Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی کے بعد طالبان رجیم کے انسانیت سوز جرائم کا بھی پردہ چاک

    دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی کے بعد طالبان رجیم کے انسانیت سوز جرائم کا بھی پردہ چاک

    دہشتگردوں کی حکومتی سرپرستی کے بعد طالبان رجیم کے انسانیت سوز جرائم کا بھی پردہ چاک ہو گیا

    طالبان رجیم کو حاصل بھارتی سرپرستی خطہ کے ساتھ ساتھ خود افغانستان کو بھی آگ میں جھونکنے لگی ،طالبان رجیم کے بہیمانہ مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے بعد افغان جرائد کے بھی ہوشربا انکشافات سامنے آگئے،افغان جریدہ ھشت صبح نے 2025 کے دوران طالبان کیجانب سے سابق فوجی اہلکاروں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کا انکشاف کیا،ھشت صبح کے مطابق طالبان نے 2025 میں 29 صوبوں میں 123 سابق فوجی اہلکار بے دردی سے قتل کیے،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ طالبان نے 20 صوبوں میں 131 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا،رپورٹ کے مطابق طالبان کی جیلوں میں سابق فوجیوں پر بجلی کے جھٹکے، گرم سلاخیں اور فولادی کیبلوں سے تشدد کیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان رجیم کی جانب سے بیشتر گرفتاریاں بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے کی گئیں

    متاثرہ خاندانوں نے اعتراف کیا کہ طالبان نے انہیں میڈیا سے بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اقوامِ متحدہ امدادی مشن برائے افغانستان بھی طالبان کی سابق سرکاری اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کیخلاف ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور تشدد کی تصدیق کر چکا ہے،اقوام متحدہ اور ماہرین کے مطابق طالبان کے مظالم خوف، سنسرشپ اور دھمکیوں کے باعث (عالمی منظر نامہ سے) چھپے رہے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خطہ میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات کے باوجود بھارت کی پشت پناہی طالبان رجیم کو مزید بے لگام کر رہی ہے، سفاک طالبان رجیم کاانتہاپسند اور جابرانہ رویہ خطہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کیلئے بھی شدیدخطرات کا باعث بن چکا ہے

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،کرم میں‌11 ہلاک

    خیبر پختونخوا،بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری،کرم میں‌11 ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوااور بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ذرائع کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے یکم جنوری کو پنجگور میں زاہد محمد حسین کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے، جسے تنظیم نے پاکستانی فورسز کا مبینہ معاون قرار دیا ہے۔ بی ایل اے کے بیان کے مطابق حملہ زاہد حسین کے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ تعلق کی بنیاد پر کیا گیا۔ حکام نے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی قتل کے حالات سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مقامی انٹیلی جنس کا جائزہ لے رہے ہیں اور کالعدم تنظیم سے جڑی کسی بھی ممکنہ سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول صنعتی اسٹیٹ کوہاٹ سے کام ختم کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ حملہ آوروں نے اسے روک لیا۔ جب اس نے موبائل فون دینے سے انکار کیا تو حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور گواہوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیراہ ویلی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، جس میں تین شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ٹی ٹی پی عناصر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوری طور پر گھیراؤ اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فرار یا کمک کو روکنے کے لیے گھیراؤ سخت کر دیا۔ شدت پسندوں نے مختصر مزاحمت کی تاہم فورسز کو نقصان پہنچائے بغیر انہیں ہلاک کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وادی کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور باقی ماندہ خطرات کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی، جو خطے میں شدت پسندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر قبائلی اور سرحدی علاقوں میں۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دوہی وڈ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) سے وابستہ عناصر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا۔ علاقے کو محفوظ بنانے کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ کے بعد چھ شدت پسند مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک شدہ شدت پسندوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بعد ازاں علاقے میں مکمل سرچ آپریشن کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں امن و استحکام کی بحالی اور تخریبی نیٹ ورکس کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے کوئی سرا میں دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، جس میں ایک شدت پسند مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کر کے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی اور گشت مزید سخت کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران کے علاقے دازن تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت عزت اور جمعہ کے نام سے ہوئی، جو دازن تمپ کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد مقامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور واقعے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہیں۔

    سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم کے علاقے مرگن میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی قاظم گروپ سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک انتہائی مطلوب شدت پسند بھی شامل تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا اہم کمانڈر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا اور فورسز کو مطلوب تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق تیراہ ویلی میں شدت پسندوں نے مقامی جرگہ کے ایک رکن کو اغوا کر لیا، جس کے بعد دیگر جرگہ ارکان نے شدت پسندوں کے خلاف مقامی مزاحمت شروع کرنے پر غور کیا ہے۔ اغوا ہونے والے کی شناخت ملک اسلام غنی کے نام سے ہوئی، جو 24 رکنی جرگہ کا حصہ تھے۔ واقعے کے بعد جرگہ ارکان نے مشاورت شروع کی اور ہنگامی جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ شدت پسند عناصر کے خلاف منظم مقامی مزاحمت پر غور کیا جا سکے۔ ایک جرگہ رکن نے خیبر کرانیکلز سے گفتگو میں کہا کہ شدت پسندوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اغوا شدہ رکن کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

  • چیف جسٹس پاکستان  یحیی آفریدی  کی پنجاب حکومت کی تعریف

    چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی پنجاب حکومت کی تعریف

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران عدالتوں کے انفرا سٹرکچر میں اصلاحات بالخصوص پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے صوبے بھر کی ضلعی عدالتوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کے عزم اور عملی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کا قابل اعتماد انفراسٹرکچر ادارے کی کارکردگی، فوری انصاف اور عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عدالتی اصلاحات کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور اعلیٰ سطح پر تعاون کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ اقدامات سے نہ صرف عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ لاگت میں بچت اور انفرا سٹرکچر کو پائیدار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ضلعی عدالتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں سولر ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی،چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو بلا تعطل بجلی فراہمی پر پنجاب حکومت کو سراہا،چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت عدلیہ اصلاحات بالخصوص بجلی کی فراہمی سے متعلق لاہور میں اجلاس کےدوران چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کی عدالتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

  • برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 2اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، جوان اور مشین آپریٹر شہید ہوگئےآپریشن کا مقصد علاقے میں فو ج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنانا تھا،شہید ہونے والوں میں کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے برزل پاس کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا ،شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برزل پاس پر آمدورفت یقینی بنانے میں کردار ادا کیا،قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیرداخلہ نے بھی برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔تینوں قوم کے ہیرو ہیں۔

  • نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ

    نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ

    نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ سامنے آ گئی

    بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی اقلیت بھی بدترین صورتحال کا شکار ہیں، ہندوستان کا مشن ہندوتوا عالمی سطح پر باعث شرمندگی بن چکا ہے، معتبر عالمی جریدے نے بی جے پی حکومت کی جمہوریت کی قلعی اتار پھینکی ، عالمی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ مودی حکومت فاشسٹ ہے۔ مودی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے۔ بی جے پی حکومت اقلیتوں سے مذہبی اور نسلی امتیاز برت رہی ہے۔ نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا، 2014 کے بعد مودی کے ہندوستان میں مسلمان رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حق تک امتیاز کا شکار ہیں۔ بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے۔ صرف 2.3 فیصد آبادی ہونے کے باوجود عیسائی بھی ہندوتوا تشدد کی زد میں ہیں، 2025 میں 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ ہوئے،گرجا گھروں پر حملے، عبادات پر تشدد، کرسمس کی علامتوں کی توڑ پھوڑ ہوئی مگر مودی دانستہ خاموش رہا، مودی کا چرچ جانا مگر حملوں کی مذمت نہ کرنا، شدت پسند ہندو عناصر کے لیے واضح سرکاری اشارہ ہے۔اینٹی کنورژن قوانین، پولیس کی بے عملی اور ریاستی رویہ، اقلیتوں کے خلاف تشدد کو عملی تحفظ فراہم کر رہا ہے، بھارت میں سیکولر ازم اب محض نعرہ، اقلیتیں پورے ملک میں علامتی اور منظم تشدد کا شکار ہیں۔ مودی کا بھارت فل کلاس جمہوریت نہیں، فل کلاس اکثریتی ریاست بن چکا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل

    وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت میں خوف اقلیتوں کی شناخت بن گیا ہے۔ نریندر مودی کے دور میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد معمول بنتا جا رہا ہے۔ بھارتی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق کرسمس پر حملے منظم اور پر تشدد تھے۔ یونائیٹڈ کرسچن فورم کے مطابق عیسائیوں پر حملے 2014 میں 139 سے بڑھ کر 2024 میں 834 ہو گئے۔ 2025 میں نومبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 706 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ کرسمس 2025 بھارت میں مذہبی انتہاپسندی کا قومی فلیش پوائنٹ بن گیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کرسمس کے دن اسکول کھلے رکھنے کے احکامات دیے۔ اترپردیش میں گرجا گھروں کے باہر ہجوم، “عیسائی مشنریوں کو موت” کے نعرے لگائے، مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما کا چرچ پر دھاوا، نابینا خاتون پر تشدد کیا گیا، چھتیس گڑھ میں شاپنگ مال میں کرسمس سجاوٹ توڑی گئی، سانتا کلاز کی مورتیاں مسمار کی گئیں

    امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو“Country of Particular Concern” قرار دینے کی سفارش کی۔ بھارت میں مذہبی تشدد پر ریاستی خاموشی، انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ کا اشارہ ہے۔ مودی نے ملک بھر میں عیسائیوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔ بھارت میں سیکولرازم مودی دور میں عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پر تشدد گروپس کی مزمت کی زحمت بھی نہ کی- بشپ سرفراز پیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرسمس پر پوری قوم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوئی،کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کیخلاف نفرت کی سیاست کر رہی ہے،سیاسی مبصرین کے مطابق دنیا کی نظریں بھارتی حکومت کے رویے پر ہیں – بی جے پی حکومت خود کو کرسمس پر ہونے والی تباہی سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی۔بھارتی حکومت اقلیتوں کیخلاف روئیے سے سفارتی طور پر تنہا ہو رہی ہے-

  • وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کی پذیرائی کی اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستان ایئرفورس کو مبارکباد دی ہے کہا کہ تیمورویپن سسٹم پاکستان ایئر فورس کا ایک نمایاں کارنامہ ہے،پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں آزمائی ہوئی ہیں پاک فضائیہ نے حال ہی میں اپنی صلاحیتوں سے دشمن کے دل میں دھاک بٹھائی ہے تیمور ویپن سسٹم دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کا اعلان ہے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے وزیراعلیٰ سندھ نے شریک یونٹس، سائنسدانوں ، انجینئرز کی اہم خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان فضائیہ کو کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہےپاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    اپنے بیان میں صدر زرداری نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

  • بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت غیر ذمہ دارانہ الزامات سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

    طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، خطے میں دہشتگردی اور عدم استحکام کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا ناقابل تردید ثبوت ہے، پراکسیز کے ذریعے تخریب کاری بھارت کی مستقل روش ہے، ہندوتوا انتہاء پسند نظریہ خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ عالمی ذمہ داری، یکطرفہ خلاف ورزی ناقابل قبول قرار دیدی۔

  • پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت، دشمن کے ائیر اور میزائل ڈیفنس سسٹمزکو چکمہ دینے میں مؤثر ہے جب کہ تیمور کروز میزائل جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے،تیمور میزائل کی کامیابی سے پاک فضائیہ کی روایتی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تیمور ویپن سسٹم علاقائی سکیورٹی ماحول میں پاکستان کے قابلِ اعتماد دفاع کو مضبوط بناتا ہے، تیمور میزائل کا کامیاب تجربہ قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی عکاسی کرتا ہے، یہ کامیابی قومی عزم اور تکنیکی خود کفالت کا ثبوت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے کیا جب کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دی۔

    دوسری جانب صدرِ مملکت نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے کہا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے، یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیشرفت ہے، دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

  • جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، افغان خودکش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، افغان خودکش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے افغان خودکش بمبار کو ہلاک کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک خودکش بمبار علاقے میں موجود ہے اور کسی بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے خودکش بمبار کی شناخت سمیع اللہ عرف ثاقب بدرالدین کے نام سے ہوئی ہے، جو کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ تھا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغانستان کے صوبہ لوگر کا رہائشی تھا اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بڑے حملے کی تیاری میں مصروف تھا۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنا دیا گیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی اور دہشت گرد کی موجودگی یا ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں امن و امان کو یقینی بنانا اور دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے،وزیراعظم

    ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا.

    اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری انتہائی کامیابی سے طے پائی اور بڈنگ کا عمل انتہائی شفاف رہا. انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی یہ عزم کیا تھا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی ؛ پی آئی اے کی نجکاری اس حوالے سے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں جانے والے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے. انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافہ خوش آئند ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں. انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نہیان سے اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید قرار دیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک روز قبل ان کی سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خوشگوار بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تعلقات کو مزید وسیع تر کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی.

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 30 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈینینس ، 2025 کے حوالےسے کاروائی کی توثیق بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 3 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 26 اگست، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جس میں آف گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹ) لیوی کے حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے حوالے سے فیصلے کی توثیق بھی شامل ہے.وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر تھرڈ پارٹی کی جانب سے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت کے حوالے سے آف گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکم نامے کے اجراء کے لئے کاروائی کی منظوری دے دی.