Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے ہم پر 11 اپریل 2022 کو اعتماد کیا تھا، مدت پوری ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکرادا کرتے ہیں،یہ تاریخ کی مختصر ترین حکومت تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی، سیلاب بہت بڑا چیلنج تھا، سیلاب کے دوران چاروں صوبوں نے دن رات محنت کی،سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی کے ذریعے 80 ارب تقسیم کیے گئے بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب کے دوران دن رات کام کیا،سیلاب کے دوران کسی صوبے کے ساتھ تفریق نہیں کی گئی، مہنگائی کا طوفان ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا گزشتہ حکومت کی غفلت سے داخلی و خارجہ محاذ پر پاکستان کا نقصان ہوا، چاروں صوبوں کی نمائندگی مخلوط حکومت میں شامل تھی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم سب 16 ماہ یکجا رہے، سمجھتا ہوں کہ سب نے مل کر اس کشتی کوپار لگانے کی پوری کوشش کی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر جگہ بے پناہ محنت کی ،پاکستان بچانے میں سب نے اپنی سیاست کو قربان کر کے ریاست کوبچایا، تاریخ آپ لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ہماری قومی خزانے کو بھرنے کی سوچ تھی، آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ہم نے ہمت نہیں ہاری، اسحاق ڈار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،قرضوں کو رول اوور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں،چینی نائب صدر نے دورہ کر کے ثابت کیا کہ پاکستان بہترین دوست ہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کے خلاف بد ترین سازش تھی،9 مئی پاکستان کے سپہ سالار کے خلاف سازش تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے جتھوں کو تیار کیا تھا،9 مئی پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش تھی ، اگر خدانخواستہ وہ کامیاب ہو جاتی تو پاکستان کا کیا حشر ہوتو اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا، نہ ہی اس کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ ہیں، وہ صورتحال اتنی بھانک ہوتی جس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا ، اللہ نے ہمیں اس بدترین ناپاک ساز ش سے بچایا، کس طرح سے شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ، آج ہماری حکومت کا آخری کابینہ کا اجلاس ہے ، شائد پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی کوئی اور مثال نہیں ہے ، جہاں چاروں صوبوں کی لیڈر شپ اس طرح حکومت میں شامل ہے ، اس سے بعض فیصلے کرنے میں بہت آسانی ہوئی ، چاروں صوبوں کی سپورٹ ملی، چاروں صوبوں نے اپنے صوبے کیلئے بھر پور کام کیا، یہ حسین امتزاج ہے ، یہ ایک گلدستہ تھا جس کے خوبصورت رنگ تھے ، اس طرح کی شراکت داری قائم ہوئی، تمام چیلنجز کے باوجود ، اپنے اپنے بیانیے ہونے کے باوجود یکجا ہوئے کہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے

    نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیلا کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ملکی سرحدوں کے محافظوں نے اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کی ،16 ماہ کسی سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور ناجائز تنگ بھی نہیں کیا ،موجودہ حکومت میں کسی کے خلاف نیب کیسز نہیں بنائے ،پی ٹی آئی کا دور ظلم اور زیادتی کا فاشٹ دور تھا ، آج رات ایوان کی اجازت سے صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے ایڈوائز بھجوں گا ،قرارداد کے ذریعے اس بات کا اعادہ کریں کہ قیامت تک 9 مئی جیسے واقعات نہ ہوں ، میری زندگی کا سب سے زیادہ مشکل امتحان یہ 16 ماہ تھے ، میں نے اتنا بڑا امتحان 38 سالہ سیاسی کیرئیر میں نہیں دیکھا ، دھرنوں ، لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہوں تو کون سرمایہ کاری کرے گا جو پاکستا ن کے ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے تھے انکا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ، کیا کیا سانحات ہوئے لیکن کسی نے اپنے کارکن کو نہیں کہا کہ جا کر حملہ کردو،

    شہباز شریف نے الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کرانے کا اعلان کر دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

     ہم عوام کے نمائندے ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے

  • نگران وزیراعظم،جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار

    نگران وزیراعظم،جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار

    جلیل عباسی جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار

    نگراں وزیراعظم کے امیدوار جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ہیں جلیل عباس جیلانی کا تعلق ملتان سے ہے۔ 2013 سے 2017 تک امریکہ میں پاکستان کے ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ قانون میں بی اے اوردفاعی امورمیں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے جلیل عباس جیلانی امریکا اوربھارت میں سفیر کی ذمےداری نبھا چکے ہیں وہ پیشہ ور سفارت کار ہیں بطورسیکریٹری خارجہ تعیناتی سے پہلے بیلجیئم، لکسمبرگ اوریورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رہے اور سفارتی ذمے داریوں کے دوران برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرکے ساتھ بھی مسلسل رابطےمیں رہے،وہ جدہ اور لندن میں بھی تعینات رہے جبکہ کینبرا میں ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی فائزرہ چکے ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی دیا ہے، تاہم آج اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے مابین ملاقات اور مشاورت نہ ہو سکی، آج ملاقات ہونی تھی جو ملتوی کر دی گئی ہے،راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اہم مصروفیت ہے اس وجہ سے آج نہیں مل سکتا کیئر ٹیکر وزیراعظم کا نام وزیراعظم سے ملاقات کر کے پتا چلے گا، وزیرِ اعظم کسی کا بھی نام دے سکتے ہیں،میں کچھ نہیں کہہ سکتا،

    راجہ ریاض سے کل ملوں گا ،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اور قومی اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کل ملوں گا آئین کی رو سے ہمارے پاس مشاورت کے لیے 3 دن ہیں

    آج حکومت کا ممکنہ آخری دن ہے وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے سمری پر وزیراعظم تاریخ لکھیں گے اور صدر کو بھیج دیں گے ، صدر 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے کے پابند ہیں،

     نگران سیٹ اپ کی تشکیل پراتحادی جماعتوں کا اجلاس

    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

  • فوج کے پاس مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے،آرمی چیف

    فوج کے پاس مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائیو فائراور جدید ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا ،آرمی چیف نے لانگ رینج آرٹلری گنوں کی شوٹ اور اسکوٹ صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا،آرمی چیف نے عملے کی جدید ترین ہتھیاروں پر مہارت کو سراہا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لئے زندہ ہے،پاکستانی فوج کے پاس مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے،آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کے دستوں کی طرف سے دکھائے جانے والے جارحانہ جذبے کو سراہا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • عمران خان کی اپیل پر نوٹسز جاری، فوری سزا معطلی کی درخواست مسترد

    عمران خان کی اپیل پر نوٹسز جاری، فوری سزا معطلی کی درخواست مسترد

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ٹرائل کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے اہیل پر سماعت کی،روسٹرم پر 35 سے زائد وکلاء موجود تھے، عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے

    عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے وکلاء کو حراساں کرنے کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اٹھا دیا ،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی اور سسٹم کی بحالی کے لیے قربانیاں دیں، وکلاء کو ہراساں کیا جارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر کو چیمبر میں بلا لیا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت کے بعد آپ میرے چیمبر میں آجائیں،

    عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف کارروائی کی استدعا کردی. لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ ملزم کے حق دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل آپ کے سامنے زیر التوا ہے،جب ایک کیس میں حق دفاع کی اپیل زیر التوا ہو تو ماتحت جج کیسے کیس کا فیصلہ سنا سکتا ہے، جج نے دو دن کا انتظار تک نہیں کیا، کل آپ حق دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست سنیں گے، ملزم کو سزا ہوچکی ہے اب آپ کیا درخواست سنیں گے؟ ایک ایڈشنل سیشن جج اگر عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کرے گا تو پھر یہاں کونسا نظام انصاف ہے؟ لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی سزا آج ہی معطل کردی جائے،

    عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی درخواست پر لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر آکر دلائل شروع کیے تو کیس کے مرکزی وکیل خواجہ حارث اپنی کرسی پر جا کر بیٹھ گئے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا سارا ریکارڈ طلب کر لیا

    عمران خان کے وکلا نے عدالت میں کہا کہ نوٹسز کررہے ہیں تو سماعت کل کے لیے رکھیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ریکارڈ منگوانا ہے، کل سماعت ممکن نہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ عام حالات میں ، میں آخری آدمی ہوں جو کیس چھوڑ کر کسی جج پر بات کروں گا، دکھ ہوتا ہے جب ایسی چیزیں سامنے آتی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی تمام گزارشات آرڈر میں آبزرو کریں گے، خواجہ حارث نے کہا کہ اس کیس میں سزا معطلی عمران خان کا آئینی حق ہے، ٹرائل جج نے تیسرے ہی دن فیصلہ کردیا،تیسرے نہ صحیح، پانچویں دن فیصلہ کر دیتے،کیا جلدبازی تھی؟ اگر چھ ماہ بعد آپ نے اس سزا کو ختم کرنا ہے تو ایک دن بھی عمران خان جیل کیوں رہیں؟ توشہ خانہ کیس میں ایک بھی گواہ نے یہ نہیں کہا عمران خان نے جرم کیا ہے،اس کیس میں صرف جج صاحب نے کہا جرم ہوا ہے، اس کیس میں جرم کی نیت کا پہلو ہی موجود نہیں جس کی عدم موجودگی میں سزا ہو نہیں سکتی،

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ اپیل اسی طرح سنی جائے جیسے روزانہ کی بنیاد پر جج ہمایوں دلاور نے ٹرائل چلایا، 5 اگست کو کیا کچھ ہوا؟ خواجہ حارث نے عدالت میں بتایا خواجہ حارث نے اپنے ایسوسی ایٹ کے وٹس ایپ وائس نوٹ کا ٹرانسکرپٹ ججز کے سامنے رکھ دیا ،خواجہ حارث نے اہم تصاویر ججز کے سامنے رکھ دیں ،میں 5 اگست کو جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں لیٹ کیوں پہنچا؟ خواجہ حارث نے عدالت میں ثبوت دے دیئے،اور کہا کہ میرے منشی کو ہائیکورٹ داخلے سے روکنے والے افراد کی تصویر موجود ہے، میں نے منشی سے کہا کہ خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا آڈیو نوٹ بھیج دو، میں آڈیو نوٹ کا ٹرانسکرپٹ عدالت کے سامنے لایا ہوں، اب عدالت دیکھ لے کہ یہ سزا معطلی کا مثالی کیس ہے یا نہیں۔جج نے کہا کہ فیصلہ کر چکا ہوں، اب آپ کو نہیں سن سکتا، جج نے مجھے مکمل نظر انداز کرتے ہوئے فیصلہ سنانا شروع کر دیا،ہم نے کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف دو درخواستیں دائر کیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کیا،ٹرائل کورٹ نے ہمیں سماعت کا مناسب موقع دیے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا،

    عمران خان کی توشہ خانہ میں سزا کو فوری طور پر معطلی کی درخواست مسترد کر دی گئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل میں نے میڈیکل چیک اپ کروانا ہے شاید میں کل دستیاب نہ ہوں، چھٹیوں کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کر رہے، آپ فکر نہ کریں اگلے چار پانچ دنوں میں درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیں گے،

    قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہائیکورٹ بار روم آمد ہوئی،چیف جسٹس نے ہائیکورٹ سے بار روم جانے کے راستے کا افتتاح کیا ،بار روم سے ہائیکورٹ کی جانب جانے والے گیٹ افتتاح کے بعد کھول دیا گیا .گیٹ کھلنے سے بار روم سے بآسانی ہائیکورٹ تک رسائی ہوسکے گی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نوید ملک کی دعوت پر ججز نے بار روم کا دورہ کیا ، چیف جسٹس کے ساتھ دیگر ججز بھی شامل تھے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ،جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں ،بار روم میں ججز سے ہائیکورٹ بار کے وکلاء کی ملاقات بھی ہوئی

    واضح رہے کہ عمران خان کو  توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • وکیل قتل کیس، عمران خان کو 24 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    وکیل قتل کیس، عمران خان کو 24 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے عمران خان کو وکیل قتل کیس میں 24 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا

    کوئٹہ میں وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے 24 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل قتل کیس میں گرفتاری سے روک دیا ،شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی نے ججز پر اعتراض اٹھا دیا ،عدالت نے کہا کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارنہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی اور جسٹس مظاہر نقوی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ،دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکیل امان اللہ کو بیٹھنے کی ہدایت کی ،جسٹس مظاہر نقوی کی ہدایت کے بعد وکیل امان اللہ کنرانی نے بینچ ممبران پر اعتراضات اٹھا دئیے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ کیا اپ نے ایف آئی آر پڑھی ہے ؟ وکیل امان اللہ کنرانی نے کہا کہ میں نے آپکا فیصلہ بھی پڑھا ہے ،غلام محمد ڈوگر کیس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نے از خود نوٹس لینے کا لکھا جسٹس حسن اظہر رضوی کے خلاف بھی سندھ ہائیکورٹ میں کیس زیر التواء ہے ،

    جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ایسے بات کرنے والے؟ امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جج بنیں گے تو ہم حاضر ہیں، ججز پارٹی بنیں گے تو پھر ہم کیا کریں گے ،جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے ؟ کیا وکیل کا یہ رویہ ہوتا ہے، جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا کہ
    آپ کے جو اعتراضات ہیں وہ تحریری طور پر لکھ کر دیں، ہم کیس ملتوی کررہے ہیں،

    جسٹس مظاہر علی اکبرنے کہا کہ ہم بے جان نہیں اپنی بات کا جواب نہ دیں،امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہم بھی غلام نہیں، ججز تنخواہ لیتے ہیں،اپ ڈنڈا ماریں گے تو پھر ہم کیا ہم کھڑے رہیں

    امان اللہ کنرانی بولے "اگر آپ پارٹی بنیں گے تو ہم بات کریں گے” جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "آپ کو یہاں یہ سب کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے؟ ہم کمزور نہیں ہیں آپکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ امان اللہ کنرانی بولے ” جج صاحب آپ شاوٹ نا کریں میں کوئی غلام نہیں ہوں”جسٹس مظاہر نقوی نے کہا "ہم بھی غلام نہیں ہیں”

    جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ جب تک عدالت کی عزت نہیں کریں گے ہم آپکو نہیں سنیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اپنے الزامات واپس لیں، ہم نے 35 سال عزت سے گزارے ہیں، آپ نے الزامات لگائے اب بتائیں میرے اوپر کوئی ایف آئی آر ہے، جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل امان اللہ کنزانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بینچ سے معافی مانگیں ،وکیل امان اللہ کنزانی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں ،جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہمیں آپکی معافی قبول کرتا ہوں ،جسٹس یحیی آفریدی نے جسٹس مظاہر نقوی سے استفسار کیا کہ آپکی کیا رائے ہے ؟ جسٹس مظاہر نقوی نے جواب دیا کہ میں زبانی معذرت قبول نہیں کرتا ،،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ٹھیک ہے میں قبول کرتا ہوں ،جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ
    امان اللہ کنرانی صاحب آپ بیان تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگیں ،امان اللہ کنرانی نے کہا کہ میں تحریری طور پر معافی نہیں مانگوں گا آپ میرے خلاف کاروائی چلائیں ،جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کریں گے،

    وکیل امان اللہ کنرانی نے کمرہ عدالت میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی اور کہا کہ آپ تو بڑے ہیں میں معافی مانگ لیتا ہوں، آپ جج بنیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر پارٹی بنیں گے تو میں بولوں گا، وکیل امان اللہ کنرانی نے جسٹس مظاہر نقوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بننا ہے تو آپ کرسی سے اتر جائیں،

    جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

    بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

  • پاکستان کی ترقی کا جامع پلان وجود میں آچکا،آرمی چیف کا شکر گزار ہوں،وزیراعظم

    پاکستان کی ترقی کا جامع پلان وجود میں آچکا،آرمی چیف کا شکر گزار ہوں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا،آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر نے وزیراعظ٘م کا استقبال کیا

    وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شہبازشریف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے ،وزیراعظم شہداء،غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،وزیراعظم نے شہدا، غازیوں، ان کے خاندانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے دہشت گردی کے جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا، وزیراعظم نے شہدا کے 70 خاندانوں، 30 جنگی زخمیوں میں چیک تقسیم کیے ،شہدا کے وارڈز میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے

    وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا اور غازیوں نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 14 اگست کی آمد ہے، پاکستان 76 سال کا ہوجائے گا، شہدا اس دنیا سے چلے گئے لیکن پاکستان کو محفوظ کرگئے، شہدا پاکستان کو دشمن کی میلی آنکھ سے ہمیشہ کیلئے بچا گئے، ہمیں سکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان کو محفوظ کرنا ہے،عوام منتظر ہیں پاکستان کب قرضوں سے جان چھڑا کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ،وسائل کی بندربانٹ کے بجائے منصفانہ تقسیم کے نظام پر متحد ہو جائیں ،پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے، پاکستان کی ترقی کا جامع پلان وجود میں آ چکا ہے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکرگزار ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی یہ قربانیاں پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک جاری ہیں انہوں نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مو ت کا مقابلہ کیا۔شہداء، غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے،ہمارا امن، آزادی اس مٹی کے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر ان کے اہل خانہ کو سلام، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کے منہ سیاہ رہیں گے،کل حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی .آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردیں گے۔حکومت اور اداروں نے مل کر پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا ایک جامع نظام وضع کرلیا ہے اس ضمن میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پاکستان جوہری طاقت ہے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا .

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • صحافیوں کی تنقید حقائق پر مبنی ہو تو بہت مدد ملتی ہے، وزیراعظم

    صحافیوں کی تنقید حقائق پر مبنی ہو تو بہت مدد ملتی ہے، وزیراعظم

    صحافیوں، میڈیاورکرز، فنکاوں اور ٹیکنیکل ریسورس کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کی تقریب ہوئی

    وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صحافیوں اور فنکاروں کیلئے بڑا اہم دن ہے،صحافی بڑے کٹھن حالت اور چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صحافت کے میدان میں یہ ایک انقلابی قدم ہے،مریم اورنگزیب نے بہت نیکی کا کام کیا ہے،اعظم نذیر تارڑ نے تمام قوانین کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے،اعظم نذیر تارڑ صاحب کی بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی جاں بحق صحافیوں کے ورثا کیلئے اسپیشل فنڈ کا اعلان کرتا ہوں، جاں بحق صحافیوں کے ورثا کو 40 لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ سے ملیں گے صحافیوں کی تنقید حقائق پر مبنی ہو تو بہت مدد ملتی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کیلیے صحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے اس کیلیے مریم اورنگزیب صاحبہ انکے سیکرٹری اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بہت بڑی ذمہ داری ادا کی ہے۔مریم اورنگزیب کیساتھ مشاورت کیساتھ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کا میں انتہائی انکساری کیساتھ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ صحافی بھائی اور بہنیں جو اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں اسکے کیلیے ایک سپیشل فنڈ کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ،مجھے اس ذمہ داری پر 16 ماہ ہوچکے ہیں اس دوران کسی صحافی یا کالم نویس نے ہمارے حق میں یا ہمارے خلاف کوئی سٹوری لکھی ہو تنقید کی ہو میں نے آج تک کسی سے گلہ تک نہیں کیا کیونکہ یہ آپکا فرض ہے۔

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

  • توشہ خانہ کیس، سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ کیس، سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے

    عمران خان کی اپیل پر سماعت کل ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پرمشتمل بینچ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کرے گا

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی،عمران خان کی طرف سے وکیل خواجہ حارث نے اپیل دائر کی،عدالت سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے اور مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔

    اپیل دائر کرنے کے بعد وکیل کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی الیکشن کمیشن کے تمام تحفظات دور کرلیں گے ہم انٹراپارٹی الیکشن کرچکے تھے، جو اسٹیٹمنٹ ریکارڈ ہوا اس کی وضاحت الیکشن کمیشن کو دینگے اپیل فائل کررہے ہیں جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل جائے گا آج اپیل کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی تین سال کی نااہلی واپس لینے کی درخواست بھی دائر کررہے ہیں ہماری استدعا ہے کہ آج اگر کیس کو نہیں سنا گیا تو کل اس کو سن لیا جائے چیئرمین تحریک انصاف ہی چیئرمین رہیں گے ،

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا ،رجسٹرار آفس نے توشہ خانہ کیس کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر اپیل کو نمبر ,922, 921 الاٹ کیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ کیس واپس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی ،چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم نے اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ جمع کرادی

    واضح رہے کہ عمران خان کو تین روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت،خراج عقیدت پیش

    میجر طفیل محمد شہید کا یوم شہادت،خراج عقیدت پیش

    میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 65 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    بھارت کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کو جوان دل مجاہد ، میجرطفیل محمدشہید کاآج 65 واں یوم شہادت ہے ، میجر طفیل نےوطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج اس وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے سپوتوں کا یوم شہادت بڑے اہتمام سے مناتی ہے۔ان کامزاربورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔

    میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر طفیل محمد شہید کو ان کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی گئی پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے

    پاکستان کا مستقبل اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت و تکریم سے جڑا ہے۔ وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطہ نہیں بلکہ ایک فکر اور نظریہ ہے۔ اس ارضِ وطن کی آبیاری میں شہداء کا مقدس خون شامل ہے۔ میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) بھی اس عظیم قوم کے ایک ایسے بہادر سپوت تھے جنہوں نے اپنی شجاعت، بہادری اور وطن سے وفا کی انمٹ داستان رقم کی۔ پاکستان کا مستقبل اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت و تکریم سے جڑا ہے۔ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو ان کے ۶۵ویں یوم شہادت پر سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ میجر طفیل پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے دوسرے سپوت تھے ، میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے، 1943 میں انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے جون 1958ء میں میجر طفیل محمد کی تعیناتی ایسٹ پاکستان رائفلز میں ہوئی۔ اگست 1958ء کے اوائل میں انہیں لکشمی پور کے علاقے میں ہندوستانیوں کا راستہ روکنے کا حکم ملا ،میجر طفیل محمد نے لکشمی پور میں بھارتی چوکیوں کا صفایا کرتے ہوئے ملک کی آخری دم تک حفاظت جاری رکھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ آپ کو فاتحِ لکشمی پور کا اعزاز بھی دیا گیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • فنڈنگ کیس،جواب جمع کرانے کا بھی آٹھ سالہ پروگرام ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کا وکیل سے مکالمہ

    فنڈنگ کیس،جواب جمع کرانے کا بھی آٹھ سالہ پروگرام ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کا وکیل سے مکالمہ

    ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

    پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی نے ضمنی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،معاون وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا ریکارڈ غائب کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کتنے ضمنی جوابات جمع کرائیں گے؟ معاون وکیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہم مجبور ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہم پھر آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیں؟ گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کیلئے حتمی وقت دیا گیا تھا، اس کیس میں پہلے متعدد مرتبہ جواب کیلئے موقع دے چکے ہیں،

    معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکے، حالات کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیر ہورہی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری موقعے کا مطلب آخری موقع ہی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت کے آرڈر پر کیا کرے؟ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن تمام کیسز کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے،آپ کا جواب جمع کرانے کیلئے بھی آٹھ سالہ پروگرام لگ رہا ہے، معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دفاتر پر دھاوے بولے گئے، سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور منصور نے اج سے قبل اپنے تمام وعدے پورے کیے، اس کیس میں مزید کاروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی روشنی میں کریں گے،

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کے حق کرانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل محفوط فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،جواب جمع کروانے کے لئے وقت مانگ لیا
    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی،پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ