Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا،

    اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ بھی دورے کے موقع پر موجود تھے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،انہوں نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے،

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہناتھا کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے، امن و امان کا قیام پولیس کی ایک مقدس ذمہ داری ہے، مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کی بہادر اور باوقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی،پولیس شہداء کی قربانیاں ملکی امن، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔دہشت گردی اور داخلی سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف پولیس کا کردار لائق تحسین ہے۔پاکستان پولیس فورس زندہ باد، مسلح افواج پائندہ باد، پاکستان ہمیشہ زندہ باد،

  • پاک فضائیہ کا دستہ سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا دستہ سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

    پاک فضائیہ کا دستہ ایف-16 بلاک-52 جنگی طیاروں پر مشتمل فضائی و زمینی عملے کے ہمراہ کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔

    پی اے ایف کا دستہ ملٹی نیشنل فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کر ے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشق فضائی افواج کے مابین باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک، پیشہ ورانہ بصیرت اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو بڑی فضائی قوت کی تعیناتی، رات کے اوقات کئے گئے ایئر آپریشنز، مربوط آئی ایس آر اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کے حوالے سے اہمیت اُجاگر کرتی ہے ،اس ملٹی نیشنل فورم میں شرکت کے ذریعے پاک فضائیہ شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی عملی تیاری کی جانچ کر سکے گی۔

    اس بین الاقوامی تعیناتی کے لیے پی اے ایف کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک مسلسل پرواز کی جو پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ مشق کے دوران، جدید ایویونکس اور بی وی آر رینج صلاحیتوں سے لیس ایف-16 بلاک-52 طیارے اڑانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹس، شریک فضائی افواج کے ہوابازوں کے مدمقابل ہوں گے جو مختلف جدید جنگی طیارے آپریٹ کر رہے ہیں،سپیئرز آف وکٹری-2026 میں پاک فضائیہ کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پی اے ایف کے پختہ عزم کی عکاس ہے بلکہ اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف قسم کے آزمائشی ماحول میں صفِ اول کی ہم عصر فضائی افواج کے شانہ بشانہ مؤثر انداز میں کام کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

  • افغان مہاجرین میزبان ممالک کے لیے بڑا سیکورٹی چیلنج

    افغان مہاجرین میزبان ممالک کے لیے بڑا سیکورٹی چیلنج

    افغان مہاجرین میزبان ممالک کے لیے بڑا سیکورٹی چیلنج بن گئے

    افغان مہاجرین کے خلاف مختلف ممالک میں گرفتاریوں اور ملک بدری کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں،جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت،گرفتاریوں کی نئی لہر سامنے آئی ہے،افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کی چشم کشا رپورٹ منظر عام پر آگئی ،افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق؛ ترکیہ کے شہر شانلی عرفا میں 14 مزید غیر قانونی افغان پناہ گزین گرفتارکر لیے گئے، غیر قانونی افغان مہاجرین کی نقل و حمل میں ملوث تین سہولت کار بھی گرفتار،جیل منتقل کر دیئے گئے،گرفتار افغان پناہ گزین ٹرک میں چھپ کر غیر قانونی سفر کر رہے تھے، گرفتار افغان باشندوں کو فوری طور پر ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ، قبل ازیں3 جنوری کو دیاربکر سے 32 غیر قانونی افغان پناہ گزین جبکہ 10 جنوری کو توکات اور بولو سے مزید 18 گرفتار کیے گئے ،ترکیہ مائیگریشن ایجنسی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے، افغانی غیر قانونی مہاجرین کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 52 ہزار غیر قانونی پناہ گزین گرفتار،افغان باشندے سر فہرست ہیں، گرفتار غیر قانونی پناہ گزینوں میں 42 ہزار افغان باشندےہیں،طالبان رجیم اس قسم کے رویوں کو روکنے کی کوئی مہم نہیں چلا رہی جس سے یہ واضح ہے کہ اس صورتحال میں بہتری کی کوئی امید نہیں

  • سانحہ گل پلازہ پر تاجروں کا تین روزہ سوگ، آج مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان

    سانحہ گل پلازہ پر تاجروں کا تین روزہ سوگ، آج مارکیٹس بند رکھنے کا اعلان

    کراچی کے مصروف تجارتی علاقے میں واقع گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے پر شہر بھر کے تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    واقعے کے خلاف اور متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کراچی کے تاجروں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج مکمل طور پر مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عتیق میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں تین ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان ہو چکا ہے، جبکہ سینکڑوں تاجر مکمل طور پر تباہ ہو کر سڑکوں پر آ گئے ہیں۔عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ تاجروں کے لیے بولٹن مارکیٹ طرز کا ریلیف پیکیج فوری طور پر متعارف کرائے، جس میں بلا سود قرضے، ٹیکس میں چھوٹ، کرایوں میں رعایت اور متاثرہ دکانداروں کو فوری مالی امداد شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سانحہ گل پلازہ پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجروں، صنعتکاروں اور چیمبر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحے کی وجوہات کا جائزہ لینے اور متاثرین کی مدد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کراچی چیمبر نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کو فوری معاوضہ دیا جائے اور آتشزدگی کے اسباب کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔متاثرہ تاجروں نے سندھ حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کچھ لٹوا کر سڑکوں پر آ گئے ہیں، مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ سانحے کو کئی دن گزر جانے کے باوجود نہ تو کوئی حکومتی نمائندہ ان سے ملنے آیا اور نہ ہی کسی قسم کی فوری امداد فراہم کی گئی۔ بعض تاجروں نے یہاں تک کہا کہ "ہمیں تو کوئی پانچ روپے دینے والا بھی نہیں۔”

    تاجروں اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی تجارتی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک واقعات سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے تو گل پلازہ جیسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔

  • افواج پاکستان میں "ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت

    افواج پاکستان میں "ملٹی ڈومین آپریشنز” جنگی محاذ پر کا میابی کی ضمانت

    افواج پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ "ملٹی ڈومین آپریشنز” کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہیں

    ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظام اور انفارمیشن آپریشنز کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے ،فضائی برتری، کثیر المقاصد ڈرونز اور دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے ،تباہ کن بمباری اور سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کر دی جاتی ہے، پاکستان میں بنائے گئے ہتھیاروں اور جدید ڈرونز دوست ممالک سے خریدے گئے ہتھیاروں کے ساتھ مربوط انداز میں استعمال کیے جاتے ہیں ،یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے جہاں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے

    افواج پاکستان کی یہ مشقیں جدید ٹیکنالوجی، تباہ کن فائر پاور اور انتہائی درست نشانہ بندی کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں ، یہ مشقیں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مختلف سروسز کے باہمی اشتراک کو نمایاں کرتی ہیں، جو ملٹی ڈومین آپریشنز کی پہچان ہے،یہ جنگی مشقیں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان جدید جنگی تقاضوں کے مطابق”ملٹی ڈومین آپریشنز ” کی منصوبہ بندی اور ان کے مؤثر عملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے.

  • سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے کی پاکستان کی حمایت

    سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے کی پاکستان کی حمایت

    بھارت کا دُلہستی اسٹیج II منصوبہ دریائے چناب پر بھارت کے بالائی کنٹرول اور معاہدے سے انحراف کی نشاندہی کرتا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کے قانونی مؤقف کی تائید کر دی،امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، دریائے چناب پر دُلہستی اسٹیج II سندھ طاس معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، بھارت بالائی منصوبوں اور آبی ڈیٹا روک کر پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، دریائے چناب کا پانی پاکستان کو فراہم کرنا بھارت کی قانونی ذمہ داری ہے،پانی کا بحران جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے، بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے، بھارت پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنا قانونی طور پر لازم ہے،پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔

  • تیراہ میں ایف سی کی بروقت کارروائی،برقعہ پہن کر فرار ہونے والے خوارج گرفتار

    تیراہ میں ایف سی کی بروقت کارروائی،برقعہ پہن کر فرار ہونے والے خوارج گرفتار

    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پہن کر فرار ہونے والے خوارج کو گرفتار کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں جاری آپریشن سے گھبرا کر خوارج نے خواتین کا بھیس بدلنے کے لیے برقعہ استعمال کیا اور آئی ڈی پیز کیمپ کی جانب بزدلوں کی طرح فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فرنٹیئر کور (ایف سی) کی مستعدی نے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پٹرولنگ ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ڈرون الرٹ جاری کیا گیا۔ پٹرولنگ پر مامور ایف سی کی کوئیک رسپانس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ایک خوارجی ہلاک جبکہ چار دیگر خوارج کو برقعہ میں ملبوس حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار خوارج کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جا رہا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کارروائی کے دوران اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں، جن کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پوری کارروائی ایف سی کے ایک جوان کے کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی، جس میں خوارج کی فرار کی کوشش اور فورسز کی بروقت کارروائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی تخریب کاری کو ناکام بنایا جائے گا۔علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے مؤثر اقدامات سے علاقے میں دیرپا امن قائم ہوگا۔

  • محسن نقوی سے امریکی سفیر  کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات

    محسن نقوی سے امریکی سفیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،علاوہ ازیں مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔ جدید آلات سے بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیمِ نو میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون کا بھی خیرمقدم کریں گے، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال کرنے کے لیے امریکی معاونت سود مندثابت ہوگی، یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیرراسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ مؤثر کوآرڈینیشن رکھے گا۔

    قائم مقام امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے، ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ امریکی وفد نے سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

  • پاکستانی وزیراعظم کا کروڑوں جانیں بچانے کا بیان میرے لئے اعزاز ہے،ٹرمپ

    پاکستانی وزیراعظم کا کروڑوں جانیں بچانے کا بیان میرے لئے اعزاز ہے،ٹرمپ

    امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کردیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں خطاب میں بولے کہ پاکستانی وزیراعظم نے کہا آپ نے ایک کروڑ لوگوں کی زندگیاں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم کا بیان میرے لیے اعزاز ہے۔ہم نے انڈیا اور پاکستان کو جنگ سے روکا، دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں،
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یورینئم افزودگی کی صلاحیت ختم کردی، غزہ میں جنگ بند کرائی، مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے امریکی معیشت بے جان تھی، آج کھربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے، 8 ماہ میں کوئی بھی شخص غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل نہیں ہوا۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

    پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مساجد اور مذہبی امور میں مداخلت مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے، اماموں اور مذہبی شخصیات کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنا منظم ہراسانی کے مترادف ہے،بھارتی اقدامات کا مقصد مسلمانوں میں خوف پھیلانا اور عبادات میں رکاوٹ ڈالنا ہے، یہ اقدامات ہندوتوا نظریے کے تحت ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کا حصہ ہیں،مساجد اور مسلم علماء کو نشانہ بنانا امتیازی اور متعصبانہ پالیسیوں کا ثبوت ہے، کشمیری عوام کو بلا خوف و جبر مذہبی آزادی کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے،پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے، مذہبی جبر اور عدم برداشت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔