Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آپریشن “غضبِ للحق”، پاک فضائیہ کی فیصلہ کن کاروائی، طالبان وزیرِ تعلیم ندا محمد ندیم ہلاک

    آپریشن “غضبِ للحق”، پاک فضائیہ کی فیصلہ کن کاروائی، طالبان وزیرِ تعلیم ندا محمد ندیم ہلاک

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف جاری آپریشن “غضبِ حق” کے تحت مؤثر اور ٹارگٹڈ فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق فضائی حملہ افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک میں کیا گیا، جو پاکستان کے شہر چمن کے ساتھ ملحق ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقام پر دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات تھیں، جس کے بعد انتہائی درستگی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردوں کے ایک بڑے ایمونیشن ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈپو میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ تھا، جو پاکستان کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔فضائی حملوں کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد دیگر ٹھکانوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق “غضبِ حق” کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور مزید اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشنز جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔

  • پاک افغان سرحد پر   خرلاچی ٹرمینل  پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

    پاک افغان سرحد پر خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فیصلہ کن جوابی کاروائی جاری ہے

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خرلاچی ٹرمینل پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں ،سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے اگلے مورچوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا،سیکیورٹی فورسز کی نواپاس سیکٹر کےقریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمؤثر کارروائی ،پاک فوج کی افغان جارحیت کے خلاف کارروائی سے متعدافغان طالبان جہنم واصل، مورچے مکمل تباہ ہوگئے

    افغان طالبان رجیم کی سرحدی دراندازی کی گھناؤنی کوشش ناکام بنا دی گئی اور پاکستان نے امن دشمنوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا سیکیورٹی فورسز کی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے۔کواڈ کاپٹر سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ڈرونز کے ذریعے چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے اور خوارج بھاگ گئے۔پاک وطن کے محافظوں نے ناوگئی ، باجوڑ ، تیراہ ، خیبر ، مہمند اور ارندو سیکٹر پر دندان شکن جواب دیا ، جوابی ایکشن میں باجوڑ اور چترال سیکٹرپرافغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔

  • پاکستان کا افغانستان کومنہ توڑ جواب،  58   ہلاک،100 سے زائد زخمی،12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ

    پاکستان کا افغانستان کومنہ توڑ جواب، 58 ہلاک،100 سے زائد زخمی،12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ

    افغان طالبان کی جانب سے کی گئی حالیہ اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی جہنم واصل جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں دشمن کی 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 5 اہم افغان پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دشمن کی بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد کی گئی، جس کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی کے دوران ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، تین افغانی بٹالینز اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں دشمن کا لاجسٹک اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دشمن کے 30 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کر دی گئی ہیں، جس کے بعد دشمن کی جنگی صلاحیت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ فضائی اور زمینی نگرانی کے ذریعے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں شدت کے ساتھ مزید جوابی حملے جاری ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق پاکستانی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور سرحدی علاقوں میں صورتحال قابو میں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر یقین کریں۔

  • پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک فضائیہ کے حملے ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ

    پاک افغان حالیہ صورتحال،پاک فضائیہ کے حملے شروع ،ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا

    پاک فضائیہ کی افغانستان کے اندر دوسری بڑی کامیابی، افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے اندر بڑا اسلحہ ڈیپو تباہ کردیا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا اور مزید حملے جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے،سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔

  • پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ کی بڑی کارروائی، پاک فضائیہ نے افغانستان میں طالبان کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

    پاک فضائیہ نے افغانستان میں کاروائی کی ہے، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں،افغانستان کی فضاؤں میں پچھلے ایک گھنٹے سے پاکستانی طیاروں کی گونج سنائی دے رہی ہے جس کیوجہ سے افغانستان میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائی کی گئی ہے اور طالبان رجیم کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔طالبان کا ہیڈ کوارٹر بھی پاک فضائیہ نے تباہ کر دیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی پٹی میں دشمن کی کارروائیاں مکمل مفلوج ہوگئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں،

  • پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘ 44 افغان اہلکار ہلاک،افغان چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم

    پاک فوج کی افغان فورسز کی دراندازی پر بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے

    سیکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے،8 مزید طالبان جنگجو جہنم واصل ہو گئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغانی جہنم واصل ہو چکے ہیں،

    پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیا، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب تک 44 طالبان کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چترال میں بھی بھرپور جواب دیا۔ فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے، گرسال سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔ ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

    افغان چوکیوں پر پاکستانی فورسز کی یلغار،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

  • 36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    36 طالبان اہلکار ہلاک،پاک فوج کے 2 جوان شہید،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا.

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں.عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے.
    افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے.الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں.اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کاروائی میں افغان طالبان رجیم کے چھتیس کارندے جہنم واصل ہو چکے. متعدد زخمی ہیں۔ وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں.پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی.افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دھشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا.افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے.پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہے گے.

  • افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ،پاک فوج کے بہادرنوجوان پرعزم

    افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ،پاک فوج کے بہادرنوجوان پرعزم

    پاک افغان سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں

    باجوڑ باڈر پر کھڑے پاک فوج کے جوان کا کہنا ہے کہ ;رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ دوبارہ دہرائی گئی،افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، جوابی کارروائی میں ہم نے دہشتگردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا، ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے،اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کی جانب سےافغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہےافغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کاڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے،ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان ریجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،افغان طالبان کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے

  • پاک افغان سرحد،افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب،22افغان اہلکار ہلاک

    پاک افغان سرحد،افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب،22افغان اہلکار ہلاک

    پاکستان سیکیورٹی فورسز کا افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے

    افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کاڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے،ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان ریجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،افغان طالبان کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے

    افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا اور مختلف سیکٹرز میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک۔افغان سرحد کے مختلف مقامات پر اچانک فائرنگ کا آغاز کیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ پاکستانی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور درستگی کے ساتھ جوابی کارروائی کرتے ہوئے چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

    پاک۔افغان سرحد کے باجوڑ سیکٹر میں آرٹلری کے پے در پے فائر سے دشمن کی دفاعی لائنیں لرز اٹھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی اے (تحریک طالبان افغانستان) کی کم از کم تین پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں جبکہ آٹھ ہلاکتوں اور پانچ شدید زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔باجوڑ میں مزید کارروائی کے دوران افغان فورسز کی دو چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے ٹینکوں کا بھی استعمال کیا، جس کے نتیجے میں طالبان کی متعدد پوسٹیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور بھاری جانی نقصان ہوا۔مہمند سیکٹر میں ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری فائر کے ذریعے ٹی ٹی اے کے سیکٹر ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر خاموش کرا دیے گئے۔

    ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر پر بھی پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوا اور دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشین ناو میں تین، گوشتہ کے علاقے انارگی میں دو جبکہ ضلع کنڑ کی تحصیل انارگی کے علاقے دوکلام میں چار چوکیوں پر پاکستانی فورسز نے کنٹرول حاصل کر لیا۔ کارروائی کے دوران افغان طالبان اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔باجوڑ، کرم اور مہمند کے مختلف مقامات پر ہونے والی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے متعدد ٹھکانے نیست و نابود کر دیے گئے۔ توپوں کی گھن گرج سے سرحد پار موجود ٹھکانوں پر لرزہ طاری ہو گیا اور دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جاری آپریشن میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پاکستانی فورسز اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط رکھتے ہوئے سرحدی علاقوں میں مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستانی افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

  • دو دہائیوں پر محیط دہشت گردی، فتنہ الخوار ج کا نشانہ مساجد اور معصوم عوام

    دو دہائیوں پر محیط دہشت گردی، فتنہ الخوار ج کا نشانہ مساجد اور معصوم عوام

    گزشتہ 2 دہائیوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے متعدد بار مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا

    فتنہ الخوارج مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گمراہ کن عزائم حاصل کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ہاتھوں خیبر پختونخوا کی مساجد سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، ایک اندازے کے مطابق سینکڑوں مساجد اور معصوم نمازی فتنہ الخوارج کی بربریت کا شکار ہوئے،فروری 2026 اسلام آباد مسجد میں خودکش حملہ کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے ، 2023 میں دو مساجد پولیس لائنز پشاور اور ہنگو خیبر پختونخواہ میں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ،مارچ 2022 میں پشاور، کوچہ رسالدار مسجد بم دھماکا میں متعدد بے گناہ افراد شہید ہوئے ،مارچ 2017 پاراچنار، کرم ایجنسی میں مسجد کے قریب کار بم دھماکا میں لاتعداد شہری شہید اور زخمی ہوئے ،ستمبر 2016، مہمند ایجنسی میں خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے ،جنوری 2015، شکارپور، سندھ مسجد میں دھماکہ سے متعدد نمازی شہید ہوئے ،فروری 2012 پاراچنار، کرم ایجنسی بازار کی مسجد کے قریب خودکش حملہ میں متعدد نمازی شہید ہوئے ، 2010 دَرہ آدم خیل، قومی مسجد اور کرم ایجنسی، سپین تال مسجد میں خود کش حملوں کے دوران متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے،فروری 2010 کوہاٹ، خیبر پختونخوا میں مسجد پر خودکش حملہ کے دوران بے گناہ نمازی شہید ہوئے

    فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد میں رقص کرنے سمیت بے حرمتی کے کئی دلخراش واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں،علماء اکرام کی رائے کے مطابق احادیث میں خوارج کی نشانیاں واضح بتائی گئی ہیں کہ یہ لوگ کم عقل ہو نگے ،خوراج کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے،مساجد اور عبادت گاہوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والا کبھی بھی دین اسلام کاداعی نہیں ہو سکتے،

    ماہرین کے مطابق اسلام امن کا درس دیتا اور تلقین کرتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،افغان طالبان رجیم کی جانب سے کبھی پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنانے کے واقعات کی مذمت نہیں کی گئی ،