Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

    چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

    پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے درج کیا ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز اور مونس کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر لیے ،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانامہ سیکنڈل کے راستے مبینہ کروڑوں روپے بٹورے ،چوہدری پرویز الہی و دیگر نے مبینہ منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیلئے پانامہ میں کمپنیوں کا استعمال کیا ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہی و دیگر کے خلاف پانامہ سکینڈل کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ،چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الہی اور جبران خان پر مقدمہ درج کیا ،

    ‏لاہور کی اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی . اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی 10 لاکھ مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی خصوصی سینٹرل جج علی رضا اعوان نے فیصلہ سناتے ہوئے فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

    عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر گذشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا، پرویز الہیٰ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیس سے پہلےان کے موکل کو دو کرپشن کیسز سے ڈسچارج کیا گیا، ان کے خلاف کوششوں کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں لائے جا سکے، صرف سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے-

    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    اس سے قبل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبداصمد نے اپنے دلائل میں گذشتہ روز کہا کہ پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کیس میں پرویز الہیٰ پر الزام ہے کہ ان کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں، من پسند افراد کی تقرری کی گئی جبکہ قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

    اس سے قبل چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات ہوئی،چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اُن کے پاؤں میں سوجن ہے چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیٹے سالک حسین کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا تھا انہوں نے پرویز الہٰی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ماضی میں بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں اس ملاقات کے فوراً بعد حکومت پنجاب نے مستعدی دکھائی اور پرویز الہٰی کے لیے جیل میں ’بہتر کلاس‘ کی سہولیات فراہم کردی گئیں-

    ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،مرتضیٰ وہاب

  • عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    عمران خان کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    سپریم کورٹ ، بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی ،

    بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا،انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کوقتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا

    چیئرمین اوگرا کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ملاقات کے لیے خط لکھنے کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اوگرا کو بلا کر خط سے متعلق پوچھ لیتے ہیں، کچھ تو عدالتی تقدس کا احترام ہونا چاہیے ، چیئرمین اوگرا کے وکیل نے اظہار ندامت کیا،چیئرمین اوگرا نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ،خط میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی خواہش کی، خط میں کہا گیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات کی ہدایت کی،

    اوگرا سے متعلق کیس میں پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کیساتھ عجیب عجیب باتیں شروع ہوگئی ہیں ، قائمہ کمیٹیاں عدالت کے متوازی اختیار استعمال کرنے لگ گئی ہیں ،کمیٹیوں کا کام قانون سازی ہے اس کو دیکھیں ،اٹارنی جنرل کو بھی کہا ہے کہ انہیں بتائیں کہ متوازی اختیار استعمال نہ کریں ، کمیٹیوں کے ایسا کرنے سے تنازع کے علاؤہ کچھ نہیں ہوگا ،پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے دلائل شروع کر دئیے

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے،وزیراعظم

    لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے،وزیراعظم

    حنیف عباسی کو باکو لیکر جائیں ان کو دن میں تارے نظر آجائیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے اور راولپنڈی اسلام آباد کی قیادت نے دن رات محنت کی، میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے خدمت کی ذمہ داری اٹھائی ہے، عوام اس کے سالوں سے منتظر تھے، چئیرمین ایف ڈبلیو او موجود ہیں، اس ادارے سے تعارف جنرل کرامت کے دور میں ہوا، جب پہلی دفعہ مجھے اور نواز شریف کو خادم منتخب کیا، ہم نے ان کو درخواست کی کہ لاہور میں سڑکوں کا کام شروع کریں، جنرل صاحب نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایل سی شہروں میں کام نہیں کرتی، لاہور کی وہ سڑکیں آج بھی چل رہی ہیں، میں صبح 6 بجے یا رات 11 بجے گزرتا تھا کرنل شاہد موقع پر موجود ہوتے تھے، 2008 میں جب دوبارہ منتخب ہوا تو ان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ایسا معیار سیٹ کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ہوش آگیا، چئیرمین ایف ڈبلیو او سے گزارش ہے کہ اسی معیار کو واپس لیکر آئیں، ان میں صلاحیت ہنر اور وسائل بھی ہیں,

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ فی الفور اپنی ٹیم باکو لیکر جائیں،لاہور کے حوالے سے لگتا ہے کہ وہ شاندار شہر بن گیا ہے، آذربائیجان کو اللہ نے تمام قدرتی وسائل سے نوازا، باکو شہر دیکھنے والا ہے، ترکی سے بھی ہمارے قریبی تعلقات ہے،حنیف عباسی کو بڑا شوق ہے پھول بوٹے لگانے کا، ان کو باکو لیکر جائیں ان کو دن میں تارے نظر آجائیں گے، یہ سال ہر لحاظ سے طوفانی سال تھا، پاکستان ضرور قائد کا پاکستان بنے گا، آج ہم نے چین کے ساتھ ایٹمی توانائی کا 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    دستور کے پچاس سال مکمل، باغ دستورکا سنگ بنیاد رکھا گیا
    دوسری جانب اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈی چوک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب دستور کے پچاس سال مکمل ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے، آج باغ دستور سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ،آئین ایک مقدس کتاب ہے لیکن اس کے ساتھ بڑا کھلواڑ کیا گیا،2008 کی اسمبلی میں مختلف نظریات کے لوگ تھے لیکن اٹھارہویں ترمیم پر سب متفق ہوئے، دستور پاکستان کو آج ایک ایسا مقام دیں گے جس کی آنے والی نسلوں نے حفاطت کرنی ہے، دعا یےکہ سی ڈی اے اس پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرے،یہاں اگست میں یادگار نصب کی جائے گی،اسکول کالجز کے بچے اور شہری یہاں زیادہ سے زیادہ آئیں،

  • اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

    اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

    اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ،اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دیا گیا ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی اعظم سواتی کو فردجرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھا تھا اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اعظم سواتی کی رہائشگاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے گا

    تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ضمانت پر ہیں، اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے کئی شہرون میں مقدمات درج ہیں،ا عظم سواتی کی قبل ضمانت ہوئی تھی، سپیشل جج نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی دوبارہ یہ جرم کرتے ہیں تو قانون کے مطابق کام کیا جائے،

    سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اور اعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم پر رہنماؤں کی طلبی
    دوسری جانب ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ایف آئی اے نے تین اہم رہنماؤں کو 22 جون کو طلب کیا ہے اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور ہوگی

  • الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمرکے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان،فواد چوہدری ، اسد عمر کے خلاف فر دجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 11 جولائی کوعمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے-

    قبل ازیں 17 جون کو بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے عدالت نے کہا تھا کہ 24 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا

    عدالت نے مقدمے کی نقول فواد چوہدری کو فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیاواضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا، فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا الزام ہے۔

    عمران خان جو مرضی اسٹریٹجی اپنائیں،میں اتفاق نہیں کرتا،اسد عمر

    مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک

    فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی الزام کے تحت دو جگہ کارروائی نہیں ہوسکتی،الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ انتظامی اتھارٹی ہے، اسی معاملے پر عدالت بھی کارروائی کررہی ہے،الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس مل گیا مگر تاحال تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، عدالت نے ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،

  • عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول

    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول

    چئیرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول ہونا شروع ہو گیا۔

    روس کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس آر ٹی نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی سے اہم سوال پوچھ لیے ،میڈیا ہاؤس آر ٹی کا کہنا تھا کہ ”چئیرمین تحریکِ انصاف کبھی کہتے ہیں میرے خلاف امریکہ کی سازش تھی۔ کبھی جنرل باجوہ کا نام لیتے ہیں۔ وہ خود نہیں سمجھ پا رہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے؟ وہ الجھن کا شکار ہیں .میڈیا ہاؤس نے سوال پوچھا کہ ”اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی ایسا شخص پاکستان چلا سکتا ہے، کیا کسی ملک کے لیڈر کو ایسا ہونا چایئے؟

    عمران خان نے اپنے کئے ہوئے جرائم کا سامنا نہیں کیا،امریکی میڈیا ہاؤس
    امریکی میڈیا ہاؤس The Diplomat نے تحریکِ انصاف کے چیرمین کی سیاست کو سر عام بے نقاب کر دیا ،The Diplomat کا کہنا تھا ”چئیرمین تحریکِ انصاف نے ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کیا ہے۔ اپنے کئے ہوئے جرائم کا سامنا نہیں کیا“مزید کہنا تھا کہ ”9مئی کو جو انہوں نے نفرت انگیز بیانیہ پھیلایا اس کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ بلکہ دھمکی دی کہ اگر ان کے خلاف کچھ ہوا تو حکومت اور باقی سیکیورٹی ادارے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے“

    چییرمین پی ٹی آئی کے پسندیدہ اور ان کو اہمیت دینے والے جریدے فارن پالیسی نے بھی ان کے سیاسی بیانیے کو زمین بوس کر دیا ،فارن پالیسی جریدے کا کہنا تھا کہ ”چئیرمین پی ٹی آئی آج وہی بھگت رہے ہیں جو کل انہوں نے عوام کی سوچ میں زہر بھرا تھا“

    روس ہی کے میڈیا ہاؤس آر ٹی نے چیئر مین پی ٹی آئی کے نظریے کو بُری طرح سے بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ”آج آپ جمہوریت کی بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے۔ جب آپ کی حکومت تھی تو تب آپ نے بے نظیر قتل کیس پر بات کیوں نہیں کی؟ان پر بھی تو قاتلانہ حملہ ہوا تھا!“

    روس ہی کے میڈیا ہاؤس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”آج جب کہ آپ کی حکومت نہیں ہے تو آپ آزادیِ صحافت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ آپ ارشد شریف کے قتل اور صحافی عمران ریاض کی غیر قانونی گرفتاری کی بات کر رہے ہیں۔ آپ ضرور آواز اٹھائیں لیکن جب آپ کے دورہِ حکومت میں صحافیوں پرجو تشدد ہوا اور میڈیا پر جو پابندیاں عائد تھیں اس کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا؟کیا بطور وزیر اعظم آپ کی ذمہ داری نہیں تھی کہ آپ اس سب کے خلاف آواز اُٹھاتے“

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی، خواجہ آصف

    یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی، خواجہ آصف

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں کئی معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 70 کی دہائی سے شروع ہوا، جب ہمارے لوگوں نے روزگار کے لئے بیرون ملک جانا شروع ہوا۔ کسی حد تک اس کاروبار کو ریگولرائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں یہ غیر قانونی کاروبار کی شکل اختیار کر گیا جن اداروں کے مفادات اس کاروبار کے ساتھ وابستہ ہیں وہ بھی اس جرم میں ملوث ہیں۔ یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی۔ یونانی شہریوں نے اپنی انتظامیہ کی غفلت پر احتجاج کیا۔ ہماری مدت ختم ہونے سے قبل اس کاروبار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جانا چاہئیے۔ اگر ہماری معیشت درست ہوتی تو لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوتے۔

    جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے یہ کون لوگ کررہے ہیں؟ مولانا عبدالاکبر چترالی
    مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ سوچنا چاہیئے یہ لوگ ملک چھوڑ کر اس طریقے سے کیوں جاتے ہیں اس ملک میں 25 ایجنسیاں کام کرتی ہیں جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے یہ کون لوگ کررہے ہیں کہاں پہ کررہے ہیں ایجنسیوں کو سب پتہ ہے ہم نے یہاں ہر بات کی اور پھر ان کی گرفتاری ہوئی اس کا مطلب ہے ان کو پتہ ہے اگر ان لوگوں کو سخت سزا دی جائے تو وہ باقی لوگوں کے نام بھی لیں گے

    حکومت کو بڑی ہی سختی کے ساتھ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہئے ،اسپیکر قومی اسمبلی
    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ کشتی ڈوبنےکا جو خوفناک حادثہ ہوا ہے اس سے پورا ملک رنجیدہ ہے اور افسوس میں ڈوبا ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو بڑی ہی سختی کے ساتھ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہئے جو معصوم لوگوں کو روزگار کا جھانسہ دے کے ایسے حالات سے دوچار کرتے ہیں، میری تمام ممبران سے گزارش ہوگی کہ آپ اپنے اپنے حلقے کے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں کہ اس طرح کے لوگوں کے ہتھے چڑھنے سے بچیں کیونکہ اس سے پاکستانیوں کا تواتر سے بہت نقصان ہو چکا ہے، حکومت کو خاص طور پر جو لوگ اس مکروہ کاروبار میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن ہونا چاہئے اور ان کو قرار واقعی سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز میں یونان میں کشتی الٹنے کے واقع میں جاں بحق افراد، سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ، موٹروے کلر کہار بس حادثے میں جاں بحق افراد اور ملک بھر میں مختلف حادثات میں وفات پاجانے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

  • سپریم کورٹ، ریویوآف ججمنٹ اینڈ آرڈرزایکٹ کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

    سپریم کورٹ، ریویوآف ججمنٹ اینڈ آرڈرزایکٹ کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

    سپریم کورٹ پنجاب انتخابات اور ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل تھے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ آرٹیکل 188 نظرثانی کی حدود کو محدود نہیں کرتا،آرٹیکل 184(3) کے مقدمات میں نظرثانی کا دائرہ بڑھانا امتیازی سلوک نہیں، سپریم کورٹ میں اپیلیں ہائیکورٹس یا ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف آتی ہیں، آرٹیکل 184(3) کا مقدمہ براہ راست سپریم کورٹ میں سنا جاتا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے نظرثانی کا دائرہ بڑھایا گیا اس پر سوال اٹھا ہے، بھارتی سپریم کورٹ میں اس نوعیت کے کیسز میں اپیل کا حق نہیں دیا گیا، سوال یہ ہے کیا قانون سازی سے نظرثانی کا دائرہ اتنا بڑھایا جا سکتا ہے؟ نظرثانی کا اتنا دائرہ بڑھانے کی وجوہات بھی سمجھ نہیں آتی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں نظرثانی کیلئے الگ دائرہ کار رکھا گیا ہے، نظرثانی میں اپیل کے حق سے کچھ لوگوں کیساتھ استحصال ہونے کا تاثر درست نہیں، اٹارنی جنرل صاحب آہستہ آہستہ دلائل سے ہمیں سمجھائیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ اپیل کے حق سے پہلے آئین لوگوں کا استحصال کرتا رہا ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ سے پہلے 184/3 میں نظرثانی کا کوئی طریقہ نہیں تھا، حکومتی قانون سازی سے کسی کیساتھ استحصال نہیں ہوا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون سازی کر سکتی ہے مگر نظرثانی میں اپیل کا حق دینا درست نہیں لگ رہا آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینے کیلئے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے،نظرثانی اور اپیل کو ایک جیسا کیسے دیکھا جا سکتاہے؟ عدالت کو حقائق کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا، اگر نظر ثانی کا دائرہ اختیار بڑھا دیا جائے تو کیا یہ تفریق نہیں ہوگی، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے متعلق متعدد فیصلے موجود ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک آئینی معاملے کیلئے پورے آئین کو کیسے نظر انداز کریں؟

    سب ہی اتفاق کرتے ہیں کہ مقننہ نظرثانی کا دائرہ اختیار بڑھا سکتی ہے،چیف جسٹس
    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اگر 184(3) کا سکوپ بڑھ گیا ہے تو اس پر نظرثانی کا دائرہ کار بھی بڑھنا چاہیے، پہلے فیصلہ دینے والے ججز نظرثانی کے لیے قائم لارجر بینچ کا حصہ بن سکتے ہیں، بینچ کی تشکیل کا معاملہ عدالت پر ہی چھوڑا گیا ہے، تلور کے شکار کے کیس میں نظرثانی 5 رکنی بینچ نے سنی، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین رکنی بینچ اگر فیصلہ دے تو کیا 4 رکنی بنچ نظرثانی کر سکے گا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ لارجر سے مراد لارجر ہے جتنے بھی جج ہوں،آئین نظرثانی کے دائرہ اختیار کو محدود نہیں کرتا،جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ کیا نظرثانی کے اختیار کو سول قوانین سے مماثلت دی جا سکتی ہے؟ سول قوانین صوبائی دائرہ اختیار میں ہیں اور ریویو ایکٹ میں صوبائی قوانین کا ذکر نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے سب ہی اتفاق کرتے ہیں کہ مقننہ نظرثانی کا دائرہ اختیار بڑھا سکتی ہے،حکومت نے نظر ثانی کو اپیل میں تبدیل کردیا جس کی ٹھوس وجوہات پیش کرنا لازم ہے، قانون سازی سے قبل محتاط طریقہ کار سے حقائق کو دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے،

    سپریم کورٹ نے ریویوآف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تمام درخواستگزاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواست گزار اپنے دلائل تحریری طور پر بھی جمع کرادیں ،درخواست گزار تحریری جوابات میں ریفرنسز بھی شامل کریں تا کہ مدد مل سکے ،ہم آپس میں مشاورت کرکے جلد فیصلہ سنائیں گے

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے،عمران خان کے وکیل کے عدالت میں دلائل

    درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے،عمران خان کے وکیل کے عدالت میں دلائل

    انسدادِ دہشت گردی عدالت ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواستوں پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ درخواست گزار عدالت میں موجود ہیں، تھانہ سنگجانی کا مقدمہ سب سے پرانا ہے، یہ 2022 میں مقدمہ درج ہوا،سب سے پہلے میں مقدمات کے پس منظر پر بات کرنا چاہوں گا، ہم تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکے ہیں،ہم جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوئے، تمام سوالات کے جواب دیئے، 493 کا ریلیف غیر معمولی حالات میں غیر معمولی شخصیات کو دیا جاتا ہے، ان مقدمات میں بدنیتی شامل ہے، درخواست گزار کا کرکٹنگ ہسٹری میں بہت صاف ریکارڈ ہے،درخواست گزار نے پاکستان کو بہت سے انعامات جتائے، درخواست گزار فلاحی بہبود کے کاموں میں بھی بہت آگے ہیں، شوکت خانم اسپتال اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،درخواست گزار ملک کے 22ویں وزیر اعظم رہے ہیں، درخواست گزار کے دور میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوا، درخواست گزار کے دور میں کرپشن کے مقدمات چلے جو اپنے اختتام کو پہنچے اور سزائیں ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام شروع ہوا، وزیر داخلہ ، وزیراعظم اور مخالف سیاسی لیڈران کا چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بغض تھا،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیسز کی مزید انکوائری تک بھی جائیں گے،
    وکیل صفائی نے کہا کہ شہبازگِل کے خلاف مقدمہ درج کرکے چیرمین پی ٹی آئی کو پہلی بار نشانہ بنایا گیا، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہبازگِل کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کسٹوڈیل ٹارچر کے خلاف آواز اٹھائی، چیئرمین پی ٹی آئی عدالت ہمیشہ آتے ہیں، وکلاء بھی ہمراہ ہوتے، چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں ادب و خاموشی سے کیس سنتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلاء کا عدالتی رؤیہ بہت اچھا اور واضع ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیمینا کو سلام پیش کرتا ہوں،کوئی نوجوان ہوتا تو 150 سے زائد کیسز کو دیکھ کر رک جاتا، چیرمین پی ٹی آئی عدالت سے انصاف چاہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا رؤیہ عدالت کے سامنے واضح ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیسز کی مزید انکوائری تک بھی جائیں گے، انسدادِ دہشت گردی عدالت صرف دہشت گردوں کے لیے مختص ہے،وزارت عظمیٰ چھوڑنے سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کا کیا کریمینل ریکارڈ ہے؟ بتایاجائے،صرف آج کے دن چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 17 فوجداری کیسز کی سماعتیں مقرر ہیں،

    پولیس دیکھتی کب زمان پارک کے لیے نکلیں اور مقدمہ درج کیا جائے
    وکیلِ صفائی نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ مدعی نہیں، تمام کیسز میں مدعی صرف پولیس ہے،پراسیکیوشن بتا دے چیئرمین پی ٹی آئی کو کس کیس میں گرفتاری درکار ہے، 5 مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے، دیگر میں نہیں ہوئے،وکیلِ صفائی نے کہا کہ یعنی پراسیکیوشن کو تمام کیسز میں چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری درکار ہے، وزارت عظمیٰ چھوڑنے سے قبل چیرمین پی ٹی آئی کا کیا کریمینل ریکارڈ ہے؟ بتایا جائے، صرف آج کے دن چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف 17 فوجداری کیسز کی سماعتیں مقرر ہیں، 2022 سے چئیرمین پی ٹی آئی کو جانتاہوں، تب سے زمان پارک صرف عدالتی پیشیوں کے لیے چھوڑا،گھر سے باہر انصاف لینے کے لیے نکلتے تو فوجداری کارروائی کے کیسز درج کیے گئے، پولیس دیکھتی کب زمان پارک کے لیے نکلیں اور مقدمہ درج کیا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی جب بھی زمان پارک سے نکلے تو ضمانت حاصل کرنے کے لیے نکلے، 2022 سے چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے،

    وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی، پولیس خود کبھی مدعی نہیں بنتی، انہیں مدعی چاہیئے،ضلِ شاہ کیس میں مدعی پولیس بنی، چیئرمین پی ٹی آئی کو گولیاں لگیں تو مدعی پولیس خود بنی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مدعی بننے کے لیے پولیس ہر وقت تیار رہتی ہے، جب تک سیاسی جنگ چلتی رہے گی یہ مقدمات چلتے رہیں گے، جب یہ جنگ ختم ہوجائے گی تب یہ مقدمات بھی ختم ہوجائیں گے، جب تک ختم نہیں ہوتے تب تک ہم آپکی عدالت آئے ہیں کہ گرفتاری سے بچایا جائے، پولیس کا رؤیہ قابلِ مذمت ہے جس پر سوالیہ نشان ہے،سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہو تو اسلام آباد پولیس کی ساکھ خراب ہوتی، چیرمین پی ٹی آئی کے اسٹیمینا کا تو پولیس کو معلوم نہیں ،انصاف عدالت سے ملنا ہے، پولیس سے نہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شاملِ تفتیش ہوں، عام آدمی بھی تھانہ جاتا ہے،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کہہ رہے چیرمین پی ٹی آئی کا اسٹیمینا زیادہ ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ کم سے کم عدالت میں بجلی تو لے آئیں،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 12 بجے بجلی آئے گی، پراسیکوٹر نے کہا کہ جہاں تک ریلیف بنتا ہے چیرمین پی ٹی آئی کودیا جا رہا ہے، وکیلِ صفائی نے کہا کہ کہا جاتا ہےکہ عام آدمی تو شامل تفتیش ہوتاہے لیکن چیرمین پی ٹی آئی نہیں ہوتے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ عام آدمیوں والا سلوک بھی تو نہیں ہوتا، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ نے دفع 109 پر دلائل نہیں دیئے،

    ہم نے ملزم عمران خان کو ویڈیوز دکھا کے تفتیش کرنی ہے،پراسیکیوٹر

    4 جولائی تک شامل تفتیش ہوں بصورت دیگر آپ زمہ دار ہوں گے،عدالت
    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کا معاملہ ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال تفتیش جوائن نہیں کی گئی،ڈی آئی جی کا آفس ساتھ ہے شامل تفتیش ہو جائیں ویڈیوز ہیں ڈی آئی جی آفس سیکیورٹی کے لحاظ سے محفوظ ہے ،ہم نے ملزم کو ویڈیوز دکھا کے تفتیش کرنی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ جوڈیشل کمپلکس میں کوئی کمرہ موجود نہیں جہاں تفتیشی افسر شامل تفتیش کر لیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلکس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے کوئی مخصوص کمرہ نہیں،عدالت نے جوڈیشل کمپلکس کے رجسڑار کو طلب کر لیا،جوڈیشل کمپلکس کے رجسٹرار سجاد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،اور کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے کمرہ فراہم کردیتے ہیں ،جج سکندر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے 4 جولائی تک مہلت دے دی ،عدالت نے کہا کہ 4 جولائی تک شامل تفتیش ہوں بصورت دیگر آپ زمہ دار ہوں گے ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی ،اسد عمر ،راجہ خرم نواز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

    انسدادِ دہشت گردی عدالت ،چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی،سابق وزیر اعظم وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے،اے ٹی سی جج نے کہا کہ دیگر دونوں ججز نے 4 جولائی تک ضمانت میں توسیع کا بتایا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعتراض نہیں، سیکیورٹی کے پیش نظر ایک ہی بار چیرمین پی ٹی آئی آجائیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات کی لسٹ دے دیں کن میں شامل تفتیش ہوئے اور کن میں نہیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست گزار مجموعی طور پر 5 مقدمات میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں،جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ باقی دونوں ججز نے مجھے 4 جولائی کی تاریخ بتا دی ہے، اس لیے ہم ایک دن رکھتے ہیں کیونکہ سکیورٹی انتظامات اور دیگر معاملات کرنے ہوتے ہیں،

    عمران خان اسد عمر کو سلام کر کے نکل گئے،بیٹھنے کے اشارے کے باوجود نہ بیٹھے
    تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی،اسدعمر جج سکندرخان کی کمرہ عدالت میں بیٹھے ہوئے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اور اسدعمر نے سلام کیا، ہاتھ ملایا ،اسدعمر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ساتھ کرسی پر بیٹھنے کی جگہ دی ،چیئرمین پی ٹی آئی اسدعمر کے ساتھ کرسی پر نہیں بیٹھے اور روسٹرم پر چلے گئے دونوں رہنماؤں کے درمیان کمرہ عدالت میں صرف سلام ہوا،

    khan and asad

    اسد عمر عدالت سے نکلے تو صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آپکے ساتھ رویہ کیسا تھا؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ فرسٹ کلاس، سب سے پہلے انہوں نے میری صحت پوچھی، صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، جس کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر ٹکٹ ملا تو ضرور الیکشن لڑوں گا

    چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ،جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک گاڑی کو داخلے کی اجازت مل گئی ،چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب جوڈیشل کمپلیکس میں دو گاڑیوں کے داخلے کی اجازت مانگی گئی تھی،

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟