Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے

    وزیراعظم ہاؤس میں یہ ملاقات ہوئی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا اور نگران وزیراعظم سے ملاقات کے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اور خادم حرمین شریفین ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لئے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا ذکر کیا اور سعودی حکومت سے درخواست کی کہ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی قیادت کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کو اپنے قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر شمار کر سکتا ہے ،وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں قائم کی گئی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) پہلے کی طرح کام کرتی رہے گی اوربالخصوص سعودی عرب سے غیرملکی سرمایہ کاری کو تیز تر کرنے کی بنیاد رکھے گی اس سلسلے میں انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور افرادی قوت کو تعاون کے ممکنہ شعبوں کے طور پر اجاگر کیا۔ سعودی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور مشترکہ مفاد کے تمام دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی تعاون ہے

    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے،سفیر نے یواے ای کی قیادت کی جانب سے نگران وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ،نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات کےپیغام پر یواے ای حکومت کا شکریہ اداکیا ،نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں،نگران وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا،
    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ یواے ای کیساتھ تجارت ،سرمایہ کاری،توانائی میں باہمی تعاون کےفروغ کے خواہاں ہیں،نگران وزیراعظم نےسال کے آخرمیں کوپ 28سمٹ میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نگران وزیراعظم نے یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پرزور دیا اور کہا کہ امید ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانیوں سے تعاون جاری رکھے گی،

    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات
    نگران وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر سیف مگسی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیف مگسی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے سیف مگسی کا شکریہ ادا کیا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور آغا شکیل احمد درانی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیر اعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

  • جڑانوالہ،مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی،مشتعل افراد نے چرچ جلا دیا

    جڑانوالہ،مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی،مشتعل افراد نے چرچ جلا دیا

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے موصول ہونے والی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، حکومتِ پاکستان اپنی اقلیتوں سے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

    پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جڑانوالہ میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے چرچ کو آگ لگا دی، چرچ کی عمارت سے صلیب اتار کر پھینک دی،
    جڑانوالہ کرسچن بستی میں قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی پر عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام نے سینما چوک روڈ کو بلاک کر دیا ۔عوام میں غم وغصہ کی لہر، عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ مبینہ طور پر اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں میں مسیحی برادری کے دو افراد شامل ہیں ۔ایس پی بلال سلہری کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ شہر بھر میں ہنگاموں کو روکنے کے لئے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

    ایس پی بلال سلہری پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے بستی عیسائوں کے تمام راستوں کو بلاک کر دیا ہے – بستی عیسائیوں کے راستوں کے باہر لوگ سخت نعرے بازی کر رہے ہیں۔سینما چوک میں ایس پی بلال سلہری نے مفتی محمد یونس رضوی کے ساتھ لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے پر امن رہنے کی اپیل کی انہوں نے یقین دلایا کہ ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مگر لوگوں کی شدید نعرے بازی جاری ہے انہوں نے اس واقعہ میں ملوث ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مشتعل مظاہرین نے چرچ کو آگ لگا دی ہے،پولیس نے توہینِ مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا,درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ محمد افضل، نورحسین، محمد توحید نے بتایا کہ راجہ عامر، راکی مسیح،نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی،مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں

    مشتعل افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ علاقے میں آباد مسیحی برادری کے افراد گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

    تحصیل جڑانوالہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجر طلب کرلی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سکیورٹی کو خط میں لکھا ہے کہ پولیس کی کوششوں کے باوجود امن و امان کی نازک اور مخدوش ہے۔ رینجر کی دو کمپنیاں کچھ دیر میں جڑانوالہ پہنچ رہی ہیں۔

    jaranwala

    ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کی جس میں کہا گیا ہے کہ راجہ ولد سلیم اور راکی ولد سلیم نے گستاخی کی، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ لوگ گھر سے چلے گئے ہیں گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

    جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزام میں چرچ کو لُوٹ کر بائبلوں کو ایک جگہ جمع کر کہ آگ لگا دی گئی
    جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزام میں چرچ کو لُوٹ کر بائبلوں کو ایک جگہ جمع کر کہ آگ لگا دی گئی

    اینکر عاصمہ شیرازی کہتی ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف واقعات بڑھتے نظر آتے ہیں جن کی روک تھام کے لئے ریاست کو اقدامات کرنا ہوں گے۔اس وقت بھی جڑانوالہ میں اس وقت حالات کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں اور مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کریں۔

    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا، افسوسناک،مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف
    ن لیگ کے صدر ، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک اور پریشان کن ہے۔ کسی بھی مذہب میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ تمام مذہبی مقامات، کتابیں اور شخصیات مقدس ہیں اور ہمارے اعلیٰ ترین احترام کے مستحق ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ اور مذہبی سکالرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور قابل مذمت اقدامات کی مذمت کریں۔ ایسے پاگل پن کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کا ہے۔

    9 مئی کے مجرموں کو سزا مل گئی ہوتی تو جڑانوالہ جیسے سانحے نہ ہوتے ،مریم اورنگزیب
    سابق وفاقی وزیر، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جڑانوالہ میں چرچ بے حرمتی، مسیحیوں کے گھر جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ پوری قوم کے لئے یہ واقعہ باعث افسوس، قابل مذمت اور باعث ندامت ہے پنجاب حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے کر قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے مقامی آبادی کو تحفظ دیاجائے، جلائے جانے والے چرچ اور گھروں کی بحالی یقینی بنائی جائے ،قیام پاکستان اور دفاع پاکستان میں مسیحی برادری نے اہم کردار ادا کیا، قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے سانحہ 9 مئی کے مجرموں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزا مل گئی ہوتی تو جڑانوالہ جیسے سانحے نہ ہوتے ،9 مئی کو مساجد، سکول، ایمبولینسز، جناح ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کو جلایا گیا، شہدا، قومی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جس ملک میں 9 مئی جیسے سیاہ واقعات کرنے والوں کی پزیرائی کی جائے، ان کے مجرمانہ فعل کی تاویلیں گھڑی جائیں اور خیرمقدمی جملے کہے جائیں، وہاں شرپسندوں اور فسادیوں کا بے قابو ہونا فطری ہے آج ملک میں نفرتوں کی آگ بھڑکانے اور لگوانے والے کردار عمران خان کے لئے سوچنے کا دن ہے کہ اس نے معاشرے میں جو زہر گھولا تھا، وہ کیا تباہی لا رہا ہے بطور مسلمان اور پاکستانی مسیحی برادری سے معذرت اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں یہ واقعات قومی ندامت اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو داغدار کرتے ہیں کسی شہری کے کسی حق یا کسی قانون کی خلاف ورزی ہو تو قانون کا راستہ اپنانا لازم ہوتا ہے ہر کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو معاشرہ جنگل بن جائے گا جڑانوالہ اور 9 مئی کے واقعات پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں

    جڑانوالہ ، قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،بلاول
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں قیام امن کی ناقص صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ جڑانوالہ میں مذہبی کشیدگی پر قابو پانے اور قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور تمام عقیدوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحفظ کی علمبردار ہے، جڑانوالہ سے موصول ہونے والی اشتعال سے متعلق خبریں پریشان کُن ہیں، انتظامیہ جڑانوالہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے،

    فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ کی FIR درج کر لی گی
    فیصل آباد جڑانوالہ واقعہ کی FIR درج کر لی گی

    تحریک انصاف کا جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار
    جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہ پر حملے اورعلاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تدارک کا معاملہ ، تحریک انصاف کی جانب سے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نہایت حساس نوعیت کے معاملے پر ریاستی و حکومتی مشینری کی مجرمانہ ناکامی قابلِ مذمت ہے،رنگ ، نسل، جنس، مذہب کے امتیاز کے بغیر شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کا تحفظ ریاست کا بنیادی فریضہ ہے،اسلام امن و آشتی کا دین، دستور اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کا ضامن ہے،تخلیقِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک کے ہر مرحلے میں ہماری اقلیتوں نے نہایت گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں،ریاستی مشینری کی جانب سے دستور سے انحراف شہریوں کے مابین لاقانونیت اور نظامِ عدل کی بےتوقیری کی صورت میں ظاہر ہو رہاہے،پنجاب کی نالائق اور نااہل حکومت جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کرے اور پُر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے-

    حرمت قرآن ہمارا ایمان ہے اور اقلیتوں کا تحفظ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے جڑانوالہ واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملات میں اشتعال کو کم کرنے کی ضرورت ہے. قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے. واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں. حرمت قرآن ہمارا ایمان ہے اور اقلیتوں کا تحفظ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حقائق قوم کے سامنے رکھیں، قرآن کی بے حرمتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے. اسی طرح, مشتعل افراد کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ اسلام کی تعلیمات،پاکستان کا دستور اور قانون اس کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
    کسی شخص یا ہجوم کو قانون ہاتھ میں لے کر خود ساختہ اقدامات کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ ایسے تمام عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
    حکومت اور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ قرآن مجید اور دیگر مزاہب کی مقدس کتب، عبادت گاہوں اور تمام شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے. اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور ریاست اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے اور زمہ اداران کو قرار واقعی سزا دی جائے

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر اظہار افسوس

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ
    قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کے پیچھے اصل محرکات کو سامنے لائیں،یہ واقعات پاکستان کے خلاف سازش بھی ہو سکتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے، تشدد، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ انتہائی شرمناک اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

  • عمران کی بری حالت،بشری بی بی رو پڑی، لمبی جیل،ہاتھ سے پارٹی نکل گئی

    عمران کی بری حالت،بشری بی بی رو پڑی، لمبی جیل،ہاتھ سے پارٹی نکل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں، کیا وہ گھر میں ہیں کہ انکو سب سہولیات دی جائیں، آصف زرداری سات سال جیل میں رہے، کسی سے ملنے، بات کرنے کی اجازت نہیں تھی، جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں، جن چیزوں کی عادت ہوتی ہے اور وہ نہ ملیں تو وہی جیل ہے، عمران خان جیل میں ہے، بشریٰ بی بی کے رونے کا سوال کوئی ٹونا، ٹوٹکا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ نواز شریف آ جائے، لیکن نواز شریف ابھی تک ٹو مائینڈ پر ہیں، نواز شریف کی سائیکی کو سمجھنے کی ضرورت ہے،نواز شریف بہت زیادہ بیگم کلثوم نواز پر فیصلوں کے لئے ٹرسٹ کرتے تھے، وہ ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرتی تھیں، پہلے میان صاحب اپنے والد صاحب سے ایڈوائس لیتے تھے، اب میان صاحب اکیلے ہیں اور انکو لوگوں کی ایڈوائس پر اعتبار نہیں، جس دن انکو اعتبار ہوا، اس دن وہ آئیں گے، وہ ایک دن بھی جیل نہیں جانا چاہتے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اگر واپس نہیں آتے تو پھر الیکشن میں کیا ہو گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا، پٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے، جس کے بعد پی ڈی ایم کی کمر ٹوٹ گئی،یہ حلقوں میں مہنگائی کی وجہ سے نہیں جا سکتے،چیف جسٹس بندیال کو حقیقت کو سمجھنا اور دیکھنا چاہئے، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ الیکشن کب ہونے ہیں، یہ سپریم کورٹ نے طے نہیں کرنا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل جیل جیل،جیل جیل ہی ہے، عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیل ہو جائے اور دو سال کے لئے باہر چلے جائیں، کہہ رہے ہیں چھوڑ دیں تو اچھا بچہ بن جاؤں گا، آپکی مرضی کے مطابق زندگی جیوں گا، لیکن عمران خان اس سٹیج پر آ گئے کہ کسی کو انکی بات پر یقین نہیں، عمران خان کے ہاتھ سے پارٹی نکل گئی ہے

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • آڈیو لیکس،سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

    آڈیو لیکس،سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی اڈیو لیک معاملے پر طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اٹارنی جنرل اسلام آباد میں موجود نہیں اس لئے کچھ وقت دیا جائے ، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سیریس لیں اور جواب جمع کرائیں ، اگر آپ جواب نہیں دیتے تو میں متعلقہ سیکریٹریز کو طلب کر لوں گا ، سرولنس کرنی ہے یا نہیں ؟ ڈیٹا آئے گا اس کا اسٹیٹس کیا ہو گا ؟ یہ آپ نے بتانا ہے 

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس کو دو ہفتے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی پارلیمانی کمیٹی طلبی سے روکنے کے حکم میں 18 ستمبر تک توسیع کر دی،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کر رہے تھے جب کہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی نجم الثاقب نےاسپیکر اسمبلی کی بنائی گئی اسپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کر رکھی ہے۔

  • سائفر کی گمشدگی،عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    سائفر کی گمشدگی،عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا،انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر جلسے میں لہرایا تھا اور پھر کہا تھا کہ وہ گم ہو گیا ہے، سائفر کی ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، چند روز قبل ایک امریکی ویب سائٹ نے سائفر شائع کرنے کا دعویٰ کیا ہے،عمران خان نے سائفر کو ہی بنیاد بنا کر امریکہ کے خلاف تحریک چلائی تھی،عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی سائفر کے حوالہ سے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اعظم خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اعظم خان اور عمران خان کی ایک آڈیو بھی سائفر کے حوالہ سے لیک ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کیا تھا تا ہم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور تحقیقات رکوانے کی کوشش کی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا،

    سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے پانچ کیسز پر سماعت

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

     اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا

    عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا تھا، اعظم خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لیا اور پھر کہا سائفر گم ہو گیا ہے، ایک خفیہ سرکاری دستاویز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور جھوٹا بیانیہ بنایا،سائفر کے جھوٹے بیانیے کا پلان عمران خان، شیریں مزاری اور دو مزید لوگوں نے بنایا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک جلسے میں ایک خط لہرایا تھا اور اس خط کو انکی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کہا تھا، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کی جائے، عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد ابھی تک اسی بیانئے کو لے کر چل رہے تھے تا ہم سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واضح کہا گیا کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی، عمران خان اسی سائفر کو لے کر اپنی تحریک چلا رہے ہیں اور عمران خان کا غیر ملکی سازش و مداخلت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو چکا ہے تا ہم سائفر کے حوالہ سے عمران خان کی دو آڈیو لیک ہو چکی ہیں جس کے بعد سائفر کا بیانیہ پٹ گیا

    سائفر کے حوالہ سے 25 اپریل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سے سوال کیا گیا کہ مراسلہ سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بعد بہت کنفیوژن ہے،جس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ہونے والی بحث کو دیکھنا ہو گا،این ایس سی کے دونوں اجلاسوں میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے سب کچھ واضح کیا ہے،سیکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی،اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد تھیں، اور ہیں کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید ہو کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کسی سفیر پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا.ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا مزید کہنا تھا کہ مراسلے کوکئی روز تک کو دبانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹیلیگرام جیسے ہی دفترخارجہ پہنچا اور قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا اور پھر ڈی مارش دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے 30 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن آفس کے ڈپلومیٹ نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھجوایا,ڈپلومیٹ سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو خط پہنچایا,اس معاملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے, شاہ محمود قریشی اور فارن آفس اس جعلی سازی کے اصل کرادر ہیں,شاہ محمود قریشی اور فارن آفس لیڑ گیٹ سکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں,ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس کیس سے نہیں نکلنے دیں گے

  • نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کر لیا،

    مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سینئر رہنما رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سابق وفاقی وزراء رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،مسلم لیگ ن کے صدر پنجاب رانا ثناء اللہ ، اور اعظم نذیر تارڑ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس موقع پر اجلاس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے لیے قانونی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہ آئے، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال حکومت کی، وزیراعظم رہے، مگر انکے دور اقتدار میں بھی نواز شریف واپس نہ آئے، اب نگران حکومت قیام میں آ چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں، نواز شریف ماہ ستمبر میں واپس آنا چاہتے ہیں تا ہم حتمی طور پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،. نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی پلان A پلانB تیار کرلیا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، پلان A کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی،
    وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے،
    نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا،نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے،لاہور میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز اور مریم نواز کے سپرد کیا گیا ہے،

    پلان B کے مطابق نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہو سکتی ہے،لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا،

  • توہین عدالت کیس ، عدالت کا ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    توہین عدالت کیس ، عدالت کا ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس بابر ستارنے کیس کی سماعت کی،ڈی سی اسلام آباد بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،آئی جی اسلام اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزاروں کے وکیل شیر افضل مروت بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    عدالت نے ڈی سی کو ہدایت کی کہ ڈی سی صاحب سامنے آجائیں ، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ نو مئی کو غیر معمولی واقعات ہوئے لاہور کراچی میں بھی یہی ہوا ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ لاہور کراچی نہیں آپ اپنے دائرہ اختیار کی بات کریں ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او آرڈر پڑھنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئی بی کی رپورٹ تھی جس میں کہا گیا شہریار آفریدی ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملہ کر سکتے ہیں ،دوران حراست بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریار آفریدی مہم جاری رکھے ہوئے تھے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہریار آفریدی کو موبائل کے سہولت بھی تھی ؟ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کی فیملی ان سے ملتے رہے ہیں تب یہ ہو سکتا ہے ،عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے پوچھا نہیں کہ جیل میں یہ پلاننگ کیسے کر رہے ہیں ؟ جون کے ایم پی او اور آج کے ایم پی او میں فرق کیا ہے ، اس وقت بھی ایم پی او میں آپ نے لکھا کہ تنصیبات پر حملے اب پھر لکھا ڈسٹرکٹ کورٹ پر حملے کا خدشہ ہے ،

    شہریار آفریدی کس کی معلومات پر گرفتار ہوئے ، عدالت نے ایس ایچ او کو روسٹرم پر طلب کر لیا، عدالت نے استفسار کیاکہ آپکے پاس کیا انفارمیشن تھی شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق ، ایس ایچ او نے جواب دیا کہ سر میں اس وقت وہاں ایس ایچ او نہیں تھا ، پہلے کوئی اور ایس ایچ او تھے ،عدالت نے کہا کہ پھر تو آپکی جان چھوٹ گئی ، ڈی پی او کون تھا ؟متعلقہ ڈی پی او روسٹرم پر آ گئے، عدالت نے استفسار کیاکہ آپکے پاس کیا انفارمیشن تھی شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق ، ڈی پی او نے جواب دیا کہ سر میں اس وقت چھٹی پر گیا ہوا تھا ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کے شوکاز نوٹس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا،ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیار سے تجاوز کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، توہین عدالت کیس میں عدالت نے ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد ہو گی ،

    جسٹس بابر ستارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو تماشا بنا چکے ہیں ہر عدالت ایم پی او کالعدم قرار دیتی ہے پھر ایم پی او جاری کر دیتے ہیں ، طاہر کاظم وکیل ایس ایس پی نے کہا کہ پہلا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی وجوہات مختلف تھیں، وکیل نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ نظربندی احکامات بعد میں جاری ہوئے اور گرفتار پہلے کیا گیا، وکیل ایس ایس پی نے کہا کہ تھریٹ الرٹس پر کارروائی خدشات کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے،

    اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ایس ایس پی آپریشنز پر بھی فرد جرم عائد ہو گی ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا، آئی جی اسلام آباد کو متعلقہ افسران کے نام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی کہ جن پولیس اہلکار یا افسران نے معلومات دیں، ان کے نام عدالت کو دیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ،عدالت نے شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

    واضح رہے کہ چار اگست کوشہر یار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد فوری گرفتار کیا گیا ہے، شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہین رہا کرنے کا حکم دیا تھا

    نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے تھے، شہریار آفریدی کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کارکنان کو جی ایچ کیو کی طرف جانے کا کہہ رہے ہیں، شہریار آفریدی کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ سماعت پر جیل حکام نے تصدیق کی تھی کہ آفریدی اڈیالہ جیل میں ہی ہیں.

  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں‌آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

    آئی ایس پی آر کی جانب جاری اعلامیہ کے مطابق سسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے اور اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا.

    علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    جبکہ آئی ایس پی آ ر کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے علاقے کی ان درندوں کے صفائے کیلئے مزید آپریشن بھی جاری ہے اور علاوہ ازیں علاقے کے مقامی لوگوں نے اس آپریشن کو ناصرف آپریشن کو سراہا ہے بلکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔

  • حنا پرویز سے زیادتی، نگران وزیراعظم پر تنقید ، پیچھے کون؟

    حنا پرویز سے زیادتی، نگران وزیراعظم پر تنقید ، پیچھے کون؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویلاگ میں کہا ہے کہ لندن میں حنا پرویز بٹ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بھی سو کالڈ پاکستانی تھے، عمران خان کی یہ ٹریننگ ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنی ہیں، لندن میں قوانین سخت ہیں، اس میں معافی نہیں ہے، ٹویٹر پر دیکھ لیں، سوشل میڈیا دیکھیں جس طرح کی زبان یہ استعمال کرتے ہیں، کوئی بات نہیں ، عمران خان کی بہنیں جب لندن جائیں گے تو ہو سکتا ہے انکو بھی ایسا ہی رویہ برداشت کرنا پڑے، لیکن جب انکو خود پر بات آتی ہے تو اخلاقیات یاد آ جاتی ہیں، دوسروں کے لئے انکے نزدیک کوئی اخلاقیات نہیں، یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لندن میں اظہار رائے کی آزادی ہے، آپکو کیا پتہ کون کہاں کا رہنے والا ہے، وہاں پر وکیل کریں، عدالت جائیں،پولیس کو رپورٹ کریں ؟ لندن میں تو چوری کا پرچہ نہیں ہوتا، رپورٹ ہوتی ہے صرف، اس وقت لندن کے برے حالات ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم آئے ہیں یہ مڈل کلاس کے آدمی ہیں اور بلوچستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اسلئے وہاں کے سردار پریشان ہیں، کہ لوگ اب نہیں سنیں گے، یہ جن لوگوں کو سرداروں نے دبا کر رکھا ہے انکی مدد کرے گا، اختر مینگل نے جو کیا وہ میں نے سنا کہ نواز شریف کے کہنے پر ہی کیا، جمہوریت قتل کرنے کی بات ہے ، جمہوریت کا نام لیا جاتا ہے،اگر جمہوریت پسند ہوتے تو فوری الیکشن کروا دیتے، ایک دوسرے پر لوگوں کو اعتبار نہیں،یہ واحد ملک ہے جس کو نگران حکومت چاہئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کے بیٹے کو جب عقل آ جائے گی وہ باہر آ جائیں گے،پرویز الہیٰ بدنصیب آدمی ہے، بیٹا یورپ میں اور باپ جیل میں ہے،

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • نگران وزیراعظم کا کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ‌نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف لے لیا، اب وفاقی کابینہ کے حوالہ سے مشاورت تیز کر دی گئی ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کابینہ مختصر رکھیں گے، نگران وزیراعظم نے کابینہ کے لئے تمام تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیراعظم نے اپنے قریبی دوستوں سے کہا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے، میرا پروٹوکول کم سے کم ہونا چاہئے ،

    نگران کابینہ میں کون کون شامل ہو گا؟ ابھی تک اندازے ہی لگائے جا رہے ہیں، متوقع ناموں میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ ، محمد علی درانی، سلطان علی الانہ شامل ہو سکتے ہیں، محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات اور معروف بینکار سلطان علی الانہ کو وزیر خزانہ بنایا جا سکتا ہے

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے