Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • انٹراپارٹی انتخابات، لگتا ہے پی ٹی آئی فیصلے پر نظرثانی چاہتی ہی نہیں تھی، چیف جسٹس

    انٹراپارٹی انتخابات، لگتا ہے پی ٹی آئی فیصلے پر نظرثانی چاہتی ہی نہیں تھی، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ ،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں ،سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں،پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے گزشتہ روز فیملی مصروفیت کے باعث التواء کی درخواست دائر کی تھی ،13جنوری 2024کو سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا

    وکیل نے کہا کہ حامد خان کی جانب سے التوا کی درخواست آئی ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ان کی درخواست میں فیملی مصروفیات کے بارے میں لکھا، سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت چاہے تو ہفتے کو سماعت مقرر کردے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر یہ کہیں گے کہ ہفتےکو کیس کی سماعت مقرر کرلیتےہیں،پہلے ایسا ہوتا تھا کہ سینیئر وکلا عدالتوں کا دفاع کرتے تھے ،ہماری ایک جج کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے اس کے باوجود وہ یہاں بیٹھی ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ اس درخواست میں جو گراؤنڈ دی گئی ہے وہ نامناسب ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر ہیڈ لائینز بن جاتی ہیں ، تنقید کریں لیکن سچ بھی بولیں،ان کے اس کیس میں پانچ وکلا ہیں، ایک کی التوا کی درخواست ہے باقیوں نے نہیں دی ، 13 جنوری کو پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ دیا مگر نظرثانی درخواست 6 فروری کو دائر ہوئی، لگتا ہے پی ٹی آئی فیصلے پر نظرثانی چاہتی ہی نہیں تھی، متاثرہ فریق تو فیصلے کے خلاف فوری نظرثانی درخواست دائر کرتا ہے، حیران کُن طور پر نظرثانی درخواست اتنی تاخیر سے دائر کی گئی اور جلد سماعت کی درخواست بھی نہیں دی،پی ٹی آئی کی طرف سے التواء مانگنا تاخیری حربہ ہے، کیس ملتوی کر دیتے ہیں لیکن سچ تو بولیں،پی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق ہمارے فیصلے کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی گئی،

    اب تو جلوس نکالو ڈنڈے مارو یہ حیثیت رہ گئی ہے وکیلوں کی، دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اپنے گریبان میں جھانکیں ،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت بار بار مداخلت پر وکیل کی سرزنش کر دی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ مجھے بات کرنے دیں ،ہم اپنے زمانے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جج بول رہا ہو اور ہم بیچ میں بولیں ،اب تو جلوس نکالو ڈنڈے مارو یہ حیثیت رہ گئی ہے وکیلوں کی، دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اپنے گریبان میں جھانکیں ،مہذب معاشروں میں اختلاف رائے رکھنے کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے.

    انٹرا پارٹی الیکشن اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلا نظرثانی کیس میں حامد خان کی التواء کی درخواست منظور کر لی گئی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ نے نظرثانی درخواست کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت کیس ملتوی کر رہے ہیں التوا کی درخواست منظور نہیں کررہے حامد خان کی ذات کیلئے کیس ملتوی نہیں کریں گے۔

  • کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی ہوشربا کال منظر عام

    کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی ہوشربا کال منظر عام

    کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آ گئی

    دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ،خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہو گئے، دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا :”یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہاہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا” خارجی طارق محمود کا کہنا تھا کہ”میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں”” سارے ایک ہو جائیں چاہےوہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اوروہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں”” پنجابی اور دوسری قوموں کواپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں”

    دفاعی ماہرین نےخفیہ کال پر تجزیے میں کہاکہ "یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے””خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے”خفیہ کال میں لسانیت اور قومیت کو بھڑکانے اور غیر پشتونوں کیخلاف اتحاد پر زور دیا گیا ،یہ کال پشتون قبائل میں عسکری اور غیر عسکری قوتوں کو یکجا ہو کر ریاست پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب ہے،کالعدم پی ٹی ایم معصومیت کا ڈرامہ رچاکر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے،پی ٹی ایم اور فتنتہ الخوراج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں

    خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

    پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

    پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

    کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

    عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • دکی میں مزدوروں کا قتل،قائمقام صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار مذمت

    دکی میں مزدوروں کا قتل،قائمقام صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار مذمت

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دکی میں مائینز پر گزشتہ رات دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،دہشت گردوں نے 20 مزدوروں کو قتل کیا جبکہ 7 مزدور زخمی ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے،

    قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔قائمقام صدر پاکستان نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے 20 کان کنوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے جاں بحق کان کنوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کان کنوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاکی۔قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور حملے میں ملوث سفاک درندے انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بے گناہ کان کنوں پر حملے کے شرمناک اور بزدلانہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،اوراس شرمناک واقعہ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قائمقام صدر پاکستان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث شر پسندوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق کان کنوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دکی میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نےحملے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نےزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی کان کنوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کے ہاتھوں کان کنوں کے قتل کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب محنت کشوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے، مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، میری ہمدردیاں شہید مزدوروں کے مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے، دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

    کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی لاشوں کی شناخت ہو گئی
    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے تھے، مسلح افراد کے حملے میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدور جن میں عبدالمالک، مولاداد، سیداللہ، جلال خان، فضل، اور روزی خان شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے ہیں۔ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور نصیب اللہ، سمیع اللہ، عبداللہ اور نصیب اللہ بھی حملے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ جاں بحق ہوئے ہیں۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مزدور عبدالولی، غلام علی اور حیات اللہ بھی اس واقعے میں جانبحق ہوچکے ہیں۔کچلاک سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور بسم اللہ جبکہ ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جلات خان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔مزید برآں، ضلع موسی خیل سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور صمد خان اور ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور ولی محمد بھی اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کا پاکستان کے ساتھ 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ دستخط کیے جانے والے 27 مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے سفر کا آغاز ہیں۔ سعودی وزیر نے پاکستانی حکومت کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر کان کنی، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو سعودی عرب کے عزم کا عکاس ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اور یہ تعلقات دن بہ دن مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
    سعودی وزیر کی آمد کو دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دے گا۔ انہوں نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کو ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی دی، جو کہ پاکستان سعودی تعلقات کو آگے بڑھانے میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
    وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان سعودی بزنس فورم میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت نے نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے۔اس موقع پر، وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی، جو کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو حکومت کے نجکاری پروگرام سے بھی آگاہ کیا اور ایوی ایشن کے شعبے، خاص طور پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔
    وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا، خاص طور پر دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں سعودی عرب کے موقف کی بھی تعریف کی، خاص طور پر فلسطین، کشمیر، اور اسلامو فوبیا جیسے معاملات پر۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ تعلقات دونوں قوموں کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہے، اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

  • وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا

    وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا

    پشاور،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ شروع ہو گیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی جرگے میں شریک ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز جرگے میں شریک ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں،ایمل ولی خان، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار حسین، سکندر شیرپاؤ، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی موجود ہیں.وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس جرگے کے ذریعے ہم درپیش مسئلے کے پر امن حل کے لئے راستہ نکالنے میں کامیاب ہونگے،جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین کی آراء اور تجاویز کا بھر پور احترام کیا جائے گا، میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں،آج ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں، کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے،اس مقصد کے لئے ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا ہے،

    ہمارے سیاسی اختلافات موجود مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں،گورنر خیبرپختونخوا
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے، جرگے کے انعقاد پر صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں،ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں،مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے ،ضلع خیبر میں افسوسناک واقعہ ہوا، ہمارے پاس وقت کم ہے ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے،جو لوگ اس ملک کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہییں، وزیر اعلیٰ بھی بیٹھے ہیں وزیر داخلہ بھی اور سیاسی قیادت بھی موجود ہے، ہمیں آج اس مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا،صوبے کے متعدد علاقوں میں آج بھی نوگو ایریاز ہیں، ہم سب نے متحد ہو کر اس صوبے کو امن دینا ہوگا،

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا، وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم سے جرگہ کا اختیار علی امین گنڈا پور کو دے دیا، کالعدم پی ٹی ایم عمائدین سے علی امین گنڈا پور خود جرگہ کریں گے

    جرگے کے بعد بیرسٹر سیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کیا، تمام قائدین نے مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو مکمل اختیار سونپ دیا، تمام سیاسی جماعتی قائدین نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، وزیر اعلیٰ، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور پارٹی سربراہان کی درمیان مشاورت جاری ہے، مشاورت کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کل پشتون تحفظ موومنٹ کے جرگہ میں شریک ہوں گے

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، انہیں کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

    پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

    پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

    کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

    عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

    ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

  • وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی دی منظوری

    وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی دی منظوری

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،
    وفاقی کابینہ نے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی ،معاہدہ ختم ہونے سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی،کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کےلئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ذاتی طور پر بے پناہ کوششیں کیں، اُن کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میرے لئے تازہ اور نیا تجربہ ہے، میں بہت حوصلہ محسوس کر رہا ہوں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستانی معیشت استحکام کی جانب سے گامزن ہوگئی ہے۔ بیرونی ممالک سے آنیوالی سہ ماہی ترسیلات 8.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جس کیلئے بیرون ممالک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔ سعودی عرب پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعہ ایسی رفارمز کررہے ہیں جس سے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور سب سے زیادہ منافع بخش سرمایہ کاری کی منزل بنے گا۔

    دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظرثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی،5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، 5 آئی پی پیز نے رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، ان 5 آئی پی پیز نے عوامی ریلیف کے شروعات میں کلیدی کردار ادا کیا، مجھ سمیت پوری کابینہ ان آئی پی پیز مالکان کے شکر گزار ہیں، دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظرثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے، سہ ماہی ترسیلات ریکارڈ رہی ہیں، سہ ماہی ترسیلات میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے،عام آدمی نے مہنگائی سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، صبر و تحمل سے مشکلات جھیلنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، مشکلات ختم نہیں ہوئیں، نہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، ماضی میں سنگدل حکمران نے کہا مہنگائی سے میرا سروکار نہیں،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں یہ سفر تیزی کے ساتھ طے کرنا ہے، 7 ماہ میں جو مسائل اور چیلنجز درپیش تھے بطور ٹیم ان کا سامنا کیا، بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ تک کے گھریلوں صارفین کو ریلیف دیا گیا،ہ پنجاب میں حکومت نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 2 ماہ تک ریلیف فراہم کیا، حکومت عوام کی مشکلات سے باخبر ہے، نواز شریف نے بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشش کی اور بار بار تلقین کی،اللہ تعالی کے فضل ہے کہ جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی وہ آج 6.7 فیصد پر آچکی ہے۔ میاں نواز شریف نے اپنے منشور میں 2025-26 تک مہنگائی کم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسکو ہم نے 2024 میں ہی پورا کردیا ہے۔

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں،سعودی وزیر سرمایہ کاری

    سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اسلام آباد میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سٹرٹیجک شراکت دارہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ تجارت کو بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے۔پاکستان دورے کے دوران دو ارب ڈالر کے 27 معاہدے ہونگے، پاک سعودی بزنس فورم دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے،معاشی طور پر پاکستان نے جو گذشتہ دو سال کے قلیل عرصے میں جو کامیابی حاصل کی وہ انتہائی متاثر کن ہے، سعودی عرب پاکستان کا شراکت دار رہے گا تاکہ معاشی طور پر مستحکم ہو،پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب مل کر لامحدود کام کر سکتے ہیں، اسی طرح سے جیسے ہمارے معاشی اور تاریخی تعلق کی کوئی حد نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے قیام سے ہی ہمارے سیاسی تعلقات انتہائی اعلٰی درجے کے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 2019 میں 3 ارب سے بڑھ کر 5.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے،سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاری کو جاری لائسنس میں بھی دگنا اضافہ ہوا ہے، اب ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں کہ مستقبل کا سوچیں، اور سعودی عرب کا مستقبل کامیابی، معاشی خوشحالی اور نجی شعبے کو مضبوط کرنا ہے جن میں سے پچاس سے زائد کمپنیاں ہمارے ساتھ یہاں وفد میں بھی موجود ہیں،وژن 2030 کا ایک اہم ہدف یہ بھی ہے کہ معاشی خوشحالی کو اپنے شراکت داروں تک بڑھایا جائے تعمیراتی منصوبوں کے لیے سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا مقام ہے اور آئندہ سال اس حوالے سے ایوارڈ دینا شروع کریں گے جس میں ہم چاہیں گے کہ پاکستان بھی شامل ہو.

    میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،اسحاق ڈار
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرایقین ہے جو ایک بار پاکستان آئے وہ باربار آنے کی تمنا کرےگا،پاکستان سعودی عرب بزنس فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہے.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے.پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی حمایت کی بدولت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.فنڈ سہولت کا انتظام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کو فروغ دیتا ہے.اقتصادی بحالی کے ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.ہماراسرمایہ کاری کا ماحول غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے.پاکستان بہت جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا.پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.پاک سعودی بزنس فارم میں پاکستان اور سعودی عرب نے تعاون بڑھانے کا عزم کیا ہے.پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے.پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے.پاکستان کی افراط زر کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے.قدرتی وسائل کی تلاش معیشت کو فروغ دیتی ہے.پاکستان اور سعودی عرب کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھا رہے ہیں. معاشی اشاریے مثبت ہیں.بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں.پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے.زراعت، لائیو سٹاک کے شعبے سعودی سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں.قابل تجدید توانائی کے منصوبے سعودی سرمایہ کاروں کے لئے کھلے ہیں

    سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے.مصدق ملک
    وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں.سعودی عرب میں پٹرولیم کے خام مال کے بے شمار وسائل موجود ہیں.پاکستان پٹرولیم مصنوعات کو استعمال کر نے کی بڑی مارکیٹ موجود ہے.سعودی عرب پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں سے استفادہ کرسکتا ہے. ایس آئی ایف سی سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا

    پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.عبدالعلیم خان
    وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےپاک سعودی بزنس فورم سےخطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں.پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری ترجیح ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں.پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے.سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے.پاکستان سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے پر سعودی قیادت کا مشکور ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وسیع ترمواقع موجود ہیں،

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.وزیر خزانہ
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی آر ہی ہے.معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں.پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے.نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں.زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے.وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آرہا ہے. پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی.آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی،

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا: 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقعات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

  • آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا،آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے امید افزا نتائج کے بارے میں امید ظاہر کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک، سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

  • سپریم کورٹ،ڈیم فنڈ کی رقم 11 ارب سے 23 ارب ہو گئی

    سپریم کورٹ،ڈیم فنڈ کی رقم 11 ارب سے 23 ارب ہو گئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیمز فنڈ کیس کی سمماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں۔

    ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشل اٹارنی آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ ڈیمز فنڈز کی رقم اپنے پاس نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت وزیراعظم چیف جسٹس ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ کھولا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کرتا تھا، تحقیقات سے علم ہوا کہ ڈیمز فنڈز اور مارک اپ میں بے قاعدگی نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا اکاؤنٹ کا عنوان نامناسب ہے، ہمیشہ پریکٹس رہی آئین و قانون کے بجائے عدالتی فیصلوں کو فوقیت نہیں دینی چاہیے .

    وکیل واپڈا نے عدالت میں کہا کہ ہم نے 2018 سے لیکر اب تک 19 عمل درآمد رپورٹس جمع کرائیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم نظرثانی نہیں سن رہے، دیکھ رہے ہیں سپریم کورٹ فنڈز رکھ سکتی ہے یا نہیں،سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں کہا کہ فنڈز کے اکاؤنٹ کا نام تبدیل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، اخبارات میں آجکل بہت کچھ چھپ رہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا نہ آپ کو عدالت میں اخبار پڑھنے دیں گے نہ ہی یہاں اخبار پڑھیں گے، سیاسی باتوں کے بجائے آئین کے تحت معاونت کریں،خالد جاوید خان نے کہا کہ ڈیمز فنڈز کو حکومت کے استعمال کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، جب ڈیمز فنڈز کیس چل رہا تھا اس وقت آرٹیکل 184کی شق 3 کے اختیار کا پھیلاؤ پورے ملک تک تھا، جبکہ ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کا کہنا تھا ڈیمز فنڈز پبلک اکاؤنٹ میں گئے تو مارک اپ نہیں لیا جاسکتا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ فنڈز پبلک اکاؤنٹ سے مارک اپ کیلئے پرائیویٹ بینکوں میں رکھے جاسکتے ہیں، جس پر ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کا کہنا تھا 37 سالہ ملازمت میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا ہم ڈیمز بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم نامے کی طرف نہیں جائیں گے۔

    وکیل متاثرین کا کہنا تھا تھرڈ پارٹی تنازعات بھی اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے اس وقت نظرثانی دائر نہیں کی، جب سپریم کورٹ میں عجیب و غریب چیزیں ہو رہی ہوتی ہیں اس وقت کوئی اعتراض نہیں کرتا،لیگل ایڈوائزر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ ڈیمز فنڈ میں اس وقت 23 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے، فنڈ میں آنے والی رقم 11 ارب اس پر مارک اپ 12 ارب روپے سے زائد ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیٹ بینک کے حکام سے استفسار کیا مارک اپ کون ادا کرتا ہے؟ جس پر ایڈیشنل آڈیٹر جنرل غفران میمن کا کہنا تھا مارک اپ ٹی بلز کےذریعے حکومت ادا کرتی ہے، ڈیمز فنڈ کی مکمل تحقیقات کی ہیں، کوئی خردبرد نہیں ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو کیسے اور کیوں مارک اپ دے رہی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ مارک اپ اس پیسے پر دیا جاتا ہے جو حکومت استعمال کرتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پر مارک اپ کا بوجھ ڈال کر خوش ہو رہے کہ 11 ارب روپے سے بڑھ کر 23 ارب ہو گئے، یہ تو آنکھوں میں دھول جھونکنے والی بات ہے، کیا سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم رکھ سکتی ہے؟ایڈیشنل آڈیٹر جنرل نے جواب میں کہا کہ ڈیمز فنڈ کی رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کے ذریعے واپڈا کو جانی چاہیے۔

    جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ حکومت کی مالی حالت ٹھیک نہیں، اگر رقم واپڈا کو دی ہی نہیں تو کیا ہو گا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کس دائرہ اختیار میں ڈیمز تعمیر کی پیشرفت رپورٹ مانگتی رہی؟وکیل واپڈا سعد رسول کا کہنا تھا عدالت کا مقصد صرف ڈیمز کی تعمیر کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا عمل درآمد بینچ کی تشکیل کا آئین میں کوئی ذکر ہے؟ واپڈا کے وکیل نے بتایا کہ آئین میں عمل درآمد بینچ کا ذکر نہیں لیکن کوئی پابندی بھی نہیں ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین اور قانون کے ہی ہو جاتے ہیں،سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا عمل درآمد بینچ کا تصور کراچی بدامنی کیس سے شروع ہوا تھا، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میں نے حلف آئین کی بالادستی اور عمل درآمد کا اٹھایا تھا عدالتی فیصلوں کا نہیں،سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔

    ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام

    پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

    ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

  • پاک  افغان بارڈر پرافغان فورسز کی جانب سے جارحیت ناکام بنا دی گئی

    پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی جانب سے جارحیت ناکام بنا دی گئی

    پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کو ناکام بنادیا گیا ہے

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ پاک افغان بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا، پاکستان نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔