Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران ایماند داری کےبھاشن دیتاتھا لیکن خود کرپشن میں لتھڑاپڑا. مریم نواز

    عمران ایماند داری کےبھاشن دیتاتھا لیکن خود کرپشن میں لتھڑاپڑا. مریم نواز

    مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدارجانے پرنوازشریف نے کبھی امریکا سے مددنہیں مانگی،جوایماند داری کےبھاشن دیتاتھاوہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے، نواز شریف کے9 سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔ جبکہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف یہاں بیٹھے ہرشخص کے دل میں بستےہیں،آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی سرپرستی سے نوازا،تمام منتخب اراکین کودل کی گہرائیوں سےمبارکبادپیش کرتی ہوں،شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو لٹا پٹا پاکستان ملا،شہبازشریف،اسحاق ڈارنےمشکلات کے باوجود ملک کوچلاکردکھایا،اورمشکل حالات میں اتحادی حکومت کوچلایا،شہبازشریف خراج تحسین اوراسحاق ڈارتعریف کےمستحق ہیں،نوازشریف کے9سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔ جبکہ چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہاکہ ن لیگ نےمشکل ترین مسائل،انتقام کےباوجودصبرکادامن نہیں چھوڑا،نوازشریف کو اٹک قلع کےزندانوں میں پھینکاگیا،لیکن انہوں نےکسی کوگھرجلانے اورشہداءکی یادگاروں کوجلانےکانہیں کہا،ملک کوبنانےوالے ہاتھ کبھی ملک نہیں توڑسکتے، نوازشریف غیراخلاقی زبان بولناتودور کسی کا نام لیناپسند نہیں کرتے۔


    چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ایمانداری کےبھاشن دیتا تھا وہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے،عوام نے لیڈرکےروپ میں گیڈردیکھ لیے،شہداء کسی ادارےکے نہیں بلکہ پوری قوم کےہوتےہیں،جس جہازپربیٹھ کرآئی تھی وہ جماعت اسی جہازپرواپس چلی گئی،امیدہےبھیانک جرم کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیٹی کولیکرجیل چلےگئے،لیکن کارکنان پرآنچ نہیں آنےدی،سینہ تان کر مشکلات کا سامناکیا،نوازشریف کو مٹانےوالے کئی آئے اور کئی چلے گئے،دھمکانے اورتبدیلیاں لانےوالےجہاں سےآئےوہیں واپس چلےگئے،نوازشریف پوری آب وتاب کےساتھ سیاست کےمیدان میں چمک رہاہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
    کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
    تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
    میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
    خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
    نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں کوئی کارکن اوررہنماپارٹی چھوڑکرنہیں گیا،مشکل وقت آیاتوپارٹی نوازشریف کےساتھ کھڑی ہوگئی،نوازشریف نےذاتی مفاد پر کبھی ملکی مفاد کو ترجیح نہیں دی،دوسروں ملکوں کےسینیٹرزکوکہاجاتاہےکہ میرے لیےبیان دےدو،نوازشریف نےیہ کبھی نہیں کہاکہ اقتدارسےچلاگیاتوامریکاکوآوازیں دوں،ہماری پارٹی پرمشکلات آئیں لیکن بہادری سےمسائل کاسامناکیا،کوئی یہ نہیں کہہ سکتانوازشریف نےکبھی جلاؤگھیراؤکی ترغیب دی ہو۔ جبکہ مریم نوازنے کہاکہ الیکشن میں قیادت نوازشریف خود کریں گے،اب الیکشن زیادہ دور کی بات نہیں،امیدکرتےہیں اس سال الیکشن کا مرحلہ آئےگا،مسلم لیگ ن کوگلی کےلیول تک فعال کریں،عہدوں کو کارکردگی کےساتھ منسلک کیاجائے،میرٹ کوفروغ ملناچاہیے،جماعت میرٹ کوفوقیت دے۔


    دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بیٹی ہے، میں ہمیشہ اسے گڑیا کہتا ہوں، اس نے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت محنت کی، یہ بہت باہمت ہے جو ملک کے ہر کونے میں جارہی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چند باتیں دل کھول کر کرنا چاہتا ہوں، اس جنرل کونسل کے اجلاس کو کئی بار مؤخر کرایا، لیکن اب الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی، اسی لئے پارٹی اجلاس بلایا، اور ایک بار پھر میرے سر پر صدر کی پگ باندھ دی گئی، بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب کرنے پر سب کا مشکور ہوں۔
    https://twitter.com/pmln_org/status/1669717491634040834
    صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، چاہتا ہوں میں چاہتا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن پاکستان آئیں اور میں یہ امانت ان کے حوالے کردوں، میں صرف ان کا سپاہی بن کر خدمت کروں گا، دعا ہے وہ جلد پاکستان آئیں، انتخابات لڑیں اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں۔ جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جن حالات میں اقتدارسنبھالا یہ پھولوں کی سیج نہیں تھی، ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشکلات کا سامنا کیا، ہمارے سینگھ آج بھی آئی ایم ایف سے پھنسے ہوئے ہیں، ہم آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے، لیکن مشکل معاشی حالات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ہم ملکی مفاد کی خاطر آئی ایم ایف سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز کے ساتھ مختصر مدت کا ہی معاہدہ ہوجائے تاکہ ہم بڑے معاشی چلینجز سے نکل جائیں، اسحاق ڈار رات دن جس طرح ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، لیکن کچھ لوگ ان کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، جو لوگ نواز شریف اور اسحاق ڈار کیخلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں۔

  • اٹارنی جنرل، آپکے دلائل آپکی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،جسٹس منیب اختر

    اٹارنی جنرل، آپکے دلائل آپکی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،جسٹس منیب اختر

    سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں،اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان اور وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی عدالت میں پیش ہوئے،سماعت شروع ہوئی تو وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں 10منٹس دلائل دینا چاہتا ہوں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہم مہمان کے طور پربلاتے ہیں ہم تو آپ کا کیس نہیں سن رہے اٹارنی جنرل صاحب پہلے دلائل دے رہے ہیں ،

    اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز آبزرویشن دی آرٹیکل 184/3کو دیگر کیسز سے الگ کیوں کردیا ؟ ہائیکورٹ کے کئی فیصلوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیل، سپریم کورٹ سے بھی اپیل کا حق ہوتا ہے آرٹیکل 184/3 میں نظرثانی کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے آئین کے تحت ریاست کے تینوں ستونوں کے امور کو متعین کر دیا گیا، سیکشن 3 میں کہیں نہیں لکھا 5 رکنی لارجر بنچ میں کیس کے بنچ کے ججز شامل نہیں ہوں گے،

    وکیل الیکشن کمیشن نے دوبارہ کہا کہ مجھے 10منٹ دیں دلائل دینا چاہتا ہوں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو آپ کا کیس سن ہی نہیں رہے اٹارنی جنرل کے بعد آپ کو سن لیتے ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب ہائیکورٹ کسی کیس کا فیصلہ کرتی ہے تو انٹراکورٹ سمیت دیگر اپیل کے فورمز موجود ہیں ،ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاتا ہے،جب سپریم کورٹ آرٹیکل 184کی شق 3 کے تحت کیس سنتی ہے تو یہ پہلا عدالتی فورم ہوتا ہے قانون ساز عہد حاضر کو سامنے رکھ کر قانون سازی کرتے ہیں ریویو آف ججمنٹ کے تحت آرٹیکل 184 کی شق 3کے فیصلے کیخلاف اپیل 5 رکنی بنچ سنے گا،5 رکنی بنچ میں وہ 3 ججز بھی شامل ہوں گے جنہوں نے پہلے فیصلہ دیا ہوگا

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3) پر نقطہ نظر دوبارہ ظہور الہٰی کیس والا ہوگیا تو اس سے آج کے قانون پر فرق نہیں پڑتا،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پوائنٹ نوٹ کر لیا ہے آگے چلیں، اٹارنی جنرل نے دلائل میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2002 کیوریٹو ریویو کا حوالہ دیا اور کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا انصاف دینا کسی فیصلے کے حتمی ہونے سے کم اہم نہیں، فیصلہ میں کہا گیا کہ مکمل انصاف ہی خدائی منشاء ہے،عدالت خود کو آرڈر 26 تک محدود نہ کرے، آرڈر 26 دیوانی اور فوجداری کیسز سے متعلق ہے، سپریم کورٹ رولز 1980 میں بنائے گئے،آرٹیکل 188 نظر ثانی کے دائرہ کو محدود نہیں کرتا،1980 کے رولز آج کا تقاضا کیا ہے اس سے منع نہیں کرتے.اٹارنی جنرل نے بھارتی سپریم کورٹ کا کیوریٹیو نظر ثانی کیس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا انصاف کا قتل ہو تو ٹھیک کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے بھارتی سپریم کورٹ نے خود کو نظرثانی میں محدود نہیں کیا،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی کو اپیل قرار نہیں دیا جا سکتا، زیر بحث قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ اپیل اور نظرثانی ایک ہی چیز ہیں،نظرثانی کو اپیل کی طرح سمجھنا ہی اصل سوال ہے،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہر اپیل آرٹیکل 185 کے تحت نہیں آتی، کورٹ فیصلوں کیخلاف اپیلیں آرٹیکل 185 کے تحت سپریم کورٹ آتی ہیں،مسابقتی کمیشن اور الیکشن ایکٹ میں بھی ٹربیونل کیخلاف اپیلیں براہ راست سپریم کورٹ آتی ہیں، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق آئین کے علاوہ مختلف قوانین میں بھی دیا گیا ہے، جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون میں اپیل کو نظرثانی کا درجہ دیا گیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں نیا قانون کہتا ہے نظرثانی اور اپیل ایک ہی بات ہیں، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ بھارتی سپریم کورٹ کے جس کیس کا حوالہ دے رہے ہیں اس میں بھی نظر ثانی اور اپیل کا فرق برقرار رکھا گیا ہے، سپریم کورٹ اپنے اختیارات کو توسیع دے سکتی ہے، اٹارنی آپ کے دلائل آپ کی اپنی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں ،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی کا دائرہ اپیل کے دائرہ اختیار تک نہیں بڑھایا گیا۔اپیل میں مختلف بینچ کیس سنتا ہے۔ نئے قانون کے تحت نظرثانی سننے والے ججز میں اضافہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیل اور نظر ثانی کا دائرہ کار مختلف ہے نظر ثانی میں از سر نو سماعت تو نہیں ہو سکتی۔ آپ آرٹیکل 184/3 میں متاثرین کو داد رسی کا آپشن دینا چاہتے ہیں ہم داد رسی کے اس آپشن کو ویلکم کرتے ہیں۔ بہر حال آپ کو یہ حق احتیاط سے دینا ہوگا۔کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی،

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • ناصر بٹ نے ٹی وی چینل (سما) کے خلاف بھی ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    ناصر بٹ نے ٹی وی چینل (سما) کے خلاف بھی ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    ناصر بٹ برطانوی ہائی کورٹ میں ایک اور مقدمہ جیت گئے

    ناصر بٹ نے ایک اور پاکستانی نجی ٹی وی چینل (سما) کے خلاف بھی ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا،جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے نجی چینل کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ نواز شریف کو بدعنوانی کے الزام میں سنائی گئی سزا درست تھی سما ٹی وی کا کیس ہی اس بنیاد پر تھا کہ العزیزیہ کیس میاں نواز شریف کو ہونے والی سزا کرپشن کے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوئی تھی چینل کا موقف تھا کہ ناصر بٹ کی جج ارشد ملک کو دھمکانے اور رشوت دینے کی خبر عوامی مفاد میں نشر کی کیونکہ ارشد ملک نے درست سزا دی تھی جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے چینل کے اس موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

    جج نے ناصر بٹ کے اس دلیل کو تسلیم کیا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ناصر بٹ نے خفیہ طور پر ویڈیو بناکر اسے بے نقاب کیا ،جج نے ناصر بٹ کے اس موقف کو بھی تسلیم کیا کہ جج کی ویڈیو بنانا اور نواز شریف کی بے گناہی کیلئے استعمال کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا ،ناصر بٹ نے جج کو بتایا کہ انھیں ایک لمحہ کیلئے بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام کیا ہے ، ناصر بٹ نے دلیل دی کہ جج ارشد ملک کو میں بتاتا کہ میں اس کی فلم بندی کر رہا ہوں تو وہ کبھی غلطی کا اقرار نہ کرتا،

    جج نے ٹی وی چینل کو ناصر بٹ کو 35 ہزار پاونڈ اور قانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،

    ناصر بٹ اس سے قبل تین نجی ٹی وی چینلز کے خلاف کیس جیت چکے، ان تمام چینلز سے عدالت سے باہر تصفیہ ہوا تھا یہ پہلا کیس تھا جس میں نواز شریف کی سزا، پاکستانی سیاست اور جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کے حوالے باقاعدہ سماعت ہوئی ناصر بٹ کے اس کیس کی لندن ہائی کورٹ میں باقاعدہ سماعت ہوئی مقدمہ میں شواہد کا جائزہ انگلش جج نے لیا، کیس کا فیصلہ مقدمہ کی چار روزہ سماعت کے بعد ہوا ،برطانوی ہائی کورٹ نے تسلیم کیا کہ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی فلم بندی کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا ،ویڈیو میں جج ارشد ملک اعتراف کر رہے تھے کہ انھوں نے بلیک میل ہوکر نواز شریف العزیزیہ کیس میں 10 برس کی سنائی تھی ،

    جج ارشد ملک کو 2018 کے انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھجنے کیلئے ایک ویڈیو کے زریعے بلیک میل کیا گیا تھا ،چینل کے وکلا کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک ایمان دار شخص تھے جنہیں ناصر بٹ نے نواز شریف کی مدد کیلئے دھمکایا اور رشوت دی ،جج نے چینل کے وکلا کے دلائل کو کمزور قرار دے کر مسترد کردیا اور ان پر مسلسل زور دینے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا ،نواز شریف کے قریبی ساتھی اور لیگی رہنما ناصر بٹ کے نجی چینل کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے سنایا ،جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے 36 صفحات پر مشتمل مقدمہ کا فیصلہ سنایا

    جج نے چینل پر یہ پابندی بھی عائد کردی کہ وہ نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف الزمات نہیں دھرا سکتے جج نے نجی چینل کی طرف سے نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف دلائل کو مسترد کردیا جج نے قرار دیا کہ ناصر بٹ کی ہتک عزت کی گئی ہے اور بلیک میلنگ اور جھوٹے الزمات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،11 جولائی 2019 کو جب چینل نے الزامات لگائے تو اس وقت یہ پاکستان میاں ظفر صدیقی اور برطانیہ میں طاہر خان کی ملکیت تھا

    سیاست دان اور پراپرٹی ٹائکون علیم خان نے اس وقت چینل کو نہیں خریدا تھا ،چینل نے برطانیہ میں الزام لگایا تھا کہ ناصر بٹ نواز شریف کو سزا اپنے والے جج ارشد ملک کو دھمکیاں اور رشوت دینے میں ملوث تھے نشریات کے دوران نواز شریف، ناصر بٹ اور ان کے ساتھیوں پر کئی الزامات لگائے تھے تجزیہ کار اور چینل کے ملازم عدنان عادل ناصر بٹ پر جج کو دھمکانے اور پاکستان کے عدالتی نظام کے خلاف سازش کا الزام لگایا تھا ناصر بٹ کے وکیل نے چینل کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ججز کے ساتھ مل کو نواز شریف کو سزا سنائی تھی ،ریٹائرڈ ججز کے علاوہ عمران خان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پورا نظام چلا رہے تھے 2018 میں سزا سننے کے بعد نواز شریف بھی مسلسل یہ ہی الزام لگا رہے ہیں ،

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد ملک کے اعتراف کے حوالے سے ویڈیو بنانے کی اجازت نواز شریف سے لیتا تو وہ کبھی نہ دیتے، جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانا عوامی اور انصاف کے مفاد میں تھا،جج نے خود نواز شریف سے جاتی امرا میں مل کر اپنے فعل کی معذرت کی اور کہا کہ ان کے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا ،جج جسٹس مسز ہیدر ولیمز نے فیصلہ دیا کہ یہ ثابت نہیں کیا جاسکا کہ ناصر بٹ نے دھمکیاں اور رشوت دینے کی کوشش کی، جج نے کہا کہ چینل نے ناصر بٹ کا موقف حاصل کرنے کیلئے بھی معقول کوشش نہیں کی، فریقین کے وکلا نے لندن ہائی کورٹ میں میر شکیل الرحمن اور اے آر وائی کے کیس کے تاریخی فیصلے پر انحصار کیا ،اردو ٹی وی کی نشریات کے تناظر میں ہتک عزت کے معنی کے تعین کیلئے وہ فیصلہ ایک مثال بن گیا ہے

    ناصر بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جج نے کہا کہ ناصر بٹ اور نواز شریف کے خلاف یو کے میں کوئی بات نہیں کر سکتے، نواز شریف کو سزا غلط ملی، تم جو بات کر رہے اسکو پروف نہیں کر سکے، یہ میری جیت نہیں، نواز شریف کی جیت ہے، میں چار سال سے کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کو انصاف دو،لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کو انصاف دے دیا، اب پاکستانی عدالتوں کو بھی سوچنا چاہئے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ناصر بٹ کی خبر چلانے سے قبل کوئی تحقیق نہیں کی گئی، ناصر بٹ کے حوالہ سے کوئی پروف نہیں تھے

    ناصر بٹ نجی ٹی وی اے آر وائی کے خلاف مقدمہ جیت گئے

     ناصر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، ی

  • سمندری طوفان،بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل،سندھ میں ساحلی علاقے زیر آب

    سمندری طوفان،بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل،سندھ میں ساحلی علاقے زیر آب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کی شدت کم پڑ گئی

    سمندری طوفان بائپر جوئے کے حوالہ سے محکمہ موسمیات نے 29 واں الرٹ جاری کیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد ایک درجہ کم ہو گئی ہے، آج دوپہر تک سمندری طوفان سائیکلونک سٹروم میں بدل جائے گا، شام کو اور کم ہونے کے بعد ڈپریشن میں بدل جائے گا، سندھ کے ساحلوں سے طوفان دور ہو رہا ہے ،طوفان کے اثرات سے راچی اور سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ ایک دو دن جاری رہے گا، سمندری طوفان کراچی سے براہ راست نہیں ٹکرائے گا مگر اس کے اثرات نظر آئیں گے جس کے سبب کراچی میں سمندر میں تیزی اور لہریں مزید بلند ہوں گی بارشو‌ں کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

    طوفان،پاکستان مکمل طور تیار تھا لیکن بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا، شیری رحمان
    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان نے بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل کر لیا پاکستان مکمل طورپر تیار تھا لیکن بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا طوفان کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے سندھ میں سجاول جیسے ملحقہ ساحلی علاقے زیر آب آئے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر زیادہ تر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا زندگیاں بچانے کے لیے شاندار اورمربوط کوششیں کی گئیں جس پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں

    این ڈی ایم کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 225، ٹھٹہ سے 165 اورکیٹی بندرسے 125 کلو میٹر دور ہے آج شام طوفان کی شدت کم ہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گی 17 جون تک ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میر پورخاص اور عمرکوٹ میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    سمندر کے قریبی علاقوں سے عوام کو منتقل کیا جا چکا
    طوفان بھارتی علاقے جھکاؤ پورٹ اورپاک بھارت سرحدی علاقوں سے ٹکرایا، طوفان کےزیراثر گجرات کے علاقے دوارکا میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور اشتہاری بورڈز گرگئے ہیں۔ بھارت میں گجرات کے علاقوں میں زبردست ہوائیں چل رہی ہیں کہیں بارش ہو رہی ہے چھتیں گر گئی ہیں مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں تا ہم ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی طوفان کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس ہے تا ہم حکومت کی کوشش تھی کہ کم سے کم جانی نقصان کے لئے شہریوں کو منتقل کیا جائے ۔ سمندر کے قریبی علاقوں سے عوام کو منتقل کیا جا چکا ہے پانچ سو کے قریب درخت طوفان کی وجہ سے گر چکے ہیں شہری اپنے ضروری سامان اور مویشیوں سمیت منتقل ہوئے ہیں بھارت میں طوفان کے حوالہ سے آگاہی مہم چلائی گئی تھی اور حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھےامدادی اور ریسکیو ٹیمیں بھئ متحرک ہو چکی ہیں بھارتی نیوی بھی الرٹ اور ریسکیو میں شریک ہے

    امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر الرٹ،مندروں میں دعائیں
    بھارتی گجرات میں 75 ہزار افراد کو منتقل کیا گیا ہے چھ سو افراد کی ٹیم بجلی کی بحالی کے لیے تیار ہے مندروں میں طوفان سے بچاو کے لیے پجاری دعائیں مانگ رہے ہیں امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر بھی حکومت نے الرٹ کر رکھے ہیں گجرات کے وزیراعلی نے کئی علاقوں کا معائنہ کیا جام نگر میں شدید بارش ہوئی جس سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ،امت شاہ نے خصوصی اجلاس بلایا اور ہر گھنٹے بعد طوفان کی اپڈیٹ لے رہے ہیں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا یے بھارت میں ماضی میں کئی طوفان آئے اور شدید نقصان ہوا تا ہم اس بار حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔ سمندر کے کنارے رہنے والے افراد کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے دور دراز علاقوں میں منتقل کیا ۔

    طوفان نے بھارت سمیت دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے
    سمندری طوفان کی رفتار کو مانیٹر کیا جا رہا ہے دنیا کی نظریں طوفان پر جمی ہوئی ہیں دس دن گزر گئے طوفان کی رفتار کم نہیں ہوئی یہ سب سے لمبے عرصے تک چلنے والا طوفان یے چھ اور سات جون کو طوفان کی رفتار میں اضافہ ہو تو آٹھ اور نو جون کو رفتار مزید تیز ہو گئی عموما کسی طوفان کا پیریڈ اتنا لمبا نہیں ہوتا جتنا اس طوفان کا ہو چکا ہے ، طوفان کی سپیڈ مختلف دنوں میں مختلف رہی جس کی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان زیادہ نقصان ہو سکتا ہے ایسا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے بحیرہ عرب سے اٹھنے والے طوفان نے بھارت سمیت دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

    درخت تنکوں کی طرح گرتے نظر آئے، بھارت میں طوفان کے مناظر
    بھارتی گجرات میں جب طوفان سمندر سے ٹکرانے والا تھا تو سمندر باہر آنے کو بیتاب نظر آتا تھا ، دن کو سب صحیح تھا مگر رات کے وقت طوفان کی وجہ سے ماحول ڈراؤنا ہو گیا آس پاس درخت ہیں اور قریبی علاقوں کی بجلی معطل کر دی گئی ہے بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں ، 110 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان کی وجہ سے سمندر میں کھڑی کشتیوں کی رسیاں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے کئی کشتیاں ڈوب گئیں، ہوا کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے سمندر کے قریبی علاقوں میں کچے مکان گر چکے ہیں درختوں کے گرنے سے بھی گھر گرے ہیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ،طوفان گجرات کے قریب آیا تو جام نگر کے علاقے میں ایک لمبا درخت گرنے کی وجہ سے کم از کم چار گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، درخت تنکوں کی طرح گرتے نظر آئے ، سڑکوں پر ہر طرف درخت گرنے کی وجہ سے راستے بند ہو چکے ہیں جسکو کھولنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں سمندر کے کنارے ماربل سے تیار کردہ اوپن تھیٹر بھی طوفان کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے چھتوں کے شیڈ بھی تنکوں کی طرح آڑ رہے تھے ،طوفان کی کوریج کے لئے بھارتی صحافی کئی علاقوں میں موجود ہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کوریج کی جا رہی ہے جام نگر میں ایک مندر کو بھی نقصان پہنچا ہے

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

     کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

  • لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

    لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈرائیور زخمی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے

    فائرنگ کے نتیجے میں انکا ڈرائیور زخمی ہو گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈی ایچ اے میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،سابق گورنر پنجاب اور نامور قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سےگولیوں کے کئی خول ملے ہیں، گھر پر 7 فائر کئے گئے، گولیاں گھر کے دروازے اور گیراج میں پارک کار میں لگیں

    ایس پی کینٹ اویس شفیق فائرنگ کے واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر پستول اور رائفل سے سات فائر کئے گئے ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کو لگی جسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد لی جارہی ہے آئی جی پنجاب نے لطیف کھوسہ گھر پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے واقعہ کی مکمل تحقیقات،فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں،

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

  • دو روزہ دورہ   آذربائیجان مکمل وزیراعظم وطن واپس

    دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل وزیراعظم وطن واپس

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں جبکہ ائیرپورٹ پر آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر اعظم یقوب ایبو اور دیگر حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا ہے علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے.


    انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی جس میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، ہم نے اپنے بہترین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، ہمارے مشترکہ عزم کے مطابق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور ان کا وفد پاکستان اور پاکستان کے عوام کیلئے آذربائیجان کے لوگوں کی محبت سے بہت متاثر ہوئے ہیں، باکو میں لہراتے پاکستانی پرچموں کی بہار دیدنی تھی، عوام کے درمیان باہمی محبت اور احترام پر مبنی یہ رشتہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک
    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
    پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
    وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کاراباغ کے معاملہ پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر مشترکہ عزم ہمارے دوطرفہ تعلقات کو عصری دور کے تقاضوں کے مطابق نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم مل کر اسے پورا کریں گے۔

  • توشہ خانہ فوجداری کارروائی، ٹرائل کورٹ کوروکنے کے حکم میں توسیع

    توشہ خانہ فوجداری کارروائی، ٹرائل کورٹ کوروکنے کے حکم میں توسیع

    اسلام آباد ہائی کورٹ، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کے حوالہ سے سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو مزید کاروائی سے روکنے میں 20 جون تک توسیع کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں وکلاء کی عدالتوں میں پہنچنے کیلئے دوڑیں لگی ہوتی ہیں،کوئی وکیل لندن سے مانچسٹر اور وہاں سے برمنگھم جا رہا ہوتا ہے،برطانیہ میں چھ سات ماہ میں ٹرائل مکمل ہونے کو بھی تاخیر کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں تو کرمنل ٹرائلز بہت تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں،پنجاب میں تو قتل کے مقدمہ کا گواہ تین سال بعد گواہی دینے آ رہا ہوتا ہے، تین سال بعد وقوعہ مَن و عَن یاد رکھنا انسانی دماغ کیلئے تو ممکن نہیں، نور مقدم اور ایک دو اور مخصوص کیسز میں ٹرائل جلد مکمل ہوا،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک دیا تھا

    توشہ خانہ کیس میں نیب کی بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں تو عمران خان نے توشہ خانہ نوٹسز کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے،عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے 12 سوالات پوچھے ہیں اور تحائف کی رسیدیں بھی مانگ لی گئی ہیں، نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا،نیب کی جانب سے عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کئے، کون سی چیزیں بیچیں، کب اور کس کو تحفے فروخت کئے۔ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا ویمن شامل تھی۔ عمران خان سے کہا گیا ہے کہ تحائف کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔ نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونیوالے تحائف کی تفصیل بھی مانگ لی۔ سوالنامے میں مزید پوچھا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم کتنے تحفے لئے۔ عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔ مزید پوچھا گیا کہ تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کی صورت میں لی؟

  • کراچی میئرالیکشن،جماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

    کراچی میئرالیکشن،جماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغواء کرکے ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔

    جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔الیکشن کمیشن انصاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ ہم نے ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو خطوط کے ذریعے سندھ حکومت کے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کے اقدامات سے آگاہ کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا۔ مئیر کے انتخاب کے موقع پر حال کے دروازے بند کردیے گئے اور پی ٹی آئی 29 ممبران کو اس عمل سے اپنی ایلیٹ فورس کے ذریعے گھروں سے جبری اغواء کرکے روک دیا گیا۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حاضری مکمل کی جاتی اور پھر مئیر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا۔ لیکن بر قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے۔مینڈیٹ پر قبضہ کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے انتخابات ہوئی، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ہار گئے، پی پی کے مرتضیٰ وہاب جیت گئے، اس دوران جماعت اسلامی نے احتجاج کیا، جماعت اسلامی کے کارکنان پر پولیس نے تشدد کیا، کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ،

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے،

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی میئر الیکشن کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی کے خلاف 16 جون بروز جمعۃ المبارک ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ ریاستی مشینری کی مدد سے پیپلزپارٹی نے کراچی میں 71 کی تاریخ دوہرا کر عوامی رائے پر شب خون مارا ہے۔ حافظ نعیم کے حامی 30 سے زائد چیئرمین اغوا اور انھیں ووٹ سے محروم کرنا ننگی فسطائیت ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،

    محمد اصغر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 1970 سے دھاندلی کی سیاست اور اخلاقی کرپشن کر رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کا پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے صفایا ہو چکا ہے۔ عالمی اور مقامی مافیاز کے ساتھ مل کر سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ آج کراچی کے میڈیٹ پر شب خون مارا ہے۔ یہ ہرگز ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

    ہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے

  • کمرہ عدالت میں چڑیوں کی چہچہانے کی آواز،چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

    کمرہ عدالت میں چڑیوں کی چہچہانے کی آواز،چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

    سپریم کورٹ ریو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے، دوران سماعت اٹارنی جنرل روسٹرم پر آگئے ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیئے ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں پانچ نکات پر دلائل دونگا،مفاد عامہ کے دائرہ کار کے ارتقاء پر دلائل دونگا،پاکستان میں نظر ثانی کے دائرہ کار پر عدالت کی معاونت کرونگا،مقننہ کے قانون سازی کے اختیارات پر معاونت کرونگا، بھارتی سپریم کورٹ میں نظر ثانی کے دائرہ اختیار اور درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دونگا،آرٹیکل 184 تین کے تحت پہلہ فیصلہ منظور الہیٰ کیس میں آیا ،منظور الہیٰ کے بھائیوں نے سندھ اور بلوچستان میں بھی درخواستیں دائر کیں،گرفتاری کے بعد منظور الہی کو قبائلی علاقہ میں لے جایا گیا،درخواستوں میں منظور الہیٰ نے اپنی بازیابی کی استدعا کی،1973 کے آئین میں بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے آرٹیکل 184/3 کا دائرہ بڑھایا گیا، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کا پہلا مقدمہ چوہدری منظور الہی کا آیا۔اپوزیشن لیڈر ظہور الہی کی گرفتاری پر سپریم کورٹ مین درخواست دائر ہوئی۔ اس کیس کے بینچ کے تمام ججز نے آرٹیکل 184/3کے اختیار پر محتاط رویہ اختیار کیا۔

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منظور الہی کیس میں تمام ججز نے کہا کہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے۔آپ فیصلہ کا پیراگرام 47 پڑھیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا انحصار فیصلہ کے پیراگراف 45 پر ہے۔منظور الہی کیس کے بعد آرٹیکل 184/3 کا اختیار آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔ 1980 میں سپریم کورٹ رولز بنے۔ 1980 میں رولز کا پس منظر اور زمینی حالات کیا تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جانتے ہیں کہ آرٹیکل 184/3 کا اختیار میں وقت کیساتھ توسیع ہوئی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی کا تعلق بھی آرٹیکل 184/3 سے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کے دائرہ بڑھانے کے معاملہ پر دوسری سائیڈ بھی متفق ہے۔ اپیل اور نظر ثانی میں فرق ہے۔کیا نظر ثانی کا اپیل میں تبدیل کیا جا سکتا؟ دوسری سائیڈ کا موقف ہے یہ کام آئینی ترمیم سے ہوگا۔دوسری سائیڈ کا اختلاف قانون سازی کے طریقہ کار سے ہے۔ عدالت بھی نظر ثانی کے دائرہ میں توسیع کے نقطہ کو تسلیم کرتی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آئینی کی اسکیم کو عمومی قانون سازی سے بدلا جا سکتا یے؟

    دوران سماعت کمرہ عدالت میں چڑیوں کی چہچہانے کی آواز آئی جس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوے کہا کہ چڑیا شاید آپ کیلئے پیغام لائی ہیں، اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ امید ہے پیغام اچھا ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے زریعے پیغام جاتے تھے،

    سپریم کورٹ ریو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ،آرٹیکل 184(3) سے متعلق ایک فیصلہ منظور الہی کیس میں آیا، اس کیس میں درخواست گزار تھے، انہیں گرفتار کر کے قبائلی علاقے لے جایا گیا،ملتا جلتا معاملہ ہائیکورٹس میں زیرالتوا ہونے پر چیف جسٹس نے 184(3) کی درخواست پر اختتار کے استعمال سے گریز کیا،

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام ججز نے کہا تھا یہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے، آپ فیصلہ کا پیرا گراف 47 بھی پڑھیں،

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • حافظ نعیم آؤٹ، مرتضیٰ وہاب بنے میئر کراچی

    حافظ نعیم آؤٹ، مرتضیٰ وہاب بنے میئر کراچی

    میئر کراچی کے انتخابات، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے، جماعت اسلامی کے احتجاج کے باوجود پولنگ جاری رہی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر تحریک انصاف کی حمایت کے باجود میئر کا الیکشن ہار گئے،

    پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان میئر کراچی کا مقابلہ ہوا، مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ، حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے ، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوئے

    مئیر کے انتخاب ،366 میں سے 332 امیدوار ووٹ ڈالنے کے لیے موجود تھے ،گیارہ بجتے ہی دروازے بند کردیے گئے بعد میں آنے والے اراکین کو اندر آنے سے منع کردیا گیا ،کراچی میئر کے لئے کُل 366 ممبران نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا۔ 332 ممبران کے ایم سی ووٹ دینے پہنچے ہیں، 34 ممبران سٹی کاؤنسل ووٹ کیلئے نہیں آئے جو اراکین نہیں آئے انکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،

    مئیر کراچی کیلئے ووٹنگ کے دوران، تحریک انصاف کی جانب سے اغواء شدہ چیئرمینز کو پیش کرنے کے نعرے لگائے گئے،

    اطلاعات ہیں کہ میئر کے الیکشن کی ووٹنگ روک دی گئی ،جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے ووٹنگ رکوادی ہے ،بولے پہلے پی ٹی آئی کے اغوا کئے گئے ارکان کو پیش کریں جب تک ارکان پورے نہیں ہوں گے ووٹنگ نہیں ہونے دوں گا

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس ہی ساؤتھ موقع پر موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں پولیس اور رینجرز کے اہلکار آرٹس کونسل کے اندر اور اطراف میں تعینات ہے مجموعی طور پر پولیس کے 500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں تعینات نفری میں ڈسٹرکٹ ساوتھ اور کیماڑی کے مختلف تھانوں کی نفری شامل ہے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،تین ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز بھی سیکیورٹی میں شامل ہیں

    وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی میں مئیر اور ڈپٹی مئیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہے ہیں اس وقت تک مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں میری اطلاعات کے مطابق 331 ارکان موجود ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی حلیف جماعتوں کے 173 ارکان اس وقت پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ اس حساب سے جماعت اسلامی اور اس کی حلیف جماعت پی ٹی آئی کے 158 ارکان پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔11 بجے پولنگ اسٹیشن کے تمام دروازے بند کردئیے گئے ہیں اور اس کے مطابق ایوان میں 331 ارکان ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انشاءاللہ آج شام پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور جشن منائیں گے۔ میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ادی فریال تالپور، نثار احمد کھوڑو اور تمام پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ہم صرف اپنے لیئے ووٹ مانگے سکتے ہیں کسی کو دلا نہیں سکتے، شرجیل میمن
    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ نفرت کی سیاست کو دفنانے جا رہے ہیں،
    جماعت اسلامی جیسی فاشسٹ جماعت نے طالب علموں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیا،حافظ نعیم اگرمگر سے کام لے رہا اگر اس کے پاس ثبوت ہے توسامنے لاٸے، پی ٹی آٸی کے چٸیرمینز اور کونسلرز کو ووٹ دینے کے لیکر آٸے، جماعت اسلامی چاہتی ہے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ووٹ دلائے ،ہم صرف اپنے لیئے ووٹ مانگے سکتے ہیں کسی کو دلا نہیں سکتے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گھروں پر موجود ہیں اگر کوئی ووٹ نہیں دے رہا تو ہم کیا کر سکتے ہیں ،جماعت اسمبلی نے کراچی کیلئے کیا کیا ہے ، ہم نے کراچی کو بڑے بڑے منصوبے دیئے لوگ پیپلز کو چاہتے ہیں ، اگر پی ٹی آئی والے ہماری سنتے تو وہ ہمیں ووٹ دیتے ،حافظ نعیم کیلئے کیسے ووٹ مانگیں ،وہ سمجھ رہے ہیں کے اگر کوئی حافظ نعیم کو ووٹ نہیں کیا تو اس کو روکا گیا ہوگا، حافظ نعیم اپنی شکست تسلیم کریں، جماعت اسلامی 9 مئی کے ذمہ داران کی سپورٹ چاہتی ہے۔

    سندھ میں مئیر، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات ، انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ،مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران سندھ کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ میں مئیر ، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کی نگرانی کے لئے مرکزی کنٹرول روم شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ کنٹروم روم آج صبح 8 بجے سے کل 16 جون صبح 8 بجے تک بلا تعطل کام کرے مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل سندھ میں مئیر،ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں پولنگ کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیجئے ۔مرکزی کنٹرول روم ، الیکشن کمیشن اسلام آبادفون نمبر 9204403-051 0519204402 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

    میئر انتخاب سے قبل پی ٹی آئی اراکین کئے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری و گھروں پر چھاپوں کی مزمت کرتے ہیں،پیپل پارٹی میئر الیکشن سے پہلے پری پول ریگنگ کر رہی ہے،پی ٹی آئی کی منتخب خواتین اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے پیپلز پارٹی چور دروازے سے میئر لانا چاہتی ہے،

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر، میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم نے کہا ہے کہ آج کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، اس تحریک کو یہاں تک پہچانے میں کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی کی عوام نے ہمیں بہت ساتھ دیا، ہم نے کے الیکٹرک کیخلاف آواز اٹھائی،مردم شماری میں بھی جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی،بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جماعت بنا دیا،

    فردوس شمیم نقوی صاحب سے میرا ذاتی رشتہ ہے،مرتضیٰ وہاب
    میئر کے لیے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میئر کے لیے جاری الیکشن میں ہم فتح کے قریب ہیں اور انشااللہ ہماری جیت ہوگی اراکین کے لیے گزشتہ رات عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں ہمارے تمام اراکین موجود تھے تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے کبھی بھی نعیم الرحمان صاحب نے یہ نہیں کہا کہ کراچی کے مسائل حل کیسے ہونگے؟ کراچی کیلئے ایجنڈا کیا ہے؟ میرا کسی بھی پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،فردوس شمیم نقوی صاحب سے میرا ذاتی رشتہ ہے،

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل