Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا،امریکی جریدہ

    2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بنا،امریکی جریدہ

    امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بناعسکری پالیسی، علاقائی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور اسٹریٹجک سفارتکاری میں پاکستان کی پیش رفت کو نمایاں قرار دیا گیا۔

    دی ڈپلومیٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔سن 2025 پاکستان کے لیے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا،عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا،آرمی چیف کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے،آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کے خلاف اہم سنگِ میل ہے،سن 2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا،عسکری قیادت کے واضح وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا،ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا،بھارت کے ساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی،بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا،پاکستان کی فوجی کارکردگی نے داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت اور طاقت بخشی۔پاکستان کی فوج نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر ردِعمل دیا،بھارت کے خلاف کامیاب کارکردگی نے پاکستان کی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیت دکھا دی،افوج پاکستان نے بھارت کی عسکری مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا

    دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان کی فوجی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں،سن 2025 میں پاکستان کی فوج عالمی عسکری مباحث میں دوبارہ مرکزی حیثیت اختیار کر گئی،سن 2025 میں پاکستان کی عسکری کارکردگی نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا،عسکری قیادت کے مؤثر فیصلوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ بحال ہوئی،ہندوستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی،پاک بھارت جنگ کے بعد ہندوستان کے واشنگٹن سے تعلقات پر دباؤ آیا۔مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے دفاعی معاہدے اسٹریٹجک پیش رفت قرار دی گئی،سعودی عرب کے ساتھ بڑا باہمی دفاعی معاہدہ طے پایاسعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون نے پاکستان کا علاقائی کردار مضبوط کیا،پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا،چین جنگ کے دوران استعمال ہونے والے دفاعی ہتھیاروں کی عملی کارکردگی پر بہت خوش ہوا۔سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے سازگار عالمی ماحول بنا،غزہ سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان کو اہم فریق قرار دیا گیا،افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا،ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کی پالیسی میں فیصلہ کن سختی آئی،پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں مدلل مؤقف اپنایا اور ٹی ٹی پی کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے،پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھایا،پاکستان نے قطر، ترکیے اور سعودی عرب کو ثالثی کردار میں شامل کر کے سرحد پار خطرات کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کیا۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اندرونِ ملک نمایاں کامیابیاں ملیں،مُختلف ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھا۔معاشی مشکلات کے باوجود اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت ہوئی،انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی اور واضح علامت قرار دی گئی،پاکستان کو عالمی فضا سے فائدہ اٹھا کر اصلاحات کا نادر موقع ملا،معیشت میں مشکلات کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں بعد بڑی پیش رفت اور ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

  • کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعظم

    کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زندگی کے ہر شعبے میں مسیحی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سب کا مشترکہ ہے، تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور مذہبی آزادیاں حاصل ہیں، کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے، زیادتی پر قانون حرکت میں آئے گا ۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں کرسمس کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزراء ، ارکان اسمبلی، مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات اور سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے پیغمبر تھے جنہوں نے انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات دلائی، دست شفا بنے اور انسانیت سے محبت، امن اور احترام کا پیغام عام کیا۔ آج دنیا کو اس پیغام پر عمل کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، انکا قابل قدر تاریخی کردار طب، دفاع وطن ، عدلیہ، تعلیم ، صحت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں نظر آتا ہے، مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے چھکے چھڑا دیئے ، پاک فضائیہ حرکت میں آئی اور دشمن کے سات طیارے گرائے تو سیسل چوہدری کی یاد تازہ ہوگئی ، وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطبات میں اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں پر زور دیا، یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے ، مسلم لیگ ن اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کو احترام اور عزت دی، رائیونڈ میں ان کیلئے تقریباًت منعقد کیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تو انہوں نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی مکمل آزادی حاصل ہے، کسی کو مذہب کے نام پر من مانی نہیں کرنے دیں گے اور کسی بھی شہری سے زیادتی پر قانون حرکت میں آئے گا ، یہ ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور یہاں سب شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر پر ہم سب نے شانہ بشانہ آگے بڑھنا ہے، وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کیلئے کرسمس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

    قبل ازیں وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں ہندو، مسیحی، سکھ سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ برابر کے شہری ہیں ، اقلیتیں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں جبکہ بھارت میں مودی مذہب کے نام پر نفرت پھیلا رہا ہے ، وہاں اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ حاصل نہیں ۔ رکن قومی اسمبلی نیلسن عظیم نے کہا کہ مسیحی برادری کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب خوش آئند ہے ، وزیر اعظم کا شکریہ جنہوں نے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، کرسمس امن محبت اور درگزر کا پیغام دیتا ہے ، تقریب سے مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

  • لکی مروت،بنوں، ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے بنائے گئے ناکام

    لکی مروت،بنوں، ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے بنائے گئے ناکام

    خیبر پختونخوا،بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں

    لکی مروت کے علاقہ وانڈا رحمان کے قریب تھانہ صدر کی حدود میں مسلح دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم شہریوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے نوجوانوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور امن کمیٹی کے ارکان دہشت گردوں کے خلاف نکل آئے اور ان کا سامنا کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بنوں، باسی خیل تھانے کی حدود میں تلگی للوزئی کے علاقے میں امن کمیٹی اور پولیس پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے ارکان اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر فوری طور پر مشترکہ جوابی کارروائی کی گئی۔ پولیس اور امن کمیٹی کے ارکان نے مؤثر جواب دے کر دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد تین موٹر سائیکلیں چھوڑ گئے جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور ڈرون کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    ٹانک،پیر سبیر شاہ بابا کے مزار کے قریب واقع لقمان پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والا دہشت گرد حملہ پیر کے روز ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔ مؤثر فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہو گئے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

    جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس اہلکار اسلام الدین کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہید اہلکار کی میت قانونی کارروائی کے لیے وانا ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    باجوڑ کے گاؤں خار منڈالا کے رہائشیوں نے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اتحاد و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں علاقے سے نکال باہر کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جب دہشت گردوں نے علاقے میں موجودگی قائم کرنے کی کوشش کی تو گاؤں کے لوگوں نے متحد ہو کر مزاحمت کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد دہشت گردوں کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس پیش رفت کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں گشت بڑھا دیا تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ حکام نے عوام کے اس جرات مندانہ اقدام کو سراہا اور کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے تھانہ کلاچی کی حدود میں جہان خانی گاؤں کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں ٹی ٹی پی گنڈاپور گروہ سے تعلق رکھنے والے نامعلوم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ معتبر ذرائع کے مطابق مقابلہ صبح تقریباً 8:20 بجے ہوا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت بعد ازاں خیام اور دلاور کے نام سے ہوئی، دونوں کا تعلق کلاچی سے تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ کسی اور دہشت گرد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی کو روکنے کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    بنوں کے علاقے ممش خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قریبی مساجد کے ذریعے اعلانات کیے گئے ہیں کہ شہری گھروں کے اندر رہیں کیونکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو تلاش کر کے گرفتار کرنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔

    ضلع کرم کے علاقے گوندل آباد میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چار معصوم بچے زخمی ہو گئے جہاں حملہ آوروں نے کوآڈ کاپٹر کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچے خطرے سے باہر ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں تاکہ ڈرون کے ماخذ اور ملوث عناصر کا تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    نوکنڈی میں ایف سی کیمپ پر حالیہ حملے میں مارے گئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ایک دہشت گرد کے اہل خانہ نے اس کے اقدامات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کی کھل کر مذمت کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے بھائی اور دیگر اہل خانہ نے کالعدم تنظیموں سے مکمل لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی نے بلوچستان اور اس کے عوام کو تباہی اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اہل خانہ نے بلوچ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شدت پسند تنظیموں کا حصہ نہ بنیں بلکہ تعلیم اور جائز راستوں کو اپنائیں۔ سیکیورٹی حکام نے اس مؤقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات انتہاپسندی کے بیانیے کو کمزور کرتے ہیں۔ ایف سی کیمپ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بدستور سخت ہے۔

    ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے کلیری سے اغوا کیے گئے 19 تعمیراتی مزدور تین ماہ بعد بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے اور اغوا کے دوران انہیں کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ رہائی کے بعد مزدوروں کو ابتدائی طبی معائنہ اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اغوا کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ حکام نے خطے میں مزدوروں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری،فوجی  فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

    پی آئی اے کی نجکاری،فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی۔

    کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزیشن کمپنی کے عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پارٹنرشپ ائیرلائن کی مالی مدد اورکارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی،کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے75 فیصد حصص حاصل کیے، فوجی فرٹیلائزر، عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کاحصہ ہوگی، زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپےکی سرمایہ کاری ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب کی بولی لگاکر قومی ائیرلائن کے 75 فیصد حصص خریدے جب کہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب کی بولی لگائی۔

  • بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر تقریب،سیاسی و عسکری قیادت کےپیغامات

    بانی پاکستان کا یوم پیدائش،مزار قائد پر تقریب،سیاسی و عسکری قیادت کےپیغامات

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    پاکستان کے بانی، عظیم رہنما اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی پیش کی، جبکہ پاک فوج کے کیڈٹس نے باضابطہ طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ تقریب میں عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔بابائے قوم کے یومِ پیدائش پر آج دن بھر ملک کے مختلف حصوں میں سیمینارز، کانفرنسز، تقریری مقابلے اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول اور قیامِ پاکستان کے لیے قائداعظم کی انتھک، بے مثال اور ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نامور وکیل اور عظیم سیاستدان تھے۔ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، اصول پسندی اور عزمِ صمیم کے ذریعے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ایمان، اتحاد اور تنظیم قائداعظم کے وہ سنہری اصول ہیں جو ان کی پوری زندگی کا نچوڑ ہیں۔ بابائے قوم نے اپنے کردار، گفتار اور عمل سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سچی، دیانت دار اور اصولی قیادت قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ نہرو، پٹیل اور گاندھی جیسے قد آور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں قائداعظم نے مسلمانوں کو پاکستان کی منزل سے ہمکنار کیا۔قائداعظم کا خواب ایک ایسے پاکستان کا قیام تھا جہاں ہر فرد کو بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق، آزادی اور انصاف حاصل ہو۔ وہ دنیا کی ان چند عظیم شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو ایک علیحدہ اور خودمختار وطن دلایا۔ مسلمانوں پر ان کا یہ عظیم احسان کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    افواجِ پاکستان، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے قائداعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی سیاسی بصیرت نے قیام پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے سیاسی مستقبل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد، خودمختار فلاحی ریاست کے عزم کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے نہ صرف سیاسی مخالفین کا مقابلہ کیا بلکہ سامراجی قوتوں کو شکست دی۔

  • ملک یقینی طور پر استحکام، بہتر مواقع اور عالمی سطح پر وقار کی جانب گامزن ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    ملک یقینی طور پر استحکام، بہتر مواقع اور عالمی سطح پر وقار کی جانب گامزن ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)، راولپنڈی میں منعقدہ 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) کی صدارت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جنہوں نے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی مسلسل انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں ان کے پُرعزم کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت، فوج اور عوامِ پاکستان کی ثابت قدم حمایت کی بدولت ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، بہتر مواقع اور عالمی احترام کی جانب بڑھ رہا ہے۔فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، جس میں ابھرتے ہوئے خطرات اور عملی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ بلا امتیاز اور فیصلہ کن انداز میں نمٹا جائے گا۔

    فورم نے دہشت گردی، جرائم اور مخصوص سیاسی مفادات کے گٹھ جوڑ کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بدنیتی پر مبنی کوشش، خواہ وہ سیاسی ہو یا کسی اور نوعیت کی، کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کسی کو مسلح افواج اور عوامِ پاکستان کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

    فورم نے بلوچستان میں خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا جو مقامی بااختیاری اور سماجی روابط کے فروغ کے ذریعے طرزِ حکمرانی سے متعلق دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شرکاء نے پائیدار امن و استحکام کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی نوعیت کے عوام دوست اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔فورم نے کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد راستے کا مطالبہ کیا۔

    اختتامی کلمات میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، تکنیکی جدت اور میدانِ جنگ میں مطابقت کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان آرمی روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ اور غیر متناسب چیلنجز سمیت ہر نوعیت کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہے گی۔

    فورم نے دہشت گردی، جرائم اور مخصوص سیاسی مفادات کے گٹھ جوڑ کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے عناصر قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی وحدت، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بدنیتی چاہے وہ سیاسی ہو یا کسی اور نوعیت کی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ کانفرنس میں بلوچستان میں خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا گیا جو مقامی لوگوں کی بااختیاری، سماجی روابط اور عوامی شمولیت کے ذریعے دہشت گردی سے جڑے گورننس کے مسائل کے پائیدار حل کی جانب مؤثر قدم ہیں۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ اسی نوعیت کے عوام دوست اور ترقیاتی اقدامات خیبر پختونخوا میں بھی ناگزیر ہیں تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، حکومت، افواجِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، بہتر مواقع اور عالمی سطح پر وقار کی جانب گامزن ہے

  • متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان آئیں گے

    متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ، سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    صدر شیخ محمد بن زاید کی پاکستان آمد پر ان کا پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی استقبالیہ تقریب میں صدرِ پاکستان خود اماراتی صدر کا استقبال کریں گے، جبکہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، دفاعی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

    اسلام آباد کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، جو معزز مہمان کی آمد کے موقع پر دیے جانے والے گارڈ آف آنر کی ریہرسل کا حصہ ہیں۔ پاک فضائیہ کی یہ شاندار تیاریاں دوستی، احترام اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔دوست ملک کے معزز مہمان کے استقبال کے لیے پاک فضائیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے دروازے کھولنے کا سبب بنے گا۔

  • نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کاوزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

    نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کاوزیراعظم سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

    نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے کوٹ لکھپت جیل میں زیرِ حراست پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست کر دی۔

    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کی رہائی سے مذاکراتی عمل مؤثر ہوگا۔محمود مولوی، عمران اسمعیل اور فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی اعتماد سازی کے بامعنی اقدامات سے مشروط ہے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وزیر اعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی تازہ پیشکش کا پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے اور شدید امید رکھتی ہے کہ اس بار یہ کوششیں ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوں گی اور ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور اداراتی بحرانوں سے نجات دلائیں گی۔ مذاکرات کا بیڑا ہم نے اس وقت اٹھایا جب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کسی قسم کی بات چیت کی حامی نہ تھیں، مگر آج وزیر اعظم کی جانب سے واضح اور مثبت پالیسی بیان نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ پیشکش ملک میں سیاسی استحکام، جمہوری تسلسل اور قومی ترقی کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہے، جسے تمام فریقین کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ہماری خواہش ہے کہ حکومت مذاکرات کے آغاز سے قبل یکطرفہ طور پر کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی اسیران، جن میں سینئر پی ٹی آئی قیادت جیسے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سابق سینیٹر اعجاز چوہدری شامل ہیں، کی رہائی کا اعلان کرے اور خواتین سیاسی قیدیوں کے لیے خصوصی ریلیف کا اقدام اٹھائے، تاکہ مذاکرات ایک انتہائی مثبت، خوشگوار اور اعتماد بھرے ماحول میں شروع ہو سکیں۔ یہ اعتماد سازی کا قدم نہ صرف مذاکرات کو پائیدار بنائے گا بلکہ ملک میں سیاسی مفاہمت کی نئی بنیاد بھی رکھے گا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں بات چیت ہی واحد راستہ ہے جو پاکستان کو تقسیم اور تنازعات سے نکال کر اتحاد اور ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس عمل کا حصہبنیں اور ایک جامع چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی پر اتفاق رائے پیدا کریں، تاکہ ملک مستقل سیاسی استحکام اور معاشی خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے۔

  • کسی بھی آوارہ جانور نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی تو ٹیکے اُس آوارہ جانور کو لگیں گے،  پلوشہ خان

    کسی بھی آوارہ جانور نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی تو ٹیکے اُس آوارہ جانور کو لگیں گے، پلوشہ خان

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

    قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں تلخ کلامی پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سحر کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اپنے نتیش کمار جیسے وزیروں کو سنبھالیں،پلوشہ خان کا کہنا تھا ہم عوامی نمائندے ہیں اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب مانگا تھا، اجلاس کے دوران جو بھی تلخ کلامی ہوئی اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے، بزدل مرد ہمیشہ پہلے خاتون پر حملہ آور ہوتے ہیں، اگر کسی آوارہ جانور نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی تو ٹیکے اس آوارہ جانور کو لگیں گے، وفاقی وزیر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی ہے، اب بات سینیٹ میں ہوگی اور فیصلہ صدر آصف علی زرداری کریں گے، سوال ٹیکس کے پیسوں سے بنی سڑک کا تھا کہ وہ سڑک عوام کے لیے ہے یا ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے؟ وزرا ایوان کو جوابدہ ہیں، مسئلہ سوال کا نہیں جواب کا ہے،کسی بھی آوارہ جانور نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی تو ٹیکے اُس آوارہ جانور کو لگیں گے،

    دوسری جانب سینیٹر پلوشہ خان کے خلاف منظم آن لائن کردار کشی کا معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،سینیٹرپلوشہ نے پیکا ایکٹ کے تحت کردار کشی مہم کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو کارروائی کی درخواست دے دی،درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پلوشہ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اورہتک آمیز مواد پھیلایا گیا، جعلی ویڈیوز کے ذریعےساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم، صنفی زبان، دھمکیوں کا استعمال کیا گیا، جعلی اکاؤنٹس اور بوٹ نیٹ ورکس کے ذریعےمہم کو بڑھایا گیا،درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص ہیش ٹیگز کےذریعے بدنیتی پر مبنی مواد ٹرینڈ کرایا گیا، سینیٹر کے سرکاری فرائض کے دوران ٹارگٹڈ آن لائن حملے کیے گئے۔

  • سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا،بلوچستان میں کاروائیاں،15 سے زائد دہشتگردہلاک

    سیکورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا،بلوچستان میں کاروائیاں،15 سے زائد دہشتگردہلاک

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں

    سیکیورٹی فورسز نے بولان کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی شدت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی گاڑیاں روکنے، لوٹ مار کرنے اور مسافروں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    بلوچستان کے نصیرآباد علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ آئی ای ڈی دھماکہ شہید عزیز بلوچ (نوٹل) پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوا۔ دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم ریلوے ٹریک کا تقریباً تین فٹ حصہ متاثر ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ الطاف آباد ریلوے پل کے قریب 4 سے 5 کلو وزنی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جبکہ 10 کلو وزنی ایک اور آئی ای ڈی کو بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    بنوں ،ڈومیل آدمی پل کے قریب دہشت گردوں نے واپڈا کے ملازمین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور عبداللہ خان اور لائن مین نور محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے واپڈا سپرنٹنڈنٹ عمر در علی کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی جو ناکام رہی، جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے جانی خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 3 سے 4 دہشت گرد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی اور کرک پولیس نے بندہ داؤد شاہ کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کم از کم آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی گُرگُری میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کی گئی۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے گوارھو کے علاقے میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ شمولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کو بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

    بکاخیل، گورا کے علاقے میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ایک اور پل کو اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ میریان پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ دھماکے سے پل کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ ایک رات قبل بھی اسی علاقے میں ایک پل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    کالعدم حافظ گل بہادر گروپ نے تصدیق کی ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اس کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک افراد کی شناخت اکرامہ، کلیم اللہ، خالد، اسامہ (بکاخیل) اور ایک نامعلوم دہشت گرد کے طور پر ہوئی ہے۔ کارروائی احمدزئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔