Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شیخ محمد بن زاید کادورہ پاکستان،دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    شیخ محمد بن زاید کادورہ پاکستان،دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے 26 دسمبر 2025 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ اُن کی بطور صدرِ متحدہ عرب امارات پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر اُن کا نہایت گرمجوش اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شاہی طیارے کو پاک فضائیہ کے جے ایف-17 جنگی طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

    دورے کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان بامعنی اور تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔ ملاقات میں جاری تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں فریقین نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید ٹیکنالوجی اور عوامی روابط (پیپل ٹو پیپل ایکسچینجز) کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں قائدین نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین کی کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں  قتل کی دھمکی

    برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین کی کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی

    کار بم دھماکے میں قتل کردو،یو کے برطانیہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دھمکیاں ،حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو فیصلہ کن کارروائی کے لیے خط لکھ دیا

    برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین نے کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی دی،برطانیہ میں پی ٹی آئی اور بیرونی آقاؤں کا گٹھ جوڑ ، بین الاقوامی قوانین پر عملداری کے لیے کڑا امتخان ہے،پی ٹی آئی نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی خاطر پاکستان مخالف ایجنڈے کے لئے تمام حدود وقیود اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈال دیا ،گزشتہ کافی عرصہ سے برطانیہ کی سر زمین کو پی ٹی آئی کے بھگوڑے یو ٹیوبرز اور شر پسند عناصر بیرونی آقاؤں کی ایما پر پاکستان اور فوج مخالف بیانیہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں،پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے 23دسمبر 2025 کو ایک انتہائی اشتعال انگیزویڈیو جاری کی گئی،ویڈیو میں برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین نے کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی دے رہے ہیں،خاتون نے اشتعال انگیز گفتگو کے دوران کہا کہ کوئی بھی فیلڈ مارشل کو کاربم دھماکہ میں قتل کردےگا، یہ نہ تو آزادی اظہار رائے ہے اور نہ ہی سیاسی اختلاف بلکہ یہ اشتعال انگیزی اور براہ راست دہشتگردی پر اکسانے کے مترادف ہے ،انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے اس کھلم کھلا اشتعال اور دھمکی آمیز ویڈیو کو آگے پھیلایا اور اپنے آفیشل اکاونٹ سے شیئرکیا،برطانیہ میں اس طرح کی دھمکی آمیز گفتگو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 میں دہشتگردی ،اشتعال انگیزی، مالی معاونت یا حمایت کو روکنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے ، برطانیہ کا انسدادی دہشگردی ایکٹ 2006 بھی دہشتگردی کی حوصلہ افزائی سنگین جرم قرار دیتاہے،اس طرح کا انتہا پسندانہ ، پرتشدد اور دہشتگردی پر اُکسانے والی اشتعال انگیز تقاریر قابل مذمت ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اشتعال انگیز اور پرتشدد تقاریر کے لیے برطانوی سرزمین کے غلط استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،یہ واقعہ پی ٹی آئی کی منافقانہ پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے، جہاں ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف یہ جماعت ریاست مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق ،پاکستان نے برطانیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث افرادکی شناخت اورتحقیقات کےبعدان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین، انسداد دہشتگردی کی ذمہ داریوں، اور ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے لیے برطانیہ کے عزم کا امتحان ہے

    حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم آفس کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی ویڈیو زیرگردش ہیں جس میں آرمی چیف کو قتل کرنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ مواد نہ بیان بازی اور نہ ہی سیاسی ہے، یہ واضح طور پر اقوام متحدہ کے رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر اکساتا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک پلیٹ فارمز سے مسلسل انتشار، تشدد کی کالز دی جا رہی ہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ، قتل اور تشدد کی کالز دینے والوں کو شناخت اور تحقیقات کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلائے،حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس سے منسلک پلیٹ فارمز کے پاکستان میں تشدد، نفرت اور بڑے پیمانے پر بےامنی پھیلانے کی تحقیقات کی جائے، پاکستان میں تشدد پر اکسانے اور بے امنی پھیلانے پر پی ٹی آئی پرفیصلہ کن قانونی وانتظامی کارروائی کی جائے جس میں اس پرپابندی بھی شامل ہو۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف تشدد، بےامنی اور دہشت گردی کو ہوا دینے کیلئے استعمال نہ ہو، یہ معاملہ برطانیہ کی انسداد دہشت گردی، بین الاقوامی قانون اورذمہ دار ریاستی طرز عمل کیلئے عزم کا امتحان بھی ہے، برطانیہ کی خاموشی کو غیر جانبداری نہیں سمجھا جائے گا اور اس کے باہمی اعتماد اور تعاون پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع ہے کہ اس معاملے سے فوری قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان ایک اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،

    یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی،بعد ازاں نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النیہان صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اہم حکومتی و ریاستی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، تجارت، دفاع، اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

    حکام کے مطابق اس دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے گی بلکہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات پہلے ہی مضبوط ہیں، اور یہ دورہ ان رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور قائداعظم کے وژن پر زور دیا جس میں مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کو اہمیت دی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے اور پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے،پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے،پاک فوج تمام شہریوں کے وقار، سلامتی اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،

  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشتگرد جہنم واصل

    قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشتگرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 24 دسمبر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کاروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جبکہ یہ گروہ علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

    پاکستان دشمن عناصر کے لیے اب کوئی جگہ نہیں،ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز امن و امان کے قیام کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔ پوری قوم اپنے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

  • 2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا،امریکی جریدہ

    2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا،امریکی جریدہ

    امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بناعسکری پالیسی، علاقائی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اسٹریٹجک سفارتکاری میں پاکستان کی پیش رفت کو نمایاں قرار دیا گیا۔

    دی ڈپلومیٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔سن 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا،عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا،آرمی چیف کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے،آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے،سن 2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا،عسکری قیادت کے واضح وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا،ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا،بھارت کے ساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی،بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا،پاکستان کی فوجی کارکردگی نے داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت اور طاقت بخشی۔پاکستان کی فوج نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر ردِعمل دیا،بھارت کے خلاف کامیاب کارکردگی نے پاکستان کی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیت دکھا دی،افوج پاکستان نے بھارت کی عسکری مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا

    دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان کی فوجی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں،سن 2025 میں پاکستان کی فوج عالمی عسکری مباحث میں دوبارہ مرکزی حیثیت اختیار کر گئی،سن 2025 میں پاکستان کی عسکری کارکردگی نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا،عسکری قیادت کے مؤثر فیصلوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ بحال ہوئی،ہندوستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی،پاک بھارت جنگ کے بعد ہندوستان کے واشنگٹن سے تعلقات پر دباؤ آیا۔مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے دفاعی معاہدے اسٹریٹجک پیش رفت قرار دی گئی،سعودی عرب کے ساتھ بڑا باہمی دفاعی معاہدہ طے پایاسعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون نے پاکستان کا علاقائی کردار مضبوط کیا،پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا،چین جنگ کے دوران استعمال ہونے والے دفاعی ہتھیاروں کی عملی کارکردگی پر بہت خوش ہوا۔سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے سازگار عالمی ماحول بنا،غزہ سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان کو اہم فریق قرار دیا گیا،افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا،ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کی پالیسی میں فیصلہ کن سختی آئی،پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں مدلل مؤقف اپنایا اور ٹی ٹی پی کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے،پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھایا،پاکستان نے قطر، ترکیے اور سعودی عرب کو ثالثی کردار میں شامل کر کے سرحد پار خطرات کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کیا۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اندرونِ ملک نمایاں کامیابیاں ملیں،مُختلف ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھا۔معاشی مشکلات کے باوجود اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت ہوئی،انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی اور واضح علامت قرار دی گئی،پاکستان کو عالمی فضا سے فائدہ اٹھا کر اصلاحات کا نادر موقع ملا،معیشت میں مشکلات کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں بعد بڑی پیش رفت اور ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

  • کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعظم

    کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زندگی کے ہر شعبے میں مسیحی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سب کا مشترکہ ہے، تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور مذہبی آزادیاں حاصل ہیں، کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، زیادتی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں کرسمس کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی، مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات اور سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے پیغمبر تھے جنہوں نے انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات دلائی، دست شفا بنے اور انسانیت سے محبت، امن اور احترام کا پیغام عام کیا۔ آج دنیا کو اس پیغام پر عمل کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، انکا قابل قدر تاریخی کردار طب، دفاع وطن ، عدلیہ، تعلیم ، صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں نظر آتا ہے، مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے ، پاک فضائیہ حرکت میں آئی اور دشمن کے سات طیارے گرائے تو سیسل چوہدری کی یاد تازہ ہوگئی ، وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطبات میں اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں پر زور دیا، یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے ، مسلم لیگ ن اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کو احترام اور عزت دی، رائیونڈ میں ان کیلئے تقریباًت منعقد کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تو انہوں نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی حاصل ہے، کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے اور کسی بھی شہری سے زیادتی پر قانون حرکت میں آئے گا ، یہ ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور یہاں سب شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر پر ہم سب نے شانہ بشانہ آگے بڑھنا ہے، وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کیلئے کرسمس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    قبل ازیں وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں ہندو، مسیحی، سکھ سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ برابر کے شہری ہیں ، اقلیتیں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں جبکہ بھارت میں مودی مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہا ہے ، وہاں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ حاصل نہیں ۔ رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم نے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب خوش آئند ہے ، وزیر اعظم کا شکریہ جنہوں نے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، کرسمس امن محبت اور درگزر کا پیغام دیتا ہے ، تقریب سے مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

  • لکی مروت،بنوں، ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے بنائے گئے ناکام

    لکی مروت،بنوں، ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے بنائے گئے ناکام

    خیبر پختونخوا،بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں

    لکی مروت کے علاقہ وانڈا رحمان کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں مسلح دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم شہریوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے نوجوانوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور امن کمیٹی کے ارکان دہشت گردوں کے خلاف نکل آئے اور ان کا سامنا کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بنوں، باسی خیل تھانے کی حدود میں تلگی للوزئی کے علاقے میں امن کمیٹی اور پولیس پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے ارکان اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر فوری طور پر مشترکہ جوابی کارروائی کی گئی۔ پولیس اور امن کمیٹی کے ارکان نے مؤثر جواب دے کر دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد تین موٹر سائیکلیں چھوڑ گئے جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور ڈرون کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    ٹانک،پیر سبیر شاہ بابا کے مزار کے قریب واقع لقمان پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والا دہشت گرد حملہ پیر کے روز ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ مؤثر فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

    جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکار اسلام الدین کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہید اہلکار کی میت قانونی کارروائی کے لیے وانا ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    باجوڑ کے گاؤں خار منڈالا کے رہائشیوں نے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اتحاد و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں علاقے سے نکال باہر کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جب دہشت گردوں نے علاقے میں موجودگی قائم کرنے کی کوشش کی تو گاؤں کے لوگوں نے متحد ہو کر مزاحمت کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد دہشت گردوں کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس پیش رفت کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں گشت بڑھا دیا تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ حکام نے عوام کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے تھانہ کلاچی کی حدود میں جہان خانی گاؤں کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں ٹی ٹی پی گنڈاپور گروہ سے تعلق رکھنے والے نامعلوم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ معتبر ذرائع کے مطابق مقابلہ صبح تقریباً 8:20 بجے ہوا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت بعد ازاں خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق کلاچی سے تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ کسی اور دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی کو روکنے کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بنوں کے علاقے ممش خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قریبی مساجد کے ذریعے اعلانات کیے گئے ہیں کہ شہری گھروں کے اندر رہیں کیونکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو تلاش کر کے گرفتار کرنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔

    ضلع کرم کے علاقے گوندل آباد میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چار معصوم بچے زخمی ہو گئے جہاں حملہ آوروں نے کوآڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچے خطرے سے باہر ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں تاکہ ڈرون کے ماخذ اور ملوث عناصر کا تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    نوکنڈی میں ایف سی کیمپ پر حالیہ حملے میں مارے گئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ایک دہشت گرد کے اہل خانہ نے اس کے اقدامات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کی کھل کر مذمت کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے بھائی اور دیگر اہل خانہ نے کالعدم تنظیموں سے مکمل لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی نے بلوچستان اور اس کے عوام کو تباہی اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اہل خانہ نے بلوچ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شدت پسند تنظیموں کا حصہ نہ بنیں بلکہ تعلیم اور جائز راستوں کو اپنائیں۔ سیکیورٹی حکام نے اس مؤقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات انتہاپسندی کے بیانیے کو کمزور کرتے ہیں۔ ایف سی کیمپ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بدستور سخت ہے۔

    ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے کلیری سے اغوا کیے گئے 19 تعمیراتی مزدور تین ماہ بعد بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے اور اغوا کے دوران انہیں کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ رہائی کے بعد مزدوروں کو ابتدائی طبی معائنہ اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اغوا کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ حکام نے خطے میں مزدوروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری،فوجی  فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

    پی آئی اے کی نجکاری،فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔

    کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پارٹنرشپ ائیرلائن کی مالی مدد اورکارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے75 فیصد حصص حاصل کیے، فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کاحصہ ہوگی، زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپےکی سرمایہ کاری ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگاکر قومی ائیرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔

  • بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر تقریب،سیاسی و عسکری قیادت کےپیغامات

    بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر تقریب،سیاسی و عسکری قیادت کےپیغامات

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    پاکستان کے بانی، عظیم رہنما اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی پیش کی، جبکہ پاک فوج کے کیڈٹس نے باضابطہ طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔بابائے قوم کے یومِ پیدائش پر آج دن بھر ملک کے مختلف حصوں میں سیمینارز، کانفرنسز، تقریری مقابلے اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول اور قیامِ پاکستان کے لیے قائداعظم کی انتھک، بے مثال اور ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نامور وکیل اور عظیم سیاستدان تھے۔ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، اصول پسندی اور عزمِ صمیم کے ذریعے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ایمان، اتحاد اور تنظیم قائداعظم کے وہ سنہری اصول ہیں جو ان کی پوری زندگی کا نچوڑ ہیں۔ بابائے قوم نے اپنے کردار، گفتار اور عمل سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سچی، دیانت دار اور اصولی قیادت قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ نہرو، پٹیل اور گاندھی جیسے قد آور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں قائداعظم نے مسلمانوں کو پاکستان کی منزل سے ہمکنار کیا۔قائداعظم کا خواب ایک ایسے پاکستان کا قیام تھا جہاں ہر فرد کو بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق، آزادی اور انصاف حاصل ہو۔ وہ دنیا کی ان چند عظیم شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو ایک علیحدہ اور خودمختار وطن دلایا۔ مسلمانوں پر ان کا یہ عظیم احسان کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    افواجِ پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے قائداعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی سیاسی بصیرت نے قیام پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے سیاسی مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار فلاحی ریاست کے عزم کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے نہ صرف سیاسی مخالفین کا مقابلہ کیا بلکہ سامراجی قوتوں کو شکست دی۔