Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حلقہ بندیوں کا کیس، سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

    حلقہ بندیوں کا کیس، سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کارسے کرے ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے سندھ سے اکثر یہ گلا کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں ،

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرا رہا ہے؟ اس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دیے اور کوئی جواب نہیں دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے،سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا

    سندھ میں صوبائی حلقے پی ایس 7، 8 اور 9 شکارپورکی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں

    الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، تحریری فیصلہ

     غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • سپریم کورٹ، احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    سپریم کورٹ، احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں یہ طے کرنا ہمارا کام ہے، درخواست گزار محمود اختر نقوی صاحب آپ نے اطلاع دی آپ کا شکریہاس کیس کو مزید چلانے کے لیے گراؤنڈ موجود نہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال بعد احسن اقبال کو بلا کر کیا پوچھنا ہے،اگر کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر دیکھیں گے،سپریم کورٹ اس پر کوئی سخت نوٹس نہیں لے رہی، ہمارے فیصلوں میں اتنا وزن ہونا چاہیے کہ ان کی تعمیل کی جائے،احسن اقبال نے 25 اپریل 2018 کو بیان دیا تھا کہ جج جرنیل کی طرح ہماری بھی عزت ہے ،احسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں، احسن اقبال نے 2018 میں سیمینار سے خطاب میں یہ کہا کہ ان کی بھی عزت نفس کا تحفظ ہونا چاہیے،نہیں سمجھتے کہ کچھ ایسا کہا گیا جس کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے،

    درخواست گزار محمود نقوی نے کہا کہ میرا مدعا یہ ہے کہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے تقریر نہ کیجیے،سپریم کورٹ کا توہین عدالت کا اختیار عام استعمال کیلئے نہیں ہے، احسن اقبال نے جذباتی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ ان کی عزت بھی کسی جج یا جرنیل کے برابر ہے،چیف جسٹسمیری نظر میں احسن اقبال بڑے سنجیدہ اور دانشور شخص ہیں،

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

    واضح رہے کہ مولوی اقبال حیدر نے 2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی. درخواست میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی اور درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،64 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اسکے علاوہ سابق وزیر داخلہ سے تمام مراعات اور تنخواہ واپس لینے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی.

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • بشریٰ بی بی عدالت پیش،شامل تفتیش ہوں ورنہ ضمانت خارج ہو گی، عدالت

    بشریٰ بی بی عدالت پیش،شامل تفتیش ہوں ورنہ ضمانت خارج ہو گی، عدالت

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی واقعات سے متعلق درج مقدمے میں وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

    پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مجرم ہیں اور جیل میں قید ہیں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کافی جلدی ہے بات کرنے کی، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہ چیئرمین پی ٹی آئی چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تمام 6 مقدمات میں ایک ہی نوعیت کا الزام ہے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف ایک مقدمے میں شامل تفتیش ہوئے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہم نے پراسیکیوشن کی گزشتہ سماعت پر شکایت لگائی تھی پراسیکیوشن سے شامل تفتیش ہونے کیلئے رابطہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں موجود ہیں ان کے خلاف گزشتہ 71 سال میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے

    دوران سماعت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت پہنچیں تو جج نے پولیس کو ہدایت کی کہ ان کو کمرہ عدالت میں احترام سے بٹھایا جائے ۔ تھانہ کہسار کے تفتیشی افسر کے آنے پر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے گا وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سکیورٹی خدشات ہیں، یہیں پر تفتیش کر لیں یا آئندہ سماعت پر کر لیں ،جج محمد سہیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تھانے کے ماحول کا اندازہ ہے ڈی آئی جی آفس پاس ہی ہے عزت کے ساتھ بٹھایا جائے گا بعد ازاں بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئیں، سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ورنہ ضمانت خارج کردی جائے گی

    تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی گئی،

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج

    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر راستے میں ہیں،وکیل سلمان صفدر کے آنے تک اے ٹی سی نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

    وقفے کے بعد سماعت پروکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف اٹک جیل میں اس وقت قید ہیں،عدالت ہدایت دے تو ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہیں،اگر عدالت چاہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں بھی ضمانت منظور کی گئی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کردی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بے انتہا ریلیف دیاگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے ،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بہت ہی بے تکی بات کی ہے پراسیکیوٹر نے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے پر دلائل دینا چاہتا ہوں،پراسیکیوٹر ثبوت دکھا دیں الزامات ثابت کردیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی غیر حاضری جان بوجھ کر نہیں ہے،پراسیکیوشن نے تفتیش ہی مکمل نہیں کی، کس بنیاد پر ضمانت خارج کی جائے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم کرکٹ گراؤنڈ میں نہیں کھڑے، کرمنل کیس میں کھڑے ہیں،تفتیش بعد میں آئے، حاضری چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے بنتی ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا، سپریم کورٹ نے ضمانت خارج نہیں کی، سپریم کورٹ نے ضمانت میں توسیع کی تو اے ٹی سی میں کیوں نہیں ہو سکتی؟اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں جج اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت خارج کی۔

    قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی تھیں۔

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھا لیا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حلف اٹھا لیا

    نامزد وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی

    تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے، صدر عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے حلف لیا

    حلف برداری کی تقریب میں میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس بھی شریک تھے، تقریب میں نگران وزیراعلی اور گورنرز بھی شریک تھے، ۔تقریب میں چیف جسٹس پاکستان ، چیف الیکشن کمشنر کو بھی مدعو کیا گیا تھا

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب مکمل ہو چکی ہے، اب نگران کابینہ بارے غور کیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے،چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ نام ہیں، نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون کا نام زیر غور ہے، ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بھگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہونگے،

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • مجھے کوئی شک نہیں کہ نئی بلندیوں سے ہمکنارہونا ہی پاکستان کا مقدرہے،شہباز شریف

    مجھے کوئی شک نہیں کہ نئی بلندیوں سے ہمکنارہونا ہی پاکستان کا مقدرہے،شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں میں آج 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے قیام کے دِن ہی سے پاکستان کی کہانی مزاحمت اور جہد مسلسل کی رہی ہے۔ تحریک پاکستان کے دوران مشکلات اور مصائب کے پہاڑ عبور کرنے کے بعد گزشتہ 76 سال کے دوران ہم پے درپے مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرتے آرہے ہیں۔ بحران کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں، پاکستان اُن میں سے ہمیشہ سرخرو ہوکر نکلا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھہترویں یوم آزادی پر قوم کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے میں بابائے قوم حضرت قائداعظم ، لاکھوں شہیدوں اور آزادی کے ہیروز کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنا آپ پاکستان پر قربان کرکے خلوص، ایثار اور محبت کی لازوال مثال قائم کی۔ قائدکی مدبرانہ قیادت نے قیام پاکستان میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں میں ہم نے کئی مشکلات پر قابوپاکر سنگ ہائے میل عبور کئے ہیں لیکن ابھی کامرانی کی وہ منزل نہیں آئی جس کا پوری قوم کو شدت سے انتظار ہے۔ یک جہتی کے مظہر آج کے دِن کی طرح یہ جذبہ اور اتحاد ہمیں مادروطن کی تعمیر، ترقی اور معاشی خودانحصاری کاعظیم مقصد حاصل کرنے کے لئے بروئے کار لانا ہے جس کے ذریعے قوم ہر مشکل کو شکست دے سکتی ہے۔ تعمیر پاکستان کے لئے ہمیں قائد اعظم کے”کام، کام اور صرف کام“ کے سنہری راہنما اصول کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہے۔و قت آگیا ہے کہ ہم گفتارکے بجائے عمل کی قوت بروئے کار لائیں۔ یہی ہماری کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ آئیں! تکمیل پاکستان کی کہانی لکھنے والوں میں ہم بھی شامل ہوجائیں ۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ نئی بلندیوں سے ہم کنار ہونا ہی پاکستان کا مقدرہے ،جشن آزادی مبارک

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور کیمپس کا انعقاد

     لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب منعقد 

  • نامزد نگران وزیراعظم کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ منظور

    نامزد نگران وزیراعظم کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ منظور

    نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور کر لیا ہے،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےاپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا تھا، انکی سینیٹ کی رکنیت مارچ 2024 تک تھی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوارالحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے نگران وزیراعظم انوار الحق نے نیوٹرل رہنے کے اصول پر اپنی نشست سے استعفے دیا

    دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی آج نگران وزیراعظم سے حلف لیں گے، انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا پروٹوکول اور سیکورٹی مل گئی ہے، نگران وزیراعظم کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوتے ہی نگران کابینہ کی تشکیل کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی ،نئے تعینات ہونے والے نگران وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کی تشکیل کریں گے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر حفیظ شیخ بطور نگران وزیر خزانہ کابینہ کا حصہ ہونگے،چئیرمین ایپٹما گوہر اعجاز کو نگران وزیر انڈسٹریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ جبکہ سابق آئی جی ڈاکٹر شعیب سڈل نگران وزیر داخلہ کے لیے فیورٹ نام ہیں، نگران وزیر قانون کے لیے احسن بھون کا نام زیر غور ہے، ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بھگٹی بھی ممکنہ طور پر نگران کابینہ کا حصہ ہونگے،

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

  • منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،صدر مملکت

    منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،صدر مملکت

    اسلام آباد: کنونشن سنٹر میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے قومی پرچم لہرایا،تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کیلئے قربانیاں 1857 کی جنگ آزادی سے شروع ہوئیں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی آج بھی میرے فوجی ،سویلین ،میری قوم مسلسل شہادت دے رہے ہیں آزادی اور جمہوریت کیلئے یہ قربانیاں دی گئیں ،قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے قربانیاں دی گئیں ،ابھی وقت نہیں گیا، پاکستان کیلئے راستے کھلے ہیں منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے

    ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا
    گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 76ویں یوم آزادی پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کلمہ توحید، بے مثال جدوجہد لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے نقشہ میں شامل ہوا، آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے،ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے، کسی بھی قوم کیلئے اندرونی خلفشار، باہمی تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں ہوسکتی،ہم نے اپنے آنیوالی نسلوں کو خوشحال، پائیدار، پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہے،آج ہمارے ملک کی سلامتی، خودمختاری مضبوط ہے جس کو ہم نے اپنی ملک کی سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ملکر مضبوط سے مضبوط تربناناہے۔میں اس موقع پر افواج پاکستان اوردیگرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،مملکت خدادادکی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے،

    خیبر پختونخوا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، دیگر سرکاری حکام، طلبہ اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں شرکت کی، وزیراعلی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی۔ وزیر اعلی نے جشن آزادی کی تقریب کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

    ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،محسن نقوی
    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ سب نے اس پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، آپ سب کو کبھی مایوس نہیں ہونا،قائد اعظم نے بھی اپنی تقریر می یہی کہا ہے، اس ملک کا مستقبل بہت روشن ہے،ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے تو ایک ایمانداری سے کام کریں دوسرا، اپنی نوکری کا وقت پورا کریں، حکومتیں کام کرتی ہیں کرتی رہیں گی، ڈاکٹرز اپنا پوار وقت دیں تو ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آ سکتی ہے، اساتذہ کرام بھی ایمانداری سے وقت دیں تو ملک ترقی کرے گا،

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

    پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    یوم آزادی پر واپڈا ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی،ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے واپڈا آڈیٹوریم میں پرچم کشائی کی۔ممبر واٹر جاوید اختر لطیف ، ممبر پاور جمیل اختر، سینئر آفیسرز اور ملازمین تقریب میں شریک تھے۔پرچم کشائی کی تقریب میں واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے۔یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی واپڈا ہاؤس پر آویزاں کیا گیا ہے۔خصوصی طور پر تیار کئے گئے قومی پرچم کی لمبائی 100 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے

    ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،علیم خان
    76ویں یوم آزادی پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ریاست کا قیام انمول تحفہ تھا،ہے اور انشاء اللہ رہے گا ہم بدقسمتی سے قائد اور اقبال کے فرمودات کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکے آج کے دن ہم سب کو نیک نیتی کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے اور ہر حال میں پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمارا نوجوان طبقہ صلاحیتوں سے مالا مال، ذرا نم ہو تو یہ مٹی زرخیز ہے مواقع بڑھانے کی ضرورت ، ہمارا قیمتی ٹیلنٹ بیرون ملک منتقل نہیں ہونا چاہیے ہمیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا

    ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں،شیری رحمان
    پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وطن عزیز پاکستان کا قیام ہمارے قائدین اور رہنماؤں کی برسوں کی لگن اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری، خودمختار اور ترقی پسند ملک کی بنیاد رکھی تھی۔ آج کا دن پاکستان کیلئے دوگنی خوشی کا باعث ہے، کیوں کہ 50 سال پہلے آج کے دن آئین پاکستان کی متفقہ منظوری کے بعد توثیق دی گئی تھی۔ آج میں اپنے دو عظیم قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح جنہوں نے ہمیں پاکستان دیا، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے جناح کے پاکستان کو 1973 کے آئین دیا۔ 73 کے آئین میں قائداعظم کے نظریہ کے مطابق جمہوری طرز حکمرانی، بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کیا گیا۔ قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو تمام نسلوں کیلئے قربانی، عزم اور قیادت کی عظیم مثالیں ہیں۔ آج جناح اور بھٹو کے پاکستان کو درپیش پیچیدہ مسائل بشمول اقتصادی ترقی، سماجی مساوات اور سیاسی استحکام کے اجتماعی حل کی ضرورت ہے۔ آئیے ایک قوم بن کر ان چیلنجز سے نمٹنے اور ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں، اور اتحاد اور حب الوطنی کا جذبے کو ہمشیہ قائم رکھیں۔ پاکستان زندہ آباد۔

    شہر قائد کراچی میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے جشن آزادی کے موقع پر فلیگ مارچ کیا، ایس ایس یو کمانڈروز کے قافلے نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد جشن آزدای کے موقع پر شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ،ایس ایس یو نے جشن آزادی کی مناسبت سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا ،ایس ایس یو کے سو اہکاروں اور افسران نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کے عطیات دیئے ہین ،اسپیشل سیکورٹی یونٹ جشن آزادی کے دن کو جوش و جزبے سے منا رہا ہے ،آج ایس ایس یو میں نشانہ بازی کا مقابلہ اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ،

    پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 76 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا،جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز شاہد عزیز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پرنسپل و ڈپٹی پرنسپل افسران شریک تھے، حاضرین نے تقریب میں صدر مملکت کا لائیو خطاب سنا ،سی ای او ریلویز شاہد عزیز نے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی۔

    پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں 76 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا اور آزادی کا کیک کاٹنے سے کیا گیا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فائق احمد نے انفورسمنٹ ونگ کے ٹرانسپورٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا ،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان اللہ تعالی کی لازوال نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ آج کے دن عہد کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کو ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ۔ پاکستان کی تشکیلِ نو کی جدوجہد میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر میں آزادی کا کیک کاٹا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہے ہیں وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے،کپواڑہ، سرینگر، بارہ مولا اور راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں،کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاق پاکستان کی رو سے پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی جبر اور ظلم کا سہارا لے رہی ہے،

    آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مقبوضہ کشمیر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش میں گزشتہ چار سالوں سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے

    پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاکستان مینز کرکٹرز، سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی جناب ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا اور کیک کاٹا۔ ذکا اشرف نے اس موقع پر پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

    پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی، فیاض الحسن چوہان
    مرکزی ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے یومِ آزادی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو چھہترواں یومِ آزادی مبارک ہو ۔ پاکستان قائد اعظم کی لازوال قیادت اور ہمارے آباؤاجداد کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے ۔پاکستان کے دشمنوں نے روزِ اول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی ۔ عوام لسانیت، صوبائیت اور ہر قسم کی سیاسی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر دھرتی ماں کے ساتھ وفا کرے گی

    آر پی او فیصل آباڈاکٹرمحمدعابد خان نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پرکمشنرآفس فیصل آبادمنعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر فیصل آبادسلوت سعید سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی سی فیصل آبادعلی عنان قمر، اے سی صدر کامران صغیر،اے سی سٹی محمد زبیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کاشف رضا اعوان، سی ٹی اومقصود احمد لون اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 8بجے کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا اور 9/-بجے قومی ترانہ اورپر چم کشائی ہو ئی۔بعد از پرچم کشائی پولیس، 1122، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی۔سلامی کی تقریب کے بعد یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گی۔

    اس موقع پر آرپی او فیصل آباد اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیرکے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ترقی اور استحکام کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ مزید انہوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہاجو ملک ہم نے حاصل کیا اس میں بزرگوں خواتین کی قربانیاں شامل ہے 14اگست 1947؁ء کو جب یہ ملک آزاد ہواتو تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی اس میں ہمارے پاکستان کے باسیوں نے اپنے خون اور جان و مال کا نظرانہ پیش کیا جس ملک کی بنیاد میں اتنی لازول قربانیاں ہوں اس ملک کی بنیاد مظبوط سے مظبوط ہو نی چاہیے لیکن المیہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اسطرح مظبوط نہیں بنایا جس طرح اس کا حق تھا قائداعظم نے فرمایا تھا کام کام بس کام ہم ذکر تو کر تے ہیں کام کام بس کام لیکن خود اس پرعمل نہیں کر تے جس دن ہم نے ٹھان لی کہ ہم خود اپنے گریبان میں جھانکے گے اور یہ دیکھیں گے کہ ہم اس ملک کی ترقی اور فلاح بہبود کے لیے کیا کوشش کر رہے ہیں اور کیاحصہ ڈال رہے ہیں آپ یقین جانے کہ اس دن سے یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔میں ریجن فیصل آباد پولیس کا سربراہ ہو نے کے ناطے ایک دفعہ پھر پنجاب پولیس کی طرف سے تما م اہل وطن کو یوم آزادی مبارک کہتا ہوں۔

    گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل اباد میں ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور جشن ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ یونیورسٹی کے سیکیورٹی سٹاف نے خصوصی مارچ پاسٹ پیش کیا۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم خود سے وعدہ کر کے اٹھیں گے کہ ہم محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے تن دہی سے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی قربانی دے کے معرض وجود میں آیا ۔ ہمارے کشمیری بھائی آج تک آزادی کے لیئے اپنی جان و مال کی قربانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کریں کہ ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ کشمیر فلسطین اور دیگر تمام ممالک جو کہ اس وقت آزاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو بھی جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے اپنی تقریر کا اختتام ملک کی ترقی کے لیے دعا پر کیا۔

    دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،جہانگیر ترین
    استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے یوم آزادی پر کہا ہے کہ 76ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں، تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں ،لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا,ہم نے پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے،تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کرینگے، دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے، قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،

    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کا تقاضا ہے 90 دن میں انتخابات ہوں مردم شماری بھی آئین کا ایک تقاضہ ہے پاکستان ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے نگران وزیراعظم ایک باصلاحیت شخص ہیں چھوٹے صوبے سے یہ انتخاب خوش آئند ہے امید ہے نگران وزیراعظم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا عمل آئین کے مطابق جلد مکمل کریں گے پاکستانی قوم بہت صبر اور بہادری والی قوم ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد چیلنجز سے باہر ائے گا گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے

    پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی
    مرکزی علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی کی گئی فیصل آباد قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے علماء و مشائخ و سماجی شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن میاں طیب ایڈووکیٹ حافظ مقبول احمد مولانا یوسف فاروقی مولانا محمد اعظم فاروق مفتی محمدسلیم نواز مولانا منظور احمد مولانا محمدسلیمان مولانا محمدنعیم طلحہ مولانا ثاقب عزیز مولانا عمر فاروق مولانا ساجد نعیم قاری اسماعیل رحیمی محمدارشد قاسمی حاجی محمداقبال قاری مشتاق احمد عامر مقبول مولانا محمدیوسف قاسمی مولانا ارباز حاجی محمد جاویداور کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ وطن عزیز کو مستحکم بنانے کیلئے علماء کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہمیں استحکام پاکستان کیلئے بھر پور محنت کا عزم کرنا ہو گا اور ہمیں مذہبی ہم آہنگی ملی وحدت کو فروغ دے کر پر امن معاشرہ بنانا ہے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں علماء کرام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا چیئرمین مرکزی علماء کونسل نے بانیان پاکستان اور ان بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا یوم آزادی کے موقع پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی عزت و توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی قومی یکجہتی اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی

  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ؛ آرمی چیف بھی شریک

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ؛ آرمی چیف بھی شریک

    پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں.

    چیف آف آرمی اسٹاف نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی پریڈ کے شرکاء کو مبارکباد دی، آرمی چیف نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے قائدین اور اسلاف کی بصیرت اور قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی تکریم کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں پاکستان کا مطلب کیا لا الااللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے۔ یہ پیغام دو قومی نظرئیے کی اساس اور برصغیر کے مسلمانوں کی منزل ہے۔ ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان بیشمار وسائل اور ان گِنت نعمتوں کی سرزمین ہے۔ ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش، تسلط پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانہیں سکتی” کے امین ہیں۔ قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی، سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔ میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں۔ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قومی فوج ہونے کے ناطے پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلیئے پُر عزم ہے۔
    قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا۔ یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں۔ کوئی ملک اور قوم ایسے چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ آرمی چیف نے اس ضمن میں مختلف قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی انشاء اللّٰہ ضرور ظالمانہ اور قابض قوتوں سے چھٹکارا پائیں گے۔ آپکی آزادی حق خود ارادیت کی خواہش اور لازوال قربانیوں کا ثمر ھوگی۔ عالمی ضمیر کیلیئے کشمیر میں ہندوستانی جبر و استبداد کا احساس ضروری ہے۔ تمام مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود کوئی طاقت کشمیری عوام کے استقلال کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ کوئی جغرافیائی اور سیاسی ضرورت کشمیریوں کے حق آزادی اور خود ارادیت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہو سکتی۔ میں کشمیری بھائیوں کو افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دو دہایوں سے دہشت گردی کی ظالمانہ کارروائیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف ضرور کامیاب ہونگے ہمارے پڑوسی ملک نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا یہ ملک ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیئے خطرہ رہا ہے ہم نے یہ آزادی بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے ہم اس آزادی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ہمارا ازلی دشمن اپنی نام نہاد اسٹریٹجک اہمیت اور توسیع پسندانہ عزائم کے خواب رکھتا ہے یہ خواب جو ہندوتوا کے کٹّر نظریات کے تابع ہیں اقوام عالم کی توجہ کے متقاضی ہیں ہم کبھی بھی جارحانہ عزائم سے مرعوب نہیں ہونگے دو ایٹمی قوتوں پر مشتمل یہ خِطّہ ایسے جارحانہ عزائم کا متحمل نہیں ہو سکتا
    بدقسمتی سے دشمن مسلسل اپنے ناپاک سیاسی عزائم کی تکمیل کیلیئے مصروف عمل ہے ماضی میں ان عزائم کی تکمیل کیلئے کی جانے والی مہم جوئی کی ناکامی کو ضرور یاد رکھنا چائیے افغان بھائیوں کو ادراک ہونا چائیے کہ ہم ایک مہمان نواز قوم ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہماری مخلصانہ کوششوں کا اسی پیرائے میں جواب دیا جائے افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چائیے ہم اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیۂ، قطر اور ایران کے ساتھ تاریخی مراسم میں مزید بہتری آرہی ہے پاکستان اقوام عالم میں اپنے اصل مقام کےحصول کےلیے پرعزم ہے ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور شراکت داروں سے تعلقات مزید گہرے کریں ہمارے سامنے ایک تابناک مستقبل ہے بشرطیکہ ہم متحد ، ثابت قدم اور بے خوف رہیں آپ نے دفاع وطن کا مقدس پیشہ اپنایا ہے آپکے راستے میں اندرونی و بیرونی اور دیکھے ان دیکھے خطرات آئینگے اس ملک کی عزت و وقار کی خاطر ہر قربانی کیلئے تیار رہیں میرا امید کا پیغام سب کیلئے ہے ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اس عظیم قوم اور ملک پر فخر ہے یاد رکھیں! پاکستان ہماری پہچان اور ہماری بقا کا ضامن ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان ملٹری کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن بھی تقریب میں شریک ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ یہ تقریب اس حقیقت کا بہترین اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔

  • آئین کے راستے سے آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے. وزیراعظم

    آئین کے راستے سے آئے تھے، اسی راستے سے واپس جا رہے. وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آئین کے راستے سے آئے تھے اور اسی راستے سے واپس جا رہے ہیں، قوم کے اختیارات، وسائل کی امانت میں کوئی خیانت نہیں کی ہے، 16 ماہ کا سفر کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، اور اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔ جبکہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئینی راستے سے اقتدار میں آئے اسی راستے سے واپس جارہے ہیں، آئینی طریقے سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوا ہے ملک کی باگ دوڑ نگراں وزیراعظم کے حوالے کررہا ہوں اور نگراں وزیراعظم کا تعلق ملک کے عظیم صوبے سے ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ ارض پاک اور عوام کی نگہبانی کی، 16 ماہ کا سفر بہت کٹھن تھا، 16 ماہ کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، الحمد اللہ قوم کی امانت میں کوئی خیانت نہ کی، مختصر مدت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفاد پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، مہنگائی اس رفتار سے کم نہ ہوئی جس کی توقع تھی، قرض لینا کوئی کامیابی نہیں ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، سابق حکومت ڈیفالٹ کی شکل میں مشکل سرنگ بچھا کرگئی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ایک تباہ کن صورتحال ہوتی۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کی آزادی اور ورکرز کو حقوق دیے، 9 مئی کا سیاہ دن قوم کبھی نہیں بھلا سکتی، 5 ہزارمیگا واڑ بجلی نیئشنل گرڈ میں شامل کی، 2 ہزار ارب کا رمضان پیکج دیا، نواجوانوں کو 80 ارب کا وزیراعظم پیکج مہیا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش اسکول کا دائرہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا تک بڑھا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینش میں اضافہ کیا، صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کا ہرافسراورسپاہی ہمارے لیے فخر ہے، آنے والے وقت میں اربوں روپے کے غیرملکی منصوبے شروع ہونے والے ہیں، محنت اور دیانت سے مشکل سے نکل سکتے ہیں۔ تاہم اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ معدنی خزانوں سے ملک کی تقدیربدلیں گے، پاکستان دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، قرضوں کی دلدل سے نکل کر خود انحصاری کی جانب جانا ہوگا۔