سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف

    آئینی بینچ کا سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف

    سپریم کورٹ، آئینی بینچ نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا ہے

    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کیسز نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہیں،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر بھی 6 رکنی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

    آئینی بنچ نےسابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو بڑا ریلیف دے دیا، قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کر دی، وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ کوئی بھی شخص براہ راست چیف جسٹس تعینات نہیں ہوسکتا، پہلے بطور جج تعیناتی ہوتی ہے پھر چیف جسٹس بنایا جاتا ہے، وزیراعلی بلوچستان نے قاضی فائز عیسی کی تعیناتی کی سمری بھی نہیں بھیجی تھی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نظرثانی میں دوبارہ اصل کیس نہیں کھول سکتے،عدالتی فیصلوں کیخلاف یہ کوئی اپیلیٹ بنچ نہیں ہے،

    آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی
    علاوہ ازیں ایک دوسرے کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماحولیات سے متعلق تمام معاملات کو دیکھیں گے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں،جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط آیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کر لی۔

    مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم، ماربل فیکٹری کام کر رہی ، سوات کےخوبصورت مقامات آلودگی کا شکار ہو چکے ہیں،جسٹس مسرت ہلالی
    جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ لاہور شہر ایک سائڈ سے واہگہ بارڈر دوسری جانب سے شیخوپورہ تک پھیل گیا ہے،زرعی زمینوں پر ڈی ایچ اے اور دیگر سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں،جو علاقہ زلزلے کی زد میں نہیں آتے وہاں ہائی رائز عمارتیں بنائی جائیں، آنے والی نسلوں کےساتھ ہم کیا سلوک کر رہے ہیں، جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے باعث کھیت کھلیان ختم ہو رہے، کاشت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، قدرت نے زرخیز زمین دی ہے لیکن سب اسے ختم کرنے پر تلے ہوئے، آپ اپنی نسلوں کے لیے کیا کر کے جا رہے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے، اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے،جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن اٹھارٹی اپنا کردار ادا کیوں نہیں کر رہی؟ 1993ء سے معاملہ چل رہا ہے، اب ختم کرنا ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پورے ملک کو ماحولیات کے سنجیدہ مسئلے کا سامنا ہے، پیٹرول میں کچھ ایسا ملایا جاتا ہے جو آلودگی کا سبب بناتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مانسہرہ میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور ماربل فیکٹری کام کر رہی ہیں، سوات میں چند ایسے خوبصورت مقامات ہیں جو آلودگی کا شکار ہو چکے ہیں،آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

    بے بنیاد مقدمہ بازی،آئینی بینچ نے درخواست گزاروں کو کیا جرمانہ
    آئینی بینچ نے بےبنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزاروں کو آج مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے،غیر ملکی خواتین ، مردوں سے پاکستانیوں کی شادیوں پر پابندی کی درخواست خارج کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا،درخواست گزار محمود اختر نقوی ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، عدالت کیسے کسی کو منع کرے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جو درخواست گزار کی استدعا ہے کیا ایسا ممکن ہے ؟کیا کسی سرکاری ملازم کو غیر ملکی سے شادی سے روکا جاسکتا ہے؟ اگر روکنے کا قانون موجود ہے تو وہ بتادیں ؟ عدالت نے درخواست 20 ہزارروپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی،
    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر ایسی درخواستوں کو اجازت دی تو یہ درخواست بھی آجائے گی شادیوں سے روکا جائے،

    پی ڈی ایم دور حکومت میں قانون سازی کیخلاف درخواست بھی 20 ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج ہوئی،آئینی بنچ نے غیر ملکی جائیدادوں کیخلاف کیس میں درخواست گزار کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار مقدمات ایسے ہی مقدمات کے سبب زیر التوا ہیں،

    سپریم کورٹ نے غیر ملکی اثاثوں ،بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست جرمانہ کیساتھ خارج کردی،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ معاملہ پر قانون سازی کیلئے درخواست گزار اپنے حلقہ کے منتخب نمائندہ سے رجوع کرے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،الیکشن کمیشن غیر ملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں پر قانون سازی کیسے کر سکتا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست میں کوئی قانونی بات نہیں کی گئی،درخواست گزار نے کہا کہ غیرملکی اثاثوں بینک اکاؤنٹس پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ معاملے پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،کن لوگوں کے غیر ملکی اثاثے یا بینک اکاؤنٹس ہیں کسی کا نام نہیں لکھا؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا نہیں کہہ سکتے،جسٹس امین الدین نے کہا کہ قانون سازی کیلئے درخواست گزار حلقہ کے نمائندےسے رجوع کریں

    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ سے غیرموثر درخواستیں خارج کرنے کا سلسلہ جاری ہے،آئینی بینچ نے 2024 کے عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست خارج کر دی، درخواست گزار وسیم سجاد نے موسم کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی،عدالت نے الیکشن شیڈول کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے.جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ درخواست گزار وسیم سجاد سپریم کورٹ وکیل نہیں ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ اس درخواست پر ڈبل جرمانہ ہونا چاہیے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن فروری کی بجائے مئی میں کروائے جائیں،

  • سپریم کورٹ، آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری،کل سے کیسز کی سماعت

    سپریم کورٹ، آئینی بینچ کی کاز لسٹ جاری،کل سے کیسز کی سماعت

    سپریم کورٹ،آئینی بینچ کل 14 نومبر سے کیسز کی سماعت کرے گا، کل پہلے دن 14 نومبر کو آئینی بینچ 18 کیسز جبکہ 15 نومبر کو 16 کیسز کی سماعت کرے گا۔

    آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل کیسز کی سماعت کرے گا،اس ضمن میں کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے،آئینی بینچ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکائونٹس پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے،دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے ،علی ظفر اور میشا شفیع حراسگی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، کنونشن سنٹر سوموٹو سابق جج قاضی فائز عیسی کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔

    آئینی بینچ مین گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ، توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں،سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

    قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کا کیس،ریاض حنیف راہی کی نظرثانی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی، سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا.جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ سابق صدر عارف علوی کی برطرفی کےلیے دائر درخواست،عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا

    آئینی بینچ کے سامنے 34 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں،  بظاہر ابتدائی طور پر زائد المعیاد یا غیر موثر ہو جانے والے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ،

    جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

  • پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف

    قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا 2010 سے 2020 تک آڈٹ ہی نہیں ہوا،کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ رمیش لال نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا کہ سابق وفاقی وزیرسرورخان نے ادارے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیا

    نوابزادہ افتخاراحمد بابرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس ہوا۔ منزہ حسن نے پی آئی اے کے بحرین اوربرمنگھم میں دوافسران پر الزامات کا معاملہ اٹھایا،سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کہ اویس کنٹری مینیجر کوواپس بلا لیا ہے، رکن کمیٹی ڈاکٹردرشن نے پی آئی اے کے بندروٹس کھولنے سے متعلق سوال کیا تو سیکرٹری ایوی ایشن نےکہاکہ ایاسا ریگولیٹری رجیم سے مطمئن ہیں پابندی اگلے چند مہینوں میں اٹھ جائے گی۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کا دس سال آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا، تو مہرین رزاق بھٹونےکہا کہ دس سال آڈٹ نہیں ہوا، کون ذمہ دارہے؟ رمیش لال نےکہا کہ دس سال آڈٹ کیوں نہیں ہوا وجہ کیا تھی؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دس سال آڈٹ نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ پی ٹی آئی کا گزشتہ چارسال میں دو بار آڈٹ کرایا ہے، رکن کمیٹی منزہ حسن نےپوچھاکہ ان دس سالوں میں پی آئی اے کا کوئی جہاز کریش نہیں ہوا؟ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہا کہ چارحادثات ہوئے کمیٹی نے دس سال آڈٹ نہ کرانے کے معاملے کا تفصیلی جواب طلب کرلیا

    سی ای اونے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 10جہاز320 اوردو اے ٹی آرز ہیں، کورونا کے وقت بارہ 777 جہازتھے، اب پانچ جہازفعال ہیں حج سے پہلے سات 777 جہاز فعال ہو جائیں گے ،رکن کمیٹی رمیش لال نے کہاکہ سابق وزیر سرور خان نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا، دنیا میں بدنام کیاجب تک ادارے میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں، پی آئی اے ترقی نہیں کرسکتا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 2022 میں قومی اسمبلی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیربھٹوکے نام پررکھنے کی قرارداد مںظور کی تھی سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ نام کابینہ ڈویژن کے ذریعے تبدیل ہوتا ہے، مہرین رزاق بھٹو نے وزیراعظم کو خط لکھنا کی تجویز دی۔

    پی آئی اے کی نجکاری،سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش آ گئی

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا آڈٹ نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے جو ادارے کی مالی شفافیت اور کارکردگی کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔ 2010 سے 2020 تک کے عرصے میں پی آئی اے کو کافی مشکلات کا سامنا رہا، اور اس دوران قومی ایئرلائن کے حکام نے متعدد مالیاتی بحرانوں، بدانتظامیوں اور بے ضابطگیوں کا سامنا کیا۔ اگرچہ پی آئی اے کا آڈٹ نہ ہونے کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی مالی صحت اور اخراجات کی نگرانی نہیں کی گئی، لیکن اس کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے ادارے کی مالی بدعنوانیوں کا پردہ بھی اٹھا سکتا ہے جو عوام سے چھپی رہی ہیں۔آڈٹ نہ ہونے کی صورت میں یہ ضروری ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پی آئی اے کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کتنی رقم غیر ضروری طور پر ضائع ہوئی اور کہاں کہاں بدعنوانی یا غفلت ہوئی۔ آڈٹ ایک اہم عمل ہے جس کے ذریعے نہ صرف مالی بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں بلکہ اس سے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    پی آئی اے کی بہتر کارکردگی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ اس کے آڈٹس کو وقت پر مکمل کیا جائے، تاکہ عوامی پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور اس ادارے کی غیر معمولی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔یہ واقعہ حکومت اور متعلقہ حکام کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے کہ وہ پی آئی اے جیسے اہم قومی ادارے کی مالی نگرانی کو مضبوط کریں، تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور اس ادارے کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

  • عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے دی

    عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے دی

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے دی

    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کی کہ 24 نومبر کو عمران خان نے اسلام آباد کے لئے کال دی ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاج جاری رہے گا عمران خان نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کے لئے نکلیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام جمہوریت میں انقلاب لیکر آئے، 8 فروری سے پہلے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان لیا گیا، 8 فروری کو عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کیا کہ ان کو ظلم کا نظامِ قبول نہیں، 8 فروری کو عوام نے طاقتور سے طاقت چھین لی اور اصل جمہوریت کی بنیاد رکھی، 9 فروری کو مینڈیٹ چوری کر لیا گیا،چوری شدہ مینڈیٹ گنے چنے لوگوں کو دے دیا گیا، ان لوگوں کو نیشنل اسمبلی میں بیٹھا کر وہ کیا گیا جو ان کا دل چاہتا تھا، 26 ویں ترمیم کے ذریعے عوام کے حقوق چھین لیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا سپریم کورٹ کیلئے نکلیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سول سوسائٹی ، کسان ، طلبہ احتجاج کیلئے نکلیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ ، ناحق گرفتار لوگوں ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیلئے لوگ نکلیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے مارشل لاء کے نیچے رہنا ہے یا آزادی میں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے،

    دوسری جانب وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد مارچ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، عمران خان نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، 24نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان اور پوری دنیا میں ہوگا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے،عمران خان نے کہاکہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں ترمیم واپس لی جائے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،،بغیرٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے،،احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی،ساری پارٹی کو پتہ ہے کہ کس نے کیا کرنا ہے،احتجاج ختم کرنے کااختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔

    یہ احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لیا جاتے،فائنل احتجاج 24 نومبر ہفتے کے روز سے شروع ہوگا ،احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی ،علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر خیبر پختونخواہ سے نکلے گا

    واپسی نہیں ہو گئی،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے،علی امین گنڈا پور
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے تاریخ کا علان کر دیا ہے،اس بار کوئی واپسی نہیں ہو گئی،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہو گی،ہماری تیاری پہلے سے ہی ہے، اس بار دیکھیں گے کہ ہماری واپسی مطالبات پورے ہونے پر ہی ہو گی،

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • کاپ 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے،وزیراعظم

    کاپ 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے،وزیراعظم

    باکو،کاپ29کلائمیٹ ایکشن سربراہ اجلاس سےوزیراعظم محمدشہبازشریف نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کرتاہوں.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کااکثر ممالک کو سامنا ہے. اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقت میں نقصان ہو گا.موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا.سیلاب سے جانی نقصان کے ساتھ ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں. سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالرسے زائدکا نقصان ہوا.پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے.سیلاب کے باعث سکولوں کی عمارتیں گر  گئیں. سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوئے.دنیانے موسمیاتی تباہی سے ہونیوالے نقصانات پر پاکستان کی امدادکے وعدے کئے. کاپ 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے.ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کاسامناکریں.پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے.ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پر کام کر رہے ہیں. دنیاکو پاکستان جیسے ترقی پذیرملکوں کی مددکرناہوگی.پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے.محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا.موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کاپ 29 ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.اگر ہم نے بروقت اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    فتنتہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آ گئی

    ذرائع کے مطابق "آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے” لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خارجی نور ولی محسود کہتا ہے کہ "مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں””ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں””ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں”

    دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ "لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں” ،فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں”،فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں "،”یہ ثابت ہو چکا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں””لیک آڈیو سےواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے” "خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے” "خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سےتنگ آچکے ہیں”اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے، اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے”” یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے ڈالر کما رہا ہے”

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    قاضی فائز عیسیٰ گاڑی پر حملہ کیس،پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن دورے کے دوران مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے

    برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کے دورے کے دوران پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔ برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ جمعہ کے روز ڈپلومیٹک پولیس کے وفد نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے ملاقات کی تھی۔

    یاد رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے کے بارے میں باضابطہ شکایت درج کرائی تھی،پاکستانی ہائی کمیشن کی شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، اور یہ واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا ہے، جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن پولیس کے ذمے ہے

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

    لندن پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والے ملزمان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے کےخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور انہیں بہت جلد پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ لندن پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ گزشتہ ماہ لندن میں ہوا تھا، جس کے بعد پاکستانی حکام نے فوری طور پر برطانوی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ لندن پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کی ہیں اور جلد ہی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کو قانونی طریقے سے پاکستان واپس بھیجا جائے گا تاکہ ان کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کو اس معاملے میں قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات فراہم کی ہیں، جس کا مقصد ہراسانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا ہے۔وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم  کی ترک،اماراتی،ازبک،تاجک،نیپالی صدر، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم کی ترک،اماراتی،ازبک،تاجک،نیپالی صدر، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باکو، آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر محمد بن زاید، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ازبک صدر شوکت مرزیویف، تاجک صدر امام علی رحمن، نیپالی صدر رام چندر پاؤڈیل، اور بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے تحفظ اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی۔

    وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان-متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں. وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر   سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی.

    وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے بھی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم کی نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوئی. ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگو کی گئی، اسکے علاوہ بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے مطابق خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے،باکو میں کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو 2030ء تک ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 6 ہزار 8 سو ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گزشتہ برسوں میں آنے والے سیلاب کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ماضی قریب میں دو تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے نکل نہیں سکے ہیں، ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا، یو این فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا،

  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما رہا

    اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما رہا

    عمران خان سے ملاقات کے لئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا بعد ازاں کچھ دیر کے بعد رہا کر دیا،

    پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، اسد قیصر،شبلی فراز، احمد بچھر، حامد رضا کو گرفتار کیا ہے، پارٹی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحویل میں لے کر پولیس چوکی منتقل کر دیا ہے. پولیس نے عالیہ حمزہ کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ سے گرفتاری پر پولیس کا مؤقف
    پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملنے گئے تھے اور عمران خان پھر سے ملک میں دھرنے دینے کے لیے اپنی جماعت کے رہنماؤں کو ہداہت دینا چاہتے تھے ،پولیس نے ملاقات نہیں کرنے دی اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر پولیس کا مؤقف بھی سامنے آ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے تا ہم بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا.

    3 اپوزیشن لیڈر ایک ہی وقت میں گرفتار کر لئے گئے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن ملاقات کیلئے جانے والے تمام چھ رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیاتھا، اب تمام رہنماؤں کی رہائی ہو چکی ہے.

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات